گجرات کی خبریں 31/1/2016

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) گلوبل پریس انٹرنیشنل میں ماہانہ محفل میلاد النبی ۖ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی صدر سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات چوہدری علی ابرار جوڑا اور ممتاز سماجی شخصیت مہر مشتاق احمد تھے۔ اس موقع پر نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے۔ تلاوت قرآن پاک کا شر ف قاری احمد رضا نے حاصل کیا۔ نعت رسول مقبول ۖ قاری محمد شعیب ‘ مظہر عزیز بٹ نے پیش کی۔ اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جن میں سینٹری انسپکٹر TMA غلام مرتضیٰ غفاری’ چوہدری محمد انصر’ کلیم اللہ غفاری’ سمیع اللہ غفاری’ خالد حسین’ محمد عمران’ ذوالفقار علی باجوہ’ محمد فیاض غفاری و دیگر معززین شریک تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کے والد محترم غلام حسن غفاری کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ ملکی ترقی وسلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
………………
گجرات (جی پی آئی) جی پی آئی کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سینئر صحافی آکاش نیازی کے والد محترم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاگیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے کی۔ اجلاس میں ذوالفقار علی باجوہ’ عامر چوہدری’ یاسر وریاء و دیگر شریک تھے۔
………………
گجرات (جی پی آئی) ریلوے اسٹیشن گجرات کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ کیونکہ ریلوے اسٹیشن گجرات کو خوبصورت بنائے بغیر خوبصورت گجرات کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ عوامی حلقوں نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور مقامی سیاستدانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلوے اسٹیشن کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں۔
…………
گجرات (جی پی آئی) گجر انٹرنیشنل فورم متحدہ عرب امارات کے صدر چوہدری آفتاب احمد گجر آف اگووال کی DSP سٹی سید غلام مصطفی گیلانی اور SHO دولت نگر فرقان شہزاد چیمہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ خصوصاً اوورسیز کو در پیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر DSP سٹی غلام مصطفی گیلانی نے کہا کہ ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر اوورسیز ڈیسک خصوصی طور پر کام کر رہا ہے۔ اور تارکین وطن کے مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے۔ چوہدری آفتاب احمد گجر نے کہا کہ پاکستانی دیارِ غیر میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ وطن عزیز میں زر مبادلہ بھی بھیج رہے ہیں اور ان کا بنیادی حق ہے کہ ان کو قانون نافذ کرنے والے ادارے تحفظ فراہم کریں جوکہ ان کا بنیادی حق بھی ہے۔
……………………………………
گجرات (جی پی آئی) رمضان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام 50 سے زائد طلباء و طالبات کو ان کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے سلسلہ میں ان کی سالانہ فیس کے مطابق وظائف دئیے گئے۔ قاضی محمد اصغر’ ‘قاضی فہد ‘ قاضی اسد نے رمضان ہال محلہ نور پور میں منعقدہ تقریب کے دوران یہ سکالر شپ طلباء و طالبات کو دیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکالر شپ مستحق طلبائو طالبات کو دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے تعلیم پوری کر سکیں۔ اور ہماری کوشش ہے کہ ہر لیول پر طلبہ کی راہنمائی اور وظائف کا بندوبست کریں۔
……………
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی سفارش پر سکیورٹی کے لحاظ سے ضلع بھر کے اے پلس اور اے کیٹگری میں شامل 27انتہائی حساس اور 236حساس سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فہرست جاری کر دی ہے ۔ان کے اداروں کے سربراہان اور مالکان سکیورٹی آف ولنر ایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس2015 کی دفعہ5(2) کے تحت اپنے زیر کنٹرول تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے لئے ضروری اقدامات کے پابند ہوں گے ، غیر تسلی بخش سکیورٹی اقدامات پر ان اداروں کو مذکورہ آرڈیننس کی دفعہ 7کے تحت سیل کیا جاسکتا ہے ۔ ضلعی حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق درج بالا آرڈیننس کی دفعہ 9کے تحت متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز انتہائی حساس اور حساس قرار دیے جانیوالے ان تعلیمی اداروں کے سکیورٹی انتظامات کے معائنہ کے ذمہ دار اور اس حوالے سے رپورٹ ڈی سی او گجرات کو رپورٹ بھجوانے کے پابند ہوں گے۔ ضلع بھر میں جن اداروں کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے اے پلس کیٹگری میں رکھا گیا ہے ان میں ایک یونیورسٹی، 6یونیورسٹی کیمپسز، 19کالجز شامل ہیں جبکہ حساس قرار دے کر اے کیٹگری میں شامل کئے جانیوالوں میں 24کالجز، 131سرکاری 81پرائیویٹ سمیت 212 سکولز شامل ہیں۔ سکیورٹی کے لحاظ سے اے پلس اور اے کیٹگری میں شامل سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیرز میں یونیورسٹی آف گجرات حافظ حیات کیمپس،یونیورسٹی آف گجرات کے سائنس کالج، مرغزار کالج فار وومن بھمبر روڈ، وومن کالج فوارہ چوک، سر سید کالج ریلوے روڈکیمپس ، یونیورسٹی آف لاہور پل چناب کیمپس، ائرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی گجرات کیمپس شامل ہیں، اے پلس کیٹگری میں شامل کالجز میںملٹری کالج جہلم سرائے عالمگیر، ایف جی کالج فار بوائز اینڈ گرلز کھاریاں، اے پلس کیٹگری میں شامل سکولز میں سینٹ اینڈریوز چرچ سکول ، جناح روڈ ، گورنمنٹ گرسچین ہائی سکول پرنس چوک، مشن گرلز سکول فوارہ چوک، کیتھڈرل ہائی سکول مہمدہ روڈ، سینٹ میری ہائی سکول روزری چرچ جیل روڈ، بیکن ہاوس سکول مرغزار کالونی کیتھڈرل مڈل سکول ٹانڈہ چوک جلالپور جٹاں، آرمی پبلک سکول جلالپور جٹاں، ٹرسٹ ماڈل سکول جلالپور جٹاں، بحریہ فائونڈیشن سکول شادیوال، فوجی فائونڈیشن سکول بھمبر روڈ، لاہور گرائمر سکول بھمبر روڈ، روٹس انٹرنیشنل سکول بھمبر روڈ، بیکن ہائوس سکول کٹھالہ چناب، سٹی سکول جی ٹی روڈ کھاریاں، وزڈم ہائی سکول ڈنگہ روڈ چنن اور آرمی پبلک سکول سرائے عالمگیر پل نہر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ضلع گجرات کے معروف صحافی چیف کرائم رپوٹرز شانہ بشانہ و چیف ایڈیٹر پکار ٹی وی آکاش نیازی کے والد محترم کی وفات پر ضلع گجرات کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیا ت سرکاری افسران و صحافی برادری کا اظہارافسوس انکے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم لالہ محمد شفیق کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا ۔اظہار افسوس کرنے والوں میں ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر گجرات رائے ضمیر الحق ،انچارج ایلیٹ فورس گجرات ضغیم ثناء ورائچ،ڈی ایس پی ٹریفک گجرات میاں سہیل فاضل ، چیئرمین چوہدری عمر شہزاد گجر ،محمد یونس ساقی(چیف ایڈیٹرڈاک گجرات )سینئر صحافی طفیل میر گجرات،چوہدری منظور سپر ڈیڈنٹ ،چوہدری رضوان پے برانچ ،چوہدری بابر کھوکھر،جاوید بٹ انجمن تاجران گجرات ،ایس ایچ او جلالپور جٹاں سٹی مجاہد عباس ،ایس ایچ او صدر جلالپورجٹاںاعجاز بٹ ، ایس ایچ او لاری اڈاہ چوہدری لیاقت گجر،ایس ایچ او چوہدری وقار گجر ، چوہدری خرم صدیق گجر ایڈووکیٹ گجرات بار ،ملک رخسار ایڈووکیٹ ،مہر ذولفقار کونسلر ،ریڈر ایس پی چوہدری صفدر گجر ،اے ایس آئی محمد سجاد ، عمران شریف ملک ،چوہدری فہد صدیق گجر گجرات،مہر جلال شائق ( چیف ایڈیٹر پولیس فائل گجرات ) ملک محمد علی خیالی ( مینجنگ ایڈیٹر بلندی گجرات )و دیگر نے آکاش نیازی سے انکے گھر جا کر فاتحہ خوانی و اظہار افسوس کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)نوجوان نسل کو بہترین تعلیم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اور والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بہتر تعلیم و تربیت سے اراستہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین CPCL چوہدری اختر علی آف چھوکر کلاں نے دی ایگزا سکول فتح پور برانچ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضیغم ثناء وڑائچ نے دور دراز علاقوں میں بچوں کی تعلیم کیلئے جو اقدامات کئے ہیں۔ وہ قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بچے کل کے لیڈر ہیں۔ اس لئے ہمیں اپنے بچوں کی تربیت بہتر انداز میں کرنی چاہئے۔ دی ایگزا سکول بلا شبہ اچھے لیڈر بنا رہا ہے۔ DSP ٹریفک میاں سہیل فاضل نے کہا کہ دی ایگزا سکول کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور یہ سسٹم بہتر انداز میں کام کر رہا ہے۔ بہتر اپنے ٹیچرز کی باتوں کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں گھروں میں بھی کوئی بات ہو تو اپنے ٹیچر کی بات کو ہی فالو کرتے ہیں۔ ہم سب کا فرض ہے کہ بچوں کو بہتر اخلاقی تربیت دیں۔ مسلح افواج اور پولیس دن رات وطن کے دفاع کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں۔ ہمیں اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دست بازو بننا ہے اور دی ایگزا سکول کے بچوں میں جذبہ حب الوطنی پیدا ہو رہا ہے۔ اس موقع پر سید نصر جابر ‘ مہر رفاقت پرنس’ چوہدری کاشف چیئرمین’ سید منیر شاہ’ و دیگر راہنما بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)دی ایگزا سکول فتح پور برانچ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ DSP ٹریفک میاں سہیل فاضل مہر رفاقت پرنس’ سید نصر جابر نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیئرمین دی ایگزا سکول سسٹم چوہدری ضیغم ثناء وڑائچ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس تقریب میں چوہدری محبوب ربانی ‘ محمد الیاس بٹ’ چوہدری کاشف چیئرمین’ ڈاکٹر ظفر ‘ چوہدری اظہر’ چوہدری ظفر چھنی’ فرقان شہزاد SHo دولت نگر’ روحان شاویز ملک’ جیزان ڈار’ ضمیر الزماں’ یونس بٹ چوہدووال’ بشیر خاں لودھی’ چوہدری فہیم’ خالد سلیمان بٹ’ سید منیر شاہ’ ڈاکٹر محمد اختر’ مہر محمد انور’ چوہدری محمد لطیف’ چوہدری لیاقت’ چوہدری مقصود ممبر’ چوہدری بشارت’ چوہدری خالد ‘ چوہدری بوٹے خاں’ سید اسد شاہ’ فہیم خالد’ احسان الیٹ فورس’ چوہدری لیاقت شام پور’ چوہدری بہادر خاں’ چوہدری صغیر احمد’ چوہدری اصغر حویلی والا’ چوہدری عبدالغفور کپتان’ و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)مسز شائستہ الٰہی سابق ضلع ناظم منڈی بہائو الدین کی اہلیہ اور ایم پی اے باسمہ اصغر کی والدہ مسز شہلہ الٰہی دختر چوہدری ظہور الٰہی مرحوم مسز نزہت اشرف گوندل’ مسز سائرہ امتیاز سید کی تیمار داری کیلئے آئیں۔ اور انکی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پاکستان سپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں آل پاکستان واپڈا انٹر یونٹ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ سیٹھ شہزاد اشرف تحصیلدار ریکوری صدر بیڈ منٹن ایسوسی ایشن و نائب صدر پنجاب بیڈ منٹن ایسوسی ایشن نے گیپکو کی نمائندگی کرتے ہوئے ایونٹ میں حصہ لیا۔ سیٹھ شہزاد اشرف نے گیم پریکٹس نہ ہونے کے باوجود اچھی گیم کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے سنگل ایونٹ میں تیسری پوزیشن جبکہ ڈبل ایونٹ میں فائنل کھیل کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اور ڈسٹرکٹ گجرات کا نام روشن کیا۔ یاد رہے کہ 2011 ء میں بھی سیٹھ شہزاد اشرف نے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگی رہنما و سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری خالد اصغر گھرال اور سابق ناظم طارق سرمد ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کا آئندہ تمام پروسس سیکرٹ بیلٹ کے زریعے سے ہوگا۔ اس حوالہ سے پنجاب حکومت کا رچایا جانے والا ڈرامہ فلوپ ہو گیا ہے۔ الیکشن کمشن نے نیا ترمیمی آرڈیننس غیر آئینی ہونے کی وجہ سے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اور اس حوالہ سے جمع کروائی جانے والی مخصوص نشستوں کی درخواستوں کے ساتھ پارٹی ٹکٹ لے کر جماعتی نشانات الائوٹ کر دیے ہیں۔ اب سیکرٹ بیلٹ ذریعے سے 8 فروری 2016 کو پولنگ ہو گی۔ شو آف ہینڈ کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ۔ ہمارے لیڈر چوہدری پرویز الٰہی نے تو پہلے ہی کہہ دیاتھا کہ ترمیمی آرڈیننس کالا قانون ہے۔ اور یہ بلدیاتی الیکشن لوٹنے کیلئے بنایا گیا تھا۔ جسے الیکشن کمیشن نے ناکام بنا دیا ہے۔ چوہدری خالد اصغر گھرال اور طارق سرمد ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جس نے کالے قانون پر عمل درآمد سے انکار کیا اور مخصوص نشستوں سمیت آئندہ کا تمام پروسس سکرٹ بیلٹ کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے ووٹروں کو اپنے امیدواروں کے انتخاب میں آسانی ہو گئی ۔ شوآف ہینڈ کا ڈرامہ رچا کر انتظامیہ کے ذریعے بلدیاتی قیادت کے انتخاب میں غیر آئینی آرڈیننس کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب ن لیگ بلدیاتی الیکشن کو ہائی جیک نہیں کر سکے گی بلکہ حقیقی نمائندوں کا انتخاب آسان ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹرٹی ایم اے/اے سی کھاریاں کی قیادت میں ٹی ایم اے، ریونیو، روڈز ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیم نے کھاریاں ڈنگہ روڈ پر گرینڈ آپریشن کرکے پختہ و عارضی تجاوزات کا کاتمہ کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے عوامی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر اور دیگر محکموںکو 30کلومیٹر سے زائد طویل روڈ سے ہر قسم کی تجاوزات کے خاتمہ کی ہدایت کی تھی۔ گذشتہ روز تمام محکموں کے عملہ نے ہیوی مشینری کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے ہر قسم کی پختہ و عارضی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن پر اے سی گجرات میاں اقبال مظہر اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔
۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اورنج لائن ٹرین منصوبہ لاہور کے شہریوں کو سہولتیں دینے کی بجائے ان کیلئے باعث زحمت بنا ہوا ہے جس پر پاکستان مسلم لیگ اور پنجاب کی دیگر تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی سردار وقاص حسن موکل اور سابق ایم این اے میاں منیر نے یہاں مسلم لیگ ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔ دونوں رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں منگل 2 فروری دو بجے دوپہر اورنج لائن منصوبے کے خلاف جی پی او چوک سے 90شاہراہ قائداعظم تک ریلی نکال رہی ہیں جس میں پاکستان مسلم لیگ کے تمام ونگز کے کارکنوں کو بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن کے متاثرین کی دادرسی کیلئے تمام جماعتیں آواز بلند کر رہی ہیں اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک متاثرین کو ان کا حق نہیں مل جاتا۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی)ضلعی صدر سیا سی کمیٹی صدیق احسن بٹ نے کہا ہے کہ سیا ست کوعبادت سمجھیںتومعاشرہ جنت بن سکتا ہے۔حکمرانوںکی ناقص پالیسیوںنے فلا حی ریا ست کاتصورچکناچورکردیاہے۔اسلا می وخوشحال پاکستان سے ہی مسائل حل ہونگے۔وہ حلقہ این اے 101کے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میںجماعت اسلا می کے ذمہ داران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔جسمیںعلی پورچٹھہ،احمدنگر،وزیرآباد،سوہدرہ سمیت تمام حلقہ سے ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میںمحمدمشتاق بٹ،چوہدری ناصرمحمودکلیر،وقاص احمدبٹ،محمداقبا ل چیمہ،خالدمحمود راول،یسین صدیقی،صغیراحمد،صابر حسین بٹ،عبد الوکیل علوی،وسیم شاہد اولکھ سمیت متعددذ مہ داران نے خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ ضمنی انتخابات کے حوالہ سے سفارشات مرکزی نظم کوروانہ کی جائینگی۔جماعت اسلا می کے ضمنی انتخابات میںحصہ لینے کافیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جا ئیگا۔اجلاس میںڈاکٹر عبید اللہ گوھر،محمدمشتاق بٹ،وقاص احمدبٹ،چوہدری ناصر محمودکلیرکے ضمنی انتخابات میںحصہ لینے کے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی)پنجاب بھر میں بلدیاتی الیکشن کی کامیابی میں محنتی کارکنوں کا کلیدی کردار ہے تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو آٹے دال کا بھائو معلوم ہو گیا ہے۔نظریاتی کارکنوں کو ساتھ لیکر کامیابیوں کا سفر آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔صوبائی صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ غلام حسین شاہد نے ویروکی میںممتازسماجی راہنما حاجی محمدفیروز چیمہ کی اہلیہ،ممتازقانون دان اعجازاحمدچیمہ آف ویروکی،مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے تحصیل صدر وقار احمد چیمہ کی والدہ کی تعزیت کے بعدصحافیوںسے کہاکہ پہلی بار پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مسلم لیگ(ن)بمقابلہ مسلم لیگ(ن)ہوئے ہیں۔اس موقع پر فراز احمدربانی،محمداظہر چیمہ میاںمدثر،،سرفراز مہر،عامر شہزاد چیمہ،عبداللہ چیمہ ودیگربھی موجودبھی موجود تھے۔ (فوٹوہمرا ہ ہے)
۔۔۔۔۔
۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کا ڈنگہ روڈ کھاریاں پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن مرکزی انجمن تاجران نے جی ٹی روڈ کھاریاں پر پریس کانفرنس کر ڈالی جس میں اے سی کھاریاں کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے صدر چوہدری شوکت علی، سینئر نائب صدر چوہدری راشد محمود، عثمان اکبر عباسی، چوہدری خالد حسین، چوہدری اشفاق چاڑ نے کہا کہ گذشتہ روز اے سی کھاریاں نے ہم سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے ہمیں اعتماد میں لیا تھا کہ ہم 3سے4 فٹ جگہ جو پہلی اے سی کھاریاں افشاں رباب نے دی تھی اسے نہیں توڑیں گے مگر اے سی کھاریاں نے اپنی بات کی نفی کرتے ہوئے ڈنگہ روڈ کھاریاں کے تاجروں کا لاکھوں کا نقصان کیا ہے جب تک اے سی کھاریاں معذرت نہیں کرتے اور تاجروں کے ہونے والے نقصان کا ازالہ نہیں کرتے ہمارا منگل کے روز شروع ہونے والا احتجاج جاری رہے گا مرکزی انجمن تاجران کے نمائندوں نے اے سی کھاریاں کو وارننگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم اس قسم کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے انہوں نے کہا کہ اے سی کھاریاں اپنے دماغ سے یہ بات نکال دیں کہ یہ احتجاج ختم ہوگا یہ احتجاج اے سی کھاریاں کی رخصتی تک جاری رہے گا اس موقع پر ممتاز تاجروں طارق جاوید بٹ، مولوی ظفر اقبال، چوہدری عتیق الرحمن، حاجی سلطان احمد، ذوالفقار بھٹو، بشارت احمد سیالوی، عنصر بھدر، چوہدری شکیل بہبلی، ندیم احمد بٹ، جاوید اقبال بٹ سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر نے گذشتہ روز اپنی نگرانی میں تیس کلو میٹر لمبی سڑک کھاریاں ڈنگہ روڈ پر تاریخی گرینڈ آپریشن کیا اور تجاوزات ختم کروا دیں اس دوران ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا اس گرینڈ آپریشن میں ٹی ایم اے ریونیو، ہائی وے، روڈ ڈیپارٹمنٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا پولیس کی بھاری نفری بھی SHO تھانہ صدر کھاریاں صدر شہباز ہنجرا کی قیادت میں ہمراہ تھی یہ آپریشن 10گھنٹے جاری رہا دکانوں اور گھروں کے سامنے ناجائز تعمیرات، تھڑے، جنگلے اور اشتہاری بورڈ بھی ختم کروائے گئے۔ TOR تنویر عباس گجر، چیف آفیسر شیخ وجاہت حفیظ صدیقی بھی ہمراہ تھے اس موقع پر اے سی کھاریاں میاں اقبال نے تنبیہ کی کہ اگر دوبارہ ناجائز تجاوزات کی گئیں تو مقدمات درج کروائے جائیں گے اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی عوامی سماجی حلقوں نے گرینڈ آپریشن کروانے پر اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر اور ان کی ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے یہ آپریشن صبح8بجے مین چوک ڈنگہ روڈ کھاریاں سے شروع ہوا اور ڈنگہ شہر تک 10گھنٹے مسلسل جاری رہا ٹریکٹر کراہ اور باکٹیں بھی ہمراہ تھیں۔
۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) انجمن طلباء اسلام کے ضلعی راہنما مولانا لیاقت علی جلالی نے کھاریاں پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پریس کلب کے ساتھ اپنا تعاون آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔
۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) انجمن طلباء اسلا م پاکستان کے مرکزی صدر محمد عاکف طاہر نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو روکنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔ اس کی تمام شقیں نافذ العمل کی جائیں اور تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اداروں میں تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈ تعینات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھاریاں پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و آشتی اور محبت کا دین ہے ۔معصوم طالبعلموں کا خون بہانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اے ٹی آئی کا تعلیم برائے امن روڈ کارواں اسی شعور کو بیدار کرنے اور آپریشن ضرب عضب کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہے۔ صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے عالمگیر شہرت کی روحانی و علمی شخصیت الشیخ احمد الدباغ نے کہا کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کی لہر نے دنیا بھر میں پاکستان اور مسلمانوں کے تشخص کو بری طرح مجروح کیا ہے۔ نبی کریم ۖ نے واضح فرما دیا تھا کہ بہترین مسلمان وہ ہیں جن کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل اے ٹی آئی ریحان طاہرقادری، ناظم پنجاب سید بو علی شاہ، سابق مرکزی صدر سید آفتاب عظیم، مرکزی رہنما شہزادہ بٹ، محمد اکرم مصطفائی، سابق مرکزی رہنما نیئر صدیقی، مولانا اختر نورانی ،عاطف مصطفائی، حافظ لیاقت علی جلالی ، سٹی ناظم جنید جلالی اور سٹی جنرل سیکرٹری برکات سیٹھی کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ جب اے ٹی آئی کے رہنما پریس کلب پہنچے تونومنتخب جنرل سیکرٹری آفتاب احمد نذر ، جبار ساگر، حافظ عمران خلجی اور دیگر صحافیوں نے پھولوں کے ہار پہنا کر طلباء قیادت کا پرجوش استقبال کیا۔
۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)انجمن طلباء اسلام کے تعلیم برائے امن روڈ کارواں کا کھاریاں میں شاندار استقبال ، جی ٹی روڈ لاری اڈہ پر طلباء کی کثیر تعداد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اپنے قائدین کا استقبال کیا۔ قائدین کو موٹر سائیکلوں کے قافلہ کے جلو میں پریس کلب لے جایا گیا ۔ راستے بھر سیدی مرشدی یا نبی ۖ یا نبیۖ ، پاکستان بنایا تھا ، پاکستان بچائیں گے ، قلم کتاب زندہ باد، کلاشنکوف مردہ باد کے نعرے لگائے جاتے رہے۔ طلباء کی پاکستان سے محبت دیکھ کر راہ چلتے لوگ بھی نعروں کا جواب دیتے رہے۔ اے ٹی آئی کے مرکزی صدر محمد عاکف طاہر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے بعدکاروان کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گئے۔
۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)کوٹلہ برادران کی قیادت میں کھاریاں شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے عملی طور پر اقدام اٹھا رہے ہیں ہمارے گروپ کا ایک ایک فرد عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے عوام کی بے لوث خدمت اور شہر کی تعمیر و ترقی ہمارا مشن ہے ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن) وکونسلر عبدالقیوم بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری عابد رضا کی قیادت میں شہر کو تمام مسائل سے پاک کر کے دم لیں گے کم عرصہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جبکہ کئی بڑے منصوبوں پر کام ہونے جا رہا ہے انشاء اللہ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے اور شہر کی تعمیر و ترقی سے ہمکنار کریں گے کیونکہ ہمارا مشن ہی عوامی خدمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائدین کوٹلہ برادران چوہدری عابد رضا ایم این اے اور چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ایم پی اے کی قیادت میں کھاریاں شہر کو تعمیر و ترقی کا گہوارہ بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں انشاء اللہ جلد کھاریاں کے مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔
۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)چوہدری محمد علی تنویر کی کامیابی سو فیصد یقینی ہے انشاء اللہ مخالفین کو ان کی حیثیت پتہ چل جائے گی اب وہ وقت زیادہ دور نہیں جب کوٹلہ برادران ضلع گجرات کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ چوہدری محمد علی تنویر بھاری اکثریت سے ضلع گجرات کے چیئرمین منتخب ہوں گے ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن) ڈاکٹر خالد بٹ رڑیالہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 107 کی طرح ضلع گجرات کو بھی پنجاب کا مثالی ضلع بنانے کے لئے ایم این اے چوہدری عابد رضا کی قیادت میں کلیدی اور مثبت کردار ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد علی تنویرکوٹلہ کی کامیابی سو فیصد یقینی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)مسلم لیگ لائیرز ونگ پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج مورخہ 30جنوری2016کو زیر صدارت عالمگیر ایڈووکیٹ صدر مسلم لیگ لائیرزونگ پنجاب منعقد ہوا ،جس میں کثیر تعداد میں وکلاء صاحبان نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طورپر حکومت پاکستان سے بھر پور مطالبہ کیا گیا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 37(D)کی پابندی کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے فی الفور کورٹ فیس کو ہر سطح پر ختم کردیا جائے تاکہ غریب اور مظلوم افراد کورٹ فیس کی وجہ سے انصاف کے فراہمی سے محروم نہ رہ سکیں۔اجلاس میں جہانگیر اختر جھوجھہ سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، رافع احمد خان، چوہدری عبدالرزاق ،میاں عبدالستار ، محمد اشتیا ق گوہراور دیگر وکلاء صاحبان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں دوسری قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ جائیداد کی خریدو فروخت میں آئے دن فراڈ اور دھوکہ دھی کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ دستاویز بیعہ نامہ جات وغیرہ کی تیاری اور تصدیق کیلئے وکلاء صاحبان کی خدمات کو ضروری قراردیا جائے اور اس سلسلہ میں رجسٹریشن ایکٹ کی دفعات میں ترمیم کی جائے ۔اجلاس میں چارسدہ یونیورسٹی میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اور شہدائے باچا خاں یونیورسٹی چارسدہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی اور دیگر زخمی اشخاص کی جلد صحت یابی اور تندرستی کیلئے بھی دعا کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تمام تعلیمی اداروں کی حفاظت کیلئے فوراً ضروری اقدامات کیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور ( جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ نیاز نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے سعودی عرب کے علاقے محاسن کی مسجد امام علی رضا میں ہونے والے خود کش حملے میں نمازیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے، جس کے خلاف ہر طبقہ فکر کے افراد کو متحد ہونا ہوگا۔ سعودی حکومت شیعہ اکثریتی علاقے میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اہل تشیع کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے باعث جانی نقصان کم ہوا، مگر حکومت کی طرف مساجد کو کوئی سکیورٹی فراہم ہوتی نظر نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں تخریبی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی علاقے ہی دہشت گردی کا شکار ہورہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پہلے بھی نماز جمعہ کے دوران سعوع عرب کی شیعہ مساجدمیں خود کش دھماکے اور فائرنگ کے واقعا ہوچکے ہیں ۔ سعودی عرب کے اہل تشیع ابھی آیت اللہ باقرالنمر کی شہادت کا غم نہیں بھولے تھے کہ مسجد امام علی رضا پر دھماکہ ہوگیا ہے، جس سے سکیورٹی اہلکار اور نمازی شہید ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال (جی پی آئی)میلاد مصطفےٰ ۖ سے کائنات منور ہو گئی ۔جہالت کا خاتمہ ہوا اور علم و عرفان کے چراغ روشن ہوئے ۔ نبی کریم ۖ کی آمد و بعثت اللہ تعالیٰ کا مومنین پر فضل عظیم ہے ۔صدقۂ مصطفےٰ ۖ گناہ گاروں کیلئے توبہ کے دروازے کھول گئے۔ گناہوں پر پردہ ڈال کر محبتوں اور اخوتوں کو پروان چڑھانے کا موقعہ فراہم کیا گیا ۔ ایک نیکی پر 10اور ایک گناہ پر صرف ایک گناہ لکھا جانا قرار دیا۔ حضور پر نور ۖ کے میلاد کی برکت سے ماں کے قدموں تلے جنت رکھی گئی۔ بیوی کو حق وراثت ملا ۔ بہن رشتہ شفقت میں پروئی گئی ۔ اور بیٹی کو زندہ رہنے کا حق دیا گیا ۔ آج جشن عید میلاد النبی ۖ منا کر ہم شکرانہ خدا وندی ادا کر رہے ہیں ۔ پاکستان میں سواد اعظم اہلسنت جماعت کا پیغام محبت یہ ہے کہ میلاد مصطفےٰ ۖ منائو ۔ ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے ملک شمشیر علی رانجھا کے زیر اہتمام سالانہ جشن میلاد مصطفےٰ ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ محبت رسول ۖ کے عمل سے نظر آنی ضروری ہے ۔جشن میلاد النبی ۖ کی حقیقی خوشی اُسے مسیر ہو گی ۔ جو میلاد والے نبی ۖکی تعلیمات پر عمل کرنے والا ہو گا۔آج دہشت گردی کے دور میں امن کے چراغ روشن کرنے والا ہی سچا مسلمان ہے ۔انہوں نے کہا نبی کریم ۖ کی تشریف آوری کائنات کی پہلی بہار قرار دی گئی ۔ یتیموں ،بے سہاروں ، بیوائوں ،غلاموں کو اپنی والی ملا ۔کعبہ ولادتِ رسول ۖ پر جھک گیا ۔ فارس کا آتش کدہ بجھ گیا ۔ شام کے محلات نور محمدی ۖ سے نظر آئے ۔ قیصر و کسریٰ کے کنگرے گرے اور بُت اُلتے منہ زمین بوس ہو گئے کہ تو حید الہٰی کا پیغام دینے والا نبی آخر الزماں ۖ آ گیا۔ آج تعلیمات رسول ۖ کا فروغ ہی جشن میلاد النبی ۖ کا حقیقی مقصد ہے ۔مسلمان باہمی انتشار دور کر کے میلاد رسول ۖ پر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔انہوں نے کہا حضور اکرم ۖ کی آمد کی خوشی تمام مکاتب فکر اپنے اپنے انداز میں منائیں مگر دوسرے مسالک کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں ۔ رسول کرم ۖ کی نسبت سے امتِ رسول ۖ بھی تمام اُممِ عالم میں افضل ہے جو افضل الرسول ۖ کے میلاد پر جشن مناتی ہے ۔ ا س موقعہ پر مولانا حافظ محمد عرفان اسلام اویسی، ڈاکٹر عبد الحق انصاری جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران ،ملک عبد الرئوف ،ملک ذوالفقار علی ایڈووکیٹ ،محمد آصف جاوید خان ایڈووکیٹ ،محمد محسن اویسی، محمد عثمان مغل، شاہد رشید شیخ، قاری محمد ادریس اویسی،حافظ محمد دلشاد اویسی، ڈاکٹر محمد عرفان رشید اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)علماء اور وکلائِ ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردانہ حملے اور وطن عزیز میں بڑھتی دہشتگردی کیخلاف ایک زبردست امن مظاہرہ کیا اور دہشتگردی کی لعنت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان ،پیر ولی اللہ شاہ ،ڈاکٹر شاہد نصیر ایڈووکیٹ،مفتی سید عاشق حسین،میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ،محمد شفیق قادری،علی عمران شاہین،حافظ حسین احمد اعوان،علامہ وقار الحسنین نقوی،رانا طفیل ایڈووکیٹ اور حافظ شعیب الرحمن نے کہا کہ معصوم طلباء پر حملہ کرنیوالے انسان ہیں نہ ہی مسلمان پوری قوم دہشتگردوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے اور وہ ملکی امن و سلامتی کے دشمنوں کے تمام تر ناپاک عزائم اور مذموم ارادے ملیامیٹ کردے مقررین نے کہا کہ بزدل دہشتگرد اپنی ناپاک کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ ہرگز پست نہیں کرسکتے پیارے وطن پاکستان کے دفاع و بقاء اور ملکی امن و سلامتی کیلئے 20کروڑ عوام حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ دہشتگردوں کو ناکوں چنے چبوانے کیلئے ہروقت تیار ہے اور وہ پیارے وطن عزیز کی سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دیںگے۔
۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکز تحفظ ختم نبوت ، مرکزی جامع مسجد ختم نبوت جی تھری بلاک جوہر ٹائون میںممتاز صحافی شیخ اختر وحید اور مجاہد ختم نبوت مولانا اصغر وحید کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کے بعد مرحومہ و مغفورہ کے درجات کی بلندی اور بخشش کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔نیزعلامہ محمد ممتاز اعوان،پیر ولی اللہ شاہ بخاری،مولانا الطاف الرحمن، شیخ محمد نعیم بادشاہ، مولانا حسین احمد اعوان، حافظ شعیب الرحمن ،حاجی محمد ناصر،مفتی عاشق حسین،قاری محمد حنیف حقانی نے اپنے بیان میں مولانا اصغر وحید اور شیخ اختر وحید سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صفر جمیل و اجر عظیم عطاء کرے۔آمین یا رب العالمین
۔۔۔۔۔۔
لاہپور (جی پی آئی)سیاسی و مذہبی قیادت کے اختلافات دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کی کوششوں کو کمزور کریں گے۔پاکستان اس وقت دہشتگردی ، انتہاپسند ی اور کرپشن جیسے مسائل سے دوچا رہے۔ان مسائل کا حل قومی اتحاد سے ہی ممکن ہے۔سیاسی قائدین اپنی سیاست کیلئے ایک دوسرے پر الزام لگانے کی بجائے دہشتگردی ،انتہاپسندی اور کرپشن کے خاتمے کی طرف توجہ دیں۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان طلباء کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وفد کی قیادت حافظ شہباز عالم فاروقی کررہے تھے۔ اس موقع پر مولانا حافظ محمد امجد،حافظ شعیب الرحمن،مولانا محمد مشتاق لاہوری،مولانا اسد اللہ فاروق،مولانا اسلم قادری،مولانا عبد القیوم بھی موجود تھے۔حافظ محمدطاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مذہبی و سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کی صحیح سمت رہنمائی کیلئے اپنا کردار اداکرے لیکن پاکستان کی سیاسی قیادت ابھی تک حالات کی سنگینی کا احساس کرنے کی بجائے ایک بار پھر الزام تراشی کی سیاست کی طرف بڑھ رہی ہے جوکہ کسی صورت ملک اور قوم کیلئے بہتر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان سمیت پورے عالم اسلام پر دہشتگردی کی یلغار کی کوشش ہورہی ہے۔داعش جیسی انتہاپسند تنظیمیں نوجوان نسل کو نظریاتی اور فکری طور پر گمراہ کررہی ہیں اور دوسری طرف پاکستان کی سیاسی قیادت حالات کی سنگینی کا احساس کئے بغیرتصادم کا راستہ اختیار کررہی ہے جس سے آپریشن ضرب عضب سمیت دہشتگردی ،انتہاپسندی اور کرپشن کیخلاف اٹھائے جانے والے اقدامات انتہائی متأثر ہوں گے۔طلباء کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عالم اسلام اس وقت جن مسائل کا شکار ہے اس کا حل باہمی اتحاد سے نکل سکتا ہے۔سعودی عرب ،پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک میں ہونے والے دھماکے مسلمانوں کو نظریاتی ، اقتصادی اور معاشی طور پر کمزور کرنے کی کوشش ہے۔سعودی عرب سے مسلمانوں کا تقدس کا رشتہ ہے اور پاکستان عالم اسلام کی ایٹمی قوت ہے اور دشمنان اسلام کو نہ تو مسلمانوں کے مقدسات پسند ہیں اور نہ ہی مسلمانوں کا ایٹمی قوت ہونا پسندہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیںاور یہ کوششیںا سی وقت کامیاب ہوسکتی ہیںجب اسلامی ممالک میں بیرونی مداخلتوں کا سلسلہ بند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 10فروری کو اسلام آباد میں ہونے والی ”پیغام اسلام کانفرنس ”دہشتگردی اور انتہاپسندی کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں فکری اور نظریاتی جدوجہد کا آغاز ہوگی۔
۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی آج (31۔ جنوری بروز اتوار)قومی مرکز شاہ جمال میں عظیم الشان سیر ت النبی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ دیگر مقررین میں شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجازاحمد ہاشمی، وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی، سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری، علامہ ڈاکٹرشبیر حسن میثمی، علامہ مظہر عباس علوی،مولانا مشتاق جعفری، اجمل نقوی، توقیر بابا، شہباز حیدر نقوی ، مولانا یعقوب رضا حیدری ،جے ایس او کے مرکزی صدر وفاعباس،جمعیت علما اسلام کے مولانا محمد امجد خان، خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ افتخار حسین نقوی، کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کی بھوک پر سرمایہ دارانہ نظام کا قبضہ ہے ، پی ٹی آئی عام سندھی کو پی پی کا اصل چہرہ دکھائے گی ۔تھر کی بھوک سے حکمرانوں کے مفادات وابستہ ہیں، سندھ اسمبلی میں تھرپارمیں معصوم بچوں کی اموات کی روک تھام کے حوالے سے بات چیت کو مذاق اور دلچسپ تبصروں سے آگے بڑھنے ہی نہیں دیا جاتاکیونکہ سندھ حکومت تھر کی غربت کو فروخت کرکے اپنی عیاشیوں کاسامان بنانے میں مصروف ہے، آج ان دونوں جماعتوں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے قوم کے سامنے ان کی قلعی بھی کھول دی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ لوگ امن اور اس ملک میں بسنے والے غریبوں کے دشمن ہیں ان لوگوں نے قدم قدم پرنیشنل ایکشن پلان کی راہ میں روڑے اٹکائے ہیں کیونکہ ان کی نظر میں اس عوام کی جانب سے ستر ہزار قربانیوں کی کوئی قیمت نہیں ہے یہ عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں ،ایک دوسرے کے خلاف مک مکا اور دیگرالزام تراشیاں کرنا ان کا پرانا وطیرہ ہے حقیقت میں یہ لوگ اپنا اور اس قوم کا وقت برباد کررہے ہیں۔محمد علی سوسائٹی کراچی میں قائم تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی اور لاقانونیت کے ہاتھوں اس قدر مجبور کردیاگیا ہے کہ وہ کچھ بولنے کے قابل بھی نہیں ہیں اس قدر مشکلات ڈالی جارہی ہیں کہ جس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس حکومت نے اگر باقی کے سال مکمل کرلیے تو یہ عوام سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رہنے پر مجبور ہوگی کیونکہ اس مہنگائی کی وجہ سے ان کا سب کچھ بک چکا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرخزانہ صاحب اپنے پہلے روز سے ہی اس ملک پر قرضے پر قرضہ چڑھا رہے ہیں آئے روزنئے ٹیکسوں کو لگا کرعوام کی بھلائی کی نوید سناجاتے ہیں۔ #
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مینگورہ (جی پی آئی)علاقہ نویکلے،بنڑ اینگروڈھیرئی کی پولیوایروڈکشن کمیٹی نے آئندہ پولیومہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا،نو ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے،اس حوالے سے گذشتہ روز پولیوایروڈکشن کمیٹی کااجلاس زیرصدارت فضل رحیم خان منعقدہوا جس کے شرکاء نے آئندہ پندرہ فروری کو شروع ہونے والی پولیومہم کو کامیابی سے ہمکنار کرکے کیلئے لائحہ تیار کرلیا، پولیومہم کیلئے چوبیس ٹیمیں تشکیل دے دیں جو مہم کے دوران گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیںگی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل رحیم خان نے کہاکہ پندرہ فروری سے شروع ہونے والی مہم میں نویکلے ،بنڑ اور اینگروڈھیرئی میںنو ہزار چھ سو ترپن بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے تاہم مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے عوام اور بچوںکے والدین کو کرداراداکرنا ہوگا،اجلاس میںعلمائے کرام،ناظم شوکت علی اورعلی رحمت کے علاوہ دیگر منتخب بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔