گجرات کی خبریں 02.05.2013
Posted on May 3, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
فین اور پاٹری انڈسٹری کو بند ہونے سے بچایا، انشاء اللہ لیبر کو مزید انقلابی سہولتیں دینگے: چودھری پرویزالٰہی
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و قومی اسمبلی کے امیدوار چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہم نے فین اور پاٹری انڈسٹری کو بند ہونے سے بچایا انشاء اللہ لیبر اور صنعتی کارکنوں کو مزید انقلابی سہولتیں دینگے، محنت کشوں کے بچوں کیلئے دیگر شہروں کے علاوہ گجرات میں بھی لیبر کالونی اور سوشل سکیورٹی ہسپتال بنایا مزید انڈسٹریل اسٹیٹ اور ایکسپورٹ پراسیسنگ زون بنائیں گے کیونکہ صنعتوں اور لیبر کی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ وہ گجرات انڈسٹریل ایریا میں ہزاروں کارکنوں کے اجتماع سے میاں عمران مسعود کے ہمراہ خطاب کر رہے تھے جنہوں نے چودھری پرویزالٰہی کے حق میں پرجوش نعرے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ جب فیکٹریاں چلتی ہیں تو ملک ترقی کرتا ہے اور زرمبادلہ بھی آتا ہے، چودھری شجاعت حسین اور میں حکومت میں ہوں یا نہ ہوں ہم نے ہمیشہ گجرات کی انڈسٹری کو مشکلات سے نکالا ہے، فین انڈسٹری پر جب بھی حکومت نے سٹینڈرڈ کا پہاڑ ڈالنے کی کوشش کی تو بھی اس صنعت کو تباہ ہونے سے بچایا، ہم نے وفاقی حکومت پر واضح کیا کہ سٹینڈرڈ جانچنے کیلئے لیبارٹری بنائی جائے، آج فین اور پاٹری انڈسٹری چل رہی ہے تو لاکھوں افراد کو روزگار مل رہا ہے، ہمیں لیبر کے ساتھ محبت ہے ملک لیبر کے بغیر نہیں چل سکتا اسی لیے ساڑھے تین کروڑ روپے کا فنڈ میں نے گجرات انڈسٹریل ایریا کو دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سائیکل کے دو پہیے ہیں اسی طرح انڈسٹری کے بھی دو پہیے ہیں مالک اور مزدور، مزدوروں کے نام پر ان کے حقوق غصب نہیں ہونے چاہئیں، لیبر کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے بطور چیف منسٹر ہم نے بہت کام کیا، لیبر کے بچوں کو مفت تعلیم، مفت کتابیں اور وظائف بھی دئیے، لاہور، گجرات اور ملتان میں لیبر کالونیاں بنائیں، سوشل سکیورٹی ہسپتال بنایا، گجرات یونیورسٹی میں لیبر کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا، 1122 جیسی سروس سے اٹھارہ لاکھ افراد کی جانیں بچائی گئیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اللہ کریم نے ہمیں موقع دیا تو پانچ ہزار بند پرائمری سکول دوبارہ چالو کریں گے، بی اے تک مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ کتابیں بھی مفت دیں گے، غریبوں کے مکانوں پر ٹیکس معاف کریں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے میرے مطالبہ پر وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال چالو کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائیکل چلے گی تو ترقی کا عمل چلے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم امیدوار پی پی 111 میاں عمران مسعود، اعظم رحمانی اور تجمل حسین شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج پر عدنان سیٹھی، ملک اسحاق اعوان، ملک گلزار، خاور رفیق اور سمال انڈسٹریل ایریا گجرات کے دیگر نمائندے بیٹھے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت قاضی سلطان محمود آوانی کے عرس مبارک روحانی ، سوہانی ، پروقار محفل سرزمین آوان شریف میں منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی)برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت قاضی سلطان محمود آوانی کے عرس مبارک روحانی ، سوہانی ، پروقار محفل سرزمین آوان شریف میں منعقد ہوئی ، آوان شریف اور اردگرد کے علاقوں پر پر سارا دن خدا کی رحمت برستی رہی ، عرس سعید کی صدارت صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف نے کی ، جبکہ پیر رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف ومہمدہ شریف نے نگرانی کی اور صاحبزادہ محمود الحق ، صاحبزادہ مسرور الحق اور نثار احمد نثاری حلیفہ الرشید صاحبزادہ مقصود الحق آوانی نے قیادت کی ، عرس کے لئے تمام انتظامات صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی زیر نگرانی سنگی حضرات نے کیے ، صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چھالے شریف نے خصوصی شرکت کی ، جبکہ صاحبزادہ پیر عتیق الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھانگڑی شریف نے روح پرور خطاب کر کے شرکاء کے دلوں ، قاضی سلطان محمود آوانی کے فیض و برکات سے روشن کیا ، عرس کی تقریب میں نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، ملک کے نامور نعت خواں سید دلدار حسین شاہ ، حافظ محمد قاسم آف گوجرانوالہ ، حافظ محمد صدیق ، محمد عارف شاہد گوندل ، پروفیسر فیضان احمد فیضان ، نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں عقیدت پیش کیا ، عرس کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں حاجی عمران ظفر سابق ایم پی اے ، راجہ محمد سکندر سابق ناظم ، MCCکے صدر شیخ محمد شفیق ، شہزاد افضل ، نوید اختر ، میاں ندیم ، چوہدری جاوید ، سیٹھ شہزاد ، پیر نوید ، بھائی شبیر ، چوہدری تنویر ، میاں محمد صفدر ، فیاض شاہ آف فیصل آباد ، میجر نوید ، ثاقب آف فیصل آباد ، میاں جمال صفدر ، زاہد حسین شاہ آف مہمدہ ، بھائی مدثر ، حافظ غلام فرید ، جاوید اختر جٹ ، مظہر حسین آوان ، چوہدری اختر بھروال ، چوہدری محمد مشتاق آف بھروال ، ماسٹر فیاض ، احسان ملک ، حاجی اصغر ، راجہ عدنان ، ملک رفیع ، میجر طارق جٹ ، ملک امتیاز ، یحییٰ نثار ، احمد نوید ، شیخ محمد ادریس ، محمد سجیل خان ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، محمد ارشد نے شرکت کی ، عرس مبارک کی تقریب میں اندرون و بیرون ممالک سے جوق در جوق عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی شخصیت قاضی سلطان محمود آوانی کے عرس کے موقع پر دربار شریف پر چادر پوشی کی گئی
گجرات (جی پی آئی)برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی شخصیت قاضی سلطان محمود آوانی کے عرس کے موقع پر دربار شریف پر چادر پوشی کی گئی ، صاحبزادہ قاضی پیر منصور الحق آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کی قیادت میں چادر پوشی کی گئی ، دربار اقدس پر پھولوں کی چادریں گلدستے اور پھول بھی چڑھائے گئے ، اس موقع پر پیر سید انور حسین شاہ ، پیر سید انتصار الحسن شاہ ، سید ذیشان محبوب ، صاحبزادہ عبدالرحمان ، نثار احمد نثاری ، شیخ محمد شفیق ، نوید اختر ، صحافی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، محمد سجیل خان ، شیخ ادریس اور دیگر سنگی حضرات کی کثیر تعداد بھی موجود تھے ، عرس کے موقع پر ٹھنڈے میٹھے دودھ کی سبیل بھی لگائی گئی ، جس کا افتتاح پیر صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے افتتاح کیا اس موقع پر سنگی حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی ، سارا دن لوگوں کو ٹھنڈا اور میٹھا دودھ بلایا جاتا رہا ، جبکہ عرس کی تقریب کے اختتام پر شرکاء کو پر تکلف لنگر کروایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کی طرف سے قاضی سلطان محمود آوانی کے عرس مبارک کے موقع پر ٹھنڈے اور میٹھے دودھ کی سبیل لگائی گئی
گجرات (جی پی آئی)صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کی طرف سے قاضی سلطان محمود آوانی کے عرس مبارک کے موقع پر ٹھنڈے اور میٹھے دودھ کی سبیل لگائی گئی ، دودھ کی سبیل کا افتتاح صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی نے کیا ، عرس کی تقریب کے اختتام پر شرکاء کو پر تکلف لنگر بھی کروایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق وفاقی وزیر وامیدوار حلقہ این اے 106چوہدری قمر زمان کائرہ دعا کیلئے آستانہ عالیہ نظامیہ سیفیہ بادشاہی روڈ پہنچے جہاں پر انہوںنے حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی سے دعا کی درخواست کی
گجرات (جی پی آئی) سابق وفاقی وزیر وامیدوار حلقہ این اے 106چوہدری قمر زمان کائرہ دعا کیلئے آستانہ عالیہ نظامیہ سیفیہ بادشاہی روڈ پہنچے جہاں پر انہوںنے حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی سے دعا کی درخواست کی اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ، چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا کہ علمائے اہلسنت کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، جنہوں نے ہمیشہ عالم اسلام کی سربلندی کیلئے کام کیا ہے ، اور میں نے اپنے دور اقتدار میں کوشش کی ہے کہ اسلام کے منافی کوئی کام نہ کروں اور نہ ہی ایسا کوئی قانون بنانے دوں جس سے اسلامی تعلیمات کو نقصان پہنچے ، انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کوشش کی ہے کہ اتحاد بین المسلمین کو قائم رکھیں اور پاکستان کی سلامتی و تحفظ ہو انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملک میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ، اور ملک کو مستحق کیا ہے ، آنے والے انتخابات میں تمام محب وطن افراد سے درخواست ہے کہ وہ ہمیں ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ، ہم یہاں پر ووٹ مانگنے کیلئے نہیں بلکہ دعا کے آئے ہیں ، اور مجھے خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان میں ایسا مدرسہ بھی موجود ہے ، جہاں پر چندے کی صندوقچی موجود نہیں اور سارا کام اپنی مدد آپ کے تحت ہو رہا ہے ، صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آج قمر زمان کائرہ یہاں پر آئے ہیں ، ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے قمر زمان کائرہ کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری قمر زمان کائرہ نے مرکزی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پیر محمد افضل قادری سے مراڑیاں شریف میں ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی) چوہدری قمر زمان کائرہ نے مرکزی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پیر محمد افضل قادری سے مراڑیاں شریف میں ملاقات کی ، ملاقات کے دوران قمر زمان کائرہ نے انہیں اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا اور پیر محمد افضل قادری نے ان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ، اس موقع پر حکیم جوا دالرحمن نظامی سیفی و دیگر بھی موجود تھے۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما جاوید بٹ ، عمر مسعود فاروقی ، رانا مشرف علی ناز گزشتہ روز تعزیت کیلئے محلہ بڈھے شاہ بخاری گئے
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما جاوید بٹ ، عمر مسعود فاروقی ، رانا مشرف علی ناز گزشتہ روز تعزیت کیلئے محلہ بڈھے شاہ بخاری گئے اور عدنان خرم کے والد محترم وحید اسلم عرف کالا کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر مہر ندیم اسلم ایڈووکیٹ ، شفیق الرحمن بٹ ، و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونین کونسل 54میں مسلم لیگ ن کی ڈور ٹو ڈور مہم جاری ہے ،
گجرات (جی پی آئی) یونین کونسل 54میں مسلم لیگ ن کی ڈور ٹو ڈور مہم جاری ہے ، گزشتہ روز ممتاز شخصیات نے یونین کونسل 54کے مختلف علاقوں میں جا کر عوامی نمائندگان سے ملاقاتیں کیں ، اور انہیں مسلم لیگ ن کا پیغام پہنچایا ، وفد میں جاوید بٹ ، عمر مسعود فاروقی ، رانا مشرف علی ناز ، مہر ندیم اسلم ، شفیق الرحمن بٹ و دیگر بھی شامل تھے ، اہل علاقہ نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز مسلم لیگی راہنما جاوید بٹ نے اپنی گاڑی پر خوبصورت ڈمی شیر سجا دیا
گجرات (جی پی آئی) ممتاز مسلم لیگی راہنما جاوید بٹ نے اپنی گاڑی پر خوبصورت ڈمی شیر سجا دیا ، لوگوں کی کثیر تعداد نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے شاندار انداز میں شیر کے نشان کو پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوسی 52پی پی پی کے صدر مقبول احمد بٹ ، چوہدری غلام حسین ننھا کے زیر اہتمام انتخابی جلسہ کا اہتما م کیا گیا
گجرات (جی پی آئی) یوسی 52پی پی پی کے صدر مقبول احمد بٹ ، چوہدری غلام حسین ننھا کے زیر اہتمام انتخابی جلسہ کا اہتما م کیا گیا ، اس موقع پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے حلقہ این اے 105چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ ہمارے ورکرز انتھک محنت کرنے والے ہیں اور 11مئی کو ہم ثابت کریں گے کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب بڑی جماعت ہے ، کارکنوں اور بھٹو شہید کے متوالوں کی کوششوں سے پیپلز پارٹی برسر اقتدار آئے گی اور کارکنوں کی محرومیوں دور کرے گی ، یونین کونسل 52پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے ، جہاں سے ہمیشہ پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتی ہے ، غلام رسول حسین ننھا اور ان کے ساتھیوں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، جو ہمیشہ پارٹی کے وقار میں اضافہ کیلئے قربانیاں دیتے ہیں ، امیدوار حلقہ پی پی 111زاہد حسین سلیمی نے کہا کہ ہمیں علاقہ کی تمام برادریوں کی متفقہ حمایت حاصل ہے اور ہم عوام کے اعتماد سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے ، صدر آصف علی زرداری اور ان کے رفقاء کار کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، ہمیں غلام حسین ننھا اور ان کے دیگر ساتھیوں کی قربانیوں پر فخر ہے ، جو ہمیشہ پارٹی کے مفاد کیلئے کوشاں رہتے ہیں اور آنے والے انتخابات میں ہمارے انتخابی نشان پر عوام مہر لگا کر ہمیں کامیاب بنائیں گے ، اور یونین کونسل 52کو مثالی بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحتیں برئوے کار لائیں گے ،اس موقع پر شبیر بٹ کی قیادت میں موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی گئی ، اور مہمانوں کو جلسہ گاہ تک لایا گیا ، اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابقہ کونسلر شبیر احمد بٹ نے سرانجام دئیے اور کہا کہ سابقہ دور حکومت میں ان چوہدریوں نے ہمارے قائد کے حق پر ڈاکہ ڈالا ، اور ان کو وزیراعظم بننے سے روکا میں ان چوہدریوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا یہ شرافت کا پیکر گجرات کی عزت نہ تھی ، اس موقع پر مقبول احمد بٹ صدر یوسی 52نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب چوہدری احمد مختار وفاقی وزیر پانی و بجلی تھے تو ملک میں صرف اور صرف 4گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ، مگر ان لیٹروں نے چوہدری احمد مختار کو وزیراعظم نہ بننے دیا ، غلام حسین ننھا نے جلسہ کے اختتام پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ساجد بھٹی ، بائو خرم ، مہر ارشد ، حاجی ارشد جاوید بٹ ، ڈاکٹر عدنان ، ندیم عباس ، چوہدری علی رضا ، چوہدری نعمان ، چوہدری عمیر ، کاشف ندیم ، آذان کاشف ، ملک جاوید ، ارشد محمود بٹ و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری پرویز الہی کے دور کو لو گ کیوں یاد کرتے ہیں:چوہدری مونس الٰہی
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الہی امیدوار پی پی 110نے گزشتہ روز مسلم لیگی کارکنان و ورکرز کے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کے دور کو لو گ کیوں یاد کرتے ہیں ہمارے دور میں بے روز گاری اور خوردو نوش کی اشیا ء مہنگی نہ تھی ہر کوئی خوشحال تھے ہمارے دور میں آٹا 16روپے کلو چینی 25روپے کلوتھیں باقی اشیاء بھی آسمانوں سے باتیں نہیں کرتی تھیں لیکن پیپلز پارٹی کے ساتھ چار سال مزے لوٹنے کے بعد پنجا ب کے وزیر اعلی ہونے کے باوجود بھی ایک ہی ہر جگہ کہتے ہیں کہ پنجاب بدلہ ہے پاکستان بدلے گے بھئی پنجاب کا کا تو بیڑہ غرق ہی آپ نے کیا ہے ہم نے تعلیم فری کی ،ہسپتالوں میں دوائیاں فری کیں مخالفین نے صرف باتیں کیں اور سارا پیسہ لاہور لگادیاہمارے دور میں پنجاب خوشحال تھا اب کنگال ہے ہم اربوں روپے چھوڑ کر آئے انہوں نے پنجاب کو مقروض کردیا ہمارے دور میں فیکٹریوں میں کام دن رات چلتا تھا اب بند ہیں مزدوروں کو مزدوری نہیں ملتی اگر ان کا کوئی ایک بھی منصوبہ میرے والد محترم چوہدری پرویز الہی کے 1122جیسا ہے تو سامنے لائیں وعدے کرنا آسان ہیں عملا کام کرنا مشکل ہے اسی لئے ہمارے دور کو لوگ یاد کرتے ہیں سائیکل کو کامیاب کراکر گجرات پنجاب اور پاکستان کو بدلیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یو سی 48 جٹووکل کیبائو خالد محمود نے پاکستان مسلم لیگ ق کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی
گجرات( جی پی آئی)یو سی 48 جٹووکل کی ممتاز شخصیت بائو خالد محمود نے پاکستان مسلم لیگ ق کو چھوڑ کر اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔ اس سلسلہ میں شمولیت کی تقریب انکی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی ۔ جس میں انہوںنے پاکستان تحریک انصاف امید وار حلقہ پی پی 111چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان بھی کیا ، اور انہیں کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ شامل ہونے والوں میں بائو فرہاد خالد ، بائو حماد خالد ، بائو علی جواداور شامل تھے ۔تقریب کی صدارت صدرپاکستان تحریک انصاف یو سی 48 چوہدری ذیشان عزیز نے کی ۔ اسموقع پر خطاب کرتے ہوئے امید وار حلقہ پی پی 111چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ گجرات کے عوام نے تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے، اور وہ لوٹ مار کرنیوالوں اور آزمائے ہوئے کو ووٹ نہیں دینگے ۔ اس وقت جو بھٹکے ہوئے انکو بھی نوجوان سمجھائیںکیونکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ، ق لیگ نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو کچھ نہیں دیا ۔ اب عوام چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آزمائیں کیونکہ وہ ہی اس ملک کو تمام بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ۔ تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف عرفان سلیم بٹ نے کہا کہ پاکستان عوام سے اپنی بقاء کی بھیک مانگ رہا ہے ۔ گذشتہ ادوار میں ملک کو دہشت گردی میں ڈبو دیا گیا ۔ گجرات کی بقاء اور عزت کا نعرے لگانے کا کردار سب کے سامنے ہے ۔ آج ان کی وجہ سے غریب عوام کو ایک وقت کی روٹی میسر نہیں آ رہی ہے ۔ اٹھیں ، جاگیں اور 11 مئی کو سچ کا ساتھ دیں ۔ مہر آصف حسین سلیمی نے کہا کہ ملک سے رشوت ، کرپشن کا بازار ختم کرنے کیلئے عوام عمران خان کا ساتھ دیں ۔ ہمارا قائد بر سر اقتدار آ کر 90 دنوں میں کرپشن کا خاتمہ کر دیگا ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کسی برادری ، قبیلے نے نہیں بنایا اس کے پیچھے قائد اعظم محمد علی جناح اور ایک خوبصورت گلدستہ تھا۔ اب عمران خان کیساتھ ایک گلدستہ ہے جو نئے پاکستان کیلئے اس کے ساتھ ہے ۔ اس موقع پر حسیب اشرف چیمہ ، مصباح فاروق ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری یو سی 48 ، چوہدری ذیشان عزیز ، چوہدری عبد الحمید ، شیخ ارشاد ، اسامہ ریحان بٹ ، واصف نعیم ، حافظ نعیم نواب سی این جی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب آج لالہ موسیٰ آمد پر شاندار ، تاریخی استقبال کیا جائیگا:الحاج امجد فاروق
گجرات( جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما الحاج امجد فاروق نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب آج لالہ موسیٰ آمد پر شاندار ، تاریخی استقبال کیا جائیگا ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن مستحکم اور مضبوط حکومت ہی خوشحالی اور پر امن پاکستان کی ضامن ہے ان خیالات کا اظہار راہنماپاکستان مسلم لیگ ن امجد فاروق نے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ پاکستان مسلم لیگ ن قوم کو گذشتہ تیرہ سالہ اقتدار کے دلدل سے نکالے گی ۔ انہوںنے مغل برادری اور اپنے دیگر ساتھیوں کو یہ بھی کہا کہ 11 مئی کو جوق در جوق گھروں سے نکلیں اور شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کو کامیاب بنائیں۔ اگر ہم نے ذات برادری ، رشتہ داری کیوجہ سے یہ موقع ضائع کر دیا تو خدا ہمیں کبھی معاف نہیں کریگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی کسی کو اظہار رائے کی آزادی کے عوامی حق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی:سید ضیاء اللہ شاہ
گجرات( جی پی آئی)جماعت اسلامی کے نامزدامیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 115سیدضیا ء اللہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پانچ سال تک عوام کی امنگوں کا خون کرنے والا ٹولہ ،عوام کے غیظ و غضب اور اپنی یقینی شکست سے بچنے کیلئے انتخابات کو سبو تاژ کرنے پر تلا ہوا ہے ،لیکن اب کسی کے بس میں نہیں کہ وہ انتخابات پر شب خون مار سکے ۔جماعت اسلامی کسی کو اظہار رائے کی آزادی کے عوامی حق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی ۔ملک میں جمہوریت ، آئین اور پارلیمانی نظام حکومت کی مکمل حفاظت کی جائے گی ۔عوام کے دکھوں کا مداوا صرف شریعت کے نفاذ میں ہے ،کرپٹ ٹولے سے نجات کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ کے دورے ،گھر گھر اور شاپ ٹو شاپ ملاقاتوں ،اور انتخابی اجتماعات سے خطاب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سیدضیا ء اللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ انتخابات پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔یہ انتخابات فیصلہ کریں گے کہ پاکستان کی حقیقی منزل مغرب کا سرمایہ دارانہ نظام اور مادر پدر آزاد معاشرہ ہے یاقرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل کرنے والا اسلامی و فلاحی معاشرہ ۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے سر ہماری گردنوں پر سلامت ہیں پاکستان کو سیکولر اور بے دین ریاست نہیں بننے دیں گے ۔سیدضیا ء اللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ کرپشن بد انتظامی اور قرضوں کی لعنت نے پاکستانی معیشت کو زوال کا شکار کردیا ہے ۔ہم ملکی معیشت کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے شکنجے سے نکال کر خودانحصاری کے راستے پر ڈالیں گے اور بیرونی قرضوں پر مکمل پابندی لگا کر پاکستان کو حقیقی آزادی سے ہمکنار کریں گے ۔انہوں نے کہا جب تک ہم یہودی اداروں کے رحم و کرم پر رہیں گے ہماری معیشت ترقی کرسکتی ہے نہ ہمیں حقیقی آزادی مل سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم قوم میں اعتماد پیدا کرکے کشکول توڑیں گے اور کرپشن کا راستہ روکیں گے۔جماعت اسلامی کے راہنما چوہدری خورشید احمدنے کہا کہ انتخابات جنگ نہیں شائستگی اور جمہوری اقدار کے ساتھ مقابلہ کرنے کا نام ہے ۔عوام کو جذباتی کر کے سیاسی استحصال نے ہی ملک کو خرابی کی انتہا پر پہنچایا ہے ۔ عوام اپنے مسائل کا حل اور کرپشن و کرپٹ عناصر کے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ انقلاب اور تبدیلی کی دعویدار جماعتوں نے آزمائے ،سیاسی بے وفا ، نااہل اور نام نہاد الیکٹ ایبلز کو جمع کر کے مایوس کیا ہے عملاً سٹیٹس کو برقرار رکھنے کی مضبوط بنیاد مہیا کر دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے آپ کو عوام کی عدالت میں پیش کردیا ہے ۔ہمارا سیاسی و پارلیمانی کردار عوام کے سامنے ہے۔حلقہ پی پی 115 میں جو امید وار کھڑے کئے گئے ہیں ان میں کسی نے ٹیکس جمع نہیں کروایا ۔سیدضیا ء اللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر بڑے بڑے اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی۔5سال تک حکمرانی کے مزے اٹھانے والوں نے کرپشن ،بدانتظامی ،مہنگائی بے روز گاری اور اندھیرے دیئے ہیں ۔لوڈ شیڈنگ مہنگائی اور غربت نے عوام کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے ۔امیر جماعت اسلامی زون پی پی 115حاجی غضنفر اقبال نے کہاکہ جماعت اسلامی کی سیاست امانت و دیانت اور خدمت کی سیاست ہے ،جماعت اسلامی کے ایک ہزار سے زائدافراد قومی و صوبائی اسمبلیوں ،سینیٹ کے ممبران اور مقامی حکومتوں میںذمہ دار رہے مگر کسی کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ،ان میں سے کوئی جعلی ڈگری ہولڈر ہے نہ انہوں نے کسی کے ساتھ کوئی فراڈ کیا ۔آج عوام کی خدمت کے نعرے لگانے والوں کی اکثریت قومی بنکو ں کی ڈیفالٹر ہے ،کسی نے ووٹ نہیں بیچا اور نہ کسی نے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ 2014ء میں ذلت آمیز شکست کے بعد افغانستان سے نکل رہا ہے مگر اس کی کوشش ہے کہ جانے سے پہلے پاکستان پر اپنے ایجنٹ مسلط کرکے جائے تاکہ وہ خطے میں اپنی مداخلت جاری رکھ سکے اور پاکستان کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتا رہے ۔انہوں نے کہا پاکستان کے غیور عوام ملک سے امریکی مداخلت کا خاتمہ کرنے پر تل چکے ہیں ۔پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کے امریکی خواب کبھی پورے نہیں ہونگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری احمد مختار 2008ء کے انتخابات سے بھی زیادہ ووٹ حاصل کرینگے :چوہدری رضوان دلدار
گجرات( جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر چوہدری رضوان دلدار نے کہا ہے کہ گجرات میں سیاست کی شرافت کے علمبردار چوہدری احمد مختار 2008ء کے انتخابات سے بھی زیادہ ووٹ حاصل کرینگے ۔ انہوںنے گجرات کے عوام کا معیار زندگی بلند کیا ہے ۔ قبضہ مافیا ، اسلحہ کلچر کا خاتمہ کیا ہے ۔ گجرات میں سوئی گیس ، بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر کروڑوں کے فنڈز لگائے اور سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ۔ انہوںنے کہا کہ اہل گجرات 11 مئی کو چوہدری احمدمختار کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرائینگے ۔ چوہدری رضوان دلدار نے کہا کہ گجرات حلقہ این اے 105 میں چوہدری احمد مختار نے جتنے ترقیاتی کاموں کروائے وہ معیاری تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری سجاد لائنیکا نے چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان کر دیا
گجرات( جی پی آئی)ممتاز مسلم لیگی راہنما چوہدری سجاد لائنیکا نے پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 111 گجرات کے امید وار چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔ اور انکی انتخابی مہم تیز کر دی ہے ۔ اس سلسلہ میں انہوںنے پیلس کالونی ، علی آباد ، بانٹھ ، ناصر کالونی ، مکہ کالونی کا وزٹ کیا اور ڈور ٹو ڈور جا کر چوہدری سلیم جوڑا کیلئے ووٹ مانگے ۔ انہوںنے کہا کہ گجرات میں تبدیلی کیلئے اور نیا چہرہ چوہدری سلیم سرور جوڑا کو کامیاب کرانے کیلئے عوام اٹھ کھڑے ہوں ۔ کیونکہ چوہدری سلیم سرور جوڑا کا شمار گجرات کی ہر دلعزیز شخصیت میں ہوتا ہے ۔ اور انشاء اللہ تعالیٰ11 مئی کو سورج انکی کامیابی و کامرانی کا پیغام لیکر طلوع ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امید وار الحاج محمد افضل گوندل ،سلیم سرور جوڑا اور بلال حسین گورسی نے گجرات کے وکلاء سے چیمبر ٹو چیمبر کو ملاقات کی
گجرات( جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 105 کے امید وار الحاج محمد افضل گوندل اور حلقہ پی پی 111 کے امید وار چوہدری سلیم سرور جوڑا اور حلقہ پی پی 109 کے امید وار بلال حسین گورسی نے گجرات کے وکلاء سے چیمبر ٹو چیمبر کو ملاقات کرائی ۔ اس موقع پر صدر انصاف لائیر فورم چوہدری خاور جاوید ایڈووکیٹ ، محمدمنیر گوندل ایڈووکیٹ ، نائب صدر تحصیل گجرات راحیل ناظم ایڈووکیٹ ، سید عابد حسین بخاری ایڈووکیٹ ، چوہدری اختر حسین جوڑا ایڈووکیٹ ، عمران خان ایڈووکیٹ ، شیراز بابر ایڈووکیٹ ، امجد مجید ایڈووکیٹ ، وقاص اصغر ایڈووکیٹ ، ایچ ۔ اے ثاقب سیٹھی ، شہزاد اکبر طاس ، محمد یونس گوندل اور وکلاء ہمراہ تھے ۔ اسموقع پر وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے الحاج محمد افضل گوندل نے کہا کہ ہماری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں ، بات نظریات کے اختلاف کی ہے ۔ 11 مئی کو لوگ ایک نیا پاکستان بنانے کیلئے اپنے گھروں سے نکلیں گے ۔انہوںنے کہا کہ جن قوتوں نے پاکستان معاشی لحاظ سے کمزور کیا ہے وہ دوبار اقتدار کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں ۔ ہمیں اس مقصد میں کامیاب کرانے کیلئے وکلاء برادری ہمارا ساتھ دے ۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ انہوںنے کہا کہ ووٹ ضمیر کی آواز ،تبدیلی کا ذریعہ اور قوم کی امانت ہے ۔ کسی بھی ملک کی ترقی اور جمہوریت کی بقاء کیلئے ووٹر مخلص اور اہل افراد کا انتخاب کرے ۔ انہوںنے کہا کہ ووٹ کاغذ کی پرچی نہیں ، ملک سنوارنے کا ذریعہ ہے ۔ انہوںنے مزیدکہا کہ عمران خان کا اقتدار میں آنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کی آرائیں برادری کے سر کردہ شخصیات نے محمد افضل گوندل اور سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان کیا
گجرات( جی پی آئی)گجرات کی آرائیں برادری کے سر کردہ شخصیات نے حلقہ این اے 105 پاکستان تحریک انصاف کے امید وار الحاج محمد افضل گوندل اور حلقہ پی پی 111 امید وار چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ اور ڈور ٹو ڈور یو سی 49 میں انتخابی مہم تیز کر دی ہے ۔چوہدری سعید الرحمن ، مہر آصف حسین سلیمی ، مہر محمد اشرف ، مہر بابر شہزاد ، مہر خرم مجید ، مہر سلیمان مجید ، مہر عثمان مجید ، مہر عبد الرحمن ، مہر محمد عارف ، مہر عدنان اختر ، مہر عبد الحمید سلیمی ، مہر کامران مجید ، مہر فراز احمد اشرف ، مہر احمد رضا ، مہر محمود رحیم نے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے راہنمائوں سے ملاقات کر کے حمایت کا اعلان کیا ۔ اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوںنے کہا کہ موجودہ انتخابات ملک کی بقاء اور سالمیت کیلئے ہیں اور ہمیں برادریوں سے نکل کر ملک بقاء اور نئے پاکستان کیلئے عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا ۔ انہوںنے کہا کہ عوام 11مئی آزمائے ہوئے کو آگے نہیں آنے دینگے ۔ عمران خان نے گجرات میں میرٹ پر ٹکٹیں دی ہیں۔