گجرات کی خبریں 02.06.2013
Posted on June 3, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
فاران الیکٹرونکس اینڈ ایمان موٹرز کا افتتاح پنجاب نعت کونسل کے وائس چیئرمین مہر عثمان عرف شاری نے فیتہ کاٹ کر کیا
گجرات ( جی پی آئی ) فاران الیکٹرونکس اینڈ ایمان موٹرز کا افتتاح پنجاب نعت کونسل کے وائس چیئرمین مہر عثمان عرف شاری نے فیتہ کاٹ کر کیا ، گجرات میں الیکٹرونکس اور موٹر سائیکلز اقساط پر دینے والے شاری برادران نے گجرات کی عوام کیلئے اپنی چھٹی برانچ فاران الیکٹرونکس اینڈ ایمان موٹرز قمر سیالوی روڈ گجرات کا آغاز کر دیا ہے ، گزشتہ روز پنجاب نعت کونسل کے وائس چیئرمین رضا الیکٹرونکس اینڈ لیزنگ کمپنی کے مالک مہر عثمان شاری نے اپنے دست مبارک سے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر فاران الیکٹرونکس اینڈ ایمان موٹرز کا افتتاح کیا ، قبل ازیں تلاوت قرآن کریم ، نعت شریف و ختم شریف پڑھا گیا ، اور نئے کاروبار میں خیرو برکت کیلئے خصوصی دعا کی گئی ، افتتاحی تقریب میں مہر عامر علی ، مہر آصف ، مہر سکندر اور مہر عمران شاری برادران نے مہمانوں کا استقبال کیا ، افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں سید ضیغم عباس ، سنی شیخ ، مرزا الیاس جرال ، عامر چوہدری ، مہر خالد پرویز ، چوہدری فراز انجم ، شیخ آفتاب ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، طارق محمود ، ملک منیر ، محمد عثمان بٹ ، یوسف ظہور ، دانش ڈار ، شیخ عمران ، مبشر بٹ ، ناصر پہلوان ، امتیاز مغل ، مرزا بابر بیگ ، علی ظفر ، شہروز ظفر ، راجہ پرویز ، شفران اقبال ، عثمان کٹھانہ ، ندیم بٹ اور قمر سیالوی روڈ کے تاجروں نے بھرپور شرکت کی ، آخر میں فاران الیکٹرونکس اینڈ ایمان موٹرز کے پروپرائیٹر مہر عامر علی نے تمام مہمانوں کو لنگر شریف کھلایا اور ان کی دعوت پر شرکت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت امام جعفر صادق کی نیاز کے سلسلہ میں ضلع گجرا ت میں بھی اہل تشیع کے گھروں میں ختم پاک کی محافل منعقد ہوئیں
گجرات ( جی پی آئی ) حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز کے سلسلہ میں برصغیر پاک و ہندکی طرح ضلع گجرا ت میں بھی اہل تشیع کے گھروں میں ختم پاک کی محافل منعقد ہوئیں ، جن میں اہل عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اور نیاز میں عزیز و اقارب بھی شریک ہوئے ، ممتاز شیعہ راہنما سید الطاف عباس کاظمی ، رانا مشرف علی ناز ، سید مشکور مہندی زیدی ، پروفیسر سید سرفراز جعفری ، میر جواد جعفری کی رہائشگاہوں پر ہونے والی محافل میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ٹریولز ایجنٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی
گجرات ( جی پی آئی )گجرات ٹریولز ایجنٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی ، جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے حاجی عمران ظفر ، صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عدنان اقبال مکی ، ثناء اللہ بٹ تھے ، جبکہ تقریب میں نعیم امتیاز گوند ل ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر آف کامرس اور راجہ طاہر شیر نے خصوصی شرکت کی ، حاجی عمران ظفر ایم پی اے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی عمران ظفر نے کہا کہ ٹریڈرز کی فلاح و بہبود کیلئے پنجاب اسمبلی میں آواز بلند کریں گے ، اور ناجائز ٹیکسوں کے خاتمہ کیلئے قانون ساز بھی کروائیں گے ، اب کسی ٹھیکیدار کی جرات نہیں ہو گی کہ وہ ٹریڈرز کو ناجائز تنگ کرے ، ہم پر عوام نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے ، اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عدنان اقبال مکی نے کہا کہ گجرات چیمبر آف کامرس تاجر برادری کا ایک موثر فورم ہے اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے سرگرم عمل ہے ، گجرات ٹریولزایجنٹ ایسوسی ایشن ، گجرات چیمبر آف کامرس کے فورم سے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتی ہے ، اس موقع پر نو منتخب صدر ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن گجرات لطیف بٹ ، سید آصف رضا نقوی ، مرزا عبدالقیوم ، مرزا مبشر ، پرویز بٹ نے مختلف مسائل کی نشاندہی کی اور ایسوسی ایشن کی افادیت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا عہد کیا اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ، اختتام پر تمام شرکاء کو پر تکلف عشائیہ دیا گیا ، عشائیہ میں کرنل پرویز غنی سن رائز ٹریولز ، کرنل الیاس الطیب ٹریولز ، چوہدری دلدار احمد دلدار ٹریول، غلام مرتضیٰ سیفی کاروان جامی ، ملک احسان الٰہی ، چوہدری احسان الٰہی گرین لینڈ ٹریول ، میاں محمد فاروق ایس ایم ایچ شاہ ٹریولز ، حبیب الرحمن کھوکھر ، کھوکھر ٹریول، محمد قذافی حسن ٹریول، چوہدری تنویر لائن ٹریول، محمد ابراہیم سبحان ٹریول، مرتضیٰ بھٹی پاک اوکے ٹریول، چوہدری محمد ذاکر سکوپ ٹریول ، چوہدری محمد انور پاک جدہ ٹریول، مرزا رضوان ،چوہدری احسان پاک اوکے ٹریول کے علاوہ ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں ، جو اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہیں:رانا مشرف علی ناز
گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے کہا ہے کہ دنیا میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں ، جو اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہیں ، وہ گزشتہ روز سید الطاف عباس کاظمی کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوںنے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ سید الطاف عباس کاظمی اپنی رہائشگاہ پر ایسی تقریبات منعقد کرتے ہیں جن میں تمام لوگوں کو مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے ، انہوںنے کہا کہ تمام لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایسی تقریبات کا انعقا د کریں جن میں تمام دوست احباب بڑھ چڑھ کر شرکت کریں ، سید الطاف عباس کاظمی نے کہا کہ ہم تمام دوستوں کے شکر گزار ہیں ، جنہوںنے ہمارے گھر میں ختم پاک کی تقریب میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح احکامات کی خلاف ورزی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ-18 10 گھنٹے برقرار
گجرات ( جی پی آئی ) گجرات اور گردونواح میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح احکامات کی خلاف ورزی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے 18 گھنٹے تک مسلسل برقرار ہے جبکہ شہری علاقوں میں ایک گھنٹے کے بعد پانچ پانچ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے شہری سخت گرمی میں بلبلا اٹھے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تمام کاروبار زندگی اور صنعت کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے کام کرنے والے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں مگر حکومت اس طرف سنجیدگی کے ساتھ غور نہیں کر رہی اور نہ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ میں کردار ادا کر رہی ہے موجودہ حکومت کی بھی طفل تسلیاں عوام کی مشکلات کو کم نہ کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات فوارہ چوک کے قریب گرلز مشن ہائی سکول کے ملحقہ گلی میں ایل پی جی گیس کی غیر قانونی فلنگ کا سلسلہ جاری
گجرات ( جی پی آئی) گجرات فوارہ چوک کے قریب گرلز مشن ہائی سکول کے ملحقہ گلی میں ایل پی جی گیس کی غیر قانونی فلنگ کا سلسلہ جاری ہے جو کہ کسی وقت بھی بڑے حادثہ کا موجب بن سکتا ہے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ڈیفنس کا عملہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے مذکورہ فلنگ اسٹیشن کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اس فلنگ اسٹیشن سے سارا دن رکشے چنگ چی ایل پی جی گیس بھروانے کے لیے لمبی قطاروں میں نظر آتے ہیں مگر انتظامیہ کے کسی افسر کو شائد یہ فلنگ اسٹیشن نظر نہیں آ رہا جب یہاں کوئی واقعہ رونما ہو گا تو پھر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ڈیفنس کے افسران کو پتہ چلے گا گجرات کے شہریوں نے ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی گیس کی دکان کو فوری طور پر سیل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری مہندی خاں کی ایم این اے چوہدری جعفر اقبال ایم پی اے میاں طارق محمود ڈنگہ کو الگ الگ حلف اٹھانے پر مبارکباد
گجرات (جی پی آئی ) ممتاز مسلم لیگی رہنما چوہدری مہندی خان آف نور جمال نے ایک بیان میں ایم این اے چوہدری جعفر اقبال ایم پی اے میاں طارق محمود ڈنگہ کو الگ الگ حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری جعفر اقبال اور میاں طارق ڈنگہ اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کروانے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ میاں طارق نے پہلے بھی اپنے حلقہ میں لوگوں کے مسائل اور تعمیر وترقی کے کام پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ میاں طارق محمود کا تیسری بار ایم پی اے بننا اور چوہدری جعفر اقبال کا ایم این اے منتخب ہونا ان کی عوامی خدمت کا ثبوت ہے چوہدری مہندی خاں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ مسلم لیگ کے نومنتخب عہدیداران اور دیگر کابینہ کے لوگ ملک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میجر(ر) معین نواز کو نو منتخب پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں:چوہدری وقار احمد
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری وقار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم میجر(ر) معین نواز کو نو منتخب پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے پر دل کی اٹھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم اپنے عظیم قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ میجر(ر)معین نواز کو پنجاب اسمبلی میں وزارت دی جائے، کیونکہ جلالپور جٹاں کی عوام نے میجر(ر)معین نواز کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر ثابت کیا کہ جلالپور جٹاں کی عوام میجر(ر)معین نواز سے کتنی محبت کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ جلالپور مسلم لیگ (ن) کا گھڑ ہے، یہاں کی عوام ہمیشہ اپنے قائدین سے محبت کا اظہار کرتے رہیں گئے، اور اپنے نو منتخب MPAسے بھر پور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے چاہنے والوں کو کبھی پیچھے نہیں چھوڑیں گئے،اور عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہ پہنچاہیںگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے:چوہدری مدثر محمود
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ سٹی کے سینیئر نائب صدر چوہدری مدثر محمود،پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ سٹی کے نائب صدر ملک عماد شبیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے،قوم اب بیدار ہو چکی ہے، جس کا زندہ ثبوت چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی کی کامیابی ہے،انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے باوجود لوگوں نے اپنے عظیم قائدین پر اعتماد کیا اور ان کو بھاری اکثریت سے کا میاب کروایا،انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ق) کے تمام امیدواروں کو صمیم قلب سے مبارک باد دیتے ہیں جنہوں نے ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی میں خلف اٹھالیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے چوہدری برادران پہلے کی نسبت اب گجرات کی عوام کو زیادہ سہولیات مہیا کریں گئے اور زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام کروائیں گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام نے تبدیلی کو ووٹ دیئے ہیں:چوہدری شرافت
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری شرافت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام نے تبدیلی کو ووٹ دیئے ہیں،اور اب حکومتی اداروں کو بھی احساس ہو جانا چاہیئے کہ اہم کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گئے،انہوں نے کہا کہ لوگ تعلیم ، صحت جیسے کئی شعبوں سے پریشان ہیں، کہ نہ جانے آنے والا وقت کیسا ہو گا عوام الیکشن کی زیادتیوں کو تو بھول جائیں گئے مگر عوام کے ساتھ اگر اب کوئی زیادتی کی گئی تو اس کا فیصلہ یہ حکمران خود کریں گئے کیونکہ جو مینڈیٹ عوام نے دیا ہے عوام کو وہ مینڈیٹ واپس لینا بھی آتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت تحریک انصاف کے قائدین اپوزیشن میں بیٹھ کر عوام کو مایوس نہیں کریں گئے،اور نہ وہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائیں گئے جو عوام نے ان پر کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام قومی و صوبائی نو منتخب ارکان اسمبلی کو دل کی گھرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ عوام کے دئیے ہوئے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائیں گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ امام مسجدکے بیٹے کوگولیاں ماکرقتل کردیاگیا
گجرات(جی پی آئی)کنجاہ امام مسجدکے بیٹے کوگولیاں ماکرقتل کردیاگیاتفصیلات کے مطابق موضع چک ڈھلومشرقی کے سیدابرارشاہ کاجواں سالہ بیٹاسیدوقارحسین شاہ کنجاہ ڈنگہ چوک سے دکان بندکرکے موٹرسائیکل پر گھرواپس جارہاتھاکہ رات کی تاریکی میں تین نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے جھیورانوالی اورماجرہ کے درمیان اس کوگولیاں ماردیں جس سے وہ موقع پرہی دم توڑگیایادرہے کہ پوائنٹ ٹوٹوسائزکی گولیاں قتل کی واردات میں استعمال کی گئیں۔کنجاہ پولیس نے مقتول کے والدکی رپورٹ پرتین نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔