گجرات کی خبریں 03.09.2013

پرائیویٹ سکولز و کالجز ایکشن کمیٹی کا مشاورتی اجلاس جمعرات کوبعد از دوپہر 3:30بجے منعقد ہوگا۔افتخار احمد چیمہ
گجرات ( جی پی آئی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز و کالجز ایسوسی ایشن کی ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جمعرات کوطلب کر لیا گیا ہے۔اجلاس میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے چیئر مین کے رویہ اور بد اخلاقی کے خلاف جاری احتجاجی مہم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اور آئندہ کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔اجلاس جمعرات کو بعد از دوپہر 3:30بجے فیصل ہوٹل جی ٹی روڈ گجرات میں منعقد ہوگا۔ گجرات کی تینوں تحصیلوں گجرات، سرائے عالمگیر اور کھاریاں کے تمام 13مراکز کے ممبران مشاورتی بورڈ میں شرکت کریں گے۔تاکہ ڈویژن کے تمام اضلاع کی تنظیموں کے ساتھ مل کر متفقہ پروگرام طے کیا جاسکے اور بورڈ آفس کے باہر دھرنے کے پروگرام کوحتمی شکل دی جا سکے۔یاد رہے کہ ضلع گجرات اور گوجرانوالہ میں پہلے ہی ضلعی لیول پر کنونشنز میں اس سلسلہ میں فیصلہ کیا جا چکا ہے ضلعی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز و کالجز مینجمنٹ کمیٹی طارق جاوید چوہدری ،چوہدری تسنیم، چوہدری افتخار احمد چیمہ اور چوہدری شیراز گل نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ تمام سطحوں پر روابط جاری ہیں اور اس احتجاجی مہم کو بھر پور طریقہ سے کامیابی تک ہمکنار کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔ اور تمام اضلاع کی تنظیموں نے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور ہم پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کی سپریم کونسل کا ماہانہ اجلاس آج 4ستمبر 2013بروز بدھ شام 7بجے حافظ نواب دین ہائوس طفیل سٹریٹ گرین ٹائون جلالپور روڈ گجرات میں منعقد ہو گا
گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کی سپریم کونسل کا ماہانہ اجلاس آج 4ستمبر 2013بروز بدھ شام 7بجے حافظ نواب دین ہائوس طفیل سٹریٹ گرین ٹائون جلالپور روڈ گجرات میں منعقد ہو گا، اجلاس کی صدارت سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑ ا کرینگے، اجلاس میں یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے تقریر و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، ممبران سپریم کونسل بروقت اجلاس میں شرکت کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمران جان و مال کی حفاظت کرنے کی بجائے غریب کے منہ سے آخری نوالہ چھین لینا چاہتے ہیں
گجرات (جی پی آئی) حکمران جان و مال کی حفاظت کرنے کی بجائے غریب کے منہ سے آخری نوالہ چھین لینا چاہتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طارق سلیم نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا یہ شیر کیسا شیر ہے، جو پٹرول بھی پیتا ہے، اور آٹا بھی کھاتا ہے، حکمرانوں نے دو مہینوں میں پٹرول کی قیمتوں میں 4بار اضافہ کیا ہے، جبکہ پاکستان جیسے زرعی ملک میں آٹا مہنگا کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے، ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں ڈکیتیوں کے پیچھے بھی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشرتی ناہمواریاں ہیں، ان مسائل کا حل حکمرانوں کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے مگر یوں محسوس ہوتا ہے کہ بجلی کے بحران میں قابو پانے میں ناکامی کے بعد حکمران اب کسی بھی شعبے میں اپنی گرفت محسوس نہیں کرتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بچیوں کی تعلیم و تربیت ہی قوموں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے، عورت کو عضو معطل بنا کر معاشرے ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتے
گجرات (جی پی آئی) بچیوں کی تعلیم و تربیت ہی قوموں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے، عورت کو عضو معطل بنا کر معاشرے ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتے، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طارق سلیم نے چناب گروپ آف کالجز خواتین کیمپس غریب پورہ میں سال اول کی طالبات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر طارق سلیم نے نبی اکرم ۖ کی نبوت کی پہلی تصدیق کا اعزاز بھی ایک عورت حضرت خدیجہ الکبریٰ کو ملا پہلی شہید خاتون کا اعزاز حضرت سمعیہ کو حاصل ہوا، حضرت عمر کے قبول اسلام کا سبب ایک عورت ہی بنی، جو ان کی بہن تھی ، عورت بحیثیت بیٹی، بہن، ماں ہر روپ میں قابل احترام ہے، حضرت رابعہ بصری سے کسی نے پوچھا اللہ تعالیٰ نے کسی عورت کو پیغمبر نہیں بنایا، انہوں نے جواب دیا، اللہ تعالیٰ نے عورت کو یہ مقام دیا ہے کہ اس پیغمبروں کی مائیں بنا دیا ، آج مغرب کی خاتون ظلم بے بسی کی تصویر ہے جسے آزادی کے نام پر گمراہ کیا گیا، مگر مشرقی عورت گھر کی ملکہ ہے، ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا خواتین کو تعلیم سے دور رکھنے والے اسلام اور پاکستان کی خدمت کرنے کی بجائے جہالت کے ساتھی ہیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین چناب گروپ آف کالجز پروفیسر غلام مصطفی نے کہا کہ چناب گروپ آف کالجز ایسا ادارہ ہے، جہاں پر طالبات کو باپردہ ماحول میں تعلیم و تربیت کے مواقع فراہم ہیں، اور ہم نے معیار تعلیم کو ترجیح بنایا تا کہ نئی نسل کو بہتر انداز میں پروان چڑھایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ چناب گروپ آف کالجز نے تمام سطحوں پر بہترین نتائج کا مظاہرہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام ہمارے اداروں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، ہم مزید محنت سے طلباء و طالبات کی نشوونما و تربیت کیلئے کوشاں رہیں گے، اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم سلیم رضا ٹھاکر و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قمر زمان گل نے چناب گروپ آف کالجز کا دورہ کیا
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قمر زمان گل نے چناب گروپ آف کالجز کا دورہ کیا اور کالج کے معیار کو بے حد سراہا ، اس موقع پر چیئرمین پروفیسر غلام مصطفی اور جماعت اسلامی کے راہنما ڈاکٹر طارق سلیم بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں محکمہ تعلیم میں کرپشن کا سلسلہ جاری ہے
گجرات (جی پی آئی) گجرات میں محکمہ تعلیم میں کرپشن کا سلسلہ جاری ہے، ڈائریکٹر کالجز گجرات نے پرائیویٹ تعلیمی کالجز سے لوٹ مار جاری رکھی ہوئی ہے ، اس سلسلہ میں پرائیویٹ کالجز کا ایک وفد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرے گا، اور انہیں پرائیویٹ کالجز کی مشکلات سے آگاہ کرے گا، تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ کالجز سے مختلف مداعات میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز فنڈز بٹورتے رہتے ہیں جس سے پرائیویٹ کالجز کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، اور پرائیویٹ کالجز نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں اور کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ PCBکے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ گجرات نے ڈسٹرکٹ نارووال کو ایک اننگز اور 30رنز سے شکست دے دی
گجرات (جی پی آئی) ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ PCBکے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ گجرات نے ڈسٹرکٹ نارووال کو ایک اننگز اور 30رنز سے شکست دے دی، ملک مشتاق کو تباہ کن بائولنگ 10کھلاڑی آئوٹ کیے اور ذیشان شیر نے شاندار سنچری ناٹ آئوٹ سکور کر کے گجرات کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ، اس کے علاوہ اسرار شاہ 49رنز، عاصم علی 49رنز اور رئیس حیدر نے 40رنز بنائے اور 4کھلاڑی آئوٹ کیے DCAکے صدر آصف امتیاز، سیکرٹری سید نسیم عباس شاہ نے ڈسٹرکٹ گجرات کی ٹیم کے کوچ خالد بٹ اور منیجر رانا عشرت اور کھلاڑی کو شاندار جیت پر مبارک باد پیش کی اور ملک مشتاق اور ذیشان شیر کو شاندار کارکردگی پر نقد انعام دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
DCAگجرات کے صدر آصف امتیاز سیکرٹری سید نسیم عباس شاہ اور ایڈیشنل سیکرٹری عبدالقدوس خان نے ممتاز سیاسی اور سماجی راہنما اورنگزیببٹ سے علینا سنٹر میں ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی) DCAگجرات کے صدر آصف امتیاز سیکرٹری سید نسیم عباس شاہ اور ایڈیشنل سیکرٹری عبدالقدوس خان نے ممتاز سیاسی اور سماجی راہنما اورنگزیببٹ سے علینا سنٹر میں ملاقات کی، ملاقات میں اورنگزیب بٹ کی گجرات کرکٹ کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان سے ڈسٹرکٹ گجرات کی ٹیم کے حالیہ جاری میچز کا دورہ کرنے کی درخواست کی گئی، اورنگزیب بٹ نے DCAکے وفد کو ہمیشہ کرکٹ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور انکی درخواست پر جلد ہی ڈسٹرکٹ گجرات کے حالیہ جاری میچز کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حجاب امت مسلمہ کا شعور اور مسلم خواتین کا فخر و امتیاز ہے
گجرات (جی پی آئی)حجاب امت مسلمہ کا شعور اور مسلم خواتین کا فخر و امتیاز ہے۔ جو اسلامی معاشرے کو پاکیزگی عطا کرتا ہے۔ دین ِسلام پر دے کے ذریعے عورت کو عزت ووقار فراہم کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان زمرہ وسیم اور ناظمہ صوبہ پنجاب سمیعہ نواز نے یوم ِحجاب کے موقع پر ایک مشترکہ خصوصی بیان میں کیا۔انہوں نے کہا حجاب مسلم عورت کا بنیادی حق اور پہچان ہے۔ جبکہ بے پردگی عورت کے فطری دائرہ کار کو بدل کر معاشرے کے توازن کو درہم برہم کرنے کا باعث بنتی ہے۔ مسلم دنیا کو پاکیزگی سے دور کر کے بے حیائی کی دلدل میں دھکیلنا اور عورت کو ترقی کے نام پر بے حجاب کرنا شیطانی و مغربی قوتوں کا ہمیشہ سے ہی ہدف رہا ہے۔ اس کے باوجود دنیابھر میں مسلمان خواتین کی اکثریت حیاء وپاکدامنی کے وسیع تصور کو سمجھتے ہوئے حجاب اختیار کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کو اسلامی جمیعت طالبات پاکستان بحثیت طالبات کی واحد نمائندہ تنظیم ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں حیاء کے وسیع تصور کوپروان چڑھانے کے لیے یوم حجاب منارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سید احسان اللہ کی صدارت میں ضلع بھر کے سیئنر راہنمائوں سے مشاورتی پروگرام کھاریاں میں منقعدہوا۔ جس کی میزبانی چوہدری عمران انور نے کی
گجرات(جی پی آئی)ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سید احسان اللہ کی صدارت میں ضلع بھر کے سیئنر راہنمائوں سے مشاورتی پروگرام کھاریاں میں منقعدہوا۔ جس کی میزبانی چوہدری عمران انور نے کی۔ اجلاس میںمیاں شبیر احمدخاور، ڈاکٹر طارق سلیم، شیخ ظہور احمد ،چوہدری انور وڑائچ، حکیم سید صابر علی، شیخ محمد صدیق، چوہدری بہادر خاں، انصر محمود ایڈووکیٹ، سید ضیااللہ شاہ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر اختر چوہدری، چوہدری برخوردار، حافظ اسعد اقبال، حافظ معیب لبیب، میاں عابد محمود، مرزامحمد امجد، عارف سویہ، حاجی غضنفر اقبال، چوہدری سجاد احمد وڑائچ، چوہدری محمد انورکولیگی، راجہ علی اصغر، خالد سیف اللہ، تنظیم یونس، چوہدری ریاض ہرڑ، چوہدری عبدالستار اور دیگر راہنمائوں نے شرکت کی۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے او ر صوبائی حلقوں کی بنیاد پرسفارشات مرتب کرنے، ضلعی شوریٰ کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو شوریٰ کے اجلاس کے لیے جامع رپورٹ تیار کرنے سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئے۔خدمت خلق کے کام میں مزید بہتری لانے اور مختلف ایریاز میں اہمیت کے حامل شعبوں میں کام کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ضلعی امیر ڈاکٹرسید احسان اللہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کا رکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں اور حکمران طبقے کی 100 دنوں کی کارگردکی سے عامة الناس کوآگاہ کریں اور میدان عمل میں آکر انہیں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کے گائوں تارا گڑھ کے دوخاندانوں میں لڑائی جھگڑا کے مقدمہ کا چوہدری عمر گجر نے راضی نامہ کروا دیا
گجرات(جی پی آئی )گجرات کے گائوں تارا گڑھ کے دوخاندانوں میں لڑائی جھگڑا کے مقدمہ کا چوہدری عمر گجر نے راضی نامہ کروا دیا ۔ علاقہ کا امن بحال ہونے پر اہل علاقہ کا ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر اور ایس ایچ او ملک عامر انسپکٹر چوہدری نواز گجرکو خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر گجرات کے علاقہ تارا گڑھ کے رہائشی بشارت شاہ اور تنویر شاہ وغیرہ اور چوہدری رفاقت علی وڑائچ سکنہ تارا گڑھ کے خاندانوں میں معمولی تنازعہ پر لڑائی جھگڑا ہو گیا ۔ جس کا معاملہ تھانہ صدر گجرات تک جا پہنچا ۔دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے کے خلاف تھانہ صدر گجرات اور تھانہ لاری اڈا میں مقدمات درج کر ا دئیے مقدمات کے اندارج کے بعد علاقہ کا امن خراب ہو گیا ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر کو ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی نے لڑائی جھگڑا کے مقدمہ کی صلح کروانے کی ذمہ داری سونپی چوہدری عمر گجر نے بشارت شاہ اور رفاقت وڑائچ کے مقدمات کا ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات ملک عامر انچار ج انوسٹی گیشن چوہدری نواز گجر اور ایس ایچ او لاری اڈا انسپکٹر راجہ فخر بشیر کے ہمراہ ملکر راضی نامہ کروا دیا۔ دونوں گروپوں نے راضی نامہ کیخلاف ایک دوسرے کیخلاف درج کروائے گئے مقدمات واپس لینے کا اعلان کیا ہے اور آئندہ سے علاقہ میں صلح صفائی سے رہنے کا عزم کیا ۔تھانہ صدر گجرات میں منعقدہ صلح اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر نے کہا علاقہ کی دشمنیوں اورویر کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔تارا گڑھ کے رہائشی خاندانوں میں ایک دوسرے کے ساتھ صلح کر کے علاقہ کے امن کو بحال کیا ہے۔ لڑائی جھگڑوںسے صرف فساد پھیلتا ہے ۔نفرتیں پھیلانے سے دوریاں بڑھتی ہیں محبت، بھائی چارے کو فروغ دے کر ہی علاقہ کے امن کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔ صلح کے موقع پر اہل علاقہ نے ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر کی کوششوںکو سراہا اور ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی کا شکریہ ادا کیا۔