گجرات کی خبریں 04.10.2013
Posted on October 5, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
ممتاز شخصیت رانا مشرف علی ناز نے ممتاز ماہر قانون مہر ندیم کنجاہی سے ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی)ممتاز شخصیت رانا مشرف علی ناز نے ممتاز ماہر قانون مہر ندیم کنجاہی سے ملاقات کی اور بلدیاتی نظام کے حوالہ سے گفتگو کی گئی، خصوصی یونین کونسل 54میں بلدیاتی نظام کے حوالہ سے ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کی سپریم کونسل کا اجلاس علی ابرار جوڑا کی صدارت میں منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کی سپریم کونسل کا اجلاس علی ابرار جوڑا کی صدارت میں منعقد ہوا ، جس میں سینئر صحافی رمضان صائب و دیگر مرحومین کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی ، سابقہ کاروائی کی توثیق کی گئی ، سانحہ پشاور کی مذمت کے سلسلہ میں سٹیزن فرنٹ کے احتجاجی پروگرام کی کاروائی خاور بشیر بٹ نے پیش کی ، اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں چوہدری عامر ندیم ، علی ابرار جوڑ ا، شیخ عرفان پرویز ، عامر چوہدری ، محمد یاسین ناصر ، حاجی مہر محمد ممتاز ، افتخار بھٹہ ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، اسد اللہ طاہر ، فراز ملک ، طارق سلامت ، رانا مشرف علی ناز ، ملک طارق و دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہنگائی کا بڑھتا ہوا طوفان ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے
گجرات (جی پی آئی)مہنگائی کا بڑھتا ہوا طوفان ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے اور پٹرول و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کی سپریم کونسل کے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر علی ابرار جوڑا نے کیا ، انہوں نے کہا کہ پہلے ہی عوام لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی سے تنگ آئے ہوئے ہیں ، ایسے میں بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، حکومت فوری طور پر اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ، سٹی صدر شیخ عرفان پرویز نے کہا کہ مہنگائی اور غربت کی وجہ سے عوام کے مسائل بڑھ چکے ہیں اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، اگر عوامی مسائل کی طرف توجہ نہ دی گئی تو عوام احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ، عامر ندیم چوہدری نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی میں اضافہ افسوسناک ہے ، سٹیزن فرنٹ اس کی شدید مذمت کرتی ہے ، اور حکومتی سطح پر اپیل کرتی ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا مشرف علی ناز نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پریشان ہیں اور حکومت فوری طور پر ایسے اقدامات کرے جس سے عوام کو ریلیف ملے ، فراز ملک نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ افسوس ناک ہے ، حکومت اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں پہنچانا سکتی ، اور حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرے ، سٹیزن فرنٹ کے پلیٹ فارم سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے اقدامات کیے جائیں ، اس موقع پر خاور بشیر بٹ نے کہا کہ عملی طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے ، اجلاس میں دیگر ممبران نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم صاحبزادہ عبدالمصطفی سیالوی کے دادا جان عالم باعمل حضرت علامہ حافظ ولایت اللہ قادری سروری کی نماز جنازہ
گجرات (جی پی آئی) مناظر اسلام حضرت علامہ مفتی محمد یونس نظامی سیالوی اور قاری محمد سجاد قادری سروری کے والد محترم صاحبزادہ عبدالمصطفی سیالوی کے دادا جان عالم باعمل حضرت علامہ حافظ ولایت اللہ قادری سروری کی نماز جنازہ آبائی گائوں کھیرانوالی میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ مفتی محمد عثمان افضل قادری نے پڑھائی ، جس میں علماء و مشائخ ، سیاسی و سماجی ، کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، نمایاں شخصیات میں قاری محمد شاہد چشتی ، علامہ اورنگزیب نورانی ، میاں اختر علی اویسی ، قاری ناصر محمودچشتی ، حافظ محمد اعجاز ، قاری بابر علی قادری ، علامہ ندیم سلیمانی ، حکیم عمر فاروق بٹ ، سلیم صوفی ، صوفی کباب والے ، قاری ریاض قادری ، بھائی نعیم عطاری ، مستنصر محمود جلالی ، علامہ پیر غلام دستگیر قادری نوشاہی ، نصیر احمد بٹ ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، خادم علی خادم ، صوفی صفدر پرویا، چوہدری عمر گجر ، چوہدری الیاس گجر ، حاجی اعظم گجر ، یونس گجر ، حاجی رفیق کریمے والیہ ، اشرف کریمے والیہ ، چوہدری منور پرویا ، چوہدری اشفاق پرویا ، فیاض ، فخر وڑائچ ، بھائی احمد رضا ، سلیمان فاروق ، مبشر وڑائچ ، شہباز مرزا ، علی اصغر ، سلیمان ، ذیشان وڑائچ ، وقاص احمد ، عدیل اکرم ، الیاس ، حافظ امتیاز ،بھائی شاہد ، صدام ، عبدالفاروق سیالوی ، منیب ، زبیر عاطف و دیگر افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوازشریف کوامریکہ نے وزیراعظم بنایا تا کہ وہ زرداری ایجنڈے کو آگے بڑھا سکیں
گجرات (جی پی آئی) نوازشریف کوامریکہ نے وزیراعظم بنایا تا کہ وہ زرداری ایجنڈے کو آگے بڑھا سکیں ، تحریک انصاف ، ن لیگ ہے نہ ق لیگ ، نہ پیپلز پارٹی ہے اور نہ ہی مک مکائو پارٹی ہے ان خیالات کا اظہار اسحاق ڈار نے کیا ،امریکی ایجنٹ نواز حکومت قوم کا خون چوسنا بند کر دے ورنہ قوم اٹھ کھڑی ہوئی تو نہ انکا جاتی امرہ رہے گا اور نہ وہ خود رہیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی لیبر ونگ کے زیر اہتمام گجرات پریس کلب میں منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنا وطیرہ نہ بدلا تو تحریک انصاف اسلام آباد تک لانگ مارچ کرے گی ، اور یہ لانگ مارچ حکمرانوں کو بہا لے جائے گا ، انہوں نے کہا کہ گجرات میں بھٹہ یونین اور لیبر ونگ کا کردار نمایاں ہے ، الحاج افضل گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں 30سے 35فیصد مہنگائی ہوئی ہے ، ظالم اور جابر حکمرانوں نے نہ قتل و غارت گری روکی اور نہ وہ مہنگائی کو کنٹرول کر سکے ، انہوں نے کہا کہ معیشت دن بدن تباہ ہو رہی ہے ، سرمایہ کار بھاگ رہے ہیں ، نواز شریف وعدہ کے مطابق زرداری سے پیسے واپس دلوائیں ، انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل کا حل صرف عمران خان کے پاس ہے ، محترمہ تاشفین صفدر مرالہ نے کہا کہ کیا قوم کی تقدیر میں صرف احتجا ج ہی رہ گیا ہے ہمیں اپنے فیصلے سوچ سمجھ کر کرنا ہونگے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں خود کسی کے فیصلے چھوڑکر اپنے اور اپنی نسل کیلئے بہتر فیصلے کرنا ہونگے ، سینئر نائب صدر پنجاب لیبر ونگ محمد اشرف شریف نے کہا کہ نواز حکومت نے 3ماہ میں اتنی مہنگائی کر دی کہ قوم کا ہر بچہ انہیں لعن تعن کر رہا ہے ، کئی لوگوں نے تو ن لیگ کو ووٹ دینے کا کفارہ ادا کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت نجات دہندہ صرف اور صرف عمران خان ہے ، گلی گلی ، کوچہ ،کوچہ ، عمران خان کا پیغام پہنچائیں گے ، میاں مبین حیات نے کہا کہ قوم کو پانچ سال تک تیر نے زخمی کیا پھر انہیں بھوکے شیر کے آگے ڈال دیا گیا ، جو بہت بڑی زیادتی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکمرانو!! خدا را ہوش کے ناخن لو اور بجلی ،گیس ،تیل کی قیمتیں واپس کی جائیں ، سینئر نائب صدر خواتین لیبر ونگ شمیم شفقت سیال نے کہا کہ حکمرانوں نے قوم سے دھوکے سے ووٹ لیے ، مہنگائی سو فیصد بڑھی ہے ، خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے ، انہوں نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خدارا قوم کا لہو پینا اور انہیں نوچنا چھوڑ دیں ، ہم اندھے ، بہرے نہیں ہیں ، آپ صرف ایک بار نئے چہروں کو آزمائیں ، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کو نقصان نہیں ہو گا ، اس موقع پر چیئرمین بھٹہ مزدور یونین محمد نواز چوہدری ، ساجد یوسف ، چوہدری ناصر چھپر ، چوہدری زبیر احمد خاں ٹانڈہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع گجرات کے زیر اہتمام گجرات پریس کلب میں احتجاجی ریلی نکالی گئی
گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع گجرات کے زیر اہتمام گجرات پریس کلب میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ، جسکی قیادت محمد اشرف شریف ، مہر امتیاز احمد ، چوہدری خاور شہزاد ، افضل چیچی نے کی ، احتجاجی ریلی میں تحریک انصاف ضلع گجرات لیبر ونگ ، بھٹہ مزدور یونین کے نمائندوں سمیت خواتین ونگز نے بھی بھرپور شرکت کی ، اور مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور کتبے اٹھا رکھے تھے ، ریلی میں الحاج افضل گوندل ،، چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ ، چوہدری ناصر چھپر ، چوہدری ساجد یوسف چھنی ، چوہدری زبیر احمد خاں ٹانڈہ ، محمد اشرف شریف ، تنویر گل ، لطیف جاوید ، محسن جاوید بٹ ، تاشفین صفدر مرالہ ، شمیم شفقت سیال ، رابعہ مجید ، سنبل فاروق قریشی ، فاخرہ سلطانہ ، چوہدری احمد ندیم گجر ، نجمہ بلقیس ، طیبہ فاروق ، ڈاکٹر عذرہ یعقوب ، لطیف جاوید ، عمران ، مرزا سہیل فاروق ، یعقوب حسین ، شہباز احمد ، چوہدری حمزہ الیاس حاجیوالہ ، میاں مبین حیات ، مرزا عثمان اقبال ، تنویر گل ، عاصم شفیع ، محمد رمضان کالس ، افضل چیچی ، عرفان یوسف سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجاہد تحریک ختم نبوت شیخ الحدیث والتفسیر الحاج پیر سید احمد شاہ گجراتی کا سالانہ عرس مبارک دربار شہنشاہ ولایت میں منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی) مجاہد تحریک ختم نبوت شیخ الحدیث والتفسیر الحاج پیر سید احمد شاہ گجراتی کا سالانہ عرس مبارک دربار شہنشاہ ولایت میں منعقد ہوا ، جس میں امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ علی پوری ، پیر سید ولایت حسین شاہ المعروف شہنشاہ ولایت ، علامہ سید ابوالحسنات ، محمد احمد قادری ، امین حسنات ، سید خلیل احمد قادری اشرفی اور والدہ محترمہ پیر سید نذر حسین شاہ گجراتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ، عرس مبارک کی تقریب کی صدارت پیر سید نذر حسین شاہ نے کی جبکہ اس موقع پر ریٹائرڈ ایس ایس پی پیر سید نور حسین شاہ ، پیر سید علی حسین شاہ گجراتی ، پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، پیر سید جماعت علی شاہ ، سید حسن محمود شاہ و دیگر نے خصوصی شرکت کی ، ممتاز علمائے کرام پیر سید مزمل حسین شاہ خطیب اعظم انگلینڈ ، علامہ عظیم قادری خطیب اعظم امریکہ ، علامہ ماسٹر محمد اشرف تسنیم ، سید بلال احمد شاہ اور قاری احمد حسن رضوی نے خصوصی خطاب کیا ، ممتاز ثناء خوانِ رسول عمران شاکر ، سید عمران افگن ، سید الیاس شاہ ، حافظ جہانگیر ، قاری زاہد و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا ، اس موقع پر ممتاز سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات نے شرکت کی ماسٹر نواز شاہد ، یاسر امین مرل ، آفتاب احمد بھاگو، ڈاکٹر تنویر احمد ، عبدالرزاق آف رحمان سویٹس ، چوہدری غلام رسول دھوریہ ، چوہدری عبدالماجد دھوریہ ، حافظ غلام حسین اتووال و دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر لنگر کا خصوصی انتظام تھا ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
12واں سالانہ عرس مبارک حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی بفیضان نظر قاضی سلطان محمود آوانی منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی) 12واں سالانہ عرس مبارک حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی بفیضان نظر قاضی سلطان محمود آوانی منعقد ہوا ، جو بمقام ڈیرہ گلشن مظہر محبوب چک نمبر 117گ ب غربی سٹاپ اڈا چک نمبر 77گ ب ستیانہ روڈ فیصل آباد میں ہوا ، جس کی صدارت صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف نے کی ، یہ بسلسلہ ایصال ثواب قاضی محبوب عالم آوانی ، قاضی مظہرالحق آوانی ، قاضی مقصود الحق آوانی ، منشی شہباز خاں منعقد ہوا ، جو زیر سرپرستی صاحبزاد پیر منصور الحق آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف ہوئی ، اس موقع پر خصوصی خطاب پیر سید فیض محی الدین شاہ آف فیصل آباد نے کیا ، نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، خصوصی نعت سید دلدار شاہ آف گجرات نے پیش کی ، جبکہ ممتاز ثناء خوانِ رسول غلام حیدر سائیں المعروف وئیراں والے قوال نے سماع کے رنگ پیش کیے ، اس موقع پر گجرات ، فیصل آباد و دیگر مقامات سے آئے ہوئے سنگی حضرات و معززین نے شرکت کی ، جن میں نثار احمد نثاری ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، شیخ شفیق ، شیخ محمد ادریس ، نوید غفران شہبازی ، پروفیسر عبدالرحیم عاصی ، راجہ سرفراز ، زبیر وڑائچ ، چوہدری عبدالمالک ، چوہدری فضل حسین ، چوہدری نفیس احمد ، بھائی شبیر احمد و دیگر شامل تھے ، یہ محفل خادم دربار عالیہ مولوی غلام رسول منعقد ہوئی ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے شازیہ اشفاق مٹو کا دورہ گجرات یونیورسٹی ، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین سے خصوصی ملاقات
گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے شازیہ اشفاق مٹو کا دورہ گجرات یونیورسٹی ، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین سے خصوصی ملاقات اور ستارہ امتیاز لنے پر مبارکباد دی ۔ شازیہ اشفاق مٹو ایم این اے جامعہ گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دینے خصوصی طور پر UOG پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نظام الدین کی تعلیم و تحقیق کے میدان میں خدمات کا سرکاری سطح پر اعتراف پورے گوجرانوالہ ڈویژن کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ ڈاکٹر محمد نظام الدین نے نہ صرف یونیورسٹی آف گجرات کے دیرینہ خواب کو ثمر آور تعبیر بخشی بلکہ یہاں اعلیٰ تعلیم کے ثمرات سے علمی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ یونیورسٹی آف گجرات گوجرانوالہ ڈویژن میں نعمت سے کم نہیں، ڈاکٹر نظام الدین کی علم دوستی اور پیشہ وارانہ دیانت و فرض شناسی کی وجہ سے ہی حکومت پنجاب نے انہیں یونیورسل انرولمنٹ پروگرام کی راہنمائی کی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ ایسے علم دوست حضرات ہی ہماری قوم کا حقیقی فخر ہیں ۔ ڈاکٹر نظام الدین کو ستارہ امتیاز ملنا ان کی خدمات اور عظمتوں کے اعتراف کا آغاز ہے ۔ یونیورسٹی آف گجرات کی علمی و انتظامی ترقی میں ڈاکٹر نظام الدین کے شانہ بشانہ کردار ادا کریں گے ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے شازیہ اشفاق کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قومی خدمت میرا نصب العین ہے ۔ وطن کی بہتری کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھوں گا۔