گجرات کی خبریں 07.05.2013
Posted on May 8, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
ممتاز سماجی شخصیت رئیس اعظم صابووال الحاج خان ملک و چوہدری شوکت ملک آف ناروے کی ہمشیرہ محترمہ جو کہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں
گجرات (جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت رئیس اعظم صابووال الحاج خان ملک و چوہدری شوکت ملک آف ناروے کی ہمشیرہ محترمہ جو کہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں تھیں ،مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا صابووال میں منعقد ہوئی، ممتاز علمائے کرام نے فلسفہ موت حیات پر روشنی ڈالی ، اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، جن میں حاجی آصف محمود ، چوہدری طاہر ترکھا ، چوہدری ظفر چیئرمین ، قمر اقبال صدر پاکستان یونین ناروے ، سید رضی شاہ آف شاہدولہ دربار ، چوہدری اعجاز ساروکی ، چوہدری جابر ملک ، چوہدری یاسر ملک ، چوہدری شکیل ، چوہدری عدیل ، عدیل اعظم ، چوہدری ظفر چیئرمین ، رضا علی متہ ، اعجاز فاروقی ، شجاعت زیب جوڑا ، چوہدری عمر گجر ، چوہدری جاوید گجر ، مولانا محبوب آف ناروے ، چوہدری عنصر دھول ، چوہدری آصف دھول ، چوہدری جابر ملک ، چوہدری سلیم اختر ، تحصیلدار حاجی ظفر اقبال ، حاجی عارف علی چک ، چوہدری مسعود اختر ایڈووکیٹ ، چوہدری ضیاء فوجی ، حکیم سید صابر علی شاہ ، ارشد مہدی ، چوہدری شکیل ، چوہدری شان ظفر ، چوہدری کاشف ، چوہدری عاشق حسین ، چوہدری جاوید گجر ، ڈاکٹر اظہر ، حاجی آصف محمود آف کنارہ ،چوہدری شہباز ، چوہدری مسعود گجر ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں صاف پانی کیلئے 90کروڑ روپیہ رکھا، شہباز شریف نے جاتی عمرا اورجنگلا بس پر لگا دیا: پرویزالٰہی
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و قومی اسمبلی کے امیدوار چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ بطور وزیراعلیٰ میں نے گجرات میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 90 کروڑ روپے رکھے تھے جو میرے بعد اس منصوبہ پر خرچ کرنے کی بجائے شہباز شریف نے جاتی عمرا اور لاہور میں جنگلا بس پر لگا دئیے۔ وہ گجرات میں مختلف مقامات پر بڑے انتخابی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ خالد آباد میں احمد مختار کے قریبی ساتھی منظور ڈار نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کارکردگی میں ہماری پارٹی سب سے آگے ہے، ترقیاتی کاموں میں کوئی بھی حکومت ہماری حکومت کا مقابلہ نہیں کر سکتی، ہماری وزارتِ اعلیٰ کے دور میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام پنجاب کے ہر ضلع میں کروائے گئے، ن لیگ کے حالیہ 5 سال اور ہماری 5 سال کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، ہم نے اپنے 5 سال میں ہر شعبہ میں انقلابی منصوبے دئیے اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی گجرات اور اہل گجرات سے دشمنی ختم نہیں ہو رہی، یہی وجہ ہے کہ گجرات میں پچھلے 5 سال میں کوئی بھی نیا منصوبہ نہیں شروع کیا بلکہ ہمارے منصوبے بھی ختم کر دئیے، ان کے دور میں چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں کئی گنا اضافہ ہوا، 140 ارب روپیہ جعلی اور فیل سکیموں پر خرچ کرنے کے بجائے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر خرچ کرتے تو عوام آج اندھیرے میں نہ بیٹھے ہوتے، شہباز شریف ڈرامے کرنے، لوگوں کو گانے سنانے اور مائیک گرانے کی بجائے سستی روٹی سکیم میں 30 ارب روپے کی کرپشن کا حساب دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اگر خوشحالی چاہتے ہیں تو بیلٹ پیپر میں سائیکل پر مہر لگائیں یہی ترقی اور خوشحالی کا نشان ہے۔ اجتماعات سے میاں عمران مسعود نے بھی خطاب کیا جبکہ چودھری خالد محمود، ڈاکٹر احسان الٰہی، مرزا افتخار، امجد بٹ، محمد الیاس، عارف گجراتی اور یونس انور بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
متحدہ علماء و مشائخ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کے آستانہ عالیہ نظامیہ سیفیہ پر سابق ایم پی اے حاجی عمران ظفر اور ان کے ساتھیوں نے جا کر ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی)متحدہ علماء و مشائخ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کے آستانہ عالیہ نظامیہ سیفیہ پر سابق ایم پی اے حاجی عمران ظفر اور ان کے ساتھیوں نے جا کر ملاقات کی ، اور حاجی عمران ظفر نے حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کو کامیابی کے بعد نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مکمل بھرپور کوشش ، جدوجہد کرنے کا یقین دلایا ،اور انہوں نے مزید کہا کہ آپ ہمارے سب کے بزرگ ہیں ، ہم آُ کی محبت اور شفقت کے حقدار ہیں ،حاجی عمران ظفر نے کہا کہ میں مدینے کے تاجدار انبیاء کے سردار آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام ہوں اور آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کے پاس چل کر آیا ہوں ، اس کے بعد حکیم جواد الرحمن نے حاجی عمران ظفر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو ووٹ نہیں دے رہے ، ہم آقا علیہ السلام کی نسبت کو ووٹ دیں گے ، اور یہ بھی کہا کہ علماء مشائخ بورڈ غیر سیاسی بورڈز میں تمام علماء مشائخ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا ، اور ہمارا مشن ہے کہ ہم ایسے لوگوں کو ووٹ نہیں دیں گے ، جو اپنے ضمیر کا سودا کرتے ہیں اور مفاد پرست ہیں ، نواز شریف کی ہمیں ایک اور بات پسند ہے وہ جب بھی کسی مشن کا آغاز کرتے ہیں تو وہ پہلے حضور داتا علی ہجویری جا کر اللہ سے دعا کرتے ہیں اور اللہ کے فضل کا سہارا لیتے ہیں ، اور امن کی بات کے دعای ہیں ، انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قائدین مسلمان ہونے کے ناطے ہمارے بھائی ہیں ، ہم عیبوں پر پردہ ڈالتے ہیں ، اور خوبی کا احترام اور عوام دوست کو دوست رکھتے ہیں ، آخر میں حکیم جواد الرحمن نظامی نے حاجی عمران ظفر اور چوہدری مبشر کیلئے خصوصی دعا کی اور الوداعا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سلم لیگ ن کے امیدوار این اے 105چوہدری مبشر حسین PP111کے امیدوارحاجی عمران ظفر کا حسن چوک ، غریب پورہ چوک ، کورٹ روڈ ،میں یادگاری استقبال کیا گیا
گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 105چوہدری مبشر حسین PP111کے امیدوارحاجی عمران ظفر کا حسن چوک ، غریب پورہ چوک ، کورٹ روڈ ، سرور گولڈ پلازہ ، پاکستان چوک ، مسلم بازار ، مقبرہ پانڈی شاہ ، موتی بازار ، مچھلی چوک ، پرانی سبزی منڈی ، کٹرہ بازار اور دیگر مقامات پر تمام تاجروں دکانداروں ، پلازوں میں یادگاری استقبال کیا گیا ، اس موقع پر چوہدری مبشر حسین اور حاجی عمران ظفر کے ہمراہ مسلم لیگ ن گجرات کے قائدین ، ثناء اللہ بٹ ، جاوید بٹ ، مرزا الیاس جرال ، شیخ شوکت علی ، مرکزی انجمن تاجران کے راہنما حاجی ارشد محمود خان ، ملک جاوید اختر اعوان ، ظفر محمود ، چوہدری خالد، شیخ محمد شفیق ، الحاج رانا مشرف علی ناز ، عمیر بٹ ، خالد بٹ ، شفیق الرحمن بٹ ، چوہدری ثناء اللہ گجر ، سیٹھ علی اصغر ، میاں جمال صفدر ، شیخ ابرار سعید ، راحیل عظمت بٹ ، چوہدری عاشق حسین ندیم اور کثیر تعداد میں تاجر اسی انتخابی مہم کے ہمراہ تھے ، تمام بازاروں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں اور قائدین کا بہت تاریخی استقبال کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
این اے 105کے امیدوار چوہدری مبشر حسین پی پی 111کے امیدوار حاجی عمران ظفر کا پرانا جلالپوری آڈہ سے سرکلر روڈ ، چوک نواب صاحب ، اندرون شاہدولہ چوکی ، کٹرہ بازار ، مچھلی چوک ، دونوں اطراف ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کے سلسلہ میں دور ہ کیا
گجرات (جی پی آئی)این اے 105کے امیدوار چوہدری مبشر حسین پی پی 111کے امیدوار حاجی عمران ظفر کا پرانا جلالپوری آڈہ سے سرکلر روڈ ، چوک نواب صاحب ، اندرون شاہدولہ چوکی ، کٹرہ بازار ، مچھلی چوک ، دونوں اطراف ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کے سلسلہ میں دور ہ کیا اور اس موقع پر سرکلر روڈ اور دیگر مقامات پر تاجروں نے مسلم لیگ ن کے ان قائدین کا بہت جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا اور تمام راستے میں ووٹروں نے ان امیدواروں پر ڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی پتایاں اور نوٹ نچھاور کیے اور اپنی طرف سے ہر تاجر نے 11مئی کو شیر پر مہر لگانے کی یقین دہانی کروائی ، اور ان قائدین مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی کامیابی کیلئے دعا کی ، ان امیدواروں کے ہمراہ مسلم لیگ ن سٹی کے صدر ثناء اللہ بٹ ، جاوید بٹ ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیخ ابرار سعید ، شعیب اصغر بٹ ، شفیق الرحمن بٹ ، عمیر بٹ ، عدنان اقبال مکی ، مرزا الیاس جرال ، حاجی محمد سعید ، امیر سیف اللہ ، سیٹھ جاوید اقبال ، سیٹھ علی اصغر ، سیٹھ علی عابد ، امیر سعید ، فیصل بٹ ، جزان بٹ ، عابد لطیف ، محمد یوسف ، مہر عابد ، گل خان ، امیر خان ، سرفراز احمد بٹ ، چوہدری ثناء اللہ گجر ، و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر کی DPOڈار علی خٹک سے ملاقات
گجرات (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر کی DPOڈار علی خٹک سے ملاقات ، خاندانی دشمنیوں کے خاتمہ کیلئے لائحہ عمل پر بات چیت ، گزشتہ روز ڈی پی او گجرات ڈار علی خٹک سے ڈسٹرکٹ مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر نے ان کے آفس میں ملاقات کی ، چوہدری عمر گجر نے 2012اور سال 2013میں ضلع بھر میں ختم کروائی گئی ، خاندانی دشمنیوں کی رپورٹ ڈی پی او گجرات کو پیش کی ، ڈی پی او ڈار علی خٹک نے ضلع بھر سے بڑی خاندانی دشمنیوں کے خاتمہ کیلئے مصالحتی کمیٹیوں کے کردار اور کام کی تعریف کی ، اور چوہدری عمر گجر کو ریکارڈ راضی نامے کروانے پر شاباش دی ، ڈی پی او گجرات ڈار علی خٹک نے اس موقع پر کہا کہ گجرات میں خاندانی دشمنیوں کے خاتمہ کیلئے مصالحتی کمیٹیز کے کردار کو بڑھایا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرکاری ملازمین مکمل غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیکشن کے دوران اپنی ذمہ داریاں ادا کریں:آصف بلال لودھی
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین مکمل غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیکشن کے دوران اپنی ذمہ داریاں ادا کریں جنکی پولنگ اسٹشنوں پر ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ شفاف الیکشن کے لئے اپنا کردار ادا کریں جبکہ جنکی ڈیوٹی نہیں لگی وہ حق رائے دہی استعمال کرکے اپنا فریضہ ادا کریں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ضابطہ اخلاق اور قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارضلع کونسل ہال میں یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں اور پٹواریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قرابت داری اور رشتہ داری کو پروفیشنل ڈیوٹی کی راہ میں حائل نہیں ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ یونین کو نسلوں کے سیکرٹری اور پٹواری ضلعی انتظامیہ کا انتہائی اہم حصہ ہیں ان کی مدد سے فری اینڈ فئیر الیکشن یقینی بنائے جائیں گے ۔ تاہم انہوں نے واضح کیاقانون کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے ملازمین کو ہدائت کی کہ وہ فوری طور پر فوری طور پر اپنے پولنگ اسٹیشنوں اور اپنی ڈیوٹی بارے آگاہی حاصل کریں اور وہاں، بجلی، پانی، بیٹھنے کی جگہ اور ٹائلٹ کا جائزہ لیں اور کسی کمی کی صورت میں فوری نشاندہی کی جائے۔ جبکہ اس مقصد کے لئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جسکا نمبر 0539260300ہے۔ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا کہ پولنگ سٹاف کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کر دیا گیا ہے ، عملہ کو جو گاڑی پہلے دن فراہم کی جائے گی وہی پورے الیکشن پر اسس میں انہیں دستیاب رہے گی۔ڈی سی او نے کہا کہ عام انتخابات پر ملک کے مستقبل کا انحصار ہے ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ آج کی کسی ایک غلطی کا خمیازہ آئندہ کئی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔ا س موقع پر ڈی او سی او محمود گوندل بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضابطہ اخلاق کی پابندی تمام امیدواروں کی ذمہ داری ہے:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق عباسی
گجرات(جی پی آئی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد طارق عباسی نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی تمام امیدواروں کی ذمہ داری ہے، الیکشن ایک اہم سیاسی مرحلہ ہے جس کے پر امن طریقے سے انعقاد کے لئے ہر ایک کو اپنے فرائض کا بخوبی احساس کر نا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں قومی اور صوبائی حلقوں کے امیدواروں سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ڈی سی او آصف بلال لودھی، ڈی پی او دار علی خٹک، الیکشن کمشنر ماجد شریف ڈوگر نے بھی خطاب کیا۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد عدلیہ کا مینڈیٹ ہے، عوام جس کو ووٹ دیں گے وہ ہی انکا نمائندہ ہوگا۔انہوں نے امید ظا ہر کی کہ یہ الیکشن کا اہم مرحلہ پر امن طریقے سے مکمل ہو گا اور سیاسی اختلافات کو طول نہیں دیا جائے گا۔ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کے لئے تما م تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس اہم مرحلے میں ضلعی انتظامیہ مکمل غیر جانبدار ہے اور الیکشن کمشن کی ہدایات اور ضابطہ اخلاق پر عملدارمد یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈی پی او دار علی خٹک نے کہا کہ الیکشن کے دوران لاء اینڈ آرڈر بر قرار رکھنے کے لئے پو لیس پور ی طرح چوکس ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجاز ت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضع کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ ڈی پی او نے کہا کہ عوام النا س کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا اور انتخابات کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع میں ایک ہی کمانڈر ہوتا ہے ، وہ ہے ڈی پی او …امن تباہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے :ڈار علی خٹک
گجرات (جی پی آئی)ڈی پی او گجرات ڈار علی خٹک نے کہا ہے کہ ضلع میں ایک ہی کمانڈر ہوتا ہے ، وہ ہے ڈی پی او جعلی بنے کمانڈرز اپنے ساتھ کمانڈر لکھنا چھوڑ دیں ، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں اور ان کے سپورٹرز کو نشان عبرت بنا دیا جائیگا ، ڈی پی او گجرات ڈار علی خٹک نے کرائم رپورٹر آکاش نیازی کو دئیے گئے انٹرویو میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا ، ضلع گجرات میں سب سے امیدواروں اور ان کے گن مینوں کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کیے گئے ہیں ، ضلع گجرات میں اسلحہ بردار لیکر چلنے میں اپنی شان و شوکت سمجھنے والے اسلحہ سے پاک ہو گئے ہیں اور اب ضلع گجرات میں کسی انتخابی جلسے کارنر میٹنگ اور ڈیرہ پر گن مین نظر نہیں آتے ، الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق امیدواروں کو سرکاری گن مین دئیے گئے ہیں ، ڈی پی او ڈار علی خٹک نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، ساڑھے پانچ ہزار پولیس نفری کی سیکورٹی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے ، ضلع کا امن کسی کو تباہ نہیں کرنے دینگے ، سرحدی علاقوں میں خصوصی چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں ، ضلع میں امن و امان کو یقینی بنایا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز مذہبی شخصیت سید اظہر نقوی آف ادھووال کلاں کی زوجہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل
گجرات (جی پی آئی)ممتاز مذہبی شخصیت سید اظہر نقوی آف ادھووال کلاں کی زوجہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل ان کی رہائشگاہ عقب سویڈیش کالج گجرات میں آج صبح دس بجے منعقد ہو گی ، ممتاز عالم دین خطاب کرینگے ، دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر مفتی محمد اشرف القادری نے مسلم لیگ ن کے چوہدری مبشر حسین اور حاجی عمران ظفر کی حمایت کا اعلان کر دیا
گجرات( جی پی آئی)خانقاہ نیک آباد مراڑیاں شریف کے سجادہ نشین اکبر الجامعتہ الاشرفیہ علی مسجد گجرات کے بانی شیخ الحدیث خواجہ پیر مفتی محمد اشرف القادری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امید وار حلقہ این اے 105 ، چوہدری مبشر حسین اور حلقہ پی پی 111 گجرات کے امید وار حاجی عمران ظفر کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ آج حاجی عمران ظفر نے جامعہ اشرفیہ جا کر ملاقات کی اور دعا بھی کرائی ۔ انہوںنے اپنے تمام مریدین عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 11 مئی کو شیر پر مہر لگائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زربابا اور حواریوں کی ہر چال 11مئی کے دن الٹی پڑ جائے گی:چوہدری وقار احمد
گجرات(جی پی آئی) زربابا اور حواریوں کی ہر چال 11مئی کے دن الٹی پڑ جائے گی اتحادی حکمرانوں نے پانچ سال تک جو بویا وہ کاٹنا انکے لئے بہت مشکل ہو گیا ہے شریف برادران کی سیاست پاکستان اور بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ہے جبکہ اتحادی اقتدار کے بیچے بھاگ رہے ہیں اب منفی ہتھ کنڈے اور بے بنیاد دپراپرکنڈا بھی زرداری لیگ کو شکست فاش سے نہیں بچا سکتے ان خیالات کے اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما اور ممتاز کاروباری نوجوان چوہدری وقار احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ کشکول توڑنے کے دعوے دار حکمران دنیا بھر میں قرضوں کی بھیک مانگ رہے ہیں ایٹمی پاکستان کو مقروض اور اس کی معیشت کو مفلوج کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی دبائو اور بیرونی قرض سے نجات کیلئے نواز شریف کے جمہوری اور اقتصادی ویژن کی ضرورت ہے حکمرانوں نے اپنا اقتدار بچاتے بچاتے ملک و قوم کا وقار تک دائو پر لگا دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی ہی الیکشن میں کامیابی حاصل کریگی :سیٹھ مظہر عباس
گجرات(جی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے نائب صدر سیٹھ مظہر عباس اور پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے نائب صدر راجہ محمد اکرم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی ہی الیکشن میں کامیابی حاصل کریگی انہوں نے کہا کہ چوہدری احمد مختار اور زاہد حسین سلیمی کی قیادت میں کارکن متحد ہیں این اے 105میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ چوہدری احمد مختار نے با شعورعوام کیلئے کروائے ہیں اور آئندہ بھی منتحب ہو کر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اقدام کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 105سے چوہدری احمد مختار اور حلقہ پی پی 111سے زاہد حسین سلیمی کو 11مئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے تاکہ پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آ کر ملک و قوم کیلئے بہتر سے بہتر فیصلہ کر سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شفاف الیکشن نئے پاکستان کی تعبیر کاپیش خیمہ ہوں گے :احسان بھٹی
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع کے نائب صدر احسان بھٹی اور یوتھ ونگ سٹی کے صدر چوہدری نصیر سندھو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ شفاف الیکشن نئے پاکستان کی تعبیر کاپیش خیمہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد بہت ضروری ہے کیونکہ ملک پر گزشتہ دہائیوں سے کرپٹ مافیہ چھایا ہوا ہے پنجاب حکومت کے کرپٹ حکمرانوں نے پنجاب اور ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے اور اپنی حکمرانی کا خواب دیکھ رہے ہیں جب تک چور لٹیروں سے ملک کو آزاد نہیں کروایا جائے گا عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتی انہوں نے کہا کہ تبدیلی تبھی ممکن ہے کہ سابقہ حکمران طبقے سے ساٹھ سالہ لوٹی ہوئی دولت واپس قومی خزانہ میں جمع کروائی جائے اور انہیں واپس ایسی جگہ پر پہنچایا جائے جہاں سے انہوں نے کرپشن شروع کی تھی اگر ایسا نہ کیا گیا تو آئین 62 63 پر عمل درامد کا خواب ادھورا ہیں رہے گا جن جن لوگوں نے اس ملک کو نقصان پہنچایا ہے نہ صرف ان پر پابندی لگائی جائے بلکہ ان تمام خاندانوں پر مکمل پابندی کا اطلاق کیا جائے کیونکہ چوروں لٹیروں کے خاندان والے بھی اس چوری کے حال میں برابر کے شریک ہیں اور شاہانہ زندگیاں بسر کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانحہ بادامی باغ کے حوالے سے پولیس نہیں بلکہ پنجاب کی سابقہ حکومت نا کام ہوئی :ذوالفقار پپن
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ذوالفقار پپن نے اپنے بیان میں کہا کہ سانحہ بادامی باغ کے حوالے سے پولیس نہیں بلکہ پنجاب کی سابقہ حکومت نا کام ہوئی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنے سے روکا گیا انہوں نے کہا کہ مسیحی عوام اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کرتے وقت اقلیتوں کے آئینی حقوق پامال کرنے والے حکمرانوں کے مجرمانہ کردار کو ذہن میں رکھیں چوہدری ذوالفقار پپن نے الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پر امن اور شفاف انتحابات کے انعقاد کیلئے پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدواروں اور کارکنان چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کو بھرپور کامیاب کروانے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ کا ہر نوجوان اپنے قائدین کے حکم پر عمل پیرا ہو گا اور ان کے حکم کی تعمیل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب حکومت نے پچھلے پانچ سالوں میں سوائے لوٹ مار کرپشن کے اور کچھ نہیں کیا:چوہدری مدثر محمود
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب حکومت نے پچھلے پانچ سالوں میں سوائے لوٹ مار کرپشن کے اور کچھ نہیں کیا عوام ذلیل و حوار ہوتے رہے ن لیگ کے لیڈروں کے پاس غریب آدمی کے ساتھ ہاتھ ملانے کو بھی ٹائم نہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ سٹی کے سینئر نائب صدر چوہدری مدثر محمود نے کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے پانچ سالوں میں عوام کو لاروں کے سوا اور کوئی کام نہیں کیا اور ہر قدم پر پنجاب کا مورال نیچا کیا اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں عوام کا جب جی چاہے اپنے مسائل کے حل کیلئے تشریف لا سکتی ہے ہمارے قائدین نے اپنے دور حکومت میں کسی کو مایوس نہیں کیا اور اب نہ ہی وہ کسی کو مایوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ق اور ہمارے قائدین چوہدری برادران بھاری اکثریت سے پورے ملک میں کلین سویپ کریں گے اور پہلے کی طرح ملک کی شان و شوکت کو آگے بڑھائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام خونی انقلاب کی طرف جانے کی بجائے گیارہ مئی کو پی ٹی آئی کو ووٹ ڈال کر نیا پاکستان بنایں:محمد افضل گوندل
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 105کے امیدوار الحاج محمد افضل گوندل نے کہا ہے کہ عوام خونی انقلاب کی طرف جانے کی بجائے گیارہ مئی کو پی ٹی آئی کو ووٹ ڈال کر نیا پاکستان بنایں اور عمران کا ساتھ دیں مرے ہوئے سانپوں سے نہ ڈریں انہوں نے عوام کی خدمت نہیں کرنی اب ظلم و جبر کا دور ختم ہونے والا ہے پاکستان تحریک انصاف کا انقلاب اپنی منزل کو گیارہ مئی کو پہنچے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرغزار کالونی میں میجر (ر) مرتضیٰ کٹھانہ کی رہائشگاہ پر ایک بڑے انتخابی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری سلیم سرور جوڑا، عرفان سلیم بٹ، چوہدری ہارون، محمد نواز کٹھانہ، حمزہ علی و دیگر نے خطاب کیا ۔ الحاج افضل گوندل نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم بن کر ملک میں تعلیمی ایمرجنسی لگائیں گے اس ملک کے سسٹم کو بہتر انداز سے عمران خان ہی بنائے گا بیمار لوگ اس ملک کے لئے کچھ نہیں کر سکتے انہوں نے تجارت کا بیڑا غرق کر دیا ہے زمیندار ، کسان، مزدور،سرکاری ملازمین، تاجر ، صنعتکار پریشان حال ہیں انہوں نے کہا کہ ووٹ خریدنے کے لئے لوٹ مار کا روپیہ خرچ کیا جا رہا ہے ووٹ قوم کی امانت ہے عوام اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اتنے زیادہ وسائل ہیں انکو استعمال میں لا کر ہم اپنے تمام قرضے اتار سکتے ہیں ۔چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ اہل گجرات کی عوام نے تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے گیارہ مئی کو پاکستان میں نمایاں تبدیلی آئیگی جو لوگ تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دے رہے وہ بھی بعد میں پچھتائیں گے مگر نیا پاکستان انکے لئے بھی ہوگا ہم نے ملکر عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکار ، تاجر، ان سے تنگ ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ الحاج افضل گوندل کی پوزیشن ٹھیک نہیں وہ غلط ہیں انشاء اللہ تعالیٰ الحاج افضل گوندل بھی کامیاب ہونگے۔ تحصیل صدر عرفان سلیم بٹ نے کہا کہ عمران خان کلین سویپ کرنے کے دعوے صحیح کر رہے ہیں کیونکہ تحریک انصاف نوجوانوں کی مدد سے کلین سویپ کریگی کیونکہ انہی کے پاس ویٹو پاور ہے ۔ پاکستانی نوجوان اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہمارے بچوں کا مستقبل صحیح ہاتھوں میں نہیں آئیگا۔ہمارا لیڈر امریکہ کے آگے جھکنے والا نہیں ہے وہ صرف اللہ تعالیٰ کے آگے جھکتا ہے ملک حیدر نے کہا کہ گیارہ مئی کے بعد نیا پاکستان عمل میں آئیگا عمران خان عوام کے ساتھ مل کر ایک خود مختار پاکستان بنائیں گے انہوں نے کہا کہ افضل گوندل اور سلیم سرور جوڑا کلین لیڈر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیارہ مئی کے انتخابات میں بیرون ممالک میں لوگ لاکھوں روپے خرچ کر کے پاکستان آرہے ہیں:سلیم سرور جوڑا
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 111گجرات کے امیدوار چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ جب پہلے انتخابات ہوتے تھے تو اس وقت لوگ پکنک منانے دوسرے شہروں اور ملکوں میں چلے جاتے تھے مگر گیارہ مئی کے انتخابات میں بیرون ممالک میں لوگ لاکھوں روپے خرچ کر کے پاکستان آرہے ہیں اور اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال نئے پاکستان کی تحعمیر کے لئے تحریک انصاف کو دے رہے ہیں جو کہ سب سے بڑی تبدیلی ہے عوام نے تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ گجرات کے عوام گیارہ مئی کو نیا پاکستان بنانے کے لئے (ن) (ق) پی پی پی کو گجرات میں مسترد کر دیں گے اور آٹھ مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کا تاریخی استقبال کر کے ثابت کریں گے کہ گجرات تحریک انصاف کا قلعہ بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ مسلم آباد، مہمدہ ، کالو پورہ، مغل کالونی، محلہ چاہ مانڈے میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارنر میٹنگوں کا اہتمام ارشد چیمہ، چوہدری ہارون، ارشد گل، شکیل بٹ، تنویر گل، احتشام منظور، کاشف منظور، محمد وقاص، فیصل شہزاد، ناصر علی اور ذیشان چوہدری نے کیاجبکہ الحاج افضل گوندل ، عرفان سلیم بٹ، میجر خلیل الرحمن، مہر امتیاز، شہزاد افضل میر، اجمل علی خاور ایڈووکیٹ، قاسم امجد ترہنگی، تنویر قریشی بھی ہمراہ تھے، چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ ملک کو اندھیرے سے نکالنے کے لیے عوام تحریک انصاف کا ساتھ دے رہے ہیں اور گجرات میں کارنر میٹنگیں جلسوئوں کا روپ دھار رہی ہیں انشاء اللہ تعالیٰ ہمارا قائد عمران خان وزیر اعظم بن کر کرپٹ سیاست دانوں کا احتساب بھی کرے گا اور لوٹی ہوئی دولت بھی ان سے واپس کی جائے گی انہوں نے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ تبدیلی کا راستہ روکنا اب ناممکن ہے جلسوں میں نوجوانوں کا جوش و خروش گواہی دے رہا ہے کہ تبدیلی آچکی ہے روشن دماغوں سے ہی ملکی ترقی ممکن ہے گیارہ مئی انشاء اللہ تعالیٰ ہماری فتح کا دن ہو گا انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 105کے عوام افضل گوندل کو کامیاب کرانے کے لئے متحد ہو جائیں کیونکہ ان کی کامیابی سے ہی عمران خان وزیر اعظم بنیں گے اور عوام کا بد ترین استحصال کرنے والے ٹولے کو رخصت کر دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کے صنعتکار گیارہ اور بارہ مئی کو اپنی فیکٹریاں بند رکھیں:عدنان اقبال مکی
گجرات (جی پی آئی) گجرات چیمبر کے صدر عدنان اقبال مکی نے کہا ہے کہ گجرات کے صنعتکار گیارہ اور بارہ مئی کو اپنی فیکٹریاں بند رکھیں کیونکہ گیپکو کی طرف سے انتخابات کے روز بجلی کی فراہمی کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں تا کہ بغیر کسی وجہ سے بجلی کی بندش نہ ہو انتخابات پر سکون ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر سید علی حسین شاہ گجراتی نے چوہدری مبشر حسین کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما الحاج امجد فاروق نے کہا ہے کہ صدر جماعت اہلسنت پیر سید علی حسین شاہ گجراتی زیب سجادہ آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت و قبلہ شیخ الحدیث نے خاندان شاہ ولایت و جملہ مریدین و عقیدتمندوںنے مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ این اے 105چوہدری مبشر حسین کی بھرپور حمایت کا اعلان کر کے تاریخی فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ تعالیٰ چوہدری مبشر حسین بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ہم پیر سید علی حسین شاہ گجراتی کی انتخائی مشکور ہیں کہ انہوں نے تاریخی فیصلہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیارہ مئی چوہدری پرویز الٰہی اور میاں عمران مسعود کی کامیابی کا دن ہے:مرزا مدثر بیگ
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مرزا مدثر بیگ نے کہا ہے کہ گیارہ مئی چوہدری پرویز الٰہی اور میاں عمران مسعود کی کامیابی کا دن ہے اہل گجرات ، گجرات کی عزت کے لئے مسلم لیگ (ق) کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری برادران نے ہمیشہ اہل گجرات ، صنعتکاروں، تاجروں کے درینہ مسائل حل کیے اور گجرات کی ترقی ، خوشحالی کے لئے انکا کردار کابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ چوہدری پرویز الٰہی اور میاں عمران مسعود گیارہ مئی کو تاریخی ووٹ حاصل کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیارہ مئی گجرات میں مسلم لیگ ق کی کامیابی کا دن ہے:مرزا جمشید اقبال
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما سابق کونسلر مرزا جمشید اقبال آف الاحمد فین اور ٹھیکیدار لیاقت علی بھٹہ خشت والے نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گیارہ مئی گجرات میں مسلم لیگ ق کی کامیابی کا دن ہے چوہدری پرویز الٰہی، میاں عمران مسعود کو عوام کامیاب کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے چوہدری برادران گجرات کی شان ہیں اور ہم گجرات کی عزت کے لئے انکے ساتھ ہیں چوہدری پرویز الٰہی کی کامیابی سے گجرات کا نام مزید روشن ہوگا انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت کی خدمات اہل گجرات کے لئے ڈھکی چھپی نہیں ہیں آج چوہدری پرویز الٰہی انکی سیٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں کامیاب کرائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوسی 48میں چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت میں ارشد چیمہ کی طرف سے ایک بڑے اکٹھ کا اہتمام کیا گیا
گجرات (جی پی آئی) یوسی 48محلہ چاہ مانڈے عقب عید گاہ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 111گجرات چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت میں ارشد چیمہ کی طرف سے ایک بڑے اکٹھ کا اہتمام کیا گیا جس میں سلیم سرور جوڑا کا تاریخی استقبال کیا گیا اس موقع پر مہر تنویر صدیقی، شیراز شاہ، چوہدری حسیب اشرف چیمہ، مہر بشیر حسین مانڈہ ، مہر چاند ، چوہدری ذیشان ، حمزہ ، مہر نعیم شریف، طاہر چیمہ ، بلو چیمہ ، عامر چیمہ ، نبیل اشرف چیمہ نے چوہدری سلیم سرور جوڑا کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور انکا استقبال کیا۔