گجرات کی خبریں 08.09.2013

ممتاز عالم دین لبیک یا حسین آرگنائزیشن کے ضلعی آرگنائزر سید محمد علی نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ جسوکی افسوس ناک ہے
گجرات (جی پی آئی)ممتاز عالم دین لبیک یا حسین آرگنائزیشن کے ضلعی آرگنائزر سید محمد علی نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ جسوکی افسوس ناک ہے، اور ہم اس سانحہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، اور اس سانحہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری مقتدر شخصیات سے یہ اپیل ہے کہ وہ معاشرہ میں رواداری، انصاف کے جذبے کو پروان چڑھائیں کیونکہ اسلام وہ واحد دین ہے، جو کہ انسانی جان کی قدرو منزلت کو واضع کرتے ہیں، اورہم انسانی جانوں کے ضیاع میں ملوث افراد کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس سانحہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع گجرات کی اہم کاروباری شخصیت مہر عثمان عرف بائو شاری کیلئے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور کے کے آرٹ ویژن کی طر ف سے بیسٹ کوالٹی ایوارڈ
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کی اہم کاروباری شخصیت مہر عثمان عرف بائو شاری کیلئے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور کے کے آرٹ ویژن کی طر ف سے بیسٹ کوالٹی ایوارڈ ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع کونسل ہال گجرات میں ایک تقریب منعقد ہوئی ، جس میں اہلیان گجرات کیلئے خدمات سرانجام دینے والے افراد کو بیسٹ ایوارڈز سے نوازا گیا ، ملک کے ممتاز سماجی کارکن انصار برنی ایڈووکیٹ نے اپنے دستِ مبارک سے ایوارڈ دئیے ، الیکٹرونکس کی دنیا میں نام کمانے والے اور اہلیان گجرات کو سستی اشیاء فراہم کرنے والے مہر عثمان عرف بائو شاری آف رضا الیکٹرونکس اینڈ لیزنگ کمپنی کو بیسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ، اس موقع پر ممتاز سیاسی ، سماجی اور رفاعی شخصیات نے مہر عثمان عرف شاری کو مبارک باد پیش کی ، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مہر عثمان عرف شاری نے کہا کہ میں اہلیان گجرات کا شکر گزار ہوں کہ مجھے اس اعزاز سے نوازا جا رہا ہے ، اور میں مزید بہتر طریقہ سے گجرات کے عوام کی خدمت جاری رکھوں گا اور میں کے کے آرٹ ویژن اور گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری خدمات کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بشیر میرج ہال گجرات میں تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے زیر اہتمام ختم نبوت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
گجرات (جی پی آئی) بشیر میرج ہال گجرات میں تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے زیر اہتمام ختم نبوت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت غازی ختم نبوت صلی اللہ علیہ والہ وسلم غازی ثاقب شکیل جلالی نے کی، جبکہ خصوصی دعا ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف نے کی، اس موقع پر مقررین نے عالم اسلام کے خلاف اغیار کی رشہ دیوانیوں کے خلاف آواز بلند کی اور ملک میں تحفظ ناموس رسالت کیلئے تحریک چلانے پر غازی ثاقب شکیل جلالی کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر ملک کی ممتاز مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ، جن میں صاحبزادہ سائیں سہیل سلطانی المعروف باہو، حاجی حکیم محمد دین ، حاجی ندیم ، وزیر خان ، محمد نعیم صراف ، محمد وسیم صراف، محمد سلیم صراف و دیگر موجود تھے ، اس موقع پر تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیلئے مختلف قرار دادیں پیش کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جسو کی میں اجتماعی قتل کی لرزہ خیز واردات ،جس میں سات افراد جان بحق اور دیگر متعدد زخمی ہوئے
گجرات (جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ اور ضلعی جنرل سیکرٹری میاں شبیر احمد خاور نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں جسو کی میں اجتماعی قتل کی لرزہ خیز واردات ،جس میں سات افراد جان بحق اور دیگر متعدد زخمی ہوئے ، پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے ضلع میں امن و امان کی صور ت حال کو نہایت مخدوش اور غیر اطمینان بخش قراردیا ۔ ایسی وارداتوں کی روک تھام کیلئے کوئی میکنیزم پولیس پاس نہ ہونا افسوسناک ہے۔ حالا نکہ دہشت گرد بہر صورت ایک جگہ سے دوسری جگہ عام طور پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ہی آتے جاتے ہیںاور اگر کہیں پولیس چیک کرتی بھی ہے تومحض عام افراد کی پکڑ دھکڑ تک ہی محدود رہتی ہے۔ جہاں تک دہشت گردوں اور اسلحہ بردارافراد کا تعلق ہے انہیںکوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں۔جماعت اسلامی کے ان ارہنمائوں نے ضلعی اور بالائی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی لرزہ خیز وارداتوں کی روک تھام کیلئے نتیجہ خیز اقدام کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الحمداللہ ضلع بھر میں مذہبی روا داری کانہایت اچھا ماحول رہا ہے۔اسے برقرار رکھنے کے لئے ہرکسی اپنا مثبت کردار ادا ہونا ہوگا۔ تاہم اس واردرت کے سارے پہلوئوں کی جانچ پڑتال ضروری ہے۔ فرضی اور محض دکھلاوئے کی کاروائیوں سے امن وامان بحال نہیں ہوگابلکہ اس کیلئے ٹھوس اورعملی اقدام کرنا ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وطن عزیز پاکستان کی جغرافیائی، نظریاتی، ثقافتی اور علمی حدود کا تحفظ ہر پاکستانی کا بنیادی فرض ہے
گجرات (جی پی آئی)وطن عزیز پاکستان کی جغرافیائی، نظریاتی، ثقافتی اور علمی حدود کا تحفظ ہر پاکستانی کا بنیادی فرض ہے۔ آج کا دن پوری پاکستانی قوم کے لیے یاد گار ہے ۔ کیونکہ اس دن پوری پاکستانی قوم نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادر وطن پاکستان کے دفاع کے لیے یکجہتی کا عملی ثبوت دیا۔ آج پاکستانی قوم کئی محاذوں پر انتشار کا شکار ہے ۔ آج پھر اس بات کا عزم کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم سب
ملکر اندرونی و بیرونی خلفشار کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ آج کا دور علم کا دور ہے ۔ میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر تمام طالب علموں کو تلقین کروں گا کہ وہ انتہائی محنت اور دیانت سے علم کے حصول پر توجہ دیں تاکہ وہ اپنی عملی زندگی میں وطن عزیز پاکستان کی خدمت بہتر طریقہ سے کر سکیں” ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کے طلباء و طالبات کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شعبہ ریاضی کے فیکلٹی ممبر عابد ڈار نے دفاع پاکستان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کی تقریب میں شامل تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ہمارے لیے سعادت کی بات ہے کہ آج ہم یہاں شہدائے پاکستان کا تذکرہ کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں ۔ زندہ قوموں کا شعار یہی ہے کہ وہ اپنے عظیم اور اہم دنوں پر ایک دوسرے سے شانہ ملا کر کھڑی ہوں۔ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھائیں۔ افواج پاکستان کی بہادری ضرب المثل ہے۔ یونیورسٹی آف گجرات کے سیکورٹی انچارج میجر ریٹائرڈ سید عتیق اسلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی افواج وطن عزیز کی جغرافیائی حدود کی محافظ ہیں ۔انہیں پاکستانی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ ہمارے ہمسایہ ملک نے کبھی بھی پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا ۔ہمارے طالب علموں کا فرض ہے کہ وہ بہترین تعلیم حاصل کر کے دشمن کی ثقافتی یلغار کا مقابلہ کریں اور پاکستان کی نظریاتی حدود کا دفاع کریں۔ صدر میتھیمیٹکل سوسائٹی زبیر شاہد نے کہا کہ دنیا کی ہر قوم کو اپنی مادر وطن کا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے ۔ ابنائے ملک و ملت کا فرض ہے کہ وہ مادر وطن پاکستان کی حفاظت کے لیے جان و مال کی قربانی سے قطعاً دریغ نہ کریں ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے ۔ایک طالب علم محمد علی نے ملی نغمات سنا کر تقریب کے شرکاء کے دلوں کو گرمایا ۔ شعبہ ریاضی کے ہی طالب علم محمد قاسم نے اس موقع پر ایک جذبات سے بھرپور نظم سنا کر حاضرین کے دل جیت لیے۔ یونیورسٹی آف گجرات کی حیاتین میتھیمیٹیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان پورے احترام، جوش و جذبہ اور تزک و احتشام سے منایا گیا۔ اس سلسلہ میں شعبہ ریاضی میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز فرحان اشرف کی تلاوت کلام پاک اور شاہ زیب تصور کی نعت رسول مقبول سے ہوا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض شعبہ ریاضی کے طالب علم اسد اعجاز نے بخوبی سر انجام دیئے اور جنگ ستمبر کے حوالہ سے مختلف واقعات و شہدا ء کا تذکرہ، بر محل اشعار ان کا موضوع سخن تھا۔ بعد ازاں دفاع پاکستان کے حوالہ سے ایک ریلی کا انعقاد ہوا۔ریلی میں طالب علموں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی اکیڈمکس بلاک سے شروع ہو کر ایڈمن بلاک پر اختتام پذیر ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ٹکٹ ہولڈرز ، امید واران ٹکٹ ہولڈرز ، عہدیداران ،کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا
گجرات(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ٹکٹ ہولڈرز ، امید واران ٹکٹ ہولڈرز ، عہدیداران ،کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت چوہدری محمد الیاس ضلعی صدر نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔اجلاس میںملک عبد الستار سیکرٹری انفارمیشن نے بتاتیا کہ یونین کونسلز کی کمیٹیوں نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔ملک اعجاز نے حلقہ پی پی 111 کی یونین کونسلز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔ حلقہ پی پی 108چوہدری زبیر احمد خان ٹانڈہ ، حلقہ این اے 104 کی رپورٹ احمد ندیم گجر نے پیش کی ۔حلقہ پی پی 110 چوہدری افتخار احمد سماں نے کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔ حلقہ پی پی 112 کی شیخ نوازش ایڈووکیٹ نے رپورٹ پیش کی ۔ حلقہ پی پی 113 میاں مبین نے کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔ حلقہ پی پی 114 راجہ ندیم نواز ، حلقہ پی پی 115 ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ نے ماہانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی ۔ جس ہائوس نے توسیع کی ۔ اجلاس میں ضلعی صدر چوہدری محمد الیاس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن پورے جوش و جذبہ سے لڑینگے اور ایسے امید واران کو میدان میں لائینگے جو نظریاتی طور پر پاکستان تحریک انصاف کے ورکر ہونگے ۔کسی پارٹی کے ساتھ کوئی الائنس نہیں بنایا گیااس معاملے میں مرکزی قیادت جو بھی فیصلہ کریگی تمام عہدیداران و ممبران اس پر متفقہ ہونگے ۔تمام یو نین کونسل کے عہدیداران بھر پور تیاری کریں تاکہ بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کیا جائے ۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ ،الحاج افضل گوندل ، میاں افضل حیات ، چوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ ، احمد ندیم گجر ،عثمان علی طارق ، افتخار احمد سماں ، ملک اعجاز احمد ، شیخ نوازش ایڈووکیٹ ، چوہدری زبیر خان آف ٹانڈہ ، مرزا عثمان اقبال ، راجہ ندیم نواز ، حافظ شفقت و دیگر عہدیداران نے خطاب کیا ۔ اجلاس میں سعدیہ بشارت ، ربیعہ شاہین ، چوہدری شہزاد اکبر ، ذوالفقار حیدر ، سید علی حسن ، تنویر احمد قریشی ، عاصم شفیع ، ملک عبد الستار ، محمد اشفاق شاہین ، مہر امتیاز احمد ، شہباز حسین ، محمد بلال ، محمد اشرف شریف ، چوہدری علی ریاض، چوہدری یاسر عرفات ، چوہدری عدنان افضل ،میاں مبین حیات ، حمزہ شفیق ، چوہدری اصغر علی ٹوپہ ،محمد لطیف جاوید ، چوہدری محمد افضال چیچی ، ڈاکٹر خضر حیات ، چوہدری ثاقب نذیر ، ملک امتیاز ، ملک محمود الحسن ، ملک گلزار ، ملک حسنین ، چوہدری علی ریاض ،عامر بٹ و دیگر عہدیداران و ممبران ، کارکنان نے بھرپور شرکت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج پاکستان بزنس فورم گجرات کا اجلاس ”SYNTEK” ڑحمان شہید روڈ گجرات منقعد ہوا
گجرات (جی پی آئی)آج پاکستان بزنس فورم گجرات کا اجلاس ”SYNTEK” ڑحمان شہید روڈ گجرات منقعد ہوا جس میں شہر گجرات کی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر جاوید بٹ صاحب ( فیضان ہارڈویر، سرکلر روڈ) کو پاکستان بزنس فورم کا گجرات زون کا صدر منتخب کیا گیا اور جنرل سیکرٹری کے لیے سہیل انور راجہ ( ر ا جسن انٹرنیشنل، کورٹ روڈ) Rojson International کو ذمہ داری سونپی گئی۔عبدالرئوف بھٹی اور یاسر سروش ( رائل موٹرز) کو نائب صدور منتخب کیا گیا۔ پاکستان بزنس فورم گجرات کے لیے ”SYNTEK” ( سیعد صاحب ڈائریکٹر) 55-B جناح سپر مارکیٹ رحمان شہید کو بالمقابل سویڈیش کالج گجرات کو بطور دفتری امورو آفس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ پاکستان بزنس فورم گجرات کے لیے آئندہ کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا اور دعاکے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کے گائوں جسوکی میں 7 افراد کے قتل کے خلاف فقہ جعفریہ نے جی ٹی روڈ پر بائی پاس پر احتجاجی مظاہرہ کیا
گجرات ( جی پی آئی) گجرات کے گائوں جسوکی میں 7 افراد کے قتل کے خلاف فقہ جعفریہ نے جی ٹی روڈ پر بائی پاس پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور وقوعہ کے خلاف دھرنا دیا جس سے ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہ گیاجی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جی ٹی روڈ پر چناب پل کے قریب فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے سانحہ جسوکی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اس موقع پر خوتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی مظاہرین نے حکومت پنجاب آئی جی پنجاب آر پی اوگوجرانوالہ اور ڈی پی او گجرات سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا مظاہرین نے اپنے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں بعد ازاں ڈی پی او سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا مظاہرین نے احتجاجی پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران 3 لاکھ نقدی لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا
گجرات (جی پی آئی) کوٹلہ ارب علی خاں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران 3 لاکھ نقدی لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا گذشتہ روز تھانہ ککرالی کے علاقہ کوٹلہ ارب علی خان میں محمد یعقوب کے گھر مسلح ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 3 لاکھ نقدی 35 تولے زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مستحکم پاکستان ہی سب کی بقاء کا ضامن ہے پاکستان کلمہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا
گجرات (جی پی آئی ) مستحکم پاکستان ہی سب کی بقاء کا ضامن ہے پاکستان کلمہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور اللہ کے فضل سے ہمیشہ قائم رہے گا یہود و ہنود پاکستان کے وجود کو قطعاً برداشت نہیں کرتے اور اس عظیم اسلامی ایٹمی ملک کو توڑنے کے در پے ہیں لہٰذا ہمیں پاکستان اور اسلام دشمن قوتوں کے مذموم ارادوں کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد ہو کر ناکام بنانا ہے اور تمام سیاسی قوتوں کو استحکام پاکستان کے نقطہ پر متحد ہو جانا چاہیے ان خیالات کا اظہار مقررین نے انجمن فلاح شہریاں شادیوال کے زیر اہتمام یوم دفاع کے حوالہ سے منعقدہ ” استحکام پاکستان کانفرنس ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت سماجی و مسلم لیگی رہنما میاں وسیم صادق صراف نے کی اس موقع پر طالب علم رہنما چوہدری زبیر حسین وڑائچ نے کہا کہ پاکستان اولیاء کا فیضان ہے اور اس کے بدخواہ ذلیل و رسوا ہوں گے لیکن ہمیں بھی فرقہ واریت لسانیت اور صوبائی عصبیت کو ترک کر کے صرف اور صرف پاکستانی بننا ہو گا پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری محمد اختر وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میاں برادران کی قیادت میں وطن عزیز کے استحکام کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ ہونے دیں گے مسلم لیگ ق کے مقامی رہنما صاحبزادہ محبوب رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بقاء و استحکام کی خاطر ہمیں 1965 ء والا قومی جذبہ اپنانا ہو گا اور ہمیں تمام باہمی اختلافات بھلا کر اکٹھا چلنا ہو گا دانشور نعیم صادق نعیم نے کہا کہ اتحاد امن کے بغیر استحکام پاکستان نا ممکن ہے لہٰذا پاکستان کے ارباب اختیار اور سیاستدانوں کو دہشت گردی اور بد امنی کے خاتمہ کیلئے سر جوڑ کر سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر محمد ارشاد ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی بقاء اور استحکام کیلئے عملی
جدوجہد کرنا بھٹو خاندان کا شیوہ ہے اور ہم بھی اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وطن کی خاطر جانیں دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے تقریب سے رائو نوید مصطفائی عمران مصطفائی اور ملک عدنان نے بھی خطاب کیا۔