گجرات کی خبریں 10.10.2013

زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف پیر سید خورشید احمد شاہ نے پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کی رہائشگاہ پر وفود سے ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی) زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف پیر سید خورشید احمد شاہ نے پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کی رہائشگاہ پر وفود سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل حکومت پاکستان پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی، خطیب اعظم انگلینڈ پیر سید مزمل حسین شاہ جماعتی ، پیر سید محمد حسین شاہ ، پیر سید حسن محمود شاہ و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف میاں جمیل احمد شرقپوری کی یاد میں خصوصی محفل منعقد ہو گی
گجرات (جی پی آئی) آج جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف میاں جمیل احمد شرقپوری کی یاد میں خصوصی محفل منعقد ہو گی ، جس میں اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے ، خصوصی خطاب مبلغ یورپ پیر سید مزمل حسین شاہ جماعتی اور صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ بائولی شریف کرینگے تمام مہمانوں سے وقت کی پابندی کی استدعا کی جاتی ہے ، محفل کی صدارت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کریں گے ، جبکہ مہمان خصوصی میاں جلیل احمد شرقپوری اور شہزاد شفیق نقشبندی ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات،32ویں سا لانہ محفل نعت کر م کے بادل آج منعقد ہوگی،ملک بھر سے معر وف نعت خواں شر کت کر یں گئے
گجرات(جی پی آئی)قمر اکیڈ می ضلع گجرات کے زیر اہتمام 32ویں سا لانہ عظیم الشا ن محفل نعت کر م کے بادل آ ج 11اکتو بر بروز جمعتہ المبار ک کو وقا ر پلازہ جناح روڈ میں بعد ازنماز عشاء منعقد ہوگی،اس سلسلے میں محفل نعت کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،،محفل نعت میں ملک بھر سے معر وف نعت خواں شر کت کر یںگے،اس موقع پر صاحبزادہ پیر صو فی محمد عارف چشتی وزیر آبا د صدرات کر یں گئے،پیر سید انتظا ر الحسن شاہ زیر قیات کر یں گئے، اورپیر سید ذاہد حسین شاہ زیر قیادت کر یں گئے،جبکہ صاحبزادہ پیر سعید احمد شاہ گجراتی زیر صدرات فر مائیں گئے،معر وف ثناء خواں مصطفی محمد یوسف میمن کر اچی قا ری شاہد محمود محمد علی سجن شہزاد ناگی آصف علی ظہو ر ی مقا می ثناء خواں میںحافظ صدیق احمد قادری عارف شاہد گو ندل و دیگر ثناء خواںہد یہ عقید ت رسو ل صلی اللہ ولیہ والہ وسلم کے پھول نچاور کر یں گئے،جبکہ خصو صی خطا ب کیلئے عالمی مبلغ اسلام پیر سید مز مل حسین شاہ آف بر طا نیہ خصو صی خطا ب کر یں گے،اس موقع پر قمر اکیڈ می کی جانب سے جنا ح روڈ کی تمام عمارتو ں کو خو بصور ت چر اغا ں سے سجا دیا گیا ہے،قمر اکیڈ می کے صدر خاور بشیر بٹ نے کہا کہ تمام دوست اخباب محفل پاک میں شر کت کر کے اپنے دلوں کو دین اسلام کے نور سے منور کر یں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ما ہانہ محفل پاک بسلسلہ اولیا ء نقشبند آج11اکتو بر بروز جمعتہ المبار ک کو بعد از نماز عصر تا مغر ب جامع مسجد شہنشا ہ ولائیت میں منعقد ہوگی
گجرات(جی پی آئی)ما ہانہ محفل پاک بسلسلہ اولیا ء نقشبند آج11اکتو بر بروز جمعتہ المبار ک کو بعد از نماز عصر تا مغر ب جامع مسجد شہنشا ہ ولائیت میں منعقد ہوگی،محفل پا ک کی صدرات صاحبزادہ پیر سعید احمد شاہ گجراتی فر مائیں گئے،اس موقع پر وہ پیر طر یقت حضرت میاں جمیل احمد نقشبندی شر قپور ی کی خدمات پر روشنی ڈالیں گئے،محفل پا ک میں شہز ادہ شہزاد شفیق نقشبندی فیا ض احمد سیٹھی محمد افضل کپو ر سیالوی خصو صی شر کت کریںگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایمپلائز یونین سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ گجرات ریجن کے رہنمائوں نے گذشتہ روز یونین کے مرکزی صدر راجہ مختار علی کا گجرات سوئی گیس آفس آمد پر شاندار استقبال کیا
گجرات (جی پی آئی ) ایمپلائز یونین سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ گجرات ریجن کے رہنمائوں نے گذشتہ روز یونین کے مرکزی صدر راجہ مختار علی کا گجرات سوئی گیس آفس آمد پر شاندار استقبال کیا اس موقع پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں بڑے جلوس کے ہمراہ دفتر لایا گیا جہاں پر ایمپلائز یونین نے عہدیداروں واصف ملک سید خاور علی شاہ کامران منظور نوید احمد وڑائچ چوہدری اللہ دتہ چوہدری عمران علی رضا توحید عنائیت ملک مختار مہر مختار اویس قادری چوہدری شریف چوہدری نذیر احمد چوہدری امانت و دیگر نے شاندار استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے مرکزی صدر ایمپلائز یونین سوئی نادرن گیس ( پیر محمد گروپ ) راجہ مختار علی اور ان کے ساتھوں نے سوئی گیس آفس میں ملازمین اور افسران سے ملاقاتیں بھی کیں بعد ازاں ایمپلائز یونین CBA کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس بھی منعقد ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ مختار علی نے کہا ہے کہ دو سالوں میں سوئی گیس ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا ہے
گجرات (جی پی آئی ) ایمپلائز یونین سوئی گیس نادرن پائپ لائنز لمیٹڈ کے مرکزی صدر ( پیر محمد گروپ ) راجہ مختار علی نے کہا ہے کہ دو سالوں میں سوئی گیس ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا ہے اور ملازمین کی تنخواہوں میں 60 فیصد اضافہ کے ساتھ ساتھ سر پلس پول اور 88 کروڑ روپے کے بونس کی مد میں لے کر دئیے ہیں
CBA یونین صحیح معنوں میں سوئی گیس ملازمین کے دفاع اور ان کے حقوق کی بحالی کیلئے کام کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی ایمپلائز کی ڈائون گریڈنگ اور سزائوں کا خاتمہ بھی اولین ترجیحات میں شامل تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گجرات ریجن میں خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ مختار علی نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے اسٹیج پر کھڑا ہو کر جو وعدہ کیا ہے اس کو عملی جامہ پہنایا ہے آئندہ جو بھی وعدے کروں گا ان کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ 2011 ء سے لے کر 2013 ء دو سالہ دور میں اپنے بھائیوں کے جتنے کام کئے ہیں وہ تاریخ کا ایک حصہ ہیں اتنے زیادہ کام پچھلے 48 سالوں میں نہیں ہو سکے جتنے میں نے کر دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ اب تک محکمہ سوئی گیس میں 500 سے زائد ایمپلائز کو بھرتی کروا چکا ہوں اور 80 سے زائد افراد کو پروموشن بھی کروائی ہے سابق ادوار میں جس طرح ملازمین اور افسران کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی رہی مگر ہمارے دو سالہ دور میں نہ تو ہماری یونین نے ملازمین کے ساتھ انتقامی کارروائی کی اور نہ کسی سرکاری آفیسر کے ساتھ بدتمیزی کی ہے بلکہ ہم نے اپنے ملازمین کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ ہر غلط کام کی بھی نفی کی ہے راجہ مختار علی نے کہا کہ ہماری یونین ملازمین کی خدمات پر یقین رکھتی ہے مگر اس کے باوجود ابھی ہماری ڈٹ کر مخالفت کی گئی یہ ہماری کامیابی کا راز ہے انہوں نے کہا کہ سابق صدر ملازم حسین اور زاہد خان نے یونین کو یرغمال بنا رکھا تھا ان کے فارغ ہونے سے اب ہماری یونین پاکستان کی نہیں بلکہ دنیا کی بہترین یونینز میں شمار ہوتی ہے راجہ مختار علی نے کہا کہ 48 سالوں میں یونین کے اتنے مسائل حل نہیں ہوئے جتنے دو سالوں میں حل ہوئے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سوئی نادرن پائپ لائنز کو عید کے بعد نجکاری کی جا رہی ہے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کے رشتہ دار کمپنی کو خریدنا چاہتے ہیں کمپنی کی نجکاری روکنے کیلئے CBA یونین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ یونین کے چند دشمن آپ کو ادارہ میں نہیں دیکھنا چاہتے یہ آئی ایم ایف کا ایجنڈہ ہے انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی میں ڈائون سائزنگ بھی کی جا رہی ہے اگر یہ کمپنی رہے گی تو یونین رہے گی انہوں نے واضح کیا کہ ایجنسیوں کے ایجنٹوں ریٹائرڈ افسران اور آئوٹ سائیڈرز کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ن لیگ کی حکومت جب بھی اقتدار میں آتی ہے تو وہ اداروں کو پرائیوٹ کرنے میں وقت نہیں لگاتی ایجنسیوں کے ایجنٹ اور سرمایہ دار ہماری یونین کو ختم کر کے دوسری یونین کو لا کر کمپنی فروخت کرنا چاہتے ہیں مگر ہم اقدامات کی بھرپور مخالفت کریں گے اور کمپنی کو نجکاری سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اس موقع پر چیئرمین ایمپلائز یونین گوجرانوالہ چوہدری صفدر نے کہا کہ تمام مرکزی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے گجرات کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا ہے راجہ مختار علی نے ہمیشہ ہی ملازمین کا دفاع کیا اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کیا ہے انہوں نے کہا کہ ساتھیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اگر کسی ملازم کے ساتھ زیادتی کی گئی تو گوجرانوالہ اس کے سامنے دیوار بن کر کھڑا ہو گا جو ناراض ساتھی ہیں ان کو بھی راضی کر کے اپنے ساتھ ملائیں گے ملک احسن سعید نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہیں یقین دلاتے ہیں کہ انہیں اس فیصلہ پر نادانی نہیں ہو گی نئے شامل ہونے والوں کا مکمل تحفظ کریں گے انہوں نے کہا کہ پیر محمد گروپ سوئی سے لیکر پشاور تک ایک مضبوط گروپ بن گیا ہے جس کا بنیادی مقصد ملازمین کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا ہے مبارک علی گھمن وائس چیئرمین گجرات ریجن کے ساتھیوں نے تاریخی استقبال کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ گجرات کے لوگ پیار کرنے والے ہیں جن لوگوں نے راجہ مختار علی کی گجرات آنے پر پابندی لگائی تھی آج لوگ کہاں ہیں ؟ آج پوری ٹیم راجہ مختار علی کے ہمراہ گجرات پہنچ گئی ہے ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں جو ہماری مخالفت کرتے ہیں وہ اپنی سیٹوں سے چمٹے ہوئے ہیں مشکل وقت میں راجہ مختار ہی ان کے کام آئے گا واصف ملک نے کہا کہ پیر محمد گروپ کسی کی میراث نہیں یہ گروپ تمام ملازمین اور ایمپلائز کا گروپ ہے راجہ مختار علی ہر امتحان میں سرخرو ہوئے ہیں ایمپلائز کے مسائل کو حل کروا کر انہوں نے خود کو ایک سچا اور کھرا لیڈر ثابت کیا ہے وہ واقع ہی درد دل رکھنے والے انسان ہیں مشتاق سلیمی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ایمپلائز کے ساتھ جو بدمعاشی کا مظاہرہ کیا ڈائون گریڈنگ اور سزائوں کو ختم کروا کے راجہ مختار علی نے صحیح معنوں میں ایمپلائز کی خدمت کی ہے نئے شامل ہونے والے دوست ہمارے دست و بازو ہیں پیر محمد گروپ ہی صحیح معنوں میں ایمپلائز کی آواز ہے صغیر اختر نے کہا کہ راجہ مختار علی کو گجرات آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں میرے والد اس گروپ کے بانی تھے میں نے بھی اس گروپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے کامران نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بھی پیر محمد گروپ ہی کامیابی حاصل کرے گا کیونکہ پیر محمد گروپ ملازمین اور ایمپلائز کے دلوں کی دھڑکن ہے آصف ساجد نے کہا کہ 1980 ء میں گروپ میں شمولیت اختیار کی 34 سال سے کامیابی حاصل کر رہے ہیں مخالفین کے پاس پروپیگنڈا کے علاوہ کچھ نہیں جبکہ ہمارا گروپ ساتھیوں کی عملی خدمات پر یقین رکھتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا ،میں جن قوموں نے ترقی کی انھوں نے حقیقت کا سامنا کرنے سے کبھی گریز نہیں کیا
گجرات (جی پی آئی) ‘دنیا ،میں جن قوموں نے ترقی کی انھوں نے حقیقت کا سامنا کرنے سے کبھی گریز نہیں کیا۔ہمیں بھی حقائق سے منہ چھپانے کی ہر گز کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ حالیہ سالوں میں ملکی تاریخ میں میڈیا نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور قوم کو سچ دکھانے کی کوشش کی ہے۔ سچ کا دامن پکڑنے سے ہمیشہ ترقی کی راہیں وا گزار ہوتی ہیں۔ کچھ لوگوں کو اعتراض ہے کہ میڈیا سنسنی پھیلانے کا کردار ادا کر رہا ہے۔ مگر سچی بات یہ ہے کہ میڈیا معاشرہ میں پیش آنے والے روز مرہ حقیقی واقعات کا عکاس ہے اور حقائق ہمیشہ تلخ ہوتے ہیں۔ میرے خیال میں ہمارا میڈیا اب سچ کی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ عوام کا یہ بنیادی حق ہے کہ انھیں سچی اور حقیقی باتوں کا پتہ چلے۔ ہمارے بیشتر صحافی سچی باتیں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ وہ سچ بولنا چاہتے ہیں مگر کئی بار حالات انھیں اس بات کی اجازت نہیں دیتے ۔ میرا طلباء و طالبات کو مشورہ ہے کہ وہ ہمیشہ سچ بولیں اور سچ کا ساتھ دیں” ان خیالات کا اظہار مشہور صحافی ، دانشور ، کالم نگار اور جیو نیوز چینل کے ہر دلعزیز اینکر پرسن سہیل وڑائچ نے یونیورسٹی آف گجرات کی ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا اینڈ پیلیکیشنز اور CMCSکے اشتراک سے منعقدہ سمپوزیم ” پاکستان میں میڈیا کے بدلتے ہوئے رجحانات ” میں طلباء و طالبات کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سہیل وڑائچ نے طلباء و طالبات و اساتذہ کے مختلف سولات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے لوگوں کی طرز زندگی بدلنے اور بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ میڈیا کو جہاں بھی آزادی سے کام کرنے دیا جائیگا وہ مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کرے گا۔ پاکستانی میڈیا نے ہمیشہ قابل ذکر چیزوں کو دکھانے کی کوشش کی ہے۔ میڈیا اگر عوام کی توجہ کسی مثبت بات کی طرف دلاتا ہے اور اس سے ملک ، قوم اور عوام کو فائدہ پہنچتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ میڈیا اچھا کام کر رہا ہے۔ مفروضوں پر مبنی اور غیر ذمہ دارانہ بات کبھی بھی نہ کرنا چاہیے ۔ بے بنیاد باتوں سے کسی کو بھی کوئی فائدہ نہیں پہنچتا ۔ میڈیا ابھی اس مقام پر نہیں پہنچا جہاں وہ قومی مفاد کا تعین کر سکے۔ میرے خیال میں اچھا صحافی وہ ہے جو تصویر کے دونوں رخوں پر نظر رکھے۔ صحافت ایک ایسا راستہ ہے جس میں کانٹے ہی کانٹے ہیں۔ اگر پاکستان میں قومی مفاد کو مد نظر رکھا جاتا تو یہاں نہ فرقہ واریت ہوتی اور نہ دہشت گردی ۔ ہر ملک کے عوام میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ اختلاف رائے رکھنے والے لوگوں کو غدار کہنا بہت بڑی زیادتی ہے ۔ انہوں نے یونیورسٹی آف گجرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کو پنجاب کا خطہء یونان کہا جاتا ہے ۔ اہل گجرات ذہانت میں اپنی مثال آپ ہیں۔ مجھے یونیورسٹی آف گجرات کے طلباء و طالبات کی معاملہ فہمی دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ رجسٹرار UOGڈاکٹر طاہر عقیل نے سمپوزیم کے اختتامی کلمات میں کہا کہ میرے خیال میں طلباء و طالبات کیساتھ سیہل وڑائچ کی ہاہمی نشست بہت فائدہ مند ثابت ہوئی ہے اوراس سے طلباء و طالبات کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ سہیل وڑائچ ایک کہنہ مشق صحافی اور دانشور ہیں۔ ہماری آئندہ کوشش ہو گی کہ طلباء و طالبات کی سوچ میں وسعت پیدا کرنے کیلئے اس طرح کی نشتوں کاا ہتمام ہوتا رہے۔ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلیکیشنز شیخ عبدالرشید نے سمپوزیم کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے سہیل وڑائچ کی شخصیت و تصانیف کا یک بھر پور تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ سہیل وڑائچ نے اپنی محنت اور ریاضت سے پاکستان کی صحافت میں ایک اہم مقام حاصل کیا ہے ۔ وہ صحافت کی خاردار راہوں کے سچے اور کھرے مسافر ہیں۔میڈیا آہستہ آہستہ ہمارے معاشرے میں ایک اہم سماجی ، سیاسی اور تہذیبی انقلاب کا باعث بن رہا ہے۔سچی صحافت کسی بھی ملک میں ترقی کی ضامن بن سکتی ہے۔ حالیہ سالوں میں سوشل میڈیا کے فروغ سے پاکستانی معاشرہ میں کئی مثبت تبدیلیاں پیدا ہوئی ہیں۔CMCSکے سر براہ ڈاکٹر زاہد یوسف نے کہا کہ سہیل وڑائچ ایک پر عزم صحافی اور نامور کالم نگار ہیں۔ اس باہمی نشست میں انھوں نے جو باتیں طلباء و طالبات کیساتھ کی ہیں اور ان کے سوالوں کے جوابات جس تحمل سے دئیے ہیں مجھے امید ہے کہ وہ ہمارے طلباء و طالبات کے ذہنی افق کو وسیع کرنے میں کامیاب ہونگے ۔CMCS کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر ارشد علی نے افتتاحی کلمات میں کہا کہ میں اس سمپوزیم میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات اساتذہ و شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔ مجھے امید ہے کہ سہیل وڑائچ کے ساتھ اس نشست میں ہمارے طلباء و طالبات کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ سمپوزیم میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صنعت و تعلیم کے باہمی ورابط کسی بھی معاشرہ کی ترقی میں اہم کردار اد ا کرتے ہیں
گجرات (جی پی آئی) صنعت و تعلیم کے باہمی ورابط کسی بھی معاشرہ کی ترقی میں اہم کردار اد ا کرتے ہیں۔ ان کے باہمی روابط سے ملک کی صنعتی ترقی کی رفتار بڑھتی ہے اور لوگوں کیلئے ملازمتوں اور کاروبار کے مواقع میسر آتے ہیں۔ DICE CONNECT بلاشبہ یونیورسٹی آف گجرات کی تاریخ میں ایک بہت بڑی تقریب تھی۔ میں خدائے بزرگ و برتر کا شکر گزار ہوں جسکی مہربانی سے DIC CONNECT کو کامیابی نصیب ہوئی۔ یونیورسٹی آف گجرات میں DICE CONNECT 2013کی دو روزہ تقریب کا انعقاد دوسرے اداروں کیلئے ایک مثال بن گیا ہے۔ اس ساری کامیابی کا سہرا یونیورسٹی آف گجرات کی DICE CONNECTکی انتظامی ٹیم کے سر بندھتا ہے۔ساری ٹیم بشمول طلبا و طالبات نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے مہینوں انتھک کام کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین کا اس سلسلہ میں جوش و جذبہ اور راہنمائی ہمارے لئے مشعل راہ کا
کام دیتا رہا۔وہ طلباء و طالبات جنھوں نے DICE CONNECT 2013 کو کامیاب بنانے کیلئے رضا کارانہ طور پر محنت کی میں انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں” ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی یونیورسٹی آف گجرات کے ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اور ڈائریکٹر انجینئرنگ ڈاکٹر خاور اسلام نے DICE CONNECT 2013کی کامیابی پر طلباء و طالبات میں تقریب تقسیم اسنا د کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس تقریب کے مہمان اعزازی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلیکیشنزشیخ عبدالرشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ DICE CONNECT کی تقریبات یونیورسٹی آف گجرات کی ایک اہم اور لازوال کامیابی ہے۔ وہ طلباء و طالبات جنھوں نے ا س سلسلہ میں رضا کارانہ طور اہم ذمہ داریاں نبھائیں اور ان تقریبات کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات محنت و مشقت کی ۔ وہ تمام یونیورسٹی آف گجرات کا ایک قابل فخر سرمایہ ہیں۔ ان کی خدمات کا اعتراف کرنا بھی ایک بہت اہم کارنامہ ہے۔کسی اچھے کام کیلئے تعریف و تحسین ہمیشہ اچھائی کو فروغ دیتی اور کام کرنے کے جذبہ کو ابھارتی ہے۔ORIC نے DICE CONNECT 2013منعقد کروا کے ایک بہت بڑا کام کیا اور UOGکے طلباء و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کی بناء پر اسے چار چاند لگا دئیے۔DICE CONNECTکے چیف آر گنائزر اور UOG کے ڈائریکٹر CS & ITڈاکٹر مدثر اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد ان طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان کے ا س جذبہ و جوش کی ہمت افزائی کرنا ہے جس کی وجہ سے DICE CONNECT کو بے مثال کامیابی نصیب ہوئی۔ مجھے اپنے ان طلباء و طالبات پر فخر ہے جنہوں نے اپنی رضا کارانہ خدمات پیش کرتے ہوئے دن رات کی پرواہ کئے بغیر انتھک محنت کی اور DICE CONNECT 2013کی دو روزہ تقریبات کو کامیاب بنانے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ رکھا۔میں ان طلباء و طالبات کی ہمتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔تقریب کے آخر میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے تقریباً 150طلباء طالبات کو انکی اعتراف خدمات کے اعزاز میں سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔ علاوہ ازیں DICE CONNECT 2013کی انتظامی کمیٹی کے ممبران کو بھی تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض شعبہ انگریزی کی فیکلٹی ممبر مس نازیہ انور نے سر انجام دئیے جبکہ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول کا فریضہ فیکلٹی ممبر محمد عثمان علی اور مس صبا نے ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما ڈایکٹرادارہِ معارف اسلامی حافظ محمد ادریس آج اسلامک سنٹر مسجد قرطبہ خطبہ جمعہ ارشاد فرمائیں گے
گجرات (جی پی آئی)جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما ڈایکٹرادارہِ معارف اسلامی حافظ محمد ادریس آج اسلامک سنٹر مسجد قرطبہ خطبہ جمعہ ارشاد فرمائیں گے۔ فلسفہ حج اور قربانی کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔ حافظ محمد ادریس نماز جمعہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں ے گفتگو کریں گے حالات حاضرہ کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں شبیر احمد خاور کی خواہش پر حافظ محمد ادریس نے اس اہم موقع پر خطبہ کے لیے مسجد قرطبہ خطاب کرنے کا وقت دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں گھریلو تنازعہ پر بہنوئی نے سالے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں گھریلو تنازعہ پر بہنوئی نے سالے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گذشتہ روز نواحی گائوں دولت نگر میں گھریلو جھگڑے پر طیش میں آ کر کرامت نے اپنے سالے عاطف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس تھانہ دولت نگر نے مقتول کے بھائی ناصر کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دولت نگر میں تیز رفتار ہائی ایس کی ٹکر سے نامعلوم 50 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا
گجرات (جی پی آئی ) دولت نگر میں تیز رفتار ہائی ایس کی ٹکر سے نامعلوم 50 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا گذشتہ روز تیز رفتار ہائی ایس نے سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم 50 سالہ شخص کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ دولت نگر نے نعش کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔