گجرات کی خبریں 11.04.2013

جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں خورشید کالونی میں بہت بڑی کارنر میٹنگ ہوئی

گجرات (جی پی آئی) جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں خورشید کالونی میں بہت بڑی کارنر میٹنگ ہوئی ، جس میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے راہنما چوہدری عنصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ گجرات میں سالہا سال سے برسر اقتدار رہنے والے حکمرانوں نے گجرات کیلئے کچھ نہیں کیا ، گجرات کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے ، صرف انہوںنے اپنے دور میں اپنی وزارتوں میں موجود ملازمتیں بیچی ، پانچ سالہ کارکردگی کی روشنی میں عوام سابقہ حکمرانوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کرے ، جو صرف اپنا مقصد پورا کرنے کیلئے اقتدار میں آتے تھے ، ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے کام کیا ہے ، اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے وسائل استعمال کیے ہیں ، اس حلقہ سے چار دفعہ ایم پی اے منتخب ہونے والے اپنے دور اقتدار میں ایک درجہ چہارم کے ملازم کی ٹرانسفر بھی نہیں کروا سکے وہ عوام کیلئے کیا کریں گے ، جبکہ دوسری طرف منتخب ہونے والے ایم پی اے ابھی تک اپنی ڈگری بھی کلیئر نہیں کروا سکے ، اور ان کے مقدمات عدالتوں میں پڑھے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام خود فیصلہ کرے اور انتخابات میں عملی طور پر کام کرنے والوں کو ووٹ دیکر کامیابی سے ہمکنار کرے ، ہمیں ڈاکٹرعبدالقدیر خان اور سید منور حسن کی سپورٹ حاصل ہے جو ملک کو دفاعی طور پر مضبوط کر چکے ہیں اب ملک کو معاشی طور پر بھی مضبوط کیا جائیگا ، اور ملک کے استحکام کیلئے کام کیا جائیگ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی پی او گجرات ڈار علی خٹک نے کہا ہے کہ جلد ہی تمام تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دئیے جائینگے
گجرات (جی پی آئی) ڈی پی او گجرات ڈار علی خٹک نے کہا ہے کہ جلد ہی تمام تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دئیے جائینگے ،جو کہ عوام کی خدمت کیلئے کام کریں گے ، انہوں نے کہا کہ گجرات کی عوام کے تحفظ کیلئے کام کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ، اور ہم اس سلسلہ میں بھرپور طریقہ سے کام کریں گے ، وہ گزشتہ روز صرافہ ایسوسی ایشن گجرات کے صدر سیٹھ محمد ارشد کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے ملاقات کر رہے تھے ، انہوںنے کہا کہ میں گجرات کی عوام کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائینگے اور تمام صرافہ جیولرز کے مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی اپنی دکانوں پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کریں اور سیکورٹی گارڈز تعینات کریں ، ایسا نہ کرنے والے دکاندار کے خلاف کاروائی کی جائیگی ، صدر صرافہ ایسوسی ایشن سیٹھ محمد ارشد نے کہا کہ گجرات میں صرافہ ایسوسی ایشن نے ہمیشہ انتظامیہ سے تعاون کیا ہے اور ہم انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ہمارے تحفظ کیلئے کام کرتے ہیں ، تمام دکانوں پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب ہیں ، اور دیگر شعبہ جات میں بھی بہتری کی جا رہی ہے ،اس موقع پر چوہدری شہباز حسین صراف ، چوہدری جمشید صراف ، اورنگزیب صراف ، حاجی ناصر محمود صراف ، سیٹھ محمد ایوب ، راشد محمود و دیگر بھی موجود تھے ، جنہوں نے ڈی پی او گجرات کو گجرات آمد پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ وہ بھرپور طریقہ سے گجرات سے جرائم کا خاتمہ کیلئے کام کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محلہ نور پور سرور چوک میں چوہدری عامر ندیم کی کوششوں سے نادرا کی وین نے سینکڑوں خواتین و حضرات کے کمپیوٹرئزاڈ شناختی کارڈ کے حصول کیلئے فارم جمع کیے
گجرات (جی پی آئی)محلہ نور پور سرور چوک میں چوہدری عامر ندیم کی کوششوں سے نادرا کی وین نے سینکڑوں خواتین و حضرات کے کمپیوٹرئزاڈ شناختی کارڈ کے حصول کیلئے فارم جمع کیے ، اس موقع پر محمد اشرف گجر ، ارشد چیمہ ، نکاش کھوکھر ، نوید کھوکھر و دیگر بھی موجود تھے ، جنہوںنے لوگوں کی مدد کی ، 100سے زائد خواتین و حضرات نے فارم جمع کروائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہومیو پیتھی کے بانی ڈاکٹر سیموئیل ہنی من کی یوم پیدائش کے سلسلہ میں شاہد کلینک اینڈ ہومیو سٹور خواجگان روڈ پر عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا
گجرات (جی پی آئی) ہومیو پیتھی کے بانی ڈاکٹر سیموئیل ہنی من کی یوم پیدائش کے سلسلہ میں شاہد کلینک اینڈ ہومیو سٹور خواجگان روڈ پر عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس کا اہتمام گجرات ہومیو پیتھک کمیونٹی نے کیا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر طارق سلیم ، ڈاکٹر سید طاہر عباس اور ڈاکٹر محمد وکیل چوہدری تھے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ ہومیو پیتھی کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ، کیونکہ یہ ایک ایسا طریقہ علاج ہے جس میں لوگوں کو ادویات سستی ملتی ہیں اور لوگوں کو سہولت ملتی ہے ، اسی لیے ہومیو پیتھی کو عام عوام کا طریقہ علاج کہا جاتا ہے ، ڈاکٹر طاہر عباس شاہ نے کہا کہ گجرات ہومیو پیتھک کمیونٹی مبارک باد کی مستحق ہے کہ وہ اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کر رہی ہے ، جن میں ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کے تجربات کھل کر سامنے آتے ہیں اور وہ ایک دوسرے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں اور ڈاکٹر ہانیمن کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے ڈاکٹر وکیل چوہدری نے کہا کہ گجرات کے ہومیو پیتھ متحد ہیں اور وہ اس بات پر مبارک باد کے مستحق ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہیں ، ڈاکٹر ثوبان شاہد نے کہا کہ گجرات ہومیو پیتھک کمیونٹی ایک گلدستے کی طرح ہے جس میں شامل تمام لوگ مل جل کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں ، اس موقع پر ڈاکٹر انجم نور دین ، ڈاکٹر ارشد سلیم ماس ، ڈاکٹر ساجد ، ڈاکٹر سید امتیاز حیدر شاہ ،آفتاب غوری ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر بھی موجود تھے ، اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور ڈاکٹر سموئیل ہنمن کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان سنی تحریک کے راہنما اور امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 107علامہ شبیر احمد چشتی نظامی آف ساکہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے
گجرات (جی پی آئی) پاکستان سنی تحریک کے راہنما اور امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 107علامہ شبیر احمد چشتی نظامی آف ساکہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے یاد رہے کہ انہوں نے ریٹرنگ آفیسر این اے 107ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی ذوالقرنین کی عدالت میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ، دوسری طرف علامہ شبیر احمد چشتی نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا ہے ، انہوںنے انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن کا واحد ذریعہ نظام مصطفی کا نفاذ ہے ، اس کے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، انہوں نے کہا کہ جتنے بھی حکمران اقتدار میں آئے انہوں نے نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے کوئی کام نہیں کیا ، انشاء اللہ کامیابی کے بعد پورے ملک میں نفاذ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا نظام رائج کریں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 107کے عوام پاکستان سنی تحریک کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیابی سے ہمکنار کرائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ محترمہ بی بی سمیرا الٰہی نے کہا ہے کہ میرے بھائیوں نے گجرات کے لئے ان گنت ترقیاتی کام کرائے
گجرات (جی پی آئی) سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ محترمہ بی بی سمیرا الٰہی نے کہا ہے کہ میرے بھائیوں نے گجرات کے لئے ان گنت ترقیاتی کام کرائے ، گجرات ضلع کے کسی دور افتادہ گائوں میں بھی انہیں جانا پڑا تو گئے اور وہاں کے مسائل حل کرائے ، جبکہ ن لیگ نے لاہور کیلئے تو بہت کچھ کیا مگر گجرات کے لئے صرف تسلیاں دیں ، احمد مختار نے احتیارات ہوتے ہوئے بھی گجرات کو کوئی سہولت نہ دی ، انہوں نے کہا عزیز بھٹی شہید میں صدقہ جاریہ کیلئے چوہدری شفاعت حسین نے علیحدہ بلاک بنایا تا کہ مریضوں کو کسی دوسرے شہر نہ جانا پڑے ، مگر ہمارے مخالفین نے میرے والد کی تختی کی وجہ سے منصوبہ التواع میں ڈالے رکھا ، اس سے نقصان تو عوام کا ہوا ہے ، وہ گزشتہ روز سید دائود کی رہائشگاہ النبی کالونی ، ریاض بٹ کی رہائشگاہ نور پور پڈھے ، محلہ ڈبہ رنگ پورہ میں ملک تنویر بابر کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریبات سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ میرے بھائیوں نے وعدے نہیں بلکہ عملی کام کیا ہے اور عوام میں عزت کمائی ہے ، اور جن لوگوں نے سابقہ انتخابات میں اپنا ووٹ بیچ دیا تھا انہیں پانچ سال تک سزا ملی ہے ، صفیہ جاوید چوہدری نے کہا کہ ہم عملی طور پر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں ، اور عوام کی خدمت کرتے رہینگے ، عوام میاں عمران مسعود اور چوہدری برادران کو کامیاب بنائیں گے ، سابق ایم پی اے خدیجہ فاروقی نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے حکمت عملی سے ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے اور اب ہر طرف عوام کی خدمت کا مشن جاری ہے اور ہم بھرپور طریقہ سے عملی کام کریں گے ، اس موقع پر گل نجیب چیمہ ، کشور تسنیم ، سائرہ امتیاز سید ، عذرا امجد رضوی ، آمنہ بٹ ، ملک تنویر بابر ، سید دائود و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْْْْْْْْْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن نوجوانانِ میلاد کمیٹی ضلع گجرات کے نائب صدر مرزا سلیمان جمال آف جمال فرنیچرز کی والدہ محترمہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل
گجرات (جی پی آئی) انجمن نوجوانانِ میلاد کمیٹی ضلع گجرات کے نائب صدر مرزا سلیمان جمال آف جمال فرنیچرز کی والدہ محترمہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج مورخہ 12اپریل صبح نو بجے مرکزی جامع مسجد عید گاہ جی ٹی روڈ گجرات میں پڑھا جائیگا ، اور دعا انشاء اللہ ٹھیک صبح دس بجے ہو گی ، ایصال ثواب کی محفل میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو تبدیل کر دیا
گجرات (جی پی آئی) پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو تبدیل کر دیا ، اے سی گجرات بلال فیروز جوئیہ کو اوکاڑہ ، اے سی کھاریاں ذوالفقار احمد کو ملتان اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر کو فیصل آباد تبدیل کر دیا ہے ، جبکہ ان کی جگہ نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنرز نے رات گئے چارج سنبھال لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیٹرولنگ پولیس بھاگوال نے دوران ناکہ بندی ایک ایک منشیات فروش سے 50بوتل شراب برآمد
گجرات (جی پی آئی)پیٹرولنگ پولیس بھاگوال نے دوران ناکہ بندی ایک ایک منشیات فروش سے 50بوتل شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، پولیس نے گزشتہ روز ناکہ بندی کر کے انچارج عمران الحق نے ملزم واجد حسین سکنہ بھاگووال سے 50بوتل شراب برآمد کر لی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں میں دوسری شادی کے تنازعہ پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا
گجرات (جی پی آئی)کوٹلہ ارب علی خاں میں دوسری شادی کے تنازعہ پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ، گزشتہ روز تھانہ ککرالی کے گائوں مراڑیاں میں دوسری شادی کی رنجش پر علی اکبر عرف مٹھو نے اپنی بیوی مصباح رانی کو پھندا دیکر قتل کر دیا ، پولیس نے مقتولہ کے والد محمد لطیف کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔