گجرات کی خبریں 11.06.2013
Posted on June 12, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
پٹرول پمپ مالکان کی طرف سے عوام الناس کو بوتل یا گیلن میں پٹرول نہ دینے کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا
گجرات (جی پی آئی)گجرات میں پٹرول پمپ مالکان کی طرف سے عوام الناس کو بوتل یا گیلن میں پٹرول نہ دینے کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، شدید لوڈ شیڈنگ کے اوقات اور گرمی کے موسم کی وجہ سے لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے، اور لوگوں نے ڈی سی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان کو احکامات جاری کیے جائیں کہ وہ لوگوں کو پٹرول فراہم کریں تا کہ ان کے جرنیٹرز چل سکیں یا لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے حکومت سے کوئی موثر کاروائی کی درخواست کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں بے تحاشہ اضافہ
گجرات (جی پی آئی)گجرات میں لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں بے تحاشہ اضافہ، عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ، گرمی سے بلبلاتے ہوئے بچے ، بزرگ اور خواتین حکومت اور واپڈا حکام کو کوسنے لگے، دوسری طرف گجرات کے صنعتکاروں، تاجروں اور میڈیا پر آنے والے لیڈروں کی بے حسی بھی سوالیہ نشان بن چکی ہے، ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ، لیکن گجرات میں ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا گیا ، کاغذی لیڈر صرف انتظامیہ کو خوش کرنے کیلئے انتظامیہ کی خوشامد میں لگے ہوئے ہیں، عوامی حلقوں نے منتخب ایم این اے ، ایم پی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلہ میں فوری اقدامات کیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق AVPنیشنل بینک آف پاکستان چوہدری محمد افضل طاہر کی اہلیہ محترمہ کو سپرد خاک کر دیا گیا
گجرات (جی پی آئی)سابق AVPنیشنل بینک آف پاکستان چوہدری محمد افضل طاہر کی اہلیہ محترمہ ، سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد طفیل کی ہمشیرہ محترمہ اور چوہدری اسد اللہ طاہر آف جرال موبائلز کی والدہ محترمہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحومہ کی نماز جنازہ مرحومہ کے بڑے صاحبزادے چوہدری اسد اللہ طاہر نے پڑھائی ، جبکہ تبلیغ اسلامی کے مبلغ محمد یاسین قادری نے دعا فرمائی، نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی، خصوصاً بینک آفیسران، وآرائیں موومنٹ کے عہدیداران، موبائل ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران کے علاوہ عزیز و اقارب نے شرکت کی، مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل 13جون 2013ء بروز جمعرات صبح 9 بجے جامع مسجد مہر نظام دین جمالپور روڈ گجرات میں پڑھا جائے گا ، ختم پاک کی بابرکت محفل پاک میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلوبل پریس انٹرنیشنل کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر رزاق احمد غفاری منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی)گلوبل پریس انٹرنیشنل کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر رزاق احمد غفاری منعقد ہوا ، جس میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ارشاد احمد بٹ کی اہلیہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، اجلاس میں عامر چوہدری، شیخ محمد ادریس، چیف ایڈیٹر روزنامہ خاموش محمد دائود شفیع، ضیاء سید، یاسر احمد وریاء، مہر راحیل رئوف و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کا ماہانہ اجلاس آج منعقد ہو گا
گجرات (جی پی آئی)سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کا ماہانہ اجلاس آج 12جون 2013بروز بدھ بعد نماز مغرب ساڑھے سات بجے ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کی رہائشگاہ علی پورہ روڈ گجرات میں منعقد ہو گا، اجلاس میں سٹیزن فرنٹ کے بانی چوہدری محمد طفیل مرحوم کی ہمشیرہ محترمہ اور ممبر سپریم کونسل چوہدری اسد اللہ طاہر کی والدہ محترمہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور خصوصی دعا ہو گی، ممبران سپریم کونسل وقت مقررہ پر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی ارشاد احمد بٹ صدر گجرات نعت کونسل کی اہلیہ مرحومہ کو سپرد خاک کر دیا گیا
گجرات (جی پی آئی)حاجی ارشاد احمد بٹ صدر گجرات نعت کونسل کی اہلیہ مرحومہ، حاجی رشید احمد بٹ آف لندن گجرات کے معروف ثناء خوانِ مصطفی حاجی عبدالحمید بٹ مرحوم، اعجاز احمد بٹ، سجاد احمد گوگا بٹ آف امریکہ کی بھاوج جو گزشتہ رات رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ خواجگان جنازہ گاہ میں صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان نے پڑھائی، نماز جنازہ میں صاحبزادہ شیخ القرآن پیر پروفیسر مولانا محمد آصف ہزاروی سجادہ نشین مہر آباد وزیرآباد، صاحبزادہ علامہ مولانا محمد کاشف چشتی بھٹی کے شریف وزیرآباد، امجد اقبال بٹ چیئرمین منگووال خالد محمود چیمہ وزیرآباد، چوہدری وقار نادر جوڑا، الحاج حکیم عمر عابد قمر، وزیرآباد کے معروف دینی راہنما ملک محمد یوسف چاند، حاجی یونس بٹ، احسان اللہ وائیں ، محمد طفیل وائیں، صدر قمر اکیڈمی ضلع گجرات خاور بشیر بٹ گولڑوی، حافظ محمد صدیق قادری، علی حسن ، سید نور حسین شاہ سابقہ ڈی ایس پی، میاں پرویز اختر پگانوالہ سابقہ ناظم یوسی 54 ، لیاقت محمود رترا، محمد عارف شاہد گوندل، شیخ عرفان پرویز صدر پنجاب نعت کونسل، عمر شریف قادری ، قیصر ندیم بٹ ، ساجد حمید بٹ ، میر مبشر اقبال، حاجی عبدالوحید ، ضیاء وحید ، ساجد محمود چیمہ، محمد جمیل ، شعیب میر سیالکوٹ ، محمود احمد ڈار ، دائود ڈار، تنویر احمد ڈار ، مہندی خان گوجرانوالہ، علی بشارت راٹھور، مہر محمد شہباز رفیع ، علی حسن ، چوہدری فراز انجم ، ڈاکٹر اعجاز احمد، محمد ارشد چیمہ ،عرفان بٹ، راشد غوری ، مستنصر محمود عرف کالو چیمہ ، چوہدری طارق محمود وزیرآباد، اورنگزیب بٹ منگووال ، میاں جمال صفدر، عاطف طاہر بٹ ، ڈاکٹر عرفان فاضل ، پرویز بٹ ، سید مظہر عباس، راجہ عمر ، فیصل بٹ ، راجہ عثمان ، عنصر چیمہ، محمد امجد، ڈاکٹر غلام ربانی ، قیصر ندیم ، سلمان خاور بٹ ، ممتاز صحافی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، شیخ محمد ادریس، شیخ محمد ابوبکر و دیگر سیاسی و سماجی ، ڈاکٹر وکلاء سابقہ ناظمین ، مشائخ عظائم ، علماء کرام، ثناء خوانِ، دینی محفلوں کے صدر و اراکین اور تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ، بعد ازاں مرحومہ کو خواجگان قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے ختم قل 13جون 2013ء بروز جمعرات جامع مسجد شہنشاہ ولایت جناح روڈ گجرات میں صبح 9بجے تلاوت قرآن حکیم سے شروع ہو گا ، بعد ازاں ثناء خوانی، موت و حیات کے فلسفہ پر خصوصی بیان ، ختم شریف اور ٹھیک 10بجے دعا ہو گی ، تمام احباب سے شرکت کی استدعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گجرات کے عہدیداران نے DOC شجاع قطب بھٹی کے سسر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی
گجرات (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گجرات کے عہدیداران نے DOC شجاع قطب بھٹی کے سسر کی وفات پر انکے دفتر جا کر فاتحہ خوانی کی ، آصف امتیاز صدر، عشرت علی علوی ، سید نسیم عباس ، شاہد ممتاز ملک ، خان عبدالقدوس خان اور عمران بٹ نے DOC شجاع قطب بھٹی کے سسر کی وفات پر مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی ، اور تمام عہدیداران نے شجاع قطب بھٹی سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ، اس موقع پر PSO ندیم بٹ بھی موجود تھے ، DCA کے صدر آصف امتیاز نے DCA کی جانب سے افسوس کیا ، اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع گجرات کو وزارتوں کا حصہ نہ ملنا بھی ایک حقیقت پسندی کی دلیل ہے:چوہدری اختر حسین جوڑا
گجرات( جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری اختر حسین جوڑا نے کہا ہے کہ گجرات کے حوالے سے وزارتوں کی تقسیم میں روشن سیاست کے علمبردار ضلع گجرات کو وزارتوں کا حصہ نہ ملنا بھی ایک حقیقت پسندی کی دلیل ہے۔ وزارتوں کی تقسیم کا معیار ضلع کی حدود نہیں بلکہ تعلیمی لیول کیساتھ ساتھ سوجھ بوجھ حب الوطنی انسانی ہمدردی اور سوچ بچار کے لیول پر ہونا چاہیے ۔ گذشتہ دور میں ضلع کی بنیاد پر وزارتوں کی تقسیم نے نہ صرف ملک کو اجھاڑ کر رکھ دیا بلکہ خود بھی بے نقاب ہو چکے ہیں ۔ سیاست دانوں کا عام طور پر اور گجرات کے سیاستدانوں کا خاص طور پر حصول وزارت کا مقصد صرف اپنے سیاسی مخالفین کو ٹرنیلی دکھانا اور سرکاری خزانہ کی ” لوٹ مار” ہوتا ہے ۔ چاہے ذہنی لیول کتنا ہی پست کیوں نہ ہو ، یہ لوگ اپنا تن من دھن حصول وزارت کیلئے وقف کر دیتے ہیں چاہے کوئی غیر آئینی وزارت از قسم نائب وزیر اعظم ہی کیوں نہ ہو ۔ یہ لوگ وزارت کو وسیلہ خدمت نہیں بلکہ ملکی دولت کی لوٹ مار کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے عادی ہو چکے ہیں ۔ وزارتوں کا نقاب اوڑھ کر ملکی دولت کو نقب لگانا ان کا وطیرہ بن چکا ہے ۔ ضلع گجرات کے گذشتہ دور کے تمام وزراء بشمول سابقہ وزیر اعلیٰ ملا خطہ فرمالیں۔ کسی نے ملکی دولت سے ہاتھ نہیں رنگے اور گھریلو ملازمین اور ‘ ‘ سبزی گوشت” تک کا خرچہ عوام کی خون پسینہ کی کمائی سے وصول نہیں کیا؟ ان کے ذاتی کچن میں پکتے ہوئے کھانوں سے بھی ” کمیشن” کی مہک آتی ہے ۔ موجودہ وزارتوں کی تقسیم پر گجرات سے نا انصافی کے قرار دینے والے ذرا موجودہ وزارتوں کے ”دعویدار ”ملاحظہ فرمائیں۔ جن کا ذہنی لیولنواز شریف ۔۔۔ زندہ باد” کہنے تک ہی محدود ہے ۔ یہ لوگ کونسے میرٹ پر پورے اترتے ہیں ۔ کیا یہ لوگ ڈاکٹر قدیر خان کی طرح کوئی نیا فارمولہ قوم کو تحفہ میں دینے والے لوگ ہیں یا ان کی سوچ ”وزارت” اور ترقیاتی فنڈز کے بعد پولیس گارڈ تک محدود رہ جاتی ہے ۔ میرٹ کا تقاضا تو یہ ہے کہ ان سب سے استعفے لیکر کوئی نئی سوچ والے لوگ آگے آنے چاہئیں جو اسمبلیوں میں عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔