گجرات کی خبریں 11.08.2013

ممتاز مسلم لیگی راہنما رانا مشرف علی ناز سپین پہنچ گئے
گجرات (جی پی آئی) ممتاز مسلم لیگی راہنما رانا مشرف علی ناز سپین پہنچ گئے، سپین ائیر پورٹ پر ان کا استقبال ممتاز شخصیات عثمان حیدر سنی، حماد علی اور خرم زرگر نے کیا، رانا مشرف علی ناز نے سپین کی مختلف تفریخ مقامات کا بھی دورہ کیا، وہ اس سے قبل سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جرمن پہنچے تھے، جہاں انہوں نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ میڈیکل چیک اپ کروایا، ٹیسٹ کروانے کے بعد وہ سپین روانہ ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عید الفطر کے مبارک موقع پر بھی گجرات میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا
گجرات (جی پی آئی) عید الفطر کے مبارک موقع پر بھی گجرات میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ممبر منشور ساز کمیٹی مسلم لیگ ن عمر مسعود فاروقی بیرون ملک کے دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
گجرات (جی پی آئی)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ممبر منشور ساز کمیٹی مسلم لیگ ن عمر مسعود فاروقی بیرون ملک کے دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، وہ ائیر پورٹ سے سیدھا گجرات آئے اور اہم شخصیات اور کارکنوں سے عید الفطر ملی، وہ ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی، ای ڈی او ہیلتھ، ڈاکٹر طاہر نوید ایم ایس، اورنگزیب بٹ، رضا علی متہ، حاجی ناصر محمود، جاوید بٹ، ملک حنیف اعوان سے لئے بھی ملاقات کیلئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حج کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی انسان کی
گجرات (جی پی آئی)حج کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی انسان کی، خانہ کعبہ حضرت آدم و حوا نے حضرت جبرئیل کے ساتھ ملکر تعمیر کیا ، آج بھی اسکی بنیادیں وہی ہیں، جو حضرت آدم نے بنائی، حضرت نوح اور حضرت ابراہیم و حضرت اسماعیل نے بھی اُنہی بنیادوں پر اسکو دوبارہ تعمیر کیا، اللہ کے حکم سے اسکے حج کیلئے صدا بلند کی جو تمام عالم تک پہنچی، عالم اروح میں سے جن ارواح نے لبیک کہا آج وہ اپنی اپنی باری پر حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں، بیت اللہ کے اوپر بیت مامور جسکا طوائف فرشتے کرتے ہیں ، قیامت تک ایک فرشتے کو ایک ہی موقعہ مل پاتا ہے، حج ایک مشکل صبر آزما سفر ہے کاروانِ مالک اشتر گزشتہ کئی سالوں سے حجاج کی مذمت کو اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتا ہے ، حاجیوں کو بہترین سہولیات کے ساتھ ساتھ مکمل راہنمائی بھی دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی سکالر علامہ ساجد محمود قادری صدر منہاج القرآن گجرات، چیف ایگزیکٹو کارانِ مالک اشتر اظہر حسین نقوی اور سید آصف رضا نقوی آف پیس ٹریولز نے پریس کلب گجرات میں منعقد حج تربیتی کلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے مزید کہا کہ حرمین شریف مکہ مدینہ میں ایک نماز کا ثواب ایک لاکھ نماز کے برابر ہوتا ہے، اور یہاں کی دعائوں کا شرف قبولیت حاصل ہوتا ہے ، مکہ میں اللہ کے جلال اور مدینہ آقا ۖ کے فیوض برکات کے نظارے ہوتے ہیں، خدیث کی روح سے قیام عرفات کرنے والا یہ سوچے کہ وہ گنہگاررہ گیا ہے تو وہ کفر کرتا ہے، قیام عرفات حج کارکن اکبر ہے، اس موقعہ پر حجاج کرام کو حج کے مختلف مراحل اورتیاریوں کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئی اور سوالات کے جواب دئیے گئے، آخر میں پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا، اس موقعہ پر سید محمد علی نقوی، آفتاب احمد، حافظ محمد حنیف، مصطفی صراف مدنی جیولرز، سید حسن عسکری، سید ضمیر شاہ، بلال بٹ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ،شیخ عرفان، انصر محمود کے علاوہ حجاج کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ حکومت ”بندے دی پتر” بنے اور سب کو ساتھ لیکر چلے کیونکہ اس وقت ملکی حالات ابتر ہیں :چوہدری شجاعت حسین
گجرات( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر سابق وزیر اعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ”بندے دی پتر” بنے اور سب کو ساتھ لیکر چلے کیونکہ اس وقت ملکی حالات ابتر ہیں، فرقہ واریت اور صوبائی تعصب پھیلایا جا رہا ہے ۔اگر صوبائی تعصب کو زیادہ ہوا دی گئی تو یہ صوبوں کیلئے خطرناک ثابت ہو گا ۔کوئٹہ میں پنجابیوں کو مارا جا رہا ہے ۔ اگر اس طرح پنجابی کسی اور ماریںگے تو حالات مزید ابتر ہونگے۔موجودہ حکومت سے کوئی توقع نہیں کہ وہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریگی ۔آج اس خطہ میں بھارت کو اہمیت دی جا رہی ہے، جو کہ پاکستان کے لوگ کبھی برداشت نہیں کرینگے کہ بھارت ہم سے بڑھ کر اس خطہ میں ہو۔ ان خیالات کا اظہار ظہور پیلس گجرات میں تحصیل و ضلع گجرات کے سابق ناظم و نائب ناظم، کونسلرز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری شفاعت حسین، چوہدری سالک حسین، سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود ، سابق ایم پی اے محمد سلیم ہریار، سید عظمت حسین شاہ، چوہدری یوسف ساروچک، چوہدری اشرف ریحانیہ ، چوہدری شوکت منجوں چک، عظمت حسین سید، سید خادم حسین شاہ ، انصر گھمن ، ڈاکٹر امین گل ، سید ضمیر حیدر شاہ و دیگر راہنما بھی موجود تھے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عام انتخابات میں جیتنے والے بھی پریشان تھے اور ہارنے والے بھی پریشان نظر آ رہے تھے ۔ انتخابات میں دھاندلی کی سازش کا پتہ چل چکا ہے، کہ دنیا کے کونسے کونسے ملک اس سازش میں شریک تھے ۔ ہم ان عزیز ترین ملک جہاں عقیدت کی وجہ سے جاتے ہیں وہ بھی اس سازش میں شامل رہے ۔”میاں صاحب ”چاہتے تھے کہ انہیں زیادہ سے زیادہ اکثریت ملے تاکہ وہ کسی کے اتحادی نہ بنیں۔ہمیں کافی سیٹیں مل سکتی تھیں مگر ہمیں اور پیپلز پارٹی کو کو ایک سازش کے تحت ہرایا گیا۔ انور چیمہ اور چوہدری وجاہت حسین کبھی ہار نہیں سکتے تھے، عام انتخابات میں پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ ہمیں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر بیٹھنا پڑا اور وہ بند کمروں میں فیصلے کرتے رہے، اور رزلٹ تبدیل کرتے رہے ۔جوڈیشری اور فوج نے انتخابات کرائے جس سے سب مایوس ہوئے ہیں اور اب پوری قوم اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے جن لوگوں نے موجودہ حکومت کو برسراقتدار لانے کیلئے دھاندلی کرائی ہے ان پر عذاب ضرور آئیگا۔اس وقت ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کا اثر ہمارے ملک کی انڈسٹری اور غریبوں پر پڑیگا ۔سابق حکومت کچھ کرنا نہیں چاہتی تھی او رموجودہ حکومت سے کچھ نہیں ہو رہا ۔اب ہمیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کرنا ہونگی ۔ ان سے ن لیگ کی اکثریت کا پول ضرور کھل جائیگا۔ موجودہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کر سکے گی ۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی ہونے چاہئیں، اور غیر جماعتی انتخابات سے ہی ہمیں فائدہ ہو گا۔ ق لیگ بھر پور انداز سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ق لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی :میاں عمران مسعود
گجرات( جی پی آئی)سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے کہا ہے کہ ق لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔کارکنان تیاری کریں ضلع و تحصیل گجرات سے ہمیشہ ق لیگ کامیاب ہوتی آئی ہے اور بلدیاتی انتخابات میں انشا ء اللہ تعالیٰ وہ کامیابیاں حاصل کرینگی۔ ہم اپنے مخالفین کو فری ہینڈ نہیں دینگے۔ کارکنان متحرک ہو جائیں ہم ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ظہور پیلس میں سابق ناظمین و نائب ناظمین، کونسلران کے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسموقع پر چوہدری شجاعت حسین، چوہدری شفاعت حسین بھی موجود تھے۔ میاں عمران مسعود نے کہا کہ موجودہ حکومت سے عوام تین ماہ میں ہی تنگ آ چکے ہیں اور ان کو وہ چھوڑ رہے ہیں۔ ہمارے ساتھیوں کو سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔کچھ کو جیلوں میں بھیج گیا ہے اور کچھ کو ہم نے رہا کروا لیا ہے۔ وہ تنہا نہیں ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں اور ان کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔انہوںنے کہا کہ نظامت والا نظام ختم ہو چکا ہے اور نئے سسٹم کے تحت الیکشن ہونگے اور پورے ضلع و تحصیل گجرات میں ق لیگ اپنی قوت کا مظاہرہ کریگی، اور انشاء اللہ تعالیٰ کلین سویپ کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و سابق امید وار حلقہ پی پی 111 گجرات چوہدری سلیم سرور جوڑا نے گجرات میں عید منائی
گجرات( جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و سابق امید وار حلقہ پی پی 111 گجرات چوہدری سلیم سرور جوڑا نے گجرات میں عید منائی۔ جوڑا مسجد میں انہوں نے عید کی نماز ادا کی اور عوام الناس سے عید ملی جوڑا مسجد میں چوہدری سلیم سرور جوڑا توجہ کا مرکز بنے رہے اور لوگ ان سے عید ملتے رہے۔ بعد ازاں انہوںنے جوڑا ہائوس میں لوگوں سے عید ملی ۔ اس موقع پر چوہدری مقبول جوڑا ، چوہدری ہاشم زیب جوڑا، چوہدری اختر جوڑا، حسن خان جوڑا، چوہدری اقبال جوڑا، چوہدری خالد جاوید جوڑا، چوہدری نعمان ایزد جوڑا، چوہدری نبیل اختر جوڑا، چوہدری جمال یار جوڑا، چوہدری حسنین ارشد جوڑا، چوہدری جاوید مقبول جوڑا، چوہدری سہیل مقبول جوڑا، چوہدری ولید جوڑا، چوہدری کلیم مقبول جوڑا اور دیگر جوڑا برادری کے افراد بھی ان کے ہمراہ تھے۔