گجرات کی خبریں 11/4/2014

گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ کی کارکردگی کو دیکھ باشعور افراد سٹیزن فرنٹ میں شامل ہو رہے ہیں ، نئے ساتھیوں کی شمولیت ہی سٹیزن فرنٹ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ان خیالات کا اظہار سٹیزن فرنٹ ضلع گجرا ت کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کی سپریم کونسل کے ماہانہ اجلاس میں اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ ہم سپریم کونسل کے نو منتخب ممبران ملک محمد آصف آف ملہو کھوکھر اور شہزاد اسلم ملک آف انگلینڈ کو خوش آمدید کہتے ہیں ،نئے ممبران کی شمولیت سے سٹیزن فرنٹ کی کارکردگی مذید بہتر ہو گی ، اجلاس میں سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے نائب صدر ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد نے سٹی تنظیم کی حلف وفاداری تقریب کی مفصل رپورٹ پیش کی ، جبکہ متعدد اراکین سپریم کونسل نے ممبر شپ کاپیاں مکمل ہونے پر انچارج ممبرساز کمیٹی شیخ عرفان پرویز کے پاس جمع کروا دئیں ، قبل ازیں اجلاس کا باقاعدہ آغاز راجہ محمد اعجاز سے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ ایم وائی ناصر نے ہدیہ نعت پیش کیا اجلاس کے آخر میں چوہدری ندیم طفیل نے عالم اسلام کی سربلندی اور پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کیں ، اس موقع پر افتخار بھٹہ ، چوہدری اورنگزیب ، چوہدری حسین وقار جوڑا ، اکبر بیگ برلاس ، عامر چوہدری ، چوہدری نجیب اشرف چیمہ ، محمد سلیم خان ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، شاہد پال ولیم ، شہزاد اسلم ملک ، ملک آصف و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارویں شریف پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کی زیر صدارت منعقد ہوئی ، تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری و حافظ محمد علی وقار نے حاصل کیا ، جبکہ ممتاز ثناء خواں مظہر عزیز قادری ، شفقت اللہ قادری ، غلام حسین لوراں ، صوفی محمد اقبال ، محمد احسان قادری ، امانت علی ڈوگہ ، صابر حسین ، محمد ایوب قادری ، عبدالرزاق ، حبیب رضا ، حافظ محمد عدیل ، حافظ محمد بلال نے ہدیہ نعت پیش کیا ، تلاوت و نعت کے بعد صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری ، علامہ محمد مظفر نقشبندی ، علامہ سید فیضان الحسن شاہ ، سید مبشر اعجاز نے خصوصی خطاب کیا درود و سلام کے بعد صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری نے خصوصی دعا فرمائی اور محفل پاک میں شریک سینکڑوں فرزندان اسلام کو بٹھا کر لنگر شریف کھلایا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سپیکر گروپ آف نیوز پیپرز کے زیر اہتمام مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد میں حوصلہ افزائی کے انعامات کی تقسیم خوش آئند ہے اس سے لوگوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہو گا ، ان خیالات کا اظہار انٹر فیتھ ہارمنی کے چیئرمین رانا طاہر رحمت نے گزشتہ روز گجرات پریس کلب میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہی خوش آئند ہے اگر ایسے میں انہیں مل بیٹھ کر عوامی مسائل حل کرنے میں معاونت ملے تو یہ سونے پر سوہاگہ کا کام کرتا ہے ، مقبول الٰہی بٹ اور جاوید بٹ کی سربراہی میں صحافیوں نے مثبت قدم اٹھایا ہے، ہم ان دونوں بھائیوں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ،ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ صحافی کسی بھی معاشرہ میں ترقی کی علامت ہوتے ہیں ، صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلہ میں صحافیوں کا کردار ہمیشہ خوش آئند ہوتا ہے اور آج مجھے خوشی ہے کہ گجرات کے صحافیوں نے مثبت صحافی ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے ، سینئر صحافی مقبول الٰہی بٹ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے اور ہمارا مقصدعوام کی فلاح و بہبود ہے اور ایسی سرگرمیوں کا فروغ ہے جس سے لوگوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہو اور وہ معاشرتی برائیوں کے خلاف ڈٹ کر کام کریں اور عوامی فلاح و بہبود کو مقدم رکھیں ، جاوید بٹ نے کہا کہ مقبول الٰہی بٹ کی سربراہی میں ہم نے مثبت قدم اٹھایا ہے اور کوشش کی ہے کہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے تا کہ لوگوں میں موجود دوریاں ختم ہوں اور یگانگت اور محبت کا جذبہ پیدا ہو، اس موقع پر سپیکر گروپ آف نیوز پیپر کی طرف سے شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈیف کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہو ا ، جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او گجرات لیاقت چٹھہ تھے ، یہ ٹورنامنٹ گجرات ڈیف کرکٹ کلب نے لالہ موسیٰ کی ٹیم کو ہرا کر جیت لیا ، اس موقع پر ڈی سی او گجرات نے ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور امید ظاہر کی کہ ڈیف کرکٹ کے کھلاڑی اپنی صلاحتیں بہتر طریقہ سے برئوے کار لائیں گے اس موقع پر ڈی سی او گجرات نے ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلعی چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی چوہدری تنویر گوندل نے کہا ہے کہ فروغ تعلیم وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے ، اور فروغ تعلیم کے سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب مثبت اقدامات کر رہے ہیں ، جس سے طلباء کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے وہ گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک کمالہ میں مورا سکالر سکیم کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،ا نہوں نے کہا کہ مورا سکالر شپ سکیم کے تحت گورنمنٹ گرلز سکول عالم گڑھ میں 57طالبات میں 57ہزار 72روپے کے چیک تقسیم کیے جا رہے ہیں ، تا کہ طالبات میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہو اور وہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں ، انہوں نے کہا کہ مورا سکالر شپ سکیم کے تحت تمام سکولوں میں سکالر شپ دی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے ، کیونکہ آج کی بچیاں کل کی مائیں ہیں اور ایک ماں کی تعلیم سے پورا خاندان تعلیم یافتہ ہوتا ہے ، اور ہمیں طالبات کی تعلیم کے سلسلہ میں بھرپور توجہ دینی چاہیے ، پرنسپل مس نویدہ شمیم نے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول عالم گڑھ کو مثالی بنانے کے سلسلہ میں اقدامات کیے جا رہے ہیں ، تا کہ طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا سکے ، اس موقع پر چوہدری افتخار احمد چیچی ، چوہدری افتخار احمد ، محمد سلیم ، محمد یوسف ، ڈسٹرکٹ زکوة آفیسر طاہر نوید ، محمد اصغر ، حاجی مشتاق ، طار ق محمود ، مشتاق گوندل و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ،۔