گجرات کی خبریں 12.04.2013
Posted on April 13, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ بی بی سمیرا الٰہی نے کہا ہے کہ نگران حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
گجرات (جی پی آئی) سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ بی بی سمیرا الٰہی نے کہا ہے کہ نگران حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے چوہدری پرویز الٰہی کا منصوبہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کو چالو کرانے کے احکامات دئیے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ ہسپتال سے 6اضلاع کو فوائد اور سابقع پنجاب حکومت کی ہٹ دھرمی کی بھی وضاحت کی گئی ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ منصوبہ روک دینے کی وجہ سے پنجاب حکومت کو اب کم و بیش ایک کروڑ روپیہ تخمینہ سے زائد خرچ کرنا ہونگے ، یہ سب سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہوا انہوں نے کہا 6اضلاع کے لوگوں کو ن لیگ کو ووٹ نہیں دینے چاہیں ، وہ گزشتہ روز ظہور الٰہی ہائوس میں یوسی 58کی خواتین سے خطاب کر رہی تھیں انہوںنے کہا کہ پرویز الٰہی نے اپنے وزارت عظمیٰ کے دور میں پنجاب بھر میں یکساں ترقیاتی کام کرائے جبکہ ن لیگ نے پورے پنجاب کا بجٹ لاہور پر لگا دیا اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری نے کہا کہ آئندہ بھی ہمیں چوہدری پرویز الٰہی اور میاں عمران مسعود کو کامیاب کرانا ہے تا کہ ترقیاتی کام دوبارہ شروع کیں ، انتخابی اکٹھ سے گل نجیب چیمہ ، رخسانہ ، اسماعیل الٰہی ، کشور تبسم ، ریاض مشتاق ، سائرہ امتیاز سید، کنول نسیم ، ثوبیہ ،نسیم خالد ، مسرت اعجاز ، مسز ذوالفقار اور دیگر نے خطاب کے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن میں عوامی خدمات کرنے والے لوگوں کو عوام ووٹ دیں :محمد حنیف حیدری
گجرات (جی پی آئی) محمد حنیف حیدری مسلم لیگی راہنما نے مغل کالونی یوسی 57میں کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے الیکشن میں عوامی خدمات کرنے والے لوگوں کو عوام ووٹ دیں اور ضمیر کی آواز ہمیشہ اچھے لوگوں کے حق میں ہوتی ہے ، اور آپ لوگوں نے ہمیشہ ہی مجھے اور میرے بیٹے کے علاوہ چوہدری برادران کو بھی یونین کونسل سے کامیاب کروایا ہم اور ہمارے ساتھی عوام کی بے لوث خدمت کرتے ہیں نہ گیس تھی نہ بجلی اور نہ ہی کوئی ترقیاتی کام ہوئے تھے ، آج اگر دیکھیں یہ یوسی حسیں بنی ہوئی ہے ، بہترین گلیاں ، گیس ، بجلی ، پانی کا بہترین نظام ، چوہدری برادران کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، جو لوگ یہ دعوے کر رہے ہیں کہ جیت کر دودھ کی نہریں بہا دیں گے ، اور آسمان سے تارے توڑ لائیں گے ، یہ سب جھوٹ اور فریب ہے اور یہ لوگ غلط دعوے کر رہے ہیں ، ایسے افراد کی کارکردگی اہلیان محلہ کے سامنے ہے ایک طرف یہ لوگ یہ دعوہ کرتے ہیں کہ احمد مختار اور نام نہاد جعلی ڈگری ہولڈروں کا ٹولہ کہ ہم نے کلاشنکوف کا کلچر ختم کیا ہے ، یہ عوام کو بتا سکتے ہیں کہ محلہ اسلام نگر میں کلاشنکوف چلا کر کس نہ اہلیان محلہ کو زخمی کیا ، اور محترم قدیر بٹ کے معصوم بیٹے کو بے گناہ قتل کر ڈالا ، اس کے علاوہ بھٹی برادران کے مکانات جو اسلام نگر میں گرائے گئے یہ بھی ان کی کارکردگی کا حصہ ہیں ، سابقہ کونسلر یوسی 57شان احمد بھٹی کو سر عام اغواء کیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، جس کی ایف آئی آر اب بھی موجود ہے ، اس کے علاوہ مجھے پر ڈکیتی اور میرے خاندان پر چوری کے بے شمار مقدمات درج کروائے گئے ، جس کی ایف آئی آرائیں اب بھی موجود ہیں ، یہ تو ہیں عوام خدمت گروں کے قصے سرداستانیں ، ایسے افراد کو عوام کبھی بھی ووٹ نہ دیں گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدوار چوہدری وجاہت حسین امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 104چوہدری شفاعت حسین امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 109چوہدری شجاعت نواز اجنالہ نے چوہدری شفاعت حسین نے انتخابی آفس کااپنے ہاتھوں سے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدوار چوہدری وجاہت حسین امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 104چوہدری شفاعت حسین امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 109چوہدری شجاعت نواز اجنالہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 108کی انتخابی مہم بڑی کامیابی کے ساتھ جاری ہے گزشتہ روز سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین نے حلقہ این اے 104میں انتہائی صروف دن گزارا چک بزرگ نے چوہدری شفاعت حسین نے انتخابی آفس کااپنے ہاتھوں سے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا انتخابی دفتر متحرک مسلم لیگی رہنما مرزا عمران بیگ کی زیر سرپرستی کام کرئے گا اس موقع پر سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نوازاجنالہ چوہدری شجاعت نواز اجنالہ حاجی شفیع دھدرا چوہدری محمد طارق ماجرا محمد علی آف کمالہ چک قاضی سیف اللہ خالد عابدبٹ شفاقت حسین بھی موجودتھے افتتاحی تقریب میںآنے والے تمام مہمانوں کو مرزا عمران بیگ کی طرف سے پرتکلف عصرانہ دیاگیا شرکت کرنے والوں میں حاجی مرزا اصغر بیگ نمبردار مرزا شوکت بیگ سابق چیئرمین مرزا عزیز بیگ حاجی مرزا اظہر بیگ مرزا وحید بیگ مرزا رضوان بیگ مہر محبوب مرزا غالب بیگ مرزا اورنگ زیب بیگ مرزامسعود بیگ مرزا وسیم بیگ ذیشان سمیر مرزا شمس بیگ مرزاالیاس بیگ محمد سلیم نمبردار مرزا محمد نعیم بیگ محمد سجیل خان صحافی دیگر افراد نے شرکت کی انتخابی آفس کی افتتاحی تقریب میں آمد پر مرزا عمران بیگ کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے قائدین کا پرتپاک استقبال کیاچوہدری شفاعت حسین امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 108نے حلقہ کے لوگوں کے مسائل سنے اورعوامی مسائل کوفوری طورپر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر مرزاعمران بیگ نے تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہم چک بزرگ سے چوہدری برادران اورمسلم لیگ قائداعظم کے امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الخدمت مائیکروفنانس نے 03افراد کو80,000روپے کے قرضے جاری کردیئے
گجرات (جی پی آئی)الخدمت مائیکروفنانس سے قرض حاصل کرنے والے افراد میں چیک تقسیم کرنے تقر یب جامع مسجد شفیق جی ٹی روڈ کھاریاں میں منعقد ہوئی۔تفصیلات کے مطابق تقریب کی صدارت چوہدری غضنفر اقبال نے کی ۔شرکاء میں الخدمت فائونڈیشن گجرات کے مائیکرو فنانس ڈائریکٹر چوہدری غضنفر اقبال،میاں عطاء اللہ (ناروے )چوہدری ساجد صدیق مہمند چک ، جمشیداقبال ، مائیکرو فنانس مینیجر نوید احمد گوندل شامل تھے ۔الخدمت مائیکرو فنانس کے ڈائریکٹرچوہدری غضنفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ کام خالصتاََ اللہ کی رضا کے لیے کر رہے ہیں مزید یہ کہ آج سے دو سال پہلے جب ہم نے یہ کام کیا تو جن لوگوں کو قرضے جاری کئے تھے انہوںنے اپنا کام شروع کیا،آج وہ اپنے پائو ں پر کھڑے ہیں اور ہمارے مستقل ڈونر ہیں ۔انہوں نے قرض گرہندگان سے کہا کہ وہ بروقت قرضے کی واپسی کو یقینی بنائیں تاکہ مزید افراد مستفید ہو سکیں ۔یاد رہے کہ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات اب تک278افراد کو(5,218,000) کے چھوٹے بلاسود کاروباری قرضے فراہم کرچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی پی 108گجرات سے مسلم لیگ ن کے امیدوار نوابزادہ طاہر الملک کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے
گجرات (جی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی پی 108گجرات سے مسلم لیگ ن کے امیدوار نوابزادہ طاہر الملک کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ہیں قبل ازیں ریٹرننگ آفیسر گجرات نے بھی ان کے کاغذات نامزدگی دوہری شہریت پر مسترد کردیئے تھے جبکہ حلقہ پی پی 111سے پیپلزپارٹی کے مصطفی گورائیہ اور پی پی 111سے اصغر وڑائچ کے کاغذات بھی مسترد کردیئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کڑیانوالہ میں مسلح ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر 5لاکھ نقدی اور قیمتی سامان وغیرہ لوٹ لئے گزشتہ روز کڑیانوالہ کے رہائشی محسن کے گھر نا معلوم مسلح ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا
گجرات (جی پی آئی)کڑیانوالہ میں مسلح ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر 5لاکھ نقدی اور قیمتی سامان وغیرہ لوٹ لئے گزشتہ روز کڑیانوالہ کے رہائشی محسن کے گھر نا معلوم مسلح ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ نقدی ‘زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی پی او گجرات نے انسپکٹر رمضان کمبوہ کو تھانہ اے ڈویژن گجرات ‘انسپکٹر ریاض الحق کو تھانہ بی ڈویژن گجرات انسپکٹر میاں توصیف کو سول لائن گجرات
گجرات (جی پی آئی)ڈی پی او گجرات نے انسپکٹر رمضان کمبوہ کو تھانہ اے ڈویژن گجرات ‘انسپکٹر ریاض الحق کو تھانہ بی ڈویژن گجرات انسپکٹر میاں توصیف کو سول لائن گجرات ‘ریاض ڈار انسپکٹر کو تھانہ لاری اڈا گجرات ‘انسپکٹر سیف ورک کو تھانہ صدر گجرات ‘انسپکٹر نعیم ڈار کو تھانہ رحمانیہ ‘انسپکٹر ذوالفقار ورک کو تھانہ ککرالی ‘انسپکٹر ارشاد محمود کو تھانہ گلیانہ ‘انسپکٹر ناصرپنوں کو تھانہ دولت نگر ‘انسپکٹر خالد محمود کو تھانہ سٹی لالہ موسیٰ ‘انسپکٹر ظفر اقبال کو تھانہ صدر لالہ موسیٰ ‘انسپکٹر اعجاز گجر کو تھانہ کنجاہ ‘انسپکٹر سلیم بٹ کو صدر جلالپورجٹاں ‘انسپکٹر عارف منیر بٹ کو سٹی جلالپورجٹاں ‘انسپکٹر عامر شاہین کو تھانہ ڈنگہ ‘انسپکٹر سیف الدین کو تھانہ ٹانڈہ ‘انسپکٹر جاوید حسین کو صدر کھاریاں ‘انسپکٹر سمیع اللہ کو تھانہ کھاریاں کینٹ ‘انسپکٹر ساجد علی تھانہ سٹی سرائے عالمگیر ‘انسپکٹر خاور لطیف اللہ کو تھانہ کھاریاں کینٹ ‘انسپکٹر ساجد علی تھانہ سٹی سرائے عالمگیر ‘انسپکٹر خاور لطیف تھانہ صدر سرائے عالمگیر ‘اور انسپکٹر میر ارشاد کو تھانہ بولانی میں ایس ایچ او تعینات کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب نے گجرا ت میں تعینات سابق میڈیکل آفیسر ڈاکٹر چوہدری ذوالفقار احمد کو ای ڈی او ہیلتھ گجرات تعینات کردیا ہے
گجرات (جی پی آئی)حکومت پنجاب نے گجرا ت میں تعینات سابق میڈیکل آفیسر ڈاکٹر چوہدری ذوالفقار احمد کو ای ڈی او ہیلتھ گجرات تعینات کردیا ہے ڈاکٹر ذوالفقار احمد نے بطور ای ڈی او ہیلتھ چارج سنبھال کرکام شروع کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ چوہدری برادران صدر آصف علی زرداری سے میری بہت برائی کرتے ہیں
گجرات (جی پی آئی)سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ چوہدری برادران صدر آصف علی زرداری سے میری بہت برائی کرتے ہیں اور میں صدر سے ان کی دگنی برائی کرتاہوں ‘ق لیگ سے اتحاد ختم ہوتا ہے تو ہو جائے ہمیں کوئی پراہ نہیں ہے گزشتہ روز عوامی رابطہ آفس گجرات میں جلسہ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری احمد مختار نے کہاکہ پارٹی قیادت نے مجھے چوہدری پرویز الٰہی کے مقابلہ میں الیکشن لڑنے کیلئے استفسار کیا تو میں نے اپنی قیادت کو چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف الیکشن لڑنے کا واضح طور پر آگاہ کردیا انہوں نے کہاکہ چوہدری برادران نے جنرل ضیاء اور جنرل مشرف سے فائدے حاصل کئے اور بعد میں انہیں پہنچاننے سے بھی کردیا پیپلزپارٹی دوبارہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آئیگی اور اپنے تمام ناراض ساتھیوں سے معافی مانگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت کے تینوں تحصیلوں کے اسٹنٹ کمشنرز کو تبدیل کردیا
گجرات (جی پی آئی)پنجاب حکومت کے تینوں تحصیلوں کے اسٹنٹ کمشنرز کو تبدیل کردیا،اے سی گجرات بلال فیروز جوئیہ کو اوکاڑہ اے سی کھاریاں ذوالفقار احمد کو ملتان اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر کو فیصل آباد تبدیل کردیا ہے جبکہ انکی جگہ نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر رات گئے جارج سنبھال لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق چیئر مین بلدیہ گجرات امیدوار حلقہ پی پی 111چوہدری وقار نادر جوڑا نے اپنے مخالف امیدوار تحریک انصاف کے سلیم سرور جوڑا کے خلاف محکمہ مال کی ملکیتی اراضی پر پلازہ کی تعمیر کے دوران 7مرلہ زمین میں غیر قانونی قبضہ
گجرات (جی پی آئی)سابق چیئر مین بلدیہ گجرات امیدوار حلقہ پی پی 111چوہدری وقار نادر جوڑا نے اپنے مخالف امیدوار تحریک انصاف کے سلیم سرور جوڑا کے خلاف محکمہ مال کی ملکیتی اراضی پر پلازہ کی تعمیر کے دوران 7مرلہ زمین میں غیر قانونی قبضہ کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں رٹ دائر کردی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کے امیدوار حلقہ پی پی110چوہدری طاہر محمود وڑائچ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے بے پناہ مسائل حل کئے ہیں
گجرات (جی پی آئی)پیپلزپارٹی کے امیدوار حلقہ پی پی110چوہدری طاہر محمود وڑائچ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے بے پناہ مسائل حل کئے ہیں انشاء اللہ دوبارہ اقتدار میں آکر اپنے حلقہ کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پرانے منگووال میں کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ق لیگ اور ن لیگ چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونیوالے جاوید اختر وڑائچ ‘چوہدری شاہد ‘تنویر ‘سید فرخ شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا چوہدری طاہر محمود وڑائچ نے کہا کہ انشاء اللہ حلقہ پی پی 110سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری احمد مختار نے 2008کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے ضلع بھر میں بدمعاشی اور غنڈہ گردی کا خاتمہ کیا تھا اور انشاء اللہ اپنا مشن جاری رکھیں گے اس موقع پر سیدذکاء شاہ ‘خرم وڑائچ ‘سید ثاقب وڑائچ ‘چوہدری طاہر اسلم ‘مدثڑ طور ‘چوہدری انصر طور ‘سید افضل طور ‘سیٹھ شعیب کھوہار ‘محمد افضل ‘چوہدری فراز احمد ‘چوہدری زاہد نذیر ‘چوہدری ذوالفقار ‘سید امام شاہ ‘سید وحید شاہ ‘ذکی حیدر گوندل سمیت دیگر بھی موجو دتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دین کے ٹھیکیدار وں نے دین کی دھجیاں بکھیر دیں
ملکہ(جی پی آئی)دین کے ٹھیکیدار وں نے دین کی دھجیاں بکھیر دیں ۔نماز جنازہ کے دوران امام کو تشدد کر کے اودھ موا دیا ۔پولیس کا کاروائی کرنے سے انکار ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ملکہ میں ملک خالد اعوان کے بیٹے کی وفات ہو گئی تھی۔جس کی نماز جنازہ آبائی گاوں ملکہ میں ادا کی جار ہی تھی ۔کہ اچانک گاوں کے چند غنڈوں نے اسلحہ اور ڈنڈوں سے لیس ہو کر امام قاری عبدالرحمن پر حملہ کر دیا ۔اور نماز جنازہ کے تیسری تکبیر ادا ہوتے ہی وار کر دیا اور امام عبدالرحمن کو لہو لہان کر دیا ۔جنازہ میں موجود افراد نماز جنازہ چھوڑ کر بھاگ گئے ۔کہ خدا نخواستہ کوئی دہشت گرد نماز جنازہ میں گھس آیا ہے ۔شدید زخمی حالت میں قاری عبدالرحمن کو ہسپتال پہچایا گیا ۔جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ادھر اس تمام واقعہ کی رپورٹ پولیس تھانہ گلیانہ کو دی گئی جہاں انھوں نے کاروائی سے انکار یہ کہہ کرانکار کر دیا ۔ کہ ایس ایچ او صاحب تھانہ میں موجود نہیں ہیں ۔قاری عبدالرحمن اپنی درخواست لے کر ڈی پی او آفس پہنچ گئے ۔جہاں ڈی پی او گجرات نے مارک کر کے متعلقہ تھانہ کو رپورٹ ارسال کر دی ہے ۔معززین ملکہ اس کاروائی کے بعد صلح کے لئے دباو بڑھانے کی تگ ودو میں لگے ہوئے ہیں ۔اس ناخوشگوار واقعہ کے بعد ملکہ میں کشیدگی بڑھنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں ۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ پولیس کے پسندیدہ افراد نے اپنے گاوں میں مشہور کر رکھا ہے کہ پولیس ہمارے ساتھ ہے ۔اور پولیس سمیت کوئی فرد ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔