گجرات کی خبریں 12.08.2013

سیٹھی ٹریڈنگ کمپنی کے زیر اہتمام لکی کمیٹی کی قرعہ اندازی مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) سیٹھی ٹریڈنگ کمپنی کے زیر اہتمام لکی کمیٹی کی قرعہ اندازی مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی، صدر انجمن تاجران شاہدولہ روڈ گجرات ڈاکٹر تجمل حسین عادل ، اور چیف ایگزیکٹو سیٹھی ٹریڈنگ کمپنی شہباز سیٹھی نے قرعہ اندازی کی، قرعہ اندازی کے ذریعے ممتاز تاجر راہنما شیخ عامر علی صدر انجمن تاجران محمدی بازار کا موٹر سائیکل نکلا، قرعہ اندازی کی تقریب میں محمد امیر حمزہ سیٹھی، محمد راحیل ، محمد امیر حسن سیٹھی ، عبداللہ سیٹھی ، سید عمران شاہ، یاسر مجید، خرم شہزاد، طارق، شمس الدین ، ماجد اکرم، عامر مجید قریشی و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیٹھی ٹریڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شہباز افضل سیٹھی نے کہا کہ میں اپنے تمام دوستوں کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے کوشاں ہوں اور دوستوں کی مدد سے غریب عوام کی مدد کیلئے یہ کمیٹی شروع کی گئی ہے ، جس کے مثبت اثرات برآمد ہوئے ہیں اور عوام کا ہم پر اعتماد بڑھا ہے، خوش قسم شیخ عامر علی نے کہا کہ میں سیٹھی ٹریڈنگ کمپنی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے موٹر سائیکل دیا، اس موقع پر ممتاز شخصیات نے سیٹھی ٹریڈنگ کمپنی کو مبارک باد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دریائے توی میں طغیانی اور کٹائو کی وجہ سے کڑی سے سرخ پور والی سڑ ک کا ایک حصہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا
گجرات(جی پی آئی)دریائے توی میں طغیانی اور کٹائو کی وجہ سے موضع کڑی سے سرخ پور جانے والی سڑ ک کا ایک حصہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ ڈی او روڈز علی نواز نے بتایا کہ دریا ئے توی میں طغیانی کی وجہ سے مذکورہ سٹرک کٹائو کا شکار ہو چکی ہے کسی بھی قسم کے حادثہ سے بچنے کے لئے موضع کڑی تاسرخ پور روڈ کا سرخ پور روڈ کیطر ف پورشن ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر گجرات چوہدری عمر فاروق نے نالہ بھنڈر کے کٹائو کا شکار موضع کوٹ سکند ر اورکوٹلہ ارب علی خان کا دورہ کیا
گجرات(جی پی آئی)ڈسڑکٹ فلڈ ریلیف آفیسر /اسسٹنٹ کمشنر گجرات چوہدری عمر فاروق وڑائچ نے نالہ بھنڈر کے کٹائو کا شکار موضع کوٹ سکند ر اورکوٹلہ ارب علی خان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نالہ سے زرعی زمینوں کے کٹائو کا جائزہ لیا۔ چوہدری عمر فاروق نے بتایا کہ نالہ میں برساتی پانی دونوں دیہات کو متاثر کر رہا ہے خصوصا کو ٹ سکند ر میں زرعی زمینوں کے ساتھ مکینوں کی دیگر املاک کو بھی خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ برساتی نالے بھنڈر سے ان علاقوںکو ہونے والے نقصانات کو روکنے کے لئے بند تعمیر کیا جانا ضروری ہے جبکہ وہ اس بارے میں اعلی حکام کو اس بارے فوری تجویز دیں گے۔ چوہدری عمر فاروق نے اس موقع پر اہل علاقہ کو یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ انکے ساتھ کھڑی ہے او ر انکے نقصانات روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کا 67واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی
گجرات(جی پی آئی)ملک کا 67واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس موقع پر پر چم کشائی کی شایان شان تقریب ہوگی جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او آصف بلا ل لودھی اور ارکان اسمبلی اور مقامی سیاسی قائدین ہوںگے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی او سی شجاع قطب بھٹی جشن آزادی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اے ڈی سی سمیر احمد سید، اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری عمر فاروق وڑائچ، افضل حیات، ماریہ طارق، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیض، صدر چیمبر آف کامرس عدنان اقبال مکی، سرکاری افسران محمود اقبال گوندل، چوہدری عزیز احمد، لیاقت علی، علی نواز، ندیم بٹ، سید وقار حسین ،سلمان غنی، سماجی راہنما خادم علی خادم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی او سی نے بتایا کہ پر چم کشائی ضلع کونسل ہال میں صبح 8بجکر 58منٹ پر ہوگی اور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کریں گے۔مہمان خصوصی، عوامی نمائندوں اور سرکاری افسران کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دیں گے۔ بعد ازاں وہ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں اور عزیز بھٹی ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور سپیشل سکولوں کے طلبہ میں مٹھائی تقسیم کریں گے۔ ڈی او سی نے بتایا کہ سہ پہر دو بجے ظہور الہی اسٹیڈیم گجرات میں ڈی سی او الیون اور ڈسٹرکٹ الیون کے مابین آزادی کپ ٹی ٹونٹی کر کٹ میچ بھی کھیلاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروںمیں یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات ہوں گی جن کا مقصد نئی نسل کو قیام پاکستان کے لئے جدو جہد اور اغراض و مقاصد سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13اگست کی شب کو جشن آزادی کی خوشی میں ڈی سی او کمپلکس، ٹی ایم او آفس گجرات، اسسٹنٹ کمشنرز آفسز سمیت تمام سرکاری دفاتر، چیمبر آف کامرس اور ضلع بھر کی اہم عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا جبکہ خوبصورت چراغاں کرنے والے افراد کو خصوصی سرٹیفیکٹ دیے جائیں گے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی یوم آزادی کے موقع پر لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لئے سپیشل سکیورٹی انتظامات کئے جائیں جبکہ ٹریفک پولیس موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ روکنے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کرے۔انہوں نے بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر تمام افسران اور ملازمین بروقت دفاتر حاضر ہو ںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیف ایڈیٹر روزنامہ تصویر وطن سید عرفان جعفری دوہفتہ کے ناروے کے دورہ پر روانہ ہوگئے
گجرات (جی پی آئی) چیف ایڈیٹر روزنامہ تصویر وطن سید عرفان جعفری دوہفتہ کے ناروے کے دورہ پر روانہ ہوگئے وہ پاکستان یونین ویلفیئر ناروے کی تقریب میں شرکت کرینگے جس کے بعد وہ اسپین اٹلی ‘بیلجیم اور فرانس کا بھی دورہ کرینگے۔