گجرات کی خبریں 12/10/2013

عمر مسعود فاروقی کی دعوت پر دنیا کی سب سے بڑی انویسٹر کمپنی رینائے انٹرنیشنل کے وفد نے گجرات کا دورہ کیا

گجرات (جی پی آئی) عمر مسعود فاروقی کی دعوت پر دنیا کی سب سے بڑی انویسٹر کمپنی رینائے انٹرنیشنل کے وفد نے گجرات کا دورہ کیا، وفد میں مس کین و دیگر شامل تھے، وفد کے شرکاء کا استقبال ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی اور ڈی او سی شجاعت قطب بھٹی نے کیا ، اس موقع پر وفد نے اپنے پراجیکٹ کے بارے میں ضلعی افسران کو بریفنگ دی ، اور بتایا کہ رینائے گجرات میں تین شعبوں میں انویسٹمنٹ کرنا چاہتی ہے ، تا کہ لوگوں کو سستی بجلی فراہم ہو سکے ، سب سے پہلا منصوبہ سولر پارک کا قیام ہے جس سے لوگوں کو سولر انرجی کے ذریعے بجلی مل سکے گی ، دوسرے نمبر پر ویسٹ مینجمنٹ اور انرجی ہے جبکہ تیسرے نمبر پر سمال ہائوسز میں بجلی کی فراہمی ہے، ان تینوں منصوبوں کیلئے رینائے کمپنی ، عمر مسعود فاروقی کے ہمراہ سروے کر رہی ہے، سروے کے بعد اس منصوبے کو آگے بڑھایا جائیگا، اس سلسلہ میں ہمیں عوامی تعاون کی بھی ضرورت ہے ، ڈی سی او گجرات نے عمر مسعود فاروقی اور رینائے انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کیا جنہوںنے گجرات کو اس پائلٹ پراجیکٹ کیلئے چنا ہے، عمر مسعود فاروقی نے کہا ہے کہ میں نے گجرات معاشی انقلاب فورس کے پلیٹ فارم سے جس بات کا وعدہ کیا تھا اس پر عمل کر دیا ہے اور انویسٹرز کو گجرات لانا شروع کر دیا ہے اور انویسٹرز کے تعاون سے گجرات کے معاشی مسائل کو حل کیا جائیگا ، بعد ازاں ڈی سی او گجرات کی قیادت میں وفد کے شرکاء نے گجرات پریس کلب کا دورہ کیا جہاں پر جنرل سیکرٹری پریس کلب وحید مرزا ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، تجمل منیر ، نوازش علی نوازش و دیگر وفد کا استقبال کیا ، صحافیوں کو وفد کے شرکاء نے اپنے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا کہ وہ کس طرح گجرات کے مسائل کا حل چاہتے ہیں ، وفد نے یونیورسٹی آف گجرات کا بھی دورہ کیا اور شام کو فاروقی ہائوس گجرات میں مجیب اکبر فاروقی سے ملاقات کی جنہوں نے گجرات کے مسائل کے حوالہ سے ان سے تبادلہ خیال کیا اور رینائے کمپنی کی کارکردگی کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کے عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے
گجرات (جی پی آئی)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت عمر مسعود فاروقی نے کہا ہے کہ گجرات کے عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے ، اور میں اس سلسلہ میں بھرپور طریقہ سے کوشاں ہوں ، گجرات میرا آبائی ضلع ہے ، اور یہاں میرے بزرگوں کی قبریں ہیں ، اور اپنے بزرگوں کی یاد کو عوام کے دلوں میں زندہ رکھنا چاہتا ہوں اس لئے سب سے پہلے گجرات کو چنا ہے ، اور ہم گجرات کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنے تمام تر وسائل برئوے کار لائیں گے اور گجرات کے عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا ، میں گجرات کے صحافیوں کا بھی شکر گزار ہوں کہ وہ ہمیشہ مجھ سے تعاون کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر محمد امجد نے برطانیہ میں اپنی تنظیم کو از سر نو تشکیل دے دیا
گجرات (جی پی آئی ) آل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد امجد نے برطانیہ میں اپنی تنظیم کو از سر نو تشکیل دے دیا ہے ، اس کی باقاعدہ منظوری پرویز مشرف نے دی ہے ، گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے نئے عہدیداران میں چیف آرگنائزر چوہدری محمد آصف ، ڈپٹی آرگنائزرسعید بھٹی ، آرگنائزنگ سیکرٹری افضل صدیقی ، جبکہ دیگر عہدیداران میں چوہدری تبریز ، ڈاکٹر ضیاء الرحمن ، حمید مرزا ، علی چوہان ، فہمیدہ عباس ، اکرم گل ، ثمینہ علی شامل ہیں ، نوٹیفکیشن سے قبل تنظیم کی تمام باڈیاں معطل کر دی گئیں ہیں ، چوہدری آصف شہزاد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے برطانیہ میں تنظیم کے پلیٹ فارم سے تمام مسائل پر بات چیت کی ہے ، اور پرویز مشرف کے ویژن کو آگے بڑھایا ہے ، اب جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس پر پورا اتریں گے ، اور پارٹی کو مضبوط بنائیں گے ، تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ، انہوںنے کہا کہ پرویز مشرف کے اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہیں ، اور اللہ تعالیٰ ان کو جلد سرخرو کریگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈاکٹر محمد امجد نے برطانیہ میں اپنی تنظیم کو از سر نو تشکیل دے دیا
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں بھی بلدیاتی انتخابات کیلئے وارڈز کی سطح پر تیاریاں شروع ہو گئیں ہیں ، تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی خبروں کی وجہ سے پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے جہاں پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ، سیاسی جماعتوں نے ابھی تک صرف مشاورت کا سلسلہ شروع کیا ہے ، وہاں پر نئے چہرے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ، گجرات شہر سمیت ضلع بھر میں مختلف علاقوں میں سیاست میں حصہ لینے کیلئے نوجوان افراد نے ابھی سے ہی اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے ، اور شہر کی مختلف وارڈز میں نوجوانوں نے اپنے اپنے پینا فلیکس بورڈز آویزاں کرنا شروع کر دئیے ہیں ، نوجوان نسل میں کافی تبدیلی دیکھنے کو آ رہی ہے ، جس کی وجہ سے پرانے سیاستدانوں کی بجائے نوجوان نسل آئندہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کیلئے ابھی سے بھاگ دوڑ کر رہی ہے ، جبکہ اس کے برعکس سیاسی جماعتوں نے ابھی تک بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے ، اور ناراض ووٹروں سپورٹروں کو بھی راضی کرنے اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالہ سے سیاسی جماعتوں میں وہ گرم جوشی نظر نہیں آ رہی جو کہ اس سے قبل بلدیاتی انتخابات میں نظر آتی تھی ، ابھی تک سرکاری طور پر گجرات شہر سمیت تحصیل و ضلع کی وارڈز اور ووٹرز کی حتمی فہرستیں جاری نہیں کی جا سکیں ، میڈیا اپنے طور پر ہی تمام رپورٹس شائع کر رہا ہے ، سرکاری طور پر ضلعی انتظامیہ یا تحصیل انتظامیہ ، الیکشن کمیشن نے واضع نہیں کیا کہ گجرات کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ ملنے کے بعد ووٹرز کی تعداد کیا ہو گی اور کتنی وارڈز بنائی گئی ہیں ، غیر سرکاری ذرائع کے مطابق ایک یونین کونسل کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے ، جبکہ ناظم اور نائب ناظم کی جگہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کام کرینگے ، ضلع کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں اور قائدین کی جانب سے مکمل خاموشی سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے اور عوام بلدیاتی انتخابات میں کس پارٹی کا ساتھ دینگے وہ حالات ہی بتائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر محمد امجد نے برطانیہ میں اپنی تنظیم کو از سر نو تشکیل دے دیا
گجرات (جی پی آئی )APFUTUکے زیر اہتمام 2روزہ لیبر کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والے محنت کش مزدوروں کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام دو روزہ لیبر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاکستان بھر سے رجسٹرڈ ٹریڈ یونینز کے علاوہ سائوتھ افریقہ ، یونان ، جرمنی ، فرانس ، برازیل ، سائپرس اور انڈیا کی ٹریڈ یونینز کے نمائندوں نے شرکت کی ، لیبر کانفرنس میں حکومت پاکستان پر زور دیا گیا کہ وہ IMFاور ورلڈ بینک کی ایما پر پاکستان اور اس کے اداروں کو دیوالیہ کرنے سے باز رہے ، ایسی پالیسیاں نہ بنائی جائیں جس سے غربت میں اضافہ ہو کیونکہ انرجی بحران کی وجہ سے پہلے ہی 30لاکھ سے زائد افراد بیروزگار ہو چکے ہیں ، اور حکومت مہنگائی ، بیروزگاری پر قابوپانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اپنی من پسند سے قوانین بنائے جارہے ہیں ، لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ ٹریڈ یونینز کی مشاورت سے لیبر پالیسیاں مرتب کرے اور محنت کش مزوروں کو ان کے حقوق فراہم کیے جائیں ، کانفرنس کا افتتاح پامے یونان کے صدر ماوریکوس نے کیا ، جبکہ اختتامی تقریب سے خطاب ڈائریکٹر لیبر نے کیا ، پیرزادہ امتیاز سید نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے حقوق کیلئے مل جل کر جدوجہد کرنا ہو گی اور لیبر پالیسی پر حکومت دوہرا معیار چھوڑ دے ، حکومت کو چاہیے کہ وہ محنت کش مزدوروں کیلئے بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ، مہنگائی اور بیروزگاری الائونس کا اعلان کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محفل نعت کرم کے بادل کا انعقاد خوش آئند ہے
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت فراز ملک آف گرافک ایڈورٹائزنگ نے کہا ہے کہ محفل نعت کرم کے بادل کا انعقاد خوش آئند ہے اور اس محفل میں جس طرح لوگوں نے والہانہ انداز میں شرکت کی یہ قمر اکیڈمی کے منتظمین کی محبت و پیار کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ جس طرح وہ لوگوں کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں ، اسی طرح عوام بھی ان سے پیار کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمود نے نیشنل اسٹیڈیم لاہور میں ملک کے عظیم کرکٹر مشتاق احمد سے خصوصی ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی) ممتاز صحافی و چیف ایگزیکٹو ٹیم ورک پروڈکشن لاہور چوہدری خالق محمود نے نیشنل اسٹیڈیم لاہور میں ملک کے عظیم کرکٹر مشتاق احمد سے خصوصی ملاقات کی ، ون ٹو ون ملاقات میں کرکٹ کے فروغ کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا ، تا کہ ملک میں کرکٹ کو فروغ دیا جا سکے ، چوہدری خالق محمود نے ان کی خدمات کو سراہا کہ انہوں نے ملک کے وقار کیلئے بھرپور طریقہ سے کام کیا ، اور کرکٹ کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ، انہوں نے چوہدری خالق محمود کی دعوت پر گجرات کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ، وہ گجرات میں گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران سے ملاقات کرینگے ، خصوصی طور پر سینئر نائب صدر سید آصف رضا نقوی کو مبارک باد پیش کرینگے ، چوہدری خالق محمود نے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گجرات آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا جائیگا ، اس موقع پر سابقہ سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم میاں فیاض بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں حویلی ریسٹورنٹ میں ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی)بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں حویلی ریسٹورنٹ میں ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی ، جس کی صدارت ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے کی ، اس موقع پر مہر ندیم عباس ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد نواز ، چوہدری محمد حسن و دیگر نے خطاب کیا ، اور یونین کونسل 54سے مضبوط ٹیم سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ، اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تنظیم الغفاری پاکستان تحصیل گجرات کا اہم اجلاس دھاروال میں منعقد ہوا
گجرات(جی پی آئی)تنظیم الغفاری پاکستان تحصیل گجرات کا اہم اجلاس دھاروال میں منعقد ہوا ، جس میں مرکزی صوبائی سینئر نائب صدر و بانی تنظیم محمد نواز شاہد غفاری مہمان خصوصی تھے ، جبکہ اجلاس تحصیل صدر محمد منشاء غفاری کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس کا آغاز قاری فتح علی خان نے تلاوت کلام پاک سے کیا ، سٹیج سیکرٹری کے فرائض تحصیل جنرل سیکرٹری محمد عامر غفاری نے سرانجام دئیے ، سٹی صدر عبدالغفار غفاری نے کہا کہ ہم اپنے قائدین کی سربراہی میں تنظیم الغفاری پاکستان کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں ، محمد منشاء غفاری نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے ہمارے لئے ایک تنظیم کی صورت میں جو پودا لگایا ہے ، ہم اس کی آبیاری کریں گے اور آنے والی نسلوں کے لئے ایک پہنچان بنا دیں گے ، محمد طارق غفاری آف شادیوال نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں ہم بھرپور شرکت کریں گے ، اور ہر یونٹ سے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے ، محمد عارف غفاری نے کہا کہ محمد نواز شاہد غفاری نے تنظیم کی بنیاد رکھ کر ہمیں جو پہچان دی ہے ، ہم ان کے احسان مند ہیں ، محمد عامر غفاری نے کہا کہ آپس میں اتحاد پیدا کریں اور ہر تنظیمی بھائی دوسرے بھائی کا احترام کرے اور اس کی بات کو اہمیت دے محمد ذوالفقار غفاری عرف جاوید نے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تا کہ ان میں شعور پیدا ہو ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد نواز شاہد غفاری بانی تنظیم و مرکزی صوبائی سینئر نائب صدر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج پاکستان کے کونے کونے میں تمام غفاری بھائی تنظیم کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو رہے ہیں اور ہماری نوجوان نسل میں شعور پیدا ہو رہا ہے ، محمد اسلم غفاری عرف کالے خاں نے کہا کہ میں ہر وقت تنظیم کیلئے حاضر ہوں میرے دروازے ہر غفاری بھائی کیلئے کھلے ہیں ، اجلاس سے شبیر حسین غفاری رحمت آباد کے علاوہ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ غفاری نے بھی خطاب کیا ، جبکہ شرکاء میں نصر اللہ خاں غفاری ، ولید احمد غفاری ، اعجاز احمد غفاری ، ریاض احمد غفاری ، ظفر اقبال غفاری ، مدثر اقبال غفاری ، وسیم اکرم ، قیصر علی غفاری ، محمد بوٹا غفاری ، محمد الیاس غفاری ، ڈاکٹر محمد اکمل غفاری ، اظہر اقبال غفاری ، عامر سہیل غفاری ، ڈاکٹر غلام علی غفاری آف چک سادہ ، طیب شہزاد غفاری ، نعمان احمد غفاری ، عثمان حیدر غفاری ، بشیر احمد غفاری ، پرویز احمد غفاری نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خلق خدا کی خدمت کرنے سے جتنا دلوں کو سکون ملتا ہے وہ کم ہی کسی اور دنیاوی کاموں میں ملتا ہے
گجرات(جی پی آئی)خلق خدا کی خدمت کرنے سے جتنا دلوں کو سکون ملتا ہے وہ کم ہی کسی اور دنیاوی کاموں میں ملتا ہے۔انسان اگر اپنی مصروف زندگی میں چند گھڑیاں غریب عوام کے لئے نکال لے تو میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان میں غربت باقی رہے ۔ان خیالات کا اظہار ریذیڈنٹ ڈائریکٹر سروس گروپ آف انڈسٹریز چوہدری حسن جاویدنے گزشتہ روز محمد حسین ،نذر محمد میموریل ہسپتال گندرہ (اگووال) میں منعقدہ ہاؤس آف چیریٹی شالامارہاسپیٹل لاہور کی طرف سے ”صحت مند خاندان کی جانب پہلا قدم”کے پروگرام میں شریک مرد خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شالامار ہسپتال لاہور 40سال سے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی ہسپتال اور دیگر پلیٹ فام سے اپنے خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔خدمت خلق سے جہاں دکھی انسانیت کے غم کو کم کرنے میں ہم کوششیں کرتے ہیں وہیں ہم اپنے رب اور اپنے رسول پاک ۖ کی خشنودی حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوجاتے ہیں۔اس موقع پرفاؤنڈر اورایگزیکٹو ڈائریکٹر ہاؤس آف چیریٹی مس حشمت طارق آفندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سترہ سال سے شالامار ہاسپیٹل میں جلے ہوئے اورکٹے ہونٹ والے بچوں کے فری آپریشن کیے جارہے ہیں جن بچوں کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہوتا ان کو امریکہ میں لے جا کر ان کا علاج معالجہ کروایا جاتاہے۔اب تک گجرات سمیت پاکستان بھر سے کئی بچوں کے آپریشن کروائے گئے ہیں اور جو اب اپنی معمول کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں جاؤں تو خاص طور پر ماؤں سے ملاقات کرتی ہوں اور ان کے جذبوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ بچوں کے معاملات میں ان کا جذبہ قابل دید ہوتا ہے۔آج کا پروگرام بھی خاص طور پر ماؤں کی صحت کے حوالہ سے ہی ہے ۔اس پروگرام کے تحت 8ہزار بچوں کے لئے وٹامن اے اور 2ہزار خواتین کے لئے ملٹی وٹامن کا بندوبست کیا گیا ہے اور ہر چھ ماہ بعد دوبارہ ان کو یہ میڈیسن فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر طارق آفندی ،سرجن ڈاکٹرتبسم اعظم،راجہ معظم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔