گجرات کی خبریں 12/1/2013

تمام مکاتب فکر کے علماء فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں
گجرات (جی پی آئی) تمام مکاتب فکر کے علماء فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں ، بعض قوتیں ملک میں شیعہ سُنی اور بریلوی دیوبندی فسادات چاہتی ہیں جن کی سازشوں کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔رسول اکرم ۖ کی تعلیمات پر عمل سے ہی ملک کے اندر سے فرقہ وارانہ تشدد ختم ہو سکتا ہے ۔ رسول اکرم ۖ عالم انسانیت کے لیے محسن ہیں ۔ آپ ۖ نے انسانیت کو جہالت کی تاریکیوں سے نکال کر علم کی روشنی سے ہمکنار کیا۔ رسول اکرم ۖ صرف مسلمانوں کے نہیں کائنات کے ہر ہر فرد کے محسن ہیں ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام گجرات میں مدارس کے طلباء اور اساتذہ کے درمیان ہونے والے تقریری اور تحریری مقابلے اور سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ اور سیاسی جماعتوں کے زعماء نے کہی۔کانفرنس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی۔ مقررین نے کہاکہ رسول اکرم ۖ نے مسلمان کی جان کو کعبة اللہ سے زیادہ محترم کہا ہے لیکن آج پاکستان سمیت پوری دنیا کے اندر مسلمانوں کا خون پانی سے بھی زیادہ سستا ہو چکا ہے۔ پاکستان کے مسائل کا حل انتشار میں نہیں اتفاق میں ہے اور پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے تمام مکاتب فکر اور تمام مذاہب کے لوگوں کو متحد ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے لیے نقطہ اتحاد رسول اکرم ۖ کی ذات ہے جنہوں نے مدینہ منورہ کی ریاست میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کے حقوق کا خیال کر کے قیامت تک کی انسانیت کے لیے مثال قائم کی ہے ۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بعض قوتیں ربیع الاول کے ایام میں بھی محرم کی طرح انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں لیکن آج تمام مکاتب فکر اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ ہم رسول اکرم ۖ کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لیے سب متحد ہیں اور ان قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جو پاکستان میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ۖ کی سیرت طیبہ کے پروگراموں میں غیر مسلم مذاہب کے نمائندوں کی شرکت اس بات کا اظہار ہے کہ رسول اکرم ۖ صرف مسلمانوں کے نہیں پوری کائنات کے محسن ہیں۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں تمام مکاتب فکر کے مدارس کے طلباء اور اساتذہ کے درمیان تحریری و تقریری مقابلے اور مشترکہ سیرت مصطفی ۖ کے اجتماعات پاکستان علماء کونسل کی عظیم کاوش ہے جس کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اسلام آباد میں عالمی سیرت النبی ۖ کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ سُنی اتحاد کونسل کے سر براہ علامہ پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ رسول اکرم ۖ کی ولادت کے ایام منانے کے لیے ہم سب متحد ہیں اور جو لوگ مذہب کے نام پر یا مسلک کے نام پر قوم میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آقا دو عالم ۖ کو نذرانہ عقیدت پیش کرنا اور آقا کی یاد میں محافل منعقد کرنا عبادت ہے اور اس سے کوئی کسی کو نہیں روک سکتا۔ جمعیت علماء اہلسنت گجرات کے سربراہ مولانا محمد عمرعثمانی نے کہا کہ پاکستان نظام مصطفی کے لیے بنا تھا اور علماء کے اتحاد سے ہی ہم اس منزل کو پا سکتے ہیں پاکستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف شریعت اسلامیہ میں ہے جس میں ہر مذہب اور ہر مسلک کے ماننے والوں کو ان کے حقوق مل سکیںکانفرنس سے سید الطاف الرحمن، ڈاکٹر احسان اللہ شاہ ، فیض رسول بٹ،مولانا عطاء اللہ ، زاہد محمود قاسمی ، حافظ امجد ، مولانا عمر عثمان و دیگر علماء وکرام نے شرکت کی تقریری اور تحریر ی مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشرف کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے جو لوگ جنرل مشرف کے دست بازو بنے رہے
گجرات (جی پی آئی) جنرل مشرف کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے جو لوگ جنرل مشرف کے دست بازو بنے رہے ، ان خیالات کا اظہار مولانا طاہر محمود اشرفی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے گجرات پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کا احتساب کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ ان لوگوں کا بھی احتساب کریں جنہوں نے ملک میں آمریت کو پروان چڑھایا ، اور جنرل مشرف کے دستِ بازو بنے رہے ، ملک میں جان بوجھ کر افراتفری پھیلائی جا رہی ہے ، ملک کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہونے چاہیں ، طالبان سے مذاکرات ہونے چاہیں ، جو لوگ ملک و قوم کے آئین کو تسلیم نہیں کرتے انہیں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں ملنی چاہیے ، لیکن جب تک کوئی ریاست کسی کو دہشت گردقرار نہ دے اسے ہم دہشت گرد نہیں کہہ سکتے ، ابھی تک طالبان سے مذاکرات کی وجہ سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ، انہوں نے کہا کہ جو قوتیں ملک میں انارکی پھیلا رہی ہیں ، ان کا ڈٹ کر مقابلہ ہونا چاہیے اور کفر و باطل قوتوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے ، ہم ملک میں استحکام کیلئے کوشاں ہیں ، اور تمام علمائے کرام اور مکاتب فکر کے علمائے کرام کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں ، ربیع الائول ہو یا کوئی دوسرا موقع سب کو ملکر ملک کے تحفظ کیلئے کام کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہم گجرات کے صحافیوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نہایت ہی کلیل نوٹس پر اس پروگرام کا اہتمام کیا اور ہمارا پیغام عوام تک پہنچا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عالمی مبلغ اسلام پیر سید حامد علی شاہ مرحوم کی زوجہ محترمہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں
گجرات (جی پی آئی) عالمی مبلغ اسلام پیر سید حامد علی شاہ مرحوم کی زوجہ محترمہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ، مرحومہ کی نماز جنازہ آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت علی پور سیداں میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ پیر سید منظر علی شاہ آستانہ عالیہ علی پور سیداں نے پڑھائی اس موقع پر ضلع بھر سے اہم سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، مرحومہ کے صاحبزادگان ڈاکٹر سید زاہد حسین شاہ ، سید رضی عباس شاہ ، شہزاد مصطفی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ، نماز جنازہ سے قبل پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے مختصر خطاب کیا ، اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چھالے شریف ، پیر سید زاہد حسین شاہ آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف ، پیر سید ولی حسین المعروف بلھے شاہ گجراتی ، پیر سید نور حسین شاہ ، پیر سید علی حسین شاہ ، پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی ، پیر سید حسین محمود شاہ گجراتی ، پیر سید جماعت علی شاہ ، پیر سید منظور حسین المعروف بلھے شاہ ، پیر سید اختر حسین شاہ ، پیر سید علمدار حسین شاہ ، پیر سید عمر علی شاہ سرہالی شریف ، مولانا برکات علی ، پیر سید اشرف شاہ ، پیر سید نور حسین شاہ ، حافظ ایوب صراف، قاری محسن رضا قادری ، چوہدری حاجی امجد علی آف ماجرہ شمالی ، اکرم بٹ ، طاہر مانڈہ ، سلیم بھٹی ، سید الیاس شاہ ، سید عمران افگن شاہ ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، رانا نذیر ، نوابزادہ غضنفر علی گل ، میاں ہارون مسعود ، میر جواد حسین جعفری ، خادم علی خادم ، سید اکرم شاہ ، چوہدری مسعود تحصیلدار ، صاحبزادہ فاروق نقشبندی ، محمد نواز شاہد غفاری ، عامر بوٹا غفاری ، سید علی شاہ المعروف رومی شاہ سجادہ نشین شاہدولہ دریائی و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، مرحومہ کو چھالے شریف سپرد خاک کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محفل گیارویں شریف صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسینی والحسنی کی زیر صدارت منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارویں شریف صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسینی والحسنی کی زیر صدارت منعقد ہوئی تلاوت قرآن پاک پرنسپل دارالعلوم جامعہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف ، قاری شفقت اللہ قادری نے کی ، جبکہ ممتاز ثناء خوان مظہر عزیز قادری ، مظہر اقبال ، صوفی محمد احسان ، حافظ جہانگیر ، محمد ارمغان و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا ، تلاوت و نعت کے بعد پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسینی والحسنی نے مفصل خطاب اور خصوصی دعا فرمائی اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید اعجاز حسین شاہ بخاری قادری اور صاحبزادہ پیر سید فیضان الحسن شاہ بخاری قادری بھی موجود تھے ، دعا کے بعد محفل پاک میں شریک سینکڑوں پیر بھائیوں ، مریدوں اور عقیدت مندوں کے علاوہ اہلیان علاقہ کو بٹھا کر لنگر شریف بھی کھلایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن تاجران کڑا بازار کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئ
گجرات (جی پی آئی) انجمن تاجران کڑا بازار کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی ، جس کی صدارت صدر انجمن تاجران کڑا بازار مرزا الیا س جرال نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ، خادم حسین سلیمی ، شیخ سلیم ، ڈاکٹر تجمل حسین عادل ، عتیق الرشید بٹ ، عبداللہ بٹ و دیگر تھے ، دعوت اسلامی کے ثناء خوان نے ہدیہ نعت پیش کیا ، اس موقع پر منتظمین میں انجمن تاجران کڑا بازار کے عہدیداران گل خان ، چیئرمین امیر خان ، مرزا امجد بیگ ، چوہدری کامران ، دائود شاہ ، حاجی عثمان خان ، خالد خان ، ارزم خان ، عدیل الیاس جرال ، افضل عزیز ، سکندر شاہین ، حسن ڈار ، محمد عثمان ، عمر ذیشان ڈار ، چوہدری ظفر ریحانیہ ، قاسم خان و دیگر شامل تھے ، اس موقع پر تاجر برادری کی کثیر تعداد موجود تھی ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں ، لنگر تقسیم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آفس میں چوری کی واردات کی شدید مذمت
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی سیاسی شخصیات ڈاکٹر ثوبان شاہد ، قاری عامر رضوان ، قاری محسن رضا قادری نے GPIآفس میں چوری کی واردات کی شدید مذمت کی ہے اور اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے ، اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور چوری کی واردات اور چوری ہونے والا سامان برآمد کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرحوم کی نمازہ جنازہ کوٹھی نواب صاحب میں ادا کی گئی
گجرات (جی پی آئی ) مسلم لیگ ن کے ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان سابق ایم پی اے ،سابق چیئرمین ضلع کونسل نوابزدہ مظفر علی خان ،سابق ایم این اے نوابزدہ غضنفر علی گل کے چچا زاد بھا ئی ایم پی اے نوابزدہ حیدر مہدی کے خالو سابق اپوزیشن لیڈر ضلعی اسمبلی گجرات نوابزدہ طاہر الملک کے والد نوابزدہ رئوف الملک جو گذشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے مرحوم کی نمازہ جنازہ کوٹھی نواب صاحب میں ادا کی گئی ۔مرحوم کی نمازہ جنازہ میں پنجاب بھر کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں سیاسی و سماجی کاروباری ،صنعت کار ،تاجر برادران ،و مذہبی و سرکاری افسران کی کی بھری تعداد نے شرکت کی جن میں سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ ،ایم پی اے چوہدری طارق محمود ڈنگہ ،ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ ،سابق ایم پی اے چوہدری خالد اصغر گھرال ،سابق ایم پی اے چوہدری عبداﷲیوسف ،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری طاہر زمان کائرہ ،سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ ،سابق تحصیل ناظم میاں ہارون مسعود ،سابق صدر بار گجرات حاجی جاوید اختر ،مسلم لیگی راہنما اورنگ زیب بٹ ،ایم پی اے میجر (ر) معین نواز ، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ،انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ ،چوہدری اجمل علی خاور ،چوہدری اصغر پسوال ،چوہدری یاسر مبارک ایڈووکیٹ ،چوہدری عمران بامتہ ایڈووکیٹ ،چوہدری مبارک ایڈووکیٹ ،طاہر صادق بٹ ،ای ڈی ہیلتھ گجرات ڈاکٹر نصرت ریاض ،قائم مقام ڈی پی او سید مصطفی گیلانی ،پروفیسر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر نظام دین ،حاجی امجد علی ماجرہ ،چوہدری مشتاق ماجرہ ،ارشد حسین بھٹی ،چوہدری محمد اشرف پینچ،فیاض احمد چیچی ،شہزاد اسلم ،محمد اقبال قلعہ ،شجاعت حسین ،چوہدری محمد اکرم چبارہ،چوہدری محمد اعظم،چوہدری غلام سرور،چوہدری مبشر علی بوٹا ،چوہدری مشتاق صراف ،چوہدری محمد اکرم ٹانڈہ،چوہدری ناصر کمال ،چوہدری محمد لقمان ،چوہدری شوکت علی،طارق بشیر گوندل ،امتیاز احمد ،محمد عارف ،ہارون رشید بٹ ،محمد اشرف ،ملک غلام صفدر اعوان شریف ،جواد مظہر ،عدنا ن مہدی،اورنگ زیب بہوچھ،ملک محمد نواز،چوہدری محمد علی گجر،چوہدری محمد یوسف ،چوہدری محمد اکرم شانتل ،چوہدری غضنفر علی ،چوہدری تنویر گوندل ،چوہدری محمد اصغر ،ڈپٹی بشیر احمد ،محمد رشید ،کاشف نذیر ،محمد عارف شیخ ،چوہدری ثناء اﷲایڈووکیٹ،پرویز اقبال ،چوہدری محمد ارشد ،محمد الیاس ،چوہدری محمد زبیر ،جاوید ارشد ،محمد افضل ،چوہدری نعیم صادق ،سید جعفر ،رضا نقوی،محمد بلال ،چوہدری متنصر افتیاز ،چوہدری شہزاد ،چوہدری عامر ندیم بامتہ ،مراتب حسین،چوہدری کاشف محمود ،چوہدری وقار احمد،چوہدری افضال اکبر چیچی ،چوہدری قاسم علی پیارا ،چوہدری گل نواز ،چوہدری خالد محمود،چوہدری محمد اجمل ،چوہدری گلزار حسین ،چوہدری محمد عنائت،سفیر احمد ،چوہدری سہل مکین،چوہدری عتیق زمان ڈوگہ ،چوہدری ازوار علی ،چوہدری محمد اعظم ،چوہدری نوید احمد،چوہدریہ محمد اکبر چنیالہ،اوورنگ زیب گجر،ڈاکٹر ظفر اقبال،ملک شبیر احمد،ڈاکٹر امجد فاروق،چوہدری مبارک حسین،ملک مختار احمد،ملک محمد عارف ،سید وسیم حیدر وسیم شاہ،ملک اسلم گل ،ٹھیکیدار صوفی محمد الیاس ،صفدر حسین شاہ ،چوہدری احسن اصغر مکیانہ ،ملک مظہر حسین ،ملک ریاض ،چوہدری نور محمد بوکن ،چوہدری وقاص ،خالد پرویز منگا ،چوہدری پر ویز اقبال رحمانی ،چوہدری سر فراز ،سید خضر حیات ،امجد فاروق ،عنصر گھمن ،امجد گھمن ،چوہدری دیوان راجہ مظہر ،چوہدری ناصر،چوہدری مہندی، چوہدری اختر جوڑا ،شمس تبریز، چوہدری عمران گجر ،چوہدری ندیم شہزاد ایڈووکیٹ،سید خادم حسین شاہ،سید عدیل شاہ ،سید عقیل شاہ،سید سرجیل شاہ،چوہدری عارف کٹھانہ،ڈاکٹر ارشاد احمد،چوہدری افتخار گولڈن،چوہدری غضنفر علی ،چوہدری غلام رسول،حسین اعجاز بابا،عابد حسین بٹ،مرزا سعید بیگ،مرزا افتیاز ،چوہدری شیزاز اقبال،چوہدری اسجد محمود ،عامر طور،میاں فخر مشتاق پگانوالہ،شعیب اصغر بٹ ،خادم حسین سلیمی،چوہدری سلیم سرور جوڑا،چوہدری عبدالغنی،چوہدری عبدالرحمن،چوہدری طلعت محمد ایڈووکیٹ،چوہدری محمد سلیم ،سیٹھ ندیم اشرف،ڈاکٹر منشائ،حسین اعجاز بابا ،راجہ رشید جرال ایڈووکیٹ ،غیاث الدین پا ل ،نصیر الدین پال ،ندیم شہزاد کوکب ایڈووکیٹ ،شیخ وقار احمد ،چوہدری مہندی ،غضنفر علی ،چوہدری شان ظفر حاجی والہ ،مہر صداقت علی ،چوہدری ناصر ،اسد کھٹانہ ،اظہر جاوید اسلم ،شیخ سلیمان ،ڈاکٹر طاہر بٹ ،چوہدری اصغر پسوال ایڈووکیٹ،سید رضوان علی شاہ،چوہدری شجاعت اجنالہ،چوہدری وجاہت اجنالہ،چوہدری اختر علی،صوفی طارق نظام دین،راجہ طارق محمود،احسان اکرم گھرال،چوہدری مسعود ایڈووکیٹ،چوہدری الیاس ایڈووکیٹ،چوہدری پرویز اختر بہوچھ،چوہدری نصر ا ﷲخان،محمد عالم قادری،عطاء الرحمن قادری،خرم صادق ایڈووکیٹ،چوہدری اﷲدتہ ساتنل،ٹھیکدار علی اصغر ،مظہر حسین پوڑ،ڈاکٹر طاہر نوید ،ڈاکٹر زکی،شفیق الرحمن بٹ،طارق سلامت صراف،چوہدری گل نواز وڑائچ رندھاوا جٹ ،چوہدری قمر زمان گل ،منظور ڈار،مہر عبدالقدیر ،شبیر احمد بٹ ،راجہ نعیم ،چوہدری اعظم،انعام الٰہی بٹ،سیٹھ علی اصغر ،سیٹھ علی عابد ،سیٹھ ارشد صراف،سیف پسوال،سرفراز گجر،محمد بوٹا،شوکت علی کھوکھر،مظہر علی کھوکھر،آصف پاشا ،ملک اعجاز احمد،ملک آفتاب ،چوہدری سلامت علی ،فاروق اسلم بھٹی،ڈاکٹر منور چوہدری ملک جاوید اختر اعوان،چوہدری عطاء اﷲگل،ڈاکٹر نظام دین ،چوہدری محمد الیاس ،احسان الٰہی مرزا،چوہدری مظہر اقبال ،پروفیسر چوہدری شفیق اقبال،یوسف گل،خواجہ نوید احسن ایڈووکیٹ ،پروفیسر ڈاکٹر سجاد ،ڈاکٹر سید جواد مہدی ،لالہ عبدالرزاق ،ساجد اقبال،چوہدری سرفراز،مشتاق بٹ،سجاد بٹ،چوہدری ارباب،چوہدری ،سہل احمد ڈار،تحصیل دار مظہر حسین،میر طفیل،یونس ساقی،رانا امجد،ملک نعمان انجم،رانا نذیر،ذوالفقار گوری،ظہیر مرزا،عارف علی عارف،خادم علی خادم،عثمان طیب ،وقاص احمد،ارشد عل کے علاوہ ہزاروں کی تعداد نے مرحوم کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی ۔پیر محمدزاہد صدیق آف بوکن شریف والوں نے نمازہ جنازہ پڑھائی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی مرحوم کو ان کے آبائی گائوں اجنالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا نوابزدہ رئوف الملک کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل اجتماعی دعا کل بروز منگل کو صبح گیارہ بجے دعا کوٹھی نواب صاحب میں پڑھی جائے گی۔