گجرات کی خبریں 13/12/2013
Posted on December 14, 2013 By Majid Khan گجرات
جامع مسجد بہار مدینہ المعروف اندر والی مسجد کالرہ میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی
گجرات(جی پی آئی) بزم ذکر جمیل کے زیر اہتمام یوم مجدد الف ثانی کے سلسلہ میں جامع مسجد بہار مدینہ المعروف اندر والی مسجد کالرہ میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی ، جس کی صدارت محمد صدیق مجددی جنرل سیکرٹری جماعت اصلاح مسلمین سٹی گجرات نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی شہزاد شفیق نقشبندی صدر بزم ذکر جمیل تھے ، اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ فیض السلام طاہری ، شہزاد شفیق نقشبندی ، پروفیسر خالد بشیر نے خصوصی خطاب کیا ، اس موقع پر ممتاز دانشور افتخار وڑائچ کالروی ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج یوم مجدد الف ثانی کے سلسلہ میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں عظیم الشان مقابلہ حسن نعت
گجرات(جی پی آئی )آج یوم مجدد الف ثانی کے سلسلہ میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں عظیم الشان مقابلہ حسن نعت منعقد ہوگا ، جس کی صدارت ڈاکٹر ڈاکٹر پروفیسر احمد حسین قریشی قلعداری کرینگے ، جبکہ مہمان خصوصی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف میاں ولید احمد جواد شرقپوری مجددی ہونگے ، اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات حصہ لینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رحمان پورہ کے مرکزی قبرستان میں سیوریج کا گندا پانی قبرستان میں داخل ہو گیا
گجرات(جی پی آئی )ٹی ایم اے گجرات اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کی وجہ سے گجرات شہر کے علاقہ حیات پورہ ، رحمان پورہ کے مرکزی قبرستان میں سیوریج کا گندا پانی قبرستان میں داخل ہو گیا ، اور قبرستان کا تقدس پامال ہونے لگا ، اہل علاقہ نے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم ٹی ایم اے گجرات کی غفلت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں
گجرات(جی پی آئی )سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز ، جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم ٹی ایم اے گجرات کی غفلت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جس کی وجہ سے سیوریج کا گندا پانی قبرستان میں داخل ہو رہا ہے ، اور قبرستان کا تقدس پامال ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے ملک میں اس طرح کا واقعہ شرمناک ہے ، اور ڈی سی او گجرات کو چاہیے کہ اس واقعہ کے خلاف فوری ایکشن لیں اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، اور قبرستان کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ، انہوںنے کہا کہ ٹی ایم اے گجرات کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فوری طور پر پانی کی نکاسی کا اہتمام کرے اور قبرستانوں کی بے حرمتی کے واقعہ کی معذرت کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہنگائی اور کرپشن نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے
گجرات(جی پی آئی )مہنگائی اور کرپشن نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ، ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فیضان خالد بٹ اور مہر شہباز فاضل نے کیا انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے وعدوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، اور عوام کی پریشانیوںمیں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو عوام حکومت کے خلاف سخت رد عمل پر اتر آئے گی ، انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر مہنگائی اور کرپشن کے خاتمہ کے لئے اقدامات کیے جائیں ، تحریک انصاف نے ہمیشہ عوام کے مفاد میں آواز اٹھائی ہے ، اور وہ وقت دور نہیں جب قائد انقلاب عمران خان اس ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے اور ملک ترقی کی منازل طے کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افتخار وڑائچ کالروی کی نئی تصنیف چڑھدا پنجاب ،شائع ہو گئی
گجرات(جی پی آئی )ممتاز محقق اور متر سانج پنجاب کے مرکزی راہنما افتخار وڑائچ کالروی کی نئی تصنیف چڑھدا پنجاب ،شائع ہو گئی ہے ، جس میں انہوں نے اپنے دور انڈیا پر روشنی ڈالی ہے ، اس سے قبل بھی پنجابی زبان میں افتخار وڑائچ کالروی متعدد کتابیں تحریر کر چکے ہیں ، جو کہ پنجاب کی عوام میں حریت کا جذبہ پیدا کر رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج انٹرنیشنل عزت رسول ۖ کانفرنس ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہو رہی ہے
گجرات(جی پی آئی )آج انٹرنیشنل عزت رسول ۖ کانفرنس ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہو رہی ہے ، جس کی صدارت جگر گوشہ شیخ الحدیث حضرت علامہ سید عرفان شاہ مشہدی کرینگے ، اس موقع پر ملک بھر سے علمائے کرام ، مشائخ عظائم کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ، عزت رسول ۖ کانفرنس کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، گجرات سے بہت بڑا قافلہ شرکت کیلئے روانہ ہو گا ، جس کی قیادت ڈویژنل امیر مرکزی جماعت اہلسنت صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی اور علامہ محمد ارشد نقشبندی کرینگے ، یہ قافلہ بعد از دوپہر دو بجے ایدھی سنٹر گجرات سے روانہ ہو گا ، جس میں ضلع بھر سے قافلے شریک ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی کے راہنما شہید عبدالقادر ملا جو کہ پاکستان کے حامی اور مخلص دوست تھے
گجرات(جی پی آئی )لبیک یا حسین آرگنائزیشن کے صدر سید محمد علی نقوی نے بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی کے راہنما شہید عبدالقادر ملا جو کہ پاکستان کے حامی اور مخلص دوست تھے ، جنہوں نے مجیب الرحمن کی پاکستان سے علیحدگی کی تحریک کی سخت مخالفت اور مزاحمت کی تھی ، ان کو پھانسی دینے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ، اور بنگلہ دیش کے پاکستان میں سفیر سے اپیل کرتے ہیں کہ مسلمانوں کیلئے اسوہ رسول ۖ بہترین نمونہ ہے ، آپ ۖ نے فتح مکہ کے بعد اپنے بدترین دشمنوں کو بھی معاف کر دیا تھا ، بنگلہ دیش بن چکا ہے ، لہٰذا حکومت بنگلہ دیش اس طرح کے کینہ پروری کے اقدامات سے اجتناب کرے اور درگزر کا مظاہرہ کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خود کش حملہ آوروں کے خلاف سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کا بھی فتویٰ آ گیا
گجرات(جی پی آئی )خود کش حملہ آوروں کے خلاف سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کا بھی فتویٰ آ گیا ، جسے پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز نے بھرپور کوریج دی اور ان کے فتویٰ کو بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ خود کش حملے حرام ہیں ، خود کش حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، اسلام فرد واحد کی خود کشی کو بھی حرام قرار دیتا ہے ، خود کش حملہ آور جہنم کا ایندھن بنیں گے ، خود کش حملہ بمباروں کو جہنم میں جانے کی جلدی ہے ، خود کش حملہ آور نوجوانوں کو گمراہ اور تباہ کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو تباہ کرنے کی گھنائونی سازش بھی ہے ، خود کش حملہ آور اسلام اور انسانیت کے بھی دشمن ہیں ، خود کش حملہ آور بدترین مجرم ، بدترین دشمن ، جہنمی ہیں ، خود کش حملہ آور کو مجرموں کا ہتھیار قرار دیا ، خود کش حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، بلکہ وہ اسلام کی تباہی کا سبب بنتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضور نبی اکرم ۖ نے فرمایا کہ مومن ایک سوراخ سے بار بار ڈسا نہیں جاتا
گجرات(جی پی آئی )چوہدری امجد اقبال سٹی صدر پاکستان عوامی تحریک علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری سٹی صدر تحریک منہاج القرآن نے اپنے بیان میں کہا کہ حضور نبی اکرم ۖ نے فرمایا کہ مومن ایک سوراخ سے بار بار ڈسا نہیں جاتا ، مگر بدقسمتی پاکستان کی غریب عوام 66سال سے کئی سوراخوں سے ڈسی جا چکی ہے ، عوام کی اب تو شعوری آنکھیں کھلنی چاہیں ، کہ ہمارا مستقبل کس طرح روشن ہو گا ، 66سال سے وعدوں پر وعدے سن رہی ہے ، مگر وعدے وفا نہیں ہوتے ، حالات سخت سے سخت تر ہوتے جا رہے ہیں ، مہنگائی عروج پر ہے ، اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ، غریب مزدور سفید پوش کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے ، اس قیامت خیز مہنگائی کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری کے حکم پر لاہور میں 29دسمبر کو مہنگائی بے روزگاری ، بدامنی ، دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاج ہو گا ، جس کا اہتمام پاکستان عوامی تحریک لاہور پنجاب کرے گی ، اپیل کی کہ قوم بھرپور ساتھ دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سودی قرضے دینا اور لینا سخت حرام اور اللہ اور اسکے رسول سے جنگ ہے
گجرات(جی پی آئی ) سودی قرضے دینا اور لینا سخت حرام اور اللہ اور اسکے رسول سے جنگ ہے، حکومت قوم کو حرام رزق پر لگانے سے باز رہے، غلامان نبیۖ سودی قرضوں پر لعنت بھیجیں۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر پیر محمد افضل قادری نے عیدگاہ مرکز اہلسنت نیک آباد میں جمعة المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید سورہ بقرہ کی آیت نمبر 279میں سود کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ۖ سے جنگ قرار دیا گیا ہے اور مسند امام احمد میں حدیث نبوی ہے کہ سود کی ستر اقسام ہیں اور سب سے چھوٹے درجے کا سود ماں سے بدکاری کے برابر گناہ ہے، جبکہ مشکوٰة المصابیح میں حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے سود کھانے والے، سود کھلانے والے، اور سود کا حساب لکھنے والے پر لعنت کی ہے۔ العیاذ باللہ من ذالک۔پیر صاحب نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو سودی کاروبار پر لگانے سے، سکیم بنانے والے اور سودی کاروبار کرنے والے دونوں فریق اللہ رب العالمین اور رسول اکرمۖ کی ناراضگی مول لیں گے تو پھر اس سکیم سے برکت کیسے حاصل ہوگی بلکہ مسلمانوں کی آخرت بھی برباد ہوگی لہذا حکومت فوری طور پر سودی سکیم ختم کرنے کا اعلان کرے اور مضاربت کی بنیاد پر یا پھر قرض حسنہ کی بنیاد پر ایسی سکیم جاری کی جائے جو قرآن وسنت سے متصادم نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف میرے ساتھ ملکر اندرون ملک وبیرون ملک اہل ثروت سے ملاقات کا پروگرام بنائیں اور اہل ثروت سے اپیل کی جائے کہ وہ حسب استطاعت بے روزگار افراد کی قرض حسنہ کی صورت میں امداد کریں۔ امید ہے اس کوشش سے لاکھوں لوگ کو معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا جائے گا اور سودی قرضہ کی لعنت سے بھی بچت ہو جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحر یک یو م مجد د الف ثا نی حضرت میاں جمیل احمد شرقپور شر یف کی یا دمیں ایک روزہ عظیم الشا ن مقا بلہ حسن نعت
گجرات(جی پی آئی)بسلسلہ یوم اما م ربا نی حضرت مجد د الف ثا نی شیخ احمد فاروقی بیاد پیر طر یقت بانی تحر یک یو م مجد د الف ثا نی حضرت میاں جمیل احمد شرقپور شر یف کی یا دمیں ایک روزہ عظیم الشا ن مقا بلہ حسن نعت برائے طلبا ء و طا لبا ت آج14دسمبر بروز ہفتہ کو صبح8تا 2بجے تک ایجو کیٹر سکو ل بارہ در ی کیمپس ظہور الٰہی سٹیڈ یم میں منعقد ہو گا،اس موقع پر تقر یب کی صدرات پر وفسیر ڈاکٹر احمد حسین قر یشی فر مائیں گئے جبکہ خصو صی آمد و خطا ب جگر گو شہ درویش کامل صاحبزادہ میاں ولید احمد شر قپور ی نقشبندی مجد دی سجا دہ نشین آستا نہ عالیہ شیر ربانی شر قپور شر یف فر مائیں گئے،تقر یب کی زیرنگر انی ما ہر تعلیم شہرادہ شہزاد شفیق (ایڈ مسٹر ایجو کٹر سکو ل )کر یںگئے مقا بلہ میں حصہ لینے والے طلبا ء و طا لبا تمیں پہلی دوسر ی اور تیسر ی پو زشین میں نقد انعا ما ت تقسیم کیے جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کے 12 معر وف دینی ادبی و سماجی راہنمائو ں کو سا لا نہ خد ما ت پر ایو ارڈ
گجرات(جی پی آئی)سا بقہ سا لوں کی طر ح امسال بھی لبیک یا رسول اللہۖ گجرات کے زیر اہتمام گز شتہ روز مقا می ہوٹل میں گجرات کے 12 معر وف دینی ادبی و سماجی راہنمائو ں کو سا لا نہ خد ما ت پر ایو ارڈ دینے کی پر وقا ر تقر یب منعقد ہو ئی،تقر یب میں لبیک یا رسو ل اللہ ۖکی جانب سے 12مختلف شخصیا ت کو ایوارڈ دیے گئے،جن میں حاجی شیخ عد نا ن پر ویز الحاج حکیم عمر فاروق بٹ چو ہدری جمشید اقبا ل طا رق چو ہدری چو ہدری عمر گجر مبشر یو سف سیٹھی حاجی شا ہد محمود حاجی ذولفقا ر احمد ممتاز صنعتکار مرزا مشتاق احمد افتخار احمد بھٹہ ڈاکٹر انجم نو ر دین کو ایوارڈ دیے گئے،تقر یب میں لبیک یا رسو ل اللہ ۖ کے صدر محمد عمر شر یف قا در ی ڈاکٹر شیخ ثو با ن شا ہد و دیگر ممبر ان نے لبیک یا رسو ل اللہ ۖ کی سا لا نہ کارگر دگی رپوٹ پیش کی،اس موقع پر محمد عمر شر یف قادر ی نے اپنے تمام ممبر ا ن کے ہمر اہ آنے والے معز زمہما نو ں کا استقبا ل کیا،تقر یب کے موقع پر ممبر ان کی جانب سے 12شخصیا ت کوایورڈ دینے کے سا تھ سا تھ12مختلف کھانوں پرمشتمل پر تکلف عشا ئیہ دیا گیا، تقر یب سے صدر لبیک یا رسو اللہ ۖ محمد عمر شر یف قا در ی نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ لبیک یارسو اللہۖ کے زیراہتمام ہر سا ل کی طر ح اس بھی12دسمبر کی شا م 12شخصیا ت کو ایواڈ دینے کی تقر یب کی یا د تا زہ کی،انہوں نے کہا کہ ہمار ی تنظیم کے زیر اہتما م جشن عید میلا د لنبی ۖ کے مبار ک مہینہ میں12روزہ مختلف مقا م پرمحا فل فر ی میڈ یکل کیمپ رمضا ن المبا ر ک کے آخری عشر ہ میں اجتما عی اعتکاف کا اہتمام اجتما عی شا دیوں کی تقر یب کا اہتمام جسے دیگر سما جی کام منعقد ہو تے ہیں،انہوں نے بتا یا کہ ہما ری تنظیم کے زیر اہتما م گز شتہ ماہ جہیز کا نفر نس کا انعقا د ہو ا تھا ،جس کامقصد جہیز کے خلاف تھا، جہیز لینا اور دینا دونو ں غیر اسلا می ہے،اور ہمیں اس رسم کی مخا لفت کر تے ہو ئے بغیر جہیز کے شا دیوں کو فر وغ دینا چا ہئے،خصو صاََ نو جو ان کو شش کر یں کہ ہم اپنے نبی کی سنت پر عمل کر تے ہو ئے بغیر جہیز لئے شا دی کر یں،تقر یب میں دیگر شخصیا ت نے خطا ب کیا،اور تما م ممبر ان نے لبیک یارسو ل اللہ کی ایوراڈ تقر یب کو سر اہا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com