گجرات کی خبریں 14.04.2013
Posted on April 15, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
سمیرا الٰہی نے کہا ہے کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں میرے بھائی شفاعت حسین نے ہمارے والد کے نام پر گردے کے مریضوں کے لیے اپنی جیب سے علیحدہ بلاک بنوایا
گجرات (جی پی آئی) سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ محترمہ بی بی سمیرا الٰہی نے کہا ہے کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں میرے بھائی شفاعت حسین نے ہمارے والد کے نام پر گردے کے مریضوں کے لیے اپنی جیب سے علیحدہ بلاک بنوایا ، اس میں پوری مشینری دی ، لیکن جب سٹارٹ کرنے کا وقت آیا تو ن لیگ نے میرے والد کے نام کی تختی دیکھ کر اسے چالو نہ کیا اور ہزاروں لوگوں کا بھلا نہ ہو سکا ، وہ گزشتہ النبی کالونی میں مسلم لیگ ن یوسی 53کے سابق صدر مہر محمد آصف ، مہر عرفان ایڈووکیٹ آف بانٹھ اور دیگر جگہوں پر خواتین کے انتخابی اکٹھ سے خطاب کر رہی تھیں ، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کارکردگی صرف وعدے کرنے تک محدود ہے ، انہوں نے کہا ہمارے خاندان کو پھر موقع ملا تو پہلے سے بڑھ کر ترقیاتی کام کرائیں گے ، چوہدری محمد عارف ریٹائرڈ ٹیچر نے کہا چوہدری برادران نے ضلع گجرات میں تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کر کے والدین کا بوجھ کم کر دیا ہے ، اب ہربوڑھاباپ اور غریب بھی یونیورسٹی بنانے پر ان کی قدر کرتی ہے گجرات سے نکلنے والے بارہ راستے ان کے اندر گلیاں نالیاں 1122سروس کا اجراء کارڈیالوجی ہسپتال ،شہباز پور پل کے علاوہ بیسیوں بڑے منصوبہ جات کے بعد چوہدری برادران گجرات والوں کا دل موہ چکے ہیں ، خدا گواہ ہے کہ وہ گجرات سے مخلص ہیں ، باقی لوگ سادہ لوح عوام کو ورغلانے آتے ہیں اب باشعور عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ، والدہ میاں عمران مسعود نے کہا کہ پانچ سال پہلے اور آج کا فرق دیکھیں تو معلوم ہو گا کہ آج کچن چلانا بھی مشکل ہو گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی بگڑے بچوں کو سنبھالنے کیلئے پڑھی لکھی مائوں کی کھیپ دینے کیلئے یونیورسٹی کا تحفہ دیا ہے ، جس کی وجہ سے آج ہر بچی بی اے ، ایم اے ، ماسٹرز کرنے کے قابل ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے وقتوں میں بڑی مشکلوں سے لاہور جا کر بچوں کو پڑھایا جا
سکتا تھا ، انہوں نے کہا عمران مسعود نے جعلی ڈگری بھی پکڑائی اور گھوسٹ سکولوں کا بھی قلع قمع کیا ، مہر آصف محمود نے کہا ن لیگ میں صرف دلاسے ملے کارکردگی چوہدری برادران کی ہے ، انشاء اللہ النبی کالونی میں حاجی ناصر محمود کو کارنر میٹنگ کے لیے ہی جگہ نہ ملے گی ، عابدہ نامی خاتون نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے تعلیم میں اصلاحات لا کر ایسے والدین جن میں بچوں کو پڑھانے کی سکت نہ تھی کا بوجھ ختم کر دیا انہوںنے کہا چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں تعلیمی اداروں کو واقعی اداروں کا درجہ ملا مگر گزشتہ دور میں تعلیمی اداروں میں ہر کوئی رقع پکڑے مداخلت کرنے آ رہا ہے ، سرکاریتعلیمی اداروں میں میرٹ ختم کر کے اپروچ اور سفارش کا رواج دیا گیا ، پڑھا لکھا پنجاب چاہتے ہیں تو پرویز الٰہی ، عمران مسعود کو کامیاب کرائیں ، چوہدری پرویز الٰہی نے واقعی گجرات کو تعلیمی حوالے سے مالا مال کر دیا ہے ، تقریب میں گل نجیب چیمہ ، رخسانہ الٰہی ، بیگم ریاض مشتاق ، کشور تسنیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکابرین اہلسنت کی مقبول ، محبوب شخصیت عاشق رسول حضرت مولانا قاری احمد حسین نور اللہ مرقدہ کا سالانہ عرس 27اپریل بروز ہفتہ بعد نماز عشاء خواجگان جنازہ گاہ علی پور روڈ میں ہونا قرار پایا ہے
گجرات (جی پی آئی) اکابرین اہلسنت کی مقبول ، محبوب شخصیت عاشق رسول حضرت مولانا قاری احمد حسین نور اللہ مرقدہ کا سالانہ عرس 27اپریل بروز ہفتہ بعد نماز عشاء خواجگان جنازہ گاہ علی پور روڈ میں ہونا قرار پایا ہے ، جس میں شیر اہلسنت کنز العلوم حضرت ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کا اہم خطاب ہو گا ، انکے علاوہ مقرر شریں بیاں حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی خطیب کراچی واعظ خوش بیاں مولانا شفیق الرحمن خطیب جہلم انکے علاوہ مقامی علامء قراء نعت تشریف لائیں گے ،یہ عظیم الشان عرس زیر صدارت مجاہد کشمیر پیر طریقت مولانا محمد دین راجوری زیب سجادہ درگاہ قاری احمد حسین رحمتہ اللہ علیہ ہر سال بڑے اہتمام سے منایا جاتا ہے ، تمام
محبان اسلام سے گذارش ہے کہ اس روحانی محفل میں شرکت فرما کر ثواب دریں حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف کامیاب ہو کر خوشحال پاکستان بنائے گی
گجرات (جی پی آئی) تحریک انصاف کامیاب ہو کر خوشحال پاکستان بنائے گی ، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے کارکنان اور فرینڈز گروپ ڈوگہ شریف کے راہنما طاہر شوکت بٹ نے ڈوگہ شریف میں نمائندہ اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 104سے جس کو بھی ٹکٹ ملا اس سے بھرپور تعاون کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ نوجوان خوشحال پاکستان کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر فرینڈز گروپ کے مرکزی رہنما میاں سہیل انجم ، محمد شہباز عارف ، محمد وسیم اختر ، مبشر عمران ، چوہدری عاصم الیاس ، عدیل احمد بھٹی ، رمیز بھٹی ، ڈاکٹر ابرار احمد بھٹی ، ثاقب شکیل ، عمر شہزادہ ، ملک لہراسب ، غلام سرور ، محمد مدثر ، رمیز یونس ، چوہدری معاذافضل ، محمد وقاص ، ملک عتیق احمد ، محمد یسٰین زرگر ، خرم شہزاد زرگر ، چوہدری علی عباس بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بزم غلامانِ غلامانِ مصطفی محلہ اچادارا کے زیر اہتمام 11ویں عظیم الشان نعت فروغ عشق مصطفی بعنوان حق چار یار کانفرنس گزشتہ رات محلہ اچادارمنعقدہوئی
گجرات (جی پی آئی)بزم غلامانِ غلامانِ مصطفی محلہ اچادارا کے زیر اہتمام 11ویں عظیم الشان نعت فروغ عشق مصطفی بعنوان حق چار یار کانفرنس گزشتہ رات محلہ اچادارمنعقدہوئی ، جس کی صدارت پیر سید محمد اکمل عتیق شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ حبیبہ محلہ مسلم آباد نے فرمائی ، مہمانان خصوصی میں مخدوم مجاہد ملت ، جگر گوشہ ، پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، پیر سید حسن محمود شاہ اور زیب سجادہ آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف ، صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی تھے ،
محفل کا آغاز تلاوت کلام نور سے ہوا ، جس کی سعادت قاری محمد ایوب نے حاصل کی ، نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، مقامی نعت خوانوں میں محترم نسیم طاہر ٹونی ، محمد اکمل دریائی اور دلدار حسین شاہ نے حاضری پیش کی ، مہمان نعت خوان قاری احمد رضا جماعتی کو نقیب محفل نے بڑے خوبصورت انداز میں دعوت دی ، انہوں نے بڑے دلنشین انداز میں مداح سرائی کا شرف حاصل کیا ، پنڈال یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھا ، سلسلہ ثناء خوانی کے بعد عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے عالمی مبلغ اسلام ، مفتی اسلام ، خطیب پاکستان حضرت علامہ مفتی محمد انصر القادری کو حق چار یار کے موصوع پر بڑے زبردست انداز میں دعوت دی ، قبلہ مفتی پاکستان نے قرآن و حدیث کی روشنی میں شان حق چار یار پر زبردست بیان کیا ، حاضرین نے بڑے انہماک سے بیان سنا اور اچادار کی فضا اللہ اکبر ، یارسول اللہ ، حق چار یار کے نعروں سے گونج اٹھی ، اس محفل کے موقع پر چیئرمین شیخ محمد عرفان پرویز ، سرپرست خالد پرویز ، بانی محفل ڈاکٹر غلام ربانی عظیمی ، سینئر نائب صدر خرم شہزاد بھیا ، نائب صدر چوہدری محمد احسن ، نائب صدر نسیم طاہر ٹونی ، جنرل سیکرٹری شاہد یونس پہلوان ، فنانس سیکرٹری سنی خالد ، پریس سیکرٹری نوشاد و دیگر موجود تھے۔