گجرات کی خبریں 14.05.2013

الحاج ارشاد احمد بٹ نے عابد رضا کوٹلہ اور حاجی عمران ظفر کو کامیابی پر مبارک باد دی
گجرات (جی پی آئی)یوکے کی ممتاز کاروباری شخصیت الحاج ارشاد احمد بٹ نے نو منتخب ایم این اے چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ اور نو منتخب ایم پی اے حاجی عمران ظفر کو بذریعہ ٹیلی فون مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی کامیابی عوام کی محبت کا ثبوت ہے ، اور نو منتخب اراکین پارلیمنٹ عوام کی محبت کا قرض اتاریں گے اور قانون سازی کے ذریعے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ، انہوں نے کہا کہ جس طرح عوام نے میاں محمد نواز شریف کو مینڈیٹ دیا ہے اس سے ملک مضبوط ہو گا ، اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا اور انہوں نے عمران خان کی عیادت کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ، قوم کے لیڈروں کو ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہو کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور انتقامی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے ، ہماری دعائیں ملک اور نو منتخب حکومت کے ساتھ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تنظیم الغفاری پاکستان کے عہدیداران نے مسلم لیگ ن کے نو منتخب اراکین کو مبارک باد دی
گجرات (جی پی آئی)تنظیم الغفاری پاکستان کے مرکزی عہدیداران و اراکین نے مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے نو منتخب اراکین نوابزادہ مظہر علی ، حاجی عمران ظفر ، چوہدری عابد رضا ، چوہدری جعفر اقبال اور دیگر کو کامیابی پر مبارک باد دی ، وفد کی قیادت مرکزی سینئر نائب صدر تنظیم الغفاری پاکستان ، محمد نواز شاہد غفاری نے کی ، جبکہ دیگر غفاری برادران جن میں حاجی محمد یوسف غفاری ، محمد منشاء غفاری ، صدر یوتھ ونگ ڈاکٹر محمد مرتضیٰ غفاری ، عبدالغفار غفاری ، حاجی منیر احمد غفاری شامل ہیں اس موقع پر حاجی ناصر محمود ، حاجی عمران ظفر ، چوہدری مبشر ، نوابزادہ مظہر علی ، جعفر اقبال ، میجر معین نواز اور عابد رضا نے کہا کہ ہم تنظیم الغفاری پاکستان کے عہدیداران و اراکین کے تعاون کے مشکور ہیں ، ہم انشاء اللہ اپنے محسنوں کی محبت کو یاد رکھیں گے ، ہماری کامیابی دراصل آپ بھائیوں کی کامیابی ہے ، ہر فورم پر آپ کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے اور آپ کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن نتائج قبول کرتے ہوئے نئی حکومت بنانے والوں کو پانچ سال قوم کی خدمت کرنے کا موقع دیا جائے:انصر محمود
گجرات(جی پی آئی)الیکشن نتائج قبول کرتے ہوئے نئی حکومت بنانے والوں کو پانچ سال قوم کی خدمت کرنے کا موقع دیا جائے۔ چوہدری انصر محمود اور ڈاکٹر طارق سلیم کا مشرکہ بیان۔ پہلی بار قومی انتخابات کے عمل میں گئے شہر کی ہر یونین میں پرگرام کرانے والے ترغیبات اور کو ٹھکرا کر ساتھ دینے والوں کی محبتوں کا قرض نہیں بھولیں گئے۔فتح و شکست سے بے نیاز ہوکرعوامی بھلائی اور خدمت خلق کے عمل کا تسلسل جاری رہے گا۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہماری تمام تر جدوجہدکا مرکز اقامت دین اور ملک میں نظام عدل کا قیام ہے۔ جس کا پہلا قدم بھی منزل ہے اور آخر ی قدم بھی منزل ہے۔ ہم اللہ کے دین کی عمارت کھڑی کرنے والے مزدور ہیں۔مزدوری ڈٹ کر کی ہے اجر اللہ کے ہاں محفوظ ہے۔ عمارت کی تکمیل مزدور کی دلچسپی نہیں مالک کی مرضی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف ملک کی دوسری بڑی جماعت کے طور پر ابھری اور اس کا کریڈٹ عوام کوجاتا ہے:سلیم سرور جوڑا
گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق امید وار حلقہ پی پی111 چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی دوسری بڑی جماعت کے طور پر ابھری اور اس کا کریڈٹ عوام کوجاتا ہے ۔ جنہوں نے خاندانی اور وراثتی نظام کے خاتمے کیلئے قلیدی کردار ادا کیا ، خواتین اور نوجوانوں نے انتخابات میں بھر پور حصہ لیکر تبدیلی کے سمبل میں جان ڈال دی ہے ۔تحریک انصاف کی سیاست ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے ہے ۔تحریک انصاف ملک کے گھمبیرمسائل کے حل کیلئے مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں جوڑا ہائوس میں ملاقات کیلئے آنیوالے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔3 دنوں سے عوامی وفودصنعتکاروں ، تاجروں اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے چوہدری سلیم سرو رجوڑا سے ملاقات کی ۔اس موقع پر تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف عرفان سلیم بٹ، چوہدری ہاشم زیب جوڑا ، قاسم امجد ترہنگی ، شیخ عرفان شفیع ، ساجد صراف ، منیر احمد قریشی ،عامر خان ، افتخار نبی اور دیگر موجود تھے۔چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ قائد تحریک عمران خان سے پوری قوم کی وابستہ توقعات پوری ہونگی۔حلقہ پی پی 111 کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ہمارے دروازے عوام الناس کیلئے کھلے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں تبدیلی کا جو نعرہ لگایا ہے انشاء اللہ تعالیٰ ہمارا یہ مشن جاری رہے گا ۔انہوںنے کہا کہ گجرات میں کسی ایک ساتھ نا انصافی اور عوام کی حق تلفی ہوئی تو وہاں تحریک انصاف ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیارہ مئی کے انتخابات میں چوہدری سلیم سرور جوڑا بھاری اکثریت سے جیتے ہوئے تھے: قاسم امجد ترہنگی
گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ادنیٰ کارکن ابھرتی ہوئی نوجوان قیادت چوہدری قاسم امجد ترہنگی نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کے انتخابات میں حلقہ پی پی 111 چوہدری سلیم سرور جوڑا بھاری اکثریت سے جیتے ہوئے تھے انہیں ایک منظم اورٹیکنیکل دھاندلی کر کے ہرایا گیاہے ، خدا کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے جن لوگوں نے بھی عوام کے فیصلے کو بدلا ہے ، انکو ایک نہ ایک دن اس کی سزا عوام ہی اپنے ووٹ کی طاقت سے دینگے ۔ انہوںنے کہا کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا ۔ چوہدری قاسم امجد ترہنگی نے مزید کہا کہ گجرات کے پولنگ اسٹیشنوں میں لوکل عملہ کو تعینات کیا گیا جن میں اکثریت نے نتائج میں رد و بدل کر کے عوامی فیصلے کی تذلیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ پی پی 111 شہر میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی:مرزا شہزاد بیگ
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے سٹی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مرزا شہزاد بیگ نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 111 شہر میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ، خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر رزلٹ کی گئی ۔ گھنٹے رو کے گئے اور ان میں تبدیلیاں کی گئیں اصل جیت سلیم سرور جوڑا کی ہوئی جس کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں جعلی لیڈروں نے ایک دفعہ پھر کاروائی ڈالی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام انتخابات میں عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا ہے:جاوید بٹ
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق سٹی صدر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا ہے جو عوام کا مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے اور اب حکومت سنبھالنے کے بعد مسلم لیگ ن ایک بھر پور ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریگی اور ملک و قوم کو مسائل و مشکلات کی دلدل سے باہر نکالے گی ۔ انہوںنے کہا کہ عوام نے نواز شریف کی تجربہ کار قیادت اور پنجاب حکومت کی مثالی کارکردگی کو ووٹ دیئے ہیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی ترقی و ضامن ہے اور مسلم لیگ کی حکومت ملک سے بجلی کا بحران ختم کریگی اور تمام وعدے پورے کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقتدار کے نشئے میں دھت عوام مسائل حل نہ کرنے والوں کو عوام نے انجام تک پہنچا دیا:یاورعباس
گجرات (جی پی آئی)اقتدار کے نشئے میں دھت عوام مسائل حل نہ کرنے والوں کو عوام نے انجام تک پہنچا دیا۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی یاورعباس نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے لیے بھی بڑے چیلنجز میں سے انرجی بحران ، مہنگائی ، غربت ، دہشت گردی اور بے روزگاری ہے اگر پانچ سالہ دور حکومت میں یہ مسائل حل نہ ہوئے تو انتخابات کے نتیجہ میں بننے والی نئی حکومت کا حشر اس سے بھی بدتر ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں ۔عوام نے اگر مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ہے تو ن لیگ کو بھی چاہیے کہ وہ عوامی دکھوں کا مداوا کریں اور عوام کو زبانی جمع خرچ کی بچائے حقیقی طور پر عملی ریلیف فراہم کرے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ تمام صنعتی پہیے کا دارومدار انرجی کی بحالی پر ہے ۔ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے نتیجے میں جہاں صنعتیں چلیں گی وہاں چھوٹے پیمانے پر کاروباری حضرات کا بھی روزگار بہتر ہوگا۔ انہوںنے مزید کہا کہ حکومت اپنے چہیتوں کو نوازنے کی بجائے اہل افراد کو وزارتیں دے اور کرپشن پر قابو پانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع گجرات میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن ٹیم/ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی
گجرات(جی پی آئی) موسم برسات اور متوقع سیلاب کی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر ضلع گجرات میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن ٹیم/ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق تشکیل پانے والی کمیٹی کے چئیر مین ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیض ہوں گے جبکہ ممبر ان میں قائمقام ڈی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر محمد لطیف، ڈی ڈی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر محمد لطیف، ڈی ڈی او ہیلتھ کھاریاں ڈاکٹر علی محمد شاہ، ڈی ڈی او ہیلتھ سرائے عالمگیر ڈاکٹر ممتاز احمد، ڈی سی این پی ڈاکٹر اکرم جنجوعہ، پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ ڈاکٹر لیاقت علی خان، سی ڈی سی او گجرات تنویر علی، ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر محمد عارف، ڈی ایس وی محمد ارشد شامل ہیں۔ کمیٹی کی ذمہ داری کوآرڈینیشن اور مینجمنٹ ہوگی جبکہ اور یہ ڈ سٹرکٹ ڈیسزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے قریبی رابطہ میں رہ کر کام کر ے گی۔کمیٹی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ وار میٹنگ کرے گی تاہم زیادہ بارشوں ، سیلابی صورتحال کی صورت میں کم وقفے سے اجلاس منعقد کئے جاسکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یورپی یونین انتخابی مبصر مشن کے ممبران ڈونل فلپ بلیک اور اینی سکاٹ ویڈٹ نے گذشتہ روز ضلع گجرات کا دورہ کیا
گجرات(جی پی آئی)یورپی یونین انتخابی مبصر مشن کے ممبران ڈونل فلپ بلیکDonal Philp Blackاور اینی سکاٹ ویڈٹAnne Skatvedtنے گذشتہ روز ضلع گجرات کا دورہ کیا اورقومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے ریٹرننگ افسران سے ملاقات کی۔ فاضل ریٹرننگ افسران نے مبصرین کو انتخابی عمل کے بارے میں مکمل بریفنگ دی اور پولنگ سامان کی ترسیل، ووٹنگ ، سکیورٹی اور نتائج کی تیاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوںنے مبصرین کے مختلف سوالوں کے بھی تسلی بخش جوابات دیے۔ یورپی یونین مبصر مشن نے بات چیت کے دوران انتخابی عمل پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے
گجرات(جی پی آئی)گجرات پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 135گرام چرس ،1کپی شراب ،1عدد پسٹل 30بوراور12بور رائفل برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے ۔تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے دوران ناکہ بندی ملزم محمد کاشف ولد محمد اسلم جٹ سکنہ گوجرانوالہ سے 135گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ ٹانڈہ پولیس نے دوران ناکہ بندی ملزم راشد ولد اللہ دتہ قوم گجر سکنہ ٹانڈہ سے 1کپی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے دوران گشت ملزم قیصر عظیم ولد محمد عظیم کھوکھر سکنہ محلہ شاد باغ لالہ موسیٰ کو نشہ شراب کی حالت میں گرفتار کر تھانہصدر سرائے عالمگیر پولیس نے ملزم قیصر محمود ولد بوٹا خاں قوم جٹ سکنہ قصبہ کریالی سے رائفل 12بور برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔تھانہ سول لائن پولیس نے دوران گشت ملزم غلام مرتضیٰ ولد خالد حسین کوٹ اللہ بخش سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔