گجرات کی خبریں 14.06.2013

حکومت پنجاب کی طرف سے نہروں اور دریائوں پر نہانے پر پابندی کے باوجود رش دیکھنے میں آ رہا ہے
گجرات (جی پی آئی ) حکومت پنجاب کی طرف سے نہروں اور دریائوں پر نہانے پر پابندی کے باوجود رش دیکھنے میں آ رہا ہے، اور لوگوں کی کثیر تعداد، دریاء چناب اور نہر ساروکی پر نہانے میں مشغول ہے، ہر سال کئی جانیں لقمہ اجل بن جاتی ہیں، لیکن حکومتی طور پر مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت سائیں کرم الٰہی سرکار المعروف سائیں کانوواں والی سرکار کے عرس مبارک کی تقریبات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
گجرات (جی پی آئی ) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت سائیں کرم الٰہی سرکار المعروف سائیں کانوواں والی سرکار کے عرس مبارک کی تقریبات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، گدی نشین سائیں اختر حسین کی نگرانی میں دن رات دربار شریف پر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، دربار شریف کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے، اور انتظامی امور مکمل کیے جا رہے ہیں، سائیں ساجد حسین ان کی معاونت کر رہے ہیں، عرس کی تقریبات 29 جون سے شروع ہوکر 2 جولائی تک جاری رہیں گیں ، جس میں ملک بھر سے عقیدت مند کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوکے کی ممتاز شخصیت حاجی ارشاد احمد بٹ نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے
گجرات (جی پی آئی ) یوکے کی ممتاز شخصیت حاجی ارشاد احمد بٹ نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی اہلیہ کی وفات پر ان سے اظہار افسوس کیا ہے یا نماز جنازہ میں شرکت کی ہے، انہوں نے کہا کہ میں ان دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے غم کی ان گھڑیوں میں میرا ساتھ دیا، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو اجرء عظیم عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی اوگجرات اور LPG یونین کے کامیاب مذاکرات کے بعد LPG کی 22 روزہ ہڑتال ختم کر دی گئی
گجرات (جی پی آئی ) ڈی سی اوگجرات اور LPG یونین کے کامیاب مذاکرات کے بعد LPG کی 22 روزہ ہڑتال ختم کر دی گئی، گزشتہ روز ڈی سی او گجرات محمد آصف بلال لودھی، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود اور LPG یونین کے نمائندگان کی میٹنگ ہوئی، کئی گھنٹے جاری رہنے والی طویل میٹنگ میں حاجی ناصر محمود کی کوششوں سے کامیاب مذاکرات کے بعد 22 دن کی ہڑتال ختم کر دی گئی، اس موقع پر ڈی سی او گجرات محمد آصف بلال لودھی نے کہا کہ LPGکمپنی کے منظور شدہ ڈیلرز اپنی اپنی ایجنسیوں میں LPG گیس سیل کر سکتے ہیں اور انہیں کوئی بھی محکمہ تنگ نہیں کرئے گا ، LPG کے جنرل سیکرٹری مہر محمد جمیل نے ڈی سی او کو یقین دلایا کہ کسی بھی گیس ایجنسی پر سلنڈروں کی ری فلنگ نہیں کی جائے گی، اس موقع پر LPGیونین کے عہدیداران چوہدری رفاقت نت، حاجی سعید اختر و دیگر ممبران بھی موجود تھے، یاد رہے کہ گزشتہ تین ہفتوں سے گجرات میں سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف چھاپے مارنے اور پکڑنے کے ساتھ ساتھ کمپنی کے منظور شدہ ڈیلروں ک بھی ناجائز تنگ کیا جا رہا تھا ، جس پر LPG یونین پچھلے 22 روز سے ہڑتال پر تھی اور اس ہڑتال کی وجہ سے گجرات کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب شہید ٹیچر سمیعہ اعظم کو سول ایوارڈ دینے کے سلسلہ میں کوششیں کرے گی
گجرات (جی پی آئی ) حکومت پنجاب شہید ٹیچر سمیعہ اعظم کو سول ایوارڈ دینے کے سلسلہ میں کوششیں کرے گی، ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے گزشتہ روز انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سکول شیر ربانی گجرات کیمپس کی تقریب تقسیم انعامات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں مثالی کردار ادا کر رہے ہیں، اساتذہ کا کردار طلباء کی کامیابی میں اقلیدی ہے، ہم فروغ تعلیم کے سلسلہ میں بھرپور طریقہ سے اقدامات کرینگے، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سکول سسٹم نے جس انداز میں کام شروع کر رکھا ہے وہ قابل تحسین ہے، جس طرح شہید معلمہ نے قربانی دیکر اپنے طلباء کی جانیں بچائی ہیں یہ مثالی کردار ہے، اور ہم اپنی اس بہن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جس نے یہ ثابت کیا ہے کہ اساتذہ اپنے بچوں کے حقیقی والدین سے بڑھ کر کام کرتے ہیں، اور اگر اساتذہ کا کردار مثبت ہو تو بچے مثالی شہری بن کر سامنے آتے ہیں ، شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سکول سسٹم کا مقصد طلباء کے کردار کی مضبوطی اور انہیں ذمہ دار شہری بنانا ہے ، اس موقع پر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے، اور بچوں کی کارکردگی کو مہمانانِ گرامی نے بے حد سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے وفد نے چوہدری علی ابرار جوڑا کی سربراہی میں گزشتہ روز موضع راجیکی میں شہید ٹیچر سمیعہ اعظم اور شہید بچوں کی قبروں پر حاضری دی اور پھول چڑھائے
گجرات (جی پی آئی ) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے وفد نے چوہدری علی ابرار جوڑا کی سربراہی میں گزشتہ روز موضع راجیکی میں شہید ٹیچر سمیعہ اعظم اور شہید بچوں کی قبروں پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر محمد یاسین ناصر، محمد اشرف منہاس، خاور بشیر بٹ، ملک فراز آف گرافکس، افتخار بھٹہ، مرزا اکبر بیگ برلاس، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری، نصر اللہ بھٹی، مہر ظفر اقبال، شاہد جاوید ملک آف پاکستان موٹرز و دیگر راہنمابھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد افضل کھوکھر جو کہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے
گجرات (جی پی آئی ) ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد افضل کھوکھر جو کہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ بجلی والا قبرستان میں ادا کی گئی، اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی، پنجاب ٹیچر یونین کے راہنما محمد عامر بوٹا نے کہا ہے کہ ماسٹر محمد افضل کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، اور انہوں نے شعبہ تعلیم کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے کہا ہے کہ سانحہ منگووال افسوسناک ہے
گجرات (جی پی آئی ) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے کہا ہے کہ سانحہ منگووال افسوسناک ہے، جس میں معصوم جانیں لقمہ اجل بنیں اللہ تعالیٰ شہدائے کے درجات بلند کرے وہ گزشتہ روز موضع راجیکی میں شہید ہونے والی ٹیچر سمیعہ اعظم اور بچوں کے گھروں میں فاتحہ خوانی کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ غیر سیاسی ، غیر انتخابی تنظیم ہے، اور یہ لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونا اپنا فرض سمجھتی ہے ، سٹیزن فرنٹ کے تمام اراکین عوام کے دکھ درد میں شریک ہیں، خصوصاً سانحہ منگووال کے شہداء کے غم میں شرکت کیلئے ہم آئے ہیں، شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا ان بچوں کی شہادت نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جھنجوڑ دیا ہے اور ہر طرف قانون کی بات ہو رہی ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اس موقع پر محمد یاسین ناصر، محمد اشرف منہاس، خاور بشیر بٹ ، ملک فراز آف گرافکس ، افتخار بھٹہ، مرزا اکبر بیگ برلاس، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری، نصر اللہ بھٹی ، مہر ظفر اقبال، شاہد جاوید ملک آف پاکستان موٹرز و دیگر راہنما ان کے ہمراہ تھے، چوہدری علی ابرار جوڑا نے کہا کہ ہم اس سانحہ میں شہید ہونے والی فرض شناس ٹیچر سمیعہ اعظم کو خصوصی ایوارڈ دینگے اس سلسلہ میں جلد تقریب کا اہتمام کیا جائیگا، جس میں یہ ایوارڈ دیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونائیٹڈ فرینڈز انجمن کشمیریاں رجسٹرڈ گجرات کے سیکرٹری جنرل مسعود سرور راٹھور نے کہا ہے کہ یونائیٹڈ فرینڈز خالصتاً دکھی انسانیت کی فلاح کیلئے کام کر رہی ہے
گجرات (جی پی آئی ) یونائیٹڈ فرینڈز انجمن کشمیریاں رجسٹرڈ گجرات کے سیکرٹری جنرل مسعود سرور راٹھور نے کہا ہے کہ یونائیٹڈ فرینڈز خالصتاً دکھی انسانیت کی فلاح کیلئے کام کر رہی ہے، آج مہنگائی کے اس دور میں مریضوں سے ٹوکن فیس کے طور پر 10 روپے چارج کر کے انہیں وہ تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے، جو بڑے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ملتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹوکن فیس پانچ پہلے ہی تھی نوٹ ختم ہو جانے کی وجہ سے 10 روپے کی گئی انہوںنے کہا یونائیٹڈ انجمن کشمیریاں رجسٹرڈ کے پلیٹ فارم سے ہم اپنے حصہ کا کام کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ کو ہماری ادا پسند ہے، یہی وجہ ہے کہ سالوں سے سلسلہ چل رہا ہے، انہوں نے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے، مقامی صحافی نصیر احمد ہنجرا کو پریس سیکرٹری نامزد کرتے ہوئے انہیں یونائیٹڈ فرینڈز کے دفتر میں بیٹھنے کی ہدایت بھی کر دی ہے ، نصیر احمد ہنجرا نے باقاعدہ ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کی
گجرات(جی پی آئی)DPO گجرات کی ہدائیت پر گجرات پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے 3عدد پسٹل 30 بور،1بوتل شراب اور 2کس شرابیوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تھانہ صدر گجرات پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ملزم خالد جاوید ولد نذیر احمد قوم ترکھان سکنہ دھیرکے کلاں سے 1بوتل شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے دوران گشت 2کس ملزمان کو نشہ شراب کی حالت میں دھت ہوکر غل غباڑہ کرتے ہو ئے گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔احسن وہاب ولد عنصر محمود قوم گجرسکنہ مرزا ،عدنان اختر ولد عبدالقادر قوم گجر سکنہ مرزا ۔تھانہ رحمانیہ پولیس نے دوران گشت ملزم عرفان احمدولد محمد نواز قوم گجر سکنہ وڑائچانوالہ سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے ملزم خالد عرف کالا ولد عبدالحمید قوم مصلی سکنہ پنڈ دادنخان سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے دوران گشت ملزم محمد وقاص ولد محمد اعظم سکنہ ملکی سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع گجرات میں ابتک خسرے کے165 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں : ڈاکٹر خالد فیض
گجرات(جی پی آئی ) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیض نے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں ابتک خسرے کے165 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں سے 32 مریضوں میں خسرے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم اس خطرناک مرض سے ضلع میں ایک بھی موت نہیں ہوئی۔ اس خطرناک مرض سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ڈاکٹر ز کے ساتھ میٹنگز کے ساتھ عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے آگاہی پروگرام پر عمل کیا جارہا ہے۔ جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کے پاس ویکسیئن کا سٹاک موجود ہے۔ ڈی سی او گجرات بھجوائی جانے والی ایک رپورٹ میں ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ صوبہ بھر میں ابتک خسرہ کے 17,500 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
جبکہ اس مرض سے 161 اموات ہو چکی ہیں تاہم ضلع گجرات میں صورت حال تشویشناک نہیں ہے ۔جسکی وجہ انسداد خسرہ کے لئے ضلعی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے عوام میں اگہی کے پروگرام، حفاظتی ٹیکوں کے کورسز پر بھر پور توجہ اور حکومتی ہدایات کیمطابق انسداد خسرہ کے لئے اقدامات کی سخت مانیٹرنگ اور شہریوں کا تعاون ہے، انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرات میں ابتک صرف 165 مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں اور ان میںسے صرف 32 میں خسرہ کی تصدیق ہو سکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے ماضی میں آگہی پروگرام منعقد کئے جاتے رہے ہیں جبکہ 17جون کو ایک اور آگہی واک اور 19 جون کو ڈی سی او کی زیر صدارت سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے جن 132 علاقہ جات سے خسرہ کے 165 مشتبہ کیسز کی نشاندہی ہوئی تھی ان میں 6ماہ سے 10 سال تک عمر کے 16233 بچوں کی خسرہ سے بچائو کے لئے ویکیسنیشن کر دی گئی ہے جبکہ اس مقصد کے لئے خسرہ سے بچائو کی ویکسین کی 17825 خوراکیں استعمال کی گئی ہیں۔ڈاکٹر خالد فیض نے بتایا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں رواں سال ابتک خسرہ کے 34 مریض بچوں کو داخل کیا گیا ہے جنہیں علاج کی بہترین سہولیا ت فراہم کی گئیں اور صحت یاب ہونے کے بعد تمام بچوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے اوراس مرض سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔ ای ڈی او ہیلتھ نے واضع کیا کہ خسرہ سے بچائو کے لئے ویکسینAnti Rabies Vaccine(AVR) کی قلت کے حوالے سے بھی تاحا ل کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اور اس وقت بھی ضلع میں اس ویکیسن کی قابل ذکر تعداد موجود ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الخدمت اسلامک مائیکروفنانس تقریب تقسیم چیک کل جامع مسجد شفیق میں ہو گی
گجرات (جی پی آئی)الخدمت اسلامک مائیکروفنانس تقریب تقسیم چیک کل جامع مسجد شفیق میں ہو گی۔ الخدمت اسلامک مائیکروفنانس اس ماہ 15افراد کو 360,000/- کی رقم فراہم کرے گی۔ الخدمت اسلامک مائیکروفنانس03 افراد کو سیٹیزن ویلفیئر سوسائٹی کھاریاں رقم فراہم کرے گی۔ مہمان خصوصی میاں عبد الحق (پریزیڈنٹ
یورپین کونسل ، وائس پریزیڈنٹ یو کے اسلامک مشن ) ہوں گے گجرات(پریس ریلیز)الخدمت مائیکروفنانس ضلع گجرات کے زیراہتمام15افراد کو 360,000/- کی رقم فراہم کرے گی۔تفصیلات کے مطابق الخدمت مائیکروفنانس سے قرض حاصل کرنے والے افراد میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب جامع مسجدشفیق جی ٹی روڈ کھاریاں میں منعقد ہو گی۔ مہمان خصوصی میاں عبد الحق (پریزیڈنٹ یورپین کونسل، وائس پریزیڈنٹ یو کے اسلامک مشن )ہوں گے ۔تقریب کی صدارت مائیکرو فنانس ڈائریکٹر چوہدری غضنفر اقبال کریں گے۔ دیگر مہمانان میں سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ(وائس پریذیڈنٹ الخدمت فائونڈیشن پنجاب ریجن، صدر الخدمت فائونڈیشن گجرات چوہدری عمران انورہوں گے ۔یاد رہے کہ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات اب تک 278 افراد کوباون لاکھ اٹھارہ ہزار (5,218,000/-) کے چھوٹے بلاسود کاروباری قرضے فراہم کرچکی ہے۔