گجرات کی خبریں 15.04.2013

صاحبزادہ محمود الحق آوانی ، صاحبزادہ مسرور الحق آوانی اور صاحبزادہ مقصود الحق آوانی (مرحوم) کی والدہ ماجدہ کی برسی آستانہ عالیہ آوان شریف گلشن محبوب مہمدہ شریف میں ہوئی
گجرات (جی پی آئی)آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی ، صاحبزادہ محمود الحق آوانی ، صاحبزادہ مسرور الحق آوانی اور صاحبزادہ مقصود الحق آوانی (مرحوم) کی والدہ ماجدہ اورزیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی کی دادی جان کی برسی آستانہ عالیہ آوان شریف گلشن محبوب مہمدہ شریف میں ہوئی ، برسی کی تقریب کے موقع پر پروقار محفل کا اہتمام کیا گیا ، جس کی صدارت صاحبزادہ منصور الحق آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف نے کی ، جبکہ تقریب کی سرپرستی صاحبزادہ رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف نے کی ، صاحبزادہ مسرور الحق آوانی نے محفل کی قیادت کی اور محفل کے تمام انتظامات صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی زیر نگرانی ، نثار احمد نثاری ، صاحبزادہ عبدالرحمن ، میاں جمال صفدر و دیگر سنگی حضرات نے کی ، ممتاز عالم دین مفتی اسلام مفتی محمد انصر القادری نے فلسفہ موت و حیات پر روح پرور خطاب کیا ، اور شرکاء کے دلوں کو دین علم سے خوب منور کیا ، سٹیج سیکرٹری کے فرائض ممتاز عالم نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، اور ملک کے نامور نعت خواں عارف شاہدگوندل ، حافظ محمد صدیق ، سید افتخار شاہ اور ارشد محمود نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں عقیدت پیش کیا ، برسی کی محفل میں آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کے سینکڑوں عقیدت مندوںنے شرکت کی ، پیر سید انتصار الحسن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف اور پیر سید زاہد الحسن شاہ ترمذی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف ، پیر سید حسن شاہ گجراتی ، پیر سید انور حسین شاہ نے خصوصی شرکت کی ، محفل میں شرکت کرنے والوں میں پروفیسر سید اعجاز حسین شاہ ، شیخ محمد شفیق ، حنان مصطفی ، نوید اختر ، شہزاد افضل ، عابد بٹ PTCL، ارشد محمود PTCLاحمد نوید ، رمیض رضا ، بھائی محمد شبیر آ ف فیصل آباد ، مولوی غلام رسول آف فیصل آباد ، بھائی محمد اجمل ، چوہدری محمد جاوید آف اعوان شریف ، چوہدری محمد اسلم ، نوید احمد آف فیصل آباد ، پروفیسر عارف چٹھہ ، یحییٰ نثار ، محمد اقبال صراف ، قیصر محمود ، چوہدری محمد ناظم آف ڈھینڈہ کلاں ، مظہر الاسلام ، محمد مقبول ، شہزاد احمد ، عمر امین ، محمد علی ، محمد نواز آف ڈھینڈہ کلاں ، محمد منور ، میاں محمد صفدر ، حنان مصطفی ، محمد سجیل خان و دیگر سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ محترمہ بی بی سمیرا الٰہی نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی نے اہل گجرات کو علم سے مالا مال کر دیا ہے
گجرات (جی پی آئی)سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ محترمہ بی بی سمیرا الٰہی نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی نے اہل گجرات کو علم سے مالا مال کر دیا ہے آج گجرات کے علاوہ ضلع منڈی بہائوالدین ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ کی بچیاں بھی گجرات یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتی ہیں ، انہوںنے کہا پرویز الٰہی نے ضلع گجرات کے باسیوں کے تمام خواب پورے کیے ہیں وہ انشاء اللہ کامیاب ہو کر مزید یونیورسٹیاں بنائیں گے اور اب میٹرک کے بعد بی اے تک تعلیم مفت کریں گے ، وہ گزشتہ روز سابق چیئرمین بلدیہ میاں ناظم انصاری کی رہائشگاہ محلہ دسوندی پورہ میں خواتین کے انتخابی اکٹھ سے بات چیت کررہی تھیں ، انہوں نے کہا گجرات کا جتنا درد ہمارے خاندان کو ہے ، مخالفین کو نہیں وہ یہاں چند روز کے مہمان ہیں جلد گجرات سے واپس اپنے گھروں کو ہولیں گے اس اکٹھ سے سابق ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری نے کہا خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے جتنا کام چوہدری برادران نے صحیح معنوں میں گجرات کی خدمت کی ہے ، سابق ایم پی اے خدیجہ فاروقی نے کہا پنجاب حکومت نے پانچ سال لاہور کو ہی سنوارنے میں گذار دئیے ، جنگلہ بس ، تندور سکیم جیسی ناکارہ سکیم پر اربوں روپے خرچ کر کے پنجاب کے خزانہ کو خالی کر دیا ، والدہ میاں عدنان ناظم انصاری نے کہا میرا سسرمیرے شوہر چوہدری برادران کے لیے خدمات سرانجام دے چکے ہیں اب بیٹے بھی چوہدری برادران کی کامیابی کے لیے پوری کوشش کریں گے ، میاں عدنان ناظم انصاری نے کہا والد اور تایا جان کا ادھورا مشن پورا کروں گا ، یونین کونسل 47سے چوہدری برادران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائوں گا اس موقع پر میاں فرمان ناظم انصاری سابق کونسلر بیگم انور کمبوہ نے بھی خطاب کیا ، جبکہ سٹی صدر گل نجیب چیمہ ، رخسانہ الٰہی ، بیگم ریاض مشتاق ، کشور تسنیم اور دیگر بھی موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ولانا قاری احمد حسین صدیقی کا 35واں سالانہ عرس 27اپریل بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء خواجگان جنازہ گاہ و مسجد علی پورہ روڈ پر ہو گا
گجرات (جی پی آئی)مولانا قاری احمد حسین صدیقی کا 35واں سالانہ عرس 27اپریل بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء خواجگان جنازہ گاہ و مسجد علی پورہ روڈ پر ہو گا ، خصوصی خطاب ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کریں گے ، جبکہ مقرر خوش بیاںشبیر احمد کراچی ، مولانا شفیق الرحمن جہلم کے خطاب کے علاوہ مقامی ثناء خوان کریں گے ، پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، صاحبزادہ فضل کریم کا ہمارے خاندانی تعلقات تھے وہ ہمیں بھائیوں کی طرح عزیز ہیں ان کی جماعت اہلسنت کے لیے بڑی خدمات تھیں انہوںنے انتھک محنت کر کے ذریعے قیام بنایا ، انہوںنے طالبات کی دھمکی کے باوجود انہوںنے اہلسنت کیلئے مقابلہ کیا اور ہر جگہ پر اہلسنت کے پلیٹ فارم کو مضبوط بنایا ، سنی اتحاد کونسل کے حوالے سے بھی ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی ، بحیثیت وفاقی وزیر مذہبی امور انہوںنے جو کارنامے سرانجام دئیے اس کی مثال نہیں ملتی ، انہیں اپنے والد محترم کے مشن کو آگے بڑٹھانے کے سلسلہ میں شبانہ روز کام کیا ، دوست یا دشمن ہر کسی کے پاس چلے جاتے تھے اور گجرات میں ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائیگا ، جس میں اہلسنت کے اکابرین بھرپور شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موضع شیخ پور کی ممتازشخصیت لالہ محمد اشرف نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 104کے ساتھ گزشتہ پانچ سالوں میں جو زیادتیاں روا رکھی گئی ہیں
گجرات (جی پی آئی)موضع شیخ پور کی ممتازشخصیت لالہ محمد اشرف نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 104کے ساتھ گزشتہ پانچ سالوں میں جو زیادتیاں روا رکھی گئی ہیں اب ان کا یوم حساب آ گیا ہے اور ہم مثبت فیصلہ کرینگے اور انتخابات میں ان لوگوں کو کامیاب کریں گے جو عوام دوست ہونگے اور جن لوگوں نے عوام کے ساتے زیادتیاں کی ہیں ان کو عوام بھول نہیں سکتی ، انہوںنے کہا کہ آنے والے انتخابات میں عوام صحیح احتساب کرے گی جن لوگوں نے عوام سے زیادتیاں کی ہیں وہ خود جواب دیں گے ، کیونکہ این اے 104 میں کوئی نمایاں کام نہیں ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری نے صاحبزادہ فضل کریم کی وفات پر اظہار افسوس کیا
گجرات (جی پی آئی)عالمی تنظیم اہلسنت کے امیر اور مرکز اہلسنت نیک آباد کے سجادہ نشین پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری نے چیئرمین کونسل صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کے وصال پر گہرے غم کا اظہار کیا اور حاجی فضل کریم صاحب کی وفات کو پاکستان اور دینی حلقوں کے لئے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے ۔پیر محمد افضل قادری نے کہا: حاجی فضل کریم نے ایم این اے اورچیئرمین سنی اتحاد کونسل کی حیثیت سے ہمیشہ پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے آواز بلند کی اور بے مثال جرأت کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوجوان نسل کی بہترین تعلیم و تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے
گجرات (جی پی آئی)نوجوان نسل کی بہترین تعلیم و تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر علامہ ساجد محمود قادری نے دی پنجاب سکول دسوندھی پورہ گجرات کی تقریب تقسیم انعامات کے دوران کیا ، جس کی صدارت چوہدری محمد عنصر نے کی اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان نسل کو بہترین تعلیم و تربیت کے مواقعے ملیں تو مستقبل کے چیلجز کا سامنا کر سکتے ہیں ، اور گجرات میں ایسے تعلیمی اداروں کی کمی ہے جہاں پر نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے حوالہ سے مناسب انتظامات ہوں ، مجھے خوشی ہے کہ دی پنجاب سکول میں بہترین اساتذہ موجود ہیں جو اپنی صلاحتیں ملک و قوم کی ترقی کیلئے صرف کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم چوہدری عنصر محمود ، سر احسان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو نوجوان نسل کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم ایسے تعلیمی اداروں کیلئے تعاون کرتا ہے جن میں نو پرافٹ نو لاس کے تحت طلباء کو تعلیم فراہم کی جا تی ہے ، ممتاز ماہر تعلیم شاہد بھٹی چیف ایگزیکٹو پاکستان کامرس کالج نے کہا کہ اگر ملکر کام کیا جائے تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں ، اور ہمیں خوشی ہے کہ دی پنجاب سکول ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جہاں پر نوجوان نسل کی بہترین تربیت کی جا رہی ہے ، ڈاکٹر نذیر احمد نے کہا کہ دی پنجاب سکول میں آ کر دلی خوشی ہوئی ہے اور ہم تمام منتظمین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ وہ ایک نیک مقصد کیلئے میدان میں آئے ہیں ، چوہدری محمد عنصر نے کہا کہ دی پنجاب سکول کا مشن خدمت خلق ہے اور اس مشن کے تحت نوجوان نسل کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے ، سر احسان نے کہا کہ ہم ٹیوشن مافیا کے خلاف جہاد کرتے ہوئے بچوں کو اضافی بوجھ سے چھٹکارا دلوائیں گے تا کہ بچے ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنی صلاحتیں برئوے کار لائیں ، اس موقع پر مہمانان گرامی نے طلباء میں انعامات تقسیم کیے ، کلاس ہفتم میں اول طیبہ حسنات ، دوئم ثمینہ ، کلاس ششم میں اول مریم ریاض ، دوئم مہرین ، کلاس پنجم میں اول ثروت ، دوئم رمشا ، کلاس چہارم میں اول غلام مرتضیٰ ، دوئم رمشا پرویز ، کلاس سوئم میں اول ماہ نور ، دوئم عبدالرحمن ، کلاس ون میں اول اقراء فیاض ، دوئم محمد علی سعید ، کے جی ون میں اول مواز احمد ، دوئم احمد حسن ، اس موقع پر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے اور ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوبل پریس انٹرنیشنل میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی)گلوبل پریس انٹرنیشنل میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی ، جس کی صدارت ممتاز عالم دین علامہ محمد دین رجواری نے کی ، نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، خصوصی خطاب خواجہ شکیل احمد اویسی نے کیا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں ختم پاک کے حوالہ سے بیان کیا ، ثناء خوانِ رسول مظہر عزیز بٹ ، علی نسیم چشتی ، قاری مقصود احمد قادری ، قاری عبدالغفار نے ہدیہ نعت پیش کیا ، اس موقع پر ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، عامر چوہدری اور یاسر احمد وریاء نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسیحی برادری چرچوں کو سیاسی اکھاڑنے نہیں بننے دیں گے :ارشد بھٹی
گجرات (جی پی آئی)مسیحی برادری کی ممتاز شخصیت ارشد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گجرات کی مسیحی برادری چرچوں کو سیاسی اکھاڑے نہ بنائے ، عبادت گاہوں کے تقدس کو پامال نہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ چرچوں کو صرف عبادت کے لیے استعمال کیا جائے نہ کہ سیاسی پروگرام منعقد کیے جائیں ، انہوںنے کہا کہ مسیحی کلیسا کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے ، پادری کو چاہیے کہ عبادت گاہوں کو اپنی ذات کیلئے استعمال میں نہ لایا جائے کیونکہ کلیسا کسی کی جاگیر نہیں ، محض عبادت کیلئے بنائے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم تمام مسیحی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ مذہبی عبادت گاہوں کو ذاتی طور پر استعمال کرنے والوں کا بائیکاٹ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیلپ سوسائٹی فارسوشل ویلفیئر محلہ سردار پورہ یو سی 46نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈینگی سپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا
گجرات (جی پی آئی)ہیلپ سوسائٹی فارسوشل ویلفیئر محلہ سردار پورہ یو سی 46نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈینگی سپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا ، چیئرمین چوہدری عامر جاوید ، حاجی آفتاب نذیر جہلمی اور مظہر اقبال کی نگرانی میں تمام علاقوں میں ڈینگی سپرے کیا گیا اس موقع پر نائب صدر صوفی محمد اشرف نقشبندی ، جنرل سیکرٹری تبسم ، حاجی محمد ارشد ، ملک نذیر ، غلام سرور ,محمد ادریس،وقاص شہباز،عبدالرحمٰن،ضمیر قمر،عابد حسین ،محمد یونس و دیگر نے خدمات پیش کیں تا کہ لوگوں میں ڈینگی کے خلاف شعور بیدار ہو سکے اور ڈور ٹو ڈور جا کر ڈینگی کے خلاف سپرے کیا گیا اس موقع پر تمام ممبران نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ علاقہ میں مچھر مار مہم کو کامیاب بنائیں گے اور لوگوں میں اس بات کا شعور بیدار کریں گے کہ وہ ڈینگی کے خلاف ملکر کام کریں اہل علاقہ نے ہیلپ سوسائٹی فار سوشل ویلفیئر کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ہے جو اس نیک مقصدکیلئے کام کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز مسلم لیگی راہنما مہر فاروق خالد نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں عوام مسلم لیگ ق کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنا کر ملک دوستی کا ثبوت دینگے
گجرات (جی پی آئی)ممتاز مسلم لیگی راہنما مہر فاروق خالد نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں عوام مسلم لیگ ق کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنا کر ملک دوستی کا ثبوت دینگے اور جو لوگ مصیبت کے وقت قوم کو تنہا چھوڑ کر چلے گئے تھے ان کو مسترد کر دیں گے ، اور ن لیگ نے مغرب کے آقائوں کو خوش کرنے کی پالیسیوںپر عمل شروع کر رکھا ہے اور مذہبی جماعتوں کو جتنا نقصان مسلم لیگ ن نے پہنچایا ہے کسی اور نے نہیں پہنچایا اور آنے والے انتخابات یہ بات ثابت کرینگے کہ چوہدری برادران اور مسلم لیگ ق ہی صحیح معنوں میں ملک و قوم کی نمائندہ جماعت ہے جو ملک و قوم کا درد دل میں رکھتی ہے اور جن لوگوں نے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ان کو مسترد کر دیں گے ، مسلم لیگ ن سے اتحاد کرنے والی فرضی جماعتوں نے بھی جس انداز میں فیصلے کیے تھے آج و ہ اپنے فیصلوں پر پچھتا رہے ہیں ، اور عوام کی تائید اور لوگوں کی جوق در جوق مسلم لیگ ق میں شمولیت مسلم لیگ ق کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور چوہدری برادران نے جس انداز میں عوام کی خدمت کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن ضلع گجرات PDAکے عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی)پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن ضلع گجرات PDAکے عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی ، جس میں پنجاب ڈینٹل ہسپتال لاہور کے MSڈاکٹر عبدالرزاق چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، PDAکے عہدیداران ڈاکٹر خالد محمود میر صدر ، ڈاکٹر عابد منہاس جنرل سیکرٹری ، ڈاکٹر جمشید ملک سینئر نائب صدر ، ڈاکٹر زوبیہ نوازش لیڈی نائب صدر ، ڈاکٹر زاہد مرزا فنانس سیکرٹری ، ڈاکٹر شعاع رسول جائنٹ سیکرٹری نے حلف اٹھایا ، اس موقع پر ضلع گجرات کے تمام ڈینٹل سرجن PDAکے ممبران نے بھرپور شرکت کی ، جن میں PMAپنجاب کے سابق نائب صدر ڈاکٹر فاروق چوہدری ، ڈاکٹر یحییٰ خالد فاروق ، ڈاکٹرمجتبیٰ حیدر ، ڈاکٹر ہمایوں چیمہ ، ڈاکٹر کرنل شبیر ، ڈاکٹر شہزاد وسیم ، ڈاکٹر جواد یوسف ، ڈاکٹر نعمان صادق ، ڈاکٹر اسماعیل ارشد ، ڈاکٹر مرزا نسیم الغنی ، ڈاکٹر یاسر اعجاز ، ڈاکٹر اسد رسول ڈار ، ڈاکٹر عظمیٰ ، ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ و دیگر ڈاکٹرز نے بھرپور شرکت کی ، PDAکے 35اراکین نے متفقہ طور پر اپنے عہدیداران کا انتخاب کیا اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرزاق چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کمیونٹی کا اتحاد ہی ترقی کا سبب بنتا ہے ، ہماری خدمات گجرات کے ڈاکٹرز کیلئے ہمہ وقت حاظر ہیں ، PDAکے صدر ڈاکٹر خالد محمود سپرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کمیونٹی کی بہتر فلاح و بہبود کیلئے ملکر کام کرینگے ، اور ڈاکٹر کمیونٹی کے حقوق کی آواز ہر پلیٹ فارم پر بلند کریں گے ، تما ڈاکٹرز کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری رفاقت علی پرنس کی کاوشوں سے نادرا موبائل وین کا مہسم گائوں کا دورہ
گجرات (جی پی آئی ) یونین کونسل فتح پور کے سابق ناظم و چوہدری برادران کے رفیق خاص چوہدری رفاقت علی پرنس سرپرست اعلیٰ آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کی خصوصی کاوشوں سے نادرا موبائل وین کا مہسم گائوں کا دورہ۔ موضع مہسم اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مردو خواتین نے شناختی کارڈ بنوائے۔ اس موقع پر شناختی کارڈ بنوانے کے لیے آنے والے تمام مہسم اور گردونواح کے رہائشیوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم چوہدری رفاقت علی پرنس کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے موبائل نادرا وین کو مہسم گائوں میں بلا کر ہمیں شناختی کارڈ اپنی دہلیز پر ہی بنوانے کی سہولت فراہم کی۔ چوہدری رفاقت علی پرنس مہسم گائوں اور یوسی فتح پور کی آن بان اور شان ہیں۔ وہ یوسی کی عوام کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے تیار رہتے ہیں ۔ ہم ان کی درازی عمر کے لیے دعا گو ہیں ۔ نادرا موبائل وین کے انچارج محمد ا مین نے بھی چوہدری رفاقت علی پرنس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم چوہدری رفاقت علی پرنس کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیا اور ہمیں یہاں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔ ہم ان کی پر جوش اور محبت بھری میزبانی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ 20گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا
گجرا ت(جی پی آئی)گجرات اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ 20گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا شہریوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا واپڈا حکام ہر گھنٹہ کے بعد چھ چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرکے شہریوں کواذیت میں مبتلا کررہے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں اور شہری سارا دن پانی کی تلاش میں مارے مارے پھرتے نظر آتے ہیں مگر واپڈا حکا م کو شدید گرمی میں ذرا بھی ترس نہیں آرہا گجرات کے شہریوں نے حکومت سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ اور اس کا دورانیہ کم کرنے کا فوری مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا جائے تاکہ شہریوںکو اس مشکل سے نجات مل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کے حکمران 65سالوں سے غریب عوام کا استحصال کررہے ہیں:چوہدری وقار نادر جوڑا
گجرا ت(جی پی آئی)آزاد امیدوار حلقہ پی پی 111سابق چیئر مین بلدیہ چوہدری وقار نادر جوڑا نے کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے حکمران 65سالوں سے غریب عوام کا استحصال کررہے ہیں آئندہ الیکشن میں وہ بری طرح شکست سے دوچار ہونگے اب گجرا ت کے عوام آزمائے ہوئے موسمی لیڈران کو ووٹ نہیں دینگے کیونکہ ان لیڈروں نے پاکستان اور اس کے عوام کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام اب با شعور ہوچکے ہیں قوم پر مظالم ڈھانے والے اب بھیس بدل کر عوام کو دوبارہ یرغمال بنانے کیلئے میدان سیاست میں نمودار ہوچکے ہیں مگر پاکستان کے غیور عوام اس بار ان بھیڑیوں کے جال میں نہیں پھنسیں گے بلکہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کا قلعہ قمعہ کریں گئے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 111کی خاموش آبادی میرے ساتھ ہے انشاء اللہ 11مئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیارہ مئی کو ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کرونگی :خواجہ سرائے ریشم زاہد
گجرات (جی پی آئی) آزاد امیدوار این اے 105خواجہ سرائے ریشم زاہد نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کو ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کرونگی بیٹھنے کیلئے کھڑی نہیںہوئی بلکہ پوری جوانمردی سے الیکشن میں حصہ لیا ہے انہوںنے کہاکہ این اے 105کی مختلف برادریوں نے مجھے مکمل حمایت کایقین دلایا ہے امید کرتی ہوں کہ وہ مجھے مایوس نہیں کرینگے وہ گزشتہ روز روزنامہ نئی بات سے خصوصی گفتگو کررہی تھی انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے خواجہ سرائوں کے حقوق کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں ووٹ کا حق دیا جس پر ملک بھر کے تمام خواجہ سراء ان کے مشکور و ممنون ہیں انہوں نے کہاکہ میں نے بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے اس سلسلہ میں گجرات کے ووٹرز اور سپورٹرز مجھے مکمل سپورٹ کررہے ہیں میں امید کرتی ہوں کہ گیارہ مئی کو گجرات کے عوام میرے حق میں فیصلہ دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینئر صحافی ملک شفقت اعوان کو گجرات میں روزنامہ جنگ اور جیو نیو زکا نمائندہ مقرر کردیا گیا
گجرات (جی پی آئی) سینئر صحافی ملک شفقت اعوان کو گجرات میں روزنامہ جنگ اور جیو نیو زکا نمائندہ مقرر کردیا گیا ہے اس موقع پر ممتا ز سینئر صحافی سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب ڈسٹرکٹ رپورٹر نئی بات گجرات محمد انور شیخ ‘سابق صدر پریس کلب حاجی عثمان طیب ‘صحافی فاروق بٹ ‘خرم بٹ ‘ایم سعدشاہ ‘خرم حسنین ‘ارسلان امانت ‘ہمایوں گجر ‘رانا رزاق ودیگر صحافیوں نے ان کو دلی مبارکباددی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری احمد مختار کومشورہ دیتا ہوں کہ چوہدری پرویز الٰہی کے مقابلہ میں الیکشن نہ لڑیں :رانا رزاق
گجرات (جی پی آئی ) ممتاز مسلم لیگی رہنماء سابق کونسلر بلدیہ سینئر نائب صدر رانا رزاق نے کہا ہے کہ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری احمد مختار کو برادرانہ مشورہ دیتا ہوں کہ وہ چوہدری پرویز الٰہی کے مقابلہ میں الیکشن نہ لڑیں بلکہ الیکشن سے دستبردار ہو جائیں اسی میں ان کی عزت ہے انہوں نے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی کا مقابلہ کرنا کسی سیاست دان کے بس کی بات نہیں کیونکہ چوہدری پرویز الٰہی نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام ‘گجرات یونیورسٹی کی تعمیر ‘سڑکوں کے جال ‘سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی ان کے عظیم کارنامے ہیں لوگ آج بھی چوہدری برادران کے وقت کو یاد کرتے ہیں صحت اور تعلیم کی فری بنیادی سہولیات ‘1122کی فراہمی ان کی عوام دوستی کا واضح ثبوت ہے لہذا چوہدری احمد مختار ان باتوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے الیکشن سے دستبردار ہو جائیں۔