گجرات کی خبریں 15.06.2013

سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے وفد نے چوہدری علی ابرار جوڑا کی قیادت میں سانحہ منگووال میں شہید ہونے والے بچوں کے ایصال ثواب
گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے وفد نے چوہدری علی ابرار جوڑا کی قیادت میں سانحہ منگووال میں شہید ہونے والے بچوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی وہ گزشتہ روز موضع کنگ چنن گئے اور ڈاکٹر اشتیاق کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے بچوں جو کہ اس سانحہ میں شہید ہو گئے تھے کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گجرات کے صدر آصف امتیاز نے ڈسٹرکٹ U-19 ٹیم کا اعلان کیا
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گجرات کے صدر آصف امتیاز نے ڈسٹرکٹ U-19 ٹیم کا اعلان کیا، سید زین العابدین کپتان U-19 اور رانا ذیشان اللہ نائب کپتان مقرر کیے گئے، اس موقع پر ٹیم کے کوچ مرزا شبیر اور منیجر عبدالقدوس خان اور اسسٹنٹ کوچ اشرف بزمی کو مقرر کیا گیا، اس موقع پر رانا عشرت، سید نسیم عباس، ماجد ہمایوں، خالد بٹ، شاہد ممتاز ملک اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی سید زین العابدین، رانا ذیشان اللہ، عثمان، ریحان محمود، حیدر علی بٹ، راجہ شیراز علی، ذوالقرنین، ذیشان فاروق، ساجد محمود، محمد فیصل، عابد اکرام، محمد اویس، عبدالرزاق، عمیر بشارت، یاسین ریاض، خاور شہزاد، ذیشان عباس، فیصل منیر، عاطف آزاد قیصر، عاشر زاہد ، عثمان علی ، سید احسن علی، حشمت محمود بٹ، شمریز علی اور سید حسن زبیر، گجرات U-19کا پہلا میچ 18جون بروز منگل ظہور الٰہی سٹیڈیم گجرات میں ڈسٹرکٹ نارووال کے ساتھ کھیلا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے 2 عدد پسٹل، 1 عدد رائفل اور 1 شرابی کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے
گجرات (جی پی آئی)گجرات پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے 2 عدد پسٹل 30 بور ،1 عدد رائفل 7MM اور 1کس شرابی کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ 1 ۔ تھانہ صدر گجرات پولیس نے ملزم محمد فراز سکنہ گجر پور سے پسٹل 30 بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔2 ۔ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے دوران گشت ملزم قیصر نفیس سکنہ محلہ چراغپورہ سے رائفل 7 MM برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔3۔تھانہ گلیانہ پولیس نے ملزم سجاد احمد سکنہ ڈھل کالو سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔4 ۔ تھانہ سٹی جلالپورجٹاں پولیس نے ملزم فرحان بٹ سکنہ محلہ مسلم کالونی جلالپور سے 20 گرام ہیروئن اور ملزم صابر حسین سکنہ لاہور کو نشہ شراب کی حالت میں گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع گجرات میں ہنگامی انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا
گجرات(جی پی آئی)نواحی ضلع میں پولیو کے ایک کیس کی تصدیق کے بعد ضلع گجرات میں ہنگامی انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ انسداد پولیو مہم تین مراحل میں مکمل کی جائے گی، پہلا مرحلہ 22 جون تا 25 جون، دوسرا مرحلہ یکم جولائی تا 3 جولائی تک ہوگا جبکہ تیسرے مرحلے کے لئے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس دوران پانچ سال سے کم عمر کے چار لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او آصف بلال لودھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں اے ڈی سی سمیر احمد سید، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکڑ خالد فیض، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ
چوہدری محمد نواز، ای ڈی او ایجوکیشن ایاز طارق، اسسٹنٹ کمشنرکھاریاں مظہر اقبال، ایم ایس عزیز بھٹی ہسپتال ڈاکٹر کاشف نوید،روٹری کلب کے ندیم سندھو سماجی کارکن خادم علی خادم، ڈسڑکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار حسین، محکمہ تعلیم، صحت، پولیس اور دیگر ڈیپارٹمنس کے افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی بچہ پولیو سے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہ جائے جبکہ اس مقصد کے لئے عوام میں آگہی پید ا کرنے کے لئے میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے اس کے ساتھ علماء کرام، این جی اوز سے بھی تعاون حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے واضع کیا کہ نئی نسل کو پولیو جیسے خطرناک مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا عمل یقینی بنایا جائے گاجبکہ کسی کی جانب سے بھی انکار کی کوئی گنجائش موجود نہیں اس مقصد کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنا خصوصی کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈی سی او نے کہا کہ ملک کے بعض علاقوںمیں پولیو ٹیموں پر حملوں کے واقعات کے پیش نظر انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کو مکمل پولیس سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے واضع کیا کہ اس اہم ٹاسک کے دوران غفلت کی ہر گز کوئی گنجائش نہیں جبکہ مہم کی کامیابی کے لئے ضلعی انتظامیہ اور اس کے تمام محکمے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے مکمل تعاون کریں گے۔اس سے قبل ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیض نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ نواحی ضلع میں پولیو کے ایک کیس کی تصدیق کے بعد ہنگامی انسداد پولیو مہم شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے جو 22 تا 25 جون، یکم جولائی تا 3 جولائی تک جاری رہے گی جبکہ تیسرا فیز متوقع طور پر اس سے اگلے ہفتے ہوگا۔انہوں نے بتایا کی پانچ سال تک کے تمام چار لاکھ بچوں ایک ایک ہفتے کے وقفے سے تین بار انسداد پولیو کی ویکسین پلائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے لئے ضلع گجرات میں 781 موبائل ٹیمیں حفاظتی قطرے پلائیں گی اس کے ساتھ 119 فکس سنٹرز اور 31 ٹرانزٹ پوائنٹس پر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ ٹرانز ٹ پوائنٹس ریلوے اسٹیشنز، بس اڈوں اور اہم پبلک مقامات پر قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ موبائل ٹیموں کی نگرانی کے لئے 164 ایریا انچارج، 33 زونل سپروائزر، 4 تحصیل سپورٹ پرسن اور تین تحصیل سپر وائز مقرر کئے گئے ہیں جبکہ ڈی او سی شجاع قطب بھٹی کو انسداد پولیو مہم کے فوکل پر سن ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اور شہریوں کی شکایات کے ازالہ کے ڈی سی او آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جس کا نمبر 0539260300 ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات 1997 سے پولیو فری ہے اور عوام، میڈیا، علماء کرام اور سماجی حلقوں کے تعاون سے یہ پوزیشن برقرار رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الخدمت فائونڈیشن کے تحت چھوٹے کاروباری قرضوں کی تقریب تقسیم چیک گزشتہ روز جامع مسجد شفیق کھاریاں میں ہو ئی
گجرات (جی پی آئی)الخدمت فائونڈیشن کے تحت چھوٹے کاروباری قرضوں کی تقریب تقسیم چیک گزشتہ روز جامع مسجد شفیق کھاریاں میں ہو ئی ۔الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس اس ماہ 12 افراد کو 290,000/- کی رقم فراہم کی۔03 افراد کو سیٹیزن ویلفیئر سوسائٹی کھاریاں رقم فراہم کی ۔مہمان خصوصی میاں عبدالحق نائب صدر یو کے اسلامک مشن، صدر یورپین مسلم کونسل تھے۔ دیگر مہمانان میں سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ نائب صدر الخدمت فائونڈیشن پنجاب ریجن، چوہدری عمران انور صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات، چوہدری انیس احمد سینیئر نائب صدر الخدمت فائونڈیشن لالہ موسی چوہدری محمد انصر صدر الخدمت فائونڈیشن بھدر عبد المناف صدر الخدمت فائونڈیشن مہمند چک چوہدری عزیز احمد کسانہ سابق امیر جماعت اسلامی کھاریاں، شہر میاں عبد الشکور مہمند چک، مولانا محمد یونس ،ملک محمد اعجاز ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول عید گاہ کھاریاں ،ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق پرنسپل دار السلام ہائی سکول کھاریاں عبدالستار مہمند چک شامل تھے ۔الخدمت مائیکروفنانس ضلع گجرات کے زیراہتمام15افراد کو 360,000/-کی رقم کے چیک تقسم کئے گے ۔ تفصیلات کے مطابق الخدمت مائیکروفنانس سے قرض حاصل کرنے والے افراد میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب جامع مسجدشفیق جی ٹی روڈ کھاریاں میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔تقریب کی صدار ت صدر الخدمت فائونڈیشن گجرات چوہدری عمران انورنے کی۔ سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ صدر الخدمت فائونڈیشن پنجاب نے الخدمت فائونڈیشن کے پراجیکٹس پر بریفنگ دی اور اسلامک مائیکرو فنانس سے قرض حسنہ حاصل کرنے والے افراد سے کہا کہ میرا یقین ہے کہ رزق حلال کی کوشش کرنے والوں پر اللہ تعالی خصوصی کرم کرتا ہے۔ مہمان خصوصی میاں عبد الحق نائب صدر یو کے اسلامک مشن، صدریورپین مسلم کونسل نے اپنی گفتگو میں الخدمت کے کام کو سراہا اور کہا کہ یو کے اسلامک مشن نے تقریبا ستر 70 ایمبولینس فراہم کی۔آئندہ بھی اسلامک مشن اور الخدمت فائونڈیشن اس تعاون کو جاری رکھے گی۔ 03 افراد کو سیٹیزن ویلفیئر سوسائٹی کھاریاں رقم فراہم کی ۔یاد رہے کہ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات اب تک 278 افراد کوباون لاکھ اٹھارہ ہزار (5,218,000/-) روپے کے چھوٹے بلاسود کاروباری قرضے فراہم کرچکی ہے۔جبکہ 143 افراد نے 2579000 کی رقم واپس لوٹائی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
DPO گجرات نے فرائض میں غفلت برتنے پرانچارج سٹی پولیس چوکی کنجاہ چوہدری محمد اشرف تارڑ کو معطل کر دیا
کنجاہ(جی پی آئی)DPO گجرات نے فرائض میں غفلت برتنے پر انچارج سٹی پولیس چوکی کنجاہ چوہدری محمد اشرف تارڑ کو معطل کر کے پولیس لائن میں تبدیل کر دیا۔ تاحال ان کی جگہ ابھی تک کسی کوتعینات نہیں کیا گیا۔