گجرات کی خبریں 15/10/2013
Posted on October 18, 2013 By Majid Khan گجرات
عید الضحیٰ کے موقع پر حکومت پنجاب کی درخواست پر صبح چھ بجے سے لیکر 11 بجے تک موبائل فونز بند رہیں گے
گجرات(جی پی آئی )عید الضحیٰ کے موقع پر حکومت پنجاب کی درخواست پر صبح چھ بجے سے لیکر 11بجے تک موبائل فونز بند رہیں گے، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، یہ اقدامات دہشت گردی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نجاب نعت کونسل کے زیر اہتمام 4مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب 18اکتوبر کو منعقد ہو گی
گجرات (جی پی آئی) پنجاب نعت کونسل کے زیر اہتمام 4مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب 18اکتوبر کو منعقد ہو گی، صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز ، جنرل سیکرٹری عامر چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پنجاب نعت کونسل عوامی فلاح کیلئے کوشاں ہے ، اور عوامی فلاح اس سلسلہ میں 4مستحق بچیوں کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، تا کہ وہ بچیاں جو کہ جہیز نہ ہونے کی وجہ سے رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہو سکتیں ان کیلئے شادی کے انتظامات کیے جا سکیں ، پنجاب نعت کونسل کے ممبران کی مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، جو کہ انتظامات کی نگرانی کرینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہر سے جانوروں کی الائشیں اٹھانے ، صفائی اور سیوریج کو چالو رکھنے کیلئے شہر کو تین سیکٹر ز میں تقسیم کر دیا گیاہے:خرم محمود
گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کی ہدایت پر ٹی ایم اے گجرات نے عید الضحیٰ پر صفائی اور قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کے لئے جامع پلان تشکیل دے دیا ہے۔ ٹی ایم او خرم محمود نے بتایا کہ شہر سے جانوروں کی الائشیں اٹھانے ، صفائی اور سیوریج کو چالو رکھنے کیلئے شہر کو تین سیکٹر ز میں تقسیم کر دیا گیاہے ۔ سیکٹر ون میں یونین کونسل نمبر45,46,47,48,58شامل ہیں جبکہ اس کے انچارچ سب انجینئیر رضوان اشرف اور سینڑی انسپکٹر غلام مرتضی ہوں گے۔ سیکٹر نمبر دو میں یونین کونسل نمبر 49,50,51,52,55کو شامل کیا گیا ہے جس کے انچارج سب انجینئیر خلیل الرحمان،سعید وڑائچ اور سینٹری انسپکٹرمشتاق بٹ ہوں گے جبکہ سیکٹر تین یونین کونسل نمبر 53,54,56,57,59پر مشتمل ہو گا جس کے انچارج اے ٹی او سید اکرم شاہ ، سب انجینئیر اکمل وڑائچ اور سینٹری انسپکٹر اللہ رکھا ہوںگے۔ انہوں نے بتایا کہ اے ٹی او خلیل الرحمان اور چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر محمد فیاض سینی ٹیشن سسٹم کے فوکل پر سن ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عید کے پہلے روز وہ خود تمام سرگرمیوںکی نگرانی کریں گے جبکہ دوسرے دن ٹی او ریگولیشن سید سالک عظمت اور تیسرے دن کونسل آفیسر عمر شجاع صفائی کے عمل کے نگران ہوںگے۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے ایمرجنسی سنٹر قائم کیا گیا ہے جس کا نمبر 053-9260461-62ہو گا اور یہاں عملہ تین شفٹوں میں ڈیوٹی دے گا۔ ٹی ایم او نے بتایا کہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں ٹھکانے لگانے کے لئے ہیوی مشینر ی سمیت تمام وسائل استعمال ہوں گے جبکہ عملہ صفائی ٹریکٹر کے ذریعے جمع ہونے والی الائشوںکو ٹھکانے لگائے گا جسے زمیں میں دفن کر دیا جائیگا۔ ٹی ایم او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈی سی او کی ہدایات کے مطابق شہر کی صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لئے بھر پور محنت کی جائے گی۔ انہوں نے عوا م الناس سے اپیل کی کہ وہ جانوروں کی الائشیں مقررہ مقامات پر پھینکیں اور انتٹریاں سیوریج نالیو ںمیں نہ پھینیکیں تاکہ صفائی کے حوالے سے مسائل پید ا نہ ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق ناظم ملک افتخار احمد کے چچا ملک محمد اشرف سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِخاک ‘ ختم قل آج پڑھا جائے گا
گجرات (جی پی آئی) سابق ناظم ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ کے چچا ملک محمد اشرف سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِخاک ‘ ختم قل آج پڑھا جائے گا ۔ سابق یو سی ناظم ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ کے چچا ‘ سابق چیئرمین پفما ملک صفدر حسین اور صدر صرافہ ایسوسی ایشن ملک بابر نسیم کے دادا جان اور ڈاکٹر ملک آفتاب آف لندن ‘ ملک مقصود اورملک محمود کے والد محترم ملک محمد اشرف (دیسی گھی والے )جو گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے ۔ ان کو نمازِ جنازہ کے بعد بھٹیاں والے قبرستان میں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپردِخاک کر دیا گیا ۔ اس موقع پر غمزدہ لوگوں کی کثیر تعداد نے مرحوم کی تعمیری ‘ مذہبی اور کاروباری خوبیوں کی تعریف بھی کی اور انکے کردار کو سراہا ۔ یاد رہے مرحوم ملک محمد اشرف شیخ اقبال اختر گورنمنٹ کنٹریکٹر اور ملک فاروق خالد انجینئر محکمہ سوئی گیس کے سسر تھے ۔ مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے ختم قل آج مورخہ 16اکتوبر بروز بدھ صبح 10بجے مرکزی جامع مسجد مقبرہ پانڈی شاہ میں پڑھا جائے گا ۔ دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com