گجرات کی خبریں 1/5/2014

گجرات (جی پی آئی) مرید خاص آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف چوہدری محمد اشرف کی سالانہ برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ، موضع ڈھیندہ کلاں میں ہونے والی اس عظیم الشان محفل کی صدارت صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی نے کی ، اس موقع پر ممتا ز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، جن میں ڈاکٹر جمال انور احمد صمدانی ، اقبال صمدانی ، حاجی احسان ، چوہدری محمد اصغر ، محمد اجمل ، منور حسین ، محمد نواز ، فیصل وسیم ، افضل ، اسلم ، محمد منیر ، محمد شبیر فیصل آباد ، مولوی غلام رسول ، رانا الطاف محمود ، رانا جہانزیب ، رانا نعمان ، رانا شہباز ، یاسر و دیگر نے شرکت کی ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)صحافی کالونی گجرات میں ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی رہائشگاہ پر گجرات ہومیو پیتھی کمیونٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا ، جس کی صدارت صدر گجرات ہومیو پیتھک کمیونٹی ڈاکٹر انجم نور دین نے کی ، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر طارق زبیر آف لاہور ، چوہدری شاہجہاں بابر آف اٹلی ، فیض رسول ایڈووکیٹ ، پروفیسر ڈاکٹر طاہر عباس طاہر ہومیو پیتھک کالج گجرات ، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری محمد وکیل گجرات ہومیو پیتھک میڈیکل کالج ، ڈاکٹر عدنان اعجاز بٹ جنرل سیکرٹری ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن ، ڈاکٹر رفیق رضا پرنسپل گجرات ہومیو پیتھک میڈیکل کالج ، ڈاکٹر ساجد حسین ڈینٹل کلینک گجرات ، ڈاکٹر ارشد سلیم ماس کوارڈی نیٹر گریجوایٹ ایسوسی ایشن ، ڈاکٹر لیاقت علی مہر ڈائریکٹر نیشنل سنٹر ، ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد صدر فرینڈز لائنز کلب ، چوہدری غضنفر آف شادمان، فاروق بھٹی ، چوہدری قمر انجم ، محمد اکرم گجر و دیگر نے شرکت کی ، شرکاء کیلئے ڈاکٹر انجم نور دین کی طرف سے پر تکلف باربی کیو پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)آستانہ عالیہ آوان شریف میں صاحبزادہ قاضی سلطان محمود آوانی کا عرس مبارک آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا ، صدارت صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی کرینگے ، جبکہ مہمان خصوصی پیر سید انتصار الحسن شاہ اور صاحبزادہ پیر زاہد حسین شاہ ترمذی ہونگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ چند روز قبل اے سی گجرات افشاں رباب کی طرف سے سروس انڈسٹری میں چیکنگ معمول کی کاروائی تھی اس دوران انڈسٹری انتظامیہ کی طرف سے بجلی یا گیس کے استعمال کے حوالے سے کوئی بے قاعدگی سامنے نہیں آئی اور نہ ہی سروس انڈسٹری کے کسی ذمہ دار کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا میں آنیوالی اطلاعات درست نہیں ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق صنعتی برادری کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیر ا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)آل پاکستان فیڈریشن آف یونائٹیڈ ٹریڈ یونینز اور گجرات یونین آف جرنلسٹس نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر گجرات میں مشترکہ مزدور و صحافتی ریلی کا اہتمام کیا۔ ریلی میںمزدوروں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے صدر اے پی ایف یو ٹی پیر زادہ امتیاز سید اور صدر گجرات یونین آف جرنلسٹسچوہدری شاہد اختر، جنرل سیکرٹری طاہر جمیل سیال کی قیادت میں جی ٹی ایس چوک ،ریلوے روڈ،فوارہ چوک،فیصل گیٹ پر مظاہرہ و مارچ کیا۔ریلی کا اختتام ٹی ایم اے گجرات میں مزدور جلسہ کے بعد ہوا جس میں صدر اے پی ایف یو ٹی امتیاز حسین سید،سید ساجد حسین شاہ،معروف صحافی افتخار احمد بھٹہ،طاہر جمیل سیال،جنرل سیکرٹری گجرات یونین آف جرنلسٹس نے خطاب کیا۔ مقررین نے شکاگو کے شہیدوں کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انکی جدوجہد اور شہادت نے مزدوروں کے حقوق و شعور کو یقینی و بلند کیا۔آج مزدور انکی قربانیوںکے طفیل کسی حد تک معاوضے و اوقات کار کی سہولت سے ہمکنار ہیں۔تاہم انہوں نے بتایا بین الاقوامی بالخصوص پسماندہ ممالک میں آج بھی مزدور استحصال کے خلاف اب بھرپور جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔مقررین نے صحافیوں کے اوقات کار ، معاوضہ ، عدم تحفظ اور مختلف حلقوں کی جانب سے قلمی مزدورں کو ہراساں کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔مقررین نے مزدوروں و صحافیوں کے مابین اتحاد و یگانگت کو انکی فلاح و بہبود سے مشروط کیا۔ ریلی مزدوروں کے طالب علم بچوں اور خواتین نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)یوم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع گجرات کے زیر اہتمام ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر محمد اشرف شریف ، پاکستان تحریک انصاف پی پی 111کے عظیم راہنما محسن جاوید بٹ ، پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے نائب صدر مرزا عثمان بیگ ، پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع گجرات کے صدر محمد افضال کالس ، سینئر نائب صدر محمد لطیف ، جاوید مغل ، پاکستان تحریک انصاف ٹریڈ رکشہ یونین ضلع کے صدر چوہدری شفقت سیال ، پاکستان تحریک انصاف بھٹہ یونین ضلع کے صدر شہباز حسین بھٹی نے کی ، ریلی کے شرکاء نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے مزدور بھائیوں کے حق میں نعرہ بازی کی اور مزدور کے ساتھ ہونے والی ہر زیادتی پر ان کا ساتھ دینے کی قسم کھائی ، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر این اے 105الحاج محمد افضل گوندل نے کہا کہ ہم مزدوروں کے ساتھ ہونے والی ہر زیادتی کا بدلہ لیں گئے ، اور ہم مزدور بھائیوں کے شانہ بشانہ چلیں گئے ، میں بھی ایک مزدور ہوں اور مزدور ہی رہوں گا ، محمد اشرف شریف نے کہا کہ اگر کسی بھی مزدور کو کوئی کنڈہ بھی چوبہا تو اس کی تکلیف مجھے ہوگی ،مزدور میرے بھائی ہیں ، ان کے ساتھ جو ظلم کرے گا وہ پاش پاش ہو جائیگا ، محمد افضال کالس نے کہا کہ مزدوروں نے اپنی جانیں دے کر ثابت کر دیا کہ پوری دنیا میں مزدور کے ساتھ زیادتی کرنے والا ہم سے نہیں ہے ، محسن جاوید بٹ نے کہا کہ مزدور نے ہمیشہ اپنا پسینہ بہا کر اس ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ، عظیم ہیں وہ مزدور جو اس مہنگائی کے دور میں بھی ایمانداری کے ساتھ اپنے گھروں کا چولہا چلا رہے ہیں ، مرزا عثمان بیگ نے کہا کہ ہم مزدوروں کا شکریہ ادا نہیں کر سکتے ، جس محنت کے ساتھ وہ اپنی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں ، محمد لطیف جاوید مغل نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں آج مزدور کو اس کی پوری مزدوری بھی نہیں دی جاتی ، ہر دور میں مزدور کے ساتھ ہی ناانصافی کیوں ہوتی ہے ، اس موقع پر انصاف ٹریڈ رکشہ یونین ضلع گجرات کے صدر چوہدری شفقت سیال نے کہا کہ گجرات میں رکشہ ڈرائیوروں سے بھتہ وصول کیا جاتا ہے ، جو کہ ایک مزدور کے ساتھ ناانصافی ہے ، ہم ان بھتہ خوروں کے خلاف ایک سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے ، اور مزدوروں کا حق کھانے والوں کو ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ جب مزدرو اپنی آئی پر آ جاتا ہے تو کوئی بھی اس کا سامنا نہیں کر سکتا ، انہوں نے کہا کہ DSPٹریفک میاں سہیل فاضل سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ہونے والی تمام زیادتیوں کا ازالہ کرائیں ، نہ ہم بکنے والے ہیں اور نہ ہم جھکنے والے ہیں ، ریلی سروس موڑ ، جی ٹی ایس چوک ، فوارہ چوک سے ہوتی ہوئی چوک پاکستان میں پہنچی جہاں پر پاکستان تحریک انصاف پی پی 111کے عظیم راہنما محسن جاوید بٹ اور مرزا عثمان بیگ نے شاندار استقبال کیا اور شرکاء پر پھول نچھاور کیے ، ریلی بڑھتی ہوئی کچہری چوک میں پہنچی جہاں پر شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تمام مزدوروں کی عظمت کو سلام پیش کیا گیا اور کچہری چوک میں ریلی اختتام پذیر ہو گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تھانہ سول لائن کا اندھا قتل 3دن میں ٹریس
گجرات (جی پی آئی)تھانہ سول لائن کا اندھا قتل 3دن میں ٹریس تفصیلات کے مطابق مورخہ 26.04.2014کواشفاق حسین سکنہ بھگولہ نے تھانہ سول لائنز کو اطلاع دی کہ میرا حقیقی بھائی محمد الطاف جس نے کچہری چوک میں برگر شاپ بنا رکھی تھی اور عارضی رہائش گلبرگ کالونی گجرات میں رکھی ہوئی تھی کو کسی نامعلوم شخص نے رات 10.30بجے فائر مار کر قتل کر دیاہے ۔DPOگجرات رائے اعجازاحمدنے SP انویسٹی گیشن میاں ریاض کو ہدائیت کی کہ قاتل کو فوری ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے ۔جس پر SPانویسٹی گیشن میاں ریاض نےSHOسول لائنز انسپکٹر میاں توصیف اورSIشاہد حسنین انچارج چوکی جٹووکل مع نفری پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی ۔ جو SHOسول لائنز اور انچارج چوکی نے افسران بالا کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی ماہرانہ اور محکمانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے3 دن کے اندر اصل قاتل محمد عمران ولد محمد عنائیت قوم جٹ سکنہ موضع کوٹلہ سوئیاں کو آلہ قتل پسٹل 30بور اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔ملزم کی گرفتاری پر DPOگجرات رائے اعجاز احمد نے تفتیشی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سابقہ فلائیٹ لفٹینٹ چوہدری محمداعجاز گھریرہ اور سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ق محمد حنیف حیدری نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین سابق وزیراعظم پاکستان کے حکم کے مطابق 4مئی کو چوہدری ظہور الٰہی ہائوس سے شاندار ریلی نکالی جائیگی ریلی میں افواج پاکستان کی دی گئی قربانیوں اور ان سے ا ظہار یک جہتی کے لئے ان کے حق نعرے بازی ‘بینرز اور کتبے اٹھا کر یکجہتی کا اظہار کیا جائیگا ریلی میں تحصیل بھر کے تمام مسلم لیگی عہدیداران ‘کارکنان اور ممبران یوتھ ونگ ‘لیبرونگ کی کثیر تعدادمیں شرکت کرینگے ریلی دن 10بجے ظہور الٰہی ہائوس سے نکالی جائیگی اور کچہری چوک میںاختتام پذیر ہوگی جہاں اعلیٰ عہدیداران اپنے اپنے خطاب میں افوا ج پاکستان اور ان شہداء کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کریں گے جو پاکستان کی سرحدوں اور عوام کی حفاظت کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیںاور ملک کی سالمیت ان وطن کے جانثاروں کی وجہ سے ہی ہے جن کی وجہ سے اسلام کے تمام مکار و عیار دشمن خوف زدہ ہیں جب بھی ملک پاکستان یا قوم پر کوئی مشکل وقت آیا ملک کے ان جانثاروںنے جانوںکے نذرانے دیکر ملک وقوم کی حفاظت کی اور آج جو بھی افوا ج پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گاان کی آنکھیں نکال دے گے یہ پاکستان کے بیٹے ہی ہیں جو پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی جانوں تک کی پرواہ نہیں کرتے آخر میں انہوں نے گجرات کی تمام عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے ان جانثاروں کے حق میں 4مئی کو ہمارے ساتھ اس ریلی میں شمولیت کرکے افواج پاکستان کے ساتھ بھر پور یک جہتی کا اظہار کریں۔