گجرات کی خبریں 16.06.2013
Posted on June 17, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
یونائیٹڈ فرینڈز انجمن کشمیریاں رجسٹرڈ گجرات کے جنرل سیکرٹری مسعود سرور راٹھور نے کہا ہے کہ آج سے 24 سال قبل صرف 52 ہزار روپے فری ڈسپنسری کا آغاز کیا
گجرات (جی پی آئی) یونائیٹڈ فرینڈز انجمن کشمیریاں رجسٹرڈ گجرات کے جنرل سیکرٹری مسعود سرور راٹھور نے کہا ہے کہ آج سے 24 سال قبل صرف 52 ہزار روپے فری ڈسپنسری کا آغاز کیا الحمد اللہ آج تک سات کروڑ روپے خرچ کر چکے ہیں، یہ سب اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی اور دوستوں کے تعاون کی بدولت ممکن ہوا انہوں نے کہا اس وقت بھی ڈسپنسری میں صرف 10 روپے کی پرچی پر فلی ائیر کنڈیشنڈ ماحول میں کوالئی فائیڈ ڈاکٹر، لیڈی ڈاکٹر با اخلاق سٹاف انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے، انہوں نے کہا کہ انجکشن لگاتے وقت نئی سرنج اور موثر ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، فری کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں، یہ سب ہماری نیک نیتی اور اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی سے چل رہا ہے، کسی این جی او یا حکومت سے کسی قسم کا پیسہ نہیں لے رہے ہیں، حکومت کی طرف سے 3لاکھ سالانہ کی آفر کی گئی لیکن کمیشن وغیرہ سے بچنے کیلئے آفر قبول نہ کی کیونکہ چاہیے میں دوستوں اور بہی خواہوں کی حلال اور پاکیزہ کمائی میں ملاوٹ نہیں چاہتے ہیں، مسعود سرور راٹھور نے کہا دعویٰ سے کہتے ہیں کہ ہماری خدمات کسی بڑے سرکاری ہسپتال اور عام ڈسپنسریوں سے بڑھ کر ہیں، دلی خواہش ہے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ اور دور دراز سے بھی آئیں اور استفادہ حاصل کریں، انہوں نے کہا عبادت سمجھ کر مشن لے کر چلے تھے آج ہمارے پاس کسی قسم کی کمی نہیں لوگ پورا تعاون کر رہے ہیں، انجمن کے پلیٹ فارم سے ایک لیڈی ڈاکٹر اور ایک انجینئر بنوا چکے ہیں ، ایک لیڈی ڈاکٹر اور ایک انجینئر ڈسپنسری کے خرچ سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اس کے علاوہ بچوں کو وظائف دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے، انہوں نے کہا اپیل کرتے ہیں کہ جو لوگ حلال کی کمائی کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنا چاہتے ہیں ، یونائیٹڈ فرینڈز انجمن کشمیریاں رجسٹرڈ کو عطیات دیں ان کی کمائی کا مصرف درست کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت سائیں کرم الٰہی المعروف کانوواں والی سرکار کے مرشد پاک حضرت سید امام شاہ بخاری کے عرس مبارک کے موقع پر دربار سائیں کانوواں والی سرکار سے بہت بڑا قافلہ گدی نشین سائیں اختر حسین کی سربراہی میں چنڈالہ شریف پہنچا
گجرات (جی پی آئی) حضرت سائیں کرم الٰہی المعروف کانوواں والی سرکار کے مرشد پاک حضرت سید امام شاہ بخاری کے عرس مبارک کے موقع پر دربار سائیں کانوواں والی سرکار سے بہت بڑا قافلہ گدی نشین سائیں اختر حسین کی سربراہی میں چنڈالہ شریف پہنچا، اور ڈھولوں کی تھاپ پر روایتی انداز میں دربار شریف پر چادر چڑھائی گئی، سائیں ساجد حسین، رانا مشرف علی ناز و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، اس موقع پر عظیم الشان محفل بھی منعقد ہوئی، جس میں مقررین نے امام شاہ بادشاہ کی زندگی کے حالات و واقعات پر روشنی ڈالی، ڈھول کی تھاپ پر عقیدت مندوں نے دھمال ڈالی اور دربار سائیں کانوواں والی سرکار کی طرف سے لنگر تقسیم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز کی چچی ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو گئیں
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز کی چچی ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو گئیں، انہیں فوری طور پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچایا گیا، ان کے بازو اور ٹانگ پر فیکچر ہوا، ممتاز شخصیات نے ان کی عیادت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی کی پھوپھی جان گزشتہ روز چکوال میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں
گجرات (جی پی آئی) صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی کی پھوپھی جان گزشتہ روز چکوال میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں چکوال میں سپرد خاک کر دیا گیا، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے مرحومہ کی وفات پر سید الطاف عباس کاظمی اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، جبکہ ضلع بھر سے ممتاز شخصیات نے سید الطاف عباس کاظمی سے اظہار تعزیت کیا ہے، جن میں چوہدری منظور وڑائچ، میر جواد حسین جعفری ، پروفیسر سرفراز جعفری، آغا مبارک علی موسوی، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری، رانا مشرف علی ناز، سید آصف رضا نقوی، میر مشتاق جعفری، حسن عباس، مرزا ارتضی علی و دیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں دھاندلی کی پیداوار حکومت کی نحوست کے بادل چھا گئے ہیں : چوہدری سلیم سرور جوڑا
گجرات( جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 111 کے سابق امید وار ، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کوئٹہ میں قائداعظم ریذیڈنسی پر حملہ کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے اور طالبات کی بس پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ملکی سازش قرار دیتے ہوئے ملزمان کیخلاف خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح سے منسوب اس تاریخی اور قومی اہمیت کی حامل عمارت تباہ کرنیوالوں نے دراصل پاکستان کی اساس اور اس کی شناخت پر حملہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں نے ملک کے اہم قومی، تاریخی اور ثقافتی ورثے کو شدید نقصان پہنچا یا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بانی پاکستان سے منسوب پاکستان کے تاریخی ورثے کی حرمت اور تقدس کا تقاضہ ہے کہ ایک قومی فریضہ جان کر اس سانحہ کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے مسلم لیگ ن کی قیادت اقتدارمیں آئی ہے اس وقت سے آفتوں کا سلسلہ جاری ہو چکا ہے، اور موجودہ حکومت ملک و قوم منحوس ثابت ہو رہی ہے۔ ن لیگ کی حکومت کو اقتدار سنبھالے ہوئے ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا کہ کوئٹہ، کراچی ملک کے دیگر حصوں میں مختلف واقعات میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، اور ان حکمرانوں نے کوئی اقدامات نہیں کیے اور سب سے پہلے اقتدار سنبھالتے ہی عوام پر مہنگائی کے بم گرا دیئے ۔ ملازمین کی تنخواہوںمیں اضافہ اس وقت کیا جب ملازمین سٹرکوں پر آ گئے۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے خیر کی کوئی توقع نہیں کی جا سکتی ۔چوہدری سلیم سرور جوڑا نے مزیدکہا کہ دھاندلی کی پیداوار موجودہ حکومت سے ملک میں منحوسیت کے بادل چھا گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت سے بھی ہار گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی صدر محترمہ نگہت اقبال قریشی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قائداعظم محمد علی جناح کی رہائشگاہ پر حملہ افسوسناک ہے
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی صدر محترمہ نگہت اقبال قریشی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قائداعظم محمد علی جناح کی رہائشگاہ پر حملہ افسوسناک ہے، حکومت فوری طور پر اس واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے اس وطن کو مسلمانوں کیلئے حاصل کیا، مگر موجود ہ حالات میں حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اور پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے، قائداعظم محمد علی جناح کی رہائشگاہ پر دہشت گردی کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز الیکٹریشن ، UPS سپیشلسٹ قاری محمد اشرف شاکر نے بلوچستان لبریشن آرمی کی طرف سے قائداعظم کی رہائشگاہ پر حملے کی شدید مذمت کی
گجرات (جی پی آئی) ممتاز الیکٹریشن، UPS سپیشلسٹ قاری محمد اشرف شاکر نے
بلوچستان لبریشن آرمی کی طرف سے قائداعظم کی رہائشگاہ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کسی بھی طرح کی رعائت کے مستحق نہیں، انہیں فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے، اور قائداعظم محمد علی جناح کی رہائشگاہ کی حفاظت کیلئے اقدامات کیے جانے چاہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کو مفت نصابی کتابوں کی فراہمی ہر صورت اگست تک مکمل کرلی جائے:عبدالجبار شاہین
گجرات(جی پی آئی) سیکرٹری ایجو کیشن سکولز پنجاب عبدالجبا رشاہین نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کو مفت نصابی کتابوںکی فراہمی ہر صورت اگست تک مکمل کرلی جائے جان بوجھ کر غیر حاضر رہنے او ر مفت تنخواہیں لینے والے اساتذہ کو ملازمت سے بر خاست کر دیا جائے گا۔وہ ڈی او آفس گجرات میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی’ ایڈ یشنل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سمیرا حمد سید، ای ڈی او ایجوکیشن ایاز طارق، ڈی ای اوز ، ڈی ڈی اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔ سیکرٹری عبد الجبار شاہین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے تعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں کر تے ہوئے اساتذہ اور طلباء و طالبات کو ہرطرح کی سہولتیں دینے کے لئے وسیع المقاصد منصوبہ تیار کر لیا ہے انہوںنے کہا کہ اساتذہ پر بھی ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ اپنی فلاح و بہبود کے حکومتی منصو بوں کی کامیابی کے لئے صدق دل سے کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں داخل نہ ہونے والے بچوں کے والدین کو راغب کرنے, انہیں تعلیم او ر ہنر کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لئے اساتذہ کو تربیت دے کر لوگوںکے گھروں میں بھیجا جائے گا تاکہ کو ئی بچہ تعلیم کی نعمت سے محروم نہ رہ جائے اس مقصد کے حصول کے لئے حکومت 33 ہزار اساتذہ بھرتی کر رہی ہے جس کے لئے باقاعدہ پالیسی تیار کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرلز سکولوں میں نا کا فی اور دستیاب نہ ہونے والی سہولتیں بہم پہنچانے کے لئے میگا پراجیکٹس شروع کر دیئے گئے ہیں انہوں نے ای ڈی او ایجو کیشن کو ضلع کے تمام افسران کا ایک اجلاس منعقد کر کے حکومتی احکامات ان تک پہنچانے کی ہدایات بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیکرٹری ایجوکیشن سکولز پنجاب عبدالجبا رشاہین نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی
گجرات(جی پی آئی) سیکرٹری ایجو کیشن سکولز پنجاب عبدالجبا رشاہین نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کو مفت نصابی کتابوںکی فراہمی ہر صورت اگست تک مکمل کرلی جائے جان بوجھ کر غیر حاضر رہنے او ر مفت تنخواہیں لینے والے اساتذہ کو ملازمت سے بر خاست کر دیا جائے گا۔وہ ڈی او آفس گجرات میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی, ایڈ یشنل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سمیرا حمد سید، ای ڈی او ایجوکیشن ایاز طارق، ڈی ای اوز ، ڈی ڈی اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔ سیکرٹری عبد الجبار شاہین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے تعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں کر تے ہوئے اساتذہ اور طلباء و طالبات کو ہرطرح کی سہولتیں دینے کے لئے وسیع المقاصد منصوبہ تیار کر لیا ہے انہوںنے کہا کہ اساتذہ پر بھی ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ اپنی فلاح و بہبود کے حکومتی منصو بوں کی کامیابی کے لئے صدق دل سے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں داخل نہ ہونے والے بچوں کے والدین کو راغب کرنے, انہیں تعلیم اور ہنر کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لئے اساتذہ کو تربیت دے کر لوگوںکے گھروں میں بھیجا جائے گا تاکہ کو ئی بچہ تعلیم کی نعمت سے محروم نہ رہ جائے اس مقصد کے حصول کے لئے حکومت 33 ہزار اساتذہ بھرتی کر رہی ہے جس کے لئے باقاعدہ پالیسی تیار کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرلز سکولوں میں نا کا فی اور دستیاب نہ ہونے والی سہولتیں بہم پہنچانے کے لئے میگا پراجیکٹس شروع کر دیئے گئے ہیں انہوں نے ای ڈی او ایجو کیشن کو ضلع کے تمام افسران کا ایک اجلاس منعقد کر کے حکومتی احکامات ان تک پہنچانے کی ہدایات بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری مبشر حسین سابقہ سٹی صدر مسلم لیگ ن اور ممتاز تاجر راہنما جاوید بٹ کے شو روم رائل فرنشرز پہنچے
گجرات( جی پی آئی)حلقہ این اے 105 کے امید وار سینئر راہنما مسلم لیگ نواز چوہدری مبشر حسین سابقہ سٹی صدر مسلم لیگ ن اور ممتاز تاجر راہنما جاوید بٹ کے شو روم رائل فرنشرز پہنچے۔ رائل فرنشرز پہنچے پر جاوید بٹ ، حاجی محمداکرم چیف ایگزیکٹو رائل فرنشرز، مسلم لیگ ٹریڈ ونگ کے صدر شفیق الرحمن بٹ، جلال خان سٹی صدر ٹریڈ ونگ خان فضل الٰہی خان صدر پختون کمیونٹی، جنرل سیکرٹری ٹریڈ ونگ، سرفراز احمد بٹ، سینئر نائب صدر ملک شوکت اللہ، محمد اکمل، راجہ محمد عارف صدر، لالہ محمد یوسف جنرل سیکرٹری سٹی مرزا محمد ریاض، مرزا اشفاق احمد، جائنٹ سیکرٹری چیئرمین ٹریڈ ونگ سٹی طارق سلامت، چیئرمین روف بٹ نائب صدر، چوہدری ناصر محمو د، پرویز اقبال بھٹی، محمد خالد بٹ فنانس سیکرٹری، مرزا گل نواز تاجر راہنما، تحصیل سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ صابر رضا مغل، محمد انور شاہین، ڈھکی بازار کے صدر ڈاکٹر خالد ملک، شوکت فضل احمد بٹ مدینہ کے علاقہ دیگر پارٹی عہدیداران موجود تھے۔ چوہدری مبشر حسین نے کہا کہ میں جاوید بٹ اور ان کے تمام ساتھیوں کا مشکور ہوں جنہوںنے حالیہ الیکشن میں میرے لیے دن رات کام کیا۔ گھر گھر جا کر ڈور ٹو ڈور جا کر میرے لیے ووٹ مانگے، میرے لیے فخر کی بات ہے آپ جیسے مخلص ساتھی میرے ساتھی ہیں۔ ہم تمام مل جل کر گجرات کی ترقی اور امن و امان میں کردار ادا کرینگے۔ اور سب کو ساتھ لیکر چلیں گے جاوید بٹ نے چوہدری مبشر حسین کا شو روم آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا میں مسلم لیگ نواز کا ادنیٰ کارکن ہوں۔ میری جماعت نے آپ کو این اے 105 کا ٹکٹ دیا مجھ پر فرض تھا کہ میں آپ کیلئے دن رات کام کروں میں نے آپ پر کوئی احسان نہیں کیا اپنا فرض ادا کیا ہے۔ میں پارٹی کا پابند ہوں اور قائد میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف اور چوہدری احمد سعید کے ہر فیصلے کا پابند ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوفی عبد الحمید میر پوری کی فیکٹری میں ممکنہ بلدیاتی الیکشن 2013 کے سلسلہ میں مشتاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا
گجرات( جی پی آئی)صوفی عبد الحمید میر پوری کی فیکٹری میں ممکنہ بلدیاتی الیکشن 2013 کے سلسلہ میں یو سی 48 فیض آباد میں ایک بڑے مشتاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں معززین علاقہ نے بھر پور شرکت کی۔ معززین علاقہ میں حاجی اشرف بٹ ، حاجی نذر حسین، محمد اشرف امرتسری، محمد اسلم امرتسری، صوفی عبد الحمید پوری ، ٹھیکیدار یونس ، مرزا عبدالغنی، مرزا مشتاق احمد، سیٹھ محمد سلیم، حاجی مصطفی پاور فین، مرزا بشیر حسین، مرزا غلام فرید، مرزا عبد العزیز، مرزا امجد امرتسری، شبیر حسین گھمن، میاں اصغر انصاری، محمد اکبر مغل، ریاض رسول کھوکھر، چوہدری ذوالفقار علی، محمد بوٹا جنجوعہ، حاجی ارشد کوٹلی والے، خان محمد گھمن، چوہدری اسلم گوجر، چوہدری یوسف گوجر، چوہدری رمضان گوجر، راجہ ندیم، راجہ شبیر حسین، سید تقدیس احمد، مرزا طفر اللہ، مرزا صغیر پیرو شاہی، مرزا شفیق پیروشاہی، محمد انور خدا بخش، احسان صفدر ممبر، ڈاکٹر ارشد، فیاض بٹ، مرزا منور حسین، مرزا عبد الحمید، نعیم بٹ، ملک تقویم عظمت، حاجی حبیب نذیر فرنیچر ، میاں شوکت علی، آفتاب شاہی بریانی، مرزا بشیر شادیوالیہ، زاہد بٹ، اور معززین علاقہ نے بھر پور شرکت کی۔ جس میں آنیوالے بلدیاتی الیکشن میں امید وار کے طور پر چوہدری تنویر حسین کے نام پر متفقہ طور پر رائے کا اظہار کیا گیا۔ ا س سلسلہ میں ایک چھ رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو ایک دو روز میں اپنے فیصلے کا اعلان کر دیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری سلیم سرور جوڑا نے طالبات کی بس پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی
گجرات( جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 111 کے سابق امید وار، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کوئٹہ میں قائداعظم ریذیڈنسی پر حملہ کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبات کی بس پر بم دھماکے کی شہریوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ملکی سازش قرار دیتے ہوئے ملزمان کیخلاف خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح سے منسوب اس تاریخی اور قومی اہمیت کی حامل عمارت تباہ کرنیوالوں نے دراصل پاکستان کی اساس اور اس کی شناخت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ملک کے اہم قوم، تاریخی اور ثقافتی ورثے کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بانی پاکستان سے منسوب پاکستان کے تاریخی ورثے کی حرمت اور تقدس کا تقاضہ ہے کہ ایک قومی فریضہ جان کر اس سانحہ کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے۔ انہوںنے مزید کہا کہ جب سے مسلم لیگ ن کی قیادت کے حلف اٹھانے کے بعد آفتوں کا سلسلہ جاری ہو چکا ہے، اور نواز شریف، شہباز شریف کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک کو آفتوں نے گھیر لیا ہے۔ ن لیگ کی حکومت کو اقتدار سنبھالے ہوئے ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا کہ کوئٹہ، کراچی ملک کے دیگر حصوں میں مختلف واقعات میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور ان حکمرانوں نے کوئی اقدامات نہیں کیے اور سب سے پہلے اقتدار سنبھالتے ہی عوام پر مہنگائی کے بم گرا دیئے ۔ ملازمین میں اضافہ اس وقت کیا جب ملازمین سٹرکوں پر آ گئے ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے خیر کی کوئی توقع نہیں کی جا سکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے وفاقی بجٹ میں حکومت کی طرف سے سکولوں پر لگائے گئے ٹیکسوں کی مذمت
گجرات( جی پی آئی) سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے وفاقی بجٹ میں حکومت کی طرف سے سکولوں پر لگائے گئے ٹیکسوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں شعبہ تعلیم میں ترقی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر اہم کردارا دا کر رہا ہے، وفاقی حکومت نے ایسے والدین جو بچوں کی فیس 2 لاکھ روپے تک ادا کر رہے ہیں ان پر جو ٹیکس لگایا ہے وہ نا انصافی ہے اسکے خلاف ہم تحریک چلائینگے۔ حکومت کی تعلیم کش پالیسیوں کی مذمت کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے روٹس میلینم سکول میں سالانہ والدین ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین روٹس میلنیم سکول سسٹم چوہدری فیصل مشتاق( تمغہ امتیاز )پرنسپل فوزیہ حسین نے خطاب کیا ۔ جبکہ میاں ہارون مسعود سابقہ تحصیل ناظم، چوہدری وارث، ڈاکٹر مقصود زاہد ، صدر پی ایم اے سٹی گجرات، ٹھیکیدار عمران رشید ، اور دیگر ممتاز شخصیات شریک تھیں۔ میاں عمران مسعود نے کہا کہ حکومت نے جی ایس ٹی میں اضافہ کر کے مہنگائی میں اضافہ کیا ہے۔ سابقہ صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے اپنے خطاب میں زیارت میں بانی پاکستان کی رہائشگاہ پر راکٹ حملہ، یونیورسٹی طالبات کی بس پر حملہ اور پھر بولان میڈیکل پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت اور قرار دیا اور کہا کہ فائرنگ ملک دشمن قوتوں کی کاروائی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس واقعہ سے پاکستان مخالفت کی بو آ رہی ہے، اگر اس واقعہ میں کوئی سیاسی جماعت کا ہاتھ ہے تو حکومت اس کو بین کر دے ۔ انہوںنے کہا کہ یونیورسٹی کی طالبات پر حملہ یہ واضح کر رہا ہے کہ حملہ آور خواتین کی ترقی کیخلاف ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو بلوچیوں کے ساتھ ملکر ان کے مسائل حل کرنا چاہئیں۔ میاں عمران مسعود نے روٹس فائونڈیشن سکول کے بارے میں کہا کہ روٹس میلنیم سکول گجرات کے لوگوں کیلئے ایک بڑا تحفہ ہے۔ یہاں پر بچوں کو ہائی کوالٹی تعلیم دینے کیلئے چیئرمین روٹس فائونڈیشن سکول چوہدری فیصل مشتاق نے اقدامات کیے ہیں۔ اور یہ تعلیمی ادارہ گجرات میں کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ والدین میں بچوں میں اعتماد پیدا کریں، اس سکول میں فارن ٹیچر بھی آ رہے ہیں ہمیں اپنے بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن دینی چاہیے اور یہی موجودہ حالات کا تقاضا ہے ۔ چیئرمین روٹس میلنیم سکول گجرات چوہدری فیصل مشتاق نے کہا کہ روٹس میلنیم سکول بیسویں صدی سے ہٹ کر اکیسویں صدی کی تعلیم کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کر جا رہی ہے ۔ اولیول سائنس لینگویج کورسسز کیساتھ ساتھ تمام مضامین کی ورائٹی موجود ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ اس کیمپس کا افتتاح سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ہاتھوں سے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے سکول میں بچوں کو انٹرنیشنل سٹنڈز کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ ہمارے ہاں ٹیچروں کو باقاعدہ ٹریننگ دی جاتی ہے جو بعد میں بچوں کو بہترین ترتیب دیتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میاں عمران مسعود نے اپنے دور حکومت میں تعلیم کی ترقی کیلئے جو کام کیا وہ قابل ستائش ہے ان کے دور کے بعد پنجاب میں تعلیمی معیار اپ نہیں ہوا ۔ آج بھی ہمارے سکول کے اٹھارہ بچے شگاگو ، 15 بچے ٹوکیو ،7 طالبات انڈیا میں لینگویج کیلئے گئے ہیں اور 40 بچے چین جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ روٹس میلنیم سکول میں چائینز لینگویج شروع کر جا رہی ہے ۔ پرنسپل فوزیہ حسین نے کہا کہ روٹس میلنیم سکول گجرات میں بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ آنیوالے وقتوں میں اس سکول کے زیر اہتمام تعلیم حاصل کرنے والے بچے پوری دنیا میں گجرات اور پاکستان کا نام روشن کرینگے ۔ تقریب میں بچوں نے ٹیبلوز بھی پیش کیے ۔ بعد ازاں سالانہ والدین ڈے کے سلسلہ میں کیک بھی کاٹ گیا اور ٹیبلوز میں فن کا مظاہر کرنیوالے بچوں میں اسناد بھی تقسیم کیں گئیں۔