گجرات کی خبریں 16/12/2013

گجرات(جی پی آئی )بزم جمیل کے زیر اہتمام دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس گجرات میں سالانہ مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا ، جس کی صدارت ایڈمنسٹریٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی صاحبزادہ میاں ولید احمدجواد سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف تھے ، اس موقع پر ججز کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی ، سید اعجاز حسین شاہ ، اور احمد فاروق نے سرانجام دئیے ، نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن طالبات میں اول ماہ نور شارب ، دوم فاطمہ عبدالوحید ، سوم سحر طاہر ، چہارم سمعیہ نورین ، سکینڈری سیکشن طالبات میں اول صاحبزادی سیدہ ماہین زاہد، دوم ربیہ اقبال ، سوم زوبیہ ، چہارم عالیہ سید رہیں ، پرائمری سیکشن طلباء میں اول نعمان علی ، دوم محمد شہیر ، سوم احمد رضا ، چہارم اسد علی ، سکینڈری سیکشن طلباء میں اول حافظ بلال یوسف جنجوعہ ، دوم مقدس ہاشمی ، سوم اسد علی جبکہ چہارم فیضان رسول رہے ، مہمانانِ گرامی نے طلباء و طالبات میںانعامات تقسیم کیے ، اس موقع پر مسز نسرین ساجد ، مسز رضوان ملک ، ریحانہ خاتون(پوتی مولانا ظفر علی خاں)، مسز صائمہ ، سید زمان شاہ ، افضال رانجھا ، ماسٹر احمد علی ، شیخ محمد اسلم شرقپوری نقشبندی ، انعام رضوان شرقپوری نقشبندی ، سید نذیر شاہ ، مولانا محمد دین راجوری ، رانا مشرف علی ناز ، وارث نقشبندی ، حاجی محمد اقبال گھمن ، احمد عتیق چاند ، محمد اسد حفیظ خان ، محمد مظہر حسین ، شکیل جنجوعہ ، اسحاق بھنڈر ، طیب جان اسلام آباد ، راشد شرقپوری نقشبندی پشاور ، خالد بن منور شیخ ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ، میاں محمد صالح شرقپوری نقشبندی ، میاں غلام رسول شرقپوری نقشبندی ، طارق ڈائریکٹر IIU، محمد ایوب و دیگر اہم شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے زیر اہتمام سالانہ مقابلہ حسن نعت کے موقع پر ایک کروڑ 78لاکھ 83ہزار 800سو مرتبہ درود شریف کا تحفہ بحضور سرور کائنات ۖ پیش کیا گیا ، اور ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی )دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے ، ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف میاں ولید احمد جواد شرقپوری نقشبندی مجددی نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں سالانہ مقابلہ حسن نعت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہی قومیں کامیاب ہوتی ہیں جو اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتی ہیں ، حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی نے برصغیر میں دو قومی نظریہ کی بنیاد رکھی اور اکبری دین کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے ، آستانہ عالیہ شرقپور شریف علم کا فیضان لوگوں میں بانٹ رہا ہے ، ہمیں جو چیز بزرگوں کی طرف سے عطاء ہوئی وہ اپنے ساتھیوں میں بانٹ رہے ہیں، شہزاد شفیق نقشبندی مجددی اپنے رفقاء کار کے ہمراہ مجدد الف ثانی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں ، انہوں نے کہا کہ یوم مجدد الف ثانی تحریک کے بانی میاں جمیل احمد شرقپوری تھے ، جنہوں نے پاکستان میں اس تحریک کی بنیاد رکھی تا کہ نئی نسل کو حضرت مجدد الف ثانی کے افقار سے آگاہ کیا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی نے ساری عمر دوقومی نظریہ کے تحت گزاری اور اکبر اعظم کی تحریک کولگام دی ،اور انہوں نے حق اور باطل میں پہچان کروائی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ دو قومی نظریے کی تحریک ہی اصل میں پاکستان کے قیام کا باعث بنی ، نئی نسل کو دوقومی نظریہ اور حضرت مجدد الف ثانی کی تحریک سے آگاہ کرنا ضروری ہے ، اس سلسلہ میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ، بزم جمیل اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف کو مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا ، مرکزی ناظم اعلیٰ پیر عرفان شاہ مشہدی نے لاہور میں منعقدہ کانفرنس کے دوران ان کے عہدے کا اعلان کیا اور ان سے ان کے عہدے کیلئے حلف لیا اس موقع پر پاکستان بھر سے علماء و مشائخ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ٹی ایم اے کی غفلت کی وجہ سے گجرات کے شہری گندے پانی کے عذاب میں مبتلا ہو گئے ، گندا پانی سیوریج کی بندش کی وجہ سے تمبل بازار میں داخل ہو گیا ، لوگوں کا کاروبار ٹھپ ہو گیا ، مسجد میں نمازیوں کا جانا بند ہو گیا ٹی ایم اے اپنے دعوں میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ، ڈی سی او گجرات کو چاہیے کہ فوری طور پر ایکشن لیں اور سیوریج کے بندش کے ذمہ داران کے خلاف کاروئی کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر ممتاز کاروباری شخصیت شیخ عرفان پرویز اور جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ نے مشترکہ بیان میں ٹی ایم اے کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے تمبل بازار میں کاروبار زندگی ٹھپ ہونے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ٹی ایم اے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے عوام کیلئے درد سر بن گئی ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں ، بیماریاں پھیل رہی ہیں ، کاروبار ٹھپ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کے چولہے بند ہو گئے ہیں ، بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ، سٹیزن فرنٹ اس صورتحال کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے شہریوں کو سہولت مل سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب کے زیر اہتمام عظیم الشان عزت رسول ۖ کانفرنس ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوئی ، جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید محمد عرفان مشہدی موسوی ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان نے کی جس میں ملک بھر سے علماء و مشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی گجرات سے ڈویژنل امیر مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، جن میں حضرت علامہ قاری محمد شاہد چشتی ، حضرت علامہ قاری محمد ارشد نقشبندی ، حضرت علامہ عنصر محمود انجم ، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ سیالوی ، علامہ قاری محمد سلیم سیالوی ، حضرت علامہ قاری محمد طیب ، حضرت علامہ مولانا ریاض احمد جلالی ، مولانا قاری محمد حنیف جلالی ، مولانا قاری محمد اسلم قادری ، قاری عمران فاروق ، محمد عرفان ، مولانا قاری قیوم جلالی ، راجہ محمد مظہر ، راجہ محمد جمشید و دیگر شامل تھے ، عید گاہ گجرات سے قافلے لاہور کیلئے روانہ ہوئے صاحبزادہ پیر سید محمد عبداللہ شاہ نے سبزہ زار لاہور میں شرکاء قافلہ کیلئے عشائیے کا اہتمام کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )نجات کا صرف ایک ہی راستہ ہے وہ راستہ قرآن و سنت کا راستہ ہے ان خیالات کا اظہار پیر سید محمد عرفا ن شاہ مشہدی مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان نے عزت رسول کانفرنس کے دوران کیا ، مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام دوسری سالانہ عزت رسول کانفرنس کا آغاز مرکزی ناظم اعلیٰ پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی کی زیر قیادت ایوان اقبال میں ہو چکا ہے ، کانفرنس کے ناظم مولانا فاروق احمد ضیائی کے مطابق کانفرنس سے چاروں صوبوں بشمول آزادکشمیر سے علماء کرام و مشائخ عظام اور عوام اہلسنت نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، کانفرنس میں فضیلت الشیخ محمد عمر الحسینی (بغداد شریف)، خواجہ فخر الدین فخری اورنگ آباد شریف ، دیوان سید محمد چشتی پاکپتن شریف ، پیر شمس الامین مانکی شریف ، میاں محمد ابوبکر نقشبندی شرقپوری ، پیر سید زاہد حسین ترمذی، صوفی نور محمد حسن ، پیر سید محمد عظمت علی شاہ کیلانوالہ شریف ، پیر سید محفوظ شاہ مشہدی بھکھی شریف نے خصوصی شرکت کی ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی ، مولانا حافظ عبدالستار سعیدی ، مولانا خادم حسین رضوی ، مولانا عبدالتواب صدیقی ، مولانا سید مظفر حسین شاہ ، مفتی محمد جان نعیمی اور مولانا مختار احمد حبیبی نے خطاب کیا ، مقررین نے اپنے خطبات میں موجودہ حالات کے تناظر میں مسلم امہ کو دین اسلام کا دستور العمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت بہت نازک اور حساس ہے ، امت مسلمہ کئی طرح کے مسائل میں گھری ہوئی ہے اور ہر طرف سے فتوں کا زور برپا ہے ، اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد کفار و مشرکین کی شرمناک جسارتوں کو مسترد کرنا ہے اور یہ عہد کرنا ہے کہ ابھی غیرت مسلم زندہ ہے ، نجات کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ قرآن و سنت کا راستہ ہے ، جس کے دل میں حضور ۖ کی ناموس و عزت نہیں وہ مسلمان نہیں ، آج مسلمانوں کو مرکزیت کی ضرورت ہے اور یہ مرکزیت نبی کریم کے طفیل ہی حاصل ہو سکتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارویں شریف صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کی زیر صدارت منعقد ہوئی ، تلاوت قرآن قاری شفقت اللہ قادری پرنسپل دارالعلوم جامعہ غوثیہ کھیپڑانوالہ شریف نے کی ، جس کے بعد ممتاز ثناء خواں مظہر عزیز قادری ، صوفی محمد احسان ، محمد اقبال قادری و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا ، جبکہ ممتاز عالم دین حضرت علامہ محمد مظفر نقشبندی نے خطاب کیا ، جس کے بعد ختم شریف پڑھا گیا ، اور صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری نے خصوصی دعا فرمائی ، دعا کے بعد ختم پاک میں شرکت کرنے والے سینکڑوں فرزندان اسلام کو لنگر شریف کھلایا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ضلعی صدر مہر محمد حبیب بسوی کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں شاہدولہ رائس ملز کے اونر چوہدری شہزاد جاوید نے ممبران کو بتایا کہ 9دسمبر کو تقریباً 5بجے کے قریب ADCGاور لیبر انسپکٹر معہ عملہ پولیس باوردی اور بغیر وردی آ کر بغیر کسی نوٹس اور بغیر کسی وجہ کے رائس سیل کر دی یہ ایک انتہائی ظالمانہ کاروائی اور ہمارا معاشی قتل ہے جس پر تمام عہدیداران نے متفقہ قرار منظور کی اور کہا کہ ہم تمام عہدیداران اس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان تمام ملوث افراد اور محکمہ جات کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے ، اجلاس میں غلام رسول شارق ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد سلیم ، ملک یاسر شریف ، میاں عمران منیر ، حاجی مختار حسین ، چوہدری عرفان اکبر ، چوہدری شاہد حسین ، چوہدری محمد سلیم کمبوہ و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )لبیک یا حسین آرگنائزیشن کے صدر سید محمد علی نقوی نے بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی کے راہنما شہید عبدالقادر ملا جو کہ پاکستان کے حامی اور مخلص دوست تھے ، جنہوں نے مجیب الرحمن کی پاکستان سے علیحدگی کی تحریک کی سخت مخالفت اور مزاحمت کی تھی ، ان کو پھانسی دینے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ، اور بنگلہ دیش کے پاکستان میں سفیر سے اپیل کرتے ہیں کہ مسلمانوں کیلئے اسوہ رسول ۖ بہترین نمونہ ہے ، آپ ۖ نے فتح مکہ کے بعد اپنے بدترین دشمنوں کو بھی معاف کر دیا تھا ، بنگلہ دیش بن چکا ہے ، لہٰذا حکومت بنگلہ دیش اس طرح کے کینہ پروری کے اقدامات سے اجتناب کرے اور درگزر کا مظاہرہ کرے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )میڈیا کے ذریعے جہاں عوامی مسائل بہتر طریقہ سے اجاگر ہوتے ہیں ، وہیں انسانی ذہنوں کی تفریح کیلئے بھی انتظام ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے راہنما مہر امتیاز نے گزشتہ روز پنجاب ٹی وی کے زیر اہتمام کوئز پروگرام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ کوئز پروگراموں کے ذریعے نئی نسل کی صلاحتیں اجاگر ہوتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ پنجاب ٹی وی کی انتظامیہ اس کلچرل و معلوماتی پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد کی مستحق ہے اور یہ لوگ ایک مقدس فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ، ایسے افراد کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے ، انہوں نے نئی نسل کو کہا کہ وہ اپنی توجہ قوم و ملت کی بہتری و ترقی کیلئے صرف کریں ، تحریک انصاف کے راہنما، الحاج افضل گوندل نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہیں اور نوجوان نسل کی بہترین تعلیم و تربیت ہمارا فرض ہے ، میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو بہتری کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے ، معلوماتی پروگراموں سے جہاں ذہنی طور پر بچے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہیں وہیں تفریحی پروگراموں میں شامل ہو کر وہ برائیوں سے بچ سکتے ہیں ، گجرات پریس کلب کے جائنٹ سیکرٹری عامر چوہدری نے کہا کہ میڈیا اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دے رہا ہے ، اور ہمیں خوشی ہے کہ نوجوان صحافی مرزا محمد یونس اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں کہ وہ پنجاب ٹی وی کے پلیٹ فارم سے تفریحی و معلوماتی پروگرام پیش کر رہے ہیں ، بیورو چیف پنجاب ٹی وی مرزا محمد یونس نے کہا کہ ہمارا مقصد گجرات کی نوجوان نسل کی بہتر نشوونما ہے ، تا کہ وہ ترقی کی منازل طے کر سکیں اور پاکستان کے وقار میں اضافہ کا باعث بن سکیں ، مثبت سرگرمیوں کی طرف قوم کو راغب کیا جا سکے ، اور ہم اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرتے رہینگے اس موقع پر خالد خاں ، عاصم رضا سید ، مرزا جاوید ، مہر عثمان عرف بائو شاری و دیگر موجود تھے ، اس پروگراموں میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات اور گجرا ت کی مختلف فیملیز نے شرکت کی ، اس موقع مہمانوں کو سوال و جواب کے ذریعے انعامات دئیے گئے ، اس پروگرام میں مختلف کاروباری شخصیات نے تعاون کیا ، جن کے اشتراک سے یہ انعامات دئیے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)جا مع مسجد یا رسو ل اللہ ۖ چو ک نواب صاحب میں گز شتہ روز محفل گیارہویں شر یف اور ممتاز عالم دین قا ر ی علی محمد جلا لی کی یا د میں محفل میلا د منعقد ہو ئی،جس میں حضرت علامہ عبد الر شید اویسی نے صدرات فرما ئی،محفل میلا د کا آغاز قا ر ی محمد سر فراز سیا لو ی نے تلاوت قر آن پا ک سے کیا،بعد از دیگر ثناء خو اں حضرات نے ہد یہ عقید ت کے پھو ل نچھا ور کیے،محفل پا ک میں علا مہ عبد الرشید اویسی علامہ شا ہد چشتی علامہ محمدآصف صدیقی نے قار ی علی محمد جلا لی شہید کی زند گی پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ قا ر ی علی محمد جلا لی جما عت اہلسنت کے ایک بڑ ے عالم دین تھے،اور انہوں نے ادارہ صر اط مستقیم میں در س قر آن اور مختلف دینی کا مو ں میں اپنے در س مد رسے میں ان تھک محنت کی،علامہ عبد الر شید اویسی نے کہا کہ علی محمد جلا لی ایک بہت بڑ ے ولی کامل تھے،اس موقع پر محفل میلا د میں علامہ امجد فاروق کیلا نی علامہ مو لا نا ارشد نقشبندی معر وف نقیب محفل محمد عمر ان چشتی محمد عبد الر حمن جما عتی علامہ مو لا نا محمد دین را جوری حاجی محمد سلیم عاطف محمود بٹ محمد قا سم سعید نقیب احمد چشتی زاہد حمید نا ئیک عر فا ن حمید نا ئیک ناظم بٹ حافظ طلعت حافظ احمد بلا ل علامہ طارق محمو د قا ر ی احمد بلا ل صدیقی قا ر ی محسن رضا نعیمی محمد جا وید عطای قار ی قیصر محمو د سید فیاض احمد حافظ محمد شہباز کے علاوہ دیگر علما ء کر ام عا شقا ن محفل نعت نے بھر پور تعداد میں شر کت کی،آخر میںختم شر یف اور فاتحہ خوانی کے بعد علامہ عبد الر شید اویسی اور علامہ ارشد نقشبندی نے خصو صی دعا کی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)میر ے دروازے ہر ایک شخص کیلئے کھلے ہیں چا ہئے اس کا کسی بھی سیا سی پارٹی سے تعلق ہو میں اپنی وارڈ کے ہر شخص کی خد مت کیلئے ہر وقت خاضر ہوں،ان خیا لا ت کااظہار وارڈ نمبر 12 کے مسلم لیگ ن کے متفقہ امیدوار الحاج حکیم عمر فاروق بٹ(القبلہ ٹر یولز اینڈ ٹورز) نے اپنی رہائش گا ہ پر آئے مختلف سیا سی و سماجی راہنما ئو ں سے خطا ب کر تے کہا کہ ہما را الیکشن لڑ نے کا مقصد کو ئی اپنا ذا تی مفا دات کا حصو ل نہیں،الیکشن میں کا میا ب ہو کر اپنے علا قیمیں مو جو دمسا ئل کو فو ر ی طور پر ختم کر وں گا،اور علاقے میں زیا دہ سے زیا دہ تر قیا تی کر وئیں گئے انہوں نے کہا کہ آئند ہ بلد یا تی الیکشن میں ن لیگ کے تما م امید وار جنر ل الیکشن کی طر ح بھر پور کا میا بی حا صل کر یں گئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گجرات پولیس گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی میں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے ،DPOگجرات سید علی ناصر رضوی تفصیلات کے مطابق DPOگجرات سید علی ناصر رضوی نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایا کہ گجرات پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ساتھ مل کر گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں ۔ناجائز منافع خوروں کے خلاف اس مہم کے مثبت نتائج برآمد ہو ئے ہیں ۔ DPOگجرات نے کہا کہ پولیس درحقیقت کرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ دیگر عوامی خدمت کے کام بھی اس کے فرائض میں شامل ہے ۔بلاشبہ گجرات پولیس حکومت پنجاب کی پرائس کنٹرول سٹریٹیجی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے جس سے عام آدمی کو اشیاء خورد ونوش اصل قیمتوں پر مل رہی ہیں ۔عوام نے گجرات پولیس کے جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ DPOگجرات سید علی ناصر رضوی کی سربراہی میں گجرات پولیس نے کرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ منافع خوروں اور گرانفروشوں کا بھی خاتمہ کر دیا ہے۔