گجرات کی خبریں 17.08.2013
Posted on August 19, 2013 By Geo Urdu گجرات
بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ضلع بھر میں واقع بھٹہ خشت کی رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے:ڈی سی او گجرات
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا ہے کہ بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ضلع بھر میں واقع بھٹہ خشت کی رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میںای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد نواز، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد نعیم نوشاہی، ڈی او سوشل ویلفیئر محمد ارشد، ڈی او لیبر ملک محمد ریاض، ڈی ایس پی لیگل اختر علی، سوشل سکیورٹی آفیسر محمد امتیاز، صدر بھٹہ مالکا ن ایسویسی ایشن سید شبیر حسین، مزدور راہنما پیرزادہ امتیاز نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ بھٹہ خشت اور ان میںکام کرنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن کے عمل کے دوران لیبر ڈیپارٹمنٹ، سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، پولیس سمیت تمام محکمے باہم کوآرڈینشن سے کام کریں تاکہ ہر مزدور کو اسکا حق دیا جاسکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مزدوروں کی رجسٹریشن نہ کرنے والے افراد کے خلاف قانون کی مطابق کاروائی کی جائے اور انکے خلاف کیسز چلانے کے لئے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس سے معاونت حاصل کی جائے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل اختر علی نے بتایا کہ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ابتک 7بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔ ڈی او لیبر ملک ریاض نے بتایا کہ ضلع بھر میں واقع کل 252میں سے 177 بھٹہ خشت کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے جبکہ سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر محمد امتیاز نے بتایا کہ 142 بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔ ڈی سی او نے دونوں محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کے لئے باہم کوآرڈینیشن سے کام کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آپریشنل اور نان آپریشنل بھٹہ خشت کی الگ الگ رجسٹریشن کر کے فہرستیں مرتب کی جائیں۔ انہوں نے لیبر راہنما کی تجویز پر آئندہ اجلاس میں ای او آئی بی کے نمائندوں کو بھی بلانے کی ہدایت کی۔صدر بھٹہ مالکا ن ایسویسی ایشن سید شبیر حسین نے ڈی سی او کو یقین دلایا کہ بھٹہ خشت مزدوروں کی رجسٹریشن کے عمل کی تکمیل کے لئے سرکاری محکموں سے بھر پور تعاون کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آستانہ عالیہ غوثیہ فضیلہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارویں شریف آج 18اگست 2013ء بعد نماز ظہر ہو گی
گجرات (جی پی آئی)آستانہ عالیہ غوثیہ فضیلہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارویں شریف آج 18اگست 2013ء بعد نماز ظہر ہو گی ، محفل پاک کی صدارت فخر السادات صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کرینگے، محفل پاک میں شرکت فرما کر ثواب داریں حاصل کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا فل ہائوس اجلاس آج 18اگست 2013ء بروز ااتوار ساڑھے تین بجے سہ پہر سردار رائس ملز ڈنگہ منگووال روڈ کیرانوالہ میں منعقد ہو گا
گجرات (جی پی آئی)رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا فل ہائوس اجلاس آج 18اگست 2013ء بروز ااتوار ساڑھے تین بجے سہ پہر سردار رائس ملز ڈنگہ منگووال روڈ کیرانوالہ میں منعقد ہو گا، اجلاس کی صدارت رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے صدر محمد حبیب بسوی کرینگے، اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا، اور نئے سیزن کیلئے مونجی کی چھڑائی و سکائی کے ریٹس کا تعین بھی کیا جائیگا، اجلاس میں رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے تمام عہدیداران وا راکین شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسیحی راہنما سلیم سیکرٹری نے ایچ ایم ویلیم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے
گجرات (جی پی آئی)مسیحی راہنما سلیم سیکرٹری نے ایچ ایم ویلیم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ مرحوم صحیح معنوں میں مسیح راہنما تھے، انہوں نے مسیحی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کیا ، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قابل تحسین مذہبی ، سیاسی و سماجی قیادت کے بعد پادری ایچ ایم ولیمز صدر سایونتھ ڈے چرچ بھمبر روڈ و سابق کونسلر بلدیہ گجرات گزشتہ روز 86برس کی عمر میں سٹی ہسپتال میں وفات پا گئے
گجرات (جی پی آئی)قابل تحسین مذہبی، سیاسی و سماجی قیادت کے بعد پادری ایچ ایم ولیمز صدر سایونتھ ڈے چرچ بھمبر روڈ و سابق کونسلر بلدیہ گجرات گزشتہ روز 86برس کی عمر میں سٹی ہسپتال میں وفات پا گئے، مرحوم کی نماز جنازہ 19اگست بروز پیر بوقت 10بجے صبح سیونتھ ڈے چرچ بھمبر روڈ میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین قبرستان علی پورہ روڈ میں ہو گی، مرحوم کی وفات نے گجرات کے سیاسی سماجی اور دانشور حلقوں کو سوگوار کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات:3روزہ انسداد پولیو مہم 19اگست سے شروع ہوگی۔ 4لاکھ بچوںکو قطرے پلائے جائینگے۔ڈاکٹر خالد فیض
گجرات(جی پی آئی)ضلع گجرات میں 3روزہ انسداد پولیو مہم19اگست سے شروع ہوگی اور 21اگست تک جاری رہے گی۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیض نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کی 119یونین کونسلوں کے 1084دیہات اور اربن ایریاز میںپانچ سال تک عمر کے 4لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لئے781موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 119فکس سنٹرز اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی بچوںکو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ انسداد پولیومہم کی کامیابی کے محکمہ تعلیم، پولیس، ٹی ایم ایزاور ریونیو ڈیپارٹمنٹ بھی محکمہ صحت کی مدد کریںگے جبکہ مذہبی، سماجی حلقے اور میڈیا بھی بھر پور معاونت کر رہا ہے۔ ڈاکٹر خالد فیض نے کہا کہ ضلع گجرات 1997سے پولیو فری ہے اور اجتماعی کاوشوں سے اس حیثیت کو برقرار رکھنے اور نئی نسل کو پولیو جیسی خطرناک بیماری سے محفوظ رکھنے کے لئے یہ جد و جہد جاری رہے گی۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک عمر کے بچوں کو ہر صورت پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائیں اور پولیو ٹیم نہ آنے کی صورت میں کنٹرول روم کے نمبر 0539260300پر رابطہ کریں۔ انہوں نے واضع کیا کہ ضلع گجرات کے کسی بھی علاقہ میں ایسی سیلابی صورتحال نہیںجس کی وجہ سے انسداد پولیو مہم متاثر ہو۔