گجرات کی خبریں 18.06.2013

تعلیمی اداروں میں سمر کیمپ کے انعقاد کے لیے طلبہ کے والدین کی رضا مندی ضروری ہے : آصف بلال لودھی
گجرات (جی پی آئی ) ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سمر کیمپ کے انعقاد کے لیے طلبہ کے والدین کی رضا مندی ضروری ہے، کسی طالبعلم کو سمر کیمپ آنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتااور نہ ہی سمر کیمپ کے نام پر طلبہ سے فیس لی جائے گی جبکہ رمضان المبارک میں سمر کیمپس کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پرائیویٹ سکولز کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، ای ڈی او ایجوکیشن ایاز طارق،ڈی ایم او شبیر احمد بٹ، ڈی ای اوز محمد پرویز، رفعت النسائ، ڈپٹی ڈی ای اوز محمد اورنگزیب، رخسانہ قدیر، فریدہ عالم، مسعود اختر، چیئرمین پرائیوٹ سکولز ایسویسی ایشن ممتاز شاہ، جنرل سیکرٹری افضال رانجھاو دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا کہ انتظامیہ کو اس حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں جنہیں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گااور حکومتی ہدایات پر عملدرامد یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی سی او نے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ ضلع میں واقع تمام غیر رجسٹرڈ پرائیوٹ سکولوں کی رجسٹریشن کا عمل فوری شروع کیا جائے۔انہوں نے پرائیوٹ سکولوں کے مالکان کو ہدایت کہ وہ طلبہ کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنائیں ۔ انہوں نے واضع کیا کہ طلبہ کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے جس میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ اس موقع پر چیئرمیں پرائیوٹ سکولز ایسویسی ایشن ممتا ز شاہ، جنرل سیکرٹری افضال رانجھا، سنئیر نائب صدر ناظم کھوکھر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او سکولوں کی رجسٹریشن اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ کو بھی
لیپ ٹاپ اور سولر لیمپ دیے جائیں۔ انہوںنے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے فروغ تعلیم کے لئے حکومت کی معاونت کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بانی پاکستان کی ریزیڈنسی زیارت میں دہشت گردی اور کوئٹہ میں بے گناہ طالبات اور افراد کی ہلاکت قومی المیہ ہے:سفیر احمد شیرا
گجرات (جی پی آئی ) ممتاز سیاسی، سماجی شخصیت و سابق امیدوار حلقہ پی پی 111 سفیر احمد شیرا نے کہا ہے بانی پاکستان کی ریزیڈنسی زیارت میں دہشت گردی اور کوئٹہ میں بے گناہ طالبات اور افراد کی ہلاکت قومی المیہ ہے ۔جس پر ہمیں انتہائی افسوس ہے۔ دہشت گردی کی یہ وارداتیں تمام پاکستانیوں کیلئے دکھ اور پریشانی کا باعث ہیں ۔یہ ملک دشمن عناصر کی کاروائی ہے وفاقی اور بلوچستان کی حکومت کو اس معاملے پر بھر پور ایکشن لینا چاہیے عوام کو بھی فوج اور ایجنسیوں کی مدد کر کے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
DPO گجرات کی ہدائیت پر گجرات پولیس کا منشیا ت فروشوں کے خلاف کریک ڈائون
گجرات (جی پی آئی)DPO گجرات کی ہدائیت پر گجرات پولیس کا منشیا ت فروشوں کے خلاف کریک ڈائون 1.585 کلو گرام چرس،400 گرام ہیروئن ،57 بوتل شراب، 2 عدد رائفل کلاشنکو ف اور 2 کس شرابی گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔1۔تھانہ صدر گجرات پولیس کے ASI طلعت عباس نے مخبر کی اطلاع پر ملزم شاہد خورشید ولد خورشید احمد قوم نائی سکنہ محلہ سلطان پور سے 55 کپیاں شراب اور 450 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔2۔تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے دوران گشت ملزم عدیل اکرم ولد محمد اکرم قوم آرائیں سکنہ چھپر سرائے عالمگیر حال لالہ موسیٰ سے 1 کلو چرس برآمد کر کے 9 -Cکے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ 3۔تھانہ صدر جلالپور جٹاں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ملزم سید عمران عباس ولد اعجاز حسین سکنہ کوٹ امیر حسین سے 135 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔ 4 ۔تھانہ کنجاہ پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر ملزم اصغر علی ولد محمد شریف سکنہ چوہڑ کی ونڈ شادیوال سے 400 گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔5۔تھانہ ٹانڈہ پولیس نے دوران ناکہ بندی ملزم آصف محمود ولد غلام حسین سکنہ ٹانڈہ سے 1 بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔6 ۔تھانہ سول لائن پولیس نے دوران گشت ملزم محمد انور ولد دوست محمد سکنہ کھائی ملکوال سے 1بوتل ولائیتی شراب اور ملزم داود مسیح ولد پطرس مسیح سکنہ فیض آباد کو نشہ شراب کی حالت میں گرفتار کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔7 ۔تھانہ لاری اڈہ پولیس نے دوران ناکہ بندی ملزم عثمان ولد ثناء اللہ سکنہ محلہ قاسم پورہ کو نشہ شراب کی حالت میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔8 ۔تھانہ ککرالی پولیس نے مقدمہ قتل کے 2 کس ملزمان سے دوران تفتیش 2 عدد رائفل کلاشنکوف برآمد کرکے ناجائز اسلحہ کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ (١) محسن ریاض ولد محمد ریاض قوم اعوان سکنہ چوہر پور سے رائفل کلاشنکوف معہ 2 عدد میگزین ،10 ضرب روند(٢)تنویر احمد ولد ہاشم قوم اعوان سکنہ پہاڑے سے رائفل کلاشنکوف معہ 5 ضرب روند DPO گجرات نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں ان کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے تمام SHO,s کو سختی سے ہدائیت کی کہ منشیات
فروشوں کی سرکوبی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں جوائنٹ سٹوڈنٹس فیڈریشن کا قیام عمل میں آ گیا
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں جوائنٹ سٹوڈنٹس فیڈریشن کا قیام عمل میں آ گیا فیڈریشن کے چیئرمین شاہزیب بھٹی صدر چوہدری عثمان گجر جنرل سیکرٹری نویز خان نائب صدر مرزا سفیان جبکہ چیف ایگزیکٹو فرحان علی ٹرانسپورٹ صدر سید محمود شاہ جعفری ہوں گ جوائنٹ سٹوڈنٹس فیڈریشن کا بنیادی مقصد سٹوڈنٹس کے مسائل کو احسن طریقہ سے حل کروانا ہے صدر چوہدری عثمان گجر نے کہا کہ اگر گجرات کے کسی تعلیمی ادارے میں کسی بھی طالب علم کو کوئی مسئلہ در پیش ہو تو
وہ برائے راست ہم سے رابطہ کر کے اپنے مسائل کو حل کروا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تعلیمی اداروں میں سمر کیمپ کے انعقاد کے لیے طلبہ کے والدین کی رضا مندی ضروری ہے : آصف بلال لودھی
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سمر کیمپ کے انعقاد کے لیے طلبہ کے والدین کی رضا مندی ضروری ہے، کسی طالبعلم کو سمر کیمپ آنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتااور نہ ہی سمر کیمپ کے نام پر طلبہ سے فیس لی جائے گی جبکہ رمضان المبارک میں سمر کیمپس کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پرائیویٹ سکولز کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی او سی شجاع قطب بھٹی،ای ڈی او ایجوکیشن ایاز طارق، ڈی ایم او شبیر احمد بٹ، ڈی ای اوز محمد پرویز، رفعت النسائ، ڈپٹی ڈی ای اوز محمد اورنگزیب، رخسانہ قدیر، فریدہ عالم، مسعود اختر، چیئرمین پرائیوٹ سکولز ایسویسی ایشن ممتاز شاہ، جنرل سیکرٹری افضال رانجھاو دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا کہ انتظامیہ کو اس حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں جنہیں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گااور حکومتی ہدایات پر عملدرامد یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی سی او نے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ ضلع میں واقع تمام غیر رجسٹرڈ پرائیوٹ سکولوں کی رجسٹریشن کا عمل فوری شروع کیا جائے۔انہوں نے پرائیوٹ سکولوں کے مالکان کو ہدایت کہ وہ طلبہ کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضع کیا کہ طلبہ کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے جس میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ اس موقع پر چیئرمیں پرائیوٹ سکولز ایسویسی ایشن ممتا ز شاہ، جنرل سیکرٹری افضال رانجھا، سنئیر نائب صدر ناظم کھوکھر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او سکولوں کی رجسٹریشن اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ اور سولر لیمپ دیے جائیں۔انہوںنے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے فروغ تعلیم کے لئے حکومت کی معاونت کررہے ہیں۔