گجرات کی خبریں 19.04.2013
Posted on April 20, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
گزشتہ روز ڈپٹی وزیراعظم کی بیگم چوہدری پرویز الٰہی ، سابق ضلع ناظم کی بیگم چوہدری شفاعت حسین نے سندس فائونڈیشن کا وزٹ کیا
گجرات (جی پی آئی)گزشتہ روز ڈپٹی وزیراعظم کی بیگم چوہدری پرویز الٰہی ، سابق ضلع ناظم کی بیگم چوہدری شفاعت حسین نے سندس فائونڈیشن کا وزٹ کیا ، سندس فائونڈیشن میں تھیلسیمیا کی مریضہ سندس نے مہمانوں کا پھولوں کے گلدستے دیکر استقبال کیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ، بیم چوہدری پرویز الٰہی ، بیگم چوہدری شفاعت حسین نے سندس فائونڈیشن تھیلیسما کے مریض بچوں سے فرداً فرداً ان کے پاس جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور 10ہزار روپے عطیہ دیے ، تھلیسمیا کے بچوں نے بیگم چوہدری پرویز الٰہی اور بیگم چوہدری شفاعت حسین کو اپنے درمیان پا کر بے حد خوشی کا اظہار کیا ، تھلیسمیا کے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کافی دیر تک ان کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے ساتھ باتیں کرتے رہے ، اس موقع پر سندس فائونڈیشن کی انتظامیہ نے کہا چوہدری شفاعت حسین نے تھلیسیما کے بچوں کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی ہے ، بچوں کیلئے بلڈ بھی ڈونیٹ کرتے رہتے ہیں ، اس موقع پر بیگم چوہدری پرویز الٰہی اور بیگم چوہدری شفاعت حسین نے سندس فائونڈیشن ادارے کیلئے ان کی ہر قسم کی مالی مدد کی بھی یقین دہانی کرائی ، سندس فائونڈیشن کی انتظامیہ نے چوہدری برادران کا شکریہ ادا کیا کہ ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ بیگم چوہدری شفاعت حسین نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا وزٹ کیا مریضوں کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی)گزشتہ بیگم چوہدری شفاعت حسین نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا وزٹ کیا مریضوں کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی ، ان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی ، عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی مختلف وارڈز کا وزٹ بھی کیا ، مریضوں میں پھل فروٹ ، نقدی 5ہزار روپے دئیے ، مریضوں نے بیگم چوہدری شفاعت حسین کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا ، مریضوں نے بیگم چوہدری شفاعت حسین کو سر پر ہاتھ رکھ کر پیار دیا ، اور ماتھا چوما اور دعائیں دیں ، ڈائیلسز وارڈ کے مریضوں نے کہا چوہدری شفاعت حسین نے ہمیشہ ہماری مستحق مریضوں کی مدد کی ہے ، بیگم چوہدری شفاعت حسین نے مستحق مریضوں کے علاج و معالجہ کی فوری ہدایات کی ہے ،اور ان کے تمام واجبات اپنے ذمہ لیے ، جس پر مریضوں نے ہاتھ اٹھا کر دعائیں کی ، بیگم چوہدری شفاعت حسین کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اور کہا چوہدری شفاعت حسین دکھی انسانیت کی خدمت کا دوسرا نام ہے ، جو مستحق لوگوں کی مدد کرتے ہیں ، اس پر بیگم چوہدری شفاعت حسین نے کہا مستحق مریضوں کی مدد کر کے دل کو سکون ملتا ہے ، اور روحانی خوشی ملتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنازہ گاہ قبرستان دارہ گلاب شاہ میں عظیم الشان فاطمة الزاہرہ کانفرنس منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی)جنازہ گاہ قبرستان دارہ گلاب شاہ میں عظیم الشان فاطمة الزاہرہ کانفرنس منعقد ہوئی ، جس میں ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی نے خطاب کیا اس کانفرنس کا انعقاد فیاض حسین بٹ ، محمد افضل ، شیراز افضل نے کیا اس موقع پر حافظ محمد عطا ، حافظ خالد ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، چوہدری جاوید اقبال ، چوہدری بلال جاوید ، چوہدری عنصر پاکستان ریلوے ، راجہ شوکت علی خاں چب و دیگر نے شرکت کی ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر طارق سلیم نے جامع مسجد مدنی محلہ خالدہ آباد میں درس قرآن دیا اور اسلام کی روشنی میں حکمرانوں کے فرائض کے بارے میں گفتگو کی
گجرات (جی پی آئی)ڈاکٹر طارق سلیم نے جامع مسجد مدنی محلہ خالدہ آباد میں درس قرآن دیا اور اسلام کی روشنی میں حکمرانوں کے فرائض کے بارے میں گفتگو کی ، اس موقع پر علاقہ کی ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان عوامی تحریک ضلع گجرات اور تحریک منہاج القرآن کا مشترکہ اہم اجلاس
گجرات (جی پی آئی)پاکستان عوامی تحریک ضلع گجرات اور تحریک منہاج القرآن کا مشترکہ اہم اجلاس زیر صدارت چوہدری اصغر دیونہ ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک لارل ہوم منعقد ہوا ، جس میں مہمان خصوصی مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض تھے ، مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر سید فرحت حسین شاہ گیلانی نے بھی شرکت کی ، اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا ، اس موقع پر ضلع بھر سے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی ، جس میں علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری ، چوہدری ظفر ککرالی نائب صدر PATمرکزی رہنما راجہ ندیم احمد ، چوہدری اشفاق ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر PATبلال مصطفوی سابق مرکزی صدر یوتھ ، زاہد الحسینی چوہدری امجد اقبال سٹی صدر PAT، چوہدری غلام سرور وڑائچ ، میاں ندیم القادری ، چوہدری منظور لنگڑیال ، سلطان غنی ، خالد بٹ ، علامہ محمد اکرام ، حاجی صفدر رندھاوا ، حاجی گل نواز ، سید تقویم احسن ، محمد فاروق بٹ ، شاہد اقبال میر ، ڈاکٹر غلام مصطفی دیونہ ، چوہدری طاہر ، راجہ عبدالوحید ، وحید احمد ڈنگہ ، ڈاکٹر رشید احمد ،ڈاکٹر چوہدری شریف چیمہ ، چوہدری اقبال نارو ، چوہدری فرید احمد، عبدالوحید طور ، حاجی ناصر محمود ، ناصر عزیز مغل ، چوہدری عنایت وڑائچ ، عابدحسین ، چوہدری محسن سپال ، چوہدری آصف سپال ، بابر ندیم ، راشد غوری ، قیصر محمود چوہان ، مرزا ارشد ، حاجی احمد خان ، چوہدری عنصر محمود ، عابد حسین ، غلام نبی ، محمد اسلم زیدی ، محمد خان ڈار ، بختیار گل ، محمد شہزاد ، محمد سجاد اکرم ، ڈاکٹر محمد نواز ، محمد اکرم ، بابر ندیم ، کبیر خان ،ندیم اقبال کھوکھر ، محمد اشرف ، ڈاکٹر شوکت علی ، حافظ محمد اصغر ، علامہ اسجد محمود چشتی ، ندیم اقبال کھوکھر ، ذیشان احمد گجر ، محمد عرفان ، شیر باز خان ، رانا محمد اشرف ، فیضان مصطفی ، میاں افتخار احمد ، مہدی حسن ، فیصل میر ، اسامہ شاہد کے علاوہ وویمن لیگ کی عہدیداران بھی موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض کا پاکستان عوامی تحریک ، تحریک منہاج القرآن کے منعقدہ مشترکہ اجلاس
گجرات (جی پی آئی)مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض کا پاکستان عوامی تحریک ، تحریک منہاج القرآن کے منعقدہ مشترکہ اجلاس سے خطاب اس موقع پر ضلع بھر سے سینکڑوں عہدیداران موجود تھے ، انہوں نے ضلع گجرات کی تنظیمات کے عہدیداران سے ملاقات بھی کی اور 11مئی کے حوالے سے موجودہ فرسودہ عوام دشمن انتخابات کے دن عوامی دھرنا کی رپورٹ بھی حاصل کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 11مئی کو گجرات شہر جی ٹی ایس چوک پر ہی دھرنا ہو گا ، اور کہا کہ 23دسمبر سے 14مارچ تک پاکستان عوامی تحریک ، تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں نے جس جوش و جذبہ اور محبت وفا کی تاریخ رقم کی ہے اس پر ہمارے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اپنے ورکرز پر خوش ہیں ، ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ میرا دل ٹھنڈا ہوا ہے اور میری دعائیں اپنے کارکنوں کے ساتھ ہیں ، کہا کہ بعض نادان لوگ اب بھی پوچھتے ہیں کہ تمہارا منشور کیا ہے ، جواب دیا ہمارے ذاتی کوئی منشور نہیں ، جدھر میرے قائد کی دو انگلیاں گھوم جائیں وہی ہمارا منشور ہے ، انشاء اللہ 23دسمبر کے نظارہ کو دوبارہ دھرایا جائے گا ، ہمارے قائد نے پوری قوم کے شعور کو بیدار کیا ہے کہ ان ظالمانہ الیکشنوں سے کوئی بھی تبدیلی ممکن نہیں ہو گی ، حالات پہلے سے بھی ابتر ہوں گے ، اور قوم ہاتھ ملتی رہ جائے گی ، مہنگائی بے روزگاری کا ایک نیا طوفان آئے گا ، صاحبزادہ پیر سید فرحت حسین شاہ گیلانی نے اختتامی دعا فرمائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
‘تاریخ عالم پر نظر دوڑائی جائے تو یہ بات واضح ہو جائیگی :ڈاکٹر محمد نظام الدین
گجرات (جی پی آئی)”تاریخ عالم پر نظر دوڑائی جائے تو یہ بات واضح ہو جائیگی کہ دنیا میںہمیشہ اسی زبان کی حکمرانی ہوتی ہے جس کے پس منظر میں بھر پور کلچر کی نمائندگی بدرجہء اُتم اور خیالات کی ترجمانی عمدہ اور واضح انداز میں کی گئی ہو۔ کوئی بھی زبان اس وقت تک پسماندہ اور چھوٹی زبان بنی رہے گی جب تک کہ وہ اپنے کلچرل ورثہ کو مضبوط و توانا نہ کر لے۔ یو نیورسٹی آف گجرات میں قائم سنٹر برائے لینگویجز اینڈ ٹرانسلیشن سٹڈیز ایک بین اللسانی مرکز ہے۔ یہ صرف کسی ایک زبان کی ترقی و ترجمانی کے لیے قائم نہیں کیا گیا بلکہ اس کا مقصد پاکستان کی تمام علاقائی زبانوں کی نمائندگی اور ترویج و ترقی ہے۔ ”ان خیالات کا اظہاروائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر محمد نظام الدین نے سنٹر برائے لینگویجز اینڈ ٹرانسلیشن سٹڈیز کی جانب سے زبان ، کلچر اور شناخت کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترجمہ صرف ایک زبا ن کو دوسری زبان میں منتقل کرنے کا کام نہیں بلکہ ترجمہ کا اصل مقصد ایک کلچر کو دوسرے کلچر میں ڈھالنا اور ترجمانی کرنا ہے۔ میں آج کے سیمینار کے مہمان خصوصی اور مقرر خاص ڈاکٹر شاھد صدیقی کو UOG میں خو ش آمدید کہتا ہوں ۔ ڈاکٹر شاھد صدیقی پاکستان کے تعلیمی حلقوں میں ایک جانی پہچانی شخصیت اور ایک خاص مقام و مرتبہ کے مالک ہیں۔ وہ کئی کتب کے مصنف اور ماھر عمرانیات کی .حیثیت سے بھی ایک مستند شخصیت ہیں۔ میری ھمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ دنیا بھر سے معروف سکالرز UOG میں تشریف لائیں اور اپنے قیمتی خیالات سے طلباو طالبات کو مستفید کرتے رہیں۔ آ ج کے سیمینار کی ایک تاریخی حیثیت ہے۔ اس سیمینار کے مہمان خصوصی اورمقرر خاص پاکستان کے مشہور و معروف مصنف اور کالمسٹ ڈاکٹر شاھد صدیقی نے” زبان، کلچر اور شناخت” کے موضوع پر ایک تفصیلی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ زبان کی سادہ تعریف کہ زبان اظہار کا ایک ذریعہ ہے۔ اب متروک ہو چکی ہے۔ اب ہمیں زبان اور اسکی اہمیت کے متعلق بات کرتے وقت کئی پہلوئوںکا مطالعہ اور کئی اہم باتوں کا جائزہ لینا پڑتا ہے۔ تب جا کر ہم اس قابل ہوتے ہیں کہ کسی بھی زبان کو اس کے صحیح سیاق و سباق میں رکھ کر اس کا مطالعہ کر نے کے قابل ہوں اور پھر اس جامع مطالعہ سے صحیح نتائج بھی اخذ کر سکیں۔ ایک وقت تھا جب زبان کا مطالعہ صرف زبان کے نکتہ نظر سے کیا جاتا تھا۔ مگر اب زبان کا مطالعہ اس زبان کے بولنے والوں کے حوالہ سے کیا جاتا ہے۔ جو گروہ معاشی طور پر مضبوط ہو گا اسی کی حکمرانی ہو گی اور ھمیشہ اسی گروہ کی زبان کو معاشرہ میں ترقی حاصل ہو گی۔زبان کے سیاسی ، سماجی اور معاشی اثرات بہت دور پا ہوتے ہیں ۔زبان اور معاشرے کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ کوئی بھی زبان محترم یا کمتر نہیں ہوتی۔ اس کا استعمال اسے محترم یا کمتر بناتا ہے۔ آج کے زمانہ میں زبان سیاسی ہتھیار کے طور پر بھی استعمال ہو رہی ہے۔ خیالات و عقائد کسی بھی کلچر کا مضبوط حصہ مانے جاتے ہیں۔ اسی طرح ہر زبان کا بھی ایک مخصوص کلچر ہوتا ہے۔ جہان تک شناخت کا تعلق ہے تو شناخت کی بھی کئی تہیں ہوتی ہیں۔ کوئی بھی معاشرہ اور معاشرتی عناصر زبان پر ہر وقت اثر انداز ہوتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلہ میںانہوں نے فوکو، ایڈورڈ سعید، انتوینو گرامچی، کنگ راجہ، گوگی، اور مختلف علمائے سماجیات اور لسانی ماھرین کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک زبان کے ختم ہونے سے پورا نظام خیال، کلچر اور تہذیب کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ پاکستان میں اس وقت 60 سے 65 زبانیں پائی جاتی ہیں مگر ان میں سے 27 کے قریب زبانیں معدوم ہو چکی ہیں یا معدوم ہونے جا رہی ہیں۔ زبان ھمارے خیالات، جذبات اور شخصیت کوبدل کر رکھ دیتی ہے۔ ہمیں انگریزی زبان ضرور سیکھنی چاہیے مگر ا س کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی مادری و علاقائی زبانوں کی ترویج و ترقی کے لیے اعلیٰ پیمانے پر کام جاری رکھنا چاہیے۔ اصل کرنے کا کا م یہ ہے کہ ہم اپنی مقامی زبانوں کے ادب کو دنیا کی دوسری بڑی زبانوں میںترجمہ کریں اور دنیا کی دوسری بڑی زبانو ں کے ادب کو اپنی مقامی زبانوں میںترجمہ کریں۔ سیمینار کے اختتام پر سوالات و جوابات کا سیشن ہوا۔ جس میں مختلف شعبوں کے طلبا طالبات ، اساتذہ اور شرکاء نے زبان اور ترجمہ کے حوالہ سے کئی فکر انگیز سوالات اٹھائے اور ڈاکٹر شاھدصدیقی نے بڑے بھر پور انداز میں ان سوالات و جوابات کے نتیجہ میں پیداہونے والی بحث کو سمیٹا۔ سیمینار کا آغاز اسریٰ اور زلیخا کی تلاوت کلام پاک اور نعت سے ہوا۔ سیمینار میںیونیورسٹی آف گجرات کے مختلف شعبو ں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوںطلباو طالبات نے شرکت کی۔ سیمینار کے شرکاء میں رجسٹرار UOG ڈاکٹر طاھر عقیل، شعبہ انگریزی کے سربراہ ڈاکٹرریاض احمد مانگریو، کوآرڈینیٹر غلام علی ڈائریکٹر SSC پروفیسر سید شبیر حسین شاہ اور ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلی کیشنز شیخ عبد الرشید شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریسرچ علم اور مختلف علمی سر گرمیوں کی بنیاد ہے:پروفیسر گلزار احمد
گجرات (جی پی آئی)”ریسرچ علم اور مختلف علمی سر گرمیوں کی بنیاد ہے۔ ریسرچ مسائل کے حل کے لیے ہمیں علم مہیا کرتی ہے۔ میری ھمیشہ یہ کو شش رہی ہے کہ ریسرچ کرنے والے اساتذہ اور طلباء کی مدد کے لیے اقدامات کئے جائیں تاکہ ان کی راہ میں حائل مشکلات اور رکاوٹوں کا ازالہ ہو سکے۔ آج کی ورکشاپ طلبا و طالبات کو ریسرچ کے طریق کار اور تجزیاتی مطالعہ سے آگاہ کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔ اس ورکشاپ میں UOG کے ڈاکٹر ظہو احمد جنہوں نے حال ہی میں بر طانیہ کی سائوتھمپٹن یو نیورسٹی سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ طلبا و طالبات کو ریسرچ کے طریق کار اور مسائل سے نمٹنے کے موضوع پر آگاھی مہیا کریں گے۔ ” ان خیالات کا اظہار HEC پروفیسر گلزار احمد نے یونیورسٹی آف گجرات میں منعقد ریسرچ کے طریق کار اور تجزیاتی افادہ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کے افتتا ح کے موقعہ پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اس ورکشاپ کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ اس ورکشاپ میں ڈاکٹر ظہور احمد طلبا و طالبات کو ریسرچ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے چار کے قریب لیکچر دیں گے۔ اپنے پہلے لیکچرمیں وہ علم کی بڑہوتی کے لیے ریسرچ کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ کیونکہ علم ہی وہ سب سے بڑا ہتھیار ہے جو مسائل کے حل میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں علمی سطح پر ریسرچ پر مبنی علم کے متعلق ہروقت بحث و مباحثہ ہوتا رہتا ہے۔ اور مسائل کو مسلسل حل کر نے میں مدد گار ثابت ہو تا ہے۔ ہمارے معاشرہ میں ریسرچ پر مبنی علم ایک بہت بڑا خلاء ہے اور ہمیں اس خلاء کو جلد از جلد پُر کرنا ہے۔ ڈاکٹر ظہور احمد نے DICE UOG پروگرام ستمبر 2013 کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت مختلف نئی اشیاء کی ایک عظیم نمائش منعقد ہو گی۔ انہوں نے پاکستان میں سماجی علوم کی ترقی کے لیے ریسرچ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کسی بھی تہذیب و معاشرہ میں تبدیلی کی اقدار پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ وہ صرف اور صرف ریسرچ کی بناء پر نمودار ہوئیں۔ کیونکہ ریسرچ کے بغیر معاشرہ جمود اور تنزل کا شکار ہو جاتا ہے۔ انہو ں نے خالص اور عملی ریسرچ کے درمیان فرق کو واضح کیا۔ انہوں نے ریسرچ کے مختلف پہلوئوں کے متعلق مختلف طریق کار اور تصورات کی وضاحت کی ۔ ابہوں نے ریسرچ پر اثر انداز ہونے والے مبدل عناصر کی تشریح کرتے ہو ئے بتایا کہ کس طرح داخلی اور خارجی عناصر ریسرچ کے عمل پراثر انداز ہوتے ہیں۔ انہو ں نے ریسرچ کے دوران استعمال ہونے والے تحریری مواد کو پرکھنے کے طریق کار پر بھی پر زور بحث کی۔ انہوں نے کہا کہ گیرائی اور گہرائی سے مطالعہ ریسرچ کے مسائل کوحل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اور محقق کے لیے ریسرچ کی راہوں میں آسانیا ں پیدا کرتا ہے۔اس ورکشاپ میں شریک ہونے والے طلباو طالبات کے مسکراتے ہوئے چہروں سے عیاں تھا کہ وہ اس لیکچر سے بہت محظوظ ہوئے ہیں اور انہوں نے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ ورکشاپ کاآغاز نقاش سعید اور زہرا کی تلاوت کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ۖسے ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نامزدامیدوار عوامی مسلم لیگ حلقہ PP115محفوظ احمد بٹ نے گذشتہ روز حلقہPP115کا طوفانی دورہ کیا
کھاریاں(جی پی آئی) نامزدامیدوار عوامی مسلم لیگ حلقہ PP115محفوظ احمد بٹ نے گذشتہ روز حلقہPP115کا طوفانی دورہ کیا اس موقع پر مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی بعدازاں معززین علاقہ سے ملاقاتیں کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آزاد امیدوار عوامی مسلم لیگ حلقہ PP115محفوظ احمد بٹ نے کہا ہے کہ کھاریاں کے عوام،ٹوپی ڈرامہ اورعوام کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے والوں سے دوررہیں وہی پرانے بہروپئے نئے روپ بدل کرآگئے ہیں عوام ان مداریوں سے دوررہیںانہوں نے کہا کہ میں غریب عوام کو ان کے جائز حقوق دلانے ، روزگا ر دینے اور کرپشن کا خاتمہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا ، سابقہ حکمرانوں کی طرح صرف وعدے میری زندگی کا حصہ نہیں ، جو کہوں گا وہ کر کے دیکھائوں گا ، انہوں نے کہا کہ آزمائے ہوئے چہرے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں عوام انہیں پرچی کے ذریعے مسترد کر دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موضع بائولی شریف کی سرکردہ شخصیات نے اپنی برادریوں سمیت چوہدری عابدرضاکوٹلہ کی حمایت کا اعلان کردیا
کھاریاں(جی پی آئی) موضع بائولی شریف کی سرکردہ شخصیات نے اپنی برادریوں سمیت امیدوار حلقہNA107چوہدری عابدرضاکوٹلہ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اس سلسلہ میں ایک اکٹھ کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چوہدری شبیر احمدکوٹلہ امیدوارحلقہPP115تھے حمایت کرنیوالوں میں چوہدری عابد،چوہدری ارشد،ماسٹرجاوید،چوہدری نذیراحمد،چوہدری جہانگیر،چوہدری عرفان اور دیگر شامل تھے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم تن من دھن سے چوہدری عابدرضا کوٹلہ کیساتھ ہیں اور اپنے علاقے سے انکو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیںگے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پہلے بھی ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ آپکی محبتوںکا مقروض ہے اورآج آپ نے اعلان حمایت کرکے ہماری جیت کا100%یقینی بنا دیا ہے انشاء اللہ کامیاب ہوکر ہم آپکی خدمت میںکسی قسم کی کسر باقی نہیں چھوڑیںگے۔