گجرات کی خبریں 19.7.2013
Posted on July 20, 2013 By Geo Urdu گجرات
دربار حضرت سائیں کرم الٰہی المعروف کانواں والی سرکار کے گدی نشین سائیں اختر حسین کے بھائی سائیں ساجد حسین پر حملہ
گجرات (جی پی آئی) دربار حضرت سائیں کرم الٰہی المعروف کانواں والی سرکار کے گدی نشین سائیں اختر حسین کے بھائی سائیں ساجد حسین پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، عقیدت مند دربار سائیں کانواں والی سرکار محمد نعیم آف وزیرآباد نے کہا ہے کہ عقیدت مندانِ دربار بے حد پریشان ہیں کہ پولیس ابھی تک نامزد ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہی، اور وہ دھندناتے پھر رہے ہیں، اور الٹا دربار کے خلاف پراپیگنڈے کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سائیں اختر حسین اور ان کے بھائی سائیں ساجد حسین دربار پر آنے والے زائرین کی خدمت کیلئے دن رات کام کرتے ہیں، اور چند شر پسند عناصر دربار کے تقدس کو پامال کرنیت کیلئے جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں، پولیس کا فرض ہے کہ وہ فوری طور پر ان افراد کو گرفتار کرے اور دربار کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں، سائیں ساجد حسین اور ان کے خاندان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، یہ خاندان ہمیشہ دربار پر آنے والوں کی خدمت کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمد عرفان آف کینڈا اور حافظ محمد توصیف آف انگلینڈ کی والدہ محترمہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم چالیسواں کی بابرکت محفل پاک مرکز تبلیغ اسلامی نزد دربار حضرت سائیں کانواں والی سرکار منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد طفیل مرحوم کی ہمشیرہ محترمہ، سابق AVPنیشنل بینک آف پاکستان چوہدری محمد افضل طاہر کی اہلیہ محترمہ چوہدری اسد اللہ طاہر آف جرال موبائلز، چوہدری محمد عرفان آف کینڈا اور حافظ محمد توصیف آف انگلینڈ کی والدہ محترمہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم چالیسواں کی بابرکت محفل پاک مرکز تبلیغ اسلامی نزد دربار حضرت سائیں کانواں والی سرکار منعقد ہوئی، جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی تلاوت و نعت کے بعد مبلغ تبلیغ اسلامی غلام یاسین قادری نے ماں کی عظمت اور روزہ کے فضائل پر مفصل خطاب فرمایا، خطاب کے بعد مبلغ تبلیغ اسلام قاری امجد حسین قادری نے ختم شریف پڑھا درود و سلام کے بعد غلام یاسین قادری نے خصوصی دعائیں کیں، جس کے بعد محفل پاک میں شریک تمام فرزندان اسلام کا روزہ افطار کروایا گیا اور باجماعت نماز مغرب ادا کی گئی، ختم پاک میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کے وائس چیئرمین چوہدری ندیم طفیل، سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا، نائب صدر محمد اشرف منہاس، فنانس سیکرٹری راجہ محمد اعجاز، پنجاب نعت کونسل کے صدر شیخ عرفان پرویز، جنرل سیکرٹری عامر چوہدری، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر رزاق احمد غفاری، سابق نائب ناظم مہر مشتاق احمد ، عمران فوزی آف کویت الیکٹرونکس، سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کے ممبران مرزا اکبر برلاس، محمد یعقوب سیٹھی، بینک آفیسر محمد شہزاد غازی، چوہدری عبدالحی آف منڈی بہائوالدین، چوہدری محمد اشفاق، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات محمد محمود احمد، حاجی محمد بشیر ،ق اری محمد غفار، محمد عمران، چوہدری محمد وسیم، چوہدری محمد ظہیر، محمد علی، مہر نوید، حاجی محمد سعید، مہر ناصر محمود، ظفر اقبال، نثار احمد، وقار احمد، مشوال مہر ،عدنان علی، احمد رضا، محمد فیاض، نصر اللہ بھٹی، محمد جمیل، وحید اختر، ممتاز علی، حاجی محمد رمضان، مہر ذیشان، حافظ عبداللہ، قاری عبدالرحمن و دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معروف ریسرچ سکالر افتخار وڑائچ کالروی کی نئی تصنیف ہستیاں وستیاں تختیاں منظر عام پر آ گئی ہے
گجرات (جی پی آئی) معروف ریسرچ سکالر افتخار وڑائچ کالروی کی نئی تصنیف ہستیاں وستیاں تختیاں منظر عام پر آ گئی ہے ، پنجابی زبان میں تحریر ہونے والی یہ کتاب روزن پبلشر نے شائع کی ہے اور متر سانج پنجاب کے زیر اہتمام شائع ہوئی ہے، اس کتاب کو پنجاب کی نسانی بنیادوں پر تقسیم کیخلاف جدوجہد کرنے والے پنجاب نوجوانوں کے نام منسوب کیا گیا، جس میں گجرات، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال و دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممتاز مذہبی سیاسی سماجی صحافتی شخصیات کے بارے میں کھل کر لکھا گیا ہے اوران کی قبور پر موجود تختیوں کو بھی نقل کیا گیا ہے، اس کتاب کا مقصد نئی نسل کو اپنی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل افتخار وڑائچ کالروی نے مختلف کتابیں اس موضوع پر تحریر کی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ دنوں بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے تحت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کا ڈبل ایونٹ ٹورنامنٹ کروایا گیا
گجرات (جی پی آئی) گزشتہ دنوں بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے تحت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کا ڈبل ایونٹ ٹورنامنٹ کروایا گیا، ٹورنامنٹ کے تمام میچز جامع کمپری ہنسیو ہائی سکول کے پرنسپل ساجد زمان وڑائچ کے تعاون سے انکے سکول کے ہال میں کروائے گئے، ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ گجرات کے کلبوں کے 32پیئرز نے حصہ لیا، کھلاڑیوں کو 4پول میں تقسیم کر کے ٹورنامنٹ کمیٹی آرگنائزنگ کمیٹی زیر سرپرستی عدنان اقبال مکی صدر چیمبر آف کامرس زیر نگرانی سیٹھ شہزاد اشرف صدر بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی موجودگی میں بذریعہ پرچی ڈراز نکالے گئے، ٹورنامنٹ کے دوران حاضرین کو بڑی اچھی گیم دیکھنے کو ملی، آخر کار سیمی فائنل میں 4ٹیموں نے کوالیفائی کیا، جن میں چوہدری ظہور الٰہی بیڈمنٹن کلب کی 2ٹیمیں جبکہ سویڈشن کلب اور یونائیٹڈ کلب کی ایک ایک ٹیم تھی، سیمی فائنل میں بھی میچز کیلئے ڈراز پرچی کے ذریعے نکالے گئے، بدقسمتی سے چوہدری ظہور الٰہی بیڈمنٹن کلب کی دونوں ٹیموں کا آپس میں سیمی فائنل آیا، جبکہ سویڈش کلب اور یونائیٹڈ کا آفس میں سیمی فائنل آیا، چوہدری ظہور کلب کے سیٹھ علی شہزاد پارٹنرخرم شہزاد نے سیٹھ شہزاد اشرف پارٹنراعجاز احمد بٹ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، جبکہ یونائیٹڈ کلب کے وقاص احمد پارٹنر محمد قاسم نے بڑی اچھی گیم کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویڈش کلب کے بلال احمد پارٹنر محمد عثمان کو ہرا کر سیمی فائنل جیت لیا، ٹورنامنٹ کا فائنل 7-6-2013بروز جمعتہ المبارک کو کھیلا گیا، فائنل کے مہمان خصوصی صدر بار اور چیمبر آف کامرس کے صدر تھے، فائنل والے دن چیمبر آف کامرس کے تمام ایگزیکٹو و دیگر عہدیداران و ممبران موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دربار حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے
گجرات (جی پی آئی) دربار حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے، تفصیلات کے مطابق دربار شریف پر تعینات پولیس ملازمین اکثر غائب رہتے ہیں اور لیڈی کانسٹیبل موبائل سے کھیلنے میں مشغول ہوتی ہے ، چیکنگ کا کوئی مناسب انتظام نہیں ، ڈی پی او گجرات کو چاہیے کہ دربار شریف پر سیکورٹی کے مناسب انتظامات کریں اور از خود چیکنگ کے سلسلہ میں شروع کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید جماعت علی شاہ آف علی پور سیداں گجرات نے میاں عبدالرشید پگانوالہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے
گجرات (جی پی آئی) سید جماعت علی شاہ آف علی پور سیداں گجرات نے میاں عبدالرشید پگانوالہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، وہ ہمیشہ خدمت خلق کیلئے کوشاں رہتے تھے۔