گجرات کی خبریں 19/10/2013

شیعہ ایکشن کمیٹی ضلع گجرات کا اہم اجلاس جامع مجتبیٰ میں منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی) شیعہ ایکشن کمیٹی ضلع گجرات کا اہم اجلاس جامع مجتبیٰ میں منعقد ہوا، جس میں چوہدری منظور حسین وڑائچ، مولانا مختار نقوی ، مولانا زمان حسینی ، سید الطاف عباس کاظمی ، چوہدری محمد اکرم طاہر، سید علمدار شاہ ، سید ناصر پپو شاہ ، جواد حسین جعفری ، سید سجاد شاہ ، ندیم و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر استقبالِ محرم الحرام کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اعزاداری کانفرنس منعقد کی جائیگی جو یکم نومبر بعد از نماز جمعہ دو بجے امام بارگاہ حسینیہ میں منعقد ہو گی ، جس کے بعد لبیک یا حسین ریلی کا انعقاد کیا جائیگا، اس موقع پر ضلع بھر کے شیعہ راہنما علمائے کرام ذاکرین بانیانِ مجالس ، ماتمی سنگتیں شرکت کرینگی، اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، اجلاس میں شیعہ ایکشن کمیٹی نے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، خصوصی طور پر سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ طارق محمود سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات
گجرات (جی پی آئی) صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی و شیعہ راہنما میر جواد حسین جعفری نے گزشتہ روز سینئر صحافی سابق صدر گجرات پریس کلب و منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ جذبہ راجہ طارق محمود سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب نعت کونسل کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں چار مستحق بچیوں کی تقریب رخصتی منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) پنجاب نعت کونسل کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں چار مستحق بچیوں کی تقریب رخصتی منعقد ہوئی ، جس میں پنجاب نعت کونسل کی طرف سے بچیوں کو جہیز فراہم کیا گیا اور بارات کے لئے کھانے کا انتظام کیا گیا ، صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز کی سربراہی میں مہمانوں کا استقبال کیا گیا ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری عامر چوہدری ، چیئرمین سیٹھ ظہیر عباس صراف ، وائس چیئرمین مہر عثمان عرف شاری ، سرپرست اعلیٰ مرزا الیاس جرال ، سرپرست اورنگزیب میر ، سینئر نائب صدر گل خان ، نائب صدر میاں سہیل منیر ، پریس سیکرٹری ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، رابطہ سیکرٹری تنویر بھٹی جبکہ تمام ممبران پنجاب نعت کونسل کی بیگمات نے خواتین مہمانوں کا استقبال کیا ، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل حکومت پاکستان پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے خطبہ نکاح دیا اور دعا کروائی ، تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محسن رضا قادری نے حاصل کیا ، جبکہ ضلع بھر کی ممتاز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، جن میں طارق سلامت ، مہر اسلم مٹھو ، الیاس راجپوت ، راجہ محمد اعجاز ، علامہ مظہر حسین قادری ، شاہد میر ، شیخ ریحان عرفان ، شیخ ابوبکر ، شیخ محمد ادریس ، انجمن رحمان و دیگر شامل تھے ، اس موقع پر ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمر مسعود فاروقی نے عید الاضحی کا دن اپنے آبائی شہر گجرات میں گزارا
گجرات (جی پی آئی) چیئرمین گجرات معاشی انقلاب فورس عمر مسعود فاروقی نے عید الاضحی کا دن اپنے آبائی شہر گجرات میں گزارا اور اہم شخصیات سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں ، انہوں نے ممتاز سماجی شخصیت سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ، ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی ، ڈی پی او سید علی ناصر رضوی و دیگر سے ملاقات کی ، ملاقات کے موقع پر گجرات کی ترقی کے حوالہ سے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آصف رضا نقوی آف پیس ٹریولز نے گجرات شہر میں مختلف ٹریول ایجنسیوں کا دورہ کیا
گجرات (جی پی آئی) عید الاضحی کے پر مسرت کے موقعہ پر ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالطیف بٹ آف منان ٹریولز ، جنرل سیکرٹری مرزا عبدالقیوم گلوبل ٹریولز ، مرزا مبشر طلحہ ٹریولز ، محمد پرویز بٹ آف فاران ٹریولز اور سید آصف رضا نقوی آف پیس ٹریولز نے گجرات شہر میں مختلف ٹریول ایجنسیوں کا دورہ کیا اور تمام اراکین سے فرداً فرداً ملاقات کر کے عید کی مبارک باد پیش کی اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ایسوسی ایشن عبدالطیف بٹ نے کہا کہ عید الاضحی ہمیں ایثار و قربانی کا جو درس دیتی ہے اسکا عملی مظاہرہ ہمیں اپنی روز مردہ زندگی میں کرنا چاہیے ، ٹریول ایجنٹ اپنی یونین کی مفالیت کیلئے اور معاشرہ کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتظامیہ گجرات کی مدد کیلئے بھی بروقت تیار ہیں
گجرات (جی پی آئی) محرم الحرام کی آمد آمد ہے، صدر ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن عبدالطیف بٹ نے اپنی ایسوسی ایشن کی طرف سے اعلان کیا ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملت جعفریہ کی طرف سے جو بھی ڈیوٹی دی گئی وہ اس کو ادا کرنے کیلئے تیار ہیں اور دعا گو ہیں کہ رب العزت ہمارے شہر اور ضلع کو ہر قسم کی آفات سے محفوظ رکھے آمین ، ہم انتظامیہ گجرات کی مدد کیلئے بھی بروقت تیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونین کونسل ڈھیرو گہنہ کے معززین کا اکٹھ ‘ چوہدری خالد جاوید کو چیئرمین کیلئے الیکشن لڑانے کا متفقہ فیصلہ
گجرات (جی پی آئی)یونین کونسل ڈھیرو گہنہ کے معززین کا اکٹھ ‘ چوہدری خالد جاوید کو چیئرمین کیلئے الیکشن لڑانے کا متفقہ فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ڈھیرو گہنہ کے گاؤں صاحب لکھو ‘ بانیاں ‘ شہابدیوال ‘ دھول سرائے ‘ کوٹ بیلہ ‘ موسیٰ کمالہ ‘ ملک پور چاہڑہ ‘ بانیاں ‘ جلیانی کے معززین کا اکٹھ ڈھیرو گہنہ میں ہوا ۔ جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ۔ یونین کونسل ڈھیرو گہنہ کی چیئرمین شپ کیلئے چوہدری خالد جاوید سے بہترشخصیت کوئی نہیں ہو سکتی ۔ لہذا تمام معززین اس بات پر متفق ہو گئے کہ چوہدری خالد جاوید ہی چیئرمین کا الیکشن لڑیں گے اور انشاء اللہ کامیاب ہونگے ۔ اس موقع پر معززین نے اس بات کا بھی عہد کیا کہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کیلئے ہم مل کر انتخابی مہم ڈور ٹو ڈور چلائیں گے اور بھاری اکثریت سے چوہدری خالد جاوید ڈھیرو گہنہ کو کامیاب کروائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرہِ ارض پرجاری عالمی دہشت گردی کی لہر اور دنیاکے امن میں ناکامی، دراصل UNO اور سلامتی کونسل کی ناکا می ہے:سہیل انور راجہ
گجرات(جی پی آئی)سعودی عرب کا UNO کی سلامتی کونسل کی نشت سے استعفیٰ اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ UNO کی سلامتی کو نسل اور دیگر عالمی ادارے دنیا میں قیام امن کی کوششوں میں ناکام ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سہیل انور راجہ (جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی شہر گجرات) نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ، سلامتی کو نسل و دیگر عالمی امن کے ادارے دنیا میں جاری دہشت گردی کی لہر نہ صرف ختم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں بلکہ دنیا بڑی تیزی سے امن کی تباہی کی طرف بڑ ھ رہی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ کہ اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل وغیرہ ہمیشہ سے ہی صیہونی وطاغوتی طاقتوں کی زیر اثر رہ کر کام کرتی ہے۔ سلامتی کے ان اداروں کی مختلف ملکوں کے لیے ہمیشہ سے ہی دوہرا کردار رہاہے۔بالخصوص مسلمان ممالک میں جاری موجودہ دہشت گردی کی لہر اور امن کی تباہی ان کی واضح جانبدارا نہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ لہذا دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کو صیہونی و طاغوتی طاقتوں کے چنگل سے نکل کر اپنے آپ کو غیر جانبدارانہ روش پر رہ کر کام کرنے کی ضرورت ہے تبھی دنیا امن کی جانب بڑھ سکتی ہے اور دہشت گردی کو ختم کیا جا سکتا ہے ،اگر ایسا نہ کیا گیا تو دنیا میں امن ایک خواب ہی رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عید پر قربان کئے جانے والے جانوروں کی الائشیں اٹھا کر انہیں زیر زمین دفن کر دیا ہ
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کی زیر نگرانی ٹی ایم اے نے شہر اور نواحی قصبوں سے عید پر قربان کئے جانے والے جانوروں کی الائشیں اٹھا کر انہیں زیر زمین دفن کر دیا ہے، عید الضحیٰ کے موقع پر جامع منصوبہ بندی کے تحت صفائی کا منصوبہ کامیابی سے مکمل کیاگیا ہے اور اس وقت کسی بھی علاقہ سے الائشیوںکی موجودگی یا صفائی کے حوالے سے کو ئی شکایت نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے /ایڈیشنل کلکٹر فاروق رشید نے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی ایم اے نے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں شہریوں میں چھوٹے اور بڑے جانوروں کی الائشیں ڈالنے کے لئے شاپر بیگ تقسیم کئے تھے اور ان الائشیوں کو اٹھانے کے لئے سینٹری سٹاف کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں جبکہ شہر کو تین سیکٹرز میں تقسیم کر کے عملہ صفائی کو ضرورت کے مطابق ٹریکٹر ٹرالیاں ، ہتھ ریٹرھیاں او ر دیگر مشینری بھی فراہم کی گئی تھیں۔ ایڈمنسٹریٹر فاروق رشید نے بتایا کہ عید الضحیٰ کے تین دنوں کے دوران گجرات شہر سے 7ہزار، جلالپور جٹاں سے ایک ہزار، کنجاہ سے پانچ سو، اور شادیوال سے 350چھوٹے بڑے جانوروں کی الائشیں اٹھائی گئیں جنہیں بعدا زاں شیخ سوکھا کے علاقہ میں قائم ڈمپنگ پوائنٹ میں زیر زمین دبا کر تلف کر دیا گیا ہے جبکہ ٹی ایم اے کے افسران کے علاوہ ریونیو افسران و سٹاف نے بھی صفائی کے پورے عمل کی نگرانی کی۔ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گجرات نے بتایا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی الائشیں اٹھانے کے ساتھ صفائی اور نکاسی آب کا نظام رواں رکھنے کے لئے بھی عملہ کی ڈیوٹیاں لگائی جبکہ الائشیں اٹھانے کے ساتھ صفائی اور سیوریج کے حوالے سے عوامی مشکلات کے ازالہ کے لئے کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا اور عید کے دنوں میں موصول ہونے والی تمام شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ دریں اثنا ڈی سی او آصف بلا ل لودھی، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے فاروق رشید نے عید الضحیٰ پر جانوروں کی الائشیں اٹھانے اور صحت و صفائی کے حوالے سے مثالی انتظامات پر ٹی ایم او گجرات خرم محمود انکے ساتھی افسران اور تمام سٹاف کو شاباش دی ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آئندہ بھی گجرات کے شہریوں کو بہتریں میونسپل سروسز فراہم کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ ڈی لیمیٹیشن آفیسر آصف بلا ل لودھی نے یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندی
گجرات (جی پی آئی ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر /ڈسٹرکٹ ڈی لیمیٹیشن آفیسر آصف بلا ل لودھی نے یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عوامی اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔پہلے روز این اے 104کی حدود میں واقع یونین کونسلوں کی نئی حد بندی کے79 خلاف اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کی گئی۔ اسسٹنٹ ڈی لیمیٹیشن آفیسر تحصیل گجرات وقار خان، اے سی گجرات عابد بھٹی اور اے ڈی ایل جی بھی موجود تھے۔سماعت کے دوران اعتراض کنندگان و تجاویز دہندگان نے دی لیمیٹیشن آفیسر کو اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ ڈی سی او /ڈی لیمیٹیشن آفیسر گجرات این اے 105کی حدود میں واقع یونین کونسلز کی نئی حد بندی کے خلاف اعتراضات اور تجاویز کی سماعت آج کریںگے جبکہ بعد ازاں این اے 106اور این اے 107کی حدود میں واقع یونین کونسلوں کی حد بندیوں کے خلاف اعتراضات اور تجاویز کی سماعت ہو گی جس کے بعد ڈی سی او اپنی سفارشات اعلی حکام کو بھجواد یںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جلالپورجٹاں میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو اس کے بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا
گجرات ( جی پی آئی ) جلالپورجٹاں میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو اس کے بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گذشتہ روز تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے گائوں ٹھمکہ میں نازیہ کوثر نے مرتضیٰ نامی نوجوان کے ساتھ پسند کی شادی کر لی تھی بعد ازاں نازیہ کوثر نے اپنے والدین اور بھائیوں کے ساتھ صلح کر لی اور عید منانے کیلئے اپنے میکے آئی تو اس کے بھائی امجد پرویز وغیرہ نے نازیہ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گجرات سے پوسٹمارٹم کے بعد اس کے خاوند کے سپرد کر دی اور مقتولہ کے شوہر مرتضیٰ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس تھانہ ٹانڈہ نے گذشتہ روز تھانہ ٹانڈہ کا گھیرائو کر کے احتجاج کرنے والے 45 افراد کے خلاف مقدمہ درج
گجرات (جی پی آئی) پولیس تھانہ ٹانڈہ نے گذشتہ روز تھانہ ٹانڈہ کا گھیرائو کر کے احتجاج کرنے والے 45 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے شہزادے شاہ کے سینکڑوں حامیوں نے ان کے خلاف سیاسی طور پر جعلی مقدمہ درج کرنے پر احتجاج کیا تھا واضح رہے کہ پولیس نے اللہ دتہ کی رپورٹ پر اس کی اراضی پر قبضہ کرنے پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عید الضحیٰ کے موقع پر گجرات کے تمام سیاسی راہنما ئو ں نے گجرات میں عید الضحیٰ منائی
گجرات(جی پی آئی)عید الضحیٰ کے موقع پر گجرات کے تمام سیاسی راہنما ئو ں نے گجرات میں عید الضحیٰ منائی،پاکستا ن مسلم لیگ ق کے صدر چو ہدری شجا عت حسین مر کزی راہنما چو ہدری پر ویز الٰہی چو ہدری شفاعت حسین نے نت ہائوس میں نمازعید ادا کی ،اور چو ہدری ظہو ر الٰہی کے مقبر ہ میں خا ضر ی دی اور پھو ل چڑ ھائے، اور بعداز ظہور پیلس میں مختلف وفد سے ملا قا تیں کی اور مختلف مقا ما ت پر فاتحہ خوانی کیلئے گئے،پا کستا ن مسلم لیگ ن کے راہنما یم این اے نوا بز ادہ مظہر علی خا ں ایم پی اے نو ابزادہ حید ر مہند ی نوا بزادہ غضنفر گل نے نماز عید جامع مسجد یارسو ل ۖ میں ادا کی اور نو ابز ادہ ہائوس میں عوامی وفد سے عید ملی،سا بق ایم پی اے حاجی ناصرمحمودنے نماز عید جامع مسجد صد یق اکبر میں ادا کی اور اپنی رہا ئش گا ہ پر ن لیگی کا رکنو ں سے ملا قا تیں کی،ایم پی اے حاجی عمر ان ظفر نے عید الضحیٰ سعود ی عر ب میں منائی،انہوں نے اس موقع پر صدر پاکستا ن ممنو ن حسین سے خصو صی ملا قا ت کی اور عید ملی،اورمختلف امو ر پر تبا دلہ خیال کیا، ایم این اے چو ہدری عابد رضا کو ٹلی اور ایم پی اے چو ہدری شبیر رضا کوٹلی نے نماز عید کو ٹلہ میں ادا کی ،اور اپنے ڈیر ہ میں اپنے حلقہ کی عوامی راہنما ئو ں سے عید ملی ،سا بق وفاقی وزیر چو ہدری قمر زمان کائر ہ نے عید الضحیٰ لا لہ مو سیٰ میں منا ئی،انہو ں نے نماز عید لالہ مو سیٰ میں ادا کی اور ڈیر ہ کائر ہ میں لو گوں سے ملی،سا بق ایم این اے چو ہدری مبشر حسین نے نماز عید جامع مسجد غو ثیہ میں ادا کی،اور بعد از تجمل ہائوس میں عو ام سے عید ملی، سا بق صو بائی وزیر میاں عمر ان مسعود اور اور ق لیگ کے راہنما میاں ہا رون مسعود نے عید الضحیٰ میاں ہا ئوس بھمبر روڈ میں منا ئی اور بعد از کارکنو ں سے ملا قا تیں کی، اس کے علاوہ دیگر شہر کی اہم شخصیات نے عید الضحیٰ اپنے اپنے علا قو ں میں منائی اور لو گو ں سے ملا قا تیں کی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسد رشید نے جلالپور جٹاں میں ایم ، پی ، اے میجر معین نواز کے ساتھ مرکزی عید گاہ جلالپور جٹاں میں عید کی نماز ادا کی
گجرات(جی پی آئی)ممتاز سیاسی و سماجی مسلم لیگی رہنما میر اسد رشید نے جلالپور جٹاں میں ایم ، پی ، اے میجر معین نواز کے ساتھ مرکزی عید گاہ جلالپور جٹاں میں عید کی نماز ادا کی، نماز ادا کرنے کے بعد دونوں نے علاقہ کی عوام کے مسائل سنے،اور عوام کو عید ملتے رہے،انہوں نے علاقہ کا دورا بھی کیا، اور علاقہ میں درپیش مسائل کے حل کیلئے لوگوں سے درخواستیں وصول کیں، اور لوگوں کو یقین دلایا کہ جلد از جلد ان مسائل کو حل کر لیا جائے گا، اور عوام کی مشکلات کو جلد حل کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف اور حلقہ PP113کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر چوہدری شرافت حسین ایڈوکیٹ نے عید الاضحٰی کی نماز اپنے گاوں سیکریالی میں ادا کی
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف اور حلقہ PP113کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر چوہدری شرافت حسین ایڈوکیٹ نے عید الاضحٰی کی نماز اپنے گاوں سیکریالی میں ادا کی، اور نماز ادا کرنے کے بعد اپنے ڈیرہ پر موجود لوگوں سے عید ملی، اور علاقہ کی عوام کے مسائل سنے، اس موقع پر چوہدری شرافت حسین نے کہا کہ عیدالاضحٰی اللہ تعالٰی کی رضا کیلئے عزیز ترین چیز کی قربانی کا درس دیتی ہے،انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی ہمیں یہ پیغام دییی ہے، کہ ہم اپنی خواہشات، انا، فخروانبساط اور اپنے غرور کو قربان کرو، اور اللہ کی مخلوق کی خدمت کرو، تاکہ اللہ کی خوشنودی حاصل کی جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہر امتیاز احمد اور محمد اشرف شریف لیبرونگ سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدرنے عیدالاضحی کی نماز گجرات شہر میں ادا کی
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز سیاسی و سماجی رہنما مہر امتیاز احمد اور محمد اشرف شریف لیبرونگ سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدرنے عیدالاضحی کی نماز گجرات شہر میں ادا کی، اور اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کے مسائل سنے،اور بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوںپر بحث کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ صرف اور صرف اپنی پسند کی حلقہ بندیان کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ عوام کو مہنگائی کی طرف راغب کرکے بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کو مکمل کیا جا رہا ہے، ہم دھاندلی کرنے والوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گئے،ہم بلدیاتی انتخابات شفاف کروانا چاہتے ہیں،اگر بلدیاتی انتخابات شفاف کروائے گے تو تحریک انصاف کی امیدواران بھر پور کامیابی حاصل کریں گے۔