گجرات کی خبریں 20/10/2013
Posted on October 21, 2013 By Majid Khan گجرات
سابق MPA صفیہ جاوید چوہدری کے صاحبزادے کی بارات و دعوت ولیمہ میں خواتین راہنمائوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
گجرات (جی پی آئی )سابق ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری کے صاحبزادے بلال جاوید چوہدری کی بارات و دعوت ولیمہ میں خواتین راہنمائوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی، جن میں بیگم سمیرا الٰہی، بیگم قیصرہ الٰہی، ایم پی اے جائیدہ خالد، سابق ایم پی اے کنول نسیم، سابق ایم پی اے قمر عامر چوہدری، بیگم عمران مسعود، بیگم ہارون مسعو، والدہ عمران مسعود، بیگم شائستہ ریاض اصغر ، فائزہ ندیم ملہی، صائمہ وقار، سائرہ امتیاز سید، رخسانہ الٰہی، بلقیس وڑائچ، ہما خالد، نسیم خالد، ڈاکٹر کوثر ، ڈاکٹر امین شہزاد، بیگم ثریا، ڈاکٹر منزہ امین، پرنسپل عذرا غنی، پرنسپل قاریہ پروین بٹ، شہناز بانو ، نیلم شاہد، مسز ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، نسیم ساجد ، مسرت اعجاز، روبینہ شوکت ، گل نجیب چیمہ، شہلا شاہد، مسز ڈاکٹر فاروق چوہدری، مسز پروین بھدر و دیگر نے شرکت کی۔
ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )ممتاز سماجی شخصیت صوفی محمد اسلم آف بسم اللہ فین والوں کی اہلیہ ، محمد یونس مغل کی والدہ محترمہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ، مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج صبح نو بجے جامع مسجد صدیقہ محلہ امین آباد میں ادا کیا جائیگا ، دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے
ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری نثار احمد نوشاہی کی بھانجی ، چوہدری پرویز آف چدھڑ کی صاحبزادہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں
گجرات (جی پی آئی )چوہدری نثار احمد نوشاہی کی بھانجی ، چوہدری پرویز آف چدھڑ کی صاحبزادہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں ، مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں موضع چدھڑ میں سپرد خاک کر دیا گیا ، عظمت حسین سید ، عاطف عظمت سید و دیگر اہم شخصیات نے موضع چدھڑ جا کر مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسینیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام استقبال محرم کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی )حسینیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام استقبال محرم کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں بانیاں مجالس ، لائسنس ہولڈر علمائے کرام ، ماتمی سنگتوں کے سربراہان نے بھرپور شرکت کی ، اجلاس کی صدارت صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور حسین وڑائچ نے کی ، تمام شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ محرم الحرام کا مہینہ قریب ہے ، تمام سوگواران حسینی اس ماہ کو عقیدت واحترام سے منانے کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں اور محرم الحرام سے قبل عزا داری سید الشہداء میں حائل رکاوٹیں اور پروگراموں کو منظم انداز میں چلانے کیلئے مختلف امور زیر غور آئیے ، تمام شرکاء نے اس بات کا عہد کیا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عزا داری سید الشہدا کو بڑھ چڑھ کر منایا جائیگا ، اس موقع پر طے پایا کہ جلد ہی جو مسائل بانیان کی طرف سے پیش کئے گئے ان کے مستقل حل کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں گے ، اس موقع پر علامہ محمد زمان حسینی ، علامہ سید مختار حسین نقوی ، سید محمد رضا نقوی ، رانا مشرف علی ناز ، ڈاکٹر سید نثار حسین کاظمی ، چوہدری محمد انور ، سید علی فراز بخاری ، سید ناصر عباس ، ذاکر حسین ، عمران صغر ، سید ضیغم عبا س نقوی ، سید نوازش علی نقوی ، سید جابر عباس کاظمی ، سید یاور عباس ، چوہدری ذاکر حسین ، سید افضال مہدی ، وقار الحسن ، سید مظہر حسین شاہ اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، سید الطاف عباس کاظمی اور جواد حسین جعفری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اے گجرات کی لاپرواہی کے باعث 125ایکڑ سے زائد انتہائی قیمتی اراضی پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی
گجرات(جی پی آئی)یونین کونسل کٹھالہ کے گاؤں گورالہ میں ٹی ایم اے گجرات کی لاپرواہی کے باعث 125ایکڑ سے زائد انتہائی قیمتی اراضی پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔جس سے مزکورہ گاؤں کے کاشتکاروں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔گورالہ میں یہ تباہی بلدیہ گجرات کا گندہ نالہ ٹوٹنے کے باعث ہوئی۔جس کے نتیجہ میںگندے نالہ کا پانی گاؤں کے رقبہ کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔اور گاؤں کا سب سے بڑا شمالی قبرستان بھی گندے پانی کی لپیٹ میں ہے۔جس کے باعث دیہات میں کسی فوتیدگی کے نتیجہ میں متاثرہ خاندانوں کو دوسرے قبرستانوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔گزشتہ روز چوہدری ارشد گورالہ کی قیادت میں اہل دیہہ کی بہت بڑی تعداد نے بلدیہ گجرات کے خلاف احتجاج کیا اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کے اگر فوری طورپر گندے نالہ کا بند باندھ کرگاؤں میں کھڑے گندے پانی کی نکاسی کا بندوبست نہ کیا گیاتو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔اس موقع پر چوہدری ارشدگورالہ کے علاوہ چوہدری امداداللہ ،بابانذر حسین،چوہدری ارشاد اللہ،مظہر حسین وڑائچ،عمران چیمہ،رضوان چھینہ، اعجازچھینہ،مدثر مسعود،ناصر سلیم،نذیر احمد،آفتاب اقبال،محمد مدثر،انعام اللہ ورک ،لیاقت ورک سمیت سینکڑوں مقامی افراد موجود تھے۔
ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں ممتاز شخصیات کی شرکت
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق ضلع گجرات شعبہ خواتین کی صدر مسز صفیہ جاوید چوہدری سابق MPAاور ممتاز صنعت کار مسلم لیگی راہنما چوہدری جاوید اقبال کے صاحبزادے چوہدری بلال جاوید رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ، ان کی شادی دوبئی کے ممتاز بزنس مین رانا لیاقت علی کی صاحبزادی کے ساتھ لاہور میں طے پائی ، جبکہ دعوت ولیمہ کی تقریب اکبر کنارہ ہوٹل گجرات میں منعقد ہوئی ہوٹل انتظامیہ اور مینجر وزیر علی کی طرف سے اوپن ائیر لان کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا اور کھانے کا معیار بھی اعلیٰ تھا ، چوہدری جاوید اقبال اور مسز صفیہ جاوید چوہدری سابق MPAنے ہوٹل انتظامیہ اور میجر وزیر علی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ، ولیمے کی تقریب میں آنے والے مہمانوں کا استقبال چوہدری جاوید اقبال ، مسز صفیہ جاوید چوہدری ، چوہدری محمد سلیم، شیخ ارشد نے کیا ، تقریب میں شامل افراد میں میاں عمران مسعود سابق وزیرتعلیم ، چوہدری پرویز الٰہی MNAسابق ڈپٹی وزیراعظم ، میاں ہارون مسعود ، مسز قیصرہ پرویز الٰہی ، مسز سمیر الٰہی ، مسز زاہدہ خان ،MNAمسز ہارون مسعود ، مسز شہلاشاہد ، مسز سائزہ امتیاز سید ، مسز صائمہ سیالکوٹ ، مسز روبینہ ارشاد ، مسز رخسانہ الٰہی ، مسز رانی تنظیم اختر ، مسز صائمہ سیالکوٹ ،مسز شہباز بانو ، ریشم خواجہ سراء ، مسز پروین عزیز ، مرزا نزہت اشرف ، مسز فائزہ ملہی ، مسز صائمہ وقار ، مسز بلقیس ریاض ، بیگم مسز زبیدہ ، سعید وڑائچ ، مسز مسرت اعجاز ، مسز گل زیب چیمہ ، الحاج افضل گوندل ، میاں ہاشم مسعود ، چوہدری شہزیار ، ڈاکٹر فاروق چوہدری ، ڈاکٹر غلام سرور ، بائو محمد جاوید ، ڈاکٹر طالب حسین ، ڈاکٹر عمار طالب ، ڈاکٹر شہزاد پرویز ، چوہدری ڈاکٹر امین گل ، ندیم اختر ملہی ، ڈاکٹر سید طلعت اقبال ، ڈاکٹر اسلم چوہدری ، ڈاکٹر طاہر عباس گوندل ، محمد خالد چیمہ شادیوال ، چوہدری شاہد فاروق سابق ریجنل چیف NBP،چوہدری فخر ندیم ، ڈاکٹر وسیم کمبوہ ، ملک سرفراز احمد ، مرزا شفقت حسین ، حنیف حیدری سٹی اور پاکستان مسلم لیگ ق ، فیاض حسین بٹ ، چوہدری مظہر وڑائچ نت ، شیخ انعام الحق ، چوہدری محمد سلیم کمبوہ مہر مشتاق ، امتیاز محمود چیمہ،عنصر محمود گھمن، چوہدری سلیم ا ﷲوڑ ا ئچ سابق ہید ماسٹر ، چوہدری عمر شجاع وڑ ائچ ایڈمنسٹریٹر یونین کونسلز ،چوہدری سعید کمبوہ ،ندیم شہزاد کوکب ایڈوکیٹ ،الحاج امجد فاروق ،احسان وڑائچ ٹی ایم او ،شجاع زیب جوڑا ،مرزا فخر بیگ،ملک امتیاز حسین مینجرNBP ریلوے روڈ برانچ ،حاجی نور حسین ،جاوید اقبال NBP،چوہدری اشرف سندھو ،شیخ افضال احمد ،میر کبیر احمد ،شہزاد گُل ،چوہدری انور سابق انسپکٹر ،جاوید سراج ،چوہدری اصغر تیل والا ،ملک منور حسین ،اختر بھٹی ،چوہدری ریاض وڑائچ ،چوہدری زاہد ایکسین واپڈا،قاضی سیف اللہ خالد ،ساجد علی وڑائچ ،انسپکٹر پی ٹی وی ،ڈاکٹر محمود الحسن ،رڈیالوجسٹ ،ملک اسحا ق اعوان ،سید خادم حسین شاہ ،چوہدر سعید وڑائچ ،چوہدری ارشاداحمد ، چوہدری زاہد نسیم ہیڈ ماسٹر پبلک 2سکول ،حمید اللہ بھٹی ،امان اللہ بٹ ،اصغر عباس وڑائچ ،مرزا شفقت جمیل ،چوہدری انعام الحق ،چوہدری عنایت وڑائچ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ،چوہدری عمران بشیر چیمہ، منظورحسین ڈار،اشرف ڈھلوں ،ملک تنویر حسین،چوہدری اجمل حسین ،عدنان خاں ،میاں اختر PTCL،امتیاز راٹھور ،عالمگیر بوبی ،اشرف ریحانیہ ،سیدرضا شاہ ، فداحسین ،سید ذوالفقار اشرف آف سادات کمپیوٹر موبائل ،پیر محمد ہارون نقشبندی سیفی،محبوب الرحمن سیفی ،سید نثار حیدر کاظمی ،سید جابر عباس،چوہدری وقار عزیز ترکھا ،چوہدری صفدر امتیاز سندھو،شیخ کامران،مرزا شہزاد بیگ،فرخ حسین PTCL،سفیران ناظر ،شیخ محمد فاروق ،میاں پرویز اختر پگانوالہ ،سید رضوان علی شاہ ،دلاور خاں ،میاں شہباز انصاری ،عمران یوسفSGOٹیلی فون ،فیصل نظامی ،مٹھو بٹ ،شیخ عظیم حیدر ڈائریکٹر اولڈ ایج ،ملک شوکت اللہ ،اقبال امتیاز ڈار ایڈووکیٹ ،فرقان صفدر وڑائچ ،سیف امتیاز ،رانا محمد نصرت صراف ،محمد عمیر ،وقار حسن ،الحاج اخلاق وڑائچ ،ارشد وحید بٹ ،میاں شیراز احسن آف الفلاح بنک ،ملک افتخار احمد ایڈوکیٹ ، حاجی مشاہد رضا سابق ناظم،رانا عمران ،رانا اللہ رکھا ،رانا رضوان ،رانا آصف ،ماسٹر رانا محمد اشرف،رانا ناصر جاوید،رانا یاسر رحمان،رانا عبیداللہ ،صحافی رانا امجد پرنس،مشتاق مغل سمیت کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔
ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او گجرات نے یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف یونین کونسلوں کے متعلق شکایات اور تجاویز کی سماعت کی
گجرات (جی پی آئی ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر /ڈسٹرکٹ ڈی لیمیٹیشن آفیسر آصف بلا ل لودھی نے یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عوامی اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے دوسرے روز تحصیل گجرات کی حدود میں واقع یونین کونسلوں کے متعلق شکایات اور تجاویز کی سماعت مکمل کر لی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز عابد بھٹی ، وقار خان اور اے ڈی ایل جی گجرات نے انکی معاونت کی۔ اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے دوسرے دن این اے 105کی حدود میں واقع یونین کونسلوں کی نئی حد بندیوں کے خلاف 57اعتراضات اور اپیلوں پر درخواست دہندگان کا موقف سنا گیا۔ اس سے قبل گذشتہ روز این اے 104کی حدود میں واقع یونین کونسلوں کی حد بندیوں کے خلاف 79اعتراضات اور اپیلوں پر درخواست دہندگان کا موقف سنا گیاتھا۔ ڈسٹرکٹ ڈی لیمیٹیشن آفیسر آصف بلا ل لودھی آج این اے 106کی حدود میں واقع یونین کونسلوں کی نئی حد بندیوں کے خلاف اعتراضات اور اپیلوں کی سماعت کریں گے۔
ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر 20 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی
گجرات ( جی پی آئی) گجرات میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر 20 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا گذشتہ روز دولت نگر کے رہائشی 20 سالہ نوجوان زاہد نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا
گجرات ( جی پی آئی ) گجرات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا عید کی چھٹیوں کے بعد گجرات شہر گردونواح کے علاقوں کھاریاں سرائے عالمگیر جلالپورجٹاں کنجاہ کوٹلہ ارب علی خان ٹانڈہ کڑیانوالہ میں ایک مرتبہ پھر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کا دورانیہ شہری علاقوں میں 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس تھانہ سول لائن ایک خاتون سے 1 کلو ہیروئن برآمد کر لی
گجرات ( جی پی آئی ) پولیس تھانہ سول لائن گجرات نے دوران ناکہ بندی ایک خاتون فضیلت کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس ملزمہ سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پولیس نے دو ڈکیت گینگ کے 10 افراد کو گرفتار
گجرات (جی پی آئی ) گجرات پولیس نے دو ڈکیت گینگ کے 10 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹی گئی نقدی اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا پولیس تھانہ کنجاہ نے 6 رکنی ڈکیت گینگ کے ارکان مقصود احمد رب نواز جاوید احمد فخر زمان محمد عرفان اور محمد آصف کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹی گئی نقدی 7 موٹر سائیکل 1 رکشہ 1 ٹریکٹر اور زیورات برآمد کر لئے جبکہ تھانہ سول لائن گجرات نے 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر کے نقدی زیورات اور موبائل فون برآمد کر لئے۔
ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز احمد قریشی کی صاحبزادی پیا گھر سدھار گئی
گجرات (جی پی آئی ) صدر پاکستان مسلم لیگ ق یونین کونسل 59 ممتاز احمد قریشی کی صاحبزادی سائوتھ افریقہ کی ممتاز کاروباری شخصیت حق نواز قریشی رب نواز ( پنجاب پولیس ) اور ایم نواز قریشی ( واپڈا ) کی ہمشیرہ پیا گھر سدھار گئی شادی کی تقریب انمول میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں سیاسی و سماجی دینی و مذہبی کاروباری شخصیات ڈاکٹر ز وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء میں سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود یو سی ناظم نجیب اشرف چیمہ ملک طارق محمود سابق جنرل کونسلر ممتاز احمد بٹ بلال طارق بٹ شہزاد احمد بٹ ملک شفقت محمود امتیاز احمد بٹ مختار احمد بٹ و دیگر شامل ہیں۔
ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تارکین ِ وطن اربوں ڈالرز کا زرِمبادلہ پاکستان بھیج کر ملکی معیشت کو مضبوط کر رہے ہیں:چوہدری محمد سرور
گجرات(جی پی آئی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تارکین ِ وطن اربوں ڈالرز کا زرِمبادلہ پاکستان بھیج کر ملکی معیشت کو مضبوط کر رہے ہیں۔وزیراعظم میاں نواز شریف تارکین ِ وطن کے مسائل کے حل کیلئے ذاتی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں ۔پاکستانی دنیا کے کسی بھی خطے میں ہوں وطن سے محبت کے جذبہ سے لبریز اور ملک کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ۔ تمام سرکاری سکولوں میں پینے کے صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں اوورسیز پاکستانیوں کے ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر گجرات سے بریگیڈیئر محمد الیاس ‘ چوہدری مظہر اقبال فتح پور ‘ کنوینر او پی ایچ ڈی چوہدری محمد نعیم چک پنڈی آف اٹلی’ ناصر چوہان ڈنگہ آف بلجیم ‘ چوہدری اظہر علی فتح پور سپین ‘چوہدری رزاق آف اٹلی ‘ عارف علی عارف ‘ مہر راحیل رؤف ‘چوہدری کاشف فتح پور’ چوہدری وقار بانیاں آف فتح پور’ارشد کمال و دیگر موجود تھے ۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وفدسے گفتگو کے دوران بتایا کہ ملک کو اس وقت درپیش مختلف بحرانوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی بھی سنگین مسئلہ بن چکا ہے ۔ خصوصاً سکولوں میں بچے آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے انہوں نے ملک گیر مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت تمام سرکاری سکولوں میں پینے کے صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تارکین ِ وطن پندرہ ارب ڈالر کا خطیر زرمبادلہ پاکستان بھیج رہے ہیں اس طرح اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت میں کردار انتہائی اہم ہے ۔ سمندر پار پاکستانیوں نے عالمی سطح پر مثبت کردار سے ہر شعبہ میںاپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور جب بھی وطن ِ عزیز پر کڑا وقت آیا وہ پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کو تارکین ِ وطن کے مسائل کا مکمل ادراک ہے اور وہ اُن کے حل کیلئے ذاتی طوردلچسپی لے رہے ہیں تا کہ ملک کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کومزید موثر بنایا جا سکے ۔ اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کا اہم منصب ملنے پر مبارکباد دی اور اپنے مختصر خیالات کا بھی اظہار کیا ۔ حافظ امیر علی اعوان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی بطور اوورسیز پاکستانی خدمات کی تعریف کی اور ان کی زندگی کے اہم کارناموں سے وفد کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور کے گورنر پنجاب بننے سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اب احسن طریقے سے حل ہونگے اور وہ فرداً فرداً اور وفود میں آنے والے اوورسیز پاکستانیوں سے ان کی آراء اور تجاویز بھی لے رہے ہیں جو ان کی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی کی سب سے بڑی مثال ہے ۔ کنوینر او پی ایچ ڈی چوہدری محمد نعیم چک پنڈی نے گورنر پنجاب سے اوورسیز پولیس ہیلپ ڈیسک گجرات کو لیگل حیثیت دینے کا مطالبہ کیا ۔ چوہدری مظہر اقبال فتح پور اور چوہدری اظہر اقبال فتح پور نے چوہدری محمد سرور کے گورنر پنجاب بننے کو اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نیک شگون قرار دیا اور کہا ہے کہ انشاء اللہ اب ہم اُمید کرتے ہیں سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہونگے ۔ ناصر چوہان نے کہا کہ پنجاب کے عوام خوش قسمت ہیں جنہیں چوہدری سرور جیسے محنتی ‘ محب وطن گورنر ملے ہیں ۔ جن کی اب تک کی تمام زندگی پاکستانیوں کی خدمت سے بھر پور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب عالمی سطح پر ملک کے امیج کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں پُرتکلف ظہرانہ
گجرات ( جی پی آئی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں پُرتکلف ظہرانہ ۔اٹلی’جرمنی ‘ فرانس ‘ امریکہ’ سویڈن ‘یونان سمیت دیگر ممالک سے پاکستانیوں کی شرکت ۔ ظہرانے کی تقریب میں ناصر چوہان آف بلجیم ‘ سردار حامد علی ڈوگر آف سویڈن ‘ موسیٰ خاں یونان ‘ چوہدری مظہر اقبال فتح پور آف سپین’ چوہدری محمد نعیم چک پنڈی آف اٹلی ‘چوہدری اظہر اقبال فتح پور آف سپین ‘ چوہدری رزاق آف اٹلی ‘ ناصر عباس تارڑ آف فرانس ‘ شاہد انجم ڈار آف جرمنی ‘ ندیم مغل آف جرمنی ‘ حاجی بشیر بوسال آف اٹلی ‘ اسد علی بخاری آف اٹلی ‘ فیصل مرزا آئرلینڈ ‘ عظیم قریشی آف امریکہ ‘ سردار عبدالصمد آف سویڈن ‘بریگیڈیئر محمد الیاس ‘ کیپٹن محمد اسد ‘ عارف علی عارف ‘ چوہدری کاشف فتح پور’ چوہدری وقار بانیاں آف فتح پور’ مہر راحیل رؤف ‘ ارشد کمال سمیت اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور گورنر پنجاب کو اہم منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر کے اعزاز میں ڈی ایس پی سید مصطفی گیلانی کاپر تکلف ظہرانہ
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر کے اعزاز میں ڈی ایس پی سید مصطفی گیلانی کاپر تکلف ظہرانہ، گذشتہ روز ڈی ایس پی سٹی سید مصطفی گیلانی نے ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی تقریب میں ڈی ایس پی سٹی سید مصطفی گیلانی کی دوبارہ گجرات تعیناتی کاخیر مقدم کیا چوہدری عمر گجر نے اس موقع پر کہا کہ ڈی ایس پی سٹی سید مصطفی گیلانی کی دوبارہ تعیناتی کے بعد سٹی گجرات میں کرائم کاخاتمہ ہو ا ہے ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کی قیادت میں ڈی ایس پی سٹی سیدمصطفی گیلانی بہترین کام کررہے ہیں۔
ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری عمر گجر نے مختلف مقامات پر جا کر فاتحہ خوانی کی
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر کی مختلف مقامات پر جا کر فاتحہ خوانی گذشتہ روز ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹرمصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر نے محلہ کالو پورہ میں سماجی شخصیت محمد اظہر کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی محلہ شاہ فیصل گیٹ کے رہائشی آصف خان کے والد کی وفات پران کے گھرجا کر ان سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا بھی کی۔
ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
DPOگجرات ،DCO گجرات، اور DSP سٹی نے ضلع گجرات کاامن بحال کیا ہے :چوہدر ی عمر گجر
گجرات(جی پی آئی)ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی ، ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی، اور ڈی ایس پی سٹی سیدمصطفی گیلانی نے ضلع گجرات کاامن بحال کیا ہے ڈی پی او علی ناصررضوی نے تین ماہ کی تعیناتی کے دوران بھتہ خوروں ،کرائے کے قاتلوں ، اشتہاریوں ، مفروروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ہے صنعتکاروں ، تاجروں سے بھتہ وصول کرنیوالے تمام گینگز گرفتار کئے جا چکے ہیں ، بہترین کارکردگی پر ہم ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی ، ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی، اور ڈی ایس پی سٹی سیدمصطفی گیلانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر اور ممتاز بزنس مین چوہدری شعیب گجر آف سعودی عرب نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کی تعیناتی سے قبل ضلع کے امن کی صورتحال خراب تھی انہوں نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت ایکشن لیا اشتہاریوں ، مفروروں ، بھتہ خوروں ، اور قاتلوں کی گرفتاری کی کارکردگی میں ڈی پی او علی ناصر رضوی پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر آئے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور آئی جی پنجاب خان بیگ کی طرف سے بہترین کارکردگی پر ڈی پی او علی ناصر رضوی کو شاباش دی گئی ہے۔
ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار
گجرات ( جی پی آئی) گجرات میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار جعلی ڈاکٹر لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے محکمہ صحت جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ضلع گجرات کے ہر گلی محلہ میں جعلی ڈاکٹروں نے یلغار کر رکھی ہے جو روزانہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے نظر آتے ہیں مگر محکمہ صحت ان جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے ضلع میں ان جعلی ڈاکٹروں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اور ان کی تعداد ایم بی بی ایس ڈاکٹروں سے بھی زیادہ ہو چکی ہے جو ڈسپنسر کورس کر کے اپنی پریکٹس شروع کر دیتے ہیں اور اپنے کلینکس کے باہر اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھ کر شہریوں کو بے وقوف بنا کر روزانہ ہزاروں روپے لوٹ رہے ہیں جبکہ شہری بھی کسی مستند ڈاکٹر کے پاس جانے کی بجائے انہی عطائی ڈاکٹروں کے پاس جانے پر مجبور ہو چکے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث ڈاکٹروں سے علاج کرانے سے قاصر ہیں اس لیے عطائی ڈاکٹروں سے علاج کرانے پر مجبور ہیں دوسری جانب ای ڈی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر نصرت ریاض نے بتایا کہ ضلع بھر میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جاتے ہیں۔
ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ،30 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
گجرات ( جی پی آئی) کھاریاں میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے تاریخ پیشی بھگت کر واپس جانے والے 30 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گذشتہ روز تھانہ صدر کھاریاں کے گائوں لونگو کا رہائشی نوجوان امانت اپنے ایک رشتہ دار کے ہمراہ کھاریاں سیشن کورٹ سے قتل کے مقدمہ کی تاریخ پیشی بھگت کر واپس جا رہا تھا کہ گائوں مرزا طاہر کے قریب اعجاز اور شہزاد وغیرہ 5 مسلح افراد جو پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے امانت علی گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے کزن نے بھاگ کر جان بچائی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر کھاریاں کے سب انسپکٹر غلام قادر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں سے پوسٹمارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا پولیس نے مقتول کے والد لال خان کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ سال نت علی نے ملزم پارٹی کے غلام عباس کو قتل کیا تھا۔
ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا
گجرات ( جی پی آئی) گجرات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا عید کی چھٹیوں کے بعد گجرات شہر گردونواح کے علاقوں کھاریاں سرائے عالمگیر جلالپورجٹاں کنجاہ کوٹلہ ارب علی خان ٹانڈہ کڑیانوالہ میں ایک مرتبہ پھر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کا دورانیہ شہری علاقوں میں 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علامہ ز اہدصد یقی کے عرس مبار ک کی تقر یبات2نومبر کو لا ہور میں منعقد ہوگی
گجرات(جی پی آئی)مبلغ یورب علامہ مو لاناسید مختا رحسین شاہ خطیب اعظم (امر یکہ) کے والد محتر م علامہ ذ اہدصد یقی(مر حوم )کے عرس مبار ک کی تقر یبات2نومبر کو لا ہور میں منعقد ہوگی،عرس مبار ک کی تقر یب 2نومبر کو لاہو ر میںسید مختا ر حسین شاہ کی رہائش گا ہ میں منعقد ہوگی،جس میں عالمی نقیب خاور بشیر بٹ گو لڑوی گجرات نقا بت کے فر ائض سر انجام دیں گئے، جبکہ تلاوت قر آن پاک کی سعادت معر وف قاری صداقت لاہور (P.T.V)حا صل کر یں گئے ،اس موقع پر گجرات سے الحاج حکیم عمر فاروق بٹ و یگر سماجی شخصیت عرس مبار ک میں شر کت کر یں گئے،عرس مبار ک کی تقر یبا ت میں شرکت کیلئے ملک بھر کے علماء کر ام اور مہمانوں کو دعوت جامے جاری کر دیے گئے ہیں اور عرس مبارک کے تمام تر انتظامات کو مکمل کر لیے گئے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com