گجرات کی خبریں 2/11/2013

گجرات کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طفیل مرحوم کے والد حافظ نواب دین کی 41ویں برسی

گجرات (محمود اختر محمود )پاکستان مسلم لیگ ق ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طفیل مرحوم کے والد حافظ نواب دین کی 41ویں برسی اور چوہدری محمد طفیل ، چوہدری محمد اعجاز شہید کی پہلی برسی حافظ نواب دین ہائوس ،طفیل سٹریٹ گرین ٹائون گجرات سٹی میں ہوئیجس میں علامہ محمد ظہیر الدین نظامی ناظم اعلیٰ قمر العلوم خصوصی خطاب کیا صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی اجتماعی دعا کروائی نقابت کے فرائض خاور بشیر گولڑوی سر انجام دئیے اسموقع پر سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود ، الحاج امجد فاروق، سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ، عظمت حسین سید، سید خادم حسین شاہ، چوہدری جمشید اقبال ، حبیب بسوی، ضلعی صدر آرائیں مووومنٹ ملک اسحاق اعوان،چوہدری اشرف ریحانیہ، حاجی محمد ریاض، عامر لطیف طور، بشارت محمود، سید باقر رضوی، سید آصف رضا نقوی سنیئر نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری،راجہ محمد افضل، چوہدری محمد اعجاز ، مہر سعید انور سونی، چوہدری شبیر وڑائچ، چوہدری شاہد ابرار جوڑا، ملک عمران شریف، عبدالرزاق سلیمی، افتخار بھٹہ، چوہدری نجیب اشرف چیمہ، مہر آصف سلیمی، رانا مشرف علی ناز، پرنس رفاقت علی، مہر محمد الیاس، چوہدری اجمل حسین، سید نسیم حسن شاہ، سید مشکور مہدی، حاجی ریاض الرحمن، چوہدری محمد ارشاد، چوہدری خرم صفدر وڑائچخ، یاسر یعقوب سیٹھی، حمید اللہ بھٹی، بائو ظہیر حسین بٹ، چوہدری تنویر حسین، چوہدری مظہر وڑائچ نت، شیخ افضال احمد، عامر چیمہ، خاور جاوید ایڈووکیٹ، مہر بلال اجمل شیرانی، راجہ سکندر، حاجی محمد ریاض سابق کونسلر، چوہدری اختر حسین لکی، خادم علی خادم، خان شبیر خان، فراز ملک گرافکس آرٹس، مہر ممتازاختر، محمد یعقوب سیٹھی، ضمیر عباس تبسم، مہر خالد،مہر نوید، وسیم عارف گجر، شیخ عرفان پرویز، طارق سلامت، سیٹھ محمد افضل، ارشد محمود چیمہ، پروفیسر مظہر حسین، چوہدری خالد ، خان اختر وڑائچ، ڈاکٹرمحمد آصف، پروفیسر مبشر، مہر ڈاکٹر توصیف ، محمد عمران، رانا طارق، مہر عبدالحمید ، مرزا بشارت، چوہدری مظفر ، حاجی اسلم جاوید، راجہ محمد اعجاز، محمد افضل طاہر، چوہدری محمد اشفاق، شہزادہ وسیم، اور پروفیسر شوکت، اسد اللہ طاہر، مہر صغیر احمد قمر ، مہر مدثر، چوہدری محمد وسیم، چوہدری محمد ظہیر، مرزا عاشق، مہر محمد آصف، مہر خالد فاروق، مہر راحیل رئوف، محمد علی ، چوہدری شہباز احمد، میر مظہر حسین، مہر عبدالنوید ، مہر محمد الیاس، مہر اللہ دتہ ، مہر احسان الٰہی، حاجی امجد، محمد فرخ، شیخ وقار وحید، انجم شہزاد، حاجی انصر ، محمود اختر محمود، حسام الدین کرامت، ظہیر مرزا، عامر چوہدری ،مرزا اکبر بیگ برلاس، حافظ محمد وقاص، سید دلدار حسین شاہ، قاری غلام سرور نقشبندی، رضی بٹ ، شیخ نوید، استاد خادم حسین ،حسن بٹ، غضنفر اقبال،چاچا اللہ دتہ ، عارف بٹ، عاقب چیمہ، عابد چیمہ ، شیخ نوید اوردیگر ممتاز شخصیات شریک تھیں۔اسموقع پر تلاوت حافظ محمد وقاص، نعت رسول مقبول مرزا اکبر بیگ برلاس ، ایم واے ناصر ، ندیم بشیر نقشبندی، حافظ محمد یوسف، اور سید دلدار حسین شاہ نے پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ندیم طفیل نے حافظ نواب دین کی 41ویں اور چوہدری محمد طفیل، چوہدری محمد اعجاز کی پہلی برسی کے موقع پر خطاب
گجرات (محمود اختر محمود )پاکستان مسلم لیگ ق ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طفیل مرحوم کے صاحبزادے چوہدری ندیم طفیل نے حافظ نواب دین کی 41ویں اور چوہدری محمد طفیل، چوہدری محمد اعجاز کی پہلی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے والد چوہدری محمد طفیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے ۔ ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ ہم بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چل سکیں اور اللہ تعالی ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بندوق نہیں اٹھائی اور نہ ہی اٹھائیں گے اسکی وجہ اللہ کی رضا اور وہ رشتہ محبت اور خدمت کا جو ہمار ے والد نے قائم کیا ہے اسے ہم قائد رکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے شہریوں سے ہمارا اٹوٹ رشتہ ہے۔ اور اسے ہم مرتے دم تک نبھائیں گے اور والد کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بشیر سپرا جو گذشتہ روز انتقال کر گئے تھے ان کو سپرد خاک کر دیا گیا
گجرات (محمود اختر محمود ) سرگودھا روڈ کی ممتاز شخصیت چوہدری منیر احمد سپرا ٹمبر مرچنٹ ، چوہدری شبیر احمد سپرا، چوہدری صغیر سپرا، چوہدری قدیر سپرا، کرنل تنویر سپر اکے تایا ابو حاجی محمد بشیر سپرا جو گذشتہ روز انتقال کر گئے تھے ان کو سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ میں ضلع گجرات کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ختم قل انکی رہائشگاہ سرگودھا روڈ پر پرسوں ہو گی نماز جنازہ میں ایڈیشنل سیشن جج شہزاد حسین، چوہدیر تنویر حسین، چوہدری جواد انور پھلروان، چوہدری عباس پنجاب پولیس ، چوہدری وقار نادر جوڑا، چوہدری سجاد لاہینکا، منیر اے ایس آئی ، مدثر بٹ، ارشد بورنگ، ایڈیشنل سیشن جج شہزاد حسین، حاجی الیاس الرحمن، اعجاز قادری، چوہدری جاوید سماں ، راجہ جواد انور،پا امتیاز، شیخ نوخیز رفیع، عامر نعمان ، ڈاکٹر نبیل، اصغر انصاری ،رانا مصطفی، صوفی ریاض الرحمن اور دیگر ممتاز شخصیات شریک تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوسی 48میں مسلم لیگ ن چٹان کی طرح مضبوط و متحد ہے جٹووکل ، سلطان پورہ کا ہر فرد ہمارے لئے قابل عزت اور قابل احترام ہے
گجرات (وقائع نگارخصوصی)یوسی 48میں مسلم لیگ ن چٹان کی طرح مضبوط و متحد ہے جٹووکل ، سلطان پورہ کا ہر فرد ہمارے لئے قابل عزت اور قابل احترام ہے ، ہم اپنے ہر ساتھی کو ساتھ لیکر چلیں گے یوسی 48کی سیٹ بھار ی اکثریت سے جیت کر اپنے قائدین کو تحفہ میں دینگے، ان خیالات کا اظہار چوہدری تنویر حسین نے اپنی رہائشگا ہ پر ایک بڑے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے انشاء اللہ یونین کونسل کی سیٹ اپنے ساتھیوں ، سپورٹرو ں کے تعاون سے بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔ جٹووکل ، سلطان پور، فیض آباد، فیصل پورہ، اعوان کالونی، اورڈیرہ کنجائیاں ایک گلدستہ کی مانندہے اور ہم سب ملکر اس کی آبیاری کرینگے۔ اللہ نے عزت دی تو یوسی9کے ہر علاقہ کو ایک نظر سے ہی دیکھا جائیگا۔جن علاقوں میں ترقیاتی کام رہ گئے ہیں ان کو مکمل کروایا جائے گا الیکشن شیڈول کے بعد ہر گھر میں اپنامنشور پہنچایا جائے گا اور انشاء اللہ اپنے علاقہ کے عوام سے وہ وعدہ کریں گے جس پر عمل کیا جا سکے۔ اکٹھ میں یوسی 09کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکت کرنے والوں میں حاجی غلام رسول، ٹھیکیدار یونس، فیصل اقبال ایڈووکیٹ، محمد انور، تقدیس احمد زیدی، شبیر حسین گھمن، چوہدری منشاء جاوید ، محمد اکرم بٹ ،بشیر حسین امرتسری صدر یوسی48سیٹھ محمد سلیم، محمد بوٹا جنجوعہ، مرزا غلام فرید، جمیل حسین میر پوری، چوہدری اسلم گجر، محمد اکرم، عرفان بٹ، محمد اصغر انصاری، مرزا مصطفی اکبر، صابر رضامغل، حافظ عثمان، مرزا مشتاق احمد، راجہ ندیم، اور مرزا تنویر غنی نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امجد فاروق نے حکومت کی طرف سے ایمنیسیٹی سکیم کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا
گجرات (کامرس رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق چیئر مین آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن چیف ایگزیکٹو نیشنل فرنیچرز الحاج امجد فاروق نے حکومت کی طرف سے ایمنیسیٹی سکیم کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کاروباری ٹیکس دہندہ کو ایمنسٹی اسکیم سے سہولیات ملیں گی اور یہ میاں برادران کا ایک بہترین اقدام ہے اور یہ وقت کی اہم ضرورت تھی، میاں محمد نواز شریف کے ان اقدامات سے ملک کے سرمایہ کار و ں کا حکومت پر اعتماد مزید بڑھے گا ، اور سرمایہ دار ملک میں مزید سرمایہ کاری کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے کاروباری طبقہ کا پرانا مطالبہ تھا جو حکومت وقت نے مان لیا ہے اس سے ملک کی انڈسٹری جو پہلے بند ہونے کے نزدیک تھی اب انشاء اللہ اس میں بہتری آئیگی۔ جس سے لوگوں کو روز گار کے مزید مواقع میسر آئینگے اور مارکیٹ میں مصنوعات کے آنے سے مہنگائی مزید کم ہو گی۔ الحاج امجد فاروق نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے تھے کہ ن لیگ کا گراف گر رہا ہے ۔ وہ کل کو یہ کہیں گے ن لیگ ہی ملک کی ترقی کی ضامن ہے انشاء اللہ تعالی میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا کر ہی دم لیں گے اور مستقبل میںمسلم لیگ ن مزید کامیابیاں حاصل کرے گی انہوں نے کہاکہ عملاً کام اور جھوٹے وعدوں میں فرق واضح ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ای مرج فارما سوٹیکلز پرائیوٹ لمٹیڈ گجرات آفس کا افتتاح
گجرات (کامرس رپورٹر ) ای مرج فارما سوٹیکلز پرائیوٹ لمٹیڈ گجرات آفس کا افتتاح قرآن خوانی سے ہوا اس موقع پر مہمانوں کا استقبال ایم ڈیزای مرج چوہدری نعمان مظہر ، چوہدری زنیر انصر، چوہدری کامران مظہر، چوہدری جواد مظہر ، چوہدری معید مظہر ،چوہدری حمزہ عنصر ، چوہدری طلحہ عباس ،نے کیا اس موقع پر سابق مشیر وزیر اعظم نوابزادہ غضنفر علی گل، چوہدری محمد اکرم ڈائریکٹر ابکر ریزارٹ آف حاجیوالہ ،خان شبیر خان ڈائریکٹراکبر رزارٹ،سابق ناظم چوہدری مظہر وڑائچ نت، تحصیلدار چوہدری مظہر اقبال، چوہدری اظہر بہورچھ، ملک تفہیم عظمت، چوہدری سلیمان امتیاز،چوہدری گل شیر انور، چوہدری یاسر وڑائچ نت، پیر سید عمر شاہ صاحب چھالے شریف، ڈاکٹر آصف بخاری، ڈاکٹر گلفام چیمہ، چوہدری محمد اشرف آف گیگیاں ، حاجی فیض رسول نمبردار آف پوربہ، چوہدر ی انصر اقبال ،چوہدری عبدالشکور آف بھمبر، چوہدری سعد اشرف آف گیگیاں اور دیگر ممتاز شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔