گجرات کی خبریں 22/10/2013

محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں خرم ترہنگی کا شیعہ راہنمائوں کے ہمراہ یکم محرم الحرام کے روٹس کا معائنہ
گجرات (جی پی آئی) محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں ٹی ایم او گجرات خرم ترہنگی نے شیعہ راہنمائوں کے ہمراہ یکم محرم الحرام کے روٹس کا معائنہ کیا ، اور پیچ ورک اور دیگر کاموں کو دیکھا تا کہ محرم الحرام کے دوران کوئی مسئلہ درپیش نہ آئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں اقدامات کر لئے گئے ہیں ، اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی بانی وقار الحسن ہیرا نے تمام انتظامات کے حوالہ بریفنگ دی اور مسائل سے آگاہ کیا ، بعد ازاں صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی کے ہمراہ ٹی ایم او خرم ترہنگی نے محلہ نور پور پڈھے اور مدینہ سیداں کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے تمام انتظامات کا جائزہ لیا ، محلہ نور پور پڈھے میں سید نوازش علی کاظمی و دیگر جبکہ مدینہ سیداں میں سید نثار حسین شاہ نے مسائل سے آگاہ کیا ، ٹی ایم او خرم ترہنگی نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
10کروڑ مالیت کی 24کنال 12مرلے اراضی محکمہ اشتمال کے عملہ کی جانب سے 60لاکھ میں فروخت کرنیکا انکشاف
گجرات (جی پی آئی) صوبائی حکومت کی 10کروڑ مالیت کی 24کنال 12مرلے اراضی محکمہ اشتمال کے عملہ کی جانب سے 60لاکھ میں فروخت کرنیکا انکشاف ذرائع کے مطابق ٹانڈہ اور موٹا میں صوبائی حکومت کی 24کنال 12مرلے کی اراضی محکمہ اشتمال کے عملہ نے چک بزرگ کے رہائشی وحید بیگ ، ، جاوید اقبال ، ٹانڈہ کے رہائشی محمد نواز صراف ، عبداللہ خان ، غلام نبی اورفیصل آباد کے محمد اقبال کو اونے پونے داموں فروخت کر کے 13ستمبر 2013ء کو انتقال انکے نام پر منتقل کر دیا مذکورہ عمل کا انکشاف اُس وقت ہوا جب خریدار وںنے قبضہ حاصل کرنے کیلئے چار دیواری تعمیر کرنیکی کوشش کی جس پر مکینوں نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا اہل علاقہ کے مطابق مذکورہ اراضی کے حوالے سے سابق ڈی سی او قیصر امین الدین ، سول جج گجرات اور ایڈیشنل سیشن جج بھی فیصلہ دے چکے ہیں کہ زمین صوبائی حکومت کی ملکیتی ہے اور یہ سٹیٹس برقرار رہیگاجس کا مالک کلکٹر تصور ہوگا مگر کئی سالوں سے حلقہ میں تعینات پٹواری عمر حیات وٹو نے اراضی مکینوں کو فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ہی فیصل آباد کے رہائشی ہم زلف محمد اقبال کو بھی فروخت کر رکھی ہے کمشنر گوجرانوالہ ، ڈی سی او گجرات تمام انتقالات کی جانچ پڑتال کرکے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں مکینوں کی جانب سے دائر کی گئی نظر ثانی کی اپیل کی آئندہ تاریخ سماعت کلکٹر اشتمال ملک غضنفر اعوان کے چھٹی پر ہونے کے باعث 28اکتوبر مقرر کر دی گئی جبکہ اراضی کے خریداروں اور پٹواری سمیت محکمہ اشتمال کے عملہ نے اپنے بیچ بچائو کیلئے ہاتھ پائوں مارنا شروع کر دئیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حسینیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام استقبال محرم کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی )حسینیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام استقبال محرم کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں بانیاں مجالس ، لائسنس ہولڈر علمائے کرام ، ماتمی سنگتوں کے سربراہان نے بھرپور شرکت کی ، اجلاس کی صدارت صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور حسین وڑائچ نے کی ، تمام شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ محرم الحرام کا مہینہ قریب ہے ، تمام سوگواران حسینی اس ماہ کو عقیدت واحترام سے منانے کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں اور محرم الحرام سے قبل عزا داری سید الشہداء میں حائل رکاوٹیں اور پروگراموں کو منظم انداز میں چلانے کیلئے مختلف امور زیر غور آئیے ، تمام شرکاء نے اس بات کا عہد کیا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عزا داری سید الشہدا کو بڑھ چڑھ کر منایا جائیگا ، اس موقع پر طے پایا کہ جلد ہی جو مسائل بانیان کی طرف سے پیش کئے گئے ان کے مستقل حل کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں گے ، اس موقع پر علامہ محمد زمان حسینی ، علامہ سید مختار حسین نقوی ، سید محمد رضا نقوی ، رانا مشرف علی ناز ، ڈاکٹر سید نثار حسین کاظمی ، چوہدری محمد انور ، سید علی فراز بخاری ، سید ناصر عباس ، ذاکر حسین ، عمران صغر ، سید ضیغم عبا س نقوی ، سید نوازش علی نقوی ، سید جابر عباس کاظمی ، سید یاور عباس ، چوہدری ذاکر حسین ، سید افضال مہدی ، وقار الحسن ، سید مظہر حسین شاہ اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، سید الطاف عباس کاظمی اور جواد حسین جعفری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
DPO گجرات سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر گجرات پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون
گجرات (جی پی آئی)DPO گجرات سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر گجرات پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون تفصیلات کے مطابق DPOگجرات سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر گجرات پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 7 مقدمات درج کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 2229 پتنگیں, 97عددڈوریں اور چرخیاں برآمد کی اور مقدمات درج رجسٹر کرلئے۔تھانہ اے ڈویژن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم غضنفر علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 2ہزارپتنگیںاور260ڈوریں برآمد کیں اور مقدمہ درج رجسٹر کیا۔ تھانہ رحمانیہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 2سوپتنگیںاور2ڈوریں برآمد کیں اور مقدمہ درج رجسٹر کیا ۔تھانہ سٹی جلالپور جٹاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم صفدر محمود کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 25پتنگیںاور15ڈوریں برآمد کیں اور مقدمہ درج رجسٹر کیا۔تھانہ سٹی جلالپور جٹاں پولیس نے پتنگ فروش نوید اکرم کی دکان پر چھاپہ مار کر 25پتنگیںاور15ڈوریں برآمد کر لیں جبکہ ملزم فرار ہو گیا جس کے خلاف مقد مہ درج کرلیا گیا۔تھانہ ڈنگہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد نعیم اور اویس بیگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 18عدد چرخیاں ڈوریں برآمد کیں جبکہ ملزم محمد عمران کی دکان پر چھاپہ مار کر 6عدد چرخیاں ڈور برآمد کرلی ملزم فرار ہوگیا تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی
گجرات ( جی پی آئی) سابق وفاقی وزیر پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی جس کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے رہنما میاں فخر مشتاق پگانوالہ کی رہائش گاہ پر بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ پارٹی کارکنوں مقامی رہنمائوں کے ایک مشاورتی اجلاس اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری احمد مختار نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ثابت کریں گے کہ پیپلز پارٹی کو ختم نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی اور پیسے کی سیاست کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ملکی مسائل دنوں میں ٹھیک نہیں ہوں گے اس کے لیے مستقل بنیادوں پر پالیسیاں بنانا ہوں گی کشکول توڑنے والے نوازشریف اب بیرون ممالک جا کر پیسے مانگنے پر مجبور ہو چکے ہیں اس موقع پر سابق ایم این اے ثمینہ فخر پگانوالہ نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں ٹریفک حادثات میں نامعلوم 10 سالہ بچہ جاں بحق
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں ٹریفک حادثات میں نامعلوم 10 سالہ بچہ جاں بحق کیپٹن سمیت دو زخمی ہو گئے گذشتہ روز جی ٹی روڈ پر دیونہ منڈی کے قریب ایک 10 سالہ نامعلوم بچہ سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ جی ٹی روڈ پر موضع دھیرکے کے قریب سڑک کنارے کھڑے کھاریاں کینٹ میں تعینات کیپٹن بشیر کو اور سروس موڑ کے قریب تیز رفتار کار نے حسنین علی سکنہ دھول کو کچل کر شدید زخمی کر دیا زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔