گجرات کی خبریں 23.08.2013

انجمن تاجران مدینہ بازار کی طرف سے ممبران ایسوسی ایشن کے اجلاس میں پر تکلف عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا
گجرات(جی پی آئی) انجمن تاجران مدینہ بازار کی طرف سے ممبران ایسوسی ایشن کے اجلاس میں پر تکلف عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مہر سعید انور سونی نے کہا کہ ہم ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں اور ممبران کی غمی خوشی میں شرکت کیلئے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس تقریب میں ایسوسی ایشن کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جن میں سرپرست اعلیٰ چوہدری اسلم گجر، سینئر نائب صدر حاجی محمد اقبال، نائب صدر چوہدری اعظم گجر، نائب صدر محمد یاسین گجر، جنرل سیکرٹری حماد الحسن، جائنٹ سیکرٹری غلام رسول، فنانس سیکرٹری محمد زمان شاہ، چوہدری عمر گجر، غلام رسول، عارف مہر شفیع و دیگر ممبران کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی، عید ملن پارٹی کے موقع پر تاجروں کے مسائل کے حل کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف تجاویز پر بحث کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، یونین کونسل 49 میں مسلم لیگ ن کا نمائندہ اجلاس، طارق سلامت صراف کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طارق سلامت صراف نے کہا کہ تمام ممبران مل جل کر پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں تا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جائے اور متفقہ امیدوار سامنے لانے کی کوشش کی جائے، صدر مسلم لیگ ن حلقہ یونین کونسل 49مرزا گل نواز نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ یونین کونسل لیول پر پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں اور مشاورت کو یقینی بنائیں اس موقع پر مرزا عثمان، مہر ثاقب اسحاق، سابق نائب ناظم مرزا طاہر ایڈووکیٹ، مہر تنزیر نذر، منور شہزاد، محمد علی، ملک ذوالفقار، ماسٹر نثار عزیز، وسیم اسجد، ڈاکٹر زاہد اسلم، خرم شہزاد، طارق محمود منگوالیہ، شیخ ظفر، حاجی اشرف، شیخ خالد، آفاق احمد و دیگر نے خطاب کیا، اجلاس میں شریک تمام ممبران نے اس بات پر اتفاق کا اظہار کیا کہ یونین کونسل لیول پر ہونے والی تنظیم سازی میں تمام ممبران کو اپنا کردار احسن طریقہ سے سرانجام دینا ہو گا، تا کہ یونین کونسل میں مسلم لیگ ن مضبوط ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹریول ٹریڈ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی صنعت ہے
گجرات(جی پی آئی)ٹریول ٹریڈ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی صنعت ہے، اس باوقار پیشہ سے وابستہ افراد ملکی ترقی اور اندرن و بیرون ملک مقیم افراد کی خدمت کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل رہتے ہیں ، باہمی اتحاد سے اس ٹریڈ سے وابستہ افراد کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن گجرات کے زیر اہتمام عید ملن ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے PIAکھاریاں کے سیلز منیجر خالد جدون، پرویز، فراست علی قریشی ، Taag گوجرانوالہ کے صدر موسی اسحاق، تنویر، صدر مرکزی انجمن تاجران جاوید بٹ ، صدر TAAGگجرات ، عبدالطیف بٹ ، جنرل سیکرٹری مرزا عبدالقیوم گلوبل لنک ٹریولز، سید آصف رضا نقوی پیس ٹریولز نے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ ٹریول ٹریڈ سے وابستہ افراد ملکی قوانین کے مطابق اپنا کاروبار کرتے ہیں ،ا س موقع پر کرنل (ر) پرویز غنی سن رائز ٹریولز ، کرنل (ر)الیاس الطیب ٹریولز، سید بلال شاہ ABسید ٹریولز ، عدیل بھٹی گلوبل لنک ٹریولز ، وقار بٹ میاں ٹریولز ، چوہدری دلدار احمد دلدار ٹریولز، طاہر ابراہیم الصبحان ٹریولز، ملک عمران ملک ٹریولز ، ملک احسان ، چوہدری احسان گرینڈ لینڈ ٹریولز ، وسیم قذافی، حسن ٹریولز، مرتضیٰ بھٹی، احسان پاک اوکے ٹریولز ، عبدالرزاق محسن ٹریولز، اسد شاہ SMHٹریولز ، علی معظم تقی ٹریولز، حبیب کھوکھر ٹریولز، عبدالرئوف، صغیر مڈ سٹی ٹریولز، فاروق، سٹاف اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت کے یونیورسل پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پروگرام کے تحت سکولوں میں داخلہ مہم کے سلسلے میں گجرات میں ماڈل سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے
گجرات(جی پی آئی)پنجاب حکومت کے یونیورسل پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پروگرام کے تحت سکولوں میں داخلہ مہم کے سلسلے میں گجرات میں ماڈل سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سروے کا آغاز محکمہ تعلیم کے دولت نگر مرکز سے کیا گیا ہے اور اس میں حصہ لینے والی ٹیمیں گھر گھر سروے کے دوران ایسے بچوں کی رجسٹریشن کریں گی جو سکول جانے کی عمر کو پہنچنے کے باوجود ابھی تک کسی تعلیمی ادارے میں داخل نہیں ہوئے۔ای ڈی اوایجوکیشن گجرات ایاز طارق کی زیر قیادت سروے میں حصہ لینے والی محکمہ تعلیم سکولز ونگ، کالجز ونگ اور یونیورسٹی آف گجرات کے ایم فل کے طلبہ پر مشتمل 15 ٹیموں کو مرکز دولت نگر کے لئے روانہ ہوئیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد افضل، ڈی او سیکنڈری راجہ شمریز، ڈی ای او انرولمنٹ محمد پرویز، فوکل پرسن یو پی ای رخسانہ قدیر، ڈی ڈی ای اوز ڈاکٹر مسعود احمد، چوہدری اورنگزیب، اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ روانگی سے قبل ٹیم ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن ایاز طارق نے کہا کہ سکول نہ جانے والے طلبہ کی نشاندہی کے لئے گجرات میں شروع ہونے والا سروے صوبہ بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا سروے ہے جس کی روشنی میں ایسے طلبہ کا سراغ لگایا جا سکے گا جو سکول جانے کی عمر کے باوجود کسی سرکاری، پرائیوٹ تعلیمی ادارے یا مدرسے میں داخل نہیں ہو سکے ساتھ ہی گذشتہ سروے کے دوران سامنے آنے والے اعداد و شمار کی بھی تصدیق ہو سکے گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر ماڈل سروے اور گذشتہ اعداد و شمار میں فرق ہوا تو ذمہ داران کے خلاف کاروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسل پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مہم کے تحت ضلع گجرات میں 75ہزار طلبہ کو سکولوں میں داخلے کا ہدف مقرر تھا جسے 15ستمبر تک حاصل کرلیا جائے گا۔انہوںنے ٹیم ممبران پر زور دیا کہ وہ سروے کو قومی ذمہ داری وسمجھیں تاکہ سو فیصد بچوں کو سکولوں میں داخلے کا مشن مکمل کیا جاسکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گجرات محمد افضل نے اپنے خطاب میں کہا کہ سروے ٹیمیں انتہائی اہم مہم پر روانہ ہو رہی ہیں جس میں کالجز ونگ کے لوگ بھی شامل ہیں۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس مہم کی کامیابی اور فروغ علم کے لئے ضرورت پڑی تو وہ خوداپنے آفس جانے سے فیلڈ میں جانے کو ترجیح دیںگے۔ انہوںنے کالج اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داری نہایت مستحسن طور پر انجام دے کر ادارے کی نیک نامی کا باعث بنیں۔ اس سے قبل فوکل پر سن یو پی ای رخسانہ قدیر نے بتایا کہ مرکز تعلیم دولت نگر مجموعی طور پر 60آبادیوںپر مشتمل ہے جس میں 11ہائی سکول، 19مڈل ،37 پرائمر ی سکول، 2کمیونٹی سکول شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ٹیموں کو انکے علاقہ جات کی نشاندہی کر دی گئی ہے جو گھر گھر جاکر مکینوں سے انکے بچوں کے کوائف معلوم کریں گی اور سکولوںمیں داخل ہونے کی عمر کے باوجود داخل نہ ہونے والے طلبہ کی نشاندہی کریں گی۔ انہوںنے بتایا کہ ٹیم ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر گھر سے خاتون نکلے تو ٹیم کی خاتون ممبر اس سے بات کرے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سروے کے نتیجے میں سامنے آنے والے اعداد و شمار سے سو فیصد طلبہ کے سکولوں میں داخلے کا ہدف حاصل ہو سکے گا۔ سروے ٹیموں میں شامل یونیورسٹی آف گجرات کی طالبات نے اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ نہ صرف گجرات بلکہ صوبے اور ملک میںفروغ تعلیم کے لئے اپنا بھر پور کر دار ادا کریںگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا ئے کفر کے تمام ہتھکنڈوں اورسازشوں کے مقابلے میں اسلام کے نام لیوا نہتے ہونے کے باوجود پرعزم اور ثابت قدمی سے راہِ حق پر ڈٹے ہوئے ہیں
گجرات (جی پی آئی)دنیا ئے کفر کے تمام ہتھکنڈوں اورسازشوں کے مقابلے میں اسلام کے نام لیوا نہتے ہونے کے باوجود پرعزم اور ثابت قدمی سے راہِ حق پر ڈٹے ہوئے ہیں۔مصری مسلمانوں کے فولادی عزم نے مغرب کی جمہوریت پسندی اور انسانی حقوق کا بھانڈا عین چوراہے میں پھوڑ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر طارق سلیم نے جامع مسجد قرطبہ اسلامک سنٹر میں خطبۂ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جس معاشرے میں جانوروں ، کُتوں اور پرندوں کے حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے وہاں ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ، بلڈوزروں سے انسانیت کے تقدس کو پا مال کرنا ، لاشوں کو زندہ جلانا ، اور اس پر انسانی حقوق کے چیمپٔینوں اور ٹھیکیداروں کا خاموش رہنا، مغرب اور اس کے گماشتوں کا بھیانک چہرہ بے نقاب کرتا ہے۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ محسن انسانیت ۖ نے مدینہ طیبہ کی ماڈل اسلامی ریاست میں انسانی حقوق کا جو نظام دیا اور جمعة الوادع کے موقع پر انسانی حقوق کا جو چارٹر دیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا عالم اسلام کی بزدل بے حمیت قیادت اور مسلم ممالک کے حکمران اپنی بادشاہیوں کو بچانے کے لیے امریکہ اور مغرب کے تلوے چاٹ رہے ہیں وہ جان لیں عوام پر جبر کا تسلط زیادہ دیر برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ قربانیاں دینے والے شہدا کا خون رنگ لائے گا اور عالم اسلام نئی قیادت کے ساتھ امت کی نمائندگی کا حق اداکرنے کے لیے اس کے قدم بڑھ رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر طارق سلیم اور ضیغم مغیرہ کی یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین سے خصوصی ملاقات
گجرات (جی پی آئی) ممتاز مذہبی سکالر و جماعت اسلامی ضلع گجرات کے راہنما ڈاکٹر طارق سلیم اور ضلع منڈی بہاؤالدین کے امیر ضیغم مغیرہ کی یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین سے خصوصی ملاقات اور ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد ۔ الخدمت فائونڈیشن کے مرکزی راہنما اور جماعت اسلامی کے سابق امیدوار حلقہ پی پی 111ڈاکٹر طارق سلیم اور ضلعی امیر جماعت اسلامی منڈی بہاؤالدین ضیغم مغیرہ جامعہ گجرات پہنچے اور رئیس الجامعہ ڈاکٹر محمد نظام الدین سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں شعبہ تعلیم میں قابل فخر خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے اعتراف خدمات ایوارڈ ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ ڈاکٹر نظام الدین نے علمی خدمات سے گجرات کی شناخت تبدیل کر کے رکھ دی ہے۔ ڈاکٹر نظام الدین بلاشبہ اس علاقہ میں فضل ربی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے تعلیم و تحقیق کی روایت کو مضبوط کر کے ثقافتی تبدیلی کا انقلاب برپا کر دیا ہے ۔ انہیں ستارہ امتیاز ملنا علم دوستوں کا افتخار ہے۔ جماعت اسلامی ضلع منڈی بہاؤالدین کے امیر اور ماہر تعلیم ضیغم مغیرہ نے ڈاکٹر نظام الدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ علم ہی کسی قوم کی حقیقی میراث ہے اور عالم ہی قوموں کا فخر ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر نظام الدین کی علم دوستی، فکری پختگی اور عزم و حوصلہ مثالی اور لائق تحسین ہے ۔ ڈاکٹر نظام الدین نے مختصر عرصہ میں دانش گاہ گجرات کو درس گاہ سے بڑھ کر دانشمندی کا مرکز بنا دیا ہے۔ یونیورسٹی آف گجرات ایک ایسا ادارہ ہے جس کی تعلیمی روشنی سے جہالت کے دیرینہ ختم ہو رہے ہیں۔ ہم ڈاکٹر نظام الدین کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دیتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اضلاع کی خبریں 23.08.2013
سندس فائونڈیشن کی زیر اہتمام متاثرین سیلاب کیلئے خصوصی لنگر قائم کر دیا گیا ہے
گوجرانوالہ(جی پی آئی) سندس فائونڈیشن کی زیر اہتمام متاثرین سیلاب کیلئے خصوصی لنگر قائم کر دیا گیا ہے۔ روزانہ چالیس دیگیں کھانا تیار کرکے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جاتا ہے محکمہ سوشل ویلفیئر کا عملہ اس کام میں بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ گزشتہ روز سیلاب زدگان کیلئے قائم لنگر کا ایس پی سو ل لائن شعیب خرم جانباز ایم ایس ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر انور امان ‘ ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم بٹ ‘ قومی امن کمیٹی کے رہنما سید صادق علی شاہ نے دورہ کیا اور سندس فائونڈیشن کے اس کام کو بے حد سراہا۔ سندس کے راہنما سرفراز خان نے انہیں امدادی لنگر کے بارے تفصیلی طور پرآگاہ کیا اور بتایا کہ اس کارخیر میں چیمبر کے سابق صدر حاجی شکیل کے صاحبزادے مصطفی شکیل ‘ رانا احسن ‘ میاں زبیر ‘ سہیل سرفراز ‘ حاجی شفیع ‘ یاسین کمبوہ ‘ عظیم بھٹی کا خصوصی تعاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کا عملہ بھی متاثرہ علاقوں میں لنگر لے جانے اور تقسیم کرنے کے کام میں بھرپور معاونت کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ 40 دیگیں بریانی اور پلائو تیار کرکے متاثرہ علاقوں میں بھیجی جا رہی ہیں اور اب متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ ایس پی سول لائن شعیب خرم جانباز نے اس کارخیر میں حصہ لینے والوں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ مصیبت زدہ انسانوں کی خدمت کرنا ہی سب سے بڑی نیکی ہے اور ہمارا دین بھی ہمیں اس کی تاکید کرتا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر انور امان نے کہا کہ سندس فائونڈیشن کی طرف سے متاثرین سیلاب میں کھانا تقسیم کرنا مثالی نیکی کا کام ہے اور ہم سب کو ایسے نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما وامیدواربرائے کونسلر58/22ایم شہبازبیگ نے کہا ہے کہ قوم نے پھر میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما وامیدواربرائے کونسلر58/22ایم شہبازبیگ نے کہا ہے کہ قوم نے پھر میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی مخالفین کیلئے ناقابل برداشت ہے قوم کے دلوں سے میاں نواز شریف کی محبت کو نکالنا ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جلد توانائی بحران سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ کرے گی اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پہ گامزن کرے گی عوام کو مہنگائی ،بیروزگاری ،کرپشن اور لاقانونیت جیسے مصائب سے نجات دلانا ہی مسلم لیگ ن کی قیادت کی اولین ترجیحات ہے۔انہوں نے کہا کہ کامیاب ہوکرعلاقہ کے مسائل حل کروں گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہزادہ شہید کالونی کی گلیوں کی تعمیر پر ایکسین واسا طالب حسین اور سب انجینئر جہانزیب چٹھہ کے مشکور ہیں
گوجرانوالہ(جی پی آئی) شہزادہ شہید کالونی کی گلیوں کی تعمیر پر ایکسین واسا طالب حسین اور سب انجینئر جہانزیب چٹھہ کے مشکور ہیں معززین علاقہ رانا عارف ، سعید انصاری، آصف بٹ ، لالہ وارث ، شاہد انصاری دیگر نے گلیوں کی بروقت تعمیر مکمل کر کے عوام کا دیرینہ مسئلہ فوری حل کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر کامیابی کے جھنڈے گاڑد یئے
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر کامیابی کے جھنڈے گاڑد یئے، حکومت کی غیرمقبولیت کا جھوٹ پراپیگنڈہ کرنے والے مخالفین کے سارے نشانے خطا ہوگئے،عمران خان کی پھونکیں بھی مسلم لیگ ن کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں،نواز شریف کی مستقل مزاجی ،ثابت قدمی اور حب الوطنی کی وجہ سے پوری قوم ان کی جانب دیکھ رہی ہے، حکومت نے دہشت گردی اور توانائی بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرلی،آنے والے دنوں میںمہنگائی کی صورتحال بھی اعتدال پر لائی جائیگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کا شور کرنے والے عمران خان کی جانب سے ضمنی الیکشن سے قبل وائٹ پیپر جاری کرنا انتخابی قواعد کی کھلی خلاف ورزی اور ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش تھی لیکن نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی محبت کی جڑیں عوام میں بہت گہرائی تک پھیلی ہوئی ہیں اور شریف برادران عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیںاس لئے عوام نے ضمنی الیکشن میں بھی میاں نواز شریف کی قیادت پر اپنے غیر متزلزل اعتمادکا اظہار کر کے عمران خان کی مصنوعی،غیرسنجیدہ اور دوسروں پر کیچڑ چھالنے کی سیاست کو ردکر دیا ہے عوام جانتے ہیں کہ تحریک انصاف کے پاس پاکستانی عوام کی فلاح کا کوئی پروگرام نہیں ہے ،خیبرپختونخواہ میں ہزاروںووٹوں سے جیتی ہوئی سیٹ صرف دو ماہ بعد ہی بھاری مارجن سے ہارنے کے بعدعمران خان کے خدائی دعووئںکی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے،انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی وجہ سے پیپلز پارٹی قصہء پارینہ بن گئی ہے،اللہ کی رحمت اور عوام کی طاقت سے نواز شریف ملک کواقتصادی قوت بنائیں گے اور ملک میں جاری دہشت گردی اور خلفشار پر قابو پالیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت صوبے میںبنیادی سہولتوں کے دیگر منصوبوں کی طرح پارکس کی تعمیرکے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے: وزیراعلیٰ
لاہور(جی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج یہاں فورٹ روڈ راولپنڈی کینٹ میں نو تعمیر شدہ این ایل سی پبلک پارک کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی، ڈی جی این ایل سی میجر جنرل اصغر نواز، رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، کمشنر راولپنڈی ڈویژن خالد مسعود چوہدری، ڈی سی او ساجد ظفر، این ایل سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے سنیئر حکام بھی موجود تھے ۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کو این ایل سی پبلک پارک پہنچنے پر ایک بریفنگ کے دوران پارک کی تعمیر کی تفصیلات اور اس کی تکمیل پر آنے والے اخراجات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے پارک کی تعمیر کیلئے 93 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر پارک میں پودا لگایا اور اس کے مختلف حصے دیکھے ۔ پبلک پارک میں ایک اوپن تھیٹراور اس سے ملحقہ کثیر المقاصد ہال بھی تعمیر کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے خوبصورت پارک کی تعمیر پر کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی اور ڈی جی این ایل سی کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارکس ماحول کی خوبصورتی اور شہریوں بالخصوص بچوں کے لیئے تفریح اور سیر کا بہترین ذریعہ ہیں۔ پنجاب حکومت صوبے کے شہروں میںبنیادی سہولتوں کے دیگر منصوبوں کی طرح پارکس کی تعمیرکے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اور اس امر کی خواہاں ہے کہ پہلے سے موجود پبلک پارکس کی دیکھ بھال اوران میں تفریحی سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نئے اور جدید پارکس تعمیر کیے جائیں ۔ کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی نے اس موقع پر پنجاب حکومت کی طرف سے این ایل سی پبلک پارک کی تعمیر کے لیئے 93 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں راولپنڈی میں اربوں روپے کے فنڈز فراہم کر کے چوہڑ چوک کی توسیع، پیر ودہائی موڑ فلائی اوور اینڈ انڈر پاس اور گولڑہ روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے مکمل کروائے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پا کستانی عوام آزما ئش کی گھڑی میں اپنے مصر ی بھائیو ں کے ساتھ ہیں :ذکراللہ مجا ہد
لا ہو ر (جی پی آئی) مصرمیں جا ری مسلما نو ں کے قتل عا م کے خلا ف جما عت اسلامی این اے 119کے زیر اہتما م احتجا جی جلسہ پا ک نگر چوک میں منعقد ہو ا ۔جس میں سینکڑوں مظاہرین نے شرکت کی ۔مظاہرین نے ہا تھو ں میں محمد مرسی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ۔جما عت اسلامی لاہورکے سیکرٹر ی جنر ل ذکراللہ مجا ہد نے مظاہرین سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ آج ہما رے مصری بھا ئیوں پر آ زما ئش کی گھڑی ہے امریکہ اور اسرائیل کی لے پا لک فوج بے گنا ہ اور نہتے مسلما نو ں پر بدترین مظالم ڈھا رہی ہے اور ہزاروں بے گنا ہو ں کو سڑکو ں او رچوراہو ں پر قتل کر رہی ہے ۔ذکر اللہ مجا ہد نے کہا کہ مصرکے فوجی جرنل سیسی کا انجا م بھی فرعون جیساہو گا اوروہ بہت جلد اپنے عبرت نا ک انجا م کو پہنچے گا ،فتح مسلما نو ں کے قد م چومے گی، انہو ں نے کہا کہ مصری جرنیلوں نے منظم سازش کے ذریعے محمد مرسی کی منتخب حکومت پر شب خون ما را اور ہزاروں بے گنا ہو ں کو قتل جبکہ محمد مرسی سمیت ہزاروں کو قید خانوں میں ڈال دیاگیا، انہو ں نے کہا کہ ان مظالم پر عرب ممالک کی خاموشی انتہا ئی دکھ کی با ت ہے ہزاروں مسلما ن قتل ہو گئے لیکن نہ او آئی سی اور نہ عرب مما لک نے مصر میں جا ر ی بد ترین مظالم پر آواز احتجا ج بلند کی ۔ذکراللہ مجا ہد نے ترکی کے کردار کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ترکی نے مصری مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کر کے اپنا حق ادا کیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پو ری امت مسلمہ مصر ی عوام کی پشت پر کھڑی ہو جا ئے اور مصر ی افواج پر دبائو ڈال کر اسے بے گنا ہو ں کے قتل عام سے روکے ۔ذکراللہ مجا ہد نے اقوام متحدہ اور اوآئی سی اور حکومت پا کستان سے بھی مطا لبہ کیا کہ وہ مصر میں جا ری ظلم و ستم کو بند کر انے میں اپنا کر دار ادا کر یں ۔احتجاجی مظاہرہ سے یوسی 25کے امیر رائو مرسلین ،قاری محمد حسین ،حضرت منور حسین ،حاجی بشیر احمد ،اور انجمن تا جران پا ک نگر کے صد ر نعیم احمدنے بھی خطا ب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں مفاہمت اور ہم آہنگی کی سیاست کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے:عابد حسین صدیقی
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں مفاہمت اور ہم آہنگی کی سیاست کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو قانون کی بالادستی ہر حال میں برقرار رکنی چاہئے اور کسی کو بھی عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، ضمنی انتخابات میں پنجاب میں حکومتی مشینری استعمال کرنے کے باوجود مسلم لیگ ن اپنے پسندیدہ نتائج نہیں لے سکی عوام دو ماہ میں ہی موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے تنگ آ گئے ہیں انتخابی مہم میں لگائے گئے جھوٹے نعرے حکمرانوں کے زوال کا سبب بن رہے ہیں، پیپلز پارٹی ملکی مفادات میں اقدامات کی حمایت کرے گی لیکن جہاں ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں گے وہاں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دریاؤں ، نہروں اور نالوں میں کشتی رانی ، نہانے، پکنک کے لئے آنے پر پابندی عائد
لاہور(جی پی آئی)محکمہ داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع راجن پور کی ریونیو حدود میں دریائے سندھ، نادرا کینال، داجل کینال اور لنک III میں نہانے، کشتی رانی اور پکنک منانے پر پابندی عائد کردی ہے تاہم ریسکیو1122 یا ضلعی انتظامیہ راجن پور کی طرف سے جن کشتیوں کے پاس اجازت نامہ ہوگا کے علاوہ کوئی اور کشتی داخل نہیں ہوسکتیـیہ حکم فوری طورپر نافذ العمل ہو کر 17ستمبر2013 ء تک موثر رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ صحت پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کنٹرول کرنے کے لئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں
لاہور(جی پی آئی)محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گیسٹرو انٹرائٹس،ملیریا اور دیگر وبائی امراض کی روک تھام کے لئے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز صحت کو ضروری گائیڈ لائنز جاری کر دیں ہیں اور تمام ای ڈی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان گائیڈ لائنز پر موسم برسات کے اختتام تک عملدرآمد جاری رکھا جائے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ پینے کے پانی کے نمونہ جات کا لیبارٹری تجزیہ کرایا جائے اور برف خانوں میں استعمال ہونے والے پانی کا بھی لیبارٹری ٹیسٹ کرایا جائے۔پانی کے ذخیروں،ٹینکیوں وغیرہ میں کلورین کا استعمال کیا جائے۔ گڑے سڑے پھلوں،برف کے گولوں،غیر معیاری آئس کریم اور کھلے مشروبات کی فروخت روکنے کے لئے ضرورت پڑنے پر دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔ ای ڈی اوز صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہسپتالوں میں ORS کے پیکٹس،ڈرپس اور جان بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے نیز لیڈی ہیلتھ ورکرز (LHWs) اور موبائل ٹیموں کے ذریعے گھروں میں ORS کے پیکٹس تقسم کئے جائیں۔ ڈیزیزسرویلنس اور گیسٹرو سے متاثرہ افراد کے بروقت علاج کو یقینی بنایا جائے۔ای ڈی اوز صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے واسا، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ٹی ایم ایز کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اور تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں، دیہی وبنیادی مراکز صحت پر عوام کی رہنمائی اور گیسٹرو کا علاج وادویات کی دستیابی بارے بینرز بھی آویزاں کئے جائیں۔محکمہ صحت نے ملیریا بخار کو کنٹرول کرنے کے لئے مچھر مار سپرے، پانی کے جوہڑوں میں ٹیمی فاس(Temephose) دوائی ڈالنے،مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے کیمیکل،بائیو لوجیکل اور مکینیکل طریقے اپنانے کی ہدایت کے ساتھ ملیریا بخار کے مریض کے علاج کے سلسلہ میں کیس مینجمنٹ کی گائیڈ لائنز بھی تمام ای ڈی اوز صحت کو فراہم کر دی ہیں۔محکمہ صحت نے ویکسئین کے ذریعے کنٹرول ہونے والے امراض کے بارے میں بھی ضروری معلومات اور گائیڈ لائنز تمام اضلاع کے محکمہ صحت کو ارسال کر دی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی بھی معاملہ کی درستگی کے لئے جب تک نیت ٹھیک نہیں ہو گی، مسئلہ حل نہیں ہو گا :میاں احمد علی ثانی
لاہور(جی پی آئی)عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی رہنما میاں احمد علی ثانی نے کہا کہ کسی بھی معاملہ کی درستگی کے لئے جب تک نیت ٹھیک نہیں ہو گی مسئلہ حل نہیں ہوگا،حکمرانوں کی اگر نیت ٹھیک ہو جائے تو نہ صرف تمام مسائل حل ہو جائیں گے بلکہ ملک میں خلافت کا نظام بھی رائج ہو سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز شیرانوالہ میں جمعہ کے خطبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ یہ ملک نظامصطفےۖ کے نفاذ کے لئے حاصل کیا گیا تھا لیکن حکمرانوں کی خراب نیت کی وجہ سے آج تک اسلام کا عادلانہ نظام رائج نہ ہو سکا یہی وجہ ہے کہ عوام بھی مسائل میں الجھی ہوئی ہے اور مشکلات کا شکار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ ان کی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی موجودگی کے باوجود صحت اور تعلیم کے لئے اتھارٹیز کا قیام غیر جمہوری’ غیر قانونی اور بلدیاتی اداروں میں مداخلت کے مترادف ہے۔ مقامی حکومتوں کو یہ حق ہونا چاہئے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق معاملات کو چلائیں جب ان کے معاملات میں مداخلت ہو گی تو پھر بلدیاتی ادارے آزاد اور خودمختار نہیں رہیں گے جو جمہوریت کی روح کے خلاف ہے۔ بلدیاتی اداروں پر 58۔ٹوبی جیسا کوئی بھی نظام نافذ کرنا جمہوریت کو قتل کرنے کے مترادف ہے’ پیپلز پارٹی بلدیاتی نظام 2013کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کرے گی، ایوان میں جو روایت پڑ گئی ہے وہ غلط ہے، مذکورہ بل منظور کر کے جمہوری روایات کا قتل کیا گیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ق لیگ پنجاب کی طرف سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع
لاہور (جی پی آئی)ق لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ “حالیہ سیلاب اور بارشوں کی تباہی کا شکار کسانوں کے نقصانات کے ازالہ کے لیے ان کے ذمہ سرکاری قرضے معاف کیے جائیں اور انہیں پھر سے پائوں پر کھڑا کرنے کے لیے نقد مالی امداد دی جائے”قرار داد ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سردار حسن موکل ، سردار آصف نکئی ،ڈاکٹر محمد افضل اور خاتون رکن صوبائی اسمبلی جیدہ ملک کی طرف سے جمع کروائی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرکی خبریں 23.08.2013
عارف شاہد شہید ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام 5ستمبر کو آزادکشمیر اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائیگا
بھمبر( جی پی آئی)عارف شاہد شہید ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام 5ستمبر کو
آزادکشمیر اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائیگا احتجاجی دھرنے میں قوم پرست جماعتوںکے کارکنان شرکت کرینگے تفصیلات کیمطابق اپنا کے صدر سردار عارف شاہد شہید کے بہیمانہ قتل اور قاتلوںکی عدم گرفتاری کیخلاف عارف شاہد شہید ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام 5ستمبر بروز بدھ کو آزادکشمیر اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائیگا احتجاجی دھرنے میں آزادکشمیر بھر سے قوم پرست جماعتوںکے راہنما و کارکنان شرکت کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کسی بھی وقت دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کا سبب بن سکتی ہے
بھمبر( جی پی آئی)لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کسی بھی وقت دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کا سبب بن سکتی ہے ایٹمی جنگ نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ دنیا کے کسی بھی ملک کے مفاد میں نہ ہے بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے اور کشمیریوں کو انکا بنیادی حق حق خودارادیت دے ان خیالات کااظہار جموںوکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین پیپلزپارٹی کے سینئر راہنماہمایوں زمان مرزانے کیا انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک پرامن اور جمہوری اندا زمیں چلائی جا رہی ہے جبکہ بھارت کشمیریوں کو انکا بنیادی حق دینے کے بجائے ان پر ظلم و جبر نے پہاڑ توڑ رہا ہے بھارت طاقت کے نشے میں تمام عالمی قوانین کو روند تے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے بھارت کا جارحانہ رویہ اور مسلسل ہٹ دھرمی خطے کو ایٹمی کی طرف لے جارہی ہے دوایٹمی ممالک کے درمیان کشیدگی دنیا کے امن کو شدید خطرہ ہے بھارت لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے پاکستان اور کشمیریوں کو دباؤمیں لاکر کشمیریوں پر اپنی مرضی کا فیصلہ مسلط کرنا چاہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضمنی الیکشن میںپاکستانی عوام نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی پر اعتماد کااظہار کیا ہے
بھمبر(جی پی آئی)ضمنی الیکشن میںپاکستانی عوام نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی پر اعتماد کااظہار کیا ہے آنے والا وقت پھر پیپلزپارٹی کا ہو گا ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی بیلجئم کے سینئر نائب صدر صدر محمد اجمل آف سرائے عالمگیر نے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی اور جمہوری جماعت ہے پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور عوامی حقوق کیلئے جیالوںکی گراں قدر خدمات ہیں جنرل الیکشن میں پیپلزپارٹی کو کمپین نہیں کرنے دی گی دہشت گردوں سے دھمکیاں اور میڈیا ٹرائل کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو کھل کر الیکشن مہم چلانے کا موقع نہیں دیا گیا جبکہ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو بڑے ووٹ ملے ہیں ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی کامیابی خوش آئند ہے یہ عوام کا پیپلزپارٹی پر اعتماد کامظہر ہے انہوںنے کہاکہ ضمنی الیکشن سے آئندہ کا نقشہ واضح ہو گیا ہے آنے والا دور ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان کو تمام مشکلات اور مسائل سے پیپلزپارٹی ہی نجات دلا سکتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادکشمیر میںجوکچھ ہورہا ہے وہ آزادکشمیر کے پڑھے لکھے طبقے کیلئے بالخصوص اور قومی وسیاسی ادراک رکھنے والے طبقہ کیلئے بالعموم لمحہ فکریہ ہے
بھمبر( جی پی آئی)آزادکشمیر میںجوکچھ ہورہا ہے وہ آزادکشمیر کے پڑھے لکھے طبقے کیلئے بالخصوص اور قومی وسیاسی ادراک رکھنے والے طبقہ کیلئے بالعموم لمحہ فکریہ ہے آزادکشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے اور بیس کیمپ کا کردار انتہائی شرمناک ہے جس پر بحث کی ضرورت نہیں ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویزبٹ نے کیاانہوںنے کہاکہ آزادکشمیر میںسرکاری و نیم سرکاری محکموں میںجاری لوٹ کھسوٹ زور پر ہے تقرریوں ،تبادلوں اور ترقیوں کی لوٹ سیل لگی ہوئی ہے ترقیاتی کام فروخت ہورہے ہیں ہر طرف لوٹ کا بازار گرم ہے اور یہ سب کچھ حکومت کی چھتری کے نیچے ہورہا ہے جس ملک میں وزراء اور تمام سرکاری اداروں کے ایگزیکٹوز ملکر دن رات قومی خزانے کولوٹنے کیلئے ایسے ایسے فول پروف طریقہ کاراستعمال کررہے ہوں کہ کرپشن کا ثبوت ہی نہ مل سکے تو ایسا ملک و معاشرہ کیا فاشٹ ریاست نہیںکہلوائے گا انہوںنے کہاکہ مظفرآباد دارلحکومت لیکن حکومت کشمیر ہاؤس اسلام آبادسے چلائی جارہی ہے اور جوکچھ کشمیر ہاؤس اسلام آباد میںہورہا ہے حقائق قوم کے سامنے لانا انتہائی ضروری ہیں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میںایم ایل اے ہاسٹل اسلام آبا دکا سب سے بڑا شراب خوری اور زنا خوری کا مرکز ہے وہاںپر ہماری سیاسی جماعتوں کے لوگ وہ وہ حرکتیں کرتے ہیں جو ناقابل بیان ہیں اور ان قصے کہانیوںکی آواز پورے آزادکشمیرمیںگونج رہی ہے سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے لیکن آواز خلق خدا کو جھوٹ بھی نہیںکہا جا سکتاانہوںنے کہاکہ آج آزادکشمیر میںاقرباء پروری ،علاایت ،برادری ازم بھی زوروں پر ہے آزادکشمیر میںکوئی ایسا ادارہ نہیں ہے جو بڑے بڑے مگرمچھوں ،وزراء اور ایگزیکٹوز کا احتساب کر سکے بلکہ عملی طور پر تمام سرکاری محکمہ جات سیاسی ہو گئے ہیں اس لیے احتساب ممکن ہی نہیںرہا لیکن احتساب بیورو کے نام پر بہت بڑا ڈرامہ آزادکشمیرمیںجاری ہے اور رعملی طور پر احتساب بیورو کی کارکردگی صفرہے انہوںنے کہاکہ کشمیر فریڈم موومنٹ کی جدوجہد کشمیر کی آزادی اور آزادکشمیر میں میرٹ ،قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کیلئے جاری ہے اور جاری رہے گی۔