گجرات کی خبریں 23/10/2013
Posted on October 24, 2013 By Majid Khan گجرات
مسلم لیگ ن ہی عوام کی صحیح نمائندہ جماعت ہے جو ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہتی ہے
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما رانا مشرف علی ناز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی عوام کی صحیح نمائندہ جماعت ہے، جو ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہتی ہے اور بلدیاتی انتخابات میں عوام مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے کیونکہ مسلم لیگ ن عوام کے اعتماد پر پورا اتر رہی ہے اور بنیادی مسائل سے آگاہی رکھتی ہے ، رانا مشرف علی ناز نے کہا کہ وہ بطور چیئرمین یونین کونسل 54انتخابات میں حصہ لینگے اور عوام کے تعاون سے کامیاب ہونگے اور عوام کے ساتھ ہمارا بھرپور تعاون ہے ، اس موقع پر صحافیوں کے جواب میں رانا مشرف علی ناز نے کہا کہ اگر ٹیم ورک کے ساتھ کام کیا جائے تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں ، ہم یونین کونسل 54کو ضلع گجرات کی مثالی یونین کونسل بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اساتذہ کی عدم موجودگی میں طالب علم کے ساتھ بدفعلی کی کوشش
گجرات (جی پی آئی) جامع میراں صاحب میں ہریانوالہ چوک میں واقعہ مسجد کے امام نے مبینہ طور پر گھس کر اساتذہ کی عدم موجودگی میں طالب علم کے ساتھ بدفعلی کی کوشش اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں تھانہ لاری اڈا کے علاقہ میں واقع جامع میراں صاحب میں عید کی چھٹیوں کی وجہ سے اساتذہ گھر گئے ہوئے تھے ، کہ مدنی مسجد ہریانوالہ چوک کے امام مسجد عمر فاروق نے مبینہ طو رپر مدرسہ میں گھس کر طالب علم کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی ، طالب علم کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا ، جسے اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ، پولیس تھانہ لاری اڈا نے جامع کے منتظم علامہ ارشد نقشبندی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، یاد رہے کہ یہ مدرسہ جماعت اہلسنت کا ہے جبکہ ملزم کا تعلق ایک کالعدم جماعت سے ہے ، اہل علاقہ نے ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے جس نے مدرسہ میں گھس کر مدرسہ کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سر زمین پاکستان میں بہادر بستے ہیں یہ بہادر زور آزمائی کرتے ہوئے پورے پاکستان میں نظر آتے ہیں
گجرات (جی پی آئی) سر زمین پاکستان میں بہادر بستے ہیں یہ بہادر زور آزمائی کرتے ہوئے پورے پاکستان میں نظر آتے ہیں ، جسوکی میں کھیلی گئی کبڈی جس میں پاکستان بھر سے ہمت والوں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، اور ہزاروں لوگوں سے داد وصول کی ، پاکستان ہمیشہ زندہ آباد ہے اور رہے گا ، پاکستان کے کارنامے سن کر غیر ملکی قوموں کی آنکھیں خود ہی شر م سے جھک جائینگی ، ان خیالات کا اظہار الحاج چوہدری محمد افضل گوندل نے جسوکی میں کبڈی میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور ہزاروں شائقین سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تبدیلی آ چکی ہے ، یہ لوگ منشیات کو نامنظور کر کے کھیل کے میدان آباد کر چکے ہیں ، اللہ تعالیٰ ان جوانوں کھیت کھلیانوں کی حفاظت فرمائے ، خوشی ہوئی ہے کہ کبھی لوگ ایسے کبڈی میچ کے دوران صرف ایک روپیہ داد کے طور پر دیتے تھے ، آج لوگوں نے لاکھوں روپے لگا کر میچ کا اہتمام کیا اور لاکھوں روپے انعام کے طور پر دئیے گئے ، اس موقع پر رئیس اعظم دھارووال چوہدری محمد اصغرگوندل نے کہا کہ کھلاریوں کی حوصلہ افزائی کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں ، کھلاڑیوں میں ہزاروں روپے تقسیم کر کے اس کا ثبوت دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان کے ویژن کے مطابق بچے ، بوڑھے ، جوان جن کھیلوں کو پسند کرتے ہیں ان کے اہتمام کیلئے ہموقت حاضر ہیں کھیل کے میدان آباد کرنے کیلئے تمام وسائل برئوے کار لائیں گے ، اس کبڈی میچ میں جیتے اور ہارنے والی ٹیموں کو لاکھوں روپے انعام کے طور پر دئیے گئے اور ان کھلاڑیوں کی زبردست حوصلہ افزائی کی گئی ، میچ کھیلنے کیلئے سابق ناظم چوہدری صفدر ممتاز سندھو ، چوہدری محمد نواز چیمہ (جسوکی )، چوہدری جاوید اقبال (نارووالی )، چوہدری ناصر وڑائچ (جھیورانوالی)، چوہدری عرفان ذکاء سندھو (سابق ناظم )، چوہدری فیاض وڑائچ ، قیصر وڑائچ ، سید انجم محمود گیلانی ، چوہدری محمد اشرف گوندل سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ، ن لیگ کی حکومت آتے ہی مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع گجرات کے صدر فیضان خالد بٹ اور انفارمیشن سیکرٹری مہر شہباز نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ، ن لیگ کی حکومت آتے ہی مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے ، غریب اور سفید پوش لوگوں کا جینا محال ہو چکا ہے ، عوام دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ آ چکے ہیں ، عوام کا کہنا ہے کہ کبھی پٹرولیم مصنوعات ، گیس ، بجلی ، اور ضروریات زندگی کی اشیاء پر ٹیکس لگا جا رہے ہیں ، پرائس کنٹرول کمیٹیاں نہیں نظر آتیں ، عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ، مسلم لیگی راہنمائوں کو صرف بیان بازی سے فرست نہیں ملتی ، اگر یہی صورتحال رہی تو عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو جائیگا ، عوام پہلے ہی خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں ، حکومت پاکستان کا فرض ہے کہ وہ فوری طور پر ایسے اقدامات کرے جس سے غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
یاسر وریاء نے پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما فیضان خالد بٹ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر مبارک
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع گجرات کے انفارمیشن سیکرٹری مہر شہباز فاضل اور میڈیا ایڈوائزر یاسر وریاء نے پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما فیضان خالد بٹ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر مبارک پیش کی ہے اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک ندیم آف کویت بانی محفل ”ویکھ کرم میری سرکاراں دے”گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے
گجرات (جی پی آئی) ملک مظہر حسین راہنما مسلم لیگ ق یونین کونسل 46کے بھائی ملک ندیم آف کویت بانی محفل ”ویکھ کرم میری سرکاراں دے”گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ قبرستان محلہ رحمان پورہ سرگودھا روڈ گجرات میں ادا کی گئی ، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل بروز جمعہ صبح 10بجے جامع مسجد غوث اعظم دبئی روڈ محلہ خالد آباد میں پڑھا جائیگا ، دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے ، نمازجنازہ میں نمایاں شخصیات میں ملک محمد نواز آف کویت ، ملک محمد اظہر ، ملک حرم ، صوفی محمد جمال آف فیصل آباد ، تنویر شہباز عرف حاجی بٹ ، چوہدری ساجد حسین چدھڑ ، چوہدری خالد حسین چدھڑ، لالہ محمد ضیاء ، حاجی مشتاق احمد ، چوہدری عمران اسلم وڑائچ ، حاجی لیاقت کٹھانہ ، حاجی محمد ندیم ، محمد شکیل اسلم ، حاجی منظور ڈار ، ڈاکٹر احسان ملہی ، ٹھیکیدار ریاض بٹ ، چوہدری منیر حسین ، چوہدری محمد صغیر ، رانا دلدار علی ، قاری محمد یوسف ، علامہ کامران قادری ، چوہدری عمران گوندل چیئرمین انجمن تاجران سرگودھا روڈ ، حاجی نصراللہ کھوکھر ، نواز چیمہ ، اللہ رکھا جوگی ، چاند بٹ ، مہر ندیم ، ٹھیکیدار مہر خالد محمود ، امجد حسین محرر ، مہر ندیم عرف سونی ، سونو بٹ ، جاوید اقبال ، چوہدری مشتاق احمد ، خالد سرفراز احمد ، ملک محمد اسلم و دیگر سیاسی ، سماجی ، مذہبی حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طارق سلامت صراف نے طارق سلامت جیولرز پر رانا مشرف علی ناز کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت طارق سلامت صراف نے طارق سلامت جیولرز پر رانا مشرف علی ناز کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا ، اس موقع پر گجرات کی صحافی برادری کے نمائندگان صہیب سرور ، رانا نذیر ، شاہد رسول ، شیخ ابوبکر ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، رانا امجد پرنس بھی موجود تھے ، اس موقع پر اہم سیاسی و سماجی حوالوں سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شخصیت چیئرمین مصالحتی کمیٹی و پاکستان مسلم لیگ ن یوسی 49کے راہنما طارق سلامت صراف نے یونین کونسل 49سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چیئرمین مصالحتی کمیٹی و پاکستان مسلم لیگ ن یوسی 49کے راہنما طارق سلامت صراف نے یونین کونسل 49سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ، گزشتہ روز پر ہجوم پریس کانفرنس میں انہوں نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ، وہ بطور چیئرمین یونین کونسل انتخابات میں حصہ لینگے ، انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سابقہ حکومت نے بلدیاتی نظام کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کیا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ، لیکن ہم مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے عملی کام کرینگے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرینگے اور اپنی یونین کونسل کو ضلع گجرات کی مثالی یونین کونسل بنائیں گے ، انہوں نے کہا کہ یونین کونسل 49کو ضلع کی مثالی یونین کونسل بنائیں گے ، جس میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائیگا اور تمام ترقیاتی کام ترجیح بنیادوں پر کیے جائینگے، ہمیں علاقہ کی تمام برادریوں کی حمایت حاصل ہے اور ہم عوامی تعاون سے خدمت کا مشن جاری رکھیں گے اور ڈور ٹو ڈور مہم کو کامیاب بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
10لاکھ روپے سر کی قیمت والا بدنام زمانہ اشتہاری خالد عرف خالو منگلیہ پولیس مقابلے میں ہلاک
گجرات (جی پی آئی)10لاکھ روپے سر کی قیمت والا بدنام زمانہ اشتہاری خالد عرف خالو منگلیہ پولیس مقابلے میں ہلاک تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ مجرم اشتہاری خالد عرف خالو منگلیہ جسکے سر کی قیمت 10لاکھ روپے تھی اور وہ گجرات پولیس کو عرصہ 7سال سے دہشت گردی ،بھتہ خوری ،اغواء ،قتل اور درجنوں ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا ۔جوکہ کھاریاں سرکل بالخصوص تھانہ گلیانہ میں دہشت کی علامت تھا ۔جس نے گلیانہ کے علاقہ میں پولیس وین پر فائرنگ کی اور جس پر پولیس مقابلہ شروع ہو گیا ۔دوران مقابلہ خالد عرف خالو منگلیہ ہلا ک ہوگیا ۔اس طرح سے خوف وہراس اور دہشت گردی کا ایک باب اپنے اختتام کو پہنچا ۔یاد رہے کہ خالد کے سر کی قیمت 10لاکھ روپے تھی ۔علاقہ کے عوام نے مجرم اشتہاری کی ہلاکت پر سکھ کا سانس لیا ہے اور گجرات پولیس کی کارکردگی کا سراہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن میں ضمانت ضبط کروانے والے احمد مختار ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں: چودھری ظہیر الدین
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین خاںنے کہا ہے کہ الیکشن میں ضمانت ضبط کروانے والے احمد مختار اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیںجبکہ سابق صوبائی وزیر میاں عمران نے کہا ہے کہ گجرات کی سیاست میں اُن کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے اور انہیں پتہ چل گیا ہے کہ اہل گجرات نے انہیں ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیا ہے اس لئے وہ بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ کے رہنمائوںنے اپنے الگ الگ بیانات میں احمد مختار کے گزشتہ روز بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ احمد مختار نے ہمیشہ دوغلی پالیسی پر عمل کیا جس کا واضح ثبوت عام انتخابات ہیں جن میں وہ خود پیپلزپارٹی کے امیدوار تھے اور اُن کا بھائی ن لیگ کا جھنڈا اٹھائے پھر رہا تھا۔ انہوںنے کہاکہ احمد مختار نے چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے الیکشن کے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا کر اُن کے ووٹروں کی توہین کی ہے جنہوں نے احمد مختار کو ایسی عبرت ناک شکست سے دوچار کیا کہ وہ اپنے ماضی کی روایت کی طرح گجرات چھوڑ کر بھاگ گئے۔ مسلم لیگی رہنمائوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن احمد مختار کی ذاتی مفاد پرستی کو بخوبی جا ن چکے ہیں انہوں نے الیکشن میں جس طرح ن لیگ کے امیدواروں کو گلے سے لگایا اب وہ کس منہ سے پیپلزپارٹی کے کارکنو ں کو مدد کیلئے پکار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے غیور عوام ان موسمی پرندوں کو بخوبی جان چکے ہیں جنہیں صرف الیکشن کے دنوں میں گجرات کی یاد آتی ہے اور انہوںنے اب پھر بلدیاتی الیکشن کیلئے ہاتھ پائوں مارنے شروع کر دیئے ہیں لیکن عوام اب کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے اور انہوںنے احمد مختار اور ان کے ساتھیوں کو گجرات کی سیاست سے ہمیشہ کیلئے آئوٹ کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
ڈرون حملے ، امریکہ جنگی مجر م ، پاکستانی حکومت کو عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کرانا چاہیے:سہیل انور راجہ
گجرات (جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کا ہمیشہ سے ہی دو ٹوک موقف رہاہے کہ ڈرون حملے ملکی سا لمیت کے خلاف ہیں اور امریکہ کے ساتھ اتحادی کے طور پردہشت گردی کے خلاف عالمی نام نہاد جنگ ہماری جنگ نہیں ہے بلکہ یہ امریکہ کی جنگ ہے۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی شہر گجرات سہیل انور راجہ نے مزید کہا کہ پاکستانی حکمران طاغوتی طاقتوں کے زیر اثر ہونے کی وجہ سے عوامی رائے کے خلاف امریکہ کے جنگی اتحادی ہیں ۔ حالانکہ عوامی رائے اس کے با لکل بر عکس ہے۔ ایک عرصہ سے جماعت اسلامی اس بات پر بھی زور دیتی رہی ہے کہ ہمیں امریکہ کی جنگ سے نکل جانا چاہیے اور ڈرون حملوں کے نتیجہ میں بے گناہ انسانوں کی جانوں کے ضیاع پر عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کرانا چاہیے جو کہ بغیر کسی ثبوت اور وجہ کے ڈرون حملوں کے نتیجہ میں بے گناہ انسانوں کی ہلاکت ، پاکستان میں معاشرتی انتشار اور دہشت گردی کا سبب بھی ہیں۔ حالیہ ایمنٹسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے بھی جماعت اسلامی کے اس موقف کی بھی تائید ہوتی ہے اور رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکمرانوں نے امریکہ کو قتل عام کا لائسینس دے دیا اور پاکستان اپنے بے گناہ شہریوں کی حفاظت میں ناکام رہا جس سے ہزاروں بے گناہ افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ جوکہ امریکی ہٹ دہرمی اور عالمی قوانین کے بالائے طاق رکھتے ہوئے ماورائے عدالت انسانی قتل ہے۔ پاکستان کے حکمرانوں کواب بھی ہوش کے ناخن لیتے ہوئے امریکہ سے اس مسئلہ پر دوٹوک بات کرنی چاہیے کہ ڈرون حملے ہماری ملکی سا لمیت کیلئے خطرہ ہیںاورہمارے حکمرانوں کو امریکہ کی اس جنگ سے باہر نکل جانا چاہیے۔ اسی میں قوم و ملک کی بہتری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز سیاستدان اور انچارج ضلعی سیکر ٹریٹ مہر امتیاز احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ہر امید وار کو کامیاب کروانے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے،اور دھاندلی کرنے والوں کا پورا احتساب کریں گے اور عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں بتادیں گے کہ شفاف الیکشن کیا ہوتا ہے، پانچ ماہ گزرنے کے باوجود عوام مہنگائی سے چھٹکارا نہ پاسکی، عوام ان جھوٹے دعویداروں کا بھر پور احتساب کرے گی، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کا ہر امید وار اپنی تیاریاں بھر پور طریقے سے جاری رکھے، اورکسی قسم کی بھی دھاندلی کا خیال اپنے ذہن میں نہ لائیں ، کیونکہ عام انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کا احتساب شروع ہو چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) اوورسیز پاکستانی وطن کی محبت سے سرشار ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے ۔او پی ایچ ڈی اور ماڈل تھانے کے قیام ان کی کوششوں کا عملی ثبوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او گجرات سیّد علی ناصر رضوی نے اوورسیز پاکستانیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم پی اے بلونیا /اٹلی شکیل احمد ذکاء ‘ کنوینر او پی ایچ ڈی چوہدری محمد نعیم چک پنڈی آف اٹلی’ میاں محمد خاں ‘چوہدری لیاقت آف ناروے ‘چوہدری افتخار چیچی آف اٹلی ‘ خادم علی خادم ‘ نوازش علی نوازش ‘ صابر علی ‘ عارف علی عارف ‘ عظمت حسین ‘ ارشد کمال’چوہدری محمد علی وڑائچ ‘ زین العابدین ‘ صہیب لطیف و دیگر موجود تھے ۔ ڈی پی او سیّد علی ناصر رضوی نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی 15ارب ڈالر زکا زرمبادلہ پاکستان بھیج کر ملک کی معیشت میں جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ قابل ِ صد تحسین ہیں اور ہم اوورسیز پاکستانیوں کے اپنے وطن کیلئے محبت کے جذبہ کی قدر بھی کرتے ہیں اور یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہم ان کو جتنا ممکن تعاون فراہم کر سکتے ہیں کرینگے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ ملک پاکستان کو مضبوط اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرناہو گا ۔ پولیس امن وامان کے قیام کیلئے ہر شہری کے تعاون اور تجویز کو قدر کی نگاہ سیدیکھتی ہے ۔شکیل احمد ذکاء نے ڈی پی او گجرات سیّد علی ناصر رضوی کی گجرات میں امن وامان کے حوالے سے خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گجرات کے عوام خوش قسمت ہیں جنہیں آپ جیسے محنتی ‘ ایماندار آفیسر میسر آئے ہیں ۔ شکیل احمد ذکاء نے ڈی پی او گجرات کی توجہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کی طرف دلوائی جس پر ڈی پی او گجرات نے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com