گجرات کی خبریں 23/10/2013

سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کا ماہانہ اجلاس

گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کا ماہانہ اجلاس 25 اکتوبر بروز جمعہ پونے تین بجے سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے سینئر نائب صدر چوہدری وسیم افضل جوڑا ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ علی پورہ روڈ نزد سازینہ سینما گجرات میں منعقد ہو گا، اجلاس کی صدارت سٹیزن فرنٹ تھنکر فورم کے چیئرمین محمد افتخار بھٹہ کرینگے، اجلاس کے میزبان سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے جائنٹ سیکرٹری محمد اویس مرزا ہونگے، عہدیداران سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات وقت مقررہ پر اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھیلوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم کھیلوں کے فروغ کیلئے بہترین طریقہ سے کام کرینگے
گجرات (جی پی آئی) ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ حیدر مہدی نے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم کھیلوں کے فروغ کیلئے بہترین طریقہ سے کام کرینگے ، بیڈمنٹن کا کھیل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے ، گجرات میں ٹیلنٹ موجود ہے ، ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو پالش کیا جائے ، وہ گزشتہ روز گورنمنٹ جامع ہائی سکول میں ٹیم ایونٹ چمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ ہم کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے اور حکومت پنجاب سے فنڈز لا کر کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنائیں گے ، گجرات جمنیزیم بھی جلد شروع ہو جائیگا ، اور اس کو ٹیموں کے حوالے کر دیا جائیگا ، تا کہ یہاں سے اچھے کھلاڑی سامنے آئیں ، نوابزادہ حیدر مہدی نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے ہی نوجوان نسل ترقی پاتی ہے ، اور مجھے خوشی ہے کہ گجرات میں ٹیلنٹ موجودہے ، اور ہم اس ٹیلنٹ کی آبیاری کرینگے ، میں سیٹھ شہزاد شفیق اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ جس انداز میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ، ہم سب ملکر ایک منظم تنظیم سامنے لائینگے ، سیٹھ شہزاد اشرف صدر بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نے کہا کہ اگر کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنایا جائے تو ملک میں ٹیلنٹ اجاگر ہو گا ، اور ڈسٹرکٹ جمیزیم کے آغاز سے کھیلوں کا فروغ یقینی ہو گا ، اس موقع پر پیر رضوان منصور آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف و جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم سب کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور طریقہ سے کام جاری رکھیں گے، اس موقع پر مہمان خصوصی نے فرسٹ سٹروک لگا کر افتتاح کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جامع کمپری ہینسو ہائی سکول میں ٹیم ایونٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا

گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چمپیئن شپ ٹیم ایونٹ 2013ء ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی جامع کمپری ہینسو ہائی سکول میں ٹیم ایونٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا، ٹیم ایونٹ ڈسٹرکٹ چمپیئن شپ ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ گجرات کی 13عدد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، جن میں گجرات ، جلالپور جٹاں ، لالہ موسیٰ ، ڈنگہ اور سرائے عالمگیر کی ٹیمیں شامل ہیں ، گزشتہ روز نوابزادہ حیدرمہدی ایم پی اے نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ، اور ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر و پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے وائس پریذیڈنٹ سیٹھ شہزاد اشرف اورڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ رضوان منصور آوانی سجادہ نشین دربار عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کو ٹورنامنٹ کروانے پر دلی مبارک باد پیش کی اور آئندہ بھی گیموں کی ترقی کیلئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محبت مصطفی اصل ایمان ہے تاجدار کائنات کی محبت کے بغیر ایمان ناممکن ہے

گجرات (جی پی آئی) محبت مصطفی اصل ایمان ہے تاجدار کائنات کی محبت کے بغیر ایمان ناممکن ہے، ذکر مصطفی سے روحانی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے ، ان خیالات کا اظہار نامور علمی روحانی شخصیت حضرت علامہ پیر غلام سرور نقشبندی آستانہ عالیہ بھوتہ شریف نے موضع منڈیالہ چٹھہ میں ماہانہ درس قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں نامور ثناء خوانِ مصطفی قاری محمد شفیع نوشاہی گولڈ میڈلسٹ نے ہدیہ عقیدت پیش کیا ، اہتمام چوہدری لیاقت علی چٹھہ ، حافظ عامر رسول اور برادران نے کیا ، علاقہ بھر سے عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے محر م الحرام کے موقع پر سکیورٹی ا کے لئے جامع پلان کو حتمی شکل دے دی:سید علی ناصر رضوی
گجرات( جی پی آئی)ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے محر م الحرام کے موقع پر سکیورٹی ا کے لئے جامع پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، عوامی نمائندوں ، علماء کرام ، تاجر برادری اور شہریوں کے تعاون سے محر م ا لحرام میںاس پلان پر عملدرآمد کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ر ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے پولیس لا ئن کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید اظہر جنگی،سید طارق حسین شاہ چوہدری خالد اسلم ،حکیم پیر جواد الرحمان نظامی ، جاوید احمد بٹ ، سید نوید حسین شاہ ، ایس ڈی پی او ز ، دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے افسران اور ممبران بھی موجو دتھے۔ محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالے سے اہم پہلوئوںکا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او علی ناصر رضو ی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں تمام جگہوں پرع سکیور ٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں افسران و عملہ کی ڈیوٹیا ں لگا ئی گئی ہیں اور محرم الحرام کے ایا م میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ساتھ تما م آر ایچ سیز میں ڈاکٹروں کو ڈیوٹی لگائی جائے اور کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی کو ہر حال میں آپریشنل رکھا جائے جبکہ ادویات کا بھی وافر انتظام ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ضلع گجرات ماضی میں امن کا گہوارہ رہا ہے تاہم علاقائی تناظر اور ماضی کچھ ایسے واقعات رونما ہوئے ہیںجن کی روشنی میں ہم سب کو الرٹ رہنے ہو گا۔ ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے مزید بتایا کہ محرم الحرام کے موقع پرسکیورٹی پلان تیا ر کر لیا گیا ہے اس کی تیاری کے دوران گذشتہ دس سال کے سکیورٹی پلان مدنظر رکھے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ چار ہزار پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی دیںگے ان میں پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس اور رضا کار شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز پر واضع کیا گیا ہے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ ضلع گجرات کے تیس لاکھ مکین اگر پولیس سے مکمل تعاون کریں تو 60لاکھ آنکھیں اور اتنے ہی ہاتھ دہشتگردی کے عزائم رکھنے والوںکو کچل دیں گے او ر کوئی اس طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات بھی نہیں کر سکے گا ۔ انہوں نے منتظمین سے درخواست کی کہ اس موقع پر چیکنگ کے لئے رضا کار بھی متعین کئے جائیں۔، پیر سید سعید احمد شاہ، چوہدری منظور حسین، جاوید احمد بٹ ،سید اظہرجنگی ،سید طارق حسین شاہ، چوہدری خالد اسلم و دیگر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محرم الحرا م کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ضلعی انتطامیہ اور پولیس سے مکمل تعاون کیا جائے گااورگجرات میں کسی کوکسی کا ا امن تباہ نہیں کرنے دیا جائے گا محرم الحرام کے خوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اے کی نااہلی ، متعدد علاقے گندے پانی کی زد میں
گجرات(جی پی آئی)ٹی ایم اے گجرات کی نااہلی کی وجہ سے محلہ اسلام پورہ اور ریلوے روڈ کے متعدد علاقے ٹی ایم اے کے عملہ کی وجہ سے صفائی نہ ہونے سے گندے پانی میں ڈوب گئے ہیں عرصہ دراز سے خاکروبوں نے صفائی نہیں کی جس کی وجہ سے نالیوں کا گندہ پانی کئی کئی فٹ تک گلیوں میں کھڑ ا ہوچکا ہے گندہ پانی ہونے کی وجہ سے نمازیوں ، راہ گیروں اور سکول کے بچوں کو گزرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر ٹی ایم اے گجرات کا عملہ ٹس سے مس نہیں ہورہا محلہ اسلام پورہ میں مسجد نور محمدی کے سامنے بھی کئی فٹ تک پانی کھڑا ہے جس سے نمازیوں کو گندے پانی میں سے گزر کر نماز کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے گجرات کے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ممتاز سماجی شخصیت الحاج رانا مشرف علی ناز کی ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی سے خصوصی ملاقات کی
گجرات(جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت اور ن لیگ کے راہنماء الحاج رانا مشرف علی ناز نے گزشتہ پولیس لائن گجرا ت میں ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی سے خصوصی ملاقات کی ملاقات کے دوران رانا مشرف علی ناز نے ڈی پی او گجرات کو محرام الحرام کے حوالہ سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ گجرات میں محرم الحرام میں مکمل طور پر تمام مذاہب میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور امن وامان کے حوالہ سے تمام دینی جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بڑھ چڑھ کر اور مثالی تعاون کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس بار بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مثالی تعاون رہے گا جس پر ڈی پی او گجرات نے رانا مشرف علی ناز کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عوامی اعتراضات اور تجاویز کی سماعت مکمل کرلی

گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او /ڈسٹرکٹ ڈی لیمیٹیشن آفیسر آصف بلال لودھی نے ضلع کی حدود میں یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عوامی اعتراضات اور تجاویز کی سماعت مکمل کرلی ہے۔ چار دن کی مسلسل سماعت کے دوران انہوں نے 348 اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کی ۔ ضلع گجرات کی تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈی لیمیٹیشن آفیسرز/اسسٹنٹ کمشنرز عابد بھٹی، وقار خان، ماریہ طارق،اقبال مظہراور اسسٹنٹ دائریکٹر لوکل گورنمنٹ ریاض حسین نے اپیلوں کی سماعت کے دوران ڈی سی او کی معاونت کی۔ چار دن کی سماعت کے دوران تحصیل گجرات کی حدود میں واقع قومی اسمبلی کے دو حلقوںاین اے 104,105 کی حدود میں یونین کونسلوں کی نئی حد بندیوں کے خلاف 136عوامی اعتراضات اور اپیلوں کی سماعت کی گئی۔ اسی طرح تحصیل کھاریاں کے علاقوں پر مشتمل حلقہ این اے 106کی یونین کونسلوں کی نئی حد بندی کے خلاف 73اور این اے 107سرائے عالمگیر کی یونین کونسلوں کی حد بندی کے خلاف 137اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کی گئی۔ اسسٹنٹ دائریکٹر لوکل گورنمنٹ ریاض حسین نے بتایا کہ چار روزہ سماعت کے دوران ڈی سی او نے اعتراض کنندگان اور تجاویز دہندگان کا موقف سنا جس کے بعد وہ اپنی سفارشات کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کو ارسال کر دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ لاری اڈا کے انچارج راجہ فخر بشیر اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث سی ایم ایچ کھاریاں منتقل
گجرات(جی پی آئی)تھانہ لاری اڈا کے انچارج راجہ فخر بشیر اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث سی ایم ایچ کھاریاں منتقل ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ لاری اڈا کے ایس ایچ او راجہ فخر بشیر کو اچانک سانس کی تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں سیریز حالت میں سی ایم ایچ کھاریاں میں شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ میں خاتون کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی
گجرات(جی پی آئی)ڈنگہ میں خاتون کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی بتایا گیا ہے کہ ڈنگہ کے محلہ شاہ سوار میں یاسر حسین کی بیوی واشنگ مشین لگارہی تھی کہ اچانک کرنٹ لگ گئی جس کے نتیجہ میں موقع پر دم توڑ گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری عمر گجر کی ڈی پی او گجرات اور ڈی ایس پیز سے ملاقات
گجرات( جی پی آئی)ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیزچوہدری عمر گجر کی پولیس لائن میں ڈی پی او علی ناصر رضوی اورڈی ایس پیز سے خصوصی میٹنگ محرم الحرام میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی گذشتہ روز ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر نے پولیس لائن میں محرم الحرام میں امن وامان کی بحالی کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ میں خصوصی شرکت کی چوہدری عمر گجر نے ڈی پی او گجرات سیدعلی ناصر رضوی ، ڈی ایس پی سٹی سید مصطفی گیلانی ، ڈی ایس پی صدر سرکل راجہ صداقت علی ، ڈی ایس پی کھاریاں عبدالقیوم گوندل، ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ملک منظور اعوان، ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل محمد ارشد سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران محرم الحرام میں ضلع بھر کی مصالحتی کمیٹیوں کی طرف سے امن و امان کی بحالی کا بھر پور تعاون کا یقین دلایاچوہدری عمر گجر نے اس موقع پرکہا کہ ضلع گجرات میں ہمیشہ مصالحتی کمیٹیوں نے امن کی بحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ہم انشاء اللہ ڈی پی او گجرات سیدعلی ناصر رضوی کے شانہ بشانہ ملکرمحرم الحرام میں امن کی بحالی کویقینی بنائیں گے ۔