گجرات کی خبریں 25.7.2013

ڈپٹی انسپکٹر کسٹمزامجد محمود بابا، خالد محمود، ناصر محمود، قیصر محمود، محمد حنیف، عباس محمود کے والد محترم حاجی غلام محمد المعروف بابا غلام لوہے والا کنجاہ میں انتقال کر گئے
گجرات (جی پی آئی)ڈپٹی انسپکٹر کسٹمزامجد محمود بابا، خالد محمود، ناصر محمود، قیصر محمود، محمد حنیف، عباس محمود کے والد محترم حاجی غلام محمد المعروف بابا غلام لوہے والا کنجاہ میں انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ 3بجے پیرسبز غازی قبرستان کنجاہ میں ادا کی جائیگی، دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھیا پیزا پر گیس چوری کے الزام میں چھاپہ
گجرات (جی پی آئی)بھیا پیزا پر چھاپہ سوئی گیس چوری کے الزام میں پورے ہوٹل کی تلاشی، تفصیلات کے مطابق گیس چوروں کے خلاف آپریشن ڈی سی او گجرات، ڈی پی او گجرات، محکمہ سوئی گیس، واپڈا اور پولیس کا بھیا پیزا پر چھاپہ، گیس ریگولیٹر ٹیمپلنگ اور گھریلو میٹر پر کمرشل گیس استعمال کرنے پر ڈی سی او گجرات نے محکمہ سوئی گیس کے حکام اور بھیا پیزا کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے، ڈی سی او گجرات نے کہا کہ گیس و بجلی چوری کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی، اور گیس چوری کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، بھیا پیزا کی انتظامیہ کو صفائی کا مکمل موقع دیا جائیگا، محکمہ یا بھیا پیزا کی انتظامیہ میں سے جو بھی ملزم ثابت ہوا ،اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، دریں اثناء ڈی سی او گجرات ہوٹلوں میں گندگی و ناقص اشیاء کے استعمال کے خلاف بھی کاروائی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویلڈن ضلعی انتظامیہ ڈی سی او گجرات کی سربراہی میں پولیس، سوئی گیس اور واپڈا کی ٹیموں کا مشترکہ آپریشن، پرنس میں سوئی گیس چوری کرتے ہوئے فیکٹری کے مالک کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا
گجرات (جی پی آئی)ویلڈن ضلعی انتظامیہ ڈی سی او گجرات کی سربراہی میں پولیس، سوئی گیس اور واپڈا کی ٹیموں کا مشترکہ آپریشن، پرنس میں سوئی گیس چوری کرتے ہوئے فیکٹری کے مالک کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا، تفصیلات کے مطابق پرنس چوک میں واقعہ گلی میں اعجاز حیدر نامی شخص نے اپنے گھر میں مولڈنگ فیکٹری لگا رکھی تھی، جس کیلئے گھریلو سوئی گیس کنکشن حاصل کیا گیا تھا، چار سال گزرنے کے باوجود اس کنکشن کو کمرشل نہیں کروایا گیا، اور حکومت پاکستان کو لاکھوں روپے ماہانہ کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا، ڈی سی او گجرات کی سربراہی میں پولیس اور سوئی گیس و واپڈا کی ٹیموں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم اعجاز حیدر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے کاروائی شروع کر دی ہے، اس ٹیم میں ڈی پی او گجرات علی ناصر رضوی، ایس ایچ او اے ڈویژن مدثر، ایس ایچ او بی ڈویژن اقبال گجر، سوئی گیس کے افسران جن میں کبیر احمد اور فاروق حیدر و دیگر عملہ جبکہ واپڈ اکی ٹیم میں ایکسئین احسان ، ایس ڈی او آصف قریشی و دیگرعملہ تعینات تھا، پولیس تھانہ اے ڈویژن نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لائنز کلب خدمت خلق کا پلیٹ فارم ہے
گجرات (جی پی آئی)لائنز کلب خدمت خلق کا پلیٹ فارم ہے ، جس سے عوام کی خدمت کیلئے دن رات کام ہو رہا ہے، سو سال سے لائنز ممبران اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 305N2عامر نعمان نے گجرات اکرم مرزا لائنز کلب اور گجرات چناب لائنز کلب کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لائنز کلب خدمت خلق کیلئے کام کر رہا ہے، پاکستان میں لائنز کلب کی تاریخ درخشندہ ہے، ڈسٹرکٹ 305N2میں تعلیم اور صحت کے میدان میں کام کیا جائیگا ، اور سال 2013-2014میں ایجوکیشن کے مختلف پروگرام ہونگے اور 12مہینوں میں 12فلاحی پراجیکٹس تمام کلب سرانجام دینگے، تا کہ خدمت خلق بہتر طریقہ سے ہو سکے، لائنز کلب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈسٹرکٹ کی انسٹالیشن کی تقریب گجرات میں ہو گی، اس سلسلہ میں اقدامات کیے جا رہے ہیں، گجرات چناب لائنز کلب اور گجرات ڈاکٹر اکرم مرزا لائنز کلب کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، یہ دونوں کلب خدمت خلق کے حوالہ سے اپنی تاریخ رکھتے ہیں، ان کلبز کے تمام ممبران دن رات خدمت خلق کیلئے کوشاں رہتے ہیں، مجھے ان کلبوں کی خدمات پر فخر ہے ، اور ہم گجرات چناب لائنز کلب کو گجرات میں فادر لائنز کلب کا درجہ دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ میں بہتر مقام بنانے کیلئے تمام ممبران کو اپنی صلاحتیں بہتر طریقہ سے استعمال کرنی چاہیں، تا کہ ڈسٹرکٹ کا نام روشن ہو سکے، تمام ممبران کے تعاون سے لائنز کلب کا پرچم بلند کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات چناب لائنز کلب کے تمام ممبران خدمت خلق کے جذبہ کے تحت دن رات کوشاں ہیں
گجرات (جی پی آئی)گجرات چناب لائنز کلب کے تمام ممبران خدمت خلق کے جذبہ کے تحت دن رات کوشاں ہیں، اور لائنز کلب کے پلیٹ فارم سے خدمت خلق کیلئے مختلف پراجیکٹس کیے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار صدر گجرات چناب لائنز کلب امجد مجید بٹ نے ماہانہ میٹنگ کے دوران کیا ، انہوں نے کہاکہ تمام ممبران کی کوششوں سے خدمت خلق کا کام بہتر طریقہ سے کیا جائیگا، اس سلسلہ میں لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے ، رمضان دستر خان پر بھی کام ہو رہا ہے، ڈسٹرکٹ کیبٹن میٹنگ میں بھی بھرپور شرکت کی جائینگی، صدر ڈاکٹر اکرم مرزا لائنز کلب کاشف ارشد گوپا نے کہا کہ لائنز کلب کے پلیٹ فارم سے ہم اپنی خدمات بہتر طریقہ سے سرانجام دینے کیلئے ڈسٹرکٹ کے گورنر و دیگر عہدیداران سے قریبی رابطے میں ہیں ، شجر کاری مہم کا پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، اور تمام ممبران کو کلب کی طرف سے پودے فراہم کیے گئے ہیں ، تا کہ وہ اپنے گھروں میں لگائیں، سال 2013-14کے دوران بہتر انداز میں کام کیا جائے گا، تمام ممبران کا تعاون اس سلسلہ میں ضروری ہے ، زکوةٰ کی مد میں اکٹھی ہونے والی رقم سے مختلف پراجیکٹ کیے جائینگے انہوں نے کہا کہ ہم تمام ممبران کے اعتماد پر پورا اتریں گے، اجلاس میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات اکرم مرزا لائنز کلب اور گجرات چناب لائنز کلب کے ممبران امجد مجید بٹ، اور کاشف ارشد گوپا نے لائنز ممبران کے اعزاز میں گجرات کالج آف کامرس میں پر تکلف گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا
گجرات (جی پی آئی)گجرات اکرم مرزا لائنز کلب اور گجرات چناب لائنز کلب کے ممبران امجد مجید بٹ، اور کاشف ارشد گوپا نے لائنز ممبران کے اعزاز میں گجرات کالج آف کامرس میں پر تکلف گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 305N2عامر نعمان تھے، جبکہ اس گرینڈ افطار ڈنر میں گجرات کی تمام لائنز کلبوں کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی جن میں اشفاق احمد رضی، فیصل اقبال، خالد پرویز ، حاجی سلیمان، ڈاکٹر امین گل، ثناء اللہ بٹ، احتشام الحق ، عثمان ملک، وقاص اصغر، محمد ندیم، ڈاکٹر راحیل سرور ، خرم صادق ایڈووکیٹ ، ملک مبشر حمید ، حاجی الیاس الرحمن، محمد مبشر حسین، امجد پرویز ، بابر عارف، طارق اقبال ، عثمان آرکیٹکٹ ، اعجاز قادری ، اویسی لکی، اشتیاق حسین، وحید احمد، اورنگزیب مرل ایڈووکیٹ، ندیم شہزاد کوکب، شمس الدین ابوبکر ، فاروق اعظم، پروفیسر مقصود احمد، عنصر محمود گھمن، شاکر محمود، ذیشان انور، مصباح الاعظم، نبیل اکرم مرزا، ذیشان انور، عاقب ریاض ، چوہدری فاروق ، چوہدری شبیر عباس، چوہدری تنویر الحسن، چوہدری تنویر عباس، ڈاکٹر بی اے نعیم، اعجاز احمد اعوان، غلام مصطفی اعوان گل زمان ، خرم شفیق ، حکیم محمد عظیم عصری، محمد شبیر، قیصر رمضان بٹ، محمد طفیل، ملک محمد شاہد عارف ، محمد ذیشان اقبال ، محمد الیاس یاسین ، ریاض احمد ترابی، عامر یوسف، قمر رشید، نوید شہزاد، شفقت اللہ شاہ، ثاقب اسحاق و دیگر نے شرکت کی، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس کی روایتی سست روی اور معاملات کی سنگینی سے صرف نظر جرائم پیشہ افراد کا حوصلہ بڑھانے کا سبب بنتی ہے:میاں شبیر احمد خاور
گجرات (جی پی آئی)پولیس کی روایتی سست روی اور معاملات کی سنگینی سے صرف نظر جرائم پیشہ افراد کا حوصلہ بڑھانے کا سبب بنتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری میاں شبیر احمد خاور اور ڈپٹی سیکرٹری چوہد ری بہادر خاں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔دو روز قبل عامر کالونی میں رکن جماعت عامر نماز تراویح کے بعد جب واپس اپنے گھر کے دروازے پر بہنچے تو چارمسلح ڈاکوں نے ان کو گھیرے میں لے لیا اور ان سے دروازہ کھلوانے کا کہا ۔ پھر اند ر داخل ہو کر انہوں نے ان کی بیوی سے اسلحہ کے زور پر زیور اتروایا اور گھر سے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر چلے گئے۔رپورٹ درج کروانے کے باوجود پولیس نے کسی سے پوچھاتک نہیں یہاں تک کے جائے وقوعہ کا جائزہ تک نہیں لیا۔ پولیس کی اس رویے پر امن و امان خراب تر نہیں ہوگا تو کیا ہوگا :؟؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قوموں کے عروج و زوال میں ثقافت کا بڑا قلیدی کردار ہے:سمیعہ نواز
گجرات (جی پی آئی)قوموں کے عروج و زوال میں ثقافت کا بڑا قلیدی کردار ہے۔ الیکٹرونک میڈیا ملکی اور غیر ملکی ساتھ پر قوم کا نمائندہ ہوتا ہے۔میڈیا ہماری سماجی ،معاشرتی،تجارتی ،تعلیمی ، تہذیبی اور ثقافتی زندگی پر اثرانداز ہوتا ہے۔انسانی زندگی کا کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں جو میڈیا کی دسترس سے دور ہو۔ ان خیالات کا اظہار ناظمہ صوبہ پنجاب سمعیہ نواز نے پیمرا کے ٹی وی چینلز کو قابلِ اعتراض اشتہار روکنے کے نوٹیفیکشن کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا پیمرا کو ٹی وی چینلز پر جاری اسپیشل رمضان ٹرانشمیشن کا بھی سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔جس میں علماء کی جگہ ” اداکاروں ،فنکاروں اور گلوگاروں ” نے لے لی ہے ۔ جہاں انہیں رول ماڈل کے طور پر پیش کیا جارہا ہے ۔ اور میزبان فنکار بغیر تحقیق کے دینی معاملات پر اظہار ِ خیال کرتے نظر آتے ہیں ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ میڈیا کے افراد منفی چیزوں کو فروغ دینے میں بھر پور کردار ادا کرنے کی کوشش کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی
گجرات (جی پی آئی)گجرات پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2بوتل دیسی شراب ،2عدد پسٹل 30بور اور 1عدد رائفل کلاشنکوف برآمد کرلی۔تھانہ رحمانیہ پولیس نے دورا ن ناکہ بندی 2بوتل شراب برآمد کرلی ۔(١) ملزم عمران منور سکنہ گندرہ سے 1بوتل (٢) ملزم ممتاز احمد سکنہ گندرہ سے 1بوتل تھانہ کنجاہ پولیس نے دوران ناکہ بندی ملزم محمد الیاس ولد تاج نبی ضلع ہنگو سے رائفل کلاشنکوف برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔تھانہ A/DIVپولیس نے ملزم محمد سدھیر ولد محمد قیوم سکنہ محلہ جنڈی چوک شاہ حسین گجرات سے پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔تھانہ سول لائن پولیس نے ملزم محمد آصف ولد عبدالغفور سکنہ نعمان کالونی سے پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روزہ صبر اور احکام الہی کے سامنے سرنڈر کرنے کا نام:ڈاکٹر طارق سلیم
گجرات (جی پی آئی)روزہ صبر اور احکام الہی کے سامنے سرنڈر کرنے کا نام ۔ انسان اللہ کی پا ک ہلدل طیب چیزوں کے استعمال سے بھی حکم خداوندی سے رک جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طارق سلیم نے انجمن تاجران الیکٹرک گڈز لالہ موسیٰ کے سالانہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ صدر انجمن تاجران راجہ نوید احمد عبداللہ اور جنرل سیکرٹری نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر طارق سلیم نے تاجروں سے کہا نبی کریمۖ نے ایمانداری کے ساتھ تجارت کرنے والے تاجر کو انبیاء شہدائے صدیقین کے ساتھ کھڑے ہونے کی خوشخبری سنائی ہے۔ ملاوٹ کرنے والے تاجر کے بارے میں فرمایا اس کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ بلکہ فرمایا جو ملاوٹ کرے وہ ہم میں سے نہیں ۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا رمضان میں اللہ کی رحمت، مغفرت اور اتش دوزخ سے نجات کے حقدار وہی روزہ دار ہوسکتے ہیں جو روزہ کو ایمان جائزے اور احتساب کے ساتھ رکھیں اور رمضان کے مہینے میں مسلمانوں کو جو ریفریش کورس کرایا جاتا ہے باقی عمل زندگی میں اس کے اثرات نظر آنے چاہیے۔