گجرات کی خبریں 26-4-2013

چوہدری احمد حسین کے صاحبزادے چوہدری قمر زمان کی دعوت ولیمہ مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی)کینڈا ممتاز سماجی شخصیت کدھر فیملی کے سربراہ سابق تحصیلدار چوہدری احمد حسین کے صاحبزادے چوہدری قمر زمان کی دعوت ولیمہ مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی ، جس میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ان کی شادی ربیعہ ارشد سے ہوئی ، اس موقع پر سرفراز احمد کدھر ، ذوالفقار احمد کدھر ، طاہر قاسم کدھر ، محمد شفیع سیان ، محمد اکرم سیان ، مہر ارشاد، میاں افتخار احمد ، چوہدری غلام محی الدین ، چوہدری عطاء محی الدین ، خالد محمود بٹ ، چوہدری غلام محی الدین بھنڈر ، محمد شفیق بھنڈر ، محمد انور بھنڈر ، محمد اسلم ، محمد اکرم ، محمد مظہر سیان ، بدرالسلام سیان ، رشید احمد ، محمد جاوید پڈا ، منور پڈا ، سرفراز اکرم ، صدیق پڈا ، پروفیسر اکرم پڈا ، سید نواز ش علی کاظمی ، ملک فاروق ، جاوید بٹ ، شوکت بٹ ، اکرم گوندل ، چوہدری عابد ، چوہدری ارشاد تحصیلدار ، چوہدری خادم تحصیلدار ، گل محمد ساہی ، ریاض گوندل ، جاوید چیمہ ، مرزا مظفر ملک ، اکرم چیمہ ، جواد آہیر، محمد اسلم ، محمد خالد ، مرزا ارشاد بیگ ، رانا محمد نواز واپڈا ، چوہدری ریاض ، رضی شاہ ، سید امتیاز حیدر ، خضر حیات ، عطا چیمہ و دیگر نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونین کونسل ملہو کھوکھر میں ملک سابق ناظم ملک محمد رزاق کی زیر صدارت بہت بڑا انتخابی جلسہ
گجرات (جی پی آئی) یونین کونسل ملہو کھوکھر میں ملک سابق ناظم ملک محمد رزاق کی زیر صدارت بہت بڑا انتخابی جلسہ میں کمانڈر چوہدری وجاہت حسین کے عظیم فرزند چوہدری حسین الٰہی کی موجودگی میں پیپلز پارٹی کے دیرینہ ساتھی سید زوار شاہ نے پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ قائداعظم میں شمولیت اختیار کر اور اپنے تمام ساتھیوں کو دوستوں کو لیکر چوہدری برادران کی انتخابی مہم چلائیں گے اور آخری دم پر مسلم لیگ قائداعظم کے ساتھ وابستہ رہنے کا عہد کیا ، ملک محمد رزاق کی قیادت اور چوہدری برادران کی سرپرستی میں متحد رہنے کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری حسین الٰہی نے حلقہ این اے 104کی یونین کونسل ہزاراں مغلاں کے علاقوں ماجرا ، گیئیاںو دیگر علاقوں کا انتخابی دورہ کیا
گجرات (جی پی آئی) چوہدری وجاہت حسین کے فرزند رجمند جرات مند ینگ جنریشن کے کمانڈر چوہدری حسین الٰہی نے حلقہ این اے 104کی یونین کونسل ہزاراں مغلاں کے علاقوں ماجرا ، گیئیاںو دیگر علاقوں کا انتخابی دورہ کیا اور چوہدری طارق محمود آف ماجرا سابق نائب ناظم کی رہائشگاہ پر منعقدہ انتخابی جلسہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، چوہدری حسین الٰہی کا ماجرا آمد پر پرپتاک استقبال کیا گیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پھولوں کے ہار اور مالائیں پہنائی گئیں ، انتخابی میٹنگ میں چوہدری طارق محمود آف ماجرا ، حاجی سردار ، چوہدری محمد اسلم ، شوکت بیگ نے خطاب کرتے ہوئے اپنی طرف ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور عہد کیا کہ 11مئی کو سائیکل پر مہریں لگا کر چوہدری برادران اور انکے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ، چوہدری برادران کی قیادت میں یونین کونسل مغلاں ہزاراں کی تمام برادریاں متحد ہیں اور مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کریں گے ، چوہدری حسین الٰہی کے قافلہ میں مرزا عمران بیگ ، چوہدری عبدالرحمن ، محمد ندیم ، چوہدری شمشاد شبر آف نت ، نقاش کھوکھر ، توقیر حیات ، بلال وڑائچ ، صحافی محمد سجیل خان شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری شفاعت حسین کی حمایت میں بہت بڑا انتخابی اکٹھ ہوا
گجرات (جی پی آئی) یونین کونسل ملہو کھوکھر میں پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدوار چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری شفاعت حسین کی حمایت میں بہت بڑا انتخابی اکٹھ ہوا ، جس میں ملہو کھوکھر کے لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امڈ آیا ، کمانڈر چوہدری وجاہت حسین کے کمانڈر بیٹے فخر گجرات چوہدری حسین الٰہی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، نوجوانوں کی کثیرتعداد نے شرکت کر کے نوجوان لیڈر کی قیادت میں متحد ہونے کا اظہار کیا ارو 11مئی کو پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کا عہد کیا ، جلسہ سے سابق ناظم ملک محمد رزاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹیاں بدلنے والوں کو یونین کونسل ملہو کھوکھر سے عبرتناک شکست دینگے ، علاقہ کے عوام چوہدری برادران کے ساتھ ہیں ، چوہدری وجاہت حسین کی وساطت سے علاقہ میں کروڑوں روپے کے کام مکمل کروائے ہیں ، انشاء اللہ 11مئی کو سائیکل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ، ملک محمد فیاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری وجاہت حسین کے خلاف الیکشن جتنا ناممکن ہے ، ملک رزاق کی قیادت میں متحد ہیں ، مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے سید ذوار شاہ نے خطاب کرتے ہوئے چوہدری برادران کی قیادت میں متحد رہنے کا عہد کیا ، اکٹھ سے چوہدری محمد نذیر دائو ، محمد سرور ار محمد عتیق آف بھلیسر نے خطاب کرتے ہوئے چوہدری برادران کو بھاری اکثیریت سے کامیاب کروانے کا عہد کیا ، اکٹھ میں ملہو کھوکھر کی تمام برادیوں کے بزرگوں ، نوجوانوں نے بھرپور شرکت کر کے چوہدری برادران کی قیادت میں متحد ہو کر مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کا عہد کیا ، اس موقع پر مرزا عمران بیگ ، بلال وڑائچ ، چوہدری عبدالرحمن آف سرائے ڈھنگ ، وحید وڑائچ ، وقاص گجر ، نقاش کھوکھر ، عبدالرزاق کھوکھر آف کلاچور ، صحافی محمد سجیل خان و دیگر افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ، اہل علاقہ کے عوام نے اپنے نوجوان کمانڈر سے ملاقاتیں بھی کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا اور قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں برادران نے ملک کے دفاع کو مستحکم بنانے کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار NA105چوہدری مبشر حسین نے حاجی ذوالفقار احمد اور حاجی محمد اقبال آف اقبال طارق جیولرز کی رہائشگاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں عوام مسلم لیگ ن کو کامیاب بنا کر محب وطن ہونے کا ثبوت دینگے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹولہ نے ملک میں کرپشن کا بازار گرم کیا ، لوڈ شیڈنگ بھی زرداری اور ان کے حواریوں کا تحفہ ہے ، حاجی عمران ظفر نے کہا کہ ہم اپنی کارکردگی کی بناء پر سامنے آئے ہیں اور بھرپور طریقہ سے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے ، اس موقع پر حاجی محمد اقبال ، حاجی ذوالفقار احمد اورنگزیب ، شیخ عرفان ، جنرل سیکرٹری یونین کونسل 54محمد شہباز یونین 54، بائو محمد یوسف ، محمد یونس آف یونس جیولری ، حاجی یونس ، حاجی فاروق ، شاہین اختر ، محمد سعید ، بابر طارق ، محمد خالد ، محمد مقصود ، وہاب ذوالفقار ، افتخار ذوالفقار ، محمد شفیق ، محمد سیفی و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری عابد رضا بھاری اکثیریت سے کامیاب ہونگے :چوہدری لیاقت علی
گجرات (جی پی آئی) چوہدری عابد رضا بھاری اکثیریت سے کامیاب ہونگے ، سینکڑوں ساتھیوں سمیت بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار نامور سماجی شخصیت چوہدری لیاقت علی چاڑ شریف حال مقیم سپین نے اپنے خصوصی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موضع چاڑ شریف میں میرے بھائیوں چوہدری منظور حسین ، چوہدری رفاقت علی نے صوبیدار حاجی محمد اصغر کی صدارت میں کامیاب جلسہ کا انعقاد کیا ہے ، پورے گائوں نے بھرپور شرکت کر کے ہمارا مان بڑھایا ہے ، چوہدری لیاقت علی آف چاڑ شریف نے کہا کہ چوہدری عابد رضا بہترین منتظم اور مخلص لیڈر ہیں جو کامیاب ہو کر علاقائی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہماری وفائیں چوہدری عابد رضا کے ساتھ ہیں ، جس کا اظہار گیارہ مئی کو بھرپور انداز میں نظر آئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آرائیں اتحاد ضلع گجرات اور انجمن آرائیاں ضلع گجرات کا اہم اجلاس گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کی آرائیں برادری کے تینوں دھڑوں آرائیں موومنٹ ضلع گجرات، آرائیں اتحاد ضلع گجرات اور انجمن آرائیاں ضلع گجرات کا اہم اجلاس گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا۔ جس کے میزبان چوہدری دلدار احمد آف الراعی بلڈرز تھے۔ اجلاس میں تینوں تنظیموں کے عہدیداران کے علاوہ شہر کی پندرہ یونین کونسلوں سے آرائیں برادری کے نمائندہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر باہمی اتفاق رائے سے آرائیں برادری کے سپوت امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 111 زاہد حسین سلیمی کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے صدر مہر محمد حبیب بسوی نے کہا کہ حلقہ پی پی 111 میں آرائیں برادری کے چالیس ہزار سے زائد ووٹرز ہیں اس لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے آرائیں برادری کے سپوت زاہد حسین سلیمی کو ٹکٹ دی ہے لہٰذا ہم سب کو زاہد حسین سلیمی کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ برادری کے تمام افراد اس الیکشن کو اپنا الیکشن سمجھ کر لڑیں۔ گھر گھر جاکر ووٹ مانگیں اور زاہد حسین سلیمی کو کامیاب کرائیں تاکہ دکھی انسانیت کی بہتر خدمت کی جاسکے۔ صدر انجمن آرائیں ضلع گجرات چوہدری عطاء اللہ گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج آرائیں برادری کے تمام دھڑوں کا اکٹھ دیکھ کر مجھے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ آج ہم اپنے بھائی زاہد حسین سلیمی کی حمایت کے لیے جمع ہوئے ہیں اس لیے ہمیں اب اپنی اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر صرف اور صرف اپنی برادری کے نوجوان زاہد حسین سلیمی کی کامیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے ہوں گے۔ صدر آرائیں اتحاد ضلع گجرات مہر شبیر احمد نے کہا کہ بدقسمتی سے آج تک ہمارا کوئی نمائندہ اوپر نہیں آنے دیا گیا لیکن آج اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے اور ہمارے بھائی زاہد حسین سلیمی کو ٹکٹ ملا ہے اس لیے ہم سب کو اب زاہد حسین سلیمی کے لیے ووٹ مانگ کر انہیں کامیاب کرانا ہے۔ آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے سرپرست اعلیٰ چوہدری جمشید اقبال نے کہا کہ آرائیں موومنٹ نے سب سے پہلے اور دل کھول کر زاہد حسین سلیمی کی حمایت کا اعلان کیا تھا کیونکہ زاہد حسین سلیمی کو پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹکٹ دے کر آرائیوں پر احسان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے اپنی سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر زاہد حسین سلیمی کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ میری برادری کے تمام بھائیوں سے اپیل ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور زاہد حسین سلیمی کی کامیابی کے لیے مل کر انتخابی مہم چلائیں۔ انجمن آرائیاں ضلع گجرات کے سرپرست چوہدری محمد انور نے کہا کہ آج ہم برادری کے اس اکٹھ میں عہد کرتے ہیں کہ زاہد حسین سلیمی کی مہم کو اپنی الیکشن مہم سمجھیں گے۔ اپنے تمام ووٹ زاہد حسین سلیمی کو دیں گے اور اپنے دوست احباب سے بھی ان کے لیے ووٹ مانگیں گے کیونکہ ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے۔ آرائیں اتحاد ضلع گجرات کے سرپرست مہر عبدالرشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں زاہد حسین سلیمی کو داد دیتا ہوں کہ انہوں نے انسانیت کی خدمت کے لیے الیکشن لڑنے کا ارادہ کیا اور ان کی پارٹی نے ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ٹکٹ دیا ہے۔ انشاء اللہ اب ہم سب مل کر زاہد حسین سلیمی کو کامیاب کروائیں گے۔ ممتاز ماہر تعلیم و سابق جنرل سیکرٹری آرائیں موومنٹ ضلع گجرات پروفیسر محمد ندیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ الیکشن 2013ء نے ہمیں ایک بار پھر موقع دیا ہے کہ ہم اکٹھے ہوکر اپنے آرائیں بھائی زاہد حسین سلیمی کی حمایت کریں اور انہیں کامیاب بنائیں۔ گجرات میں آرائیں برادری کی اکثریت ہونے کے باوجود برادری کو استعمال کیا گیا اور ہمیں مختلف دھڑوں میں بٹ دیا گیا۔ لیکن آج ہم نے اکٹھے ہوکر ثابت کردیا ہے کہ آرائیں برادری یکجا اور متحد ہے۔ اب انشاء اللہ زاہد حسین سلیمی کی کامیابی یقینی ہے۔ آرائیں اتحاد ضلع گجرات کے سینئر نائب صدر و سابق ناظم ماسٹر محمد اشرف نے کہا کہ مجھے زاہد حسین سلیمی کی حمایت میں آرائیں برادری کے نمائندہ افراد کے اکٹھا ہونے پر دلی خوشی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ہم لوگ متحد ہوکر کام کریں گے اور ہم زاہد حسین سلیمی کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔ آرائیں برادری کے بزرگ رہنما مہر خادم حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم لوگوں کے پاس موقع ہے کہ ہم اپنے امیدوار زاہد حسین سلیمی کو کامیاب کروائیں تاکہ آئندہ الیکشن میں تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین ہمارے مشورے کے ساتھ ٹکٹوں کی تقسیم کریں۔ آرائیں اتحاد تحصیل گجرات کے صدر چوہدری اشتیاق حسین آرائیں نے کہا کہ آج سب بزرگوں اور بھائیوں کو یہاں اکٹھا دیکھ کر بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ برادری کے تمام لوگوں نے اکٹھے ہوکر آرائیں برادری کے فرزند زاہد حسین سلیمی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ انجمن آرائیاں ضلع گجرات کے رہنما جاوید سراج نے کہا کہ ہم دل و جان سے زاہد حسین سلیمی کی حمایت کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کریں گے کیونکہ زاہد حسین سلیمی کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے۔ آرائیں اتحاد ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری عاقب حسین سلیمی نے کہا کہ ہمارے بزرگ چوہدری دلدار احمد نے ہمیں اکٹھا کرکے اتفاق کا بھولا ہوا سبق یاد دلایا ہے۔ ہم آرائیں برادری کے امیدوار زاہد حسین سلیمی کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کررہے ہیں۔ انشاء اللہ کامیابی ان کے قدم چومے گی۔ انجمن آرائیاں کے رہنما چوہدری فراز نے کہا کہ میں چوہدری دلدار کا مشکور ہوں جنہوں نے آرائیں برادری کا اکٹھ کرکے گجرات کے وڈیروں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم سب متحد ہیں آج گجرات میں پھر کسی کو محمد بن قاسم بننا ہوگا۔ ہم سب دل و جان سے زاہد حسین سلیمی کی حمایت کرتے ہیں اور ان کی بھرپور طریقے سے الیکشن مہم چلائیں گے۔ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 111 زاہد حسین سلیمی نے کہا کہ مجھے آج برادری کے نمائندہ افراد کا اکٹھ دیکھ کر جتنی خوشی ہوئی ہے وہ زندگی میں پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ مجھے پارٹی ٹکٹ برادری کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ اس لیے اب آپ لوگ ہی میری کامیابی کے ذمہ دار ہیں۔ برادری کے افراد کو اکٹھا کرنے میں جن بزرگوں نے اہم کردار ادا کیا ہے میں ان سب کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میری حمایت کا فیصلہ کرنے پر آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے سرپرست اعلیٰ چوہدری جمشید اقبال کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے تمام تر سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر برادری کے بہترین مفاد میں فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ آپ لوگوں کا فرض ہے کہ میری انتخابی مہم کو ہر یونین کونسل اور ہر محلہ میں ڈور ٹو ڈور چلائیں۔ میں آپ سب لوگوں کا احسان زندگی بھر نہیں بھولوں گا۔ تقریب کے آخر میں میزبان تقریب چوہدری دلدار احمد آف الراعی بلڈرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج بڑی خوشی ہے کہ آپ لوگ میری دعوت پر یہاں اکٹھے ہوئے ہیں اور اپنے آرائیں امیدوار زاہد حسین سلیمی کی مکمل حمایت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم احسان فراموش نہیں ہیں چوہدری احمد مختار نے ہم پر احسان کرتے ہوئے ہمیں ٹکٹ دیا ہے اس لیے ہم احسان کا بدلہ انہیں ووٹ دے کر چکائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برادری کے تمام بزرگ اور نوجوان ہمارے امیدوار کو کامیاب کروانے کے لیے اپنے اپنے طور پر بھرپور محنت کریں کیونکہ آج ہمارے پاس یہ آخری موقع ہے۔ چوہدری رضوان دلدار اور سیٹھ ندیم اشرف نے تقریب کے انتظامات میں بھرپور کردار ادا کیا۔ اس موقع پر آرائیں برادری کے رہنما مہر سعید انور سونی، چوہدری محمد اصغر تیل والا، مہر محمد افضل، چوہدری افتخار شاہین، ٹھیکیدار مظہر، چوہدری سلیم اختر، صوفی صفدر حسین، چوہدری اکرم اسد اللہ پوری، عامر چوہدری، چوہدری عبدالمالک دانشمند، مہر عارف محمود رانا، چوہدری ارشد آف مقدس فین، مہر عبدالرئوف، مہر افتخار احمد، مہر اللہ دتہ، مہر احسان الٰہی، حاجی مہر ممتاز احمد، مہر ندیم عباس ایڈووکیٹ، چوہدری خاور جاوید ایڈووکیٹ، چوہدری عامر شہزاد ایڈووکیٹ، مہر راحیل رئوف، چوہدری عبدالرئوف، مہر تنویر احمد مکھن، مہر بلال اجمل شیرانی، چوہدری فخر ندیم، حاجی مہر محمد اعظم، چوہدری علی سردار، مہر صغیر احمد قمر، مہر عبدالمنان، راشد رضا عاجز، مہر محمد الیاس، چوہدری اسد اللہ طاہر، مہر نوید اختر، مہر عبدالحمید عرف صاحب، مہر اعجاز توقیر، حاجی ناصر محمود، مہر عارف محمود، چوہدری محمد بشیر، مہر راحت رئوف، مہر عدیل، چوہدری محمد اشرف، مہر ابراہیم، مہر محمد ندیم، خادم حسین سلیمی، مہر عابد لطیف، مہر سعید الرحمن، مہر محمد شمس، ڈاکٹر آصف جاوید، مہر مدثر، چوہدری مالک، چوہدری ناصر محمود، چوہدری عثمان گڈو، چوہدری اختر حسین لکی و دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صاحبزادہ پیر سید نور حسین شاہ نے صوبائی اسمبلی کا ووٹ چوہدری سلیم سرور جوڑا کو دینے کا اعلان کر دیا
گجرات (جی پی آئی) صاحبزادہ پیر سید نور حسین شاہ ، سرپرست اعلیٰ خاندان شہنشاہ ولایت نے اعلان کیا ہے کہ خاندان کا متفقہ فیصلہ کی روشنی میں صوبائی اسمبلی کا ووٹ چوہدری سلیم سرور جوڑا کو دیا جائیگا ، چوہدری سلیم سرور جوڑا نے ایچی سن سکول میں آ کر اس خاندان کی خدمات کو سراہا اور پیر سید نور حسین شاہ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر پیر سید علی حسین شاہ ، صاحبزادہ سید حسن محمود شاہ ، سید خادم حسین شاہ ، سید شوکت حسین شاہ ، سید جماعت علی شاہ ، سید امجد حسین شاہ ، قاری سید محمد حسین شاہ ، سید عابد حسین شاہ و خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زیر صدارت تنظیم العلماء ضلع گجرات کا اجلاس منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی) پاکستان علماء و مشائخ کونسل کے صدر صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی کی زیر صدارت تنظیم العلماء ضلع گجرات کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں صاحبزادہ حاجی فضل کریم کی خدمات کو سراہا گیا اور دہشت گردی کے حوالہ سے جو انہوں نے کام کیا اس کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، اجلاس میں قاری محمد ارشد نقشبندی ، قاری محمد اشرف نقشبندی ، صاحبزادہ سید حسن محمود شاہ گجراتی اور قاری حسنات احمد وغیرہ نے خصوصی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز مذہبی شخصیت سید نواز ش علی کاظمی ، سید نثار حیدر کاظمی کی ہمشیرہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے ختم قل کی محفل
گجرات (جی پی آئی)ممتاز مذہبی شخصیت سید نواز ش علی کاظمی ، سید نثار حیدر کاظمی کی ہمشیرہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے ختم قل کی محفل آج بروز ہفتہ صبح دس بجے امام بارگاہ کاظمیہ میں ہو گی ، آغا مبارک علی موسوی خصوصی خطاب کرینگے ، جبکہ 11بجے اجتماعی دعا منعقد ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ محترمہ بی بی سمیرا الٰہی نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان نے اقتدار میں آ کر سب سے پہلے عام لوگوں کے بارے سوچا کہ وہ اپنا پیٹ کیسے پال سکتے ہیں
گجرات (جی پی آئی) سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ محترمہ بی بی سمیرا الٰہی نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان نے اقتدار میں آ کر سب سے پہلے عام لوگوں کے بارے سوچا کہ وہ اپنا پیٹ کیسے پال سکتے ہیں ، اس کے لئے بہتر اقدامات اٹھاتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول میں رکھیں اس کے بعد عام لوگوں کی تعلیم صحت اور سفری سہولیات فاصلے کرنے ، گیس ، بجلی کے مسائل حل کرنے میں ایک ایک لمحہ گزارا چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے اپنے پرائے سب متاثر ہوئے اور لوگوں نے واقعی ریلیف محسوس کیا ، جبکہ پنجاب کے سابق حکمرانوں نے صرف لاہور پالش کرنے میں وقت گزار دیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپال کالونی میں مہر محمد اسلم ریلوے روڈ پر خان شبیر خان کی سربراہی میں امین پہلوان کے گھر منعقدہ انتخابی اکٹھ سے خطاب کے دوران کیا ، سابق ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری نے کہا چوہدری پرویز الٰہی کی وساطت سے کملی والا سکول ، سلطان بخش ، سرسید ڈگری گرلز کالج ، گورنمنٹ پبلک ہائی سکول نمبر 2کے لیے کروڑوں کی گرانٹ سے علاقہ کے طلبہ طالبات کا تعلیمی مسئلہ حل کرنے میں خرچ کیے انہوں نے کہا ہم نے شرح خواندگی ترقیاتی آج بچوں کو کتب تک نہیںمل رہی ہیں ، ثمینہ خاور حیات سابق ایم پی اے نے کہا کہ شجاعت حسین ، پرویز الٰہی ، میاں عمران کے گھر گجرات میں ہیں ، انہوں نے گجرات کے لیے بہت سوچا اور بہت فوائد پہنچائے ، دوسروں امیدوار پردیسی ہیں ، الیکشن کے بعد لوٹ جائیں گے انہوںنے کہا کہ پنجاب کے سابق حکمرانوں نے جنگلے سجانے اور نام کی تختیاں لگانے کی خاطر لاہور میں منصوبے مکمل کیے انہوں نے کہا چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے دور اقتدار میں 36ہزار کلو میٹر سڑکیں بنوائیں ، جبکہ میاں برادران نے جاتی عمرہ روڈ پختہ کرائی اور پنجاب کا تمام بجٹ اس کی نذر کر دیا ، انہوںنے کہا گزشتہ دور حکومت میں امن و امان کا مسئلہ بد تر صورت اختیار کر گیا ، بیروزگاری اس قدر کی گئی کہ خواتین چوہے مار گولیاں کھا کر اور ٹرین کے نیچے آ کر مرنے لگیں ، سابق ایم پی اے روبینہ سلہری نے کہا چوہدری برادران نے گجرات کے لیے جو کچھ کیا اس کی سارا جہاں تعریف کر رہا ہے ، مخالفین ایک بھی بڑا منصوبہ نہ لا سکے ، تقریب میں سائرہ امتیاز سید ، کشور الٰہی ، رخسانہ الٰہی ، خان شبیر خان ، امین پہلوان ، خدیجہ مشتاق کشور ، سلطانہ کنول نسیم ، مہر محمد اسلم ، ریاض مشتاق اور دیگر نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مدینہ سیداں کی ممتاز شخصیات نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر چوہدری مونس الٰہی کی موجودگی میں مسلم لیگ ق میں شمولیت کر لی
گجرات (جی پی آئی) مدینہ سیداں کی ممتاز اور سرکردہ شخصیات نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر چوہدری مونس الٰہی کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، تفصیل کے مطابق سید شبیر حسین شاہ کھوہاریہ کی رہائشگاہ پر قومی اسمبلی کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی اور حلقہ پی پی 110سے پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری مونس الٰہی کی کامیابی کیلئے مشترکہ جدوجہد شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ، اس موقع پر چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ ہم سید شبیر شاہ کھوہاریہ اور سید نوید شاہ کھوہار اور ان کے دوست احباب اور عزیز و اقارب کی پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی شمولیت سے پاکستان مسلم لیگ ق مزید مضبوط ہو گی ، شمولیت کرنے والوں میں سید شبیر شاہ کھوہاریہ ، سید نوید عباس شاہ ، سید زکی الحسن ، سید صبیح الحسن ، سید فیصل عمران ، سید عمران قاسم ، سید گڈو شاہ ، سید قاسم شاہ ، سید ساحل عباس ، سید سیف الرحمن ، قلب عباس شاہ ، سید علی عبداللہ ، سید عمران عباس ، عامر بھٹی کے علاوہ دیگر بھی شامل تھے ، جبکہ اس موقع پر فخر سادات سید ضمیر حسین شاہ ، عظمت حسین سید ، سید توحید شاہ ، سید فضیلت شاہ ، سید عاطف عظمت کے علاوہ متعدد شخصیات موجود تھیں ، واضح رہے کہ مدینہ سیداں کے نوجوانوں نے چوہدری مونس الٰہی سے مدینہ سیداں میں کھیلوں کے لیے گرائونڈ کی فراہمی کا مطالبہ کیا جو انہوں نے منظور کرتے ہوئے اپنی ذاتی جیب سے گرانٹ کی فراہمی کا اعلان کر دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری پرویز الٰہی اور میاں عمران مسعود کی کامیابی یقینی ہے ، چوہدری برادران گجرات کی شان ہیں
گجرات (جی پی آئی) چوہدری پرویز الٰہی اور میاں عمران مسعود کی کامیابی یقینی ہے ، چوہدری برادران گجرات کی شان ہیں ، یہ بات ممتاز سیاسی شخصیت چوہدری ریاض احمد میکن نے مرغزار کالونی گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی ، میاں عمران مسعود کے انتخابی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کی ، انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے گجرات میں یونیورسٹی کا قیام کر کے اہل گجرات کیلئے ایک عظیم تحفہ دیا ہے ، اس کے علاوہ 1122ریسکیو دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے ، جو چوہدری پرویز الٰہی کی انسانیت کی فلاح کا منہ بولتا ثبوت ہے ، اس موقع پر چوہدری مسعود میکن ، چوہدری مظہر میکن ، چوہدری مبشر میکن ، چوہدری حیدر میکن ، چوہدری اظہر میکن ، چوہدری عمر میکن ، چوہدری نثار میکن ، چوہدری حمزہ میکن ، چوہدری اشرف میکن ، چوہدری عاشق میکن ، چوہدری رضا ، چوہدری ارشد ، چوہدری نثار ، چوہدری نواز ، پروفیسر جاوید ، چوہدری ارشد ، چوہدری اسلم وڑائچ ، چوہدری اکرم ، چوہدری زمان جٹ ، چوہدری وقاص جٹ ، چوہدری ضیا گجر ، سید عمران بخاری، راجہ محمد حسین ، چوہدری نصیر ، سید غلام عباس شاہ ، ڈاکٹر قاسم ، پروفیسر عبدالرزاق ، نواز بھٹی ، محمد یوسف بٹ ، حاجی لطیف بٹ ، حاجی اسلم کے علاوہ کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان علماء و مشائخ کونسل کے صدر صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا ہے کہ حضرت سید نا ابوبکر صدیق نے پہلا خلافت کا نظام قائم کیا جو قرآن و سنت کے مطابق جمہوری نظام تھا
گجرات (جی پی آئی) پاکستان علماء و مشائخ کونسل کے صدر صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا ہے کہ حضرت سید نا ابوبکر صدیق نے پہلا خلافت کا نظام قائم کیا جو قرآن و سنت کے مطابق جمہوری نظام تھا اور اسلام کی روشنی میں یہ نظام قائم کیا گیا ، گویا اسلام جمہوریت کی اجازت دیتا ہے اور یہ کہنا کہ اسلام جمہوریت کی نفی کرتا ہے ، یہ دہشت گردوں کا مذہب ہو سکتا ہے ، اسلام کا مذہب ہر گز نہیں ہو سکتا ، اسلامی جمہوریت اور یورپ کی جمہوریت میں یہ فرق ہے کہ اسلامی جمہوریت میں قرآن و سنت کی روشنی میں قانون سازی کی جاتی ہے ، جبکہ یورپ کی جمہوریت میں اکثریت کی روشنی میں انسانیت ، اخلاق اور فطرت کے منافی قانون بنانا بھی جائز ہے ۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوابزادہ مظہر علی امیدوار حلقہ NA104کی تنظیم الغفاری پاکستان کے مرکزی قائدین سے ملاقات
گجرات (جی پی آئی) نواب زادہ مظہر علی امیدوار حلقہ NA104کی تنظیم الغفاری پاکستان کے بانی و مرکزی سینئر نائب صدر محمد نواز شاہد غفاری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے لئے گئے ان کے ہمراہ چوہدری وحید زمان ڈوگہ نائب ناظم یوسی ڈوگہ ، چوہدری محمد اجمل نائب ناظم شیخ پور ، زاہد حسین بغداد کالونی اور دیگر مسلم لیگ ن کے راہنما تھے ، جبکہ تنظیم الغفاری پاکستان کے تحصیل اور ڈسٹرکٹ کے عہدیداران و اراکین جن میں مرکزی سینئر نائب صدر و بانی تنظیم الغفاری پاکستان محمد نواز شاہد کے علاوہ حاجی محمد یوسف غفاری صدر سٹی گجرات ، عبدالغفار غفاری سیکرٹری کمیٹی ، محمد منشاء غفاری صدر الغفاری یوتھ ونگ ضلع گجرات ، ٹھیکیدار محمد ریاض غفاری پکھوکی ، ملک واحد غفاری پکھوکی ، محمد افضل غفاری سوہل ، اشفاق احمد غفاری نور پور پڈھے ، محمد ذیشان نواز غفاری ، حافظ فضل احمد قادری غفاری کے علاوہ دیگر اراکین موجود تھے ، محمد نواز شاہد غفاری نے نوابزادہ مظہر علی کو اس بات کا یقین دلایا کہ ہم انشاء اللہ آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور حلقہ NA104کی تمام غفاری برادری آپ کا بھرپور تعاون کریں گے اور حلقہ NA104کی تمام غفاری برادری آپ کا بھرپور ساتھ دے گی اور آپ کی کامیابی کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی ، نوابزادہ مظہر علی نے محمد نواز شاہد اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ، چوہدری اجمل اور وحید زمان ڈوگہ نے بھی تنظیم الغفاری پاکستان کے عہدیداران واراکین کا مسلم لیگ ن کی حمایت کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا ، آخر میں محمد نواز شاہد نے نوابزادہ مظہر علی کو اپنی تحریر کردہ کتاب سیرت تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم بطور تحفہ پیش کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسداد ڈینگی کے لئے محکمہ صحت سمیت تمام سرکار ی محکموں کو الرٹ کر دیا گیا:آصف بلال لودھی
گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے محکمہ صحت سمیت تمام سرکار ی محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ انہیں علاج کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت پوری طر ح الرٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس میںگجرات میں انسداد ڈینگی کیلئے کاوشوں کا جائزہ لینے لاہور سے ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد فرید نے خصوصی شرکت کی۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیاض، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد نواز، ای ڈی او زراعت رائو خالد محمود، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، ڈی او سوشل ویلفیئر محمد ارشد، ڈی او سی او اقبال گوندل، اے سی سرائے عالمگیرمظہر اقبال چوہدری ، ڈی او انفارمیشن سید وقار حسین اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیاض نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے لئے ضلع بھر 69690مقامات، 102فیکٹریوں اور ضلع بھر کے تمام قبرستانوں، کا سروے کیا گیا ہے جبکہ ان میں سے 4982مقامات پر لاروے کی موجودگی پرکیمکل سپرے کر کے لاروہ تلف کر دیا گیا ہے اس کے علاو ہ ٹی ایم ایز نے 3126ایسے مقامات کی صفائی کر دی ہے جہاں لاروے کی افزائش کے امکانات موجود تھے۔انہوںنے بتایا کہ عوام میں اگہی کے لئے سیمینار اور اگہی واک کے علاوہ محکمہ صحت کے ذریعے گھر گھر اگاہی مہم بھی چلائی گئی ہے۔انہوں نے بتا یا ضلع میں رواں سال ابتک ڈینگی کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ۔ 2012میں 30مشتبہ کیسز میں سے 13جبکہ 2011میں 211مشتبہ کیسوں میں سے 142میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی تھی تاہم ان تین سال میں اس خطرناک وائرس سے ایک بھی موت نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں انسداد ڈینگی کے لئے محکمہ صحت کے 2075ملازمین اور کمیونٹی ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے 378رضاکار خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس خطرناک مرض کے علاج کے لئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال سمیت ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں 50بیڈ مختص کر دیے گئے ہیں جہاں تشخیص اور علاج کی تمام سہولیات کے علاوہ ماہر ڈاکٹر اور عملہ تعینات ہے اس کے علاوہ پرئیویٹ ہسپتالوں نے ڈینگی کے مریضوں کے لئے 182بیڈ مختص کر رکھے ہیں اس کے علاوہ تما م پر ئیوٹ لیبز 90روپے میں ڈینگی ٹیسٹ کر رہی ہیں۔اس کے ساتھ محکمہ صحت کی ہیلپ لائن0559260112پر چوبیس گھنٹے ڈینگی کے حوالے سے اطلاع دی جاسکتی ہے۔انہوں نے انسدا د ڈینگی اور اگاہی کے لئے ٹی ایم ایز، کمیونٹی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور میڈیا و عوامی تعاون کو بھی سراہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد فرید نے ضلع گجر ات میں انسداد ڈینگی اور مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے کاوشوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس ضمن میں کوششوںکا اسی جذبے سے جاری رکھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوسی 55کے اہل علاقہ نے کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت کا اعلان نہیں کیا:پیر فیصل حسین
گجرات(جی پی آئی) یوسی 55کے اہل علاقہ نے کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جبکہ تک یوسی 55میں پینے کے صاف پانی کا پائپ نہیں ڈالا جاتا اتنی دیر تک ہم کسی بھی سیاسی پارٹی کو نہ ووٹ دیں گے اور نہ ہی حمایت کا اعلان کریں گے یوسی 55کی سیاسی و سماجی کارکن پیر فیصل حسین نے کہاہے کہ ہمارے اہل علاقہ میرے جواب کے منتظر ہے کہ کون ہمارے پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل کرے اور ہم اس کی حمایت کا اعلان کریں انہوں نے کہاکہ سابق ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے بھی نمازیوں کے وضو اور پینے کے صاف پانی کا پائپ ڈلوانے کا وعدہ کیا مگر پورا نہ کیا ہے ا س لیے ہم نے ابھی تک بائیکاٹ کیا ہوا ہے جبکہ ہماری یونین کونسل میں نمازیوں کے لیے وضو کرنے اور پینے کے صاف کا بندوبست نہیں کیا جاتا ہم کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے اہل علاقہ نے کہاکہ پیر فیصل حسین ہمیں جس پارٹی کی حمایت یا ووٹ ڈالنے کا کہے گا ہم اس کو ہی ووٹ دیں گے پیر فیصل حسین نے کہاہے کہ کافی عرصہ سے ہمارے محلہ میں پانی کے پائپ ٹوٹ جانے کی وجہ سے گھروں اور مسجد میں ٹوٹیوں میں گندا پانی آتا ہے جو اہل محلہ مجبوری کے طور پر استعمال کررہے ہیں نہ تو نمازی اپنا وضو صیح کرسکتے ہیں اور نہ ہی ہمارے کپڑے پاک ہو سکتے ہیں اور اہل محلہ مجبور ہو کر گندا پانی استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے اہل محلہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اہل محلہ نے ایک ہی نعرہ لگایا ہے پینے اور وضوکے لیے صاف پانی دو اور ووٹ لو ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس جگہ جگہ ناکے لگا کر غریب لوگوں کو حراساں کیا جارہا ہے :امجد فاروق مرزا
گجرات(جی پی آئی) حلقہ پی پی 111کے آزاد امیدوار امجد فاروق مرزا نے کہاہے کہ ڈی آئی جی گوجرانوالہ ریجن، ڈی پی او گجرات اور ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ہمارے غریب ووٹر ہیں کوئی جاگیردار نہیں ہے جن کے لیے پولیس جگہ جگہ ناکے لگا کر غریب لوگوں کو حراساں کیا جارہا ہے اور موٹرسائیکلیں بند کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ اگر الیکشن شفاف کروانے ہے تو غریب موٹر سائیکل سواروں کے بجائے بڑی بڑی گاڑیوں پر گھومنے والے جاگیرداروں کو ناکے لگا کر روکا جائے اور ان کی ناجائز گاڑیوں کو بند کیا جائے تاکہ عوام پتہ چل سکے کہ ملک میں واقعے ہی شفاف الیکشن ہو رہے ہیں اگر پولیس نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو ہم احتجاج کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 111 گجرات کے امید وار چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے ذاتی جنگ نہیں
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 111 گجرات کے امید وار چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے ذاتی جنگ نہیں بلکہ نظریاتی کی جنگ ہے ہم عوام کیساتھ ملکر اس نظام کو تبدیل کرنے کیلئے تحریک انصاف میں آئے ہیں 11 مئی کو ملک میں تبدیلی چاہنے والے انتخابات میں بھر پور کردار ادا کر کے استحصالی قوتوں کی چھٹی کرائینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے یو سی 53 نور پور شرقی ، یو سی 50 کالرہ لوکڑی ، یو سی 55 محلہ خواجگان میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امید وار حلقہ این اے 105 الحاج محمد افضل گوندل ، تنویر گل ، عرفان سلیم بٹ ، منیر گوندل ، محسن جاوید بٹ ، فیضان خالد بٹ، اختر جوڑا ، دیگر علاقہ معززین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ کمروں میں بیٹھ کر تنقید کرنا بڑا آسان ہے ۔ میں نے آمریت کیخلاف جدوجہد کرناعمران سے سیکھا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام مجھے ووٹ دینے سے پہلے الحاج افضل گوندل کو ووٹ دیں کیونکہ افضل گوندل کی کامیابی سے عمران خان وزیر اعظم بنیں گے۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ اس ملک میں سارے گیڈر ہیں صرف عمران خان شیر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ 11مئی گجرات کے عوام کی سیاسی تقدیر بدلنے کا دن ہے ،اور اب یہاں کی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے سیاسی انقلاب لانے کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اور استحصالی ٹولے سے نجات حاصل کرنے کیلئے میدان عمل میں نکلیں اور عوام اب اپنی نفرت کو ووٹ کی شکل میں بدل دیں یہی اصل و حقیقی تبدیلی ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان ملک سے روایتی سیاست ختم کر کے تبدیلی لائینگے اور ملک و قوم کو مہنگائی ، بیروزگاری ، دہشت گردی ، غربت اور لوڈ شیڈنگ کے شکنجے سے نکالیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 105 کے امید وار الحاج محمد افضل گوندل نے کہا ہے کہ نوجوان11مئی کو ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کروانے کیلئے گھروں سے نکالیں
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 105 کے امید وار الحاج محمد افضل گوندل نے کہا ہے کہ نوجوان11مئی کو ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کروانے کیلئے گھروں سے نکالیں ۔ہمیں قوی امید ہے کہ یہ نوجوان 11 مئی کو اک نیا پاکستان بنا کر گھروں کو واپس لوٹیں گے ، اب عوام متحد ہو کر پوری قوت کیساتھ میدان میں اتر آئی ہے اور عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ میڈیا نے بھی PTI کے گراف میں اضافہ کی تصدیق کر دی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے یو سی 55 محلہ خواجگان نور پور شرقی 53،یو سی 50 لوکڑی کالرہ اور دیگر یونین کونسلوں میں مختلف کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ الحاج افضل گوندل نے کہا کہ اب کسی ووڈیرے کو کہوکہ وہ یوتھ کا سیلاب روکے، گجرات میں وزیر اعظم ، نائب وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ، وزیر داخلہ کے عہدوں پر فائز رہنے والوں نے کچھ نہیں کیا ۔ گجرات کے لوگ بیزورگار ہیں ، بجلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے فیکڑیاں بند ہو رہی ہیں ، تحریک انصاف کے علاوہ کسی اور پارٹی کے پاس منشور نہیں ۔18 کروڑ عوام کو اب مزید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے ۔ ہمارے فیصلے حرم شریف میں ہو چکے ہیں ۔ پارٹی ٹکٹ کیلئے میں کوئی سفارش نہیں کی ،عمران خان تمام فیصلے میرٹ پر کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اب 11 مئی کو قبضہ گروپ سے یہ ملک آزاد کروانا ہے ۔ پاکستان ایک خوبصورت جنت نظیر ملک ہے جس کو نام نہاد سیاستدانوں نے تباہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔انہوںنے کہا مزید کہا کہ ہم منشیات اور ڈالہ ، اسلحہ کلچر کا خاتمہ کرینگے ۔ ملک میں تعلیمی ایمرجنسی لگا کر تعلیم عام کرینگے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام اپنے علاقائی نمائندے کا فیصلہ شریعت کے مطابق کریں ۔ پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہم ہی اسکو جنت بنائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کے ممتاز تاجر راہنما شیخ جواد ادریس ،شیخ فواد ادریس نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما الحاج افضل گوندل امید وار حلقہ پی پی 111 چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت میں عظیم الشان انتخابی اکٹھ
گجرات(جی پی آئی)گجرات کے ممتاز تاجر راہنما شیخ جواد ادریس ،شیخ فواد ادریس نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما الحاج افضل گوندل امید وار حلقہ پی پی 111 چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت میں عظیم الشان انتخابی اکٹھ کااہتمام محلہ خواجگان میں کیا ۔ جس میں علاقہ کے معززین نے انکا شاندار استقبال کیا ۔ اس موقع پر ممتاز شخصیات نے انکی حمایت کا اعلان بھی کیا تقریب میں میاں آفتاب پگانوالہ ، مہر عبدالرزاق ، محسن جاوید بٹ ، عرفان سلیم بٹ ، چوہدری یار محمد جوڑا ، چوہدری اختر جوڑا ، چوہدری خالد جاوید جوڑا ، مہر کاشف ، مہر ارشد ، ذوالفقار صراف ، شیخ پومی ، شیخ مٹھواور دیگر علاقہ کی ممتاز شخصیات شریک تھیں ۔ اس موقع پر چوہدری سلیم سرور جوڑا نے مرحوم شیخ ادریس کی ایمانداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شیخ ادریس مرحوم ایک ایماندار شخصیت تھے اور میں نے ایمانیداری انہیں سے ہی سیکھی۔محلہ خواجگان سے میری بڑی یادیں وابستہ ہیں ۔ اس موقع پر عرفان سلیم بٹ ، محسن جاوید بٹ نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یو سی 53 نور پور شرقی میں پاکستان تحریک انصاف یو تھ ونگ کے راہنما فیضان خالد بٹ اور دیگر ISF کے عہدیداران کارکنان اور علاقہ کے معززین نے الحاج محمد افضل گوندل اور چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت میں ایک عظیم الشان اکٹھ کا اہتمام کیا
گجرات(جی پی آئی)یو سی 53 نور پور شرقی میں پاکستان تحریک انصاف یو تھ ونگ کے راہنما فیضان خالد بٹ اور دیگر ISF کے عہدیداران کارکنان اور علاقہ کے معززین نے الحاج محمد افضل گوندل اور چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت میں ایک عظیم الشان اکٹھ کا اہتمام کیا ۔ جس میں علاقہ کے معززین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ الحاج افضل گوندل اور چوہدری سلیم سرور جوڑا کا شاندار استقبال کیا گیا اور انکو پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔ انکے استقبال کر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔تقریب میں کارکنوں نے زبردست نعرے بازی کی ” دیکھو دیکھو ، کون آیا ، شیر کا شکاری آیا ” ” دیکھو دیکھو ، کون آیا ، شیر کا شکاری آیا ”اس موقع پر چوہدری یار محمد جوڑا ، اختر جوڑا ، خالد جاوید جوڑا ، عثمان بیگ ، ذیشان گوندل ، تنویر گل و دیگر اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے میاں برادران اور مسلم لیگ (ن) کو مضبوط بنائیں
گجرات(جی پی آئی)عوام پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے میاں برادران اور مسلم لیگ
(ن) کو مضبوط بنائیں ۔ زرداری اور اُسکے حواری ملک پر بیماری کی طرح پانچ سال مسلط رہے ۔ عوام گیارہ مئی کو انہیں ووٹ کی طاقت سے مسترد کر کے سیاست سے بھی ہمیشہ کی طرح آؤٹ کر دیں ۔ ان خیالات کا اظہار ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 115چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے باہروال ‘ بدرمرجان ‘ ڈومیان ‘ سہنہ ‘ ملک پور ‘ دھنی اور چکوڑہ میں منعقدہ حمایتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی حکمران مفاد پرست ٹولہ تھا۔ جسے عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں صرف اپنا اقتدار عزیز رہا ‘ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام ووٹ کی پرچی کو انکے خلاف برچھی کے طور پر استعمال کریں ۔ ملک کو اندھیروں میں ڈبونے والوں کے غرور کا سورج اب غروب ہونے کو ہے ۔ قوم پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے میاں برادران اور مسلم لیگ (ن) کو مضبوط بنائیں ۔ میاں محمد نواز شریف ملک و قوم کے خیر خواہ ہیں ۔ انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں نہ صرف ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا بلکہ ایٹمی قوت بنا کر دشمن کے سامنے ناقابل ِ تسخیر کر دیا ۔ مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی سے وابستگی وفاداری پر مبنی ہے ۔ ہماری وفاؤں کے صلہ میں ہی قیادت نے ہمیں قومی و صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں کیلئے ٹکٹ سے نوازا ہے ۔ ہم انشاء اللہ اعتماد پر پورا اتریں گے اور عوام کی محبتوں اور خلوص کو بھی کبھی فراموش نہیں کرینگے ۔ ہماری سیاست خدمت کی سیاست ہے کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں پر نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں اپنے والد چوہدری عبدالمالک کوٹلہ اور چوہدری عبدالخالق کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔ چوہدری عابد رضا کے شانہ بشانہ میاں برادران کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔