گجرات کی خبریں 26/12/2013

بزم جمیل کے زیر اہتمام جامع مسجد رحمت محمدی و القمر قرآن اکیڈمی قادر کالونی میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی

گجرات (جی پی آئی) بزم جمیل کے زیر اہتمام جامع مسجد رحمت محمدی و القمر قرآن اکیڈمی قادر کالونی میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت قاری محمد افضل سیالوی نے کی جبکہ مہمان خصوصی شہزاد شفیق نقشبندی تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ صاحبزادہ قاری فیض السلام مہروی نے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی نے دو قومی نظریہ کی بنیاد رکھی اور مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور اسلام کے احیاء میں اپنا کردار ادا کیا جب بھی اسلام پر کوئی آفت آئی تو اللہ تعالیٰ کے مقرب بندوں نے اس کا مقابلہ کیا انہوں نے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی نے اکبر اعظم کے سامنے ڈٹ کر یہ ثابت کیا ہے کہ اسلام ایک آفاقی دین ہے اور دنیا کا کوئی آمر یا جابر حکمران اسلام کو آنچ نہیں پہنچا سکتا ، آج بھی اسی مجدد الف ثانی کے پیروکار کی ضرورت ہے جو اسلام کے پرچم کو بلند کرنے کے سلسلہ میں آگے آئے ، کیونکہ دنیا میں بے راہ روی پھیل رہی ہے اور دہشت گردی سے اسلام کو نقصان پہنچ رہا ہے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی کی تعلیمات آج بھی مشعل راہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بعد نماز جمعہ جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں میٹنگ منعقد ہو گی
گجرات (جی پی آئی)انجمن خدام الصوفیا ء جامع شہنشاہ ولایت کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ۖ کی تیاریوں کے سلسلہ میں آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں میٹنگ منعقد ہو گی ، جس میں مختلف تنظیموں کے عہدیداران و مذہبی شخصیات شریک ہونگی ، اجلاس میں عید میلاد النبی ۖ کے اجلاس کا جائزہ لیا جائیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دربار سائیں کانواں والی سرکار میں عرس مبارک سائیں انور حسین کے سلسلہ میں بعد نماز جمعہ عظیم الشان محفل منعقد ہو رہی ہ
گجرات (جی پی آئی)آج دربار سائیں کانواں والی سرکار میں عرس مبارک سائیں انور حسین کے سلسلہ میں بعد نماز جمعہ عظیم الشان محفل منعقد ہو رہی ہے ، جس میں علامہ شاہد چشتی خصوصی خطاب کرینگے ، جبکہ بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)FAFENاور سنگت فائونڈیشن کے زیر اہتمام گجرات ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں مقامی حکومتوں کے امیدوران کے لیے سہولیاتی مرکز کا اہتمام کیا گیا ، جس میں مختلف طریقے سے امیدورں کی رہنمائی کی گئی ، سہولیاتی مرکز میں حلقہ تعلقاتی گروپ کے ممبران نے بھی شرکت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قائداعظم ہمارے جمہوری قائد ہیں انہوں نے طویل جدوجہد کر کے ہمیں آزاد ملک پاکستان دیا
گجرات (جی پی آئی)قائداعظم ہمارے جمہوری قائد ہیں انہوں نے طویل جدوجہد کر کے ہمیں آزاد ملک پاکستان دیا ، ہم قائداعظم کے افکار پر چلتے ہوئے پاکستان کو مزید خوشحال بنا سکتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سٹیزن فرنٹ تھنکرز فورم کے چیئرمین افتخار الدین بھٹہ نے سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر قائداعظم پیدا نہ ہوتے توشائد آج مسلمانوں کا علیحدہ آزاد ملک پاکستان نہ ہوتا ، ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے کہا کہ قائداعظم محسن پاکستان ہیں ، کیونکہ ان کی محبتوں سے ہی پاکستان بنا تھا ، قائداعطم جیسا مہذب لیڈر آج تک پیدا نہیں ہوا ، کیونکہ اگر لیڈر مہذب ہو گا تو عوام مہذب ہو گی ، ضلعی جنرل سیکرٹری ایم وائی ناصر نے کہا کہ قائداعظم کی عملی جدوجہد کے باعث آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں ، سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کے چیئرمین چوہدری نجیب اشرف چیمہ نے کہا کہ قائد نے اپنی بے پناہ لگن محنت اور مضبوط ارادے سے پاکستان حاصل کیا ، وائس چیئرمین چوہدری ندیم طفیل نے کہا کہ قائداعظم کے اول دور کے ناقدین بھی ان کی پر امن جمہوری جدوجہد سے متاثر ہو کر آخر میں پاکستان بننے تک ان کے ساتھ کھڑے نظر آئے ، جنرل سیکرٹری سپریم کونسل محمد اشرف منہاس نے کہا کہ قائداعظم نے ایک باپ کی حیثیت سے ہمیں ایک گھر پاکستان بنا کر دیا اب یہ اولاد کا فرض ہے کہ اپنے گھر کی حفاظت کریں اور اس کی بہتری کیلئے کام کریں ، ضلعی نائب صدر حاجی اسلم جاوید آرائیں نے کہا کہ ہمارے قائد نیلسن منڈیلہ سے بھی بڑے لیڈر تھے ، کیونکہ نیلسن منڈیلا بھی انہیں قائد مانتے تھے ، ضلعی نائب صدر فراز ملک نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش پر کرسچن کمیونٹی کو اور حضرت قائداعظم کی پیدائش پر تمام مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، رانا مشرف علی ناز نے کہا کہ قائد کی یاد میں منعقدہ تقریب میں آ کر دل باغ باغ ہو گیا ہے ، طارق سلامت نے کہا کہ پاکستان قائداعظم کا عظیم احسان ہے ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دلوائیں ، خاور بشیر بٹ گولڑوی نے کہا کہ پوری دنیا میں قائداعظم جیسا کوئی لیڈر نہیں آخر میں میزبان محفل مہر مشتاق احمد ضلعی نائب صدر نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا ، جبکہ قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی سالگرہ کا خوبصورت کیک بھی کاٹا گیا ، تقریب میں راجہ محمد اعجاز ، شیخ عرفان پرویز ، اسد اللہ طاہر ، حاجی مہر ممتاز احمد، مل طارق محمود ، زاہد بٹ ، پروفیسر گلزار احمد گولڑوی ، شاہد ابرار جوڑا ، مہر اعجاز توقیر ، ارشد محمود چیمہ ، یاسین چوہدری ، اویس مرزا ، احم دنعیم ، محمد ارشد گجر ، عمر شریف قادری مرزا سجاد حسین ، عامر چوہدری ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری اور محمد شہزاد ذیشان اکبر و دیگر نے بھی شرکت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بے نظیر بھٹو شہید کی چھٹی برسی 27دسمبر کو پگانوالہ ہائوس میں منائی جائے گی
گجرات (جی پی آئی )بے نظیر بھٹو شہید کی چھٹی برسی 27دسمبر کو پگانوالہ ہائوس میں منائی جائے گی ساڑھے گیارہ بجے دعا ہو گی اور میاں فخر مشتاق پگانوالہ سمیت دیگر عہدیداران خطاب کرینگے۔ بے نظیربھٹو شہید مینشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ بینظیر کے چاہنے والوں کو دعوت کی شرکت عام دی جاتی ہے خبر و اشتہارات کو دعوت نامہ تصورکیا جائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بینظیر بھٹو شہید کی چھٹی برسی
گجرات (جی پی آئی )بینظیر بھٹو شہید کی چھٹی برسی کے سلسلہ میں سابقہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ثمینہ فخر پگانوالہ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر بیلم حسنین کے ہمراہ گڑھی خدا بخش شرکت کرینگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عثمان طارق بٹ نے اپنے بیان میں ڈی پی او گجرات علی ناصر رضوی اور ڈی ایس پی سٹی سید مصطفی گیلانی کو اغواء برائے تاوان کے ملزمان کو گرفتار کرنے پر خراج تحسین پیش
گجرات (جی پی آئی) دیوان خاص میرج ہال جی ٹی روڈ گجرات کے چیف ایگزیکٹو ارشد محمود بٹ ، خالد حسین بٹ، امجد مسعود بٹ ، عثمان طارق بٹ نے اپنے بیان میں ڈی پی او گجرات علی ناصر رضوی اور ڈی ایس پی سٹی سید مصطفی گیلانی کو اغواء برائے تاوان کے ملزمان کو گرفتار کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی اور ڈی ایس پی سٹی غلام مصطفی گیلانی ، فرض شناس ایماندار پولیس آفیسر ہیں انہوں نے گجرات کو امن کا گہوارہ بنا دیا ہے گجرات میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کی روک تھام کیلئے انہوں نے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ، گجرات کی تاجر برادری اور عوام خود کو محفوظ تصور کر رہے ہیں ۔ہمیں امید ہے کہ گجرات کی ضلعی انتظامیہ شہر میں مزید حفاظتی اقدامات کیلئے اپنا کردار ادا کریگی ۔ اور شہرمیں ہونے والی ڈکیتیوں کو برآمد کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ق لیگ کو چھوڑنے والوں نے واپسی شروع کر دی۔ جوباقی بچ گئے ہیں
گجرت (جی پی آئی) ق لیگ کو چھوڑنے والوں نے واپسی شروع کر دی۔ جوباقی بچ گئے ہیں وہ بھی جلد ہی واپس آجائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انچارج میڈیا مسلم لیگ ق سٹی سیکریٹری اطلاعات مرزا شہزاد بیگ نے اپنے ایک پریس بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید یہ کہا کہ ن لیگ بلدیاتی الیکشن میں فرار کے راستے ڈھونڈھ رہی ہے۔ اگر الیکشن ہوئے تو ق لیگ کلین سوئپ کرے گی۔ کیونکہ موجودہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ اور لوگ چوہدری برادران کے دور کو یاد کر رہے ہیں۔ موجودہ مہنگائی نے عوام کا قیمہ کر دیاہے۔ ق لیگ کو چھوڑنے والا مفاد پرست ٹولہ جلد حقیقت سے دوچار ہو جائے گا۔ ہم ٹوپہ برادران کو مسلم لیگ ق میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کی شمولیت سے طاقت دوچند ہو گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری وجاہت حسین صحت یاب ہو کر گجرات پہنچ گئے
گجرات(جی پی آئی) چوہدری وجاہت حسین صحت یاب ہو کر گجرات پہنچ گئے۔ 27 دسمبر کو نت ہائوس میں حلقہNA-104 کے بلدیاتی مشاورتی اکٹھ سے خطاب کریں گے اور عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے اور امیدواروں کا اعلان بھی کریں گے۔