گجرات کی خبریں 27/10/2013
Posted on October 28, 2013 By Majid Khan گجرات
آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں بزرگان ِ مہمدہ شریف کا سالانہ عرس مبارک
گجرات (جی پی آئی)آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں بزرگان ِ مہمدہ شریف کا سالانہ عرس مبارک آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا ، پہلی نشست بعد از نماز مغرب گلشن محبوب نزد گجرات ہسپتال میں منعقد ہو گی ، جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی کرینگے ، جبکہ یہ عرس مبارک زیر انتظام صاحبزادہ قاضی رضوان منصور آوانی منعقد ہونگے ، اس موقع پر ممتازعالم دین علامہ رانا محمد ادریس فاضل منہاج القرآن خطاب کرینگے ، اس موقع پر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں بزرگانِ مہمدہ شریف کے عرس مبارک کی تقریبات
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں بزرگانِ مہمدہ شریف کے عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ، وفاقی وزیر مذہبی امور و سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف صاحبزادہ پیر سید محمد امین الحسنات نے دربار شریف چادر چڑھا کر تقریبات کا آغاز کیا ، اس موقع پر زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی اور صاحبزادہ نثار احمد نثاری نے وفاقی وزیر امین الحسنات کا استقبال کیا ، اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ملک جمیل اعوان ، صاحبزادہ پیر سید زاہد صدیق شاہ و دیگر اہم شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بزرگان ِ دین نے اسلام کی سر بلندی کیلئے قربانیاں دیں
گجرات (جی پی آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر سید امین الحسنات نے کہا ہے کہ بزرگان ِ دین نے اسلام کی سر بلندی کیلئے قربانیاں دیں، آج اولیاء اہلسنت کا فیضان ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام اپنے عروج پر پہنچا ہوا ہے ، اور قیام پاکستان میں بھی اولیاء کرام کی کوششوں سے معرض وجود میں آیا ، وہ گزشتہ روز آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف میں صاحبزادہ پیر قاضی محبوب عالم آوانی کے مزار پر چادر چڑھانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ گجرات مدینة اولیاء ہے اور اولیاء کرام کی درگاہوں پر حاضری دے کر دلی سکون میسر آتا ہے ، ہمیں چاہیے کہ اولیاء کرام کے وسیلے سے اپنے گناہوں کی معافی معانگیں ، انہوں نے صاحبزادہ قاضی سلطان محبوب آوانی اور صاحبزادہ قاضی محبوب عالم آوانی کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر محفوظ احمد نے گزشتہ روز وفاقی وزیر امین الحسنات سے ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی) سابق صدر پی ایم اے ڈاکٹر محفوظ احمد نے گزشتہ روز وفاقی وزیر امین الحسنات سے ملاقات کی اس موقع پر صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی اور صاحبزادہ پیر سید زاہد صدیق شاہ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چمپیئن شپ (ٹیم ایونٹ)کا فائنل چوہدری ظہور الٰہی بیڈمنٹن کلب نے جیت لیا
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چمپیئن شپ (ٹیم ایونٹ)کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمان خصوصی صدر چیمبر آف کامرس ملک بلال طارق تھے ،صدارت سیٹھ شہزاد اشرف صدر بیڈمنٹن ایسوسی ایشن گجرات نے کی ، زیر نگرانی صاحبزادہ رضوان منصور آوانی جنرل سیکرٹری بیڈمنٹن ایسوسی ایشن گجرات نے کی ، فائنل میچ میں چوہدری ظہور الٰہی کلب نے مجاہد بیڈمنٹن کلب لالہ موسیٰ کو آسانی سے شکست دی ، فائنل کی تقریب میں مہمان خصوصی نے ونر ٹیم کے کپتان خرم شہزاد کو دس ہزار کیش پرائز دیا اور رنر اپ ٹیم کے کپتان ملک عدیل کو پانچ ہزار کیش انعام دیا ، اس علاوہ چیمبر اراکین ، سابق صدر عدنان اقبال مکی ، وائس صدر سید آصف رضا نقوی اور امتیاز احمد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ گلیانہ پولیس کی بروقت کارروائی ،ڈکیتی کی ایک بڑی واردا ت ناکام بنا دی
گجرات (جی پی آئی)تھانہ گلیانہ پولیس کی بروقت کارروائی ،ڈکیتی کی ایک بڑی واردا ت ناکام بنا دی تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ رات قریب 2بجے علاقہ تھانہ گلیانہ کے رہائشی مسمی گلزار احمد ولد پہلوان خاں قوم لوہار سکنہ لہری جوکہ زرگر کا کام کرتا ہے ۔کے گھر ڈکیتی کی نیت سے 5/6کس نامعلوم ڈاکو داخل ہوئے جومسمی گلزار احمد نے بروقت مقامی پولیس اور اپنے رشتہ داروں کو بذریعہ ٹیلی فون اطلاع کر دی ۔جس پر تھانہ گلیانہ پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی۔پولیس پارٹی کو دیکھ کر ڈاکوئوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اس اندھا دھند فائرنگ سے ملزمان کے اپنے ہی ساتھی کی ٹانگو ں پر 3/4فائر لگ گئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔جبکہ دوسرے ڈاکو اندھیرے اور تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔زخمی ڈکیت کو پولیس نے ABSہسپتا ل پہنچایا ۔جہا ں پر اسکی ڈیڑھ 2گھنٹے تک ٹریٹ منٹ ہو تی رہی جو جانبر نہ ہو سکی ۔اور اسکی موت واقع ہو گئی ۔بقایا ڈاکوئوں کی تلاش کے لئے علاقہ کی ناکہ بندی کروا کر سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 1۔ملزم رفاقت شہزاد ولد اورنگ زیب قوم راجپوت سکنہ سریعہ 2۔ملزم زین العابدین ولد رفاقت علی قوم کشمیری سکنہ محلہ شاہدولہ دربار کو گرفتار کرلیا ہے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت محمد بشارت ولد محمد دین سکنہ نئی آبادی باہر وال کے نام سے ہو ئی ہے جس کے قبضہ سے ایک عدد رائفل کلاشنکوف معہ 7عدد میگزین برآمد ہوئیں۔ جس کا کریمنل ریکار ڈ مندرجہ ذیل ہے۔1۔مقدمہ نمبر 61/07مورخہ4-5-2007جرم324/148/149ت پ تھانہ گلیانہ2۔مقدمہ نمبر 242/08مورخہ26-10-2008جرم13/20/65 AOتھانہ گلیانہ3۔مقدمہ نمبر 174/09مورخہ02-08-09جرم489-Cت پ تھانہ ککرالی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکوئوں ، چوروں کو کھلی چھٹی دیدی گئی جبکہ سٹی سرکل میں ”ویلن ”کا روپ دھارے محافظ سکواڈ نے شریف شہریوں کے ناک میں دم کر دیا
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں ڈاکوئوں ، چوروں کو کھلی چھٹی دیدی گئی جبکہ سٹی سرکل میں ”ویلن ”کا روپ دھارے محافظ سکواڈ نے شریف شہریوں کے ناک میں دم کر دیا شہر میں وارداتیں کنٹرول کرنے کیلئے ڈی پی او علی ناصر رضوی نے محافظ سکواڈ پر نومولود پولیس اہلکاروں پر مشتمل فورس تشکیل دی جو قیام کے مقاصد کو تو فی الوقت پورا کرنے میں کامیابی تو حاصل نہ کر سکی مگر چوروں ڈاکوئوں ، قاتلوں کی بجائے پولیس اہلکاروں نے شریف شہریوں کو خوف و ہراس کا شکار ضروربنا دیا جسکی وجہ سے ڈی پی او سمیت آفیسران کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے مذکورہ فورس من مرضی سے چند گز کے فاصلے پر ناکے لگا کر ہسپتالوں ، سکولز ، کالجز جانیوالے طلباء کو تنگ کرنا معمول بنا رکھا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ لوگ ایک جانب سٹی ایریا میں گھسے ڈکیت گینگوں سے خوفزدہ ہیں تودوسری جانب پولیس نے ان پر اپناخوف طاری کررکھا ہے مذکورہ فورس رات کے اندھیروں میں ہونیوالی وارداتوں کے ملزمان کودن کے اجالوں میں گرفتار کرنیکی ناکام کوشش کررہی ہے جبکہ فورس میں تعینات ملازم محافظ فورس کا حصہ کم اور افغانی سکارف ، چشمہ ، پی کیپ لگائے اور کانوں میں مُندری ، ہاتھوں میں کڑا پہنے”ویلن ” کا روپ اپناتے ہوئے زیادہ دکھائی دیتے ہیں شہریوں کا آر پی او گوجرانوالہ آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کی بجائے خوش اخلاق جوانوں کو ناکوں پر تعینات کریں تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان دوریاں کم ہو سکیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com