گجرات کی خبریں 28.7.2013

پولیس تھانہ کھاریاں کے علاقہ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے دس لاکھ روپے تاوان کے عوض شمریز اختر کو اغواء کر لیا گیا
گجرات (جی پی آئی ) پولیس تھانہ کھاریاں کے علاقہ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے دس لاکھ روپے تاوان کے عوض شمریز اختر کو اغواء کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق پانچ افراد محمد علی ،نیاز علی ،فیاض احمد ،بابر ،کرامت وغیرہ نے رات تقریباً آٹھ بجے کے قریب ریلوے اسٹیشن جی ٹی روڈ کھاریاں کے قریب سے اسلحہ کی نوک پر شمریز اختر ولد محمد عارف سکنہ کھاریاں کو اغواء کر لیااور کیری ڈبہ میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے اغواء کاروں نے شمریز اختر کے اہلخانہ سے دس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے شمریز اختر کے والد کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں مقامی پولیس کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہی جب کہ ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی کو آج پیش ہو کر تحریری درخواست دی جائے گی تاکہ مقامی پولیس کو باور کرایا جا سکے کہ انصاف فراہم کرنا اور کسی کی جان بچانا ،داد رسی کرنا قانونی تقاضا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کا اجلاس مرکزی جنرل سیکرٹری پیر زادہ امتیاز سیدکی صدارت میں امتیاز لیبر ہال فیض آباد گجرات میں منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی) آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے مرکزی جنرل سیکرٹری پیر زادہ امتیاز سیدکی صدارت میں پنجاب بھر کی رجسٹرڈ نمائندہ ٹریڈ یونینز کا اہم اجلاس گزشتہ روز امتیاز لیبر ہال فیض آباد گجرات میں منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ احکامات کی روشنی میں صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقداما ت کاجائزہ لیا گیا جبکہ ضلع گجرات سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع اور صوبائی حکومت کے محکمہ جات سوشل سیکورٹی ،ای او بی آئی اور لیبرآفس کو تحریری طور پر مطالبات بھجواتے ہوئے کہا گیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے بھٹہ خشت مزدوروں کے سلسلہ میں جاری کئے گئے حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے اور صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت کے احکامات کی روشنی میں ناصرف بھٹہ خشت انڈسٹری کو رجسٹرڈ کیاجائے بلکہ بھٹہ خشت مزدوروں کے سوشل سیکورٹی کارڈ بناے جائیں اور ان کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اجرتیں دی جائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی محکمہ جات کے تعاون کے بغیر احکامات پر عملدر آمد ممکن نہیں لہٰذا سرکاری محکمہ جات اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دیتے ہوئے بھٹہ خشت مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں ورنہ بھٹہ خشت مزدور اپنے جائز مطالبات منظور کروانے کے لئے اور سرکاری احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری محکموں کے کرپٹ افسران کیخلاف احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت سیدہ بی بی زینب کے روضہ اقدس کی بے حرمتی اسلام دشمن قوتوں اور اس کے حواریوں کی سازشوں کا نتیجہ ہے
گجرات(جی پی آئی)حضرت سیدہ بی بی زینب کے روضہ اقدس کی بے حرمتی اسلام دشمن قوتوں اور اس کے حواریوں کی سازشوں کا نتیجہ ہے، ہم حضرت غازی عباس علمدار کے پیروکار خون کے آخری قطرے تک روضہ مبارک کا دفاع کرینگے ، پار چنار ، کوئٹہ اور وطن عزیز میں ملت تشیع کے خلاف ایک مذموم سازش کے تحت خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ، اور حکومت وقت پر واضح کرتے ہیں کہ کیا یہ بے گناہ شہید ہونے والے مسلمان اور انسان نہیں، اگر اب بھی حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ہم اپنے دفاع کیلئے میدان عمل میں ہونگے ، ان خیالات کا اظہار فدایانِ آل رسول اور مجلس وحدت مسلمین ضلع گجرات کے زیر اہتمام لبیک یا زینب احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید عاطف عباس نقوی ، سید محبوب شاہ، سید علی حسن، حافظ نجب الحسن، مولانا ڈاکٹر سید تنویر الحسن رضوی، مولانا مظہر حسین نقوی ، مولانا ضیغم عباس بھٹی، ذاکر اہلبیت طفیل شادیوال نے کیا، ریلی کا آغاز کچہری چوک سے ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں تمام مکتبہ فکر کے اور ہر عمر کے مرد و خواتین نے شرکت کی، ریلی کے آگے سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل سوار موجود تھے ، جبکہ شرکاء نے علم غاز ی عباس، احتجاجی کتبے اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں ، اور شرکاء تمام راستہ لبیک یا زینب کے نعروں کے ساتھ نواحہ خوانی و ماتم داری بھی کرتے رہے، مختلف مقامات پر مقررین ریلی سے خطاب کرتے رہے ،ریلی کچہری چوک ، حسن ، چوک ، چوک پاکستان ، مچھلی چوک ، شاہدولہ چوک ، نواب چوک، فوارہ چوک سے ہوتی ہوئی جی ٹی ایس چوک میں احتجاجی جلسہ کی شکل احتیار کر گئی ، جہاں احتجاجی قرار دادیں پیش کی گئیں، ریلی میں سید علی رضا جعفری، سید میثم عباس شادیوال، ماتمی سالار حسنی پیر سید رضا شاہ ، خالد سگر ساروکی ، ڈاکٹر امجد کنجاہ، حکیم فضل عباس ٹانڈہ، جاوید شاکر انجمن امامیہ، کیپٹن امجد، سید آصف رضا نقوی ، سید ناصر عباس عرف پپو شاہ ، سید مشکور مہدی زیدی، سید مظہر زیدی ، سید ممتاز نقوی ، سید رضوان شاہ، سید علی عباس ایڈووکیٹ ، سرور ہنجرا ، امتیاز شاہ کلیوال ، کیپٹن علی عمران شاہ، سید محمد علی نقوی ، سید عقیل شاہ ، سید شفنان شاہ، علی اکبر شاہ لالہ موسیٰ ، ذوالفقار شاہ عرف ذلفی شاہ مدینہ سیداں ، چوہدری انور ہریانوالہ ، اظہر کاظمی ، ظہیر کاظمی ، ڈاکٹر طفیل نارووالی، سید محسنین نقوی ، سید ذوالفقار نقوی ، ندیم انقلابی، سید قمر عباس کے علاوہ فدایانِ آل محمد ۖ کی کثیر تعدادشدید گرمی اور روزہ کے باوجود احتجاجی ریلی میں شریک ہوئی ، جبکہ اس موقع پر پولیس ، ایلیٹ فورس ، 1122، ایدھی سنٹر کا عملہ بھی موجود تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز کاروباری شخصیت افضال حسین ملک آف تمبل بازار کے ہاں چاند سے بیٹے کی پیدائش پر صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز ، جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی
گجرات(جی پی آئی)ممتاز کاروباری شخصیت افضال حسین ملک آف تمبل بازار کے ہاں چاند سے بیٹے کی پیدائش پر صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز ، جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو والدین کی خدمت اور وطن کا نام روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں گجرات چناب لائنز کلب اور گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب کے زیر اہتمام ریلوے روڈ پر رمضان دستر خوان سجایا گیا
گجرات(جی پی آئی)رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں گجرات چناب لائنز کلب اور گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب کے زیر اہتمام ریلوے روڈ پر رمضان دستر خوان سجایا گیا ہے ، جس پر روزانہ سینکڑوں روزہ دارانِ افطار کررہے ہیں، انجم رحمان کی نگرانی میں دستر خوان کام کر رہا ہے ، گزشتہ روز گجرات چناب لائنز کلب اور گجرات اکرم مرزا لائنز کلب کے عہدیداران نے رمضان دستر خوان کا معائنہ کیا اور اپنی نگرانی میں روزہ داران کو اشیاء خورد و نوش دیں اس موقع پر شہباز احمد د، سید صابر حسین شاہ ، وقاص اسلم ، انجم رحمان، کاشف گوپا ، امجد مجید بٹ ، فیاض گوندل ، اشفاق احمد رضی ، پروفیسر مقصود ، سکندر اشفاق، امجد، فیصل، محسن رضا کاظمی، شاکر محمود ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، ذیشان انور و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت علی کرم علیہ السلام کے یوم شہادت کے سلسلہ میں امام بارگاہ حسینیہ میں مجالس عزاء کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے
گجرات(جی پی آئی)حضرت علی کرم علیہ السلام کے یوم شہادت کے سلسلہ میں امام بارگاہ حسینیہ میں مجالس عزاء کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، تین روزہ مجالس عزاء میں علامہ مظہر حسین آف مکھنانوالی خطاب کر رہے ہیں، 19اور 20رمضان المبارک کی درمیانی شب، بعد از مجلس عزاء شبیہ تابوت حضرت علی علیہ السلام برآمد ہو گا، جس میں ضلع بھر سے آئی ہوئی ماتمی سنگتیں شریک ہونگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈینگی خطرناک مرض ہے لیکن احتیاطی تدابیر اختیا ر کرکے اس سے بچائو ممکن ہے:سید اعجاز حسین کاظمی
گجرات(جی پی آئی)ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سکیورٹی گجرات ریجن ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی نے کہا ہے کہ ڈینگی خطرناک مرض ہے لیکن احتیاطی تدابیر اختیا ر کرکے اس سے بچائو ممکن ہے۔ ڈینگی کے مکمل خاتمہ کے لئے شہریوں کو حکومتپنجاب کی کوششوں کا ساتھ دینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سوشل سکیورٹی آفس اور ڈسپنسریوں کی مکمل صفائی کی گئی جبکہ ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی اور انکی ٹیم نے جی ٹی روڈ پر سے گذرنے والے افراد میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایا ت کے مطابق سوشل سکیورٹی کی ڈسپنسریوں میں ڈینگی بخار کی تشخیص اور علاج کے لئے مکمل سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور محنت کشوں کو اس خطرناک مرض سے بچانے کے لئے ڈاکٹرز اور عملہ کو مکمل الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل سکیورٹی ہسپتال میں بھی خصوصی ڈینگی وارڈ قائم کردیے گئے ہیںجہاں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ احتیاطی تدابیر سے متعلق ڈاکٹر اعجاز حسین کاظمی نے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کے لئے ہفتے میں دو سے تین بار گھر، دفاتر اور دوکانوں میں صفائی کرکے مچھر مار ادویا ت کا سپر ے کیا جائے، علاقہ میں سپرے ہورہا ہو تو گھر اور دفاتر کی کھڑکیاں کھلی رکھیں، برتنوں میں پانی ڈھانپ کر رکھیں اور انہیں باقاعدگی سے خشک کرکے صاف کریں، روم کو لر زیر استعمال نہ ہو تو اس سے پانی خارج کر دیں، گھروں میں فواروں ، آبشاروں اور سوئمنگ پولز سے پانی نکال کر انہیں خشک کردیں، گٹر کے ڈھکن پر بنے سوراخ میں پانی جمع نہ ہونے دیں، اے سے خارج ہونے والا پانی زیادہ دیر کھڑا نہ ہونے دیں، دروازوں اور کھڑکیوں پر جالی لگوائیں ، صبح شام کے اوقات میں پوری آستین کے کپڑے پہنیں، گھر، پارک، مارکیٹ کے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور کوڑا کرکٹ جمع نہ ہونے دیں۔ گھر کے صحن، چھت پر پڑے ناکارہ ٹائر، سامان ، ملبہ فوری ہٹا دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کی کاوشوں سے عزیز بھٹی ہسپتال گجرات کو 5عدد پلس آکسی مشینیں بطور عطیہ فراہم کر دی گئی ہیں
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کی کاوشوں سے عزیز بھٹی ہسپتال گجرات کو 5عدد پلس آکسی(Plus Oxi)مشینیں بطور عطیہ فراہم کر دی گئی ہیں۔ اسی نوعیت کی 3عدد مشینیں ہسپتال کو پہلے فراہم کی گئی تھیں جبکہ ان 8مشینوں کی مجموعی لاگت 28لاکھ روپے ہے۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے ای ڈی او ڈاکٹر خالدفیض کے ہمراہ گذشتہ روز عزیز بھٹی ہسپتال جاکر یہ مشینیں ایم ایس ڈاکٹر طاہر نوید کے حوالے کیں۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک صدقات اور عطیات کا مہینہ ہے مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ اپنے عطیات ایسے اداروں کو دیں جن سے انسانیت کو فائدہ ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کو مشینیں اسی جذبہ سے فراہم کی گئی ہیں کہ ان سے خصوصا غریب مریضوں کو فائدہ ہو سکے۔ ڈی سی او نے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیض، ایم ایس ڈاکٹر طاہر نوید اور ڈاکٹر ز کے جذبے کی بھی تعریف کی جو اپنی مدد آپ کے تحت عزیز بھٹی ہسپتال کے لئے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر طاہر نوید نے ڈی سی او کو بتایا کہ انکی جانب سے فراہم کی جانے والی 2عدد مشینیں ایمر جنسی وارڈ اور باقی دیگر شعبہ جات میں استعمال کی جائیں گی۔ایم ایس نے کہا کہ پلس آکسی مشینوں سے ڈاکٹر ز کو زیر علاج مریضوں کے بہتر علاج معالجہ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ہسپتال کی ترقی کے لئے بھر پور دلچسپی لینے پر ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام کو معیاری اشیائے خورد نوش کی سستے داموں فراہمی کے لئے رمضان بازارنہایت موثر ثابت ہو رہے ہیں:اعجاز احمد مہاروی
گجرات ( انور شیخ سے ) ممبر لوکل گورنمنٹ کمشن پنجاب اعجاز احمد مہاروی نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری اشیائے خورد نوش کی سستے داموں فراہمی کے لئے رمضان بازارنہایت موثر ثابت ہو رہے ہیں، یہاں خریداروں کی کثیر تعداد میں آمدوزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر قیادت صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر شہریوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سستا رمضان بازار شاہ جہانگیر روڈ، ماڈل بازارکے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اے ڈی سی سمیر احمد سید، مسلم لیگ ن کے راہنما سیف الدین بھٹی، ٹی ایم او گجرات محمود اقبال گوندل اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اعجاز احمد مہاروی نے اپنے دورے کے موقع پر سبزیوں، پھلوں، گوشت، آٹے اور چینی کے سٹالز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود گاہکوں اور سٹال ہولڈرز سے معلومات حاصل کیںاور شکایات رجسٹربھی چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں معیاری اشیائے خورد و نوش کی وافر مقدارمیںفراہمی یقینی بنائی جائے نیز ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں سکیورٹی اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اعجاز احمد مہارو ی ماڈل بازار کی خوبصورتی کو سراہا ۔ اے ڈی سی سمیر احمد سید نے اس موقع پرممبر لوکل گورنمنٹ کمشن پنجاب اعجاز احمد مہاروی کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں لیزر لائٹ کا استعمال عام ہو گیا
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں لیزر لائٹ کا استعمال عام ہو گیا رات کے وقت خواتین پر لیزر لائیٹ مار کر انہیں تنگ کیا جانے لگا گجرات شہر میں قائم افغان مہاجرین کے قائم کردہ بازاروں میں چائنہ کی لیزر لائٹس وافر مقدار میں فروخت ہونے سے خواتین مشکلات کا شکار ہو چکی ہیں منچلے لیزر لائٹس کے ذریعے رات کے وقت گزرنے والی خواتین کے چہروں پر لائٹ مار کر ان کو پریشان کرنے لگے شہریوں نے ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کو لیزر لائٹس کے ذریعے پریشان کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں اشٹام پیپر نایاب ہونے سے ان کی فروخت زائد قیمتوں پر ہونے لگی
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں اشٹام پیپر نایاب ہونے سے ان کی فروخت زائد قیمتوں پر ہونے لگی ضلع کچہری گجرات میں 20,50 اور 100 روپے کے اشٹام پیپر نایاب ہو گئے جس سے 20 روپے والا اشٹام پیپر 50 روپے میں 50 روپے والا اشٹام پیپر 100 روپے میں جبکہ 100 روپے والا اشٹام پیپر 120 روپے میں فروخت ہونے لگا جس سے شہریوں کو اشٹام پیپر کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے ڈی سی او گجرات سے اشٹام پیپر کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جی ٹی ایف فورس پارکوں میں بیٹھ کر وقت گزارنے میں مصروف عمل ہو چکی ہے
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں رمضان المبارک کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کیلئے جی ٹی ایف کے نام سے ایک فورس تشکیل دی گئی جو شہریوں اور نمازیوں کی حفاظت کرنے کی بجائے پارکوں میں بیٹھ کر وقت گزارنے میں مصروف عمل ہو چکی ہے ڈی پی او گجرات نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے جی ٹی ایف کے نام سے ایک سپیشل فورس بنائی گئی جس کا کام صرف رمضان المبارک میں مساجد نمازیوں کی حفاظت تھا مگر یہ فورس مساجد اور نمازیوں کی حفاظت کرنے کی بجائے پارکوں میں بیٹھ کر وقت گزار رہے ہیں شہریوں نے ڈی پی او گجرات سے جی ٹی ایف فورس کو متحرک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور قیمتی گھریلو اشیاء لوٹ لیں
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے 63 تولے زیورات نقدی اور قیمتی گھریلو اشیاء لوٹ لیں گذشتہ روز تھانہ سول لائن گجرات کے علاقہ سرگودھا روڈ کے رہائشی کاشف کے گھر نامعلوم مسلح ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 63 تولے زیورات نقدی اور قیمتی گھریلو اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریلوے روڈ گجرات پر قائم رمضان بازار جیب کتروں کی اماجگاہ بن گیا
گجرات (جی پی آئی ) ریلوے روڈ گجرات پر قائم رمضان بازار جیب کتروں کی اماجگاہ بن گیا خریداری کیلئے آنے والی خواتین کے پرس غائب ہونے لگے ریلوے روڈ پر قائم رمضان بازار میں خریداری کیلئے آنے والی خواتین کے پرس جیب کترے اڑا کر لے جانے لگے جس سے خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حفاظت پر مامور پولیس بھی ان جیب کتروں کو پکڑنے میں ناکام ہو چکی ہے شہریوں نے ڈی پی او گجرات سے رمضان بازاروں سے جیب کتروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام حضرت بی بی زینب کے روضہ مبارک کی بے حرمتی پر پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی
گجرات(جی پی آئی) مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام شام میں جناب بی بی زینب سلام علیہ کے روضہ مبارک کی بے حرمتی پر پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کچہری چوک ،چوک پاکستان،سرکلر روڈ ، تمبل چوک،فوارہ چوک سے ہوتی ہوئی جی ٹی ایس چوک پر جا کر اختتام پزیر ہوئی ریلی میں خواتین سمیت بچوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ، ریلی کے شرکا نے احتجاجی بینرز پوسٹرز اٹھارکھئے تھے جن پر روضہ پاک کی بے حرمتی کرنے والوں پر لعنت اور انکے خلاف کاروائی کرنے اور انکو کیفر کردار تک پہنچانے کے مطالبات درج تھے،شرکا سارا راستہ لیبک یا حسیں ،لیبک یا زینب سلام علیہ کے نعرے لگاتے رہے اور روضہ پاک کی بے حرمتی کرنے والوں پر لعنت کرتے رہے،احتجاجی ریلی سے معتدد شعیہ علما نے خطاب بھی کیا جبکہ حسینیہ ٹرسٹ کی جانب سے کسی بھی عہدیدار نے ریلی میںشرکت نہ کی، اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ ڈاکٹرسید تنویر رضوی نے کہا کہ شام میں جناب بی بی زینب سلام علیہ کے روضے کی بے حرمتی کرنے والوں نے نواسی رسولۖ کے روضے کی جو ناپاک جسارت کی ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے مزید کہا کہ آل رسولۖکے دشمن ہمیشہ ناکام ہوے ،اب بھی انشاالللہ ناکام ہوں گے،علامہ ڈاکٹر سید تنویر رضوی نے واقع کو حکومت پاکستان کی مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوے حکومت سے مطالبہ کیا کے وہ اس واقع کا عالمی سطح پر احتجاج کرے اور تمام مسلمان ممالک کے ساتھ مل کر واقع کی پر زور مذمت کے تا کہ آئندہ کسی دشمن اہلیبیت کو ایسی ناپاک حرکت کی جرآت نہ ہو سکے،انہوں نے مز ید کہا کہ ہم ملالہ ڈے تو مناتے ہیں مگر وجہ تخلیق کائنات جناب رسولۖ خدا کے گھرانے پر ظلم کرنے والوں اور انکی آل کے روضہ مبارک کی بے حرمتی کرنے والوں پر لعنت نہیںبھیجتے، دیگر مقررین نے بھی واقع کی پر زور الفاظ میں مزمت کی اور کہا کہ شام میں جناب بی بی زینب سلام علیہ کے روضے کی بے حرمتی پر تمام امت مسلمہ کے دل دکھی ہیں،اس موقع پر ، سید باقر رضوی، مولانا عاطف عباس نقوی،ضیغم عباس بھٹی،مولانا مظہر عباس نقوی، موسنین شاہ، حسنین شاہ،شمس شاہ، علی شاہ آصف شاہ،سجاد شاہ۔ سید ظہیرالحسن،اظہار کاظمی،سید ضیغم عباس، صفدر کاظمی،سید علی امیر شاہ،سجاد حیدر بنک آف خیبر ، زلفی شاہ ، عمران شاہ ، آفتاب شاہ،سید نوید شاہ، فدا شاہ،مظر شاہ، سید عظمت جنگی،عمران زورا شاہ، آصف رضا نقوی،سید منتظر مہندی،سجاد شاہ،حیدرشاہ،سید علی فارس،ارشدشاہ،عباس شاہ،علی ٹوکہ،فیصل شاہ،حسن شاہ، زاکروسیم شاہ، کے علاوہ سینکڑوں افرادنے شرکت کی، بعدازاں عزاداران امام حسین نے جی ٹی ایس چوک میں نوح خوانی اور سینہ زنی بھی کی،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، جبکہ اید ھی ایمبولینس سروس، ریسکیو1122کی گا ڑیاں بھی ریلی کے آغاز سے لیکرآخر تک ریلی کے ہمراہ چلتی رہی، آخر میں علامہ ڈاکٹر سید تنویر رضوی نے اپنی پر سوز آواز اور سحر انگیز انداز میں دعا کروائی جس کے بعد ریلی کے شرکا پر امن طور پر واپس لوٹ گئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دادا جان صوبیدار سردار خان مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے اوسلو میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا
گجرات(جی پی آئی )راہنما لیبر پارٹی اوسلو و چیئرمین ہیلتھ اینڈ سوشل اوسلو ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس اور سرجن ڈاکٹر شہزاد بنارس کی طرف سے اپنے دادا جان صوبیدار سردار خان مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے اوسلو میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ اس افطار ڈنر کا اہتمام ڈاکٹر برادران کی طرف سے اوسلو کی جماعت اہلسنت مسجد اوسلو گرود میں اہتمام کیا گیا۔ اس پر وقار افطار ڈنر میں کاروباری شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال راجہ محمد کاشف ذمہ واریہ، سرجن ڈاکٹر راجہ شہزادبنارس، راجہ رستم، مبین ذمہ واریہ، راجہ ثقلین ذمہ واریہ نے کیا۔ افطار ڈنر میں حاجی مہندی خان، چوہدری اعجاز احمد آف ڈوگا ، چوہدری یونس، چوہدری قاسم، الطاف احمد، سید غضنفر شاہ ، سید فراست علی شاہ خباری، حافظ شیراز مدنی، چوہدری عمران یونس، چوہدری محمد امین، چوہدری معشوق علی، چوہدری محمد شبیر آف مہمدہ چک، چوہدری محمد مشتاق برنالی، حاجی راجہ امتیاز علی، راجہ نوشیرواں صدیق پوران، چوہدری محمد فاروق، چوہدری مشکور ، چوہدری غلام عباس، چوہدری محمد عدیل احمد، چوہدری مطلوب احمد، چوہدری اسماعیل سرور، چوہدری رفاقت علی، سعید انوار، یاسر افضل بیگ، عادل وحید بیگ ، اللہ دتہ بیگ ، بابر عبدالرحمن بیگ، چوہدری ناصر، مہر اکرام احمد ، چوہدری جمیل، راجہ شکیل، بزرگ راہنما چوہدری جہانداد احمد، میاں اختر حسین پگانوالہ نے خصوصی شرکت کی۔ اوسلو کی ڈاکٹر کمیونٹی نے اس پر تکلف افطار ڈنر میں بھر پور شرکت کی جن میں سرجن ڈاکٹر محمد خالد آف ملتان، ڈاکٹر عاطف اکرام، ڈاکٹر ناصر امین، ڈاکٹر طارق مجید، ڈاکٹر یاسر، ڈاکٹر یوسف، ڈاکٹر فراز نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ عراق، عربی، اور افغانی دوستوں نے بھی شرکت کی آخر میں ڈاکٹر برادران نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس محفل میں نرالہ سویٹ ہائوس لالہ عنصر نے لذیز کھانا تیار کیا۔