گجرات کی خبریں 28/2/2014

گجرات (جی پی آئی) TMAگجرات کے ملک خرم نے اپنے تعزیتی پیغام میں سید آصف شاہ آف ڈیرہ سیداں سے ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ خدا تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دو ٹائم 10روپے میں جی بھر کے کھانا کھائیں ، گلزار مدینہ ویلفیئر فائونڈیشن نے گجرات کے بعد کراچی ، لاہور اور سیالکوٹ میں بھی دستر خوان کا افتتاح کر دیا ، یاد رہے کہ گلزار مدینہ ویلفیئر فائونڈیشن کی طرف سے جامع مسجد گلزار مدینہ میں دستر خوان کا انتظام کیا ہوا ہے ، جس میں دوپہر بعد از نماز ظہر اور بعد از نماز مغرب گلزار مدینہ مسجد میں دستر خوان لگایا جاتا ہے ، ممتاز عالم دین روحانی شخصیت صاحبزادہ غلام صدیق نقشبندی نے دستر خوان کا بہترین انتظام کرایا ہوا ہے ، دستر خوان کے لئے شاندار ہال تعمیر کرایا گیا ہے ، جس میں لوگ 10روپے کے ٹوکن سے پیٹ بھر کر کھانا کھاتے ہیں ، ادھر گجرات کے سماجی سیاسی حلقوں نے اپنے مشترکہ بیان میں صاحبزادہ غلام صدیق احمد نقشبندی کو دستر خوان لگوانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے اور خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)انتظار کی گھڑیاں ختم کل مورخہ 2مارچ بروز اتوار کو گلزار مدینہ فری ڈسپنسری میں ڈاکٹر ماریہ نور آف CMHلاہور خواتین کا فری چیک اپ کریں گی ، یاد رہے کہ ہر ماہ کی پہلی اتوار کو دن 11بجے سے 2بجے تک لیڈی ڈاکٹر ماریہ نور آف لاہور CMHگلزار مدینہ فری ڈسپنسری میں خواتین کا فری چیک اپ کیا کریں گے ، جبکہ سوموار تا جمعتہ المبارک کو روزانہ ڈاکٹر علی حسین گلزار مدینہ فری ڈسپسری میں مریضوں کا چیک اپ کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گرین ایکر ایسوسی ایٹس یوکے ، کے زیر اہتمام اکبر ریزارٹ کنارہ چناب میں دو روزہ کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ برائے سمال این جی اوز منعقد ہوئی ، جس میں سینئر ماسٹر ٹرینرز عبید احمد ، ابرار احمد اور عہد قریشی نے لیکچر دئیے اور این جی اوز کی بہتری کیلئے این جی اوز کے نمائندگان کو تربیت فراہم کی اس ورکشاپ میں گجرات کی 32این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی جن میں گجرات بلڈ ڈورنرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، سحر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مس نگہت اقبال قریشی ، اللہ توکل ویلفیئر سوسائٹی کے راجہ شوکت علی خان ، فی میل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی راہنما مس یاسمین ، سوشل ویلفیئر سوسائٹی دولت نگرکے منور کھوکھر ، رحمانی ویلفیئر سوسائٹی کے عمران مہدی ، ندیم منظور ، چوہدری اکرم طاہر ، چوہدری خرم صادق ایڈووکیٹ ، اکرم بھٹی ، افضل بٹ ، محمد آصف ، سہیل لطیف ، وسیم بٹ ، محمد شکیل و دیگر شامل تھے ، اس پروگرام کا مقصد این جی اوز کی بہتر تعلیم و تربیت تھی ، تا کہ این جی اوز ملکر عوامی فلاح و بہبود کیلئے کا م کر سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت مظہر اقبال چوہان نے محترمہ خدیجہ فاروقی کو پاکستان مسلم لیگ ق شعبہ خواتین کی صوبائی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ چوہدری برادران کا بہت اچھا فیصلہ ہے خدیجہ فاروقی اپنی والدہ محترمہ کی تربیت کے مطابق بہتر طریقہ سے مسلم لیگ ق شعبہ خواتین کی بہتری کیلئے کام کریں گی جس طرح پہلے ان کی والدہ محترمہ نے مسلم لیگ ق کو متحرک کیا اب وہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلم لیگ ق شعبہ خواتین کو متحرک کریں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتما م پاکستان میں بڑھتی ہوئی قیامت خیز مہنگائی ، بے روزگاری ، کرپشن دہشت گردی ، بدامنی نجکاری کے نام پر لوٹ سیل کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ بعد از نماز جمعہ جی ٹی ایس چوک پر منعقد کیا گیا ، بارش کے باوجود محب وطن عوام نے بھرپور شرکت اور قائدین کے خطابات سماعت کیے ، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ و مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور ، سید باقر رضوی ، غلام عباس ایڈووکیٹ ، علامہ پروفیسر محمد رضا قادری ، مرزا طارق بیگ ، ڈاکٹر بلال طور ، احسن نواز صدر ایم ایس ایم ، اسامہ جمشید ، حافظ سلیم رضا اور دیگر شامل تھے ، اس موقع پر سینکڑوں لوگ موجود تھے ، جس میں مرکزی سینئر نائب صدر ، چوہدری مظہر دیونہ، چوہدری ولایت قیصر ساہی مرکزی ناظم مالیات PAT، ملک مشتاق ، چیف کوارڈی نیٹر پنجاب PATچوہدری گلزار محمود اختر وڑائچ ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری PATچوہدری سمیع اللہ وڑائچ ، ضلعی کوارڈی نیٹر PATچوہدری امجد اقبال ، الحاج محمد رفیق کنگ ، نعیم شریف ، ڈاکٹر صفدر اقبال ، غلام عباس ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ دیونہ ، چوہدری وسیم ہمایوں ، صوبائی کوارڈی نیٹر حاجی چوہدری محمد اکرم ، چوہدری غلام سرور وڑائچ ، عبدالوحید طور ، عاصم چوہدری ، چوہدری حافظ عمران طاہر ایڈووکیٹ ، میاں ندیم القادری ، حافظ اقبال میر ، چوہدری حاجی امان اللہ وڑائچ ، سید تقویم شاہ ، راشد غوری ، چوہدری محمد ریاض وڑائچ ، حاجی صفدر حسین رندھاوا ، علامہ محمد اکرام بٹ ، علامہ محمد ریحان قادری ، علامہ محمد اصغر چشتی ، صاحبزادہ سید ہارون شاہ ، صاحبزادہ پیر سید زوار حسین شاہ بخاری ، علامہ مدثر چشتی ، راجہ شہزاد جنجوعہ ، اکبر علی گزالی ، بلال مصطفوی مرکزی سابق صدر یوتھ ، چوہدری ظفر ککرالی ، چوہدری منظور لنگڑیال ، زاہد الحسینی ، میاں محمد رشید گجر ، چوہدری ہمایوں غنی ایڈووکیٹ ، محمد فاروق بٹ ، محسن علی غوری ایڈووکیٹ ، راجہ وحید جنجوعہ ، قاری نوید چشتی ، قاری شبیر سیالوی ، شہزادہ وسیم ، محسن سیال مہر ، خان محمد بٹ ، مہر محمد آصف سیال ، عبدالرشید نقشبندی ، عبدالوحید نقشبندی ، غلام سرور قادری ، سہیل طور ، کامران بٹ ، قیصر محمود چوہان ، ندیم عباس راجہ ، چوہدری ناصر مچھیانہ ، مہر فضل کریم خان ، ڈاکٹر مجاہد مہر ، مستنصر رضا ، عبدالوحید ڈنگہ ، محمد رفیق ڈنگہ ، محمد شریف ، ڈاکٹر عبدالرشید ، سید محمد اسلم ، محمد اصغر انصاری کنجاہ کے علاوہ سینکڑوں عہدیداران و کارکن عوام موجو د تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جی ٹی ایس چوک گجرات پر پاکستان عوامی تحریک کا عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ میں سینکڑوں لوگ مرد و خواتین موجود تھے ، مقررین نے ملکی حالات پر اظہار خیال کیا ، مرکزی خطاب پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور نے کیا علاوہ غلام عباس ایڈووکیٹ ، سید باقر رضوی ، علامہ پروفیسر صاحبزادہ محمد رضا قادری ، مرزا طارق بیگ ، ڈاکٹر بلال طور ، احسن نواز ، اسامہ جمشید ، حافظ سلیم رضا ، مرزا طارق بیگ ، نے بھی اظہار خیال کیا ، خرم نواز گنڈپور نے کہا کہ آج کی بارش میں عوام کا جوق در جوق آنا ثابت کر دیا کہ ان انقلابی نوجوانوں عوام ، مرد و خواتین کے جوش و ولولہ کو کوئی فرعونی طاقت ختم نہیں کر سکتی اور وہ وقت دور نہیں انشاء اللہ دنیا بھر کی کامیابیاں آپ کا مقدر ہوں گی ، ظلم و بربریت ، دہشت گردی کا دور ختم ہو گا ، قوم کے جذبوں سے تاریخ بھری پڑی ہے ، بہت جلد نوید کی صبح کا سورج طلوع ہونے والا ہے ، اگر آج ہم نے اس موقع کو گنوا دیا اپنے عظیم قائد کا ساتھ نہ دیا تو جس مقصد کیلئے ملک عزیز حاصل کیا گیا تھا کہ ملک عزیز کو یرغمال بنانے کے لئے انگریز نے نظام تعلیم کی تقسیم کی اور اپنے مقصد کے حصول کیلئے چند خاندان چنے جو نسلاً در نسلاًہم پر غاصبانہ طریقے سے مسلط چلے آ رہے ہیں ، اور 66سال کے اندر ملک کو بے دردی سے لوٹ کر ملک کا تمام سرمایہ باہر منتقل کر کے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے ، اور عوام مہنگائی کے دلدل میں بری طرح پھنس چکی ہے ، جس سے نکلنا مشکل ہو چکا ہے ، نجکاری کے نام پر قومی اثاثوں کی سیل لگنے والی ہے ، قومی اثاثوں کو نااہل لوگوں کے ہاتھوں بیچا جا رہا ہے ، اور جس کی وجہ سے لاکھوں ہزاروں ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے ، جبکہ پہلے ہی عوام بے روزگاری ، مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب رہی ہے ، اور کہا کہ جن لوگوں نے قومی اثاثے خریدے ہم ان سے قومی اثاثے چھین لیں گے ، مذید کہا کہ ہزاروں خاندان دہشت گردی کی نذر ہو چکے ہیں ، نہ مرنے والے کو پتہ ہے کیوں مر رہا ہوں نہ مارنے والے کو پتہ ہے میں کیوں مارہا ہوں ، ملک میں یہ بدترین جہالت کی مثال ہے ، ملک میں تبدیلی غریب کی ضرورت ہے ، ان حکمرانوں کی ضرورت نہیں ، ہمارا تبدیلی کا دور دو مدار سنت مصطفی ۖ پر ہے ، انتہا پسندی پر ہم یقین نہیں رکھتے ، ہم پاک افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں ، بلکہ پوری قوم پاک افواج کے ساتھ ہے ، اور ملک میں امن کی خواہاں ہے ، دیگر مقررین نے بھی کہا کہ ملک کو عرصہ 66سل سے بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے ، اور اب ملک میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے ، انقلاب کے لیے ہم داکٹر محمد طاہر القادری کے ساتھ ہیں اور ملک میں تبدیلی کے لیے ہماری جان مال عزت و آبرو حاضر ہے ہم ملک کو تبدیلی کے ذریعے خوشحال اور اسلامی فلاحی مملکت بنا کر دم لیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) تھانہ کلچر اور پولیس افسران کے رو یے میں بہتری کیلئے پولیس لائن گجرات میںتربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا مہمان خصوصی MNAچوہدری جعفر اقبال تھے تفصیلات کے مطابق DPOگجرات رائے اعجاز احمد کی ہدائیت پر تھانہ کلچر میں تبدیلی اور پولیس افسران کے رویے میں بہتری کے لئے پولیس لائن گجرات میں تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ضلع کے تمام تھانہ جات سے ڈیوٹی افسران اور نائب محرران نے شرکت کی ۔ٹریننگ دینے والوں میںSPانویسٹی گیشن محمد ریاض ، DSPسٹی غلام مصطفی گیلانی DSPلیگل اختر محمود ، ریٹائرڈانسپکٹر محمد رفیق وڑائچ ،ریٹائرڈ انسپکٹر رشید احمداور معروف سوشل و سماجی ورکر اور سحر ویلفئر سوسائٹی کی چیئرپرسن مس نگہت قریشی شامل تھے ۔مہمان خصوصی چوہدری جعفر اقبال نے اپنے خطاب میںکہا کہ انصاف کی فراہمی میں پولیس پہلی سڑھی کا کردار ادا کرتی ہے لہذا پولیس افسران کو چاہیے کہ وہ دوران ڈیوٹی کمزور طبقے ساتھ نرم رویہ رکھیں جبکہ چوروں اور ڈکیتوں سے سینہ تان کر بات کریں ۔انہوں نے امیدظاہر کی تمام پولیس افسران آج کی تربیت پر عمل کریں گے اور تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریںگے۔ DPOگجرات رائے اعجاز احمد نے آخری کلمات میںمہمان خصوصی MNAچوہدری جعفر اقبال کا شکریہ ادا کیا اورانہیں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کی ہدایت پر سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ نے گزشتہ روز پرنسپل سر سید ماڈل سکول لکھنوال و رہنما مسلم لیگ چوہدری مظہر اقبال سے ملاقات کی جس میں علاقے کی سیاسی صورتحال اور یونین کونسل کے امور پر بات چیت ہوئی ۔ دونوں رہنمائوں نے علاقے کی سماجی سر گرمیوں اور مخلص سیاسی رہنمائوں کو فعال بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ بعدازاں چوہدری مظہر اقبال نے چوہدری سعادت نواز اجنالہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں چوہدری امتیاز ، چوہدری محمد افضل، چوہدری عبدالرحمان، چوہدری مالک ( امیدوار وائس چیئرمین) ، ڈاکٹر مشتاق، سائیں اشرف، چوہدری جمشید، حاجی عنایت (سابق کونسلر) ، ناصر محمود ٹھیکیدار اور عثمان چوہدری و دیگر بھی شامل ہوئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) UOGنواز شریف میڈیکل کالج گجرات نے ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے UHS کے نتائج کے مطابق پنجاب بھر کے 22 میڈیکل کالجوں میں سو فیصد کامیابی کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے جاری کردہ ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل فورتھ ایئرکے اعلان کردہ نتائج کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات کے نواز شریف میڈیکل کالج کے طالبعلموں نے سو فیصد کامیابی حاصل کر کے پنجاب بھر کے 22 میڈیکل کالجوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج ڈاکٹر سجاد حسین نے بتایا کہ پنجاب کے تمام بائیس میڈیکل کالجوں میں سے صرف نواز شریف میڈیکل کالج کا کامیابی کا تناسب 100 فیصد رہا۔ جبکہ دوسرے نمبر پر سرگودھا کالج کی کامیابی کا تناسب 94 فیصد رہا۔NSMC کو ماڈل میڈیکل کالج بنانے کا عزم کر رکھا ہے ۔ اس سفر میں کامیابیاں حوصلہ افزا ہیں۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر سید طلعت حسین نے کہا کہ NSMC کے طالبعلموں نے مسلسل کامیابیوں کاسلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ، انشاء اﷲ اہلیان گجرات کے سر فخر سے بلند کرتے رہیں گے ۔ وائس چانسلر UOG ڈاکٹر محمد نظام الدین نے نواز شریف میڈیکل کالج کے کامیاب طالبعلموں، اساتذہ اور پرنسپل کو مثالی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ NSMC کا تدریسی ماحول، اساتذہ کی راہنمائی اور طالبعلموں کی شب و روز محنت رنگ لائی ہے ۔ رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل نے کہا کہ نواز شریف میڈیکل کالج نے ہمیشہ حُسنِ کارکردگی سے جامعہ گجرات کا مان بڑھایا ہے ۔ NSMC کی کامیابیاں لائق تحسین ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے ، عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور طریقہ سے اقدامات کیے جا رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سٹی صدر سٹیزن فرنٹ شیخ عرفان پرویز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ اگر ٹیم ورک کے ساتھ کام کیا جائے تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں ، اور ہم عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دیتے ہیں ، عوامی مسائل کی نشاندہی ہماری اولین ترجیح ہے ، انہوں نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ کے تمام ممبران ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ سٹیزن فرنٹ نے ہمیشہ کامیابی حاصل کی ہے ، صدر علی ابرار جوڑا کی سربراہی میں سٹیزن فرنٹ نے گزشتہ دنوں سانحہ منگوال میں شہید ہونے والی ٹیچر سمیعہ نورین کو شان گجرات ایوارڈ دیا اور ہم اسی طرح آئندہ بھی ایسی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے رہینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) نارمل سکول کے سامنے گندگی کے انبار ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ، حکومت اپنی تمام تر کاوشوں کے باوجود گندے کے انبار پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے ، ایلیمنٹری ٹیچرز کا مرکزی ادارہ بھی اسی جگہ پر واقعہ ہے ، ٹی ایم اے کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر صفائی کا بہتر انتظام کرے اور گندگی کے انباروں کو تلف کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز شخصیات نے ممتاز سماجی شخصیت مہر مشتاق سابق نائب ناظم کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے ،مبارک باد پیش کرنے والوں میں حاجی اسلم جاوید آرائیں ، رانا مشرف علی ناز ، چوہدری عقیل مانڈا ، فیصل مجید اور مہر ممتاز شامل ہیں ، مبارک باد پیش کرنے والوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہر کسی کو عمرہ و حج کی سعادت نصیب فرمائے ۔