گجرات کی خبریں 3.72013
Posted on July 4, 2013 By Geo Urdu گجرات
نیو فرنیچر مارکیٹ میں صفائی نہ ہونے پر گندے نالے ابل پڑے
گجرات (جی پی آئی) نیو فرنیچر مارکیٹ میں صفائی نہ ہونے پر گندے نالے ابل پڑے ہر طرف گندگی کے ڈھیر تاجروں، دکانداروں کا احتجاج، گجرات کے کاروباری حلقہ علاقہ فرنیچر مارکیٹ میں گزشتہ روز تاجروں اور دکانداروں نے علاقہ میں صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف ٹی ایم اے کے خلاف احتجاج کیا، تاجروں مرزا اکبر بیگ برلاس نے اپنے تاجر ساتھیوں کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ عرصہ سے نیو فرنیچر مارکیٹ کی نالیوں اور گلیوں کی صفائی نہ کی گئی ہے، صفائی نہ ہونے سے نالے ابلنا شروع ہو گئے ہیں ،ڈی سی او گجرات، ٹی ایم اے کی غفلت اور لاپرواہی کے خلاف ایکشن لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رحمان شہید روڈ پر اکٹھ گوندل برادری کی سرکردہ شخصیات مسلم لیگ ق میں شامل
گجرات (جی پی آئی)رحمان شہید روڈ پر اکٹھ گوندل برادری کی سرکردہ شخصیات مسلم لیگ ق میں شامل ، اعلان حمایت، تفصیلات کے مطابق رحمان شہید روڈ پر قائم مسلم لیگ ق کے تحصیل آفس میں منعقدہ اکٹھ میں سٹی گجرات کی گوندل برادری کے سرکردہ افراد شہباز گوندل، چوہدری ریاض گوندل سمیت میاں اشرف نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ق میں شمولیت اور چوہدری برادران کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے کا عہد کیا، شہباز گوندل اور ریاض گوندل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری اصغر وڑائچ کی قیادت میں ہم نے چوہدری برادران پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، چوہدری اصغر وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ق لیگ میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، تحصیل گجرات کو مسلم لیگ ق کا گڑھ بناہے، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی مرکز اور صوبائی حکومتیں کبھی ملکی مسائل حل نہ کر سکیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جولائی صبح10بجے سالانہ عرس مبارک حافظ غلام محی الدین سائیں عبدالحمید اور حافظ ممتاز احمد قادری بزرگول میں ہو گا
گجرات (جی پی آئی)7جولائی صبح10بجے سالانہ عرس مبارک حافظ غلام محی الدین سائیں عبدالحمید اور حافظ ممتاز احمد قادری بزرگول میں ہو گا، جس کی زیر سرپرستی ناظر محی الدین کریں گے، خصوصی خطاب حضرت علامہ قاری محمد عظیم قادری خطیب اعظم پھالیہ کا خصوصی خطاب ہو گا، جس میں خصوصی شرکت چوہدری محمد صادق آف بہاولپور اور چوہدری محمد ساجد بہاول پور شرکت کریں گے، گجرات کے معروف نعت خواں صوفی غلام حسین لوراں اور محمد عارف شاہد گوندل، قاری محمد شفیع نوشاہی ڈوگہ شریف حضور کی شان میں اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے بعد میں ختم شریف اور لنگر تقسیم ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج بعد نماز مغرب دی ایگزا ماڈل سکول میں ماہانہ درس قرآن ہو گا
گجرات (جی پی آئی)آج بعد نماز مغرب دی ایگزا ماڈل سکول میں ماہانہ درس قرآن ہو گا ، جس کی صدارت کریں گے، زیر سرپرستی چوہدری ضیغم ثناء وڑائچ خصوصی نعت شریف معروف ثناء خوانِ مصطفی محمد عارف شاہد گوندل اور درس قرآن حضرت علامہ قاری اعجاز القادری درس قرآن ارشاد فرمائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحصیل سرائے عالمگیر کے دور دراز علاقہ موضع ٹھل میں ریٹائرڈ آرمی اہلکار کے تین بچے پیدائشی معذوری کا شکار
گجرات(جی پی آئی) تحصیل سرائے عالمگیر کے دور دراز علاقہ موضع ٹھل میں ریٹائرڈ آرمی اہلکار کے تین بچے پیدائشی معذوری کا شکار، گھرمیں بیماری کی وجہ سے شد ید غربت کی اطلاع ملنے پر ڈی سی او آصف بلا ل لودھی متاثرہ خاندان سے ملاقات کے لئے پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ اعلی سرکاری افسران اے ڈی سی سمیر احمد سید، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیاض اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم بھی موجود تھی۔ڈی سی او نے اس موقع پر متاثرہ بچوں کو مفت علاج کی سہولت، تعلیم و تربیت کے لئے انکے خصوصی مرکز تعلیم میں داخلہ، ایک تندرست بچے کو سرکاری ملازمت اور گھر فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ڈی سی او آصف بلال لودھی اور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر بابر حسنین نے اس موقع پر اپنی جیب سے متاثرہ خاندان کوپچاس پچاس ہزار روپے امداد بھی دی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل سرائے عالمگیر کے دور دراز علاقہ موضع ٹھل کا رہائشی ریٹائرڈ آرمی اہلکار محمد مشتاق نو بچوں کا باپ ہے اسکی ماہانہ پنشن 4100روپے ہے جبکہ اس کے تین بچے 32سالہ نفیسہ، 21سالہ عمر اور 16سالہ ثنا اللہ پیدائشی معذوری کا شکار ہیں۔ کزن میر ج کے نتیجہ میں بچوں میں پیدا ہونے والی اس بیماری کی وجہ سے ان کے سر عمر کے لحاظ سے کہیں چھوٹے ہیں اور انکی زہنی افزائش بھی نہیں ہوسکی جبکہ تاہم مشتاق کے باقی چھ بچے ثمینہ،زبیدہ، صبیحہ، بشری، کلیم اللہ اور محمد علی نارمل ہیں۔اس بیماری کی وجہ سے آرمی ریٹائرڈ محمد مشتاق کے گھر شید ید غربت کا راج ہے اور کسی عزیز کی طرف سے دیے جانے والے ایک کمرے کے مکان میں رہتا ہے۔میر پور یونیورسٹی کی ایک طالبہ جو معذور بچوں کے حوالے سے ریسرچ کر رہی ہے نے اس خاندان سے ملاقات کے بعد ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کو خاندان کے حالات او ر محمد مشتاق کے بچوں میں بیماری کے حوالے سے ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کو آگاہ کیا جو فوری طور پر محمد مشتاق اور اسکے خاندان کے حالات سے آگاہی کے لئے موضع ٹھل پہنچے۔ا س موقع پرای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیاض کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر خاور گوندل، میڈیکل شپیشلسٹ ڈاکٹر بابر حسنین، چائلڈ سپیشلشٹ ڈاکٹر محمد اشرف اور ڈاکٹر ذوالفقار نے بیماری کا شکار بچوںکا طبی معائنہ کیا ۔ انہوں نے ڈی سی او کو بتایا کہ محمد مشتاق کے تینوں بچوںمیں بیماری کزن میر ج کا نتیجہ ہے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی سی او آصف بلا لودھی محمد مشتاق اور اسکے خاندان کو درپیش مشکلات پر افسو س کا اظہا ر کے اور کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ انکی بھر پور مدد کرے گی تاکہ یہ خاندان بہتر طریقے سے زندگی گذار سکے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تینوں مریض بچوں کو شپیشل سکول میں داخلہ دیا جائے گا تاکہ وہ بہتر انداز سے زندگی گذارنے کے قابل ہو سکیں۔ اس کے علاوہ محمد مشتاق کے لئے گھر فراہم کیا جائے گا جبکہ اس کا ایک بیٹا جو پنکچر لگانے کا کام کرتاہے اسے عارضی طور پر سرکاری ملازمت دی جائے گی جسے بعد ازاں بھرتیوں پر پابندی کے خاتمہ کے بعد مستقل کر دیا جائے گا۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی اور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر بابر حسنین نے اس موقع پر متاثرہ خاندان کو اپنی جیب سے پچاس پچاس ہزار روپے امداد بھی دی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انتظامیہ اس خاندان کی آئندہ بھی مدد کرتی رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرات میں سپیشل افراد کی تعداد کا اندازہ لگانے کے لئے سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کی روشنی میں آئندہ ایسے افراد کے لئے پلاننگ کی جا سکے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چچ۔ یونیورسٹی آف گجرات کے ان سٹی کیمپسز میں تعلیم کے معیار کو حافظ حیات کیمپس سے یکساں کرنے کے لیے ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہے ہیں
گجرات (جی پی آئی ) چچ۔ یونیورسٹی آف گجرات کے ان سٹی کیمپسز میں تعلیم کے معیار کو حافظ حیات کیمپس سے یکساں کرنے کے لیے ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ یہ تاریخی کالجز اور انکی عمارتیں قومی اثاثہ ہیں ان سے مستفید ہونے اور انہیں ثمر آور بنانے کے لیے ان کالجوں میں صبح اور شام کے نئے کورسز متعارف کروائے جائیں گے ۔چاروں رکن کالجز کے سربراہوں کی مشاورت سے ان کیمپسز میں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ مضامین میں داخلے کیے جائیں گے۔ یہ ادارے جامعہ گجرات کا جزو لانیفک ہیں ان کی بہتری، ترقی اور معیار کے فروغ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ فیکلٹی کے مسائل کا حل اور مراعات میں بہتری سے کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے ۔ میرے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں اپنے حقیقی مسائل سے آگاہ کریں چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل سے بڑی کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر محمد نظام الدین نے یو او جی کالج برائے خواتین فوارہ چوک میں رکن کالجوں کے اساتذہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین کالج پہنچے تو پرنسپل محترمہ ساجدہ طارق و پرنسپل جی ٹی روڈ کالج پروفیسر نصر اﷲ باجوہ نے اساتذہ کے ہمراہ والہانہ استقبال کیا۔ رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل، ٹریثرر طارق سعید، کنٹرولر امتحا نات احمد جمیل ترک، ڈائریکٹر سوشل سائنسز ڈاکٹر فریش اﷲ، ڈائریکٹر سوشل سائنسز ڈاکٹر فہیم ملک، ڈائریکٹر سی ایس اینڈ آئی ٹی ڈاکٹر مدثر اقبال، ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید بھی رئیس الجامعہ کے ہمراہ تھے اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے اساتذہ سے گفتگو کی اور ان کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ رکن کالجوں کے پر عزم اساتذہ نے یونیورسٹی آف گجرات کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور یونیورسٹی آف گجرات کی ترقی و بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی نے گذشتہ روز ماڈل تھانہ اے ڈویژن کا دورئہ کیا
گجرات ( جی پی آئی ) ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی نے گذشتہ روز ماڈل تھانہ اے ڈویژن کا دورئہ کیا اس دوران جب ڈی پی او تھانہ اے ڈویژن پہنچے تو ڈی ایس پی سٹی محمد اعظم مہر ایس ایچ او امجد گوجر اور دیگر پولیس ملازمین نے انہیں اسلامی پیش کی اور ان کا شاندار استقبال کیا بعد ازاں ڈی پی او گجرات نے ماڈل تھانہ اے ڈویژن کے مختلف شعب جات کا معائنہ کیا اور صفائی کے نظام کو چیک کیا ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی نے تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او امجد گجر اور دیگر پولیس ملازمین کے ساتھ میٹنگ کی اور کارکردگی کو بہتر بنانے پر زور دیا سید علی ناصر رضوی نے ماڈل تھانہ اے ڈویژن کی کارکردگی اور صفائی کے حوالہ سے سراہا اس موقع پر ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ خواہش ہے کہ گجرات کے تمام تھانوں میں تجربہ کار اور پڑھے لکھے ایس ایچ او تعینات کئے جائیں تاکہ شہریوں کو مکمل ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ ماڈل تھانہ اے ڈویژن دورئہ کر کے انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں کیونکہ تھانہ میں پڑھا لکھا عملہ تعینات ہے جو کہ شہریوں کو بروقت ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات پیش آئیں تو میرے دروازے ان کیلئے ہر وقت کھلے ہیں وہ برائے راست مل کر اپنے مسائل حل کروا سکتے ہیں سید ناصر علی رضوی نے کہا کہ جب تک گجرات تعینات ہوں اس وقت تک پولیس کے امیج کو بہتر بنانے کیلئے تمام کوششوں کو بروئے کار لائوں گا شہریوں اور پولیس میں جو دوریاں ہیں انہیں ختم کر کے قریب لانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا گجرات کے تمام تھانوں میں اب عوام کی عزت ہو گی اور انہیں انصاف ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود جعلی ڈگری کیس کی مزید سماعت 6 جولائی کو ہو گی
گجرات ( جی پی آئی ) سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود جعلی ڈگری کیس کی مزید سماعت 6 جولائی کو ہو گی جس میں ایچ ای سی کے ممبر پیش ہو کر حاجی ناصر محمود کی جعلی ڈگری کے بارے میں عدالت کو آگاہ کریں گے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں جعلی ڈگری کیس کے سلسلہ میں حاجی ناصر محمود پیش ہوئے حاجی ناصر محمود کی طرف سے صدر بار ایسوسی ایشن گجرات راجہ محمد حنیف جبکہ سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود کی طرف سے آصف میراں چوہدری فیاض اور قاضی بشیر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم ایک سال قبل میاں برادران کے ساتھ غیر مشروط شامل ہوئ
گجرات ( جی پی آئی ) مسلم لیگ ن کے رہنما ممتاز کاروباری شخصیت حاجی اورنگزیب بٹ نے کہا ہے کہ ہم ایک سال قبل میاں برادران کے ساتھ غیر مشروط شامل ہوئے ہم نے پیپلز پارٹی کو عین اقتدار کے عروج پر چھوڑا ن لیگ میں شامل ہونے سے قبل ہم نے واضع اعلان کیا تھا کہ ہماری کوئی شرط نہیں انہوں نے کہا کہ ہم مشاورت یا جماعتی عہدوں کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں اور نہ ہی یہ ہمارا ٹارگٹ ہے مسلم لیگ ن کے تمام رہنما ارکان اسمبلی ہمارے لیے محترم ہیں ہر کسی کی خدمت گزار اور تابع دار مگر خوشامدی نہیں ہیں اورنگزیب بٹ نے کہا کہ رابطہ دفتر فعال بنانے کا عمل اور مسلم لیگ ن میں شمولیتیں کسی کو نیچا دکھانے کیلئے نہیں ہمارا مقصد صرف اور صرف مسلم لیگ ن کو گجرات میں مضبوط کرنا ہے کوئی کیا رنگ دیتا ہے یہ اس کی اپنی سوچ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم ٹی ایم اے کے افسران کو غریب ملازمین کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے
گجرات (جی پی آئی) گجرات سی بی اے ایمپلائز یونین ٹی ایم اے گجرات کے صدر فراست حسین ڈار اور جنرل سیکرٹری شاہد مرزا نے کہا ہے کہ ہم ٹی ایم اے کے افسران کو غریب ملازمین کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے ٹی ایم اے کے ایک درجن ملازمین کو جبری طور پر نوکری سے برخاست کرنا ان کا معاشی قتل ہے ہم ٹی ایم اے میں بھتہ خوروں اور کمیشن مافیا کے خلاف ہیں اگر ٹی ایم اے سے نکالے گئے ایک درجن ڈیلی ویجز ملازمین کو ان کی نوکریوں پر بحال نہ کیا گیا تو سی بی اے ایمپلائز یونین ٹی ایم اے میں ہڑتالی کیمپ لگائے گی احتجاج کیا جائے گا اور اس دوران ٹی ایم اے میں کسی افسر کو بھی اس کے آفس میں نہیں بیٹھنے دیں گے ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے بھتہ خوروں سے نجات کا وقت آ گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کے دور میں گجرات میں تعمیر کیے گئے واٹر فلٹر پلانٹس ٹی ایم اے گجرات کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث تباہ ہو گئے
گجرات (جی پی آئی ) پیپلز پارٹی کے دور میں گجرات میں تعمیر کیے گئے واٹر فلٹر پلانٹس ٹی ایم اے گجرات کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث تباہ ہو گئے حسن چوک واٹر فلٹر کی عمارت گرا دی گئی جبکہ رحمن شہید روڈ جیل روڈ سمیت مختلف مقامات پر بنائے گئے واٹر فلٹر پلانٹس کی ٹوٹیاں چور لے اڑے کروڑوں کے فنڈز کے عوامی منصوبوں کی ٹی ایم اے گجرات رکھوالی نہ کر سکا دوسری طرف شہریوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کے منصوبوں کو پسند کیا ان سے لوگوں کے لیے صاف پانی کی فراہمی میں سہولت ملی دوسری طرف ان کی دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت بھی ختم ہو چکی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرنس چوک اور جی ٹی ایس چوک نشیمن ہوٹل کے قریب ٹی ایم اے گجرات کی جانب سے توڑی گئی پلیوں سے ٹریفک کے نظام میں مشکلات کا سامنا
گجرات ( جی پی آئی ) پرنس چوک اور جی ٹی ایس چوک نشیمن ہوٹل کے قریب ٹی ایم اے گجرات کی جانب سے توڑی گئی پلیوں سے ٹریفک کے نظام میں مشکلات کا سامنا کئی کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہنے لگی پلیوں کی بروقت تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے گجرات کے عوامی حلقوں نے ڈی سی او گجرات اور ایڈمنسٹریٹر شہر بلدیہ گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ پلیوں کی تعمیر جلد از جلد کی جائے تاکہ شہریوں کی پریشانی کا ازالہ ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس تھانہ اے ڈویژن نے دوہرے قتل کیس کا مرکزی ملزم عزیز بٹ جیجو ضلع کچہری سے گرفتار کر لیا
گجرات (جی پی آئی) پولیس تھانہ اے ڈویژن نے دوہرے قتل کیس کا مرکزی ملزم عزیز بٹ جیجو ضلع کچہری سے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق دوسال قبل محلہ چاہ پیپل والا میں یونین کونسل 55 کے سابق جنرل کونسلر ممتاز احمد بٹ کے بھائی الیاس بٹ اور محبوب اختر کے بھائی مسعود اختر بھٹو کو عزیز بٹ قیوم بٹ اور حسن رضا بٹ نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل جبکہ اعجاز بٹ عرف سنی کو شدید زخمی کر دیا تھا مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے گذشتہ روز قتل کا مرکزی ملزم عزیز بٹ عرف جیجو کو اے ڈویژن پولیس نے ضلع کچہری سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے قبل ازاں اے ڈویژن پولیس نے جب دوہرے مقدمہ قتل کے ایک ملزم قیوم بٹ کو جب گرفتار کیا تھا عزیز بٹ جیجو بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا یاد رہے کہ تیسرا ملزم حسن رضا بٹ تا حال رو پوش اور اشتہاری ہے جس کی گرفتاری کیلئے پولیس دن رات چھاپے مار رہی ہے