گجرات کی خبریں 30.04.2013
Posted on May 1, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت قاضی سلطان محمود آوانی کا عرس مبارک 2مئی بروز جمعرات کو دربار عالیہ آوان شریف میں ہو گا
گجرات (جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت قاضی سلطان محمود آوانی کا عرس مبارک 2مئی بروز جمعرات کو دربار عالیہ آوان شریف میں ہو گا ، عرس سعید کی تقریبات کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی کرینگے ، اور صاحبزادہ رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف عرس کی سرپرستی کرینگے اور صاحبزادہ مسرور الحق آوانی ، صاحبزادہ حسنان محبوب اور صاحبزادہ حنان مجتبیٰ عرس کی تقریب کی قیادت کرینگے اور نثار احمد نثاری ، صاحبزادہ عبدالرحمن ، شیخ محمد شفیق ، میاں جمال صفدر عرس مبارک کی تقریبات کیلئے تمام انتظامات مکمل کر رہے ہیں ، آستانہ عالیہ ڈھانگڑی شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر عتیق الرحمن فیض پوری کا خصوصی خطاب ہو گا ، اور ممتاز عالم دین پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، پیر سید زاہد صدیق شاہ ، پیر سید انتصار الحسن شاہ ، پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی خصوصی شرکت کرینگے ، جبکہ پیر امین حسنات کی بھی خصوصی شرکت ہو گی ، محفل کا آغاز 11بجے کیا جائیگا ، ملک کے نامور نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نقابت کرینگے ، اور ملک کے نامور نعت خواں اپنے اپنے مخصوص انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کرینگے ، عرس مبارک کی تقریب میں اندرون و بیرون ممالک سے ہزاروں عقیدت مند شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمانڈر چوہدری وجاہت حسیفن کے صاحبزادے کمانڈر چوہدری حسین الٰہی کی مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواران کیلئے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے
گجرات (جی پی آئی) کمانڈر چوہدری وجاہت حسیفن کے صاحبزادے کمانڈر چوہدری حسین الٰہی کی مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواران کیلئے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے ، گزشتہ روز چوہدری حسین الٰہی نے ٹانڈہ کا دورہ کیا ، دوکانداران سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں ، ٹانڈہ بازار آمد پر چوہدری حسین الٰہی کا زبردست استقبال کیا گیا ، منوں پھول نچھاور کیے اور مالائیں پہنچائیں ، چوہدری حسین الٰہی کو تمام تاجر برادری نے چوہدری برادران اور ان کے نمائندگان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کی یقین دہانی کروائی ، ملک محمد لطیف سابق ناظم یونین کونسل ٹانڈہ ، چوہدری محمد اشرف آف پیجوکی ، چوہدری مسعود ، مرزا عمران بیگ ، بلال وڑائچ ، محمد ندیم ، چوہدری عبدالرحمن آف سرائے ڈھنگ، چوہدری مون گجر ، توقیر حیات گجر ، وقاص گجر ، وحید وڑائچ ، چوہدری صلاح الدین اور چوہدری شبر آف نت اور محمد عثمان ، صحافی محمد سجیل خان اور ٹانڈہ تاجر برادری کے نمائندگان کی کثیر تعداد ہمراہ تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواران حلقہ این اے 104حلقہ پی پی 108اور حلقہ پی پی 109کی انتخابی مہم میں چوہدری حسین الٰہی سرگرم ہیں
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواران حلقہ این اے 104حلقہ پی پی 108اور حلقہ پی پی 109کی انتخابی مہم میں چوہدری حسین الٰہی سرگرم ہیں ، گزشتہ روز چوہدری حسین الٰہی نے حلقہ این اے 104کے علاقوں پیجوکی ، ٹانڈہ ، بڑیلہ شریف کا تفصیلی دورہ کیا ، بڑے بڑے انتخابی جلسوں اور کارنر میٹنگ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، پیجوکی میں چوہدری محمد اشرف کی زیر نگرانی جلسہ منعقد کیا گیا ، جبکہ ٹانڈہ میں ملک محمد لطیف سابق ناظم ٹانڈہ کی نگرانی میں ٹانڈہ بازار اور مختلف کارنر میٹنگ میں شرکت کی گئی ، جبکہ بڑیلہ شریف میں پسوال برادری کے نوجوانوں نے بہت بڑے جلسہ کا اہتمام کیا ، جس میں چوہدری حسین الٰہی اور سعادت نواز اجنالہ نے خصوصی شرکت کی ، جلسہ میں صفدر گیگیاں ، محمد رفیق پسوال ، حافظ محمد عارف ، چوہدری محمد اصغر سابق ناظم بڑیلہ شریف ، ملک محمد لطیف آف ٹانڈہ نے بھی خطاب کیا ، جلسہ میں بزرگوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواران کو کامیاب کروانے کی یقین دہانی کروائی ، چوہدری حسین الٰہی کا سر زمین بڑیلہ شریف آمد پر زبردست استقبال کر کے ثابت کیا گیا کہ بڑیلہ شریف چوہدری برادران کے دیوانوں کا گڑھ ہے اور 11مئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمانڈر چوہدری وجاہت حسین کے کمانڈر بیٹے چوہدری حسین الٰہی کا حلقہ این اے 104میں انتخابی مہم کے دوران جگہ جگہ تاریخی استقبال کیا گیا
گجرات (جی پی آئی) کمانڈر چوہدری وجاہت حسین کے کمانڈر بیٹے چوہدری حسین الٰہی کا حلقہ این اے 104میں انتخابی مہم کے دوران جگہ جگہ تاریخی استقبال کیا گیا ، پیجوکی کی آمد پر چوہدری محمد اشرف کی زیر نگرانی نوجوانوں نے زبردست استقبال کیا اور گھوڑا ڈانس بھی کروایا ، چوہدری حسین الٰہی کے قافلے کا ٹانڈہ پہنچنے پر ملک محمد لطیف نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مثالی استقبال کیا ، چوہدری حسین الٰہی نے چوہدری ظہور الٰہی شہید کے ساتھیوں سے ملاقاتیں بھی کیں ، جبکہ چوہدری سعادت نواز اجنالہ اور چوہدری حسین الٰہی کی بڑیلہ شریف آمد پر تاریخی استقبال کیا اور زبردست گل پاشی کی ، پھولوں کے ہار اور مالائیں پہنائی ،چوہدری حسین الٰہی کے قافلے میں چوہدری مسعود ، مرزا عمران بیگ ، وحید وڑائچ ، مون گجر ، وقاص گجر ، نقاش گجر ، چوہدری عبدالرحمن آف سرائے ڈھنگ ، چوہدری شمشاد شبر آف نت بھی شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ این اے 104میں چوہدری ظہور الٰہی شہید کا پیار دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے
گجرات (جی پی آئی) حلقہ این اے 104میں چوہدری ظہور الٰہی شہید کا پیار دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے ، مجھے فخر ہے کہ میں چوہدری ظہور الٰہی شہید کے خاندان سے ہوں ، کبھی بھی ظہور الٰہی شہید کے نام پر داغ نہیں آنے دوں گا ، ظہور الٰہی شہید کا
پیار آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے ، ان خیالات کا اظہار چوہدری حسین الٰہی نے بڑیلہ شریف ، ٹانڈہ اور پیجوکی میں بڑے بڑے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم محمد علی جناح کے خوابوں کی تعبیر کے مطابق بنانا چاہتے ہیں ، نوجوان میرا ساتھ دیں پہلے گجرات اور پھر پاکستان کے نظام کو بدلیں گے ، چوہدری حسین الٰہی نے مذید کہا کہ حلقہ کی بڑی اور چھوٹی سیٹوں پر چوہدری وجاہت حسین ہی کھڑے ہیں ، ہم ترقیاتی کاموں میں کمی نہیں آنے دینگے آپ کا فرض ہے ، مسلم لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں ، 5سال بعد کوئی شکایت کا موقع نہ دوں گا ، سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے ووٹ کاسٹ کیا جائے ، موسمی لوگ الیکشن کے بعد نظر نہیں آئیں گے ، ہم ہی ہیں جو حلقہ کے عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہوتے ہیں ، عوامی طاقت پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ ہے اور 11مئی کو مخالفین کو عوام ووٹ کی طاقت سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے آئوٹ کردیں گے ، انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 108میں تقریباً 208گائوں ہیں اور مخالف امیدواروں کو حلقہ کے گائوں کے نام بھی معلوم نہیں ہیں ، حلقہ کے بزرگ مسلم لیگ کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے دعائیں کریں اور نوجوان اپنی نوجوان قیادت کے ساتھ مسلم لیگ کی کامیابی کیلئے محنت کریں انشاء اللہ 11مئی کو کامیابی مسلم لیگی امیدواروں کے قدم چومے گی ، جلسہ عام میں ملک محمد لطیف آف ٹانڈہ ، حافظ محمد عارف ، محمد اسد ، صفدر گیگیاں ، چوہدری محمد اصغر ، محمد رفیق پسوال موجود تھے ، اور مرزا عمران بیگ ، چوہدری مسعود ، چوہدری عبدالرحمن ، وحید وڑائچ ، مون گجر ، وقاص گجر ، توقیر حیات ، نقاش کھوکھر موجود تھے ، سٹیج سیکرٹری کے فرائض عالمی نقیب محفل چوہدری شمشاد شبر آف نت نے سرانجام دئیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اتحادی حکمرانوں نے عوام کو مایوس کیا سہولیات دینے کی بجائے اندھیرے مسلط کیے :چوہدری جعفر اقبال
گجرات (جی پی آئی) ن لیگی امیدوار حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال آف فتہ بھنڈ نے کہا ہے کہ اتحادی حکمرانوں نے عوام کو مایوس کیا سہولیات دینے کی بجائے اندھیرے مسلط کیے عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا ، مسائل سے دوچار عوام شدت سے میاں نواز شریف کی راہ دیکھ رہے ہیں ، 11مئی کا سورج عوام کی امیدیں برلانے کا دن ہو گا ، ہر جگہ شیر کی واضح کامیابی کے بعد خوشحال پاکستان کا سفر شروع ہو جائے گا ، وہ گزشتہ روز موضع دیتوال ڈنگہ روڈ میں چوہدری محمد نواز اور چوہدری محمد اسلم کی رہائشگاہ پر انتخابی اکٹھ سے خطاب کر رہے تھے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ن لیگی امیدوار حلقہ پی پی 112چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا اتحادی حکمرانوں نے اقتدار کے دوران عوام سے نظر چراے رکھیں اور لوٹ مار میں مصروف رہے ، یہی وجہ ہے کہ آج اتحادی حکمرانوں کے امیدوار کے لیے کوئی بیٹھک تک کھولنے کو تیار نہیں ، انہو ں نے کہا کہ میاں نواز شریف بے مثال قیادت کے مالک ہیں ، اور ورکر شناس ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے جیسے کارکن کو ٹکٹ جاری کیا انہوںنے کہا خوشحالی کا سفر جلد شروع ہونے والا ہے ، شیر کے انتخابی نشان پر مہر یں لگائیں تا کہ خوشحال پاکستان کے لیے منصوبے بن سکیں ، انتخابی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی راہنما راجہ محمد نعیم نے کہا میاں نواز شریف نے سولر لیمپ اجالا پروگرام موٹروے آشیانہ سکیم سستی روٹی سکیم ، میٹرو بس منصوبہ سکیم سمیت لا تعداد میگا پراجیکٹس مکمل کراکر پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کی بھرپور کوشش کی یہی وجہ ہے کہ اندرون بیروزن ملک میاں نواز شریف کے اقدامات کو سراہا جاتا ہے ، انشاء اللہ 11مئی کے بعد میاں نواز شریف دوبارہ اقتدار پر براجمان ہونگے اور نئے میگا پراجیکٹس مکمل کرائیں گے ، انتخابی اکٹھ سے حاجی محمد اقبال ، سید شبیر شاہ ، چوہدری افضال دیونہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، انتخابی اکٹھ میں ہزاروں لوگ شریک تھے۔