گجرات کی خبریں 30.7.2013
Posted on July 31, 2013 By Geo Urdu گجرات
ممتاز ثناء خوانِ رسول و صحافی قاری محمد شفیع نوشاہی کے بہنوئی محمد سعید آف ہالینڈ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے
گجرات(جی پی آئی)ممتاز ثناء خوانِ رسول و صحافی قاری محمد شفیع نوشاہی کے بہنوئی محمد سعید آف ہالینڈ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ، مرحوم کو ہالینڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مرحوم کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
GPIکا تعزیتی اجلاس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی صدارت میں منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی) GPIکا تعزیتی اجلاس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی صدارت میں منعقد ہوا ، جس میں ممتاز ثناء خوانِ رسول و صحافی قاری محمد شفیع نوشاہی کے بہنوئی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ عطا فرمائے ، اجلاس میں عامر چوہدری، ضیاء سید، یاسر احمد وریاء، رائے عمر دراز خان، شیخ محمد ادریس، شیخ عرفان پرویز، حافظ فرقان ، حافظ اسماعیل، احمد رضا و دیگر افراد بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے افراد معاشرے کے لئے قابل فخر اور قابل تقلید ہیں:آصف بلال لودھی
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے افراد معاشرے کے لئے قابل فخر اور قابل تقلید ہیں۔ غریب اور مستحق مریضوں کی مدد کرنا بلا شبہ عظیم کار خیر ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے انجمن بہبودی مریضاںعزیز بھٹی شہید ہسپتال کے دفتر کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیض، ایم ایس ڈاکٹر طاہر نوید بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے اس موقع پر انہوں نے مرحوم عبدالرشید پگانوالہ کے لئے دعائے مغفرت کی اور انکی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا کہ مرحوم کی شخصیت نہایت متاثر کن تھی ، ٹی بی کے مریضوں کو علاج معالجہ کے لئے انکی خدمات نا قابل فرامو ش ہیں۔ ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر طاہر نوید نے بتایا کہ میاں عبدالرشید پگانوالہ مرحوم نے انجمن کے علاوہ اپنی ذاتی حیثیت سے ہسپتال کے لئے آکسیجن کی فراہمی، مشینری اور آلات کی مرمت سمیت اہم خدمات سرانجام دیں اور وہ ہر وقت ادارے کی بہتری کے لئے کمر بستہ رہتے تھے۔ چوہدری سلیم اختر نے اس موقع پر عزم کا اظہار کیا کہ وہ انکے ساتھی میاں عبدالرشید کا مشن جاری رکھیں گے۔ ایگزیکٹو ممبر خادم علی خادم نے اس موقع پر تجویز دی کہ سی سی بی کا نظام دوبارہ ماضی کی طرز پر بحال کیا جائے تو انجمن بہبودی مریضاں مزید بہتر انداز سے کام کر سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت خالدبن ولیداورحضرت بی بی زینب کے مزارات کی بے حرمتی کی پرزورمذمت کرتے ہیں:فیضان خالد بٹ ، مہر شہباز فاضل
گجرات (جی پی آئی) صحابی رسول محافظ ختم نبوت حضرت خالدبن ولیداورحضرت بی بی زینب کے مزارات کی بے حرمتی کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہاپاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع گجرات کے صدر فیضان خالد بٹ اور مہر شہباز فاضل نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے علماء اکرام ومشائخ عظام سے اپیل کی کہ عوام اہلسنت ،خصوصاًنوجوانوں کو صحابہ رسول اور اولاد رسول کی زندگیوں انکے کرداراور افکار سے روشناس کرایا جائے۔انہوں نے کہاکہ تحریک تحفظ اسلام پاکستان دمشق میں ہونے والے واقعہ پر احتجاج کرتی ہے اور مسلمان حکمرانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ اسلام دشمن عناصر کے ہتھکنڈوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خادم اعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم نمبر بنانے کی گیم سے باہر آکر عوام کے حقیقی مسائل کی طرح توجہ دیں:ڈاکٹر طارق سلیم
گجرات (جی پی آئی)خادم اعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم نمبر بنانے کی گیم سے باہر آکر عوام کے حقیقی مسائل کی طرح توجہ دیں ۔نمائشی اقدامات سستی شہرت والے سستے بازارعوام کے دکھوں، مسائل اور تکلیف کا مداوا نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طارق سلیم نے محلہ ڈنڈے مار سروس موڑ پر افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرنے ہوئے کیا۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کھلا پیٹرول فروخت کرنے پرپابندی ہے اور انتظامیہ گیس پر جنریٹر چالانے والوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر گرمی کی شدت کے موسم میں بدترین لوڈشیڈنگ اور 16 گھنٹے کے روزے میں تنگ مکانات میں رہنے والوں کے گھروں کو قبروں میںبدلنے کی خوہش رکھی ہے۔ اگر پٹرول دستیاب نہیں گیس پر گھریلو جنریٹر نہیں چلاسکتے تو پھر گھروں کو قبر بنانے کے سوا کونسا آپشن باقی رہ گیا ہے۔لہذٰاحکمران طبقہ محض ڈانڈا پکڑنے کے بجائے حضرت عمر کے دور خلافت اور عمربن عبدالعزیز کے دور اقتدار سے رہنمائی حاصل کریںجہنوں نے قحط کے زمانے میں چوری کی سزا ماقط کردی ۔کیا موجوہ حکمران اپنے آپ کو حساب اور جزا وسزا سے بری سمجھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہید کنسٹیبل محمد سلیم شاہ کو سرکاری اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
گجرات (جی پی آئی) شہید کنسٹیبل محمد سلیم شاہ کو سرکاری اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں DPOگجرات سید علی ناصر رضوی سمیت پولیس افسران و ملازمان اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق کنسٹبیل محمد سلیم شاہ 2321/C جو کہ تھانہ سول لائن گجرات تعینات تھا ۔کل مورخہ 29.07.13کو دوران ڈیوٹی ملزمان ذوالفقار علی عرف محمد علی ولد تنویر حسین ساکن محلہ کٹڑہ وغیرہ کی فائرنگ سے شدید مضروب ہو گیا تھا جو بعدا زاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے شہید ہو گیا ۔آج 4:30 بجے دن شہید کنسٹیبل سلیم شاہ کی نماز جنازہ اسکے آبائی گائوں ہنجراہ میں ادا کی گئی ۔جس میں DPOگجرات سید علی ناصر رضوی سمیت پولیس افسران و جوانوں کے علاوہ سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر DPOگجرات سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہید کنسٹیبل محمد سلیم شاہ نے اپنی جان قربان کر کے کالی وردی کی لا ج رکھی ہے ۔رمضان کے مقدس مہینے میںشہید نے اپنا فرض نباتے ہو ئے دوسروں کے لئے عظیم مثال قائم کی ہے ۔ہم شہید کے مشن کو انشاء اللہ جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دین اسلام کی جتنی بھی عبادات ہیں وہ سب سماجی مساوات پر مبنی ہیں :ڈاکٹرطاہر عباس
گجرات(جی پی آئی) دین اسلام کی جتنی بھی عبادات ہیں وہ سب سماجی مساوات پر مبنی ہیں ہمارا بنیادی رشتہ اسلام ہے امیر غریب ، کالے گو رے کے فر ق مٹانے پر مبنی ہے جب تک معا شرے میں سے غر ور وتکبر اور ذات پات کو فو قیت دینے والے نظام کا خاتمہ نہیں ہو گا تب تک معاشرے میں امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم نہیں ہو گی تکبر سے ہی اقوام جہالت پھیلی ہے ہمیں سب سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا ہے ان خیالات کا اظہار گجرات ہومیوپیتھک کا لج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر عباس نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی اصلا ح کرنی ہے کہ ہم نے اللہ تعالیٰ بار گاہ میں واپس جا کر کیا منہ دیکھانا ہے اللہ تعالیٰ نے ایک ایک سانس کا حساب لینا ہے اس میں رتی برابربھی گنجائش نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ نسلی تفا خر کی پہلی اینٹ ابلیس نے رکھی تھی اس نے حضر ت آدم علیہ اسلام کو سجدہ نہ کر کے تکبر کا اظہار کیا تھا اور تکبر سے ہی اقوام میں جہالت پھیلی انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی پیدائش سے لے کر مو ت و تدفین اور نما ز قائم کرنے میں ہر ایک کے لیے ایک ہی نظام بنایا ہے کسی کے لیے بھی کوئی دوہرا نظام نہیں بنایا تو معا شرے میں جو لو گوں نے نسلی تفا خر اور تفرقہ والا نظام رائج کر رکھا ہے وہ اللہ تعالیٰ اور حضر ت محمد مصطفی ۖ کے نظام کی نفی ہے انہوںنے کہا کہ ذات پات اور اونچ نیچ کا نظام ہندوں کا بنایا ہوا نظام ہے جب تک ہم میں یہ نظام اور تکبر موجود رہے گا تب تک ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔ْ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہدائے بدر نے جانثاریٔ مصطفےٰ ۖ کی نئی تاریخ رقم کی:مہر تنویر احمد مکھن
گجرات(جی پی آئی)شہدائے بدر نے جانثاریٔ مصطفےٰ ۖ کی نئی تاریخ رقم کی ۔ایک ہزار سورمائوں کے مقابلے کے لئے 313بے سرو سامان مجاہدین اسلام کا ڈٹ جانا تاریخ دانوں کو حیرت میں ڈال دیتا ہے ۔ نبی کریم ۖ کی صدائے بدر کہ ” اے اللہ ! اگر یہ مٹھی بھر مسلمان ختم ہو گئے تو دنیا میں تیرا نام لینے والا کوئی نہ ہو گا۔” ادائے محبوبانہ ہے جس سے محب ومحبوب کی لامتناہی محبت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے ۔حالتِ روزہ میں بغیر آلاتِ جنگ جہاد کرنا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا خاصا اور اپنے آقا حضرت محمد مصطفےٰ ۖ سے والہانہ عشق کا ثبوت ہے ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت مہر تنویر احمد مکھن نے اپنے بیان میں کیا انھوںنے کہا کہ آج بھی اگر غزوۂ بدر والا جذبہ مسلمانوں میں بیدار ہو جائے تو دنیا کے کسی خطے میں کوئی غیر مسلم نہ توہین رسالت کی جرأت کرے اور نہ کوئی یزیدی مزارات آل و اصحاب پر راکٹ گرائے گا ۔کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقے جذبۂ بدر سے سرشار ہو کر ہی آزاد کروائے جا سکتے ہیں ۔نبی کریم ۖ نے میدان بدر میں جنگ سے پہلے ہی سردارن قریش کے قتل کی جگہ کی نشاندہی کر کے ثابت کر دیا کہ نبی ہوتا ہی غیب کی خبریں بتانے والا۔ غزوۂ بدر کی فتح جہاں صحابہ کرام کی استقامت کا نتیجہ ہے وہاں حضور اکرم ۖ کی کمال جنگی حکمت عملی کا ثبوت بھی ہے ۔ہمیں مجاہدینِ بدر نے یہی درس دیا ہے کہ کامیابی و سائل سے نہیں جذبہ و ایثار سے قدم چومتی ہے۔نے کہا جذبۂ صادق ہو تو مومن کی مدد کے لئے آسمان سے فرشتے نازل ہوتے ہیں ۔حصولِ پاکستان بھی نصرتِ خدا وند ی کا ثمر ہے ۔آج پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے بھی فضائے بدر پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا حکمران سپہ سالار میدان بدر کی روشن سیرت کو اپنائیں۔ اس موقعہ پر ماسٹر فضل حسین ،محمد عاصم بشیر اویسی،محمد محسن اویسی اور دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں صبر و استقلال اور دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہونے کا پیغام دیتا ہے : ڈاکٹر طاہر عقیل
گجرات (جی پی آئی)رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں صبر و استقلال اور دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہونے کا پیغام دیتا ہے ۔ اسی ماہ مقدس میں اﷲ تعالیٰ نے نبی آخر الزمان حضرت محمد ۖ پر قرآن پاک نازل فرمایا۔ آج ہمارا معاشرہ فکری انتشار کا شکار ہو چکا ہے۔ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم بحیثیت قوم اس مقدس مہینہ میں اپنی خامیوں اور کوتاہیوں کا جائزہ لیکر انہیں دور کرنے کی کوشش کریں اور اس بات کا پختہ عہد کریں کہ ہم سب مل کر اپنے معاشرہ کو سدھارنے اور اسے کامیاب معاشرہ بنانے کے لیے صدق دل سے کام کریں گے ” ان خیالات کا رجسٹرار یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل نے حیاتین کوئز سوسائٹی کے زیر اہتمام تیسرے بین الشعبہ جاتی ‘رمضان سیرت کوئز مقابلہ ‘کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈائریکٹر SSC سید شبیر حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ کوئز مقابلوں کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات میں تجسس و جستجو کو فروغ دینا ہوتا ہے ۔ ہمارے معاشرہ اس وقت جمود کا شکار ہے ۔ اعلیٰ تعلیم ہی وہ بنیادی ہتھیار ہے جو ہمارے معاشرہ کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ۔ میری طالب علموں سے گذارش ہے کہ وہ کھلے دل اور محنت کی لگن سے اپنی تعلیم کی طرف توجہ دیں ۔ مولانا عبدالرشید اویسی نے اپنی ایمان افروز تقریر میں کہا کہ سیرت نبوی ہر مسلمان کے لیے مشعل راہ ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج بھی ہم نے اپنے نبی حضرت محمد ۖ کی تعلیمات کو صحیح معنوں میں اپنا کر قوموں کی برادری میں اپنا وقار دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں یونیورسٹی آف گجرات کے طالب علموں کی والہانہ شیفتگی دیکھ کر مجھے از حد خوشی ہوئی ہے ۔ حیاتین کوئز سوسائٹی کے فنانس سیکرٹری احسن افضل نے سوسائٹی کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ اس کوئز مقابلہ کا مقصد طلباء و طالبات میں سیرت نبویۖ سے محبت اور رمضان المبارک کے احترام کے جذبہ کو ابھارنا ہے ۔ اس کوئز مقابلہ کے موضوعات رمضان المبارک، قرآن کریم اور سیرت نبویۖ تھے۔ مقابلہ میں شعبہ اسلامیات، کمپیوٹر سائنسز، ریاضی اور مختلف شعبہ جات سے تقریباً25 ٹیموں نے شرکت کی ۔ مقابلہ کے ججز میں مولانا عبدالرشید اویسی، ڈاکٹر محمد نواز اور ڈاکٹر زاہد انور شامل تھے۔ شعبہ کیمسٹری کے شہزاد مرتضیٰ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر SSC سید کاشف شاہد نے منصفین کے فرائض سر انجام دیئے۔ پہلا انعام شعبہ اسلامیات کی ٹیم، دوسرا انعام ریاضی و کمپیوٹر سائنسز کی ٹیم جبکہ تیسرا انعام شعبہ کمپیوٹر سائنسز کی ٹیم نے جیتا ۔ تینوں جیتنے والی ٹیموں کے طالب علموں کو سرٹیفیکیٹس، کتابوں اور شیلڈوں سے نوازا گیا۔ جبکہ باقی تمام ٹیموں کو شرکتی سرٹیفیکیٹ دیئے گئے۔ اس کوئز مقابلہ کے شرکاء میں رجسٹرار UOG ڈاکٹر طاہر عقیل، یونیورسٹی آف گجرات کے ڈائریکٹران، فیکلٹی ممبران، مختلف شعبہ جات کے صدور اور طلباء و طالبات کی ایک بھاری تعداد شامل تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسٹی آف گجرات کے نواز شریف میڈیکل کالج کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی مہم فعال
گجرات ( جی پی آئی)یونیورسٹی آف گجرات کے نواز شریف میڈیکل کالج کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی مہم فعال۔ جامعہ گجرات کے حافظ حیات کیمپس اور شہر میں واقع چار رکن کالجوں میں اساتذہ اور طالبعلموں کی خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ جامعہ گجرات اور NSMC کی مشترکہ اینٹی ڈینگی مہم کی مرکزی کمیٹی کے چیئر مین پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج ڈاکٹر سجاد حسین کی سربراہی میں کمیٹی کا خصوصی اجلاس NSMC میں منعقد ہوا۔ فوکل پرسن ڈائریکٹر ایڈمن نواز شریف میڈیکل کالج ڈاکٹر سید طلعت اقبال نے گذشتہ کارگذاری رپورٹ پیش کی اور ڈینگی سے بچائو کی مہم میں مستبقل کے اہداف کا تذکرہ کیا اورتجاویز طلب کیں، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سروسز سنٹر سید شبیر حسین شاہ، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلی کیشنزUOG شیخ عبدالرشید، پروفیسر طاہر اقبال، پرنسپل جی ٹی روڈ کالج پروفیسر نصر اﷲ باجوہ، پرنسپل فاطمہ جناح کالج پروفیسر ساجدہ ناہید، پرنسپل UOG کالج برائے خواتین مرغزار کالونی وپرنسپل UOG کالج برائے خواتین ریلوے روڈ نے ڈینگی آگاہی مہم کو مزید موثر، فعال اور ثمر آور بنانے کے لیے جامع تجاویز دیں، ڈاکٹر سجاد حسین پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج نے کہا کہ یہ ہمارا اجتماعی فریضہ ہے کہ ہم سماج کو صحت مند رکھنے کے لیے مدنی شعور اور شہری ذمہ داریوں کا بھرپور مظاہرہ کریں اور اس آفت سے بچائو کے لیے آگاہی مہم میں بھرپور کردار ادا کریں۔ جامعہ گجرات اور NSMC اس حوالے سے قومی فریضے کی ادائیگی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید عظمت حسین شاہ آف بیووالی نے میاں عبدالرشید پگانوالہ کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا
گجرات(جی پی آئی) پالستان مسلم لیگ(ق)ضلع گجرات کے قائم مقام صدر فخرسادات سید عظمت حسین شاہ (آف بیووالی )نے سابق ایم پی اے میاں عبدالرشید پگانوالہ کی ناگہانی وفات پر دلی دکھ اورصدمے کا اظہار کیا ہے،انہوں نے مرحوم کے بیٹوں ڈاکٹر فیصل رشید پگانوالہ،ڈاکٹر بلال ر شید پگانوالہ،سے اظہار افسوس کیا ہے، اور کہا ہے کہ میاں عبدالرشید پگانوالہ نے اپنی ساری زندگی دکھی انسانیت کی خدمت میں گذاری وہ بلا شبہ غریبوں کے لیے ایک مسیحا تھے، انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پورا نہ ہو سکے گا۔عظمت حسین سید نے مزید کہا کہ مرحوم کی سماجی خدمات کسی سے بھی پوشیدہ نہیں تھیں انجمن بہبود مزیضاں کو انہوں نے فعال رکھا اب انکی وفات کے بعد مرحوم کے مشن کو ہم سب کو مل کر آگے چلانا ہو گا تاکہ خدمت خلق کا جو مشن میاںعبدالرشید پگانوالہ نے شروع کر رکھا تھا وہ اسی طرح آگے چلتا رہے،۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ کے بعدضلعی انتظامیہ نے تما م محکموں کو الرٹ کر دیا گیا
گجرات(جی پی آئی)دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ کے بعدضلعی انتظامیہ نے تما م محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے،ڈی سی او کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فلڈ ریلیف آفیسر موقع پر پہنچ گئے ہیں ،محکمہ صحت، فوڈ، لائیو سٹاک اور سینی ٹیشن سمیت تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہباز پور سیکٹر کے لئے بلا تاخیر گورنمنٹ سکول محمود آباد میں اپنے مراکز(کلسٹر) قائم کر دیں ۔دوسری طرف ہنگامی حالات کی صورت میں متاثرین کے انخلاء اور امداد کے لئے پاک فوج سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ فلڈ ریلیف آفیسر چوہدری عمر فاروق وڑائچ نے بتایا کہ اس وقت دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے اور ڈائون سٹریم میں شہباز پور کے قریب سے 1لاکھ 30ہزار کیوسک پانی کا ریلا گذر رہا ہے جبکہ رات بارہ بجے تک پانی کی سطح میں مزید اضافہ کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلابی صورت حال کی وجہ سے شہباز پور ، سرخ پور، چوپالہ، ماڑی کھوکھر، بہلول پور، اور بھبمبر نالہ کے ارد گرد علاقہ جات کو سیلابی پانی سے خطرات لاحق ہیں اورشہباز پور کے قریب زمین کا کٹائو بھی جاری ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ تاحال پانی دریا کے کناروں کے اندر بہہ رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ فلڈ ریلیف آفیسر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اس صورت حال میں پوری طرح الرٹ ہے اورضلع کو 16سیکٹرز میں تقسیم کیا جا چکا ہے اور محکمہ صحت، لائیو سٹاک، فوڈ، سینی ٹیشن سمیت تمام محکموں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ شہباز پور سیکٹر کے لئے گورنمنٹ ہائی سکول محمود آباد میں اپنے امدادی مراکز قائم کر دیں جبکہ دیگر حساس علاقوں میں بھی امدادی مراکز قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے تاکہ اگر پانی قریبی علاقوں میں داخل ہو تو مکینوں کو فی الفور وہاں منتقل کیا جا سکے۔ چوہدری عمر فاروق نے بتایا کہ پاک فوج کو ابھی طلب نہیں کیا گیا تاہم ان سے الرٹ رہنے کی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ پہلے ہی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیا ر ہے، حالات کی 24گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ سیلاب کی صورت میں متاثرین کے انخلاء اور امداد کے انتظامات بھی مکمل کئے جاچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کی
گجرات (جی پی آئی)DPOگجرات کی ہدائیت پر گجرات پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1عدد رائفل 244بور ،3عدد رائفل 12بور ،2عدد پسٹل 30بور معہ77ضرب روند اور 1عدد خنجر برآمد کرکے 7ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تھانہ صدر جلالپورجٹاں پولیس کو بذریعہ مخبر اطلاع ملی کہ موضع کریم داد میں 2متحارب گروپ جن کے درمیان قبل ازیں بھی مقدمہ بازی و کشیدگی پائی جاتی ہے۔اسلحہ آتشیں سے لیس ہو کر بیٹھے ہو ئے ہیں ۔جس پر فوری ریڈ کرکے مسلح ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔(١) ملزم محمد اختر ولد محمد عنائت قوم گجر سکنہ کریم دادسے رائفل 244بور معہ 20روند (٢)ملزم فیصل اقبال ولد محمد اقبال قوم گجر سکنہ کریم داد سے رائفل رپیٹر 12بور معہ 2عدد میگزین 18روند(٣)ملزم محمد زمان ولد محمد اشرف قوم گجر سکنہ کریم داد سے رائفل پمپ ایکشن معہ 25روند (٤) ملزم ناظم ولد رحمت خاں قوم گجر سکنہ سراں سے رائفل 12بور (٥)ملزم محمد عنائت ولد راجے خاں قوم گجر سکنہ کریم داد سے پسٹل30بور معہ 2عدد میگزین 14روندتھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے دوران گشت ملزم نوید اقبال ولد ظفر اقبال سکنہ دھوریہ سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔تھانہ سٹی جلالپورجٹاں پولیس نے مقدمہ ڈکیتی کے ملزم محمد یاسین ولد احمد خا ن قوم پٹھان سکنہ محلہ دوھدھاری جلالپورجٹاں سے 1عدد خنجر برآمد کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحرائے مدینہ میلاد کمیٹی کے ممبران کے اعزاز میں تکلف افطار ڈنر دیا
گجرات (جی پی آئی ) صحرائے مدینہ میلاد کمیٹی کے ممبران کے اعزاز میں ممتاز عالم دین اور منتظم اعلیٰ صحرائے مدینہ میلاد کمیٹی صاحبزادہ قاری عامر رضوان قادری نے اپنے آستانہ عالیہ پر پرتکلف افطار ڈنر دیا ،مہمان خصوصی ممتاز قاری قرآن حافظ قاری محسن رضا قادری آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف تھے اس موقع پر حاجی غلام نبی گل ،چوہدری سہیل اجمل گل ،چوہدری شعیب عمران ،حافظ راحیل سہیل گل ،چوہدری انضمام الحق ( گندرہ ) چوہدری نعمان الحق ( گندرہ ) ،چوہدری فیضان الحق ( گندرہ ) ،چوہدری حیدر علی گل ،قاری احمد رضا گل ،چوہدری اکبر علی ،ڈاکٹر محمد زمان رفیع طاری ،ڈاکٹر شیخ ثوبان ،عثمان اکرم سیٹھی ،عثمان شہزاد مناگ ،چوہدری بابر ہارون ،چوہدری جہانگیر عادل ،ارسلان یوسف اور دیگر نے شرکت کی چوہدری حماد علی گل ،چوہدری نبیل رضا گل اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اتوار کو کچہری چوک سے جی ٹی ایس چوک تک نکالی گئی :سید عاطف نقوی
گجرات ( جی پی آئی ) مجلس وحدت مسلمین ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری علامہ سید عاطف نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو کچہری چوک سے جی ٹی ایس چوک تک نکالی گئی لبیک یا زینب احتجاجی ریلی مجلس وحدت مسلمین اور ماتمی سنگتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم فدایان ناموس آل رسول ۖ کے زیر اہتمام نکالی گئی اس میں ضلع بھر کی ماتمی سنگتوں کے علاوہ عزاداران امام حسین نے بھر پور شرکت کی انہوں نے اس خبر کی بھی سختی سے تردید کی مجلس وحدت مسلمین ضلع گجرات نے کسی ادارہ کی شرکت کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ کے معزز اراکین اس ریلی کا حصہ تھے پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ سٹی جنرل سیکرٹری علامہ ضیغم عباس بھٹی اور سید علی رضابھی موجود تھے مجلس وحدت مسلمین اور فدایان آل رسول ۖ کی ان تمام ماتمی دستوں اور مذہبی تنظیموں کی شکر گزار ہے جنہوں نے اس ریلی میں بھر پور شرکت کی۔