گجرات کی خبریں 4/11/2013
Posted on December 5, 2013 By Majid Khan گجرات
گجرات(جی پی آئی) اسلام کی ترویج و اشاعت اور استحکام پاکستان کیلئے مشترکہ جدوجہد کرینگے
گجرات(جی پی آئی) اسلام کی ترویج و اشاعت اور استحکام پاکستان کیلئے مشترکہ جدوجہد کرینگے، چیئر مین نور ٹی وی اور سجادہ نشین نیریاں شریف پیر علاؤالدین صدیقی کے دورہ نیک آباد کے موقع امیر عالمی تنظیم اہلسنت پیر محمد افضل قادری سجادہ نشین نیک آباد کا اعلان۔ اس سے قبل سجادہ نشین نیریاں شریف کی آمد پر ان کا پرجوش استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر علاؤ الدین صدیقی نے کہا کہ نیک آباد کا دینی روحانی مثالی ماحول اور شاندار نظم ونسق دیکھ کر جذبے جواں ہوگئے ہیں، اسلامی یونیورسٹی کا جو خواب دیکھا تھا آج اس کی تعبیر دیکھ رہا ہوں، یہاں پر جو دینی کام ہورہا ہے اس پر پاکستان کو فخر ہے، پیر محمد افضل قادری صالح اور مرد حق ہیں، ان کو، انکے بھائیوں اور پیر عثمان قادری واحباب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سجادہ نشین نیک آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ۖ کی محبت کے بغیر زندگی ادھوری ہے، ایمان کے بعد ہر چیز سے مقدم حضور کی محبت ہے۔ انہوں نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پیر علاؤ الدین صدیقی کو اندرون ملک وبیرون ملک ان گنت دینی وملی خدمات انجام دینے پر ان کے کردار کو خوب سراہا۔ اس موقع پر مفتی محمد معروف سبحانی، پیر محمد عثمان افضل قادری، علامہ ساجد القادری، صاحبزادہ عبد اللہ جیلانی، الحاج اسلم جنجوعہ، علامہ راشد تنویر قادری، علامہ ابوتراب بلوچ، مولانا شاہد چشتی، علامہ تلاوت خان، مولانا محمد افضل، قاری خالد قادری، مولانا مختار سعیدی، قاری ناصر، شبیر حسین ساہی، الیاس زکی، مصطفی کمال بھی موجود تھے۔ آخر میں سجادہ نشین نیریاں شریف نے مزارات خواجگان نیک آباد پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور قادریہ عالمیہ یونیورسٹی طالبات کا وزٹ کیا اور اسے پاکستان میں طالبات کا سب سے بڑا دینی ادارہ قرار دیا، اور اسکی 357شاخوں کی کارکردگی کی تعریف کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی
گجرات(جی پی آئی) پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے10پولنگ بوتھ پر مشتمل کا ل سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے جیل کی سالانہ انسپکشن کے موقع پر کا ل سنٹر کا افتتاح کیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل امتیاز احمد بھلی او ر دیگر جیل افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر ڈسٹرکٹ جیل کی سالانہ انسپکشن کے لئے پہنچے جہاں انہیں جیل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر انہوںنے جیل میں سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود کے تعاون سے مکمل کئے جانے والے کال سنٹر کا افتتاح کیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل امتیاز احمد بھلی نے آئی جی کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ کال سنٹر میں دس کال بوتھ ہیں جہاں قیدیوں اور حوالاتیوں کو ترتیب سے اپنے اہلخانہ سے رابطہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق صوبے کی تمام جیلوں میں کال سنٹر قائم کئے جارہے ہیں تاکہ قیدیوں کو انکے اہلخانہ سے رابطہ کی سہولت فراہم کی جاسکے ۔ آئی جی نے بعدا زاں ڈسٹرکٹ جیل کا تفصیلی دورہ کیا اور قیدیوں سے انکے مسائل دریافت کئے۔ انہوں نے جیل ہسپتال میں زیر علاج قیدیوں کی عیادت بھی کی اور جیل افسران کو ہدایت کی کہ زیر علاج قیدیوں کوعلاج معالجہ کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوںنے جیل میں انتظامات و انصرام پر مکمل اطمینان اور تسلی کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں لاکھوں روپے سے پی سی او بوتھ بنوا دئیے گئے
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت ملک شہباز اعوان آف پاک ایڈ و صدر ایڈوائرٹائزمنٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ گجرات کے تعاون سے ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں لاکھوں روپے سے پی سی او بوتھ بنوا دئیے گئے ، آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نے اپنے دست مبارک سے ان پی سی او بوتھوں کا افتتاح کیا ، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ملک شہباز اعوان نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کیلئے فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہیں ، تا کہ عوام کو سہولت مل سکے ، انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف ڈسٹرکٹ جیل گجرات بلکہ خدمت دیگر محکموں میں بھی تعاون کرتے ہیں ، تا کہ عوام کو سہولت مل سکے ، جیل میں پی سی او بننے سے قیدیوں کو سہولت ملے گی اور وہ اپنے گھروں میں رابطہ کر سکیں گے ، اس سے موبائل کا غیر قانونی استعمال بھی رک جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید علی ناصر رضوی اور ڈی ایس پی سٹی سید مصطفی گیلانی کو زبر دست خراج تحسی
گجرات( جی پی آئی) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر نے سٹی سرکل گجرات میں ایک ہفتہ کے دوران چھ ڈکیت گینگ گرفتار کرنے پر ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی اور ڈی ایس پی سٹی سید مصطفی گیلانی کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ گجرات کے پولیس افسران نے اپنی جان کی پروا کئے بغیر ہمیشہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کی ہے ایک ہفتہ کے دوران ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ہم ڈی پی او سید علی ناصر رضوی ، ڈی ایس پی سٹی سید مصطفی گیلانی ، ایس ایچ او اے ڈویژن راجہ فخر بشیر ، ایس ایچ او لاری اڈا انسپکٹر یوسف تارڑ ، ایس ایچ او سول لائن میاں توصیف احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں محرم الحرام کے دوران ضلع گجرات میں مکمل امن و امان رہا اور مجموعی طور پر کوئی نا خوشگوار واقع پیش نہ آیا ہے ہم ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کو یقین دلاتے ہیں کہ ضلع کے امن میں مصالحتی کمیٹیا ں اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہیں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ایکسپریس نیوز کے دفتر پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں
گجرات( جی پی آئی) کراچی ایکسپریس نیوز کے دفتر پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں چوہدری عمر گجر۔ غنڈہ گرد عناصر اپنی مذموم حرکات سے ملک میں انار کی پھیلانا چاہتے ہیں حکومت غنڈہ گرد عناصر کو فوری کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ آئندہ کوئی عمل ایسا نہ ہو سکے اس طرح کے اقدامات سے میڈیا کی آزادی کو سلب نہیں کیا جا سکتا چوہدری عمر گجر نے کہا کہ غنڈہ گردی مذموم حرکات سے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں اور دہشت گردی پھیلا کر ملک کا امن و امان تباہ و برباد کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ہم میڈیا کے ساتھ ہیں اور کراچی میں ایکسپریس نیوز کے دفتر میں ہونے والے وقوعہ شدید مذمت کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الخدمت ایمبولینس سروس کی ماہانہ میٹنگ دُکھی انسانیت کی خدمت ہمارے منشور کا خاصہ ہے :محمد بابر
گجرات (جی پی آئی) الخدمت ایمبولینس سروس کی ماہانہ میٹنگ دُکھی انسانیت کی خدمت ہمارے منشور کا خاصہ ہے :محمد بابرکے مطابق گزشتہ دن بدھ کے روز الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی دفتر میں الخدمت ایمبولینس سروس کی میٹنگ کا انقعاد کیا گیا ۔جس میں ضلع بھر کے تمام الخدمت ایمبولینس ڈرایئور حضرات اور ضلعی دفتر کے افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے محمد بابرپروگرام مینجر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات نے الخدمت ایمبولینس سروس کے حصول اور اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالی ۔اُنھوں نے کہا کہ دُکھی انسانیت کی خدمت ہمارے منشور کا خاصہ ہے ،لہٰذا مظلوم لوگوں کی خدمت کو اولین ترجیع دی جائے اور اُن کا ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔میٹنگ میں ڈرائیور حضرات کی استدادِ کار بڑھانے کے حوالے سے ڈرائیور حضرات کو فرسٹ ایڈ،ای۔ سی ۔جی ،ٹریفک قوانین ، ٹریفک سگنلزاکے بارے میںضروری معلومات دی۔ محمد عمران انچارج الخدمت ایمبولینس نے ڈرایئور حضرات کومعلومات دیتے ہوئے کہا کہ ہم کس طرح ایک ذمہ دار شہری اور ذمہ دار ڈرایئور بن سکتے ہیں۔محمد بابرپروگرام مینجر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے تمام ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی سختی سے تنبیع کی۔اُنھوں نے کہا کہ روڈ پربلاوجہ ہوٹر کا استعمال ممنوں ہے۔میٹنگ کے آخری حصے میں تمام ڈرائیور حضرات کو فرسٹ ایڈ،ای۔ سی ۔جی ،ٹریفک قوانین ، ٹریفک سگنلز کے عملی نمونے بھی دکھائے گے۔ اس موقع پہ ڈرائیور حضرات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُنھیں آج بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے جس کو وہ اپنی عملی زندگی میں ضرور اپنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طارق محمود بٹ آف کویت ‘ عامر بٹ آف آسٹریا اور راشد بٹ کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی
گجرات (جی پی آئی)طارق محمود بٹ آف کویت ‘ عامر بٹ آف آسٹریا اور راشد بٹ کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی ۔ پاکستانی کمیونٹی کویت کی ممتاز سماجی شخصیت طارق محمود بٹ ‘ عامر بٹ آف آسٹریا اور راشد بٹ ٹیلر ماسٹر موتی بازار کی والدہ اور ریاض الدین بٹ آف بکر قصاباں کی اہلیہ جو گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں تھیں ۔ ان کی نمازِ جنازہ آج مورخہ 05دسمبر بروز جمعرات بعد از نمازِ عصر چار بجے بھٹیاں والے قبرستان میں ادا کی جائے گی ۔ دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل امتیاز احمد بھلی نے روزنامہ جنگ میں 4دسمبر کو شائع ہونے والی خبر
گجرات(جی پی آئی)سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل امتیاز احمد بھلی نے روزنامہ جنگ میں 4دسمبر کو شائع ہونے والی خبر”ڈسٹرکٹ جیل میں ایک قیدی کی دوسرے قیدی پر فائرنگ” کی خبر کی سختی سے تردید کی ہے او ر کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں اس قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ملزم ذیشان عرف شانی سے موبائل فون برآمد ہوا ہے جس پر اس کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر ادیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت اور ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو سستے داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی
گجرات(جی پی آئی)پنجاب حکومت اور ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو سستے داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لئے تین سستے بازار قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ ان بازاروں میں طلب اور رسد کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ایڈیشنل کلکٹر فاروق رشید کو فوکل پر سن مقرر کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انٹرپرائزز ملک مسعود احمد نے بتایا کہ تحصیل گجرات میں سستا بازار ماڈل بازار باالمقابل جنر ل بس اسٹینڈ قائم کیا گیا ہے جس کافوکل پر سن سپروائز ر ماڈل بازار محمد عارف کو مقرر کیا گے ہے۔ کھاریاں میں سستا بازار نزد گرلز ڈگری کالج کھاریاں بنایا گیا ہے جس کے فوکل پرسن ٹی ایم او کھاریاں شفقت محمود ہیںجبکہ سرائے عالمگیر میں سستا بازار تانگہ اسٹینڈ سروس روڈ پر قائم کیا گیا ہے جسکا فوکل پر سن ٹی ایم اوسرائے عالمگیر اظہر مجید ظفر کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر فاروق رشید ضلعی گجرات کے لئے سستے بازاروں کے فوکل پر سن ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ سستے بازاروں کا مقصد یہاںآنے والے خریداروں کو اشیائے خورد و نوش اوپن مارکیٹ سے سستے داموں فراہم کر نا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے سپرے کئے جانے کی جھوٹی خبر لگوائی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب اورDCOگجرات نوٹس لیں
گجرات (جی پی آئی)گجرات میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے سپرے کئے جانے کی جھوٹی خبر لگوائی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب اورDCOگجرات نوٹس لیں۔ گجرات یونین کونسل56 شہزاد کالونی OPF کیطرف کسی آدمی کو سپرے کرتے نہیں دیکھاگیا اسلیے اس طرح کی بے بنیاد خبریں لگانے والوں کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب اورDCOگجرات سے سینئر صحافی سید طارق حسین شاہ نے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیا صحافی کا کہنا ہے اس کالونی میں ہمارا بھی گھرہے ہم آج تک کسی کو سپرے کرتے نہیں دیکھا یہ لوگ کہاں سپرے کررہے ہیں یہ گورنمنٹ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو مطمن تو نہیں کررہے لیکن کچھ نہ کچھ یہ گجرات کی ٹیک جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔ہم منظور قادر کو کہتے ہیں ہمیں بتائیں شہزاد کالونی میں ان کی ٹیم نے کس گھر کے اندر یا باہر سپرے کیاہے ایسے لگتاہے یہ اخباروں میں سپرے کررہے ہیں تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب اورDCOکو چکمادے سکیں۔ شہزاد کالونی کے رہائشیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے گجرات محکمہ بلدیہ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیاہے یہ یونین کونسل میں ایک ایک دفعہ ہی کردے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سافٹ وئیر کمپنی کے ڈائریکٹر کاشف منظور کی بہترین کارکردگی نے چار چاند لگا دیئے
گجرات ( جی پی آئی )سافٹ وئیر کمپنی کے ڈائریکٹر کاشف منظور کی بہترین کارکردگی نے چار چاند لگا دیئے۔گزشتہ روز شعبہ انٹرنیٹ کے کافی معززین نے جو اس شعبہ سے تعلق رکھتے ہیں اپنی دلی امنگوں سے اپنے اپنے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور کہا کہ آپ نے جو سافٹ وئیر کمپنی کا کام شروع کیاہے یا دیگر معززین کو اپنی انفارمیشن دے رہے ہیں اور اپنی کارکردگی کا لوہا منوارہے ہیں اس پر ہم آپکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں آپ سے جو لوگ فائدہ بھی اُٹھارہے ہیں ایک نہ بھولنے والی داستان کے مترادف ہے عام لوگوں کو تو اس سافٹ وئیر کمپنی کے متعلق تو کچھ بھی معلومات نہ تھی جب سے آپ نے یہ دفتر جو جلالپورجٹاں روڈ الکبیر مارٹ میں اسکا افتتاح کیاتھا عام لوگوں کو بھی پتہ چل گیاہے اب آپکی خدمت میں اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے کافی انفارمیشن بھی حاصل کرسکتے ہیں اور فائدہ بھی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com