گجرات کی خبریں 27.05.2013

گجرات (جی پی آئی )موضع وینس کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ضیاء اللہ المعروف فوجی نے اپنی رہائشگاہ پر نو منتخب ایم این اے چوہدری جعفر اقبال آف فتہ بھنڈ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ، اس موقع پر علاقہ بھر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ، چوہدری جعفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں ، اور پہلے کی طرح عوام کی خدمت کر کے عوام کا دل جیتیں گے ، انہوں نے کہا کہ میں علاقہ کی عوام کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوںنے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا ، اور میں علاقہ کی عوام کی امیدوں پر پورا اترئوں گا ، اسلام اور ملک کے خلاف کوئی بھی قدم نہیں اٹھائوں گا ، اور اپنے علاقہ کی عزت میں اضافے کا باعث بنوں گا ، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اس علاقہ کی عوام کیلئے پہلے ہی دانش سکول کا تحفہ دینے کا اعلان کر چکے ہیں ، اور ہم مزید علاقہ کی ترقی کیلئے اقدامات کرینگے اور علاقہ کے عوام نے جس محبت سے ہمیں نوازا ہے ، اس پر ان کی خدمت کر کے ان کا شکریہ ادا کرینگے ، انہوں نے کہا کہ علاقہ کے تمام لوگ ، میرے لیے قابل احترام ہیں ، میں ان کی خدمت کر کے فخر محسوس کروں گا ، چوہدری ضیاء اللہ نے کہا کہ جس انداز میں علاقہ کے عوام نے چوہدری جعفر اقبال کو ووٹ دیا ہے وہ ایک ریکارڈ ہے اور چوہدری جعفر اقبال پہلے کی طرح خدمت کرتے رہینگے ، اس موقع پر الحاج خان ملک آف صابووال ، چوہدری میاں خاں آف شہابدیوال ، چوہدری انور شہابدیوال ، چوہدری جابر شہابدیوال، چوہدری ثناء اللہ شہابدیوال، چوہدری فضل دھول ، چوہدری اسلم دھول ، چوہدری عامر دھول ، چوہدری ماجد دھول ، چوہدری کرامت دھول ، چوہدری شمشیر آف دیتووال ، بابا سردار دیتووال ، چوہدری اقبال دیتووال ، چوہدری اصغر دیتووال ، چوہدری بہادر دیتووال ، چوہدری خان بہادر چیچیاں ، چوہدری وقار عادووال ، چوہدری اعظم عادووال ، چوہدری منور حسین وینس ، چوہدری نصر اللہ وینس ، چوہدری سعید وینس ، محمد رضا ، محمد آصف ، آصف فاضل ، چوہدری آصف ، چوہدری سجاد میراں ، چوہدری ممتاز ، چوہدری علی حیدر ، چوہدری مختار ، چوہدری حیدر افضل ، چوہدری ریاض ، چوہدری طارق ، چوہدری تصدق ، چوہدری سرور ، چوہدری حسنات ، چوہدری اصغر ، چوہدری قیصر ، چوہدری یاسر ، چوہدری عرفان ، چوہدری اکبر ، چوہدری افضل ، چوہدری انور ، چوہدری ارشد ، چوہدری شہباز ، محمد حسین بھٹی ، سید دلاور شاہ ، پیر سردار شاہ ، چوہدری شبیر و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ، حاضرین کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی ‘ محترمہ مریم نواز ‘ حمزہ شہباز شریف آج گجرات کے ایک روزہ دورے پر پہنچیں گے
گجرات (جی پی آئی )نگران وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی ‘ محترمہ مریم نواز ‘ حمزہ شہباز شریف آج گجرات کے ایک روزہ دورے پر پہنچیں گے وہ سانحہ منگوال میں شہید ہونیوالے 16بچوں سمیت ایک خاتون ٹیچر کی ہلاکت پر ورثاء کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے کے علاوہ انہیں پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیک بھی دیں گے بعد ازاں وہ گیارہ بجے ضلع کونسل ہال میں پریس کانفرس سے خطاب کرینگے اس موقع پر صحافیوں کو خصوصی پاس جاری کر دیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر گجرات پریس کلب سید وقارگیلانی نے گجرات پریس کلب کے جنرل ہائوس کے اجلاس میں تفریحی دورہ
گجرات(جی پی آئی) صدر گجرات پریس کلب سید وقارگیلانی نے گجرات پریس کلب کے جنرل ہائوس کے اجلاس میں تفریحی دورہ، ممبر شپ اور ممبران کی فلاح وبہبود کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا سید وقار گیلانی نے کہا کہ 28مئی شام سات بجے تک تفریحی دورہ کے خواہشمند امیدواران اپنا نام صدر گجرات پریس کلب کو درج کروادیں تین روزہ دورہ وادی کلام اور سوات کے علاقہ جات میں ہو گا ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو رہائش اور ٹرانسپورٹ کا اہتمام کریگی ممبر شپ کے حوالے سے صدر گجرات پریس کلب نے اعلان کیا کہ ممبر شپ کے لیے مجلس عاملہ فیصلہ کریگی ہم جلد مجلس عاملہ کا اجلاس بلا کر درخواستوں پر غور کرینگے اور 25جولائی تک ممبر شپ کا فیصلہ کر دیا جائیگا ورکنگ جنرنلسٹس کو ترجیحاً ممبر شپ دی جائے انہوں نے گجرات پریس کلب کی تزئین و آرائش کے حوالے سے کہا کہ سابقہ کابینہ نے پریس کلب میں پینٹ اور کرسیوں کی مرمت و غیرہ کا کام بہترین طریقہ سے سرانجام دیا یوٹیلٹی بلوں اور ملازمین کی تنخواہوں کے علاوہ کوئی اضافی اخراجات نہیں ہیں ممبران کی فلاح وبہبود خصوصاً سفید پوش ممبران کے لیے گجرات پریس کلب کے پلیٹ فارم سے ان کی امداد اور فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کئے جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پریس کلب کے جنرل ہائوس کا باضابطہ اجلاس صدر سید وقار گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا
گجرات( جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے جنرل ہائوس کا باضابطہ اجلاس صدر سید وقار گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا سٹیج سیکرٹری کے فرائض جوائنٹ سیکرٹری عامر چوہدری نے سرانجام دئیے نوجوان صحافی احسان اللہ اعظم نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا نعت رسول مقبول ڈاکٹر رز اق احمد غفاری نے پڑھی، اجلاس میں پریس کلب کے ممبران ان کے عزیز واقارب کی وفات اور سانحہ منگووال کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس میں سینئر نائب صدر مرزا منیر حسین، نائب صدر امجد فاروق، سیکرٹری فنانس ذیشان ذوالفقار، سیکرٹری اطلاعات ونشریات تجمل منیر، سیکرٹری تقریبات رانا نذیر ، سید عرفان جعفری، محمود اختر محمود، ظہیر مرزا، محبوب عالم، ارشد علی، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، محمد ارشد بٹ ، محمد زمان احسان اللہ اعظم، سجاد حیدر ناز، جاوید بٹ، زاہد محمود، فیاض حسین بٹ، دائود شفیع، حفیظ کھوکھر، توصیف احمد ڈار، شامی کٹھانہ ، اسلم بٹ، ظہیر عباس ملک، صہیب سرور، ، عرفان حفیظ کھرکھر، شفقت علی سمیت دیگر ممبران گجرات پریس کلب نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں سابقہ کارروائی پڑھ کر سنائی گئی جس کی تمام ممبران نے توثیق کی اجلاس میں تفریحی دورہ، ممبر شپ اور گجرات پریس کلب کی تزئین و آرائش کے بارے ممبران سے آراء لی گئیں ارشد بٹ نے کہا کہ تفریحی دورہ تین دن کا ہونا چاہیے ٹھنڈے اور خوبصورت علاقہ کا انتخاب کیا جائے ممبرسازی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سابقہ درخواستوں پر عملدرآمد کرایا جائے تاکہ وہ دوست جو ورکنگ جرنلسٹس ہیں وہ پریس کلب کے اندر آکر خدمات سرانجام دے سکیں محمود اختر محمود نے کہا کہ تفریحی کا فیصلہ خوش آئند ہے سابقہ روایت کو برقرار رکھا گیا ہے ممبر شپ کے لیے جو درخواستیں آئی ہیں ان پر عملدرآمد کروایا جائے اور مزید درخواستیں موصول کی جائیں پریس کلب کی تعمیروترقی کے لیے جو ذمہ داری سونپی جائے گی اس پرپورا اتریں گے ارشد علی نے کہا کہ جو ممبران کام نہیں کرتے اور نان پروفیشنل ممبران کو ڈس ممبر کیا جائے تفریحی دو رہ کیا جانا چاہیے نواز ش علی نوازش نے کہا کہ ٹھنڈے علاقہ جات کا غان وغیرہ کا دورہ کیا جائے ممبرشپ کے حوالے سے کہا کہ سابقہ درخواستوں پر غور کیا جائے پہلی درخواستوں پر ممبر شپ دی جائے پھر دوسری لی جائیں گجرات پریس کلب کی تعمیروترقی کے لیے کوئی کام نظر نہیں آرہا ظہیر مرزا نے کہا کہ تفریحی دورہ پر فضاء مقام پر ہو فنڈ رئزنگ نہیں ہونی چاہیے دورہ کے تمام اخراجات پریس کلب برداشت کرے اور دورہ جون کے پہلے ہفتے میںہونا چاہیے ممبرشپ کے لیے سابقہ درخواستوں پر غور کیا جائے تعمیروترقی کے لیے ہر ذمہ داری نبھانے کے لیے حاضر ہیں امجد فاروق نے کہا کہ تفریحی دورہ تین دن سے زیادہ ہونا چاہیے ممبر شپ کے لیے دوستوں کو موقع دیا جائے نئی ممبر شپ کے لیے دوستوں کو موقع دیا جائے جو دوست رہ گئے ہیں وہ درخواستیں جمع کرائیں زاہد محمود نے کہا کہ تفریحی دورہ کا فیصلہ خوش آئند ہے نئی درخواستیں نہیں لینی چاہیں سابقہ درخواستوں پر عملدرآمد کرایا جائے ،احسان اللہ اعظم نے کہا کہ تفریحی دورہ کے لیے کالام وسوات کے علاقہ جات ٹھیک رہینگے جاوید بٹ نے کہا کہ پہلی درخواستوں پر عملدرآمد کروایا جائے فیاض بٹ نے کہا کہ جن کا صحافت میں فعال کردار ہے ان کو ممبر شپ دی جائے مالی حالات سے کمزور ممبران کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کئے جائیں ماہانہ اجلاس ہونا چاہیے تاکہ روابط بحال ہوں کابینہ کے ممبران سے تعلق کے فقدان کو دور کیا جائے ڈاکٹر رزاق غفاری نے کہا کہ تفریحی دورہ کے اخراجات پریس کلب برداشت کرے ممبران پر اخراجات کا بوجھ نہ ڈالا جائے ممبران کی فلاح وبہبود کے لیے گروپ انشورنس کرائی جائے سابقہ درخواستوں پر غور کرکے ممبر شپ دی جائے ذیشان ذوالفقار نے کہا کہ اجلاس میں اتنی حاضری بھی خوش آئندہے گجرات پریس کلب میں فنڈ موجود ہیں تواس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں بے دریغ استعمال کیا جائے دورہ کے خواہشمند ساتھیوں کو بھی تھوڑے سے اخراجات برداشت کرنے چاہیے عرفان جعفری نے کہا کہ تفریحی دورہ کے لیے ہو سفر کے لیے نہیں ہونا چاہیے زیادہ دور علاقہ جات کی بجائے نزدیکی دورہ کیاجائے مرزا منیر حسین نے کہا کہ تفریحی دورہ کے لیے اکثریت رائے سے دنوں کا فیصلہ کیا جائے پریس کلب بھی فنڈ دے دورہ کے خواہشمند ممبران بھی برداشت کریں ممبر شپ کے لیے سابقہ درخواستوں پر غور لازمی ہے درخواستوں کو شامل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے DCO، DPOکو ہدایت ، روٹس پر چلنے والی گاڑیوںکے سی این جی سلنڈرز چیک کیے جائے
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد طارق عباسی نے سانحہ منگوال کے حوالے سے ڈی سی او، ڈی پی او اور ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی ہے کہ مختلف روٹس پر چلنے والی تمام گاڑیوںکے سی این جی سلنڈرز کی چیکنگ کی جائے ،او رمستقبل میں سانحہ منگوال جیسے حادثات سے بچنے کے لئے سب سٹینڈرڈ گیس سلنڈرز فی الفور اتارے جائیں۔فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سانحہ منگوال کے فوری بعد جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا تھا اور اس حوالے سے ایک مراسلے کے ذریعے ڈی پی او گجرات سیواقعہ بارے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے ڈی پی او کو ہدایت کی کہ معاملہ کی تحقیقات کی جائیں ، حادثہ کی وجوہات کا پتہ چلایا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے۔ سیشن جج محمد طارق عباسی نے ایک اور مراسلے میں ڈی سی او گجرات کو لکھا کہ رپورٹس کے مطابق مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں میں سب سٹینڈرڈ گیس سلنڈر لگے ہیں اور مجاز اتھارٹی سے انکی ویری فیکیشن بھی نہیں کرائی گئی۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ایسے اقدامات کئے جائیں کہ جن گاڑیوں میں سی این جی گیس سلنڈر لگے ہیںاور مجاز اتھارٹی نے انکے معیاری ہونے کا سرٹیفیکٹ نہیں دیا ایسی گاڑیوں میں سی این جی کی فلنگ نہ ہو سکے۔ انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی کہ روڈ پر چلنے والی ہر گاڑی جس میں سی این جی لگی ہے کی چیکنگ یقینی بنائیں ۔اور رپورٹ پیش کی جائے کہ کتنی گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر معیار کے مطابق ہیں اور کتنی ایسی گاڑیاں ہیں جن کے سلنڈر غیر معیاری ہیں۔ انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی کہ وہ گاڑیوں سے غیر معیاری سلنڈرز کو فی الفور ہٹانے کے لئے اقدامات کریں تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جاسکے جبکہ اس حوالے سے رپورٹ بلاتاخیر انہیں پیش کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے مصروف دن گزارا
گجرات (جی پی آئی ) ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے مصروف دن گزارا’ سانحہ منگووال میں جاں بحق ہونے والوں کے گھر وں پر فاتحہ خوانی کیلئے بھی گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے گزشتہ روز انتہائی مصروف گزارا وہ منگووال میں سکول وین کے المناک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیلئے ان کی رہائشگاہوں پر مسلم لیگ (ن) ضلع گجرات کے دیگر ساتھیوں اراکین اسمبلی کے ساتھ گئے ۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ منگووال میں ننھے معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے ‘ہم اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں اور بہادر ٹیچر کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ (ن)حکومتی ذمہ داریاں سنبھالتی ہے توایسے المناک سانحوں کو روکنے کیلئے ایسے اقدامات کرینگے جس سے انسانی جان زیادہ سے زیادہ محفوظ ہو ۔ انہوں نے کہاکہ اس حادثے کے ذمہ داران کو ضرور کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے ۔ چوہدری شبیر نے کہا کہ اس سانحہ سے ہر آنکھ اشکبار ہے ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ شہداء کے لواحقین کو قیامت کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطاء فرمائے۔بعدازاں ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ چوہدری غلام حیدر دھکڑانوالی کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کے صاحبزادے چوہدری الیاس دھکڑانوالی آف سوئٹزرلینڈ و دیگر اہل خانہ سے اظہارِ افسوس کیا ۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے غوری میڈیکل کمپلیکس کنجاہ کا بھی دورہ کیا جہاں ڈاکٹر عابد و دیگر سٹاف نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔ اور انہیں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں المناک سانحہ پر پوری قوم دکھی ہے:اعجاز چوہدری
گجرات (جی پی آئی )پاکستان تحریک انصاف صوبہ پنجاب کے صدراعجازچوہدری نے کہاہے کہ گجرات میں المناک سانحہ پر پوری قوم دکھی ہے اوراس افسوسناک سانحہ پرجتنادکھ کااظہارکیاجائے کم ہے پندرہ معصوم جانوں اوربہادر سکول ٹیچرکی ہلاکت کے سانحہ سے پوری قوم ہل گئی ہے گجرات میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان سے جتنی ہمدردی کی جائے وہ کم ہے اوردکھ کے ان لمحات میں ڈھارس بندھانازندہ معاشرہ کی علامت ہے اوراسلام کی تعلیم ہے اعجازچوہدری نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں پبلک سیفٹی کے حوالے سے قانون سازی انتہائی کم ہے اورجو ہے اس پر بھی پوری طرح عمل نہیں کیاجاتایہ ایک سائیڈ کے روٹ پر حادثہ پیش آیا جبکہ مین روٹ پر اس طرح کے چلتے پھرتے بم پھررہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں انہوں نے کہاکہ پورا معاشرہ پھرحکومت اورارباب اختیار اس سانحہ کے ذمہ دارہیں پوری دنیا میں سکول وین اوربس کے قوانین اورمینوفیکچرنگ دوسری ٹرانسپورٹ سے مختلف ہوتی ہے اوردوسری ٹرانسپورٹ سے ہنگامی راستے زیادہ ہوتے ہیں انتہائی محفوظ گاڑیاں ہوتی ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے تمام شہروں میں سکول وینوں میں معصوم طلبا و طالبات کھچاکھچ بھرے ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس حادثے کی مکمل غیرجانبدارانہ انکوائری کرائی جائے تحریک انصاف کوشش کررہی ہے کہ گیارہ مئی کو ہونیوالے عام انتخابات پر عوام کااعتماد قائم رہے اورجو مینڈیٹ چوری کیاگیا ہے اس کاازالہ ہو انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کامقصد مطلب حکومت نہیں بلکہ دھاندلی کے خلاف آزادانہ تحقیقات کامطالبہ ہم اس لئے کررہے ہیں کہ سسٹم پر اداروں پر عوام کااعتماد بحال ہوسکے صرف چارحلقوں میں نادرہ کی جانب سے انگوٹھے نشانات کی تصدیق ہوجائے تو عوام کو اصل حقائق معلوم ہوجائیں گے انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب سمیت پورے ملک میں ہرسیٹ پر بھرپورطریقے سے میدان میں اترے گی اورپوری قوت سے ضمنی الیکشن لڑیں گے نہ صرف اپنی خالی کردہ نشستیں جیتیں گے بلکہ دوسری نشستوں پر بھی کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں میاں محمود بشیرہمارے گروپ کے پارلیمانی لیڈرہیں اورامید ہے کہ وہی قائد حزب اختلاف ہونگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں نے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت نتائج سے مایوس نہیں ہے لیکن عوامی مینڈیٹ چوری کرنیوالوں کو بھی بے نقاب کرناچاہتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سانحہ گجرات کے تحقیقات کے لئے قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے:طارق نجیب نجمی
گجرات (جی پی آئی )وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی کی ہدایت پر سانحہ گجرات کے تحقیقات کے لئے قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے جو ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔ان خیالات کااظہار کمیٹی کے کنوینیر و کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن طارق نجیب نجمی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ایڈیشنل آئی جی گوجرانوالہ ملک خدا بخش اعوان، ڈی سی او آصف بلا ل لودھی، ڈی پی او دار علی خٹک، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، ایس پی ٹریفک گوجرانوالہ چوہدری ذوالفقار، سیکرٹری آر ٹی اے محسن ریاض اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار حسین و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔کمشنر نے بتایا کہ کمیٹی کے ممبران میں ایڈیشنل کمشنر گوجرانوالہ، ٹرانسپورٹ پلانر پنجاب، ایس پی ٹریفک گوجرانوالہ شامل ہیں اور یہ کمیٹی حادثہ کی وجوہات، ذمہ داروں کا تعین اورمستقبل میں ایسے حادثا ت سے بچنے کے لئے اپنی سفارشات دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب اور انتظامیہ کو اس افسوسناک سانحہ پر گہرا رنج ہے اور وہ آئندہ چند روز میں گجرات آکرجاں بحق ہونے والوں کی لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ روپے شدید زخمیوں کو 75ہزار روپے اور معمولی زخمیوں کوفی کس پچیس ہزار روپے معاوضہ ادا کریں گے اور ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سانحہ گجرات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پندرہ ہے جن میں 14طلبہ اور ایک ٹیچر شامل ہے، ۔کمشنر نے کہا کہ ضلع گجرات میں دو ہزار سے زائد ایسی گاڑیوں کی فٹنس کی ویر ی فیکیشن کا حکم دے دیا گیا ہے جو طلبہ کی پک اینڈڈراپ کے لئے استعما ل ہوتی ہیںاس کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے استعمال ہونے والی ایسی گاڑیاں جن میں پٹرول کین میں استعمال ہوتا ہے ان کے خلاف کاروائی کے دوران متعدد گاڑیاں بند کر کے ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کرا دیے گئے ہیںایڈیشنل آئی جی ملک خدا بخش اعوان نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ حادثہ سلنڈر پھٹنے سے نہیں بلکہ گیس سے پٹرول پر گاڑی سوئچ اوور کرنے کے دوران کین میں رکھے پٹرول کو آگ لگنے سے پیش آیا ۔انہوں نے بتایا کہ آئی جی پنجاب اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی ہدایات کے تحت کھلے مقامات پر ڈرموں اور گیلنوں میں رکھ کر پٹرول بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مین اور لوکل روٹس پر ایسی گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیں جو ٹینک کے ذریعے فیول لینے کی بجائے گیلن کے ذریعے فیول لے کر گاڑی چلاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ آئندہ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ چھ کے بجائے تین ماہ کے لئے بنائے جائیں بعد ازاں کمشنر طارق نجیب نجمی، ایڈیشنل آئی جی گوجرانوالہ ملک خدا بخش اعوان اور دیگر افسران نے منگوال کا دورہ کیا ، انہوں نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور کانسٹیبل محمد ریاض کے گھر جاکر اظہار تعزیت کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانحۂ منگوال کے متاثرہ خاندانوںسے تعزیت کے سلسلے میں لیاقت بلوچ، ڈاکٹر وسیم اختر نے گجرات کا دورہ کیا
گجرات(جی پی آئی)سانحۂ منگوال (گجرات) کے متاثرہ خاندانوںسے تعزیت کے سلسلے میںجماعت اسلامی کے پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر نے چاروں دیہات راجیکی، کنگ سہالی،کنگ چنن اور کوٹ گھکہ کا دورہ کیااور فرداً فرداً تمام خاندانوں سے تعزیت کی اور اس جانکاہ سانحہ پر لواحقین کو صبر کی تلقین کی۔اُن کے ہمراہ صوبائی نائب امیراظہر اقبال حسن، جنرل سکریٹری صوبہ پنجاب نذیر احمد جنجوعہ، اسسٹینٹ سیکرٹری صوبہ پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم ،امیر ضلع گجرات ڈاکٹرسید احسان اللہ ، ، ضلعی نائب امیر چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ، ضلعی جنرل سیکرٹری میاں شبیر احمد خاور کے علاوہ جماعت کے متعدد ارکان و کارکنان بھی تھے۔ اس دوران امیر صوبہ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گورنر پنجاب سے ٹیلیفون پر گفتگوکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومتی سطح پر ایسے اقدامات کئے جائیںتاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے حادثے کے ذمہ داران کو کڑی سزائیں دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ جماعت اسلامی کے ان راہنمائوں نے گہر ے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی غلط بخشی اور غیر قانونی کارروائیوں کے باعث ادرارے تباہ ہو کر رہ گئے ہیں۔ چند ٹکوں کے عوض گاڑیوں کا فٹنیس سرٹیفیکیٹ(fittness certificate)حاصل کرنا چندان مشکل نہیں۔ یہ سب کچھ گذشتہ تیس پینتیس سالوں کے اندر حکمران بننے اور رہنے والوں کی کارستانیوں کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے کرپشن اور رشوت ستانی کے کلچر کو فروغ دیا ورنہ اگر قانون کی عملداری ہو تو ایسے حادثات کا راستہ روکا جا سکتا ہے۔جماعت اسلامی کے ان راہنمائوں نے اس سانحہ کی عظیم شہیدہ خاتون ٹیچر سمیعہ نذیر کے کردار کو خاص طور پر سراہا کہ جس نے معصوم بچوں کو بچانے کے لئے اپنی جان کا نذارانہ پیش کردیا۔ ان راہنمائوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قوم کی اس عظیم بیٹی کو حکومتی سطح پر کوئی سول ایوارڈ دیا جائے جو دیگر لوگوں کو ایثار و قربانی پر ابھارنے کا باعث بنے۔ انہوں نے اس سانحہ میں جماعت اسلامی کے مقامی زونل امیر چوہدری سجاد احمد وڑائچ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو اتفاق سے مذکورہ شہیدہ کے سگے بھائی اور تین بچوں کے سگے چچا ہیں جنہوں نے حواس کھوئے بغیرنہ صرف ابتدائی امدادی کارروائی میں حصہ لیا اور پھر اپنے عزیزوں کی لاشیں چھوڑکر فوری طور پر زخمی بچوں کو لے کر ہسپتال پہنچے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
”یوم تکبیر مسلمانانِ عالم کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے”:سمیہ نواز
کجرات(جی پی آئی)ایٹمی سرمائے کا حصول قوم کیلئے ایک قابل فخر بات ہے۔28مئی پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہری دن ہے جس پر پاکستانی قوم خدائے بزرگ و برتر کا جتنابھی شکرکرے وہ کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی جمیعت طالبات کی ناظمہ صوبہ پنجاب سمیہ نواز نے اپنے خصوصی بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اغیار کے ارادوں کے پیش نظریہ خوشی ایک اہم اور حساس ذمہ داری میں بدل جاتی ہے۔ پاکستان کا یہ اعزاز اغیار کی آنکھوں میں ہمیشہ کھٹکتارہا ہے۔ ایٹمی پروگرام بند کروانا اور ایٹمی ری ایکٹرز پر کنٹرول کا مطالبہ تا حال جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان ایٹمی طاقت ہے لیکن ڈرون حملے نہیں روک سکتا۔ ایٹمی طاقت ہونے کی باجود ملک کی لگامیں بیرونی طاقتوںکے ہاتھوں میں ہیں ۔ انہوں نے کہا ارباب اقتدار سے مطالبہ کیا کہ ایٹمی قوت ہونے کی حیثیت سے وطن عزیز کی بقاء اور سلامتی و استحکام پر سمجھوتہ نہ کیا جائے۔حالات کا تقاضا ہے کہ ہم کمزوری نہ دکھائیںاور بے باک ، نڈراقدامات سے اپنی ایٹمی طاقت ہونے کا ثبوت دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج کے جدید ترقی یافتہ دور میں دنیا کی آبادی کا بیشتر حصہ ذہنی تنائو کا شکار ہے :ڈاکٹر محمد نظایم الدین
گجرات (جی پی آئی )آج کے جدید ترقی یافتہ دور میں دنیا کی آبادی کا بیشتر حصہ ذہنی تنائو کا شکار ہے ذہنی تنائو ایک سماجی مسئلہ بن چکا ہے اور ماہرین کا فرض ہے کہ وہ اس سماجی مسئلہ کے حل کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کام کریں اور اس کا پائیدار حل تلاش کریںذہنی تنائو کے پیدا ہونے کے اسباب بہت زیادہ ہیںضرورت سے تیز رفتار اور مصروف ذندگی بھی ذہنی تنائو کی ایک وجہ ہے ہم سب خوب سے خوب تر کی دوڑ میں شامل ہو چکے ہیںاور یہ دوڑ ہمارے معاشرہ میںذہنی تنائو اور دبائو کا باعث بن رہی ہیذہنی تنائو کی کئی سطحیں ہیں مثبت بھی اورزیادہ تر منفی ۔مثبت تنائو ہمیں بہتری کی طرف لیکر جاتا ہے جبکہ منفی تنائو ہمیں کئی جسمانی اور نفسیاتی بیماریاں لاحق کرتا ہے ذہنی دبائو کے حل کیلئے سب سے اول اسے سمجھنے کی ضرورت ہے میں وائس چانسلر UOGڈاکٹر محمد نظام الدین جیسی متحرک شخصیت اور شعبہ مینجمنٹ سائنسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے ذہنی تنائواور دبائو جیسے اہم موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا ہے” ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈایئریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر محتار احمد نے یونیورسٹی آف گجرات کے شعبہ مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز کے زیرِ اہتمام ” ذہنی دبائو اور اس کا حل ” کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے رجسٹرار UOGڈاکٹر طاہر عقیل نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کیا کہ ذہنی دبائو دورِ حاضر کی سب سے مہلک بیماری ہے کیونکہ دوسری بہت سی بیماریاں ذہنی تنائو کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ذہنی تنائواس وقت پیداہوتا ہے جب ہم اپنی پہنچ سے باہر کی چیزوں کے حصول کی کوشش کرتے ہیں ۔ جب ہماری کوشش یہ ہو گی کہ تمام دنیا ہمارے خیالات و نظریات کے مطابق چلے تو بہت زیادہ مسائل پیدا ہو جاتے ہیں ۔ اگر ہم زندگی کے متعلق متوازن نکتہ نظر اختیار کر لیں تو شاید ہم بہتری کی جانب گامزن ہو سکیں ۔ ڈائریکٹر سوشل سائنسز ڈاکٹر فریش اﷲ یوسفزئی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ذہنی تنائو سے چھٹکارا اسی وقت ہو سکتا ہے جب آپ کے قول و فعل میں تضاد ختم ہو جائے ۔ آج ہمارے معاشرہ میں اسٹیٹس حاصل کرنے کا جنون لوگوں کو ذہنی تنائو و دبائو کا شکار کر رہا ہے ۔ سیمینار کے آغاز میں ذہنی تنائو سے متعلق ایک ویڈیو دکھائی گئی ۔ بٹ ہسپتال و نیوروسرجیکل کمپلیکس گجرات کے نیورو سرجن ڈاکٹر اسعد محمود بٹ نے ”ذہنی دبائو اور اسکے نتائج و حل” بارے اپنے لیکچر میں کہا کہ ذہنی تنائو کی کئی اقسام ہیں۔ مثبت ذہنی تنائو ہماری صحت اور کارکردگی کے لیے بہتر ہے۔ مگر منفی ذہنی تنائو ہمیں ڈپریشن اور عدم تحفظ میں مبتلا کرتا ہے ۔ انسانوں میں یہ کئی طرح کی بیماریاں پیدا کرتا ہے ۔ ذہنی تنائو اس وقت ہمارے معاشرہ کا بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے ۔ ذہنی تنائو پیدا کرنے والے اسباب بہت سارے ہیں ۔ ان میں سے کئی اجتماعی اور کئی داخلی ہیں۔ دورِ حاضر کی ایجادات مثلاً موبائل فون، لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ کا بے جا اور بے تحاشا استعمال بھی ذہنی تنائو پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ جب آپ ذہنی تنائو کا شکار ہو جائیں تو اس کا حل خود سے مکالمہ، زندگی بارے مثبت رجحانات پیدا کرنا اور اپنی عادتیں بدلنا ہے ۔ اپنی زندگی میں توازن پیدا کرنا ذہنی تنائو کا سب سے بڑا حل ہے ۔ بطور مسلمان میرا آپ کو مشورہ ہے کہ پریشانی اور ذہنی دبائو کی حالت میں اﷲ سے لو لگائیں اور اس سے مدد مانگیں۔ شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم صفان نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک جائزہ کے مطابق دنیا میں اسی فیصد بیماریاں ذہنی تنائو کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں ۔ اس لیے بہت ضروری ہے کہ ذہنی تنائو سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقوں سے آگاہی حاصل کی جائے ۔ ذہنی تنائو پر قابو پانا بہت ضروری ہے ۔ ذہنی تنائو کا علاج کرنے کی بجائے ذہنی تنائو سے بچنے کی تدبیروں پر توجہ دی جانا چاہیے۔ اس بارے میں ہمارا دین اسلام بھی ہمیں کئی کارگر باتیں بتاتا ہے۔ NSMC کے اسسٹنٹ پروفیسر سرجری ڈاکٹر عابد نذیر نے اپنے لیکچر میں کہا کہ ہماری معاشرتی اقدار ذہنی تنائوکا ایک بڑا سبب ہیں ۔ ذہنی تنائو دور حاضرہ کی جدید زندگی کو مجروح کر رہا ہے ۔ ذہنی تنائو کا مسئلہ عالمگیر حیثیت اختیار کر گیا ہے ۔ ذہنی تنائو ایک قابل علاج بیماری ہے ۔ اس کا سب سے بڑا علاج یہی ہے کہ انسان تھوڑا وقت اپنے آپ کے لیے نکال کر اپنی طاقتوں اور کمزوریوں کا ادراک کرے۔ اپنی کمیوں کا تنقیدی جائزہ لیکر انہیں دور کرے ۔ اپنی زندگی میں ترتیب پیدا کرے ۔ ڈیسنٹ فرنشرز کے ڈائریکٹر مرزا زاہد فیاض نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فیکٹری، کارخانہ اور ادارہ میں بہت سے لوگ مل کر ایک جگہ کام کر رہے ہوتے ہیں ۔ جہاں بھی بہت زیادہ لوگ ایک جگہ پر اکٹھا ہونگے تو ان کے باہمی روابط کی وجہ سے ان کے لیے ذہنی دبائو یا تنائو کا شکار ہو جانا ایک لازمی امر ہے ۔ کارخانہ دار اور اسکے ملازمین کے درمیان اچھے روابط ذہنی تنائو کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔ سیمینار کے آخر میںشعبہ کی استاد ڈاکٹر تقدس بشیر اور مس ماریہ حسن نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل نے اس سیمینار کے انعقاد کے سلسلہ میں ڈاکٹر تقدس بشیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ سیمینار کی نظامت کے فرائض ہاجرہ خالد اور بصیر احمد نے ادا کیے۔ سیمینار کا آغاز حافظ نقاش سعید کی تلاوت کلام پاک اور ترجمہ سے ہوا ۔ سیمینار کے اختتام پر رجسٹرار UOG ڈاکٹر طاہر عقیل نے تمام مہمان مقررین اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کو UOG شیلڈ سے نوازا۔ سیمینار میں تمام فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جناح پبلک سکول کی ٹیچر مس سمیعہ شہید کو تمغہ شجاعت دیا جائے :ممبران چیمبر آف کامرس
گجرات(جی پی آئی)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عہدیداران اور ممبران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جناح پبلک سکول کی ٹیچر مس سمیعہ شہید کو تمغہ شجاعت دیا جائے اور انکے نام کنجاہ کا گرلز کالج انکے نام سے منسوب کیا جائے ۔یہ قرار داد صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عدنان اقبال مکی نے ہنگامی اجلاس میں پیش کی جس کی ہائوس نے منظوری دی اجلاس میں ایگزیکٹو ممبر روحیل عظمت بٹ، سابق نائب صدر ناصر جاوید بٹ ، ایگزیکٹو ممبر امجد مجید بٹ ، مرزا محمد وقاص ، علی اکرم فاروقی ، امتیاز کوثر ، راجہ طاہر شیر ، میاں اکمل ، مرزا الیاس جرال ، لیاقت زمان اوپل ، وحید الدین ٹانڈہ نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔ صدر گجرات چیمبر عدنان اقبال مکی نے منگووال سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ویگن ڈرائیور سمیت اس سانحہ کے تمام ذمہ داروں کے خلاف انتہائی سخت ایکشن عمل میں لائے، سانحے میں انیس معصوم بچوں اور ایک ٹیچر کی شہادت پر صرف والدین ہی نہیں بلکہ ساری قوم سوگوار اور آئندہ ایسے سانحات کی روک تھام کا مطالبہ کرتی ہے۔اس موقع پر روحیل عظمت بٹ نے کہا کہ ویگن ڈرائیور اور گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے والے اداروں کی بے حسی کی بدولت 19کمسن اور ایک ٹیچر شہید ہوگئے جس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے وہ کم ہے۔ انہوںنے کہا کہ مہذب ممالک میں شہریوں، بالخصوص سکول جانے والے بچوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جاتے ہیں لیکن ہمارے ہاں حکمرانوں کو اپنے ہی پروٹوکول سے فرصت نہیں وہ کسی اور کی حفاظت کیا خاک کریں گے۔ امتیاز کوثر نے کہا کہ گھر سے سکول لیجانے والی ویگنوں اور رکشوں کے مالکان نے ننھے ننھے معصوم بچوں کو جانوروں کی طرح ٹھونس رکھا ہوتا ہے لیکن اس غیرانسانی فعل کا کوئی نوٹس لینا گوارا نہیں کرتا۔لیاقت زمان اوپل نے کہاکہ سڑکوں پر لاکھوں ایسی خطرناک بسیں، ویگنیں ، رکشے اور دیگر گاڑیاں چل رہی ہیں جن کی حالت مخدوش ہے لیکن متعلقہ محکموں نے یا تو انہیں کبھی چیک ہی نہیں کیا یا پھر رشوت لیکر انہیں فٹنس کے سرٹیفیکیٹ جاری کردئیے۔مرزا الیاس جرال نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل کلرکہار میں بھی ایک انتہائی دلدوز واقعہ پیش آیا تھا جس میں درجنوں بچے شہید ہوئے لیکن وہ سانحہ بھی روایتی بے حسی کی نظر ہوگیا۔ محمد علی اکرم فاروقی نے کہا کہ پاکستان کے نئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور آنے والے وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی کہ وہ بیوروکریسی کو سانحہ گجرات سرد خانے میں ڈالنے کی اجازت ہرگز نہ دیں بلکہ ذمہ داروں کا تعین کرکے انتہائی سخت سزا دیںاور آئندہ ایسے سانحات روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ کوئی معصوم جان ضائع نہ ہو۔ راجہ طاہر شیر نے کہا کہ اس سلسلے میں ترقی یافتہ ماہرین سے رہنمائی لی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام بیڈ مینٹن ٹورنامنٹ جامعہ سکول گجرات میں ہو گا
گجرات(جی پی آئی)گجرات چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام بیڈ مینٹن ٹورنامنٹ جامعہ سکول گجرات میں ہو گا ۔ جس میں گجرات ، لالہ موسیٰ ، کھاریاں ، ٹانڈہ ، جلالپورجٹاں کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ اس سلسلہ میں گجرات چیمبر نے انتظامات کا جائزہ کے سلسلہ میں صدر عدنان اقبال مکی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سپورٹس کمیٹی وحید الدین ٹانڈہ ، محمد علی اکرم فاروقی ، راجہ طاہر شیر ، سیٹھ شہزاد اشرف ، سہیل منظور بٹ ، روحیل عظمت بٹ اور دیگر کمیٹی کے ممبران موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رائل فین کے زیر اہتمام سالانہ طمانچے دار کبڈی میچ 30 مئی کو ہو گی
گجرات( جی پی آئی) رائل فین کے زیر اہتمام سالانہ طمانچے دار کبڈی میچ 30 مئی بروز جمعرات کو رائل فین جی ٹی روڈ گجرات میں 5 بجے ہو گا ۔ جس میں گجرات اور سیالکوٹ کی ٹیمیں کے درمیان مقابلہ ہو گا جبکہ ڈائریکٹران رائل فین ، شیخ انجم رفیق ، شیخ خاور رفیق ، تیمور رفیق ، حماد رفیق ، فہد رفیق ، عمیر رفیق نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیم کو انعام دینگے ۔ جبکہ چیئرمین گوندل انڈسٹری الحاج محمد افضل گوندل خصوصی شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منگوال وین واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے :الحاج امجد فاروق
گجرات(جی پی آئی)ممتاز صنعتکار راہنما پاکستان مسلم لیگ ن الحاج امجد فاروق آف نیشنل فرنشرز نے کہا ہے کہ منگووال کے انتہائی دل سوز اور دل خراش واقعہ کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اس سانحہ میں غفلت برتنے والے عناصر کیخلاف سخت کاروائی کی جائے اور خاص طور پر موٹر ایگزامینشین برانچ کے عملہ کو معطل کیا جائے اور انکوائری کی جائے کہ کس طرح ان فٹ گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کر کے معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلا جاتاہے ۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ متعلقہ افسران نے اپنی نوکری سے غفلت برت کر کئی گھروں کے چراغ بجھا دیئے ہیں انہوںنے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کا کوئی حادثہ رونما نہ ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرنسپل مرغزار مس پروفیسر فرحت محبوب ، وائس پرنسپل پروفیسر رفعت جبیں نے سانحہ منگووال پر افسوس کا اظہار کیا
گجرات( جی پی آئی)پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین مرغزار مس پروفیسر فرحت محبوب ، وائس پرنسپل پروفیسر رفعت جبیں نے سانحہ منگووال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کالج میں اجتماعی دعا کے موقع پر فاتحہ خوانی کے دوران انہوںنے شہید ٹیچر سمیعہ نذیر کیلئے دعائے مغفرت کی اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جرات مند ٹیچر نے کئی بچوں کی جان بچا کر بہادری کا ثبوت دیا اور جان کی پرواہ نہیں کی اور شہادت کا رتبہ پایا ۔ہمیں ایسی ٹیچر پر فخر ہے ۔ انہوںنے شہید ہونیوالے بچوں کے لواحقین سے بھی اظہار افسوس کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے