گجرات کی خبریں 6/11/2013

جامع مسجد حنفیہ صدیقیہ بھٹی کے شریف میں ماہانہ محفل درس بخاری شریف منعقد ہوئی
گجرات(جی پی آئی)جامع مسجد حنفیہ صدیقیہ بھٹی کے شریف میں ماہانہ محفل درس بخاری شریف منعقد ہوئی ، جس کی صدارت صاحبزادہ پیر محمد حماد الدین صدیقی نے کی ، جبکہ خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر غلام بشیر نقشبندی نے کیا ، اس موقع الحاج اقبال گھمن ، علی زرگر، الحاج محمد نواز ، غلام رسول نوری ، لیاقت چشتی ، نعیم چشتی ، نعیم چیمہ ، محمد اشفاق رضوی ، ڈاکٹر ملک عدنان ،مہر نصراللہ ، سیف اللہ علوی ، ڈاکٹر ساجد گوہر ، علامہ قاری محمد وسیم ، و دیگر موجود تھے ، ہدیہ نعت گلفام نقشبندی نے پیش کیا ، اس موقع پر ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیم ہسپتال بلمقابل گلشن کالونی جیل روڈ کا شاندار افتتاح ڈاکٹر طاہر نوید ایم۔ایس ABSH نے فیتہ کاٹ کر کیا
گجرات(جی پی آئی)کلیم ہسپتال بلمقابل گلشن کالونی جیل روڈ کا شاندار افتتاح ڈاکٹر طاہر نوید ایم۔ایس ABSH نے فیتہ کاٹ کر کیا۔اور ڈاکٹر کلیم اللہ میڈیکل آفیسر عزیز بھٹی شہید ہسپتال کو مبارکباد دی اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر کمیونٹی کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں موجود افراد نے ہسپتال میں موجود سہولیات کو دیکھتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی۔ہسپتال میں مریضوں کے لیے ایمرجنسی،زنانہ و مردانہ وارڈ،ای۔سی۔جی، لیبارٹری(کولیکشن سنٹر) اور میڈیکل سٹورکی سہولیات موجود ہیں اس کے علاوہ میڈیکل سپیشلٹ اینڈگیسٹرو انٹرولوجسٹ ڈاکٹر ضمیر بٹ داخل مریضوں کا معائنہ بھی کرتے ہیں تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر سعود افضل چئیرمین جنرل کونسل YDAپنجاب،ڈاکٹر بابر حسنینمیڈیکل سپیشلٹ اینڈگیسٹروانٹرولو جسٹ،ڈاکٹر محمد افضل چوہدری میڈیکل سپیشلٹ،ڈاکٹر محمد ارشد چہلمیڈیکل سپیشلٹ،ڈاکٹر آصف محمود چیئر پرسن وائی ڈی اے گجرات،چوہدری محمد انصر،راجہ طاہر شیر، نعیم اللہ،وسیم اللہ،شیخ خرم،قلب عباس،محمد گلفام،اسجد علی ودیگر کی کثیر تعداد شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)ممتاز دینی و سماجی راہنمامیاں رشید پگا انو الہ مر حوم کے صاحبزادے ڈاکٹر بلال رشید پگا انو الہ نے کہا کہ انشا اللہ عنقر یب میاں رشید پگا انو الہ ہسپتا ل سر گودھا روڈ کی کا میا بی کے بعد اس ہسپتا ل میں آپر یشن تھیٹر اور چلڈرن وارڈ نرسر ی کا آغاز ہوگا،ہسپتا ل میں بیگم ڈاکٹر بلال رشید معا ئینہ کیا کر یںگی،ڈاکٹر بلا ل رشید پگا انو الہ نے بتا یا کہ انشا اللہ میں اپنے والد کے نقش قد م پر چلتا ہو ا سماجی کاموں میں بھر پور حصہ لو ں گا،انہوں نے بتا یا کہ ہسپتال میں آپر یشن تھیٹر اور چلڈ ر ن وارڈ بنے سے اہل علاقہ کوبہت سہولت میسر ہو گی،اور اس با ر ے میں تیاریاں جا ری ہیں،اور عنقر یب ہسپتا ل میں آپر یشن تھیٹر اور چلڈر ن وارڈ کے افتتا ح کی پر وقار تقر یب منعقد ہو گی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
القبلہ ٹر یولز کی کا میا بی کے بعد القبلہ ٹر یولز پر انچ نمبر2رحمان شہید کا آغاز عنقر یب ہوگ
گجرات(جی پی آئی)القبلہ ٹر یولز اینڈ ٹورز چو ک شاہ حسین گجرات کے چیف ایگز یکٹو الحاج حکیم عمر فاروق بٹ نے بتا یا کہ القبلہ ٹر یولز کی کا میا بی کے بعد القبلہ ٹر یولز پر انچ نمبر2رحمان شہید کا آغاز عنقر یب ہوگا،انہوں نے بتا یا کہ دوسر ی پر انچ کی افتتا حی تقر یب کا انعقا د بھی وہی پر ہو گا ،اور عمر ہ2014کی بکنگ کا آغاز ہمار ی دوسر ی پر انچ پر ہوگا،انہوں نے بتا یا کہ کسٹمر وں کی سہو لت کیلئے القبلہ ٹر یولز کی دوسر ی پر انچ کا آغاز کیا گیا ہے،عمر ہ2014پر جانے والے خوش نصیب ہماری دوسر ی پر انچ پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سماجی راہنما سیٹھ جاوید اقبا ل آف جا وید ٹر یڈ رزجو گز شتہ ماہ انتقا ل کر گئے
گجرات(جی پی آئی)ممتاز تا جر راہنما سیٹھ علی اصغر سیٹھ علی عابد سیٹھ علی اکبر کے والد محتر م اور سیٹھ ارشد جاوید(صدر صراف ایسو سی ایشن) کے بھائی معر وف سیا سی و سماجی راہنما سیٹھ جاوید اقبا ل آف جا وید ٹر یڈ رزجو گز شتہ ماہ انتقا ل کر گئے تھے،ان کی روح کے ایصال ثوا ب کیلئے ختم چہلم کی محفل 13دسمبر بروز جمعتہ المبار ک کو صبح 10بجے جامع مسجد عبدالقادر صر افہ بازار میںمنعقد ہوگی،اور دعا ٹھیک11بجے ہوگی،ختم چہلم میں تمام احبا ب سے شر کت کی استد عا کی جا تی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹریفک پولیس گجرات نے ماہ نومبر کے دوران غیر قانونی سلنڈر لگانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون
گجرات(جی پی آئی)ٹریفک پولیس گجرات نے ماہ نومبر کے دوران غیر قانونی سلنڈر لگانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 618ویگنوں کے خلاف کاروائی کی گئی اور انہیںمجموعی طور پر 3لاکھ 9ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے بتایا کہ ایس پی ٹریفک گوجرانوالہ کی ہدایت پر جاری کریک ڈائون کے دوران ضلع بھر کی مختلف سڑکوں چیک پوائنٹس قائم کر کے ویگنوں میں نصب گیس سلنڈرز کی چیکنگ کی گئی اور اوگرا اسٹینڈرڈ کے مطابق سلنڈر نصب نہ کرنے پر618ویگنوں کے مالکان اور ڈرائیوروں پر مجموعی طور پر 3لاکھ 9ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی ایس پی میاںسہیل فاضل نے بتایا کہ کاروائی کے دوران ناقص سلنڈر نصب کرنے والی 33ویگنوں کے ڈرائیورز کے خلاف زیر دفعہ 285/286ت پ مختلف تھانوںمیں مقدمات درج کر ا دیے گئے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ اس عرصہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 32ڈرائیوروں کے لائسنس معطل اور 8گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ ڈی ایس پی میاں سہیل فاضل نے بتایا کہ غیر قانونی گیس سلنڈر والی ویگنوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا اور ٹرانسپورٹر ز کو 10دسمبر تک دی گئی مہلت کے دوران اوگرا اسٹینڈرڈ کے مطابق سلنڈر لگا کر منظور شدہ ورکشاپ سے سرٹیفیکٹ حاصل نہ کرنے والے ویگن مالکان کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے ٹرانسپورٹر ز کو ہدایت کی کہ مسافروں کی حفاظت کے لئے اپنی گاڑیو ں میں معیاری گیس سلنڈر لگوائیں اور انکے اوگرا اسٹینڈرڈ مطابق ہونے کا سرٹیفیکٹ /سٹکر گاڑیوں کی ونڈ سکرین پر نصب کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سستے داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لئے ماڈل سستے بازار کو مزید فعال بنایا جائے گاگجرات(جی پی آئی)ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق عوام کو سستے داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لئے ماڈل سستے بازار کو مزید فعال بنایا جائے گا اور یہاں خرایداری کے لئے آنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل سستے بازار کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پھلوں، سبزیوں کے سٹالز کا معائنہ کیا اور نرخوں کا جائزہ لیا۔ اے ڈی سی فاروق رشید، اسسٹنٹ کمشنر گجرات عابد حسین بھٹی، ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر عبدالرحمان، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی غضنفر علی، صدر مرکزی انجمن تاجران جاوید بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا کہ تاجر برادری کے تعاون سے سستے ماڈل بازار میں دیگر اشیائے ضروریہ کے ساتھ پھلوں، سبزیوں اور معیاری گوشت کے سٹال لگائے گئے ہیں اور انکے نرخ بھی اوپن مارکیٹ سے کم ہیں۔ انہوںنے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گجرات /اے ڈی سی فاروق رشید، اسسٹنٹ کمشنر عابد حسین بھٹی کو ہدایت کی کہ سستے ماڈل بازار کو فعال کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں یہاںکاروبار کرنے والے افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے نیز سکیورٹی اور پارکنگ کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔ صدر مرکزی انجمن تاجراں جاوید بٹ نے اس موقع پر یقین دلایا کہ سستے ماڈل بازار کو فعال بنانے کے لئے تاجر ضلعی انتظامیہ اور حکومت پنجاب سے مکمل تعاون کریںگے۔ انہوں نے ڈی سی او کو سستے ماڈل بازار میں کام کرنے والے تاجروں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی غضنفر علی نے بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی او کو بتایا کہ ماڈل سستے بازار میں اوپن مارکیٹ سے ارزاںنرخوں پر اشیائے ضروریہ فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ روزانہ کے نرخ نوٹس بورڈ پر آویزاں کئے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر عابد حسین بھٹی نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون
گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر عابد حسین بھٹی نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران نے مہنگا آٹا بیچنے والے تین دوکانداروںکو پولیس کے حوالے اوردو دوکاندروں پر مجموعی طور پر 40ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ غیر قانونی گیس فلنگ ایجنسی کو سیل کر دیا ہے۔ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کی ہدایت پر کاروائی کے دوران اے سی گجرات نے شاہ جہانگیر روڈ پر واقع تین بڑی دوکانوں کی اچانک چیکنگ کی جو مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر آٹا فروخت کررہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر پولیس نے تینوں دوکانداروں کو گرفتار کرلیا ہے۔اسی اشیائے خورد و نوش کے زائد نرخ وصول کرنے والے دو دوکانداروں پر فی کس20ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے گیس کی غیر قانونی ریفلنگ میں ملوث غوثیہ گیس ایجنسی کو سیل کر دیا ہے۔ اے سی عابد حسین بھٹی نے خبر دار کیا ہے کہ گراں فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون بلا تفریق جاری رہیگا اور ان عناصر سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔