گجرات کی خبریں 6/11/2013

بہترین بجٹ سازی سے ملکی سرمایہ میں بچت ہو سکتی ہے
گجرات (جی پی آئی) بہترین بجٹ سازی سے ملکی سرمایہ میں بچت ہو سکتی ہے اور عوام کے مسائل حل ہو سکتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی مسز قمر عامر چوہدری نے گزشتہ روز سنگت فائونڈیشن کے زیر اہتمام لوکل گورنمنٹ کی بجٹ سازی اور عوامی مسائل کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں عوامی مشاورت ہونی چاہیے ، مگر عوامی مسائل عوامی مشاورت سے حل ہو سکے ، اس طرح کے سیمینار کا انعقاد خوش عین ہے ، جس میں بجٹ کے بارے میں عوام کو شعور ملتا ہے ، انہوں نے کہا کہ CPDIنے سنگت فائونڈیشن کے اشتراک سے جو سروے کیا ، اس سے عوامی رائے کافی حد تک سامنے آئی ہے ، چیف ایگزیکٹو سنگت فائونڈیشن محمد زاہد اسلام نے کہا کہ CPDIکے عنوان سے یہ پروگرام منعقد کیا ہے ، جس کا مقصد بجٹ بنانے والے اداروں اور عوام میں رابطہ ہے ، اگر دونوں اطراف میں تعاون ہو تو کوئی مسئلہ نہیں رہتا ، آج کے اس سیمینار میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی اپنی رائے سے آگاہ کیا ہے ، ہم اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرتے رہیں گے ، پروگرام آفیسر سنگت فائونڈیشن گوجرانوالہ میڈم شہناز نے بجٹ سازی کے حوالہ سے ہونے والے سروے اور رپورٹس پیش کی اس پروگرام میں مختلف تنظیموں نے شرکت کی ، خصوصی طور پر ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ وقار الحسن شاہ نے شرکت کی اور اپنے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ، آخر پر پروگرام آفیسر گجرات بدر نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد علی دانش کے والد گرامی محمد حنیف قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے
گجرات (جی پی آئی) مرکزی انجمن تاجران کے سینئر وائس چیئرمین محمد عالمگیر بوبی پہلوان ، محمد صابر پہلوان ، محمد بابر کے بھائی ، محمد فیصل کے چچا اور محمد علی دانش کے والد گرامی محمد حنیف قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ، انہیں قبرستان بھٹیاں میں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ مولانا محمد بشیر فاروقی نے پڑھائی ، اور نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں MPAحاجی ناصر محمود ، ملک طارق بلال صدر گجرات چیمبر آف کامرس ، میاں پرویز اختر پگانوالہ ، افتخار احمد شاکر ، ظہور احمد مغل ، عبدالحمید بٹ ، خان شبیر خان ، شیراز رضا ، الحاج صوفی محمد سلیم بٹ ، روحیل عظمت بٹ ، شیخ افضال احمد ، راجہ بشیر حسین المعروف بھولا ، حاجی محمد صغیر بٹ ، محمد الطاف مغل ، راجہ ناصر محمود ، دلاور خان ، امتیاز احمد راٹھور ، شہباز احمد ، راجہ محمد ریاض ، عبدالحمید بٹ ، غلام مصطفےٰ صراف ، طارق محمود گوگا ، حاجی محمد افضل شاکر، مہندی کھوکھر ، راشد بٹ ، مرزا قربان بیگ ، شیخ وقار وحید ، حاجی محمد آصف ، مزین حمید بٹ ، مرزا عمران بیگ ، حمید اللہ بھٹی ، قاضی سیف اللہ خالد ، فیصل بٹ ، یونس مغل ، حاجی محمد رفیق ، راجہ محمد افضل ننھا پہلوان ، بائو محمد الیاس ، امتیاز احمد شاکر ایڈووکیٹ ، حاجی رزاق ، نجی شاہ ، عبدالقیوم خان ، سیٹھ شہزاد اشرف ، میاں حبیب ، قمر عباس قادری ، چوہدری محسن علی گوندل ، مانو ڈار ، شکیل بٹ ، نعیم بٹ ، مرزا شہزاد بیگ ، اقبال پلمبر ، خرم مختار ، خان جاوید خان ، رانا مشرف ناز ، شہزاد بٹ ، جاوید یعقو ب ڈار ، ارشد وحید بٹ ، ندیم ڈار ، مولوی خلیل الرحمن ، شیخ محمد منشاء ، شکیب درانی ، چوہدری محمد نعیم آف چناب موبائل و دیگر افراد شامل ہیں ، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج مورخہ 7نومبر بروز جمعرات کو پڑھا جائیگا ، اجتماعی دعا ٹھیک 11بجے جامع مسجد عرفانی محلہ مسلم آباد میں ہو گی ، دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مستری عبدالرشید (مرحوم ) کے گھر سے قدیمی جلوس علم حضرت عباس علمبردار برآمد ہوا
گجرات (جی پی آئی) مستری عبدالرشید (مرحوم ) کے گھر سے قدیمی جلوس علم حضرت عباس علمبردار برآمد ہوا ، مستری رشید ، میاں عظمت ، وقار الحسن ہیرا کی رہائشگاہ گلی حبیب بینک سے قدیمی جلوس علم مبارک حضرت غازی عباس علمبردار یکم محرم الحرام برآمد ہوا ، جلوس سے قبل مجلس عزاء منعقد ہوئی ، جس سے علامہ ناظم حسین جعفری وائس پرنسپل جامعة المجتبیٰ گجرات اور ذاکر اہل بیت غلام عباس کھوکھر آف جسوکی نے خطاب فرماتے ہوئے فضائل و مصائب مظلوم کربلا نواسئہ رسول خدا بیان فرمائے ، ملک میں دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف مومنین اور ماتمی دستوں نے شدید نفرت و غم و غصہ کا اظہار کیا گیا ، جلوس چوہدری منظور حسین صدر حسینیہ ٹرسٹ ، پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ ، سید الطاف عباس کاظمی صدر شیعہ علماء کونسل ضلع گجرات ، جواد حسین جعفری رکن حسینیہ ٹرسٹ و ممبر ضلعی امن کمیٹی ، میاں عظمت علی ، وقار الحسن ہیرا ، سید ناصر شاہ پپو شاہ کی سربراہی میں برآمد ہو کر اپنے قدیمی راستوں پر چلتے ہوئے اختتام پذیر ہوا ، ماتمی دستہ بھاگوال ، ماتمی دستہ کھیوہ حیات گڑھ ، ماتمی دستہ مومدی پور ، ماتمی دستہ شہنشاہ کربلا ، ماتمی دستہ امین آباد ، ماتمی دستہ گدائے در زہرا، اور لنڈ پور نے ماتم داری کرتے ہوئے بحضور مظلوم کربلا امام حسین پرسہ پیش کیا ، ڈی ایس پی سید غلام مصطفےٰ گیلانی کی قیادت میں اور چوہدری انور انسپکٹر ایس ایچ او بی ڈویژن کی قیادت میں پولیس نے مثالی انتظامات کیے ، ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے نہایت اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک کا کنٹرول سنبھالے رکھا ، حسینی رضا کاروان جو کہ حسینیہ ٹرسٹ کے ورکر ہیں انہوں نے بڑی محنت جانفشانی اور ذمہ داری کے ساتھ تلاشی اور سیکورٹی کے فرائض سرانجام دئیے ، جلوس کی طرف آنے والی گلیوں کو قنات لگا کر بند کر دیا گیا ، تاہم پیدل مومنین و مومنات جلوس میں شامل ہوتے رہے ، انجمن تاجران گجرات نے ذمہ داری سے جلوس کے ہمراہ ڈیوٹی دی ، صحافی حضرات اپنی صحافتی ذمہ داریوں کیلئے جلوس کے ساتھ شامل رہے ، جلوس کے ساتھ ماتم داری ، نوحہ خوانی ، حسینیت ذمہ داری ، یزیدیت مردہ باد کے نعرے گونجتے رہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری کی والدہ مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے ختم قل کی محفل منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری کی والدہ مرحومہ مغفورہ کے درجات کی بلندی کیلئے ختم قل کی روحانی محفل پاک آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں منعقد ہوئی ، جس میں اندرون و بیرون ممالک سے ہزاروں علماء کرام ، مشائخ عظام و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ، محفل پاک کی نقابت کے فرائض سید صابر شاہ نے سرانجام دئیے ، جبکہ ممتاز ثناء خواں محمد احسان قادری ، ناصر عباس ، مظہر حسین ، غلام حسین لوراں ، حافظ عبدالطیف ، شبیر چوہدری ، عطاء گیلانی اور مظہر عزیز قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا ، تلاوت و نعت کے بعد ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ سید خضر حسین چشتی ، حضرت علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری اور حضرت علامہ قاری شاہد چشتی نے خصوصی خطاب فرمایا اور صاحبزادہ پیر سید محمد علی مختار نے ختم شریف پڑھا ، جبکہ صاحبزادہ پیر سید زاہد صدیق شاہ نے خصوصی دعا فرمائی ، محفل پاک میں صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ ، صاحبزادہ پیر سید زمان شاہ ،سینٹر سید سجاد بخاری ، سید محمود ذوالقرنین شاہ ، سید تجمل حسین شاہ ، سید فیض الحسن ، سید محمد اسلم گیلانی ، سید محمود شاہ ، سید عنایت شاہ بخاری ، سید عظمت حسین ، سید سعادت مہدی ، سید فراز مہدی ، سید جواد مہدی ، سید ابرار شاہ بخاری ، سید شہزاد بخاری ، سید کوثر بخاری ، سید حامد حسین بختار ، سید مدثر حسین ، سید نصر جابر حسین ، سید ناصر حسن بخاری ، سید شاہد حسین بخاری ، علامہ سید مدثر حسین ، سید نصر جابر ، سید حیدر کاظمی ، ڈاکٹر سید طلعت شاہ ، سید مختار گیلانی ، سید عبدالحق ، سید محمد اشرف شاہ ، سید محمود شاہ ، سید حامد حسین ، سید گل شیر ، اے سی وقار احمد ، شہریار بھدر ، محمد حنیف حیدری ، شجاع زیب جوڑا ، چوہدری پرویز اختر پگانوالہ ، ارشد وحید بٹ، حضرت علامہ انوار الحسن علوی ، محمد عمران شاہد چشتی قادری ، شیخ محمد ثمین ، چوہدری محمد ارشد، محمد ارشد حیات کولیاں والے ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، ڈاکٹر محمد ایوب قادری ، محمد بابر قادری ، سید محمد تقی رضا ، سید مظہر شاہ ، سید مبشر حسین ، چوہدری شہزاد احمد ایڈووکیٹ ، جنرل یعقوب خاں ، چوہدری امتیاز احمد ذیلدار و دیگر نے شرکت کی ، دعا اور لنگر شریف کے بعد ہزاروں افراد نے صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری ، صاحبزادہ پیر سید زاہد الحسن شاہ بخاری ، صاحبزادہ پیر سید رخسار الحسن شاہ بخاری ، کرنل ریٹائرڈ سید مسعود الحسن شاہ بخاری کی دست بوسی کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آفیسر چوہدری عزیز احمد نے محرم الحرام کے دوران ریسکیو1122گجرات اور کھاریاں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری عزیز احمد نے محرم الحرام کے دوران ریسکیو1122گجرات اور کھاریاں کے سٹاف کی ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تما افسران اور سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی پر حاضر رہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ یوم عاشور کے موقع پر ریسکیو 1122کا تمام سٹاف شفٹوں کی بجائے بیک وقت ڈیوٹی پر موجود ہو گا اور احکامات تک مجالس اور جلوس کے اختتام ہمراہ رہے گا اور اس دوران شرکاء کو ہر طبی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یکم محرم الحرام سے عاشور تک بڑی مجالس اورجلوس کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورت میں طبی امداد کی فراہمی کے لئے ریسکیو1122کے کیمپ لگائے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) یونیورسٹی آف گجرات نے ایم اے/ایم ایس سی سالانہ امتحانات پارٹ سیکنڈ کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔یونیورسٹی آف گجرات کے شعبہ امتحانات نے جون جولائی 2013میں منعقدہ ایم اے /ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات 2013کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف گجرات احمد جمیل ترک نے ایم اے / ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات 2013برائے اطلاقی نفسیات ، کامرس ، اکنامکس ، انگریزی ، فائن آرٹس ، اسلامیات ریاضی ، فزکس ، سیاسیات اور اردو کا اعلان کیا۔ ایم ایس سی سائیکلوجی کے نتائج کا اعلان دسمبر 2013ء کے پہلے ہفتہ میں کیا جائیگا۔کنٹرولر امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق مختلف مضامین میں کامیاب ہونیوالے امیدوران کی شرح کچھ اس طرح رہی۔اطلاقی نفسیات 100فیصد ،کامرس 52.78فیصد،اکنامکس58.33فیصد، انگریزی 38.15فیصد، فائن آرٹس100فیصد، اسلامیات 87.01فیصد ، ریاضی 61.54فیصد، فزکس 100فیصد،سیاسیات 65.10فیصد اور اردو میں 88.44فیصد طلبا وطالبات نے کامیابی حال کی۔ کنٹرولر امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق وہ امیدوار جن کے رزلٹ کارڈ میں کوئی غلطی پائی جائے یا جن کو رزلٹ موصول نہ ہوں وہ نتائج کے اعلان کے بیس دن کے اندر شعبہ امتحانات سے رابطہ کریں۔ وہ امیدواران جواپنے رزلٹ سے مطمئن نہ ہوں نتائج کے اعلان کے بیس دن کے اندر ری چیکینگ کیلئے اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ ری چیکنگ کیلئے فارم بنک آف پنجاب UOGحافظ حیات کیمپس گجرات اور فوارہ چوک گجرات کی برانچوں میں دستیاب ہیں۔ایم اے /ایم ایس سی سپلیمنٹری امتحانات 2013کی متوقع تاریخ 31دسمبر 2013بروز منگل مقرر کی گئی ہے۔ سپلمنٹری امتحانات 2013میں شرکت کرنے والے طلباو طالبات سنگل فیس کیساتھ 8نومبر 2013سے 20نومبر 2013ڈبل فیس کیساتھ 21نومبر 2013اور ٹرپل فیس کیساتھ 28نومبر سے 2دسمبر 2013تک اپنے داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ داخلہ فارم بنک آف پنجاب کی UOGحافظ حیات کیمپس گجرات، فوارہ چوک گجرات ، ٹرسٹ پلازہ نزد لاری اڈہ گوجرانولہ ، پیرس روڈ سیالکوٹ اور بارانی ایگریکلچر یونیورسٹی شمس آباد راولپنڈی کی برانچوں سے دستیاب ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محلہ باغ باوا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سائیں محمد رفیق کی رہائشگاہ پر بہت بڑا سیاسی اکٹھ ہوا
گجرات (جی پی آئی) محلہ باغ باوا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سائیں محمد رفیق کی رہائشگاہ پر بہت بڑا سیاسی اکٹھ ہوا ، جس میں سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود اور محمد اسلم پہلوان ، چوہدری ذوالفقار آڑھتی ، ندیم عباس آڑھتی نے خصوصی شرکت کی ، سائیں محمد رفیق اور لالہ منور حفیظ کھوکھر و دیگر برادران نے مہمانوں کا استقبال کیا ، اکٹھ میں شرکت کرنے والوںمیں چوہدری محمد یعقوب ، محمد نذیر ، مہندی حسین کھوکھر ، محمد اقبال کھوکھر ، مرزا محمد کبیر ، مرزا محمد نوید ، مرزا رشید ، محمد شہزاد ، مستری منظور ، ارشد پرویز ، عابد چوہدری ، مرزا محمد اظہر ، مرزا سعید ، راجہ محمد اقبال ، محمد حنیف فوجی ، محمد اشفاق ، محمد ابرار ، ٹھیکیدار محمد لطیف ، محمد رزاق مغل رحمت پورہ ، ناصر عرف بھائی ، خالد ، افتخار ، راجہ خادم ، راجہ ریاض نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مولانا مفتی محمد انصر القادری آج عادووال میں عظیم الشان شانِ اہلبیت کانفرنس سے خطاب کرینگے
گجرات (جی پی آئی) عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ مولانا مفتی محمد انصرالقادری خطیب اعظم یوکے انگلینڈ زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ سلہوکے شریف آج 7نومبر 2013بروز جمعرات وطن واپس پہنچ رہے ہیں ، وحدت اسلامیہ کے عہدیداران نے ان کے استقبال کی بھرپور تیاریاں مکمل کر لی ہیں ، آج اسلام آباد ائیر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا جائیگا ، اور آج ہی وہ بعد نماز عشاء جامع مسجد اویسیہ عادووال میں عظیم الشان شانِ اہلبیت کانفرنس سے خطاب کرینگے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چوہدری مبین اکرم مرحوم کی اجتماعی دعا ڈاکٹر طارق سلیم نے قرآن و سنت کی رہنمائی سے موت وحیات کا فلسفہ بیان کیا
گجرات (جی پی آئی)حاجی چوہدری محمد اکرم کے جبیٹے اور حاجی چوہدری صفدر علی کے بھتیجے چوہدری مبین اکرم مرحوم حاجیوالہ کی اجتماعی دعا ڈاکٹر طارق سلیم نے قرآن و سنت کی رہنمائی سے موت وحیات کا فلسفہ بیان کیا ۔ ضلع بھر کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیات سمیت ہزاروںافراد ن کی شرکت ۔ڈاکٹر طارق سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا مبین اکرم کی حادثاتی موت خاندان کے لیے گہرا صدمہ ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کی اچانک موت کو شہادت کے درجات میں بلند درجہ دے۔ سوگوار خاندان کے زخموں پر مرہم دکھتے ہوئے صبر جمیل عطا فرمائے۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا موت اور زندگی کے درمیان اس قددر کم فاصلہ ہے کہ خالق کائنات نے موت کا ذکر پہلے کیاہے زندگی کا ذکر بعد میں کیا ہے۔انسانی زندگی کا ایک ایک لمحہ کراماًکاتبین لکھ رہے ہیں۔ ہر شخص اپنے عمال نامے میں ذرہ برابر نیکی اور ذرہ برابر گناہ دیکھ لے گا۔ انہوں نے کہا ” اسلام نہ ترک دنیا ہے نہ عرق دنیا” بلکہ زنفدی اعتدال اور میانہ روی کے ساتھ گزارنے کا طریقہ سکھاتا ہے۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا موت سے بڑی کوئی نصیحت نہیں اور قبر سے بڑھ کر کوئی واعظ نہیں۔ ہر جانے والا فرد یہ پیغام دے کر جارہا ہوتا ہے کہ لوگو آج میں جا رہا ہوں کل تمھاری باری ہے۔ نبی کریم ۖ نے فرمایا” آخرت کے سفر کے لیے زادِ راہ لے لو سب سے بہترین زادِراہ تقویٰ ہے۔” ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا زندگی بڑی بے یقینی ہے مگر موت بر حق ہے۔ انسان کو دنیا کے لیے اتنی محنت کرنے چاہیئے جتنا اسے یہاں رہنا ہے اور آخرت کے لیے اس قدر محنت کرنی چاہیے جتنا اسے وہا ں رہنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر گجرات عابد حسین بھٹی نے پٹرول پمپوں کی ہنگامی چیکنگ کے دوران اوور چارجنگ کرنے میں ملوث ایک پٹرول پمپ سیل کر دیا
گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر گجرات عابد حسین بھٹی نے پٹرول پمپوں کی ہنگامی چیکنگ کے دوران اوور چارجنگ کرنے میں ملوث ایک پٹرول پمپ سیل کر دیا ہے جبکہ دو پٹرول پمپ مالکان پر بھاری جرمانے عائد کر دیے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے تین غیر رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹشنرز پر بھی مجموعی طور پر 90ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔ اڈی سی او آصف بلا ل لودھی کی ہدایت پر جاری مہم کے دوران اے سی عابد حسین بھٹی نے رات گئے جی ٹی روڈ، بائپاس روڈ، اور شادیوال روڈ پر واقع 14پٹرول پمپوں کی اچانک چیکنگ کی اس دوران شادیوال روڈ پر واقع ایک پٹرول پمپ کو زائد نرخ وصول کرنے پر فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید دو پٹرول پمپس کو زائد نرخ وصول کرنے پر مجموعی طور پر 35ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گجرات عابد حسین بھٹی نے بلا لائسنس ، غیر مجاز طریقے سے پریکٹس کرنے پر شاہد میڈیکل سٹور، ڈاکٹر عمران کلینک، حافظ کفیل میڈیکل سٹور کے مالکان کو تیس تیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ انہوںنے صفائی کے ناقص انتظامات پر جی ٹی روڈ پر واقع میر ج ہال کی انتظامیہ پر بھی دس ہزارروپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ دریں اثنا ء انہوں نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والے پمپ مالکان ، عطائی ڈاکٹر ز اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والے ہوٹلز، میرج ہالزاور بیکری مالکان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر گجرات عابد حسین بھٹی نے پٹرول پمپوں کی ہنگامی چیکنگ کے دوران اوور چارجنگ کرنے میں ملوث ایک پٹرول پمپ سیل کر دیا
گجرات(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر گجرات عابد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ سبزی اور پھلوں کے نرخوں کے تعین میں ملی بھگت کے ذریعے مصنوعی مہنگائی برداشت نہیںان منڈیوں سے مڈل مین کا کردار مکمل ختم کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو سستی سبزیاں اور فروٹ مل سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبزی منڈی کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی بھی نگرانی کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ انتظامیہ کے اقدامات سے سبزیوں کے نرخ کم ہو سکیں گے۔ اے سی گجرات نے موقع پر موجود مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروںکی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں موثر طریقہ سے ادا کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ قبل ازیں ملی بھگت کے ذریعے سبزیوں اور پھلوںکے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا جاتا ہے جس کا بوجھ عوام پر پڑتا ہے جبکہ مڈل مین اس مصنوعی مہنگائی میں مرکز ی کر دار ادا کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کی ہدایات کے مطابق نیا مارکیٹ میکنزم نافذ کر دیا گیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری عزیز احمد نے محرم الحرام کے دوران ریسکیو1122گجرات اور کھاریاں کے سٹاف کی ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ کر دی
گجرات (جی پی آئی ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری عزیز احمد نے محرم الحرام کے دوران ریسکیو1122گجرات اور کھاریاں کے سٹاف کی ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تما افسران اور سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی پر حاضر رہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ یوم عاشور کے موقع پر ریسکیو 1122کا تمام سٹاف شفٹوں کی بجائے بیک وقت ڈیوٹی پر موجود ہو گا اور احکامات تک مجالس اور جلوس کے اختتام ہمراہ رہے گا اور اس دوران شرکاء کو ہر طبی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یکم محرم الحرام سے عاشور تک بڑی مجالس اورجلوس کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورت میں طبی امداد کی فراہمی کے لئے ریسکیو1122کے کیمپ لگائے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں 2 موٹر سائیکل پر سوار 5 مسلح دہشت گردوں کی فوجی مشقوں میں مصروف اہلکاروں پر فائرنگ
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں 2 موٹر سائیکل پر سوار 5 مسلح دہشت گردوں کی فوجی مشقوں میں مصروف اہلکاروں پر فائرنگ ایک فوجی اہلکار شہید لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو شدید زخمی ہو گئے تھانہ کنجاہ کے گائوں کوٹ موجدین کے قریب فوجی جوان سالانہ مشقوں میں مصروف تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے فوجی اہلکار رمضان موقع پر ہی شہید ہو گیا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل زاہد اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گئے دونوں نے بھاگ کر جان بچائی وقوعہ کے بعد فوجی اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا فوجی اہلکار کی نعش اور زخمیوں کو سی ایم ایچ گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے لیفٹیننٹ کرنل زاہد مشقوں کی نگرانی کے لیے آئے ہوئے تھے مقامی پولیس وقوعہ کی تفتیش میں مصروف ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ کے نواحی گائوں میں معمولی لین دین کے تنازعہ پر 15 سالہ دسویں جماعت کے طالب علم کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا
گجرات ( جی پی آئی) کنجاہ کے نواحی گائوں میں معمولی لین دین کے تنازعہ پر 15 سالہ دسویں جماعت کے طالب علم کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ملزمان نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے گذشتہ روز تھانہ کنجاہ کے گائوں کھوجیانوالی کے دسویں جماعت کے طالب علم 15 سالہ مبین ارشد کو 6 ملزمان علی رضا کلیم سالک وغیرہ نے گھر میں بلا کر اسے گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی اور مقتول کے والد محمد ارشد کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محرم الحرام کے موقع پر انتہائی حساس قرار دے کر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دئیے گئے
گجرات (جی پی آئی ) گجرات پولیس نے حساس اداروں کی رپورٹ پر 10 مقامات کو محرم الحرام کے موقع پر انتہائی حساس قرار دے کر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دئیے گئے ہیں جن مقامات کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ان میں شادیوال جسوکی جمال پور سیداں جھنڈ شریف دھیرکے کلاں پرسووال مچھیانہ رانیوال سیداں وغیرہ شامل ہیں پولیس نے ان مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے نفری بھی بڑھا دی ہے جبکہ سادہ لباس میں پولیس اہلکار مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے
گجرات (جی پی آئی ) ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لیے CCTV کیمروں کے ذریعے ہیڈ کوارٹر سے مانیٹر کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈی سی او نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کر دئیے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں تمام ضلعی انتظامیہ کے سٹاف کو 8 نومبر کو خصوصی تربیت بھی دی جائے گی ڈی سی او نے کہا کہ نویں اور دسویں محرم کو موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی ہو گی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں ڈی سی او کی نگرانی میں چلنے والی پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں ڈی سی او کی نگرانی میں چلنے والی پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں ضروریات زندگی کی اشیاء پھل سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں جبکہ مرغی کا گوشت سستا ہو گیا بتایا گیا ہے کہ گجرات شہر میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سبزی اور پھلوں کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں دوکاندار من مرضی کے ریٹ وصول کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ کوئی نوٹس نہیں لے رہی شہر بھر میں سبزیوں میں آلو 100 روپے کلو مٹر 120 روپے کلو پیاز 60 روپے کلو ادرک 120 روپے کلو لہسن 150 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے اس طرح دیگر سبزیوں کے ریٹ بھی انتہائی مہنگے ہیں پھلوں میں سیب 120 روپے کلو انار 100 روپے کلو جاپانی پھل 80 روپے کیلا 60 سے 100 روپے درجن تک فروخت کیا جا رہا ہے شہریوں نے ڈی سی او گجرات اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے نمائندوں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں اچانک سردی میں اضافہ ہو جانے کے باعث لوگوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں اچانک سردی میں اضافہ ہو جانے کے باعث لوگوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے سردی بڑھنے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ انڈوں کی قیمتوں اور خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے شہریوں نے گرم سویٹر اور گرم چادروں کے علاوہ گرم کپڑوں کا بھی استعمال شروع کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ممتاز مسلم لیگی رہنما اور ن لیگ ایمبسٹر ڈیم ہالینڈ کے صدر چوہدری مہندی خاں آف نور جمال ڈنگہ نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف اور ان کی ٹیم صحیح معنوں میں پاکستان کے عوام کو ریلیف دے رہی ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی میں کمی بیروزگاری کا خاتمہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنا اولین ترجیح میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور تمام اپوزیشن جماعتیں بھی میاں نوازشریف کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں چوہدری مہندی خان نے کہا کہ ایم این اے چوہدری جعفر اقبال ایم پی اے میاں طارق محمود ڈنگہ بھی اپنے حلقہ کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کروا رہے ہیں۔